مغرب مسئلہ کشمیر پر جان بوجھ کر خاموش ہے :وزیراعظم ::: مزید 5 کشمیری نوجوان شہید ::: یمن میں جنگ ::: بھارت میں اقلیتوں کی زندگی اجیرن اور پاکستان میں دہشت گردی ::: کرغزستان اور تاجکستان میں جھڑپ ::: آپریشن ضرب عضب امداد ::: یمن جنگ ::: اسرائیل کی فلسطین اور ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی ::: مسلمان پولیس کیڈٹ پرحجاب کرنے پر پابندی ::: ٹویٹر ،حکومتوں کی جانب سے ٹویٹس ہٹوانے یا پھر اکاؤنٹ معطل کروانے کا دباؤ ::: غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کا نیٹ ورک پاکستان میں چلانے والے گرفتار ::: بھارتی ایجنسی ’را‘ نے پاکستانی فری لانسرز کوہدف بنا لیا ::: برطانیہ میں سب سے زیادہ امتیازی سلوک مسلمانوں کے ساتھ روا رکھا جاتا ہے ::: جرمنی میں مسجد اور یونیورسٹی پر حملہ - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Monday 31 January 2022

مغرب مسئلہ کشمیر پر جان بوجھ کر خاموش ہے :وزیراعظم ::: مزید 5 کشمیری نوجوان شہید ::: یمن میں جنگ ::: بھارت میں اقلیتوں کی زندگی اجیرن اور پاکستان میں دہشت گردی ::: کرغزستان اور تاجکستان میں جھڑپ ::: آپریشن ضرب عضب امداد ::: یمن جنگ ::: اسرائیل کی فلسطین اور ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی ::: مسلمان پولیس کیڈٹ پرحجاب کرنے پر پابندی ::: ٹویٹر ،حکومتوں کی جانب سے ٹویٹس ہٹوانے یا پھر اکاؤنٹ معطل کروانے کا دباؤ ::: غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کا نیٹ ورک پاکستان میں چلانے والے گرفتار ::: بھارتی ایجنسی ’را‘ نے پاکستانی فری لانسرز کوہدف بنا لیا ::: برطانیہ میں سب سے زیادہ امتیازی سلوک مسلمانوں کے ساتھ روا رکھا جاتا ہے ::: جرمنی میں مسجد اور یونیورسٹی پر حملہ



Source : United State Institute of Peace
https://images.app.goo.gl/TmrPAYyCddRPUAsq7



معید یوسف کا دورہ افغانستان ،افغان حکام سے ملاقاتوں میں کن اہم امور پر گفتگو ہوئی ؟تفصیلات جانئے
Jan 29, 2022 | 23:17:PM

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی سلامتی کےمشیرمعیدیوسف کی افغان حکومت کےاہم رہنماوں سےملاقاتیں ہوئی ہیں،معید یوسف کے اس دورے کا مقصدافغانستان کےنئےحکمرانوں کےساتھ انسانی اوراقتصادی تعلقات کومضبوط بناناہے،قومی سلامتی کےمشیرسےملاقات میں افغانستان کےنائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی نے پاکستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو ترغیب دیتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان میں توانائی،کان کنی اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،امارت اسلامیہ کی پالیسی واضح ہے کہ وہ اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے جبکہ مشیر قومی سلامتی نے کہاکہ پاکستان افغان عوام کے ساتھ ہے اورہر شعبے میں اپنا تعاون جاری رکھے گا، پاکستان علاقائی منصوبوں پر عمل در آمد کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے دورہ کابل میں افغانستان کے نائب وزیراعظم دوئم ملا عبدالسلام حنفی اور وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقاتیں کیں۔معید یوسف نے افغان نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی سے افغان صدارتی محل میں ملاقات کی۔ملاقات میں افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی، افغان وزیر صنعت و تجارت اورچیمبر آف کامرس کے نمائندے بھی موجود تھے۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور رابطوں میں توسیع پر گفتگو کی جبکہ تجارت، ٹرانزٹ اور علاقائی منصوبوں پر عمل در آمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر افغان نائب وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان اور افغانستان پڑوسی اور برادر اسلامی ممالک ہیں، جن کے تاریخی مذہبی اور برادرانہ کئی مشترکات ہیں اور امید ہے یہ تعلق ہمیشہ کیلئے ایسے ہی قائم رہے گا۔انہوں نے افغان مہاجرین کی میزبانی اور تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت خطے کے ہر ملک کے ساتھ دو طرفہ احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں جس سے تجارت اور ٹرانزٹ کے شعبوں میں توسیع ہو۔افغان نائب وزیر اعظم نے بڑے علاقائی منصوبوں ٹاپی، ٹاپ، کاسازر اور آہنی پٹڑی کے منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ کی پالیسی واضح ہے کہ وہ اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے اور سب سے یہی توقع رکھیں گے۔افغان نائب وزیر اعظم نے پاکستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو ترغیب دی کہ افغانستان میں توانائی،کان کنی اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔

اس موقع پر معاون خصوصی برائے قومی سلامتی امور معید یوسف نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان افغان عوام کے ساتھ ہے اورہر شعبے میں اپنا تعاون جاری رکھے گا، اقتصادی رابطوں میں گہرائی کے بغیر خطے میں امن واستحکام نہیں آئے گا، ہمارے لیے تجارتی اور ٹرانزٹ کے شعبوں میں توسیع اہم ہے۔معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی منصوبوں پر عمل در آمد کیلئے تیار ہے۔ملاقات میں طورخم اور چمن بارڈر پر افغان مسافروں، مریضوں اور تاجروں کیلئے سفری اور ٹرانزٹ کی سہولیات مہیا کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔اس سے قبل معید یوسف نے افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی تھی۔ کابل میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان کے مطابق معید یوسف کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات مفید رہی۔
https://dailypakistan.com.pk/29-Jan-2022/1396605?fbclid=IwAR3a0lv8a4eKg5Ai2SO3LfGpKOZ2hA5PzoYRExxUYpt-uI0zmLiSe4rJ5Xc


مغرب مسئلہ کشمیر پر جان بوجھ کر خاموش ہے :وزیراعظم
اتوار 30 جنوری 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 40 سال بعد افغانستان میں امن کا موقع ملا، 4 کروڑ افغانوں کو فوری امداد کی سخت ضرورت ہے ، مغربی طاقتیں بغیر کسی حل کے افغانستان کو ایسے ہی نہیں چھوڑ سکتیں، پاکستان میں اس بات پرمکمل اتفاق ہے کہ ملک کی قومی ترقی کے لئے سی پیک ناگزیرہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو چینی میڈیا کو انٹرویو اور ایک مضمون میں کیا ۔وزیر اعظم نے کہا میں اپنے وفد کے ہمراہ اگلے ہفتے کے اختتام پر دورہ چین کا منتظرہوں، پاکستان کے عوام اور ریاستی ادارے سی پیک کو پاک چین دوستی میں رکاوٹیں ڈالنے والوں سے تحفظ فراہم کرنے اور ہمارے مفادات کو نقصان پہنچانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے پرعزم ہیں ۔وزیراعظم نے کہا جغرافیائی سیاست کی ضروریات نے ہمارے خطے میں نئی صف بندیوں کو جنم دیا جو بہت سے لوگوں کے لئے گزشتہ صدی کی نظریاتی محاذآرائی کی یاد دلاتا ہے ۔انہوں نے کہا افغانستان گزشتہ 20 سالوں سے عدم استحکام اور انتشار کا شکار تھا اور خطے میں امن کی واپسی کی امید کے ساتھ اس عدم استحکام اورانتشارکے خاتمہ کا وقت قریب آچکا ،افغانستان میں معاشی بدحالی اور انسانی بحران کے سدباب کیلئے بین الاقوامی برادری کا متحرک کردار اورشمولیت ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین میں یغور کے ساتھ برتاؤ پر دنیا بھر کی جانب سے چین کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، ہم نے اپنے سفیر معین الحق کو وہاں بھیجا، انہوں نے معلومات حاصل کیں تو معلوم ہوا زمینی حقائق اس سے مختلف ہے ۔انہوں نے کہا مغرب ایغور کے حوالے سے تو بات کرتا ہے لیکن کشمیر کے حوالے سے بات نہیں کرتا، کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا عالمی برادری بھارتی مظالم پر خاموشی توڑے ۔وزیراعظم نے کہا پائیدار ترقی کے لئے پاکستان نئی راہوں کاتعین اور جغرافیائی واقتصادی(جیواکنامکس) مرکز کے طور پر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی کوششیں کر رہا ہے ، پاکستان کی نئی قومی سلامتی پالیسی میں ہماری حکومت کے عوام کی خوشحالی، بنیادی حقوق اور سماجی انصاف کو یقینی بنانے کے نقطہ نظرپرتوجہ مرکوزکی گئی ،ان اہداف کے حصول کیلئے ہم چین کی کامیابیوں سے رہنمائی حاصل کررہے ہیں۔عمران خان نے کہا پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لئے چینی اصول سے رہنمائی لینا اور چینی ترقیاتی ماڈل کی تقلید کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ میری اپیل پر کم تنخواہ والے ملازمین کی اجرت میں 44 فیصد جبکہ دیگر کی تنخواہوں میں 15 سے لیکر25 فیصد تک اضافے کے اعلان پر سیرین ایئرکے ایئر وائس مارشل(ر)صفدر کا مشکور ہوں ۔وزیراعظم نے کہا گزشتہ برس 950 ارب کامنافع کمانے والی پاکستان کی بڑی 100 کارپوریشنز سے بھی التماس ہے کہ وہ بھی اپنے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں۔ وزیراعظم نے ایک اور ٹویٹ میں کہارات کی آغوش میں سکردو جگمگاتا ہے اور ہماری بچیاں گلگت بلتستان میں برف پر ہاکی کھیلتی ہیں۔انہوں نے کہا سکردو کا علاقہ بین الاقوامی ایئرپورٹ کے بعد ونٹر گیمز کا مرکز بنے گا۔وزیراعظم نے سکردوکی رات کے دلکش مناظر اور گلگت میں آئس ہاکی کھیلتے ہوئے لڑکیوں کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D8%BA%D8%B1%D8%A8-%D9%85-%D9%85%DB%8C%D8%B1-%D9%BE%D8%B1-%DB%92-%D9%88%D8%B2%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D8%B9%D8%B8%D9%85


وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلام و فوبیا کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اسلامو فوبیا کی مذمت کا خیرمقدم کرتا ہوں، اور ان کے اس اقدام کو سراہتا ہوں جو انہوں نے اسلامو فوبیا جیسی لعنت سے نمٹنے کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جسٹن ٹروڈو کا بر وقت اقدام میرے اس مطالبے کی تائید ہے جو میں مسلسل دہرا رہا ہوں، اسلام و فوبیا کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔
https://www.express.pk/story/2278105/1/


مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں پلوامہ اور بڈگام اضلاع میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے نائرہ میں محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 نوجوانوں کو شہید کیا اور بڈگام کے علاقے چرار شریف میں آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو شہید کردیا۔

واضح رہے گزشتہ اتوار کو بھی قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے نام پر داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی اور ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے تھے۔
https://www.express.pk/story/2278065/10/


اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یمن میں جنگ کے لیے حوثی باغیوں نے بڑی تعداد میں جنگجو بچے شامل کیے ہیں اور صرف ڈیڑھ سال میں 2 ہزار بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے مساجد، مدارس اور اسکولوں میں جاکر اپنے نظریات کا پرچار کیا اور نوعمر جنگجوؤں کی بھرتی کا عمل شروع کیا تھا۔

اقوام متحدہ کے ماہرین کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 7 سال سے جاری جنگ میں حوثی باغیوں کے اکسانے پر ہزاروں بچوں نے جنگی تربیت حاصل کر کے باقاعدہ جنگ میں حصہ لیا اور جنوری 2020 سے مئی 2021 کے دوران تقریباً 2 ہزار نوعمر جنگجو بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

یمن کی جنگ میں حوثی باغیوں کی جانب سے نوعمر لڑکوں کو بھرتی کرنے پر عالمی تنظیمیں پہلے بھی احتجاج کرتی آئی ہیں اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں بھی یہ نکتہ پہلی ترجیح تھا تاہم مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ یمن میں 2014 سے حوثی باغیوں اور سعودی فوجی اتحاد کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے جس میں سوا لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور لاکھوں بچے غذائی قلت کے باعث جہاں فانی سے کوچ کرگئے۔
https://www.express.pk/story/2278213/10/


اٹلی کے موجودہ صدر سرجیو ماتاریلا آئندہ 7 برسوں کے لیے بھی بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں موجودہ سربراہ مملکت 80 سالہ سرجیو ماتاریلا نے ایک ہزار نو قانون ساز نمائندوں میں سے 759 کی حمایت حاصل کرکے میدان مار لیا ہے۔

جنوری 2015 میں صدر کا عہدہ سنبھالنے والے سرجیو ماتاریلا اگلے مزید سات برس کے لیے اس عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم ماریو دراگی نے صدارتی انتخابی عمل کے دوران پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے خاتمے کو اطالوی عوام کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔

صدارتی انتخاب میں ووٹنگ کے آٹھویں مرحلے سے قبل سرجیو ماتاریلا نے کہا تھا کہ مستقبل کے لیے ان کے کچھ اور ارادے ہیں، لیکن ضرورت پڑنے پر وہ ملک کے لیے دستیاب ہوں گے۔

صدر سرجیو ماتاریلا آئندہ ہفتے بدھ یا جمعرات کو صدارتی عہدے کا دوبارہ حلف اٹھائیں گے۔ سرجیو ماتاریلا صدر بننے سے قبل نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور وزیر برائے پارلیمانی امور بھی رہے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2278195/10/


بھارتی ریاست کرناٹکا کے ایک اسکول میں طلبا کو نماز کے لیے جگہ دینے پر استاد کو محکمہ تعلیم نے معطل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کے ماڈل ہائر اسکول کے ایک ٹیچر کو جنونی ہندوؤں کے دباؤ پر معطل کردیا گیا۔ انتہا پسند ہندو ٹیچر کی جانب سے طلبا کو نماز پڑھنے کی اجازت دینے پر برہم تھے۔

اس معاملے کا آغاز اُس وقت ہوا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک کلاس میں 20 لڑکوں کو نماز پڑھتے دیکھا جا سکتا تھا۔

جیسے ہی انتہا پسند ہندوؤں کو یہ پتہ چلا کہ ویڈیو ماڈل ہائر اسکول کی ہے انھوں نے اسکول پر دھاوا بول دیا اور ہیڈ ماسٹر کو نماز کی اجازت دینے والے ٹیچر کیخلاف کارروائی کیلیے مجبور کیا۔

واضح رہے کہ مودی سرکار کے اقتدار میں اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ ہوتا جا رہا ہے اور کسی نہ کسی بہانے سے ہندو انتہا پسند اقلیتوں سے مذہبی آزادی کا حق چھین لیتے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2277888/10/


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108991393&Issue=NP_PEW&Date=20220130


https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-01-30&edition=KCH&id=5937891_26203054


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/01/30012022/P6-Lhr-024.jpg


سلامتی کونسل کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے : پاکستان، متعدد بار وسیلہ بننے کی کوشش کی: گوتریس
جمعه 28 جنوری 2022ء

اقوام متحدہ(ندیم منظور سلہری سے ) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم کے ثبوتوں پر نوٹس لیتے ہوئے ان جرائم کے ذمہ داران بھارتی افسران اور اہلکاروں سے جواب طلب کرے ۔ سلامتی کونسل میں ’مسلح تصادم سے شہریوں کی حفاظت‘ پر تقریر کرتے ہوئے پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا کہ بھارت نے افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر ہونے والے حملوں میں مالی مدد اور دہشتگردانہ تعاون کیا ہے ۔تقریر کے دوران انہوں نے 2020 میں کراچی سٹاک ایکسچنج اور حال ہی میں لاہور اور داسو ڈیم پر چینی اور پاکستانی انجینئرز پر حملوں کا حوالہ بھی دیا۔پاکستان کی جانب سے گزشتہ سال پاکستان میں ہونے والے حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جرائم پر جامع اور تحقیق پر مبنی فائل تیار کی گئی۔ رپورٹ میں 1989 سے بھارتی قابض افواج کے سینئر افسران کی جانب سے کیے جانے والے 3 ہزار 432 جنگی جرائم واقعات کے آڈیو اور ویڈیو شواہد شامل ہیں۔جوابی رد عمل میں پاکستان نے جموں و کشمیر اور لداخ کی سرزمین بھارت کا حصہ رہنے کے بھارتی دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے سلامتی کونسل کو یاد دہانی کر ائی کہ دہشت گردی کا ارتقا بھارت سے ہوا۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم وہاں ایک امن آپریشن کے لیے پُر عزم ہیں۔انہوں نے ایک بار پھر یقین دہانی کرائی کہ انہوں نے اس تنازعے کو حل کرنے کے لیے متعدد بار ’وسیلہ بننے ‘ کی پیشکش کی ہے ۔ دریں اثنا پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کے بارے اجلاس میں تنازعات، خشک سالی، بیرونی انحصار اور ضبط شدہ اثاثوں کے مجموعی اثرات کی وجہ سے لاکھوں افغان مرد، عورتوں اور بچوں کے حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا اگر وہاں کے حالات پر قابو نہ پایا گیا تو آنے والا دور دہشت گردی کو دوبارہ واپس لا سکتا ہے ۔ ہمیں امید ہے بین الاقوامی برادری اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی اور پناہ گزینوں سے متعلق جوابی اپیلوں کا مثبت اور فراخدلی سے جواب دے گی، پاکستان چاہتا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک مل کر پابندیوں یا مذمتی بیانات جاری کرنے کی بجائے انسانوں کی امداد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ پاکستان ورلڈ بینک کی جانب سے کچھ فنڈز کے اجراء کا خیرمقدم کرتا ہے ۔ اس وقت افغان عوام کو ان کے قومی اثاثوں سے محروم کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%D8%AA%DB%8C-%DA%A9%D9%88%D9%86%D8%B3%D9%84-%DA%A9%D8%B4%D9%85%DB%8C%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%DA%BE%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%D9%88%D8%B4%D8%B4-%DA%A9%DB%8C-%DA%AF%D9%88%D8%AA%D8%B1%DB%8C%D8%B3


امریکا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مودی سرکار نے فروری 2019 میں بالاکوٹ پر فضائی حملے میں ایک مدرسے کو نشانہ بنانے کا حقائق کے منافی دعویٰ کیا تھا جس سے بھارت کو عالمی سطح پر سبکی اُٹھانا پڑی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی این جی او کے تھنک ٹینک ’’نیشنل بیورو آف ایشین ریسرچ‘‘ کے لیے یونائیٹڈ اسٹیٹس آف پیس کے سینیئر مشیر برائے جنوبی ایشیا پروفیسر ڈینیئل مارکی نے ایک تحقیقی مقاملہ تحریر کیا جس میں بھارت کے لبرل اور جمہوری ہونے کے دعوے کا جائزہ لیا گیا تھا۔

تحقیقی مقالے میں کہا گیا ہے کہ مودی کی قیادت میں میڈیا پر قدغن، سول سوسائیٹی تنظیموں پر پابندی اور اقلیتوں کے تحفظ میں ناکامی سے بھارت میں جمہوری نظام شکوک و شبہات کا شکار ہوگیا ہے۔

مقالے کے مصنف نے مودی حکومت کی مسلم مخالف پالیسیوں کا بھی جائزہ لیا اور حقائق کی بنیاد پر اس بات کا اعتراف کیا کہ مودی سرکار کی پالیسیاں مسلمانوں یا دیگر اقلیتی گروہوں کو نقصان پہنچاتی ہیں جس سے دنیا بھر میں بھارت کے بارے میں منفی تاثر پیدا ہوتا ہے اور اسے ایک جمہوری ریاست تسلیم کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

ڈینیئل مارکی بتاتے ہیں کہ پاکستان کے اندر بالاکوٹ فضائی حملے میں عسکریت پسندوں کے کیمپ کو تباہ کرنے اور ایک پاکستانی F-16 کو مار گرانے کے بے بنیاد دعوؤں نے بھی امریکا میں بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور اس کے مواصلاتی حکمت عملی پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے۔

اپنی تحقیق کی بنیاد پر پروفیسر ڈینیئل مارکی نے مزید کہا کہ فروری 2019 کے بالاکوٹ فضائی حملے کے بارے میں مودی سرکار کے بلند و بانگ دعوؤں سے عوامی غلط فہمی نے ایک غیر معمولی اور خطرناک علاقائی صورتحال سے نمٹنے کی بھارتی صلاحیت پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

مقالے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگرچہ بھارت تاحال پاکستان میں اپنی ناکامی کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے لیکن بھارتی دعوؤں کے کوئی ثبوت نہیں ملے البتہ امریکی ماہرین اور دفاعی ماہرین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان نے ایک بھارتی طیارہ مار گرایا تھا جس کے پائلٹ ابھی نندن کو پکڑ کر بعد میں واپس بھارت بھیج دیا گیا تھا۔

پروفیسر ڈینیئل مارکی نے اپنے مقالے میں مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کے بارے میں لکھا کہ 2019 میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاسی رہنماؤں اور کارکنان کو کالے قانون کی مخالفت کی پاداش میں گرفتار کیا گیا۔ وادی میں مسلسل کرفیو نافذ کیا گیا۔

مقالہ نگار نے اپنی تحقیق کی روشنی میں امریکی پالیسی سازوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے بھارت پر میڈیا کی آزادی اور اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے زور ڈالیں۔

محقق پروفیسر ڈینیئل مارکی نے اپنے اس مقالے میں امریکی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رابرٹ مینینڈیز کے مارچ 2021 کے ایک خط کا بھی حوالہ دیا جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ امریکا اور بھارت کی شراکت داری اس وقت مضبوط مشترکہ جمہوری اقدار پر مبنی ہے جب کہ اس وقت مودی حکومت ان جمہوری اقدار سے دور ہو رہے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2277776/10/


امریکی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت نے 2017 میں اسرائیل سے ہتھیاروں کی خریداری کے ساتھ جاسوسی کے لئے استعمال ہونے والا سوفٹ وئیر اسپائی وئیرخریدنے کا بھی معاہدہ کیا۔

بھارتی حکومت اوراسرائیل کے ہتھیاروں کی خریدی کے معاہدے میں اسپائی وئیرکی خریداری بھی شامل تھی۔

امریکی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مودی سرکار نے 2017 میں اسرائیل سے اسپائی وئیرپیگاسس خریدنے کا بھی معاہدہ کیا۔ اسپائی وئیرکوسیاسی مخالفین اوردیگرشخصیات کی جاسوسی کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔

بھارت نے 2017 میں اسرائیل سے 2 بلین ڈالرزمالیت کے ہتھیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا جس میں جاسوسی کے لئے استعمال ہونے والا اسپائی وئیربھی شامل تھا۔

بھارت اوراسرائیل کی حکومتوں نے اسپائی وئیرکی فروخت کے معاہدے کوعوامی سطح پرتسلیم نہیں کیا ہے۔

کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے اسپائی وئیرکی خریداری کے انکشاف پرمودی سرکار کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ غداری ہے۔ حکومت نے سیاسی مخالفین، ججز اورعام آدمی کی جاسوسی کے لئے آلات خریدے جوغداری کے مترادف ہے۔
کانگریس نے اسپائی وئیر کی خریداری سے متعلق شفاف تحقیقات اورذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
https://www.express.pk/story/2277717/10/


مقبوضہ کشمیر: مجاہدین محاصرہ توڑنے میں کامیاب،جھڑپ میں3بھارتی فوجی زخمی
جمعه 28 جنوری 2022ء

سرینگر (کے پی آئی ) مقبوضہ کشمیرمیں جنوبی ضلع ہیڈکوارٹرز سے 14کلو میٹر دورایک گائوں میں مجاہدین نے بھارتی فوج کو پسپاکر کے فوجی محاصرہ توڑکر وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے ، جھڑپ میں 3 اہلکار شدید زخمی ہوئے ۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا( مارکسٹ) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے مقبوضہ علاقے میں فسطائی مودی حکومت کے نافذ کردہ نئے زمینی قوانین کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاہے ۔کینیڈامیں قائم انسانی حقوق کی تنظیم’’ جسٹس فار آل‘‘ نے خبردار کیا ہے کہ فسطائی اور نازی بھارت پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے ،مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر اقتداربھارت ایک فسطائی ملک بن چکاہے جو علی الاعلان مسلمانوں کی نسل کشی کا مطالبہ کر رہا ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D9%82%D8%A8%D9%88%D8%B6%DB%81-%DA%A9%D8%B4%D9%85%DB%8C%D8%B1-%D9%85%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D8%A7%D9%85%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D8%AA%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C-%D8%B2%D8%AE%D9%85%DB%8C


سوئی میں بارودی سرنگ دھماکہ ،سرفراز بگٹی کے کزن سمیت 4 افراد شہید، 10زخمی
هفته 29 جنوری 2022ء

کوئٹہ ،ڈیرہ بگٹی، رحیمیار خان (خصوصی رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوزایجنسیاں ) ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں سابق وزیر داخلہ بلوچستان سینیٹر سرفراز بگٹی کے کزن سمیت 4 افراد شہید جبکہ لیویزاہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے ۔حکام کے مطابق سوئی کے علاقے مٹ موندرانی میں دہشت گردوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی، 5 شدید زخمیوں کوشیخ زاید ہسپتال رحیمیار خان منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھا ری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علا قے کو گھیرے میں لیکر حملہ آروں کی تلاش شروع کر دی ۔سینیٹر سرفراز بگٹی نے اپنے ٹویٹ میں کہا حملے میں میرے کزن سمیت 4 افراد شہید ہوئے ، بلوچ ری پبلیکن آرمی کے دہشتگرد حملے میں ملوث ہیں ،حکومت مذاکرات کے نام پر ہم سے مذاق کر رہی ، حکومت سے پوچھتا ہوں کیوں ہمیں دہشتگردوں کے آگے پھینک دیا ہے ، لوگوں کی مدد کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے امن فورس کے رضاکاروں کی شہادت پردلی رنج وغم کا اظہار کیا۔وزیراعلی کا کہنا تھا امن دشمنوں نے ایک مرتبہ پھر دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائی کی،دہشتگردوں کو کیفرکردارتک پہنچائیں گے ، امن کیلئے قربانیاں اورکاوشیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اسلام آباد، لاہور (سپیشل رپورٹر، نمائندہ خصوصی سے ، نیوزایجنسیاں ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کیچ حملے کی مذمت کرتے ہوئے 10 فوجی جوانو ں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حو صلے پست نہیں کر سکتے ، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں ۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیرداخلہ شیخ رشید،وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری،وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ، وفاقی وزیر اقتصادی امورعمرایوب ،وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کیچ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا شہدا ہمارے ہیرو ہیں ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف،صدر (ن) لیگ شہباز شریف،نائب صدر( ن ) لیگ مریم نواز ، حمزہ شہباز، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کیچ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا دس فوجی جوانوں کی شہادت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ وطن عزیز کے تحفظ کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے والے قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔دریں اثناء تمام مذاہب و مسالک کے اکابرین نے پاک فوج کے جوانوں پر حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے ۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیراعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر محمو د اشرفی ، علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا اسعد زکریا قاسمی ، مولانا مفتی عبد الرحیم، پیر نقیب الرحمن ، صاحبزادہ حسان حسیب الرحمن ، مولانا مفتی زبیر، مولانا ضیاء اللہ شاہ بخاری ، علامہ عارف واحدی ، علامہ حسین اکبر ، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ، علامہ افضل حیدری ، مولانا حامد الحق حقانی ، مولانا یوسف شاہ ، مولانا محمد خان لغاری ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا ابو بکر حمید صابری ، مولانا اسلم صدیقی ، مولانا پروفیسر ابوبکر صدیق ، علامہ طاہر الحسن ، مولانا عبید اللہ گورمانی ، مولانا شفیع قاسمی ، مولانا عزیز اکبر قاسمی ، مولانا پیر اسعد حبیب شاہ جمالی، چرچ آف پاکستان بشپ آزاد مارشل، بشپ ارشد جوزف ، سردار بشن سنگھ ، ڈاکٹر مہندر، ڈاکٹر پال بھٹی اور دیگر اکابرین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا بلوچستان میں پاک فوج پر حملے قابل مذمت اور قابل افسوس ہیں، دشمن پاکستان کی سلامتی اور استحکام سے کھیلنا چاہتا ہے ۔ اکابرین نے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحتیابی اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ۔
https://www.roznama92news.com/%DB%92-%DA%A9-%D8%B3%D8%AA-4-%D9%81%D8%AF-%D8%B4-10%D8%B2


کرغزستان اور تاجکستان میں جھڑپ
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108988165&Issue=NP_PEW&Date=20220129


راولپنڈی:3 دہشتگروں کو 12بار سزائے موت، 32مرتبہ عمر قید: 3 کروڑ40لاکھ جرمانہ
هفته 29 جنوری 2022ء

راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے جرم ثابت ہونے پر راولپنڈی میں دہشتگردی کے 3 مجرمان کو 12 بار سزائے موت 32 مرتبہ عمر قید کی سزائیں سنادیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 5 مقدمات کے بڑے فیصلے کردیئے ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے فیصلے سنائے ، جس کے تحت 3 مجرمان کو جرم ثابت ہونے پر 12 بار سزائے موت 32 مرتبہ عمر قید کی سزائیں سنادی گئی، جب کہ دیگر جرائم میں مجرمان کو مجموعی 384 سال قید بھی سنائی گئی۔عدالت کی جانب سے تمام مجرمان کو مجموعی طور پر 3 کروڑ40 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی، اور 1 کروڑ 88 لاکھ روپے معاوضہ مقتولین کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیا۔ملزمان اڈیالہ روڈ، چیک پوسٹ دھماکا، پیرودھائی چنگ چی رکشا میں دھماکا، صدر حیدر روڈ اور کباڑی بازار دھماکوں میں ملوث تھے ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق عدالت نے تینوں مجرمان کو جائیداد کی قرقی اور جرمانے کی سزا بھی سنائی۔مجرمان شبیر احمد، بلال احمد اور داؤد کے خلاف یہ مقدمات تھانہ سی ٹی ڈی نے درج کئے تھے ، تینون مجرمان کو سزا کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
http://www.roznama92news.com/%D8%B1%D8%A7%D9%88%D9%84%DA%A9%D9%88-12%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D9%85%D8%B1%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%B9%D9%85%D8%B1-%D9%82%DB%8C-%D8%AC%D8%B1%D9%85%D8%A7%D9%86%DB%81


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/01/29012022/P3-Lhr-006.jpg


آپریشن ضرب عضب امداد
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108989314&Issue=NP_PEW&Date=20220129


ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے مٹ موندرانی سولر بور کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

لیویز کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے سے تین افراد جاں بحق اور لیویز اہلکار سمیت 10 سے زائد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں سینیٹر سرفراز بگٹی کے کزن بھی شامل ہیں۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو پبلک ویلفیئر ہسپتال سوئی منتقل کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے امن فورس کے رضا کاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی،امن کے دشمنوں نے ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی۔

ناروے کی میزبانی میں ہونے والے اوسلو مذاکرات میں امریکا اور یورپی ممالک کے نمائندوں نے طالبان سے ڈومور کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اوسلو میں ہونے والے مذاکرات میں یورپی یونین، فرانس، جرمنی، اٹلی، ناروے، برطانیہ اور امریکا کے خصوصی ایلچیوں اور نمائندوں نے طالبان کے وفد کے ساتھ مذاکرات کیے۔

ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے شرکاء نے طالبان کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

شرکأء نے طالبان سے ملک میں جبری حراست، مخالفین کو لاپتہ کرنا، میڈیا کیخلاف کریک ڈاؤن، ماورائے عدالت قتل اور تشدد کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا اور خواتین کی ملازمتوں اور لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی سمیت ان پر بغیر محرم کے سفر کی پابندیوں پر تنقید کی۔

اعلامیہ کے مطابق مذاکرات کے شرکاء نے افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے فوری امداد کی بحالی پر بھی زور دیا اور ملکی بینکوں میں کیش لیکویڈیٹی کی ضرورت کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کار مملکت چلانے کے لیے بینکوں میں نقد رقم کا ہونا ضروری ہے۔

تاہم اعلامیہ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر طالبان اپنی حکومت کو تسلیم کرانا، اثاثوں کی بحالی اور امدادی فنڈز کی فراہمی چاہتے ہیں تو انھیں درج بالا تمام معاملات پر مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔

گزشتہ برس اگست میں طالبان نے افغانستان میں اقتدار سنبھال لیا تھا جس کے بعد بیرون ملک بینکوں میں افغان حکومت کے اثاثوں کو منجمد کردیا گیا تھا اور امدادی فنڈز بھی روک لیے گئے تھے۔

فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں افغانیوں کو بھوک و افلاس، بیروزگاری اور مہنگائی کا سامنا ہے، اقوام متحدہ نے اس صورت حال کو شہریوں کیلیے جہنم قرار دیتے ہوئے امداد کی بحالی پر بھی زور دیا ہے۔

تاہم عالمی قوتیں طالبان کو براہ راست امداد دینے کے بجائے بین الاقوامی تنظیموں اور این جی اوز کے ذریعے امداد کی افغان عوام تک پہنچانا چاہتی ہیں لیکن شفافیت کے خدشے کے پیش نظر تاحال ایسا بھی ممکن نہیں ہوسکا ہے۔
https://www.express.pk/story/2277340/10/


یمن کے شہر مارب میں حوثی باغیوں نے میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں سعودی اتحادی افواج اور مسلح حوثی باغیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے اور اس بار میدان جنگ شہر مارب ہے۔

سعودی سربراہی میں قائم اتحادی افواج نے مارب شہر میں حوثی باغیوں کو شکست دیکر قبضہ واگزار کرانے کا اعلان کیا ہے تاہم آج پھر شہر میزائل حملوں سے گونجتا رہا۔

سعودی اتحادی افواج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ شکست خوردہ حوثی باغیوں نے رہائشی علاقوں پر میزائل حملے کیے ہیں جن میں بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ یمن میں حوثی باغیوں اور سعودی عرب کی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد کے درمیان 2014 سے گھمسان کی جنگ جاری ہے جس میں 1 لاکھ 12 ہزار ہلاکتیں ہوئیں جب کہ 3 لاکھ سے زائد افراد بے گھر اور 84 ہزار بچے بھوک سے ہلاک ہوگئ
https://www.express.pk/story/2277274/10/


عراق کے دارالحکومت بغداد ائیرپورٹ پر6 میزائل فائرکئے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق بغداد ائیرپورٹ کی جانب 6 میزائل فائرکئے گئے جنہیں تباہ کردیا گیا تاہم میزائل حملے میں ایک طیارے کومعمولی نقصان پہنچا۔

عراقی حکام کے مطابق بغداد ائیرپورٹ کوڈرون کے ذریعے بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ ڈرون کوبھی ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کردیا گیا۔ حملے میں کسی جانی نقصان کی فی الحال اطلاع نہیں ملی۔
https://www.express.pk/story/2277232/10/


بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 10 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد گرفتار اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے عزم کا اظہار کیا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے کوئی بھی قیمت چکانے کو تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے 25 اور 26 جنوری کی درمیانی رات حملہ کیا۔
https://www.express.pk/story/2276987/1/


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108985547&Issue=NP_PEW&Date=20220128


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108985555&Issue=NP_PEW&Date=20220128


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108985561&Issue=NP_PEW&Date=20220128


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108985562&Issue=NP_PEW&Date=20220128


چین نے لداخ میں ایل اے سی کے قریب واقع جھیل پر نیا پل تعمیر کرنا شروع کردیا، نیا خطرہ
Jan 27, 2022 | 20:12:PM

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے قریب واقع ایک جھیل پر نیا پل تعمیر کرنا شروع کر دیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق پنگوگ نامی یہ جھیل اس علاقے میں واقع ہے جسے چین اپنا علاقہ قرار دیتا ہے تاہم بھارت اسے متنازعہ علاقہ کہتا ہے۔ یہ پل جھیل کے شمالی اور جنوبی کناروں کو باہم ملا دے گا جس سے چینی فوج کوجھیل کے دونوں طرف رسائی حاصل ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ وہی جھیل ہے جس کی ملکیت پر چینی و بھارتی فوج کے درمیان مئی 2020ءمیں تنازع شروع ہوا تھا جو اب تک جاری ہے۔ اس پل پر چینی فوج چند ماہ سے تعمیر کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ پنگوگ جھیل کے جنوبی کنارے پر ایک سڑک پہلے سے موجود ہے تاہم شمالی کنارہ پہاڑوں میں گھرا ہے اور وہاں تک رسائی آسان نہیں ہے۔ یہ جھیل 135کلومیٹر لمبی ہے، جس کا دو تہائی سے زیادہ حصہ چین کے کنٹرول میں ہے۔ یہ علاقہ کبھی بھارت کے پاس ہوا کرتا تھا ، تاہم اب چینی فوج اس پر قبضہ کر چکی ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/27-Jan-2022/1395802?fbclid=IwAR02LdG_Jg9StNmy3DjluhEBBnVN0CcA7SgA9lWOWfjrZkIG6iQ5gIIwycQ


بلوچستان میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ ، 10جوان شہید
Jan 27, 2022 | 23:01:PM

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے جس میں پاک فوج کے 10 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔دہشت گردوں نے 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔ کلیئرنس آپریشن ابھی تک جاری ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوئی بھی قیمت چکانے کو تیار ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/27-Jan-2022/1395824?fbclid=IwAR2GFcSgFI_DCSxwTUBgHXjOsdnyUU0MUgeoWO_wNxDEM23lWF8lOx-fXec


چین نے ایٹمی توپوں کی پہلی کھیپ پاکستان کے حوالے کردی
Jan 28, 2022 | 18:54:PM

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی طرف سے ایٹمی توپوں کی پہلی کھیپ پاکستان کے حوالے کر دی گئی۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یہ 155ایم ایم ایس ایچ 15خود کار توپ ہے جو ایٹمی صلاحیت کی حامل ہے۔ ان توپوں کی پہلی کھیپ مبینہ طور پر پاک فوج کو مل گئی ہے تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر کچھ نہیں بتایا گیا کہ اس کھیپ میں کتنی توپیں پاکستان کے حوالے کی گئی ہیں۔

دسمبر 2019ءمیں چین سے ان توپوں کی خریداری کے معاہدے کی تفصیلات میڈیا پر آئی تھیں جن میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان چین کی دفاعی سازوسامان بنانے والی سرکاری کمپنی ’این او آر آئی این سی او‘ سے 236توپیں خریدنے جا رہا ہے۔ ’این او آر آئی این سی او‘ کی طرف سے ایس ایچ 15توپ پہلی بار نومبر 2018ءمیں ژوہئی ایئرشو میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اسی سال کراچی میں ہونے والی ایک بین الاقوامی دفاعی نمائش میں بھی چین کی طرف سے یہ توپ رکھی گئی تھی۔چینی کمپنی کی طرف سے اس توپ کے پاکستان میں بھی تجربات کیے گئے ہیں۔ ان تجربات کو دنیا سے مخفی رکھا گیا تھا تاہم کچھ تصاویر لیک ہو گئی تھیں جو بعد ازاں چینی اخبارات میں شائع ہوئیں۔
https://dailypakistan.com.pk/28-Jan-2022/1396183?fbclid=IwAR1WiN8Y0anic7Sn4A09BULI43uXKyelIVP7QYybI08j2LREektHTt1mibg



بھارت میں ایک اورمسلمان دشمن فیصلہ کرتے ہوئے مسلمان پولیس کیڈٹ پرحجاب کرنے پرپابندی عائد کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کی حکومت نے مسلمان پولیس کیڈٹ کے حجاب کرنے اورپوری آستین کی قمیض پہننے پرپابندی لگادی۔

کیرالہ کی حکومت کا کہنا ہے کہ ریاستی اسکولوں کے طلبا کے لئے شروع کئے گئے اسٹوڈنٹ پولیس کیڈٹ پروجیکٹ میں شریک طالبات کے حجاب پہننے اورپوری آستین کی قمیض پہننے پرپابندی عائد کردی۔

کیرالہ کے ریاستی حکام کے مطابق یونیفارم میں مذہبی علامات کو استعمال کرنے کی کوئی گنجائش نہیں اورنہ ہی اس کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

حجاب پرپابندی کیخلاف ایک مسلمان طالبہ نے کیرالہ کے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی تھی۔

عدالت نے درخواست فیصلے کے لئے ریاستی حکومت کو بھیج دی تھی۔
https://www.express.pk/story/2277166/10/


امریکا میں ایٹمی ہتھیاروں کے سب سے بڑے ذخیرے کی حفاظت پر فوجیوں کے ساتھ ساتھ فوجی تربیت یافتہ ڈولفنز بھی تعینات ہیں اور یہ سلسلہ کم از کم پچھلے 50 سال سے جاری ہے۔

امریکی ویب سائٹ ’’ملٹری ڈاٹ کام‘‘ کے مطابق، فوجی مقاصد کے تحت ڈولفنز کو تربیت دینے کا سلسلہ 1967 میں شروع ہوا جو آج تک جاری ہے۔

ان ڈولفنوں کو سمندری تہہ میں چھپائی گئی بارودی سرنگیں شناخت کرنے سے لے کر فوجیوں کی حفاظت اور امدادی کارروائیوں تک کی تربیت دی جاتی ہے۔


اس مقصد کےلیے ’’یو ایس نیوی میرین میمل پروگرام‘‘ کے تحت ڈولفنوں کے علاوہ دوسرے سمندری جانور بھی سدھائے جاتے ہیں تاکہ وہ عسکری تقاضوں سے مخصوص کام کرسکیں۔

واضح رہے کہ ڈولفنز قدرتی طور پر طاقتور سونار سے لیس ہوتی ہیں جو انہیں زیرِ آب رہتے ہوئے دور دراز کی آوازیں سننے اور آواز کی مدد سے سمندر کی تاریک گہرائیوں میں موجود چیزوں کو دیکھنے اور شناخت کرنے کے قابل بناتے ہیں۔


آواز کی مدد سے ’دیکھنے‘ اور ارد گرد کی اشیاء کو شناخت کرنے کی یہ صلاحیت ’ایکولوکیشن‘ (صوتی سمت بندی) کہلاتی ہے جو ڈولفنز کے علاوہ چمگادڑوں میں بھی زبردست ہوتی ہے۔

فوجی تربیت یافتہ ڈولفنیں جیسے ہی کسی نامعلوم غوطہ خور یا دوسرے زیرِ آب خطرے کی شناخت کرتی ہیں تو فوراً اپنے نگراں کے پاس پہنچتی ہیں جو انہیں لائف جیکٹ جیسا ایک آلہ دیتا ہے۔

اس آلے کو لے کر وہ تیزی سے تیرتی ہوئی واپس آتی ہیں اور اس فرد یا چیز کو آلے میں جکڑ دیتی ہیں جو سمندر کی گہرائی میں موجود شخص یا چیز کو سطح پر لے آتا ہے۔


امریکی بحریہ (یو ایس نیوی) کے تحت درجنوں ساحلی اور سمندری تنصیبات کی حفاظت پر سیکڑوں ڈولفنیں مامور ہیں البتہ ان میں سے ایک خاص دستہ بینگر، واشنگٹن کی تنصیبات پر پہرہ دے رہا ہے۔

یہ نہ صرف امریکا بلکہ دنیا بھر میں ایٹمی ہتھیاروں کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے جہاں تقریباً 2,500 ایٹم بم اور ہائیڈروجن بم رکھے گئے ہیں جو امریکی ایٹمی ہتھیاروں کا 25 فیصد حصہ بناتے ہیں۔ (امریکی ایٹمی ہتھیاروں کی مجموعی تعداد تقریباً دس ہزار ہے، یعنی دنیا میں سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار امریکا کے پاس ہیں۔)

ڈولفنوں کا یہ خصوصی دستہ بینگر، واشنگٹن تنصیبات کے اردگرد سمندر میں گشت پر رہتا ہے اور غیر معمولی صورتِ حال کا سامنا ہونے پر فوجیوں کو فوری خبردار کرتا ہے یا پھر ازخود کارروائیاں بھی کرتا ہے۔


کہا جاتا ہے کہ سابق سوویت یونین نے بھی اسی طرح کا ایک پروگرام شروع کر رکھا تھا جس میں مختلف سمندری جانوروں کو فوجی تربیت دی جاتی تھی۔

البتہ 1991 میں سوویت یونین کے خاتمے کے بعد سے موجودہ روس نے اس پروگرام کو آگے بڑھایا لیکن مالی مسائل کی وجہ سے یہ منصوبہ ترک کرنا پڑا اور سوویت یونین کی تربیت یافتہ ڈولفنیں مبینہ طور پر سن 2000 میں ایران کو فروخت کردی گئیں۔
https://www.express.pk/story/2276791/509/


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/01/27012022/p1-lhr022.jpg


ٹویٹر نے سال 2021 کے چھ ماہ کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف حکومتوں کی جانب سے ٹویٹس ہٹوانے یا پھر اکاؤنٹ معطل کروانے کا دباؤ بڑھا ہے۔ اس طرح جنوری 2021 سے 30 جون 2021 تک کل 43 ہزار سے زائد ٹویٹس ہٹائے گئے جو سب حکومتوں کی درخواست پر کئے گئے تھے۔ اس طرح کل ایک لاکھ 90 ہزار اکاؤنٹس بھی متاثر ہوئے ہیں۔

ٹویٹر نے کہا ہے کہ ٹویٹس ڈیلیٹ کروانے کی 95 فیصد درخواستیں پانچ ممالک سے سامنے آئیں جن میں بھارت، جنوبی کوریا، ترکی، جاپان اور روس شامل ہیں۔ ٹویٹر نے حذف شدہ ٹویٹس کی تفصیلات نہیں دیں لیکن اتنا ضرور کہا ہے کہ ’ٹرانسپرینس اور انفورسمنٹ اپ ڈیٹ نامی رپورٹ میں روس نے کریملن اور یوکرین سے متعلق سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔

جاپان اور ترکی میں سیاسی بنیادوں پر ٹویٹس ہٹانے کی درخواستیں موصول ہوئیں اور بھارت نے اپنے ملک میں جاری تنازعات اورحریت پسندوں کی ٹویٹس ہٹانے کی درخواست کی جس پر عمل کیا گیا۔ اسطرح صرف چھ ماہ میں کل 43387 ٹویٹس ہٹائی گئیں۔ ان میں بھارت نے ٹویٹرپر سینسر شپ کے لیے بہت زور دیا۔

لیکن ٹویٹر نے اعتراف کیا ہے کہ اس اتارچڑھاؤ سے اسے مالی نقصانات بھی ہوئے۔ اس طرح ایپ کی ڈاؤن لوڈ بڑھنے کی رفتار بھی متاثر ہوئی۔ لیکن ٹویٹر نے خود یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ لاکھوں ٹویٹس ایسی تھیں جو اس کے قواعد وضوابط کے خلاف تھیں۔ اس طرح کل 47 لاکھ ٹویٹس کو خود ٹویٹر نے ہٹایا ہے۔
https://www.express.pk/story/2276569/508/


سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران مبینہ دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک ہوا، جس کی شناخت صدام کے نام سے ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گرد ایل ای ڈی بم بنانے کا ماہر تھا جبکہ وہ مختلف جرائم پیشہ کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔
https://www.express.pk/story/2276405/1/


ہنگو میں نامعلوم افراد نے نجی کمپنی کے تیل کے کنویں پر حملہ کرکے گارڈ کو شہید کردیا اور سپروائزر کو اغوا کرکے لے گئے، واقعے پر عوام نے لاش پلانٹ کے سامنے رکھ کر شدید احتجاج کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنگو میں واقع مول آئل اینڈ گیس کے تیل کے کنویں پر بنے گرگری پلانٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے ایک سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا اور سپر وائزر کو اغوا کرکے لے گئے۔

واقعے کے بعد عوام نے لاش کو گرگری پلانٹ کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا ساتھ ہی سپر وائزر کی بازیابی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اغوا شدہ شخص کو بازیاب کیا جائے ورنہ راست اقدام اٹھانے ہر مجبور ہوں گے۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ یہ واقعہ ہنگو انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے پیش آیا۔

اس حوالے سے ڈی ایس پی نظیر نے کہا ہے کہ جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے ہیں، ملزمان کی تلاش جاری ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

دریں اثنا وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے گارڈ کے جاں بحق ہونے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مغوی کی فوری بحالی کی ہدایت کردی۔

وزیراعلی نے کہا کہ سپروائزر کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام تر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے شہید ہونے والے گارڈ کے اہل خان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور پولیس کو صوبے میں تیل نکالنے والی کمپنیوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔
https://www.express.pk/story/2276785/1/


انسداد دہشت گردی فورس نے تربت میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کو سی ٹی ڈی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تربت میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ ، دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

ذرائع کے مطابق اسلحہ اور دھماکا خیز مواد کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، جس کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔
https://www.express.pk/story/2276494/1/


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108982423&Issue=NP_PEW&Date=20220127


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108983625&Issue=NP_PEW&Date=20220127


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108983624&Issue=NP_PEW&Date=20220127


https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-01-27&edition=KCH&id=5933299_85566507


غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کا نیٹ ورک پاکستان میں چلانے والے گرفتار، کیا کچھ ملا؟
Jan 27, 2022 | 12:31:PM

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حساس ادارے اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کا نیٹ ورک پاکستان میں چلانے اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے وفاقی حساس ادارے کی نشاندہی پر کراچی کےچار مختلف مقامات پر کارروائی کی اور حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 13 افراد گرفتار کرلیے۔حکام کی مطابق گرفتار افراد کا تعلق بیرونی انٹلیجنس ایجنسی سے ہے جبکہ گرفتار ہونے والوں میں سوئس ایکسچینج کمپنی کے ملازمین بھی شامل ہیں۔

جیونیوز کے مطابق ملزمان سے 18 ہزار امریکی ڈالر، 2کروڑ 23 لاکھ پاکستانی روپے اور دیگر غیر ملکی کرنسی اور نہایت حساس اور غیر قانونی دستاویزات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار شدہ افراد بیرونی انٹلیجس ایجنسی کی ایما پر ان کے پاکستانی نیٹ ورکس کو امداد اور رقوم کی ترسیل کا کام کرنے کے علاوہ پاکستان سے حساس نوعیت کی معلومات بیرونی ایجنسی کو بھی دیتے تھے اور ملک دشمن عناصر کی پشت پناہی بھی کرتے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ گروپ گزشتہ 7 سالوں سے پاکستان میں متحرک تھا تاہم گرفتار 13 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/27-Jan-2022/1395751?fbclid=IwAR0TlgAb9DhXRIyarvLcSfb8HBOsYCLgk4_shsrizdAGM0Juz4gUY1cIHYc


سی آئی اے کے تربیت یافتہ افغان جنگجوئوں کو امریکہ لانے کی تیاری
جمعرات 27 جنوری 2022ء


نیویارک( ندیم منظور سلہری سے ) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے افغانستان کے حوالے سے اپنی خصوصی رپورٹ میں کہا ہے کہ وہ افغان جنگجو جنہیں سی آئی اے نے ٹرینڈ کیا تھا بائیڈن انتظامیہ ان کو ہر حال میں امریکہ لانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ ان سے کئے گے وعدوں کو پورا کیا جا سکے ۔ ہزاروں جنگجو اور ان کے خاندان اماراتی صحرا میں پناہ گزینوں کے ایک وسیع و عریض کمپاؤنڈ میں پھنسے ہوئے ہیں
https://www.roznama92news.com/%D8%AA%D8%B1%D8%A8%DB%8C%D8%AA-%DB%8C%D8%A7%D9%81%D8%AA%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%BA%D8%A7%D9%86-%DA%BA-%DA%A9%D9%88-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%81-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%DB%8C%D8%A7%D8%B1%DB%8C


بھارتی یوم جمہوریہ: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا،ریلیاں
جمعرات 27 جنوری 2022ء

سرینگر،مظفر آباد،اسلا م آباد،لاہور(سپیشل رپورٹر، اپنے سٹا ف رپورٹر سے ،کے پی آئی،این این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے بدھ کو بھارتی یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طورپرمنایا ۔بدھ کومقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال رہی،سیاہ پرچم لہرائے گئے ۔بھارتی فورسز نے وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ، انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی،سرینگر میں دھماکے میں 8افراد زخمی ہوگئے ، سرینگر سے ایک لاش بھی برآمد ہوئی ہے ، بھارتی پولیس نے سوشل میڈیاپر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف توہین آمیز ویڈیو پوسٹ کرنے پر ضلع راجوری میں با پ اوربیٹے کو گرفتار کرلیا ہے ۔پاکستان اور آزاد کشمیر میں بھی یوم سیاہ کے سلسلے میں ریلیاں نکالی گئیں جبکہ دنیا بھر میں بھارتی سفارتخانوں کے سامنے بھی مظاہرے ہوئے ،شرکا نے بھارت کیخلاف اورآزادی کے حق میں نعرے لگائے ، مظفرآباد میں یواین مبصر مشن کے دفتر میں یواین سیکرٹری جنرل کے نام یادداشت پیش کی گئی جس میں بھارت سے حق خود ارادیت دلانے کا مطالبہ کیا گیا اور بھارتی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کی گئی۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے ، پاکستان کی حکومت اور عوام حق خودارادیت کیلئے اپنی آواز بلند کرنے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ بھارت کو اس کے جبر کا محاسبہ کرے کشمیریوں کو ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے استعمال کے قابل بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے ۔جموں وکشمیرلبریشن سیل ریسرچ ونگ لاہور کے زیراہتمام لاہوردیگر شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر معصوم کشمیریوں کو ہندوستانی پرچم لہرانے پر مجبور کرنا جبر کو چھپانے کی ایک مایوس کن کوشش کی علامت ہے ۔بھارتی حکومت کا اپنی قابض افواج کے اہلکاروں کو بہادری کے نام نہاد اعزازات سے نوازنے کا فیصلہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ان گنت متاثرین کے وقار کی ایک اور خلاف ورزی ہے ۔ادھربھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں یومِ جمہوریہ کو یومِ سیاہ کے طور پر منایا گیا۔اس موقع پر بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں کی سماجی ، آزادی اور عسکریت پسند تحریکوں نے پہیہ جام اورشٹر ڈائون ہڑتال کی جسکی وجہ سے تمام معمولاتِ زندگی مفلوج رہے ۔ناگا لینڈ آرمی سمیت ان تحریکوں نے اس عزم کا از سرِ نواعادہ کیا کے جب تک اِن کو بھارت کے غاصبانہ قبضے سے نجات نہیں ملتی تب تک عسکری جدوجہد جاری رہے گی۔ آسام میں مختلف مقامات پر آزادی کے لئے جدوجہد کرتی ہوئی عوام کی جانب سے عسکری تنظیم (ULFA-I)کے پرچم بھی لہرائے گئے ۔ بھارتی ہائی کمیشن روم میں سکھ فار جسٹس نے پوسٹر آویزاں کر کے علامتی احتجاج ریکارڈ کروایا۔ یورپین یونین کے دارالحکومت برسلز میں بھی بڑی تعداد میں مظاہرین نے شمولیت کی۔ بھارتی میڈیا پر حکومتی پابندی کے باعث یومِ سیاہ اور ہڑتال کے متعلق مکمل قدغن لگا ئے رکھی ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A8%DB%8C-%DB%8C-%D8%AC%D9%86-%D8%B3%D9%85-%D8%AF%D9%86%DB%8C-%D8%A8


امریکا نے واشنگٹن میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی حکومت نے افغان سفارت کاروں کوواشنگٹن میں افغانستان کا سفارت خانہ بند کرنے کے فیصلے سے مطلع کردیا ہے۔ لاس اینجلس اورنیویارک میں افغان قونصلیٹ مشنز بھی بند کردئیے جائیں گے۔

امریکی حکومت نے افغان سفارت کاروں کودیا جانے والا استثنیٰ بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی حکومت کے فیصلوں سے متعلق میمو رواں ہفتے کے آغازپرافغان سفارتکاروں کوبھیجا گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار نے عرب میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ افغان مشن یا اس کے اہلکاروں کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے تاہم سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں افغان سفارتخانہ اورنیویارک اورلاس اینجلیس میں افغان مشنز بند کئے جائیں گے۔

طالبان نے اگست میں افغانستان میں اقتدارسنبھالا تھا تاہم طالبان حکومت کواب تک امریکا سمیت دنیا کے کسی ملک نے تسلیم نہیں کیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2276787/10/


بھارتی ایجنسی ’را‘ نے پاکستانی فری لانسرز کوہدف بنالیا، ایسا کام کردیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
Jan 25, 2022 | 18:45:PM

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ’را‘ کی طرف سے ایک اینٹی پاکستان سائبر نیٹ ورک میں پاکستانی فری لانسرز کو بھرتی کیے جانے کا انکشاف ہواہے۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کراچی پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیاں شہر میں ایک مشترکہ آپریشن کر رہی ہیں۔ حکام کو ایک مخبری ہوئی تھی جس کی بنیاد پر وسطی کراچی میں واقع رضویہ سوسائٹی کے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا۔ اس شخص کی شناخت سفیان نقوی کے نام سے ہوئی ہے۔

اگرچہ سفیان نقوی نے خود کو بے گناہ بتایا ہے اور کہا ہے کہ وہ مالدیپ کی ایک کمپنی کے ساتھ فری لانسر کے طور پر کام کر رہا ہے تاہم جب اس کے کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور موبائل فون کو چیک کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ ایک اینٹی پاکستان سائبر نیٹ ورک چلانے کے لیے ’را‘ کے ساتھ کام کر رہا تھا۔ ایک بھارتی خاتون ہینڈلر، جو را کے لیے کام کرتی تھی، برطانوی موبائل فون نمبر سے سفیان نقوی کے ساتھ رابطے میں تھی اور اسے مختلف ٹاسک دیتی رہتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق یہ بھارتی خاتون سفیان نقوی کو روزانہ کی بنیاد پر جو ٹاسک دیتی تھی، ان میں پاک فوج اور پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف زہراگلنا بھی شامل ہوتا تھا۔ اس کام کے عوض سفیان نقوی کو یہ خاتون ماہانہ 30سے 50ہزار روپے دے رہی تھی۔ خاتون نے سفیان کو حکم دے رکھا تھا کہ وہ حکام سے اپنی شناخت چھپانے کے لیے مختلف ایپلی کیشنز کا استعمال کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم کی یہ ڈیوائسز قبضے میں لے کر فرانزک تجزیئے کے لیے بھجوا دی گئی ہیں اور ایف آئی اے کو کیس کی مزید تحقیق کرنے اور دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔


بھارتی ایجنسی ’را‘ نے پاکستانی فری لانسرز کوہدف بنالیا، ایسا کام کردیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
Jan 25, 2022 | 18:45:PM

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ’را‘ کی طرف سے ایک اینٹی پاکستان سائبر نیٹ ورک میں پاکستانی فری لانسرز کو بھرتی کیے جانے کا انکشاف ہواہے۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کراچی پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیاں شہر میں ایک مشترکہ آپریشن کر رہی ہیں۔ حکام کو ایک مخبری ہوئی تھی جس کی بنیاد پر وسطی کراچی میں واقع رضویہ سوسائٹی کے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا۔ اس شخص کی شناخت سفیان نقوی کے نام سے ہوئی ہے۔

اگرچہ سفیان نقوی نے خود کو بے گناہ بتایا ہے اور کہا ہے کہ وہ مالدیپ کی ایک کمپنی کے ساتھ فری لانسر کے طور پر کام کر رہا ہے تاہم جب اس کے کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور موبائل فون کو چیک کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ ایک اینٹی پاکستان سائبر نیٹ ورک چلانے کے لیے ’را‘ کے ساتھ کام کر رہا تھا۔ ایک بھارتی خاتون ہینڈلر، جو را کے لیے کام کرتی تھی، برطانوی موبائل فون نمبر سے سفیان نقوی کے ساتھ رابطے میں تھی اور اسے مختلف ٹاسک دیتی رہتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق یہ بھارتی خاتون سفیان نقوی کو روزانہ کی بنیاد پر جو ٹاسک دیتی تھی، ان میں پاک فوج اور پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف زہراگلنا بھی شامل ہوتا تھا۔ اس کام کے عوض سفیان نقوی کو یہ خاتون ماہانہ 30سے 50ہزار روپے دے رہی تھی۔ خاتون نے سفیان کو حکم دے رکھا تھا کہ وہ حکام سے اپنی شناخت چھپانے کے لیے مختلف ایپلی کیشنز کا استعمال کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم کی یہ ڈیوائسز قبضے میں لے کر فرانزک تجزیئے کے لیے بھجوا دی گئی ہیں اور ایف آئی اے کو کیس کی مزید تحقیق کرنے اور دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/25-Jan-2022/1394974?fbclid=IwAR3_Ng4JFdatWAny6kYkiHuEyCzXE2Mz1Euus3ihluOlQ4wdWs6uRspjKRE


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کے قافلے پر گرنیڈ حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ


شدید زخمی سینیئر افسر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، فوٹو: فائل

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر گرنیڈ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں سینیئر افسر سمیت 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری نگر میں بھارتی پیراملٹری فورس اور پولیس قافلے پر نامعلوم افراد نے گرنیڈ حملہ کردیا۔ حملہ اتنا اچانک تھا کہ اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔

حملے سے خوف زدہ ہوکر سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ حملہ آوروں کے جانے کے بعد مزید نفری طلب کی گئی۔

قریبی ملٹری اسپتال میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک سینیئر افسر سمیت 5 شدید زخمیوں کو لایا گیا۔ سینیئر افسر سیمت دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

گرنیڈ حملے کے بعد علاقے کا محاصرہ کرکے بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کیا جس میں ایک نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اعجاز وانی نامی نوجوان پر گرنیڈ حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوان کی غیرقانونی حراست پر علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے۔ مظاہرین نے نوجوان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گرنیڈ حملے کے وقت نوجوان اپنے گھر پر تھا۔
https://www.express.pk/story/2276239/10/


کوہلو میں نامعلوم دہشت گردوں نے لیویز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا تاہم جوابی فائرنگ سے حملہ آور پسپا ہوکر فرار ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق کوہلو کی تحصیل ماوند کے علاقے سونڈ میں رات گئے نامعلوم افراد نےلیویز چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی جواب میں لیویز اہل کاروں نے بھی فائرنگ کی جس کے سبب دہشت گرد اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہوسکے اور فرار ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق دہشت گرد نامعلوم سونڈ میں قائم موبائل فون ٹاور کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے تاہم لیویز کی جوابی فائرنگ سے ان کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکا اور انہیں بھاگنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔
https://www.express.pk/story/2275871/1/


جاسوسی کے الزام میں 2020 سے قید فرانسیسی شہری کو ایرانی عدالت نے 8 سال 8 ماہ قید کی سزا سنادی۔

وائس آف امریکا کے مطابق 36 سالہ بینجیمن برائر نے ایران اور ترکمانستا کی سرحد پر کمیرہ لگے ڈرون کو اُڑایا تھا جس پر ایران حکومت نے انہیں جاسوسی کے الزام میں قید کرلیا تھا۔

بینجیمن کے وکیل فلپ ویلنٹ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہ مکمل طور پر سیاسی محرک ہے اور مقدمے کی سماعت صرف ایک دکھاوا تھی۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بینجیمن کے کیس کی سماعت کبھی بھی شفاف طریقے سے نہیں ہوئی کیونکہ بینجیمن اپنے اوپر عائد کردہ فردِ جرم کو پڑھ بھی نہیں سکتے تھے جس وجہ سے کیس کی تیاری میں مشکلات کا سامنا رہا۔

وکیل نے یہ بھی بتایا کہ بینجیمن ایک ماہ سے بھوک ہڑتال پر تھے اور کافی کمزور ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ اب بھی مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے درجنوں شہری مختلف الزامات کے تحت ایران کی قید میں ہیں۔
https://www.express.pk/story/2275981/10/


یونیورسٹی آف برمنگھم اور ڈیٹا کا تجزیہ کرنے والی کمپنی ’’یوگووف‘‘ کی اسلامو فوبیا پر شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں سب سے زیادہ امتیازی سلوک مسلمانوں کے ساتھ روا رکھا جاتا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی آف برمنگھم اور ڈیٹا تجزیہ کرنے والی فرم نے برطانیہ میں آباد مختلف قومیتوں اور مذاہب کے لوگوں کے ساتھ مقامی آبادی کے رویے کا جائزہ لیا۔

اس سروے میں انکشاف ہوا کہ برطانوی عوام کسی بھی دوسرے مذہب کے مقابلے میں اسلام کے بارے میں غلط اور سازشی خیالات رکھتے ہیں اور سب سے زیادہ امتیازی سلوک بھی مسلمانوں کے ساتھ رکھا جاتا ہے۔


سروے کے سربراہ اسٹیفن ایچ کے مطابق مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک رکھنے والوں میں زیادہ تر بزرگ، مرد، یورپی یونین چھوڑنے کے حق میں ووٹ دینے والے اور وزیر اعظم بورس جانسن کی جماعت کنزرویٹو پارٹی کے حامی ہیں۔


اسٹیفن ایچ کا یہ بھی کہنا تھا کہ برطانیہ میں اسلام اور مسلمانوں کے لیے تعصب نمایاں ہے۔ نسل پرستی کے سب سے زیادہ شکار مسلمان بنتے ہیں جب کہ مسلم مخالف خیالات رکھنے والوں میں بھی پڑھے لکھے اور امیر برطانوی شامل ہیں۔


سروے کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہمارا قطعی یہ مطالبہ نہیں کہ مذہب پر تنقید کو کنٹرول کرنے والے قوانین نافذ کیے جائیں بلکہ ہماری تجویز یہ ہے کہ برطانوی عوام میں منظم طریقے سے اسلام کے بارے میں پھیلائی گئی غلط فہمیوں کے تدارک کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

برطانیہ میں مسلم دشمن خیالات نئے نہیں، حکمراں جماعت کی خاتون رکن اسمبلی نصرت غنی نے الزام عائد کیا تھا کہ دو برس قبل انھیں وزارت کے عہدے سے صرف اس لیے ہٹا دیا گیا تھا کیوں کہ وہ مسلمان تھیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اپنے آرٹیکلز میں برقع پوش مسلم خواتین کو ڈاکو اور لیٹر بکس سے تشبیہ دے چکے ہیں۔ ان کی جماعت کا عموی رویہ بھی مسلمانوں کے بارے درست نہیں۔
https://www.express.pk/story/2275848/10/


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108981610&Issue=NP_PEW&Date=20220126


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108981664&Issue=NP_PEW&Date=20220126


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108981618&Issue=NP_PEW&Date=20220126


’بھارتی بزنس مین کی دعوت پرٹی 20لیگ کھیلنے کے لئے گیا، ڈنرپرکوکین کا نشہ بھی کرایا گیا اور پھر بلیک میل کیا گیا کہ ۔ ۔ ۔‘ زمبابوے کے کرکٹر برینڈن ٹیلر نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا
Jan 24, 2022 | 16:15:PM

ہرارے (آئی این پی) زمبابوے کے کرکٹربرینڈن ٹیلرکا کہنا ہے کہ بھارتی بکیز کے دبا ﺅپرمیچ فکسنگ پررضامندی ظاہرکی تھی،برینڈن ٹیلرکے مطابق 4 ماہ تک دباؤ میں رہنے کے بعد آئی سی سی کو بتایا لیکن میری مجبوری کونہیں سمجھا گیا، کئی بار سوالات کے جوابات دے کر حقیقت بتائی ہے،اب آئی سی سی پابندی لگانا چاہتی ہے تو فیصلہ قبول کروں گا۔

زمبابوے کے کرکٹربرینڈن نے سوشل میڈیا پرجاری بیان میں کہا کہ بھارتی بکیز کے دباﺅ پرمیچ فکسنگ پرآمادگی ظاہرکی تھی لیکن میچ فکسنگ نہیں کی۔برینڈن ٹیلرکے مطابق بھارتی بزنس مین کی دعوت پر 2019 میں 15ہزار ڈالرز کی لالچ میں ٹی 20لیگ کھیلنے کے لئے گیا جہاں ڈنرپرکوکین کا نشہ بھی کرایا گیا۔

ٹیلرنے مزید کہا کہ نشہ کرتے ہوئے ویڈیو دکھا کرفکسنگ کے لئے بلیک میل کیا گیا۔ جان بچانے اوراپنی حفاظت کے لئے فکسنگ کے لئے ہاں کردی جس کے بعد 15ہزارایڈوانس دئیے گئے۔اسپاٹ فکسنگ کرنے کا وعدہ پورا کرنے پر مزید20 ہزارڈالردینے کا یقین دلایا گیا۔رقم لے کرزمبابوے واپس آگیا۔
https://dailypakistan.com.pk/24-Jan-2022/1394569?fbclid=IwAR1k8mZHZeoP-H1wYeBbtcLHAALhLn-RrAdpathkCbDxfOyhWERvlJzNPxc


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108978762&Issue=NP_PEW&Date=20220125


شام کے صوبے ہساکے میں کرُد فورسز کے زیرِ انتظام جیل پر 100 سے زائد داعش جنگجوؤں نے حملہ کیا تھا اور تصادم کے نتیجے میں 120 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔

بی بی سی کے مطابق داعش نے جیل پر پر قبضہ کرلیا ہے اور 850 بچوں کو اپنی ڈھال کے طور پر یرغمال بنالیا ہے۔ جیل میں موجود تمام اسلحہ بھی داعش کی تحویل میں جاچکا ہے۔

اقوام متحدہ کے خیراتی ادارے برائے اطفال یونیسیف کا کہنا ہے کہ بچوں کی زندگی خطرے سے دوچار ہے اور اشد ضروری ہے انہیں وہاں سے جلد سے جلد نکالا جائے۔

ادارے کا مزید کہنا ہے کہ بچوں کو نقصان پہنچانے یا انہیں بالجبر داعش میں شامل کیے جانے کا خطرہ ہے۔ دوسری جانب سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ انہوں نے جیل کی عمارت کا محاصرہ کر لیا ہے جس سے دہشتگرد کہیں نہیں بھاگ سکتے۔ ایس ڈی ایف نے یہ بھی کہا کہ اگر بچوں کو کچھ بھی ہوتا ہے تو اس کی مکمل ذمہ داری داعش پر عائد ہوگی۔

واضح رہے کہ جائے وقوعہ کے قریب موجود اے ایف پی کے نمائندے نے بتایا تھا کہ جیل پر حملے کے وقت شدید جھڑپوں کی آوازیں سنائی دیں تھیں جس کے بعد کُرد فورسز نے لاؤڈاسپیکر کے ذریعے مقامی شہریوں کو فوری انخلا کا حکم دیا تھا۔
https://www.express.pk/story/2275452/10/


افریقی ملک برکینا فاسو میں فوج نے صدر روچ مارک کرسچن کابور کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پرقبضہ کرلیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اقتدارسنبھالنے کے بعد فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برکینا فاسوکی حکومت اورپارلیمنٹ کو تحلیل کردیا گیا ہے اورملک کی تمام سرحدیں بند کردی گئی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مناسب وقت پرآئینی نظام کی طرف واپس جایا جائے گا۔ فوج کی زیرحراست تمام افراد محفوظ مقام پرہیں۔بیان میں صدر روچ مارک کرسچن کابورکے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
https://www.express.pk/story/2275662/10/


جرمنی میں مسجد اور یونیورسٹی پر حملہ
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-01-25&edition=KCH&id=5931542_29010571


https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-01-25&edition=KCH&id=5931522_40697992


https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-01-25&edition=KCH&id=5931586_72795166


امریکی صدر جوبائیڈن مہنگائی سے متعلق سوال پر طیش میں آگئے اور مائیک کھلے ہونے کا احساس کیے بغیر صحافی کو گالی دیدی جو ریکارڈ بھی ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے اور اختتام پر ان کے سخت ناقد چینل فوکس نیوز کے صحافی نے مہنگائی سے متعلق سوال کردیا۔

فوکس نیوز کے صحافی کے سوال ’’کیا مہنگائی کی ذمہ دار حکومت نہیں ؟ ‘‘ کے جواب میں انھوں نے طنزیہ کہا کہ نہیں مہنگائی ایک اثاثہ ہے۔ اس کے بعد سب اُٹھ گئے۔

اسی دوران جوبائیڈن یہ سمجھے کہ مائیک بند کردیا گیا ہے اور انھوں نے آہستہ سے صحافی کو احمق کہا اور نازیبا الفاظ ادا کیے جو اس وقت شور شرابے میں کسی کو سنائی نہیں دیئے۔

البتہ جب بعد میں پریس کانفرنس کی ریکارڈنگ سنی گئی اور ویڈیوز کلپس وائرل ہوئیں تو بھانڈہ پھوٹ گیا۔
https://www.express.pk/story/2275829/10/



بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ کشمیر چھائونی میں تبدیل : مظاہرے گرفتاریاں
پیر 24 جنوری 2022ء

سرینگر(کے پی آئی ،این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزنے 26 جنوری کو بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ سے قبل سکیورٹی کے نام پر لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے اورعلاقے کو ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کردیا ہے ۔ہرسال کی طرح اس سال بھی قابض بھارتی انتظامیہ نے 26جنوری سے کئی روز قبل مقبوضہ وادی میں سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں،سرینگر سمیت وادی کے دیگر قصبوں میں بھارتی فورسز نے جگہ جگہ ناکے لگائے ہیں اور مسافروں سے پوچھ گچھ اور ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے ۔قابض فوج نے جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن بھی شروع کردیا ہے ،ضلع پلوامہ سے ایک نوجوان عمر فاروق بٹ کو گرفتارکرلیاہے ۔کئی علاقوں میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے بھی کئے ہیں۔شوپیاں میں لوگوں نے دو نوجوانوں کی شہادت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ علاقے میں ہڑتال سے روزمرہ زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ سابق وزیر اعلی و پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ خاموشی کو نارملسی نہیں سمجھا جانا چاہئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سرینگر اور مقبوضہ وادی کے دیگر حساس علاقوں میں بڑی تعداد میں بھارتی فورسز کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ بھارتی فوجیوں نے علاقے میں رات کی گشت بڑھا دیا ہے ۔ سرینگر اور جموں کے تمام داخلی راستوں پر ناکے اورنام نہاد حفاظتی چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔ جموں میں مولانا آزاد سٹیڈیم کے ارد گرد بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بھاری تعیناتی کی گئی ہے جہاں یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب ہورہی ہے ۔ محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت کے اس اعتراف کو کہ علاقے میں حالات معمول کے مطابق نہیں ہیں،تضادات کا مجموعہ قرار دیا ہے ۔ محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اس بیان پر کہ کشمیر میں حالات معمول پر آنے کے بعد اس کی ریاستی حیثیت بحال کر دی جائے گی، شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ خاموشی کو نارملسی نہیں سمجھا جانا چاہئے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A8%DB%8C-%DB%8C%D9%88-%D8%AC-%D8%B3-%D9%84-%D9%85%D9%82-%DA%A9


پاک بحریہ کے بیڑے میں غیر معمولی فریگیٹ ’’پی این ایس طغرل ‘‘کی شمولیت آج، صدر علوی مہمان خصوصی ہو نگے
پیر 24 جنوری 2022ء

اسلام آباد(رپورٹ: فیصل رضا خان) پاکستان کے بحری بیڑے میں پہلا جدید ترین 054 ایلفا پی گائیڈڈ میزائل، ایئر ڈیفنس فریگیٹ پی این ایس طغرل کی صورت مہلک جنگی جہاز آج باضابطہ طور پر شامل کیا جا رہا ہے ، فریگیٹ کی شمولیت بحری دفاع کو کئی گنا مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ دشمن کیلئے تباہ کن پیغام ہے ۔یہ پہلی بار ہے کہ سطح سے سمندر، زمین، فضا اور زیر آب مار کرنے والے جدید ترین میزائلوں اور ٹارپیڈوز سے لیس انتہائی جدید فریگیٹ پاک بحریہ کا حصہ بن رہا ہے ۔انتہائی باوثوق ذرائع نے تصدیق کی کہ پاکستان کا پہلا جدید ترین 054 ایلفاپی گائیڈڈ میزائل، ایئر ڈیفنس فریگیٹ آج پاکستان نیوی کا حصہ بنے گا، صدر ڈاکٹر عارف علوی ’’پی این ایس طغرل‘‘کی بحری بیڑے میں باضابطہ شمولیت کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ پاک بحریہ میں شامل ہونے والا غیرمعمولی فریگیٹ ’’پی این ایس طغرل‘‘ دشمن کیلئے مہلک پیغام ہے ۔پاک بحریہ میں شامل ہونے والا یہ پہلا جنگی جہاز ہے جو سطح سے سطح پر مار کرنے والے ’’سوپر سونک‘‘ یا ’’آواز کی رفتار سے تیز‘‘ میزائلوں سے لیس ہے ، سپر سونک میزائل، دشمن کے اہداف کو 450 کلومیٹر تک سمندر یا زمین پر نشانہ بنا سکتا ہے ۔ پاک بحریہ کا نیا گائیڈڈ میزائل، ایئر ڈیفنس فریگیٹ ایس ایل آر 66 جدید ترین ریڈار نظام رکھتا ہے ۔ جدید ریڈارز کی مدد سے 280 سے 500 کلومیٹر تک سطح سمندر، فضائاور زمین پر اہداف کی نشاندہی، فضائی نگرانی پر معمور طیاروں کی مدد اور دشمن طیاروں کو نشانہ بنانے میں انتہائی کارگر ہے ۔ پی این ایس طغرل نہ صرف سطح سے فضا میں مار کرنے والے تباہ کن میزائلوں سے لیس ہے بلکہ دشمن آبدوزوں کے خلاف ٹارپیڈوز، ڈیپتھ چارجز سمیت انتہائی تباہ کن ہتھیاروں اور اپنے دفاع کیلئے کلیدی نظام کا حامل ہے ۔ فریگیٹ سٹیلتھ صلاحیت، خودکار ٹیکنالوجی، کمیونیکیشن، سونارز اور سینسرز رکھتا ہے ، یہ جنگی جہاز 4 ہزار ٹن وزنی،165 افراد کے عملے ، 27 ناٹ رفتار، ہیلی لینڈنگ اور ہینگر کا حامل ہے ۔ پاکستان اور چین کے مابین چار054ایلفائپی فریگیٹس کی خریداری کا معاہدہ 2017ء میں ہوا تھا،چائنا شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی اور ہوڈونگ زنگوا شپ یارڈ یہ جدید جنگی جہاز تیار کر رہا ہے ، پاکستان کیلئے پہلے چینی ساختہ جنگی جہاز پی این ایس طغرلکی کمشننگ گزشتہ سال 8 نومبر کو شنگھائی میں ہوئی تھی، جہاز دسمبر میں کراچی پہنچا، صدر ڈاکٹر عارف علوی کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے اور علالت کے باعث شمولیت کی تقریب میں التواکا شکار ہوئی جو آج ہو رہی ہے جبکہ اُمید ظاہر کی جا رہی ہے کہ پاک، چین دوستی کاشاہکار دیگر تین 054 ایلفائپی گائیڈڈ میزائل، ایئر ڈیفنس فریگیٹس رواں سال پاکستان کے سپرد کر دیئے جائینگے ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%BE%D8%A7-%D8%A8%D8%AD%D8%B1%DB%8C%DB%81-%DA%A9%DB%92%DB%8C-%D9%88-%D9%86%DA%AF%DB%92



جنگ سے تباہ حال شامیوں نے خون جمادینے والی سردی سے بچنے کیلیے میزائلوں کے خول کو ہیٹر میں تبدیل کردیا ہے۔

صوبہ ادلب میں جسر االشگر نامی شخص نے اپنے گھر میں میزائل ری سائیکل کرکے اسے ہیٹر میں تبدیل کردیا ہے کیونکہ وہ ہیٹرخریدنے کی سکت نہیں رکھتا۔ یہ میزائل اسے گھر کے پاس ملا تھا جسے ایک لوہار سے تبدیل کروایا گیا ہے۔

مسلسل جنگ، غربت اور بیروزگاری کی وجہ سے ہیٹر اور ایندھن عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوچکے ہیں۔ تاہم مقامی لوہار 28 سے 32 سینٹی میٹر گھیر کے راکٹ اور میزائلوں کو احتیاط سے خالی کرکے انہیں ہیٹر میں بدل رہے ہیں۔ ان کا بارود مقامی کان کنوں کو پتھر توڑنے اور سرنگ بنانے کے لیے فروخت کردیا جاتا ہے۔ لیکن یہ پورا کام کسی نگرانی کے بغیر جاری ہے اور کسی بڑے حادثے کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ بچے اور بڑے ایسے راکٹوں اور میزائلوں کی تلاش میں رہتے ہیں جو پھٹنے سے رہ گئے ہوں۔ انہیں کارخانوں میں پہنچایا جاتا ہے۔ پہلے میزائل کا اوپری حصہ کاٹا جاتا ہے تاکہ اس میں سے مضر بخارات باہر نکل جائیں۔ اس کے بعد بہت احتیاط سے اس کا بارود الگ کرلیا جاتا ہے جسے کان کنی کرنے والوں کو فروخت کردیا جاتا ہے۔ اس کے بعد میزائل کو ہیٹر کی شکل دی جاتی ہے۔

اس طرح بہت کم خرچ ہیٹر بنائے جارہے ہیں جس کی لاگت 15 ڈالر ہے اور بازار میں عام ہیٹر کی قیمت 100 ڈالر کے قریب ہے۔ اب سیلنڈر نما ہیٹر میں لکڑی، برادہ، کاغذ اور نائیلون وغیرہ بھر کر جلایا جاتا ہے۔ تاہم شامی پائرین کا تیل بھی جلارہے ہیں جو آسانی سے مل جاتا ہے۔

اسی طرح پناہ گزین اپنے کیمپوں کے ہیٹر میں کوئلہ جلانے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب ماہرین نے اس سارے عمل کو بے حد خطرناک قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق میزائل میں بارود کے ذرات بھی بہت نقصاندہ ہوسکتےہیں۔
شامی صوبے ادلیب سے سونیا العلی کی رپورٹ ، بشکریہ سائنس فار ڈویلمپنٹ نیٹ 
https://www.express.pk/story/2275033/509/


افریقی ملک برکینا فاسو میں باغی فوجیوں نے حکومت کے حامی فوجیوں سے جھڑپ کے بعد صدر روچ مارک کرسچن کابور کو اغوا کرکے ایک فوجی کیمپ میں قید کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک برکینا فاسو میں کئی بیرکوں میں فوجی اہلکاروں نے بغاوت کردی جس کے بعد صدر کی رہائش گاہ کے قریب گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں صدارتی بیڑے کی کئی بکتر بند گاڑیوں کو گولیوں سے چھلنی ان کی رہائش گاہ کے قریب دیکھا جا سکتا ہے جن میں ایک گاڑی خون میں لت پت ہے۔

حکومتی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ باغی فوجیوں نے صدارتی رہائش گاہ پر حملہ کرکے کئی گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے کے بعد صدر روچ مارک کرسچن کابور کو اپنے ہمراہ ایک فوجی کیمپ میں لے گئے۔

دو سیکیورٹی اہلکاروں نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ صدر، پارلیمنٹ کے سربراہ، اور وزرا محفوظ ہیں البتہ باغی فوجیوں میں سے 2 اہلکاروں نے فون پر ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ صدر کو محفوظ مقام پر رکھا گیا ہے لیکن مقام سے متعلق کچھ نہیں بتاسکتے۔

برکینا فاسو کی حکومت نے گزشتہ روز ملک میں فوجی بغاوت کی خبروں کی تردید کی تھی تاہم آج فوجی باغیوں کے صدارتی رہائش گاہ پر حملے کی تصدیق کی ہے۔
https://www.express.pk/story/2275376/10/


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/01/24012022/P6-LHR-004.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/01/24012022/P3-LHR-020.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/01/24012022/P3-LHR-019.jpg


جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ بارود برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے ضلع سروکئی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران علاقے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈی کی تیاری کا سامان برآمد لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برآمد شدہ اسلحے میں سب مشین گنز، آر پی جی-7 ، ہینڈ گرنیڈ اور کثیر تعداد میں گولہ بارود شامل ہیں۔
https://www.express.pk/story/2274835/1/


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108976967&Issue=NP_PEW&Date=20220124


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108976991&Issue=NP_PEW&Date=20220124


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108975368&Issue=NP_PEW&Date=20220124


https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-01-24&edition=KCH&id=5929610_76604331


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/01/24012022/P3-LHR-028.jpg

No comments:

Post a Comment