سائفرکیس کے فیصلے پرچئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکا موقف سامنے آگیا - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Tuesday 30 January 2024

سائفرکیس کے فیصلے پرچئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکا موقف سامنے آگیا

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سائفر کیس کے فیصلے پر کارکنان مشتعل نہ ہوں، کوئی قانون ہاتھ میں نہ لے۔

یہ بات رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کے موقع پر کہی۔ ان کا کہنا ہے کہ آئین اور قانونی طریقہ کار سے ہٹ کر کیسز کو چلایا جا رہا ہے، جج صاحب نے اپنی طرف سے سوالات کیے، ہم ان سے کیا تواقعات رکھیں؟

یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس میں عمران خان، شاہ محمود کو 10،10 سال قید کی سزا

بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ تمام کارکنان اور پی ٹی آئی سے لگاؤ رکھنے والے تحمل کا مظاہرہ کریں، ہمیں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ پر اعتماد ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری توجہ الیکشن سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے، 8 فروری کو سب کا محاسبہ ہو گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/YPNjlE0
via IFTTT

No comments:

Post a Comment