پیٹرول اور ڈیزل میں 50 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ - The News Cloud Online

STAY WITH US

head-banner

Breaking

  

Friday, 16 December 2022

پیٹرول اور ڈیزل میں 50 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ

2b6600f6babc0f5cc8825dc2f41c5c5d_M
آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر کمی کی جائے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت سے امیدیں ختم ہو چکی ہیں، حکومت وزیروں کی تعداد میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دے۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت 8 ماہ میں ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا کاروبار تباہ ہو چکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان بزنس کونسل نے حکومت کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں کمی کو آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدوں کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی مصلحت پاکستان کو دیوالیہ کرنے کی طرف لے جا سکتی ہیں، سستا تیل بچت کے بجائے زرمبادلہ میں کمی کا سبب بنے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/PW82XyE
via IFTTT

No comments:

Post a Comment