انڈر 19 ورلڈ کپ؛ پاکستان کی نیپال کو پانچ وکٹوں سے شکست - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Thursday 25 January 2024

انڈر 19 ورلڈ کپ؛ پاکستان کی نیپال کو پانچ وکٹوں سے شکست

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے دوسری کامیابی اپنے نام کرلی۔
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے دوسری کامیابی اپنے نام کرلی۔

ساؤتھ افریقہ کے شہر ایسٹ لندن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیپال کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا۔ گروپ ڈی میں پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا۔

پاکستان نے 198 رنز کا ہدف پانچ وکٹ پر اڑتالیس ویں اوور میں پورا کرلیا۔ اذان اویس نے 63 رنز بناکر جیت میں اہم کردار ادا کیا، شمائل حسین اور شاہ زیب نے سینتیس سینتیس رنز بنائے۔

نیپال کی ٹیم ایک سو ستانوے رنز بناکر آوٹ ہوئی۔ عرفات مہناس نے تین شکار کیے، عبید شاہ اور احمد حسن نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے افغانستان کو شکست دی تھی، قومی انڈر نائنٹین ٹیم اپنا اگلا میچ ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/tVn1IoK
via IFTTT

No comments:

Post a Comment