پاکستان میں کورونا وائرس سے 526 ہلاک ، دنیا میں 37 لاکھ سے زائد افراد متاثر ::: کرونا وائرس کے خلاف اقدامات پر بین الاقوامی سطح پر حکومت کو شاباش - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Wednesday, 6 May 2020

پاکستان میں کورونا وائرس سے 526 ہلاک ، دنیا میں 37 لاکھ سے زائد افراد متاثر ::: کرونا وائرس کے خلاف اقدامات پر بین الاقوامی سطح پر حکومت کو شاباش

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) دبئی سے آنے والے 209 پاکستانی شہریوں میں سے 180 کورونا پازٹیوکی تصدیق ہوگئی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق دبئی سے پاکستان پہنچنے والے 209 پاکستانی شہریوں کوقرنطینہ سینٹرمنتقل کیا گیا تھا جن میں 180 افراد میں کورونا مثبت جبکہ 29 میں کورونا منفی کی تصدیق ہوگئی۔ذرائع محکمہ ہیلتھ کے مطابق 180 کورونا پازٹیو کوفاطمہ جناح یونیورسٹی قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں انہیں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کردی گئیں۔ کورونا ٹیسٹ منفی آنے والے 29 افراد کووویمنز یونیورسٹی سکستھ روڈ قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/06-May-2020/1129305?fbclid=IwAR1kt79jGbgs5pJbBrkJqUJKw7M0MK

hrRA4aCpeqPXKHHx7mjmR5PBZgTZM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے صوبے میں سلون، باربر شاپس بھی روزانہ مخصوص وقت تک کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاک ڈائون میں نرمی سے متعلق ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا، صوبے میں سلون، باربر شاپس بھی روزانہ مخصوص وقت تک کھولی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق سلون،باربر شاپس کے لیے3 روزمیں ایس او پیز تیار کیے جائیں گے،سلون، باربر شاپس کے لیے پہلے ایس او پیز پر عملدرآمدکرنا ضروری ہوگا۔صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت9 مئی سے لاک ڈائون میں نرمی کرنے جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں 9 مئی سے لاک ڈائون میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پائپ،سٹیل،سپیئر پارٹس اور مشینری، الیکٹرونکس کی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ٹیکسٹائل انڈسٹری، کنسٹریکشن انڈسٹری اور گلاس مینوفیکچرز کی دکانیں بھی کھولی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں صوبے میں 15 رمضان سے کپڑے کی دکانیں 6 گھنٹے کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، پارکس کو بھی کھولا جائے گا لیکن پارکس میں لگے جھولے بند رہیں گے۔

https://dailypakistan.com.pk/06-May-2020/1129296?fbclid=IwAR06AOUh6ueCiV72I32jjtsTatYpz3kx6

ZppeUBBdct1G3juS2Go5PfQdPs

نیویارک (ویب ڈیسک) کورونا سے نیویارک میں مسلمانوں کی بھی بڑی تعداد میں اموات ہورہی ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق صرف بروکلین کے الریان مسلم فیونرل سروسز سینٹر میں روزانہ کم سے کم 15 افراد کی تجہیز و تکفین کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

اخبار کے مطابق صبح سے شام تک مختلف اوقات میں ٹرک سے لاشیں اتاری جاتی ہیں اور تجہیز و تکفین کے بعد تدفین کے لیے بھیج دی جاتی ہیں، کورونا وبا سے پہلے یہاں لائی جانیوالی میتوں کی تعداد ایک ماہ میں 20 سے 30 ہوا کرتی تھی، جاں بحق افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان اور بنگلادیش سے ہے اور ان میں سے کئی کے لواحقین آبائی ممالک میں ہیں۔

اخبار کے مطابق پچھلے دو ماہ میں اس مرکز نے دو سو افراد کی تدفین کی ہے، جن میں سے زیادہ تر کورونا وبا سے جاں بحق ہوئے تھے۔

https://dailypakistan.com.pk/06-May-2020/1129280?fbclid=IwAR1jtApsA9JbGKBszmAQ8exa9Ct8s

tW5_m61O09NXDPbaaLhsH4tT4fzVUE

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے علاج کیلئے پلازمہ تھراپی کا پہلا تجربہ، یہ تجربہ حیدر آباد کے ایک عمر رسیدہ شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ان کی حالت مسلسل خراب ہو نے کے بعد کیا۔

جیو نیوز کے مطابق ڈاکٹروں نے انھیں وینٹیلیٹر پر منتقل کیا تاکہ وہ باآسانی سانس لے سکیں۔اس دوران ان کی ڈاکٹر بیٹی نے ہسپتال کے حکام سے گزارش کی کہ ان کے والد کا علاج پلازمہ تھراپی کے ذریعے کیا جائے۔ ڈاکٹروں نے ان کی درخواست قبول کر لی اور اب وہ پاکستان میں کووڈ 19 کے پہلے ایسے مریض بن گئے ہیں جن کے علاج کے لیے پلازمہ تھراپی کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔

بی بی سی کے مطابق حیدر آباد کے لیاقت یونیورسٹی ہسپتال میں کورونا وائرس سے متعلق فوکل پرسن ڈاکٹر آفتاب نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 53 سالہ اس مریض کو ایسے شخص کے خون کا پلازما منتقل کیا گیا ہے جو کورونا وائرس سے صحتیاب ہو چکا ہے۔انھوں نے کہا کہ مریض کے اہلخانہ نے ’رضاکارانہ طور پر خود کو اس تجربے کے لیے پیش کیا ہے۔‘پیسِو امیونائزیشن کے اسی طریقہ علاج کو ’پلازما تھیراپی‘ یا کونوالیسنٹ پلازما کا نام دیا گیا ہے۔

دنیا کے کئی ممالک میں کووڈ 19 کے مریضوں کے علاج کے لیے یہ طریقہ اپنایا جا رہا ہے جس کی کامیابی سے متعلق تاحال کوئی حتمی نتائج سامنے نہیں آئے ہیں۔ڈاکٹر آفتاب کہتے ہیں کہ مریض کو اس تھراپی سے کوئی فرق آیا ہے یا نہیں، اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔’عام حالات میں بھی اس سے بہتری کا عمل بہت سست ہوتا ہے۔ امید ہے کہ چند روز میں کچھ سمجھ آئے گی، ابھی ان کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/06-May-2020/1129270?fbclid=IwAR3mroaSI2bQAykXThZnHey5ErWkIA

fhpLoVXQioXWxrgAwr1RFjBApEyzg

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) پاکستان میں ایسے بھی اضلاع ہیں جہاں کورونا وائرس کے مہلک اثرات مرتب نہیں ہو ئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق بلوچستان کے 34 فیصد علاقے جن میں دور دراز کے درجن بھر اضلاع شامل ہیں اس وبا سے محفوظ ہیں۔جبکہ پورے ملک میں ہر روز کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ مذکورہ اضلاع کی آبادی تقریباَ 60 لاکھ ہے اور یہ ملک کے پسماندہ ترین علاقے شمار ہو تے ہیں۔

صوبائی حکام کے مطابق قدرتی طور پر پہلے ہی سے موجود سماجی دوریاں اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کی وجہ سے ان علاقوں میں کورونا وائرس نہیں پھیلا۔ تاہم جب تشخیص کی سہولت بلوچستان میں بھی دستیاب ہو گی تو کیسز سامنے آنے کا خدشہ ہے۔ پاکستان میں باقی 141 کے مقابلے میں 15 اضلاع کورونا وائرس کے مرکز سمجھے جا تے ہیں۔ جہاں 21,600 افراد میں کورونا وائرس کا پہلا ہے جبکہ 60 اضلاع میں 500 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

دستیاب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس سے آزاد اضلاع میں آواران ، بارکھان ، ڈیرہ بگٹی ، گوادر ، کیچ ، خضدار ، کلہ سیف اللہ ، کوہلو ، لہڑی ، ڈیرہ مراد جمالی ، چھتر ، با با کوٹ عزیز آباد اور نصیر آباد ہیں جن کی آبادی 6 لاکھ بنتی ہے۔ ٓآزاد کشمیر میں ہٹیاں اور حویلی شامل ہیں۔پاکستان کے سب سے زیادہ متاثر 15 اضلاع میں کراچی ، سکھر ، حیدر آباد اور خیر پور شامل ہیں ، کراچی میں پانچ ہزار سے زائد کورونا وائرس کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/06-May-2020/1129278?fbclid=IwAR03rp1qoe7jZw3bxRJBGXGTPrF_To

LXsC4OukaJw07VGBlmSiKh-qKZtAw

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں ایک روز میں اب تک کی سب سے زیادہ 40 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 526 ہو گئی ہےاور متاثرہ افراد کی تعداد 22 ہزار 550 تک پہنچ گئی ہے دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 37 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,049 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 40 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ملک میں کورونا وائرس کے 6 ہزار 217 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے اب تک 8 ہزار 189 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 8 ہزار 420، خیبرپختونخوا 3,499، بلوچستان 1,495، اسلام آباد 485، آزاد کشمیر 76 اورگلگت بلتستان میں 386 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 194 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 148، پنجاب میں 156، بلوچستان 21، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کا شکار کوئی بھی مریض لقمہ اجل نہیں بنا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 143 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10 ہزار 178 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کل 2 لاکھ 32 ہزار 582 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کو سامنے آئے 2 ماہ سے زائد عرصہ بیت چکا ہے، ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

جبکہ کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار 326 جبکہ اس وائرس سے 37 لاکھ 27 ہزار 3 سو چھبیس افراد متاثر ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 12 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں.

امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 1,396 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 72 ہزار 271 سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 37 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ چھ سو سے زائد ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے مزید 693 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 427 سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار سے زائد ہے۔سپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 185 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہزار 613 ہوگئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 236 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 29 ہزار 315 ہو گئیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہے۔فرانس میں بھی کورونا نے مزید 330 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 531 سے زائد ہو گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 993 سے بڑھ گئی ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ترکی میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 59 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 5 سو سے تجاوز کر گئی۔ایران میں کورونا نے مزید 63 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ایران میں کورونا سے اب تک 99 ہزار970 افراد متاثر ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار تین سو سے بڑھ گئی ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/06-May-2020/1129252?fbclid=IwAR0dKmM4wtNtEWEgLAENuGABgU

uK_u8j7Y5DdosrChvQp0JB09jUQwTMe0A

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں مسلسل جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 2350 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد 72 ہزار 271 ہو گئی ہے جب کہ مریضوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 37 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق مزید 92 امریکی فوجی کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک میں وبا سے متاثرہ امریکی فوجیوں کی تعداد 7 ہزار 526 ہو گئی ہے۔

صرف نیویارک کی ریاست میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 30 ہزار مریض سامنے آ چکے ہیں جب کہ کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہزار 204 ہو چکی ہے۔گزشتہ روز یومیہ ہلاکتوں میں ریاست پنسلوینیا سب سے آگے نکل گئی جہاں ایک ہی دن میں 346 افراد کورونا سے ہلاک ہو گئے جب کہ نیو جرسی میں مزید 341 افراد کورونا کے باعث جان سے گئے جہاں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

اس کے علاوہ میساچوسٹس میں 70 ہزار اور ریاست الی نوائے میں تقریباً 66 ہزار افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ کیلی فورنیا، پنسلوینیا، مشی گن، فلوریڈا، ٹیکساس اور کنیٹی کٹ میں بھی صورت حال خراب ہے۔امریکا اب تک 77 لاکھ کورونا ٹیسٹ کر چکا ہے جو اس کی کل آبادی کا دو اعشاریہ تین فی صد بنتا ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/06-May-2020/1129268?fbclid=IwAR0-fQLYsFNJiawRS_nr-bOz8jdBuJFctRa2nvcK-UnNugzlin4xOZ5kaIQ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لاہور کورونا وائرس کا ایپی سنٹر (مرکز) ہوسکتا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ  اس وقت سارے اضلاع کی  کورونا کی علامات والے افراد کی سیمپلنگ کر رہے ہیں، پہلے 6 اضلاع کی سیمپلنگ کی جارہی ہے جس میں لاہور بھی شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور ضلع کے اندر منگل کے دن تک 2 ہزار 953 کیسز آئے ہیں، ان میں سے 700 سے زائد لوگ صحتیاب ہو کر گھروں کو جاچکے ہیں لیکن یہاں کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ لاہور آنے والے دنوں میں کورونا وائرس کا مرکز ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کا مطلب ہے کہ جن علاقوں میں کیسز کی تعداد زیادہ ہوگی وہاں سختی کی جائے گی اور جہاں کیسز کم ہوں گے وہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے گی تاکہ لوگ اپنے کاروبار بھی کرسکیں۔

https://dailypakistan.com.pk/05-May-2020/1128926?fbclid=IwAR2rlEuBdDE31q--1B1Ul7iDTpl2c4pybdCJ_TnFXipoeQYLhy67gInV_0g

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا مریض بالکل آخری وقت میں ہسپتال آرہے ہیں جس کی وجہ سے پیچیدگیاں پیدا ہورہی ہیں۔

اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کو جب بہت زیادہ سانس کا مسئلہ ہوتا ہے تو ہی وہ ہسپتال آتے ہیں، لوگوں کو اس بیماری کو چھپانا نہیں چاہیے کیونکہ یہ عوام کے تحفظ کا معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دمہ ، شوگر یا بلڈ پریشر کے امراض میں مبتلا مریضوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا چاہیے، ایسا نہیں ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے بستر نہیں ہیں، ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے تعداد سے زیادہ بستر اور وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں ڈاؤ، اوجھا، انڈس، آغا خان، جی پی ایم سی ، سول، ٹراما سینٹر اور ایس آئی یو ٹی میں کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج جاری ہے اور انہیں بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/05-May-2020/1128920?fbclid=IwAR3G8yhX1ijkQhkS31cxhETawSjloiuIw

ZsHZGOhpLIPMNgI4ysND2DhLBc

ولنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی کورونا وائرس کے خلاف بے مثال فتح حاصل کر لی۔ نیوزی لینڈ ہیرالڈ کے مطابق ملک میں گزشتہ 2دن سے کورونا وائرس کا کوئی ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ”مسلسل دو دن تک کوئی ایک کیس بھی سامنے نہ آیا اس بات کا ثبوت ہے کہ اس وباءکے خلاف ہماری کوششیں رنگ لے آئی ہیں اور ہم اپنی اس جیت پر فخر کر سکتے ہیں۔“

وزیراعظم آرڈرن کا کہنا تھا کہ ”اگرچہ ہم یہ جنگ جیت چکے ہیں لیکن اس وائرس کے پھیلاﺅ کی تیزی کو دیکھتے ہوئے میں اپنے عوام کو ہدایت کروں گی کہ ہمیں اس کے متعلق ابھی کمر نہیں کھولنی اور اسی طرح احتیاط کرتے رہنا ہے۔ عوام کو کوئی بھی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس کی وجہ سے یہ جیتی ہوئی جنگ ہم ہار جائیں۔“ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1ہزار486 ہے جن میں سے 1300صحت مند ہو کر گھر جا چکے ہیں جو کل تعداد کا 88فیصد ہیں۔ اس وقت ملک میں 184 مریض موجود ہیں جن میں سے صرف 4ہسپتالوں میں ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/05-May-2020/1128907?fbclid=IwAR2IfhKcTg1KTHtamp2oykP7JnzZSo8

rNZuN3GTxCjRktSUXmlfIi9GcTPc

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد پاکستان سے کہیں زیادہ ہے لیکن اس وبا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتیں وطن عزیز سے کہیں کم ہیں۔

جوہن ہوپکنز یونیورسٹی کے مطابق منگل کے روز سعودی عرب میں کورونا کے ایک ہزار 595 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مملکت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 251 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں اب تک  22 ہزار 49 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سعودی عرب میں منگل کے روز کورونا کی وجہ سے 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد مملکت میں وبا کی نذر ہونے والوں کی تعداد 200 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب میں پاکستان سے لگ بھگ 8 ہزار زائد کیسز سامنے آتے ہیں لیکن ہلاکتوں کی تعداد پاکستان سے آدھی سے بھی کم ہے۔ سعودی عرب میں کورونا کی وجہ سے 200 جبکہ پاکستان میں  514 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/05-May-2020/1128923?fbclid=IwAR3_6e6Lgb4UvCucVGbQnZEY2ekU

T1I29QAYTdmZTrS0gPr7iVOBsVKVFXI

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی ممالک کی طرح ترکی میں بھی کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ترکی میں اب تک ایک لاکھ 29 ہزار 491 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ مسلمان ممالک میں کورونا کے مثبت کیسز کے اعتبار سے ترکی نے ایران کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ مجموعی طور پر ترکی کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے۔

ورلڈ او میٹرز کے مطابق ترکی میں منگل کے روز کورونا کے باعث 59 افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کے بعد ترکی میں کورونا کی وجہ سے مرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 520 ہوگئی ہے۔

ترکی میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد کا تناسب دیگر ممالک  کی نسبت بہتر ہے۔ یہاں اب تک 73 ہزار 285 افراد کورونا کی وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 52 ہزار 686 لوگ ایسے ہیں جو ابھی تک کورونا کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک ہزار 338 افراد ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

 https://dailypakistan.com.pk/05-May-2020/1128921?fbclid=IwAR1xLuIF9kZtz8e8FZ_u_dOHrMId3o

LV4CP5kIPn9RKJarZlP0X3X2qFwI

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے جناح ہسپتال میں بدھ کے روز سے کورونا کے مریضوں کی پلازمہ تھراپی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق جناح ہسپتال میں پہلی بار پلازمہ تھراپی کا کلینیکل ٹرائل شروع ہونے جارہا ہے، ایک مریض کو 4 گھنٹے میں پلازمہ لگادیا جائے گا ، آئندہ چند روز میں پلازمہ پیسیو امیونائزیشن تھراپی بھی شروع کردی جائے گی۔

کورونا کے مریضوں کی پلازمہ تھراپی کے حوالے سے این آئی بی ڈی اور جناح ہسپتال میں مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کردیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ پلازمہ لگنے کے بعد 2 سے 4 دن میں کورونا کے مریض کی حالت میں بہتری آنا شروع ہوجائے گی۔

https://dailypakistan.com.pk/05-May-2020/1128917?fbclid=IwAR2PuRxh2bY2YiswGsHH2xfdy6lwty

2-4CCxLSbA3itUtfYWxbFVhLv0GU4

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/06052020/bp-isb-002.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/06052020/bp-isb-002.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/06052020/bp-isb-008.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/06052020/bp-isb-008.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/06052020/p7-isb013.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/06052020/p7-isb013.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/06052020/p7-isb014.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/06052020/p7-isb014.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P6-Lhr-037.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P6-Lhr-037.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P6-Lhr-038.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P6-Lhr-038.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/06052020/fp-isb-020.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/06052020/fp-isb-020.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/06052020/fp-isb-018.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/06052020/fp-isb-018.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P6-Lhr-024.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P6-Lhr-024.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P6-Lhr-026.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P6-Lhr-026.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P6-Lhr-012.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P6-Lhr-012.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P5-Lhr-004.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P5-Lhr-004.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P5-Lhr-009.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P5-Lhr-009.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P1-LHR035.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P1-LHR035.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P1-LHR010.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P1-LHR010.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P1-LHR013.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P1-LHR013.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P1-LHR030.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P1-LHR030.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P1-LHR038.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P1-LHR038.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P1-LHR040.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P1-LHR040.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P1-LHR043.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P1-LHR043.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P2-LHR001-(29).jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P2-LHR001-(29).jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P2-LHR001-(13).jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P2-LHR001-(13).jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P2-LHR001-(5).jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P2-LHR001-(5).jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P2-LHR001-(33).jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P2-LHR001-(33).jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P3-Lhr-001.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P3-Lhr-001.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P1-LHR006.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P1-LHR006.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P1-LHR018.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P1-LHR018.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P1-LHR019.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/06052020/P1-LHR019.jpg

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107411816&Issue=NP_PEW&Date=20200506

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107411830&Issue=NP_PEW&Date=20200506

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107411862&Issue=NP_PEW&Date=20200506

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107411863&Issue=NP_PEW&Date=20200506

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107411890&Issue=NP_PEW&Date=20200506

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107411919&Issue=NP_PEW&Date=20200506

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107411926&Issue=NP_PEW&Date=20200506

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107411986&Issue=NP_PEW&Date=20200506

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107411977&Issue=NP_PEW&Date=20200506

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107411979&Issue=NP_PEW&Date=20200506

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107411981&Issue=NP_PEW&Date=20200506

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107411987&Issue=NP_PEW&Date=20200506

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107411988&Issue=NP_PEW&Date=20200506

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107411989&Issue=NP_PEW&Date=20200506

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107411990&Issue=NP_PEW&Date=20200506

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107411991&Issue=NP_PEW&Date=20200506

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107412016&Issue=NP_PEW&Date=20200506

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107412003&Issue=NP_PEW&Date=20200506

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-06&edition=KCH&id=5169984_18624424

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-06&edition=KCH&id=5169985_63583825

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-06&edition=KCH&id=5170008_73516131

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-06&edition=KCH&id=5169600_48345749

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-06&edition=KCH&id=5169799_19439980

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/P6-Lhr-036.jpg 

Daily Roznama 92

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/P6-Lhr-036.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/P6-Lhr-036.jpg

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کا پہلا پولیس اہلکار کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق کچھ روز قبل ایس ایس پی سٹی آفس میں اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تو اس دوران اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) انور سمیت کچھ اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

ٹیسٹ نتائج مثبت آنے کے بعد اے ایس آئی انور سیلف آئسولیشن میں چلے گئے تھے تاہم گزشتہ روز ان کا انتقال ہوگیا جس کے بعد ان کی تدفین بلدیہ ٹائون میں واقع قبرستان میں کردی گئی۔پولیس کے مطابق اے ایس آئی انور ایس ایس پی سٹی آفس میں وائرلیس آپریٹر تعینات تھے اور ڈاکس میں واقع پولیس ہیڈکوارٹر میں مقیم تھے۔

https://dailypakistan.com.pk/05-May-2020/1128859?fbclid=IwAR1UdXGDowoBDyvvkbCPdx6rqJj6

CXt9DpRcSVpemwetyYesjg_rDAldJts

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کا خوفناک سلسلہ تاحال تھم نہیں سکا۔ دنیا بھرمیں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد اس موذی وائرس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ امریکا کے بعد برطانیہ دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتوں والا ملک بن چکا ہے جہاں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تیس ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

برطانیہ سے قبل کورونا وائرس نے امریکا کے بعد سے سب سے زیادہ جانیں اٹلی میں نگلی تھیں جہاں 29 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے تاہم اب برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ امریکا کے بعد دوسرا اور یورپ میں سب سےزیادہ ہلاکتوں والا ملک بن چکا ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 30ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ اکانوے ہزار سے بھی بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب اٹلی، سپین اور فرانس میں ہلاکتوں میں کمی واقع ہوئی ہے اور یورپ اب لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ وائرس سے مقابلے کے لیے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

واضح رہے دنیا بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 51 ہزار سے زیادہ ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ سے زیادہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گئیٹریس نے مزید ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی ویکسین کے لیے تحقیق اور اس کی تقسیم کے لیے امداد دیں۔

https://dailypakistan.com.pk/05-May-2020/1128873?fbclid=IwAR0pWz2Fbo9HJ_LVNKFiY6Tej03BC

JnhhP3SBrSTuoxhSqQjxJ5oWNqeTo

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والی موذی وباءکورونا وائرس کے باعث پاکستان میں ٹورڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس ملتوی کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس 18 سے 21 جون تک منعقد ہونی تھی جس میں سری لنکا، افغانستان، نیپال، ایران اور بھوٹان کے سائیکلسٹ کو بھی شرکت کرنی تھی تاہم کورونا وائرس کے پھیلاؤے خدشے کے سبب اب اس ایونٹ کا انعقاد ممکن نہیں۔

سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ کے مطابق انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین کے احکامات کی روشنی میں ریس ملتوی کی گئی ہے کیونکہ کورونا وائرس کے باعث انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین نے تمام ایونٹس ملتوی کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/05-May-2020/1128882?fbclid=IwAR2_KcZYCE--Xo4hZh7Rm-yeKezr7c1qCVdoKbKQMYY57BD6KJkF2lqHUU4

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ ریلوے نے 10 مئی سے مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

ریلوے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق ریلوے پسینجر ٹرین آپریشن 10 مئی سے بحال کیا جارہا ہے، ٹرینیں سخت ایس او پیز اور کورونا سے بچاو¿ کے حفاظتی اقدامات کے ساتھ چلائی جائیں گی۔مجاز اتھارٹی سے اجازت ملنے پر12 ٹرینیں 10 مئی سے چلنا شروع ہونگی، ہر ٹرین کی 50 فیصد بکنگ ہوگی اور پچاس فیصد ٹرین خالی ہوگی، ٹرینوں کی بکنگ 7 مئی سے آن لائن شروع کی جائے گی۔

ریلوے اسٹیشنز پر ریلوے پولیس اور عملہ تعینات ہوگا جبکہ سماجی فاصلے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ راولپنڈی سے 6 اور پشاور سے تین ٹرینیں چلیں گی جبکہ تین تین ٹرینیں لاہور اور کراچی سے چلیں گی۔پشاور سے عوام، رحمن بابا اور جعفر ایکسپریس چلیں گی، راولپنڈی سے تیزگام، گرین لائن اور پاکستان ایکسپریس چلیں گی، لاہور ریل کار اور مہر ایکسپریس صبح شام چلائی جائیں گی۔

https://dailypakistan.com.pk/05-May-2020/1128884?fbclid=IwAR0Uj0rjHkZTNK1nCRnFUGLe1zpz5y

8CUylqm8pnt-QWIDKB2C8xfx9qrqs

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں کورونا سے مریضوں کی ہلاکتیں بڑھنے لگی،مزید 18 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو کر جاں بحق ہو گئے اس طرح پنجاب میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد144 ہو گئی۔

ترجمان ہیلتھ کیئر نے کہاہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 491 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدمتاثرین کی تعداد 8133 ہو گئی، ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک 144 اموات ہوچکی ہیں،پنجاب میں صحتیاب افراد کی تعداد 2680 اور 25 مریض تشویشناک ہیں ۔

https://dailypakistan.com.pk/05-May-2020/1128874?fbclid=IwAR0ZPeFah6VUoruEawmZOO2-6XUge

gILKa5OQYX0oc3RXSkPzc9dZ46W40

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاک ڈاون کی وجہ سے چھتیس ہزار افغان مہاجرفیملیز پاکستان میں پھنس گئیں اور انہیں بھی یو این ایچ سی آر کی طرف سے بارہ ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

انگریزی اخبار ” دی نیوز “ کی رپورٹ کے مطابق وزیرسیفران اینڈ نارکوٹکس کنٹرول شہریار خان آفریدی نے بتایا کہ یواین ایچ سی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کے احساس پروگرام کی طرح ملک میں پھنسے افغان مہاجرین کی بھی ہر فیملی کو بارہ ہزار روپے ادا کیے جائیں گے، آئی 12سیکٹر میں افغان مہاجرین میں امدادی پیکجز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریارآفریدی نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں یواین ایچ سی آر کا بارہ ہزار روپے ہر فیملی کو ادا کرنے کا منصوبہ ہے،قیام امن سے متعلق افغانستان سے اچھی خبر آرہی ہے، جلد ہی امن کے لیے بات چیت دوبارہ شروع ہوسکتی ہے، وزیراعظم عمران خان افغان مہاجرین کی مدد کے لیے ہرممکن کاوش کررہے ہیں، یہ اب اقوام عالم اور یواین ایچ سی آر پر ہے کہ پھنسے ہوئے مہاجرین کی معاونت کے لیے جلد ازجلد فنڈز مہیا کرے، وزیراعظم نے عالمی سطح پر افغان مہاجرین کی معاونت کے لیے آواز اٹھائی۔

انہوں نے اس موقع پر یواین ایچ سی آر کو فنڈز فراہم کرنے پر چین اور جاپان کی حکومت کا بھی شکریہ اداکیا، ایک سچے دوست چین نے افغا ن مہاجرین کو فوڈپیکجز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/05-May-2020/1128864?fbclid=IwAR0T0aiI3oBnUQOgAEnbwMEtfmFOC

fA5W-O1mfW1twg1VfZxyEsQnYsjziY

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھر میں کوروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  ہلاکتوں کے جو اعدادوشمار سامنے آئے ہیں وہ گزشتہ ایک ماہ میں سب سے کم ہیں۔ لیکن امریکا میں بیماریوں پر کنٹرول اور ان سے بچاو کے ادارے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہاں یکم جون تک روزانہ ہلاکتوں کی تعداد سترہ سو پچاس سے بڑھ کر تین ہزار یومیہ ہوسکتی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے مزید 1015 اموات ہوئیں جو ایک مہینے میں یومیہ ہلاکتوں کی سب سے کم تعداد ہے۔ مجموعی طور پر اس وائرس سے اب تک 69ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکہ میں بیماریوں پر کنٹرول اور ان سے بچاؤ کے ادارے، سی ڈی ایس کے ایک اندرونی میمو کے مطابق امریکہ میں یکم جون تک روزانہ کی بنیاد پر ہلاکتوں کی تعداد 1750 سے بڑھ کر 3000 کے قریب ہونے کا خدشہ ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔ جانز ہاپکنز یونیوسٹی کے ڈیٹا کے مطابق، اب تک وائرس سے 69 ہزار امریکی ہلاک ہو چکے ہیں۔

ورچوئل ٹاؤن ہال میں بات کرتے ہوئے، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم 75 ہزار، 80 ہزار سے لے ایک لاکھ تک ہلاکتیں دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ہولناک بات ہے۔ وائرس سے ایک بھی موت نہیں ہونی چاہئیے۔ اسے چین ہی میں روک لیا جانا چاہئیے تھا۔

تاہم انہوں نے ملک کی معیشت کو دوبارہ چالو کرنے کی فوری ضرورت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معیشت کو محفوظ بناتے ہوئے مگر جتنا جلد ہو سکے بحال کرنا ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/05-May-2020/1128848?fbclid=IwAR1A9h7sCDfI1HjXK974mtr2ATxPg2O

9uymApky_GyvEbuPHlw6rkTHbPoo

واشنگٹن/روم(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کا شکار ہونے والی دنیا کے کئی ممالک اب لاک ڈاون میں نرمی کرنے کااعلان کرچکے ہیں۔

اٹلی اور امریکا جو اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہوئے ہیں وہاں بھی حکومت نے کئی علاقوں کو عام عوام کیلئے کھول دیا ہے تاہم ماسک اور سماجی دوری کی ہدایات پر عملدرآمد کرنا لازمی ہے۔

برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق جن ممالک میں لاک ڈاون میں نرمی کی گئی ہے ان میں سین، پرتگال، بیلجیم ، فن لینڈ، نائیجیریا، انڈیا، ملائیشیا، تھائی لینڈ،اسرائیل اور لبنان شامل ہیں، مذکورہ ممالک میں فیکٹریاں، پارک، حمام اور لائبریریاں کھول دی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھرمیں کورونا سے ہونےو الی ہلاکتوں کی شرح تیرہ فیصد سے کم ہو کر دو سے تین فیصد تک رہ گئی ہے اس لیے مختلف ممالک آہستہ آہستہ لاک ڈاون میں نرمی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

خیال رہےدنیا بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 51 ہزار سے زیادہ ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ سے زیادہ ہے۔ اگر امریکا کی بات کریں تو امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے مزید 1015 اموات ہوئیں جو ایک مہینے میں یومیہ ہلاکتوں کی سب سے کم تعداد ہے۔ مجموعی طور پر اس وائرس سے اب تک 68920 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکہ میں بیماریوں پر کنٹرول اور ان سے بچاؤ کے ادارے، سی ڈی ایس کے ایک اندرونی میمو کے مطابق امریکہ میں یکم جون تک روزانہ کی بنیاد پر ہلاکتوں کی تعداد 1750 سے بڑھ کر 3000 کے قریب ہونے کا خدشہ ہے۔

ادھر اٹلی میں اب تک انتیس ہزار سے زیادہ افراد اس وبا کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، اطالوی وزیراعظم گیوسیپے کونٹے کا کہنا ہے کہ  اب بھی ان کے ملک  اوسطا ایک ہزار کیسز روزانہ رپورٹ ہورہے ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/05-May-2020/1128834?fbclid=IwAR2W3GDuUVwQx3gEAD2ln4pWtHB

wvk0dp1qm6wOscsmqsqrXnMVsiLTJWD8

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے 3 ہزار فنکاروں کی مالی معاونت کرنے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب حکومت نے لاک ڈائون کے باعث مالی مشکلات کا شکار فنکاروں کی مالی معاونت کا فیصلہ کر لیا۔ جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مستحق فنکاروں کے لیے مالی امداد کے پیکج کی منظوری دے دی اور محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے مستحق فنکاروں کے لیے مالی امداد کا پیکج تیار کر لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت 3 ہزار فنکاروں کی مالی معاونت کرے گی اور مستحق فنکاروں کو 15 سے 20 ہزار روپے تک مالی امداد دیں گے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاو¿ن کے باعث دیگر طبقوں کی طرح فنکاروں کو بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے اور تحریک انصاف کی حکومت کو فنکاروں کی مشکلات کا پورا احساس ہے۔ مستحق فنکاروں کی انتہائی شفاف طریقے سے معاونت کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مالی مشکلات میں گھرے فنکاروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے جبکہ فنکاروں کی درجہ بندی کر کے انہیں جلد سے جلد امدادی رقم فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مالی امداد کوئی احسان نہیں بلکہ فنکاروں کا حق ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/05-May-2020/1128831?fbclid=IwAR0VocIrkAxyBQTL1CEhe3R5nAXZu

8xb7jIyM2NGvljCh0HCRPo-KeINp98

برسلز(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے عالمی برادی، عالمی فلاحی تنظیموں اور مخیر حضرات نے سر جوڑ لیے، آن لائن اجلاس کے دوران شرکا نے کورونا پر تحقیق اور اس کی ویکسین تیارکرنے کیلئے آٹھ ارب دس کروڑ ڈالرز دینے کاوعدہ کیا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کانفرنس کی میزبانی  یورپی کمیشن کی سربراہ یورسلاوون ڈیر لیئین نے کی جبکہ اجلاس میں جاپان، سعودی عرب اور یورپی ممالک سمیت چالیس ملکوں کے نمائندے ، اقوام متحدہ کے ادارے،بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اور دیگر ارب پتی افراد شریک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں امریکانے شرکت نہیں کی تاہم کچھ امریکی شخصیات ذاتی طور پر شریک ہوئیں جن میں میڈونا بھی شامل ہیں جنہوں نے دس لاکھ ڈالر عطیہ دینے کااعلان کیا۔

کانفرنس کا ہدف 7 ارب 50 کروڑ یورو تھا جو چند شراکت داروں کی جانب سے فنڈ کے وعدے نہ کرنے کی وجہ سے پورا ہونے سے رہ گیا البتہ اقومِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مزید ضرورت پڑے گی اور یہ درکار رقم 38 ارب یورو تک ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ فنڈز نئے آلات کی تیاری کے لیے ایک قسم کے بیعانے کی ادائیگی ہے لیکن ہر جگہ ہر کسی تک پہنچنے کے لیے ہمیں اس کی 5 گنا رقم درکار ہوگی‘۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ایدھانوم گیبریئسز نے فنڈ اکھٹے کرنے کو ’عالمی یکجہتی‘ کا بھرپور مظاہرہ قرار دیتے ہوئے سراہا۔

https://dailypakistan.com.pk/05-May-2020/1128826?fbclid=IwAR2xICf2xq_bzU80SxvqpB4wteqTd

W8X1pTIZDxGfTx19QyWWRC0DeUZcc

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان حکومت نے لاک ڈاون کے حوالے سے اہم ترین فیصلہ کرتے ہوئے اس میں مزید 15دن کی توسیع کردی ہے۔ اب صوبے میں 19مئی تک لاک ڈاون رہے گا۔

جیوز نیوز کے مطابق  بلوچستان میں لاک ڈاون میں انیس مئی تک توسیع کردی گئی ہے، حکومتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کوروناوائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے صوبہ بھرمیں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے جبکہ آج ختم ہونے والے لاک ڈاون کو انیس مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔

صوبہ بھر میں بین الاضلاعی و بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی، دس یا دس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی، سماجی و مذہبی تقریبات بھی نہیں ہوسکیں گی جبکہ خواتین اور بچوں کے علاوہ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری بند رہے گی۔

اعلامیے کے مطابق صوبے کے تعلیمی ادارے بھی 31 مئی تک بند رہیں گے جب کہ شاپنگ مالز، سنیماگھر، شادی ہالز، ہوٹل، شوروم، درگاہوں اور درباروں پر آمد و رفت پر بھی پابندی رہے گی۔

لاک ڈاؤن کے دوران تعمیراتی سامان فراہم کرنی والی دکانیں وگودام، اشیاء خوردونوش کی دکانیں، زراعت سے منسلک کاروبار، پیٹرول پمپ،کال سینٹرز، غیر سرکاری و فلاحی نتظیموں کے دفاترکھولنے کی اجازت ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ جن دکانوں، کاروباروں اور دفاتر کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے انہیں کورونا وائر س سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے بلوچستان میں پیر کو مزید 103 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1321 ہوگئی ہے،  صوبے میں اب تک 21 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 197 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/05-May-2020/1128830?fbclid=IwAR0-45AnUwajGu4WBMhcsEoLm2OS

Ry8AJYcrhn72_mRXu8YBtvOApWEig7I

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 21  ہزار 501 ہوگئی ہے، اس وبا کی وجہ سے اب تک پاکستان میں   486   افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے  1315    کیسز سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے کیسز کی مجموعی تعداد 21   ہزار 501   ہوگئی ہے۔ ایک دن کے دوران پاکستان میں کورونا کے  سبب 24  افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد  486   ہوگئی ہے۔ پاکستان میں 5  ہزار  782    افراد اب تک کورونا کی وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں ۔  حکومت کی جانب سے کورونا کی تشخیص کیلئے ٹیسٹوں کی رفتار میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ، ایک دن کے دوران پاکستان بھر میں 9    ہزار 857    لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں اب تک ہونے والے ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 22   ہزار 404   ہوگئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

پاکستان میں ایک بار پھر صوبہ پنجاب کورونا کے سب سے زیادہ مثبت کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ پنجاب میں اب تک 8  ہزار 103   لوگوں میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ  سندھ کورونا کے مثبت کیسز کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے ۔سندھ  میں اب تک 7 ہزار 882  لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔  خیبر پختونخوا میں کورونا کے  3  ہزار 288    ، بلوچستان میں ایک ہزار 321    ، اسلام آباد میں 464،  گلگت بلتستان میں  372   اور آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 71  کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

عالمی صورتحال

کورونا کی وبا اب تک دنیا کے ہر کونے تک پھیل چکی ہے ، کوئی ملک ایسا نہیں جو اس وبا سے محفوظ رہا ہو۔ دنیا بھر میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد   36    لاکھ 71       ہزار  812     ہوچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 53      ہزار 241      ہوچکی ہے۔ اب تک دنیا بھر میں  12   لاکھ    11     ہزار 210      افراد کورونا کی وبا سے جان چھڑانے میں کامیاب رہے ہیں۔

سب سے متاثرہ ممالک

دنیا میں کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہوا ہے جہاں   12   لاکھ   14    ہزار  23     افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ سپین میں 2 لاکھ  50   ہزار 561   ، اٹلی میں 2 لاکھ  11    ہزار 938  ، برطانیہ میں ایک لاکھ   90    ہزار  584  ،   فرانس میں ایک لاکھ 69    ہزار  462   ، جرمنی میں ایک لاکھ  66    ہزار 199  ، روس میں ایک لاکھ 55  ہزار 370 ،  ترکی میں ایک لاکھ 27 ہزار 659، برازیل میں ایک لاکھ  8 ہزار 620     اور ایران میں  99   ہزار 970    افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں

کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی امریکہ میں ہوئی ہیں جہاں اس وبا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد   69     ہزار 974      تک پہنچ گئی ہے۔ اٹلی میں کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد  29   ہزار 79،  برطانیہ میں 28  ہزار  734  ، سپین میں 25 ہزار 613  ، فرانس میں  25  ہزار  201  افراد کورونا کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/05-May-2020/1128824?fbclid=IwAR2irwA0jW3qJeCzwPLMyE6Nei7lD1

L83WNZc4w42CFVJWY3NTYpOmHXssk


لاہور(جنرل رپورٹر، خبرنگار)کوپر روڈ پر واقع چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کے دفتر میں تعینات ایک افسر سمیت چار ملازمین کورونا وائرس کا شکار،100 سے زائد افسران اور ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے لئے گئے، افسران سمیت ملازمین خوف میں مبتلا،ملازمین دفتر میں ایس او پی کا نفاذ نہ ہونے پر سراپا احتجاج،وزیر صحت کا سخت نوٹس، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ سے رپورٹ طلب کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق کوپر روڈ پر واقع چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لاہور کے دفتر میں کام کرنے والے ایک ڈیٹا انٹری افسر محمد قدوس سمیت ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر عائشہ، سینٹری انسپکٹر سجاد علی اور ذیشان علی میں گزشتہ روز کورونا کی رپورٹ مثبت آگئی جس پر محکمہ ہیلتھ کے اعلیٰ افسران حرکت میں آ گئے ۔ وزیر صحت نے فوری طور پر نوٹس لے لیا اور کورونا کے شکار ایک افسر قدوس سمیت چاروں ملازمین کو قرنطینہ سنٹر میں منتقل کر دیا گیا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کے دفتر میں کام کرنے والے 100 سے زائد افسران اور ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کے لے سیمپل لے گئے ۔ دوسری جانب چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کے دفتر میں کام کرنے والے افسران سمیت ملازمین میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ملازمین نے کورونا کے خلاف صف اول پر جنگ لڑنے والے ادارہ محکمہ صحت کے صوبائی دفتر میں کورونا وائرس کے حملے پربھرپور احتجاج کیا ۔ اور کہا کہ کورونا کا شکار ہونے والے محکمہ ہیلتھ کے افسر محمد قدوس سمیت دیگر ملازمین کے ساتھ کام کرنے والے افسران اور ملازمین کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری ایس او پی کے مطابق سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے کورونا جیسے جان لیوا وبا نے محکمہ ہیلتھ ایک بڑے دفتر پر وار کر دیا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک اور تشویشناک امر ہے ۔ اس موقع پر ملازمین نے محکمہ صحت کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے دفتر میں کورونا کی وبا کے پہنچ جانے کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شعیب الرحمن گرمانی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر فیصل ملک کی ناقص کارکردگی قرار دیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے بار بار احکامات کے باوجود ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے اعلیٰ افسران نے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی ہے جس کی وجہ سے دفتر میں ایس او پی نہ ہونے کے باعث کورونا پھوٹ پڑا ہے ۔ دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور کے دفتر میں کورونا کی وباء پھوٹنے اور چار ملازمین کے کورونا کا شکار ہونے پر نوٹس لے لیا ہے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لاہور سے 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لاہور محمد فیصل ملک نے بتایا کہ دفتر کے ایک افسر سمیت چار ملازمین میں کورونا رپورٹ پازیٹو آنے پر 100سے زائد افسران اور ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کروانے کے لئے سیمپلز لے لئے گئے ہیں جبکہ جن ملازمین کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے انہیں پی کے ایل آئی میں واقع قرنطینہ سنٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر دفتر میں تمام حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں تاہم کورونا کی وبا پوری دنیا میں ہے اس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور کے دفتر میں کورونا کی وبا پھوٹنے اور ملازمین کا کورونا کاشکار ہونے پر تحقیقات کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔


https://dailypakistan.com.pk/04-May-2020/1128496?fbclid=IwAR2ATxStg_qb87B2nwjUxS_O3RbxuhOx
opX4uhuHDX-XoU6NIxoz7AgW73Y


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں طبی عملہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پہلے محاذ پر لڑ رہا ہے اور جانوں کی قربانیاں بھی دے رہا ہے۔ مصیبت کے ان دنوں میں ہمت و حوصلے سے کورونا وائرس کے مریضوں کو زندگی کی طرف لوٹانے کی جدوجہد کرنے والے ان عظیم لوگوں تکریم دنیا کے ہر ملک میں دیدنی ہے۔ گزشتہ دنوں بھارتی شہر بنگلور میں ایک خاتون ڈاکٹر 20دن کی مسلسل ڈیوٹی کے بعد گھر پہنچی تو گھر اور سوسائٹی کے لوگوں نے ایسا استقبال کیا کہ ڈاکٹر کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرخ لباس میں ملبوس ڈاکٹروجیاشری اپارٹمنٹ بلڈنگز کے درمیان میں کھڑی ہوتی ہے اور کئی منزلہ عمارتوں کی ہر بالکونی اور کھڑکی میں کھڑے لوگ تالیاں بجا کر اور اس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اس کا استقبال کر رہے ہوتے ہیں۔


اپنا ایسا استقبال دیکھ کر خاتون ڈاکٹر آبدیدہ ہو جاتی ہے۔ ڈاکٹر وجیا شری ایم ایس رامیہ میموریل ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کر رہی ہے۔ وہ مسلسل 20روز تک دن رات ڈیوٹی کرنے کے بعد گھر واپس آئی تھی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ڈاکٹر وجیاشری کے استقبال کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں طبی عملے کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔


https://dailypakistan.com.pk/04-May-2020/1128510?fbclid=IwAR3nFp-yv7Mth-72xzbG_bGmovIiYQ_8DWx0HtBFfBxLrNx8tDELn5oBEK0

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/P4-Lhr-002.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/P4-Lhr-002.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/P4-Lhr-013.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/P4-Lhr-013.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/p2-lhr005.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/p2-lhr005.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/p2-lhr016.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/p2-lhr016.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/p1-lhr046.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/p1-lhr046.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/p1-lhr003.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/p1-lhr003.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/p1-lhr004.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/p1-lhr004.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/p1-lhr025.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/p1-lhr025.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/p1-lhr026.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/p1-lhr026.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/p1-lhr008.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/p1-lhr008.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/p1-lhr009.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/p1-lhr009.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/p1-lhr015.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/p1-lhr015.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/p1-lhr038.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/p1-lhr038.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/p1-lhr045.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/p1-lhr045.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/P6-Lhr-037.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/P6-Lhr-037.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/P6-Lhr-051.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/P6-Lhr-051.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/P6-Lhr-046.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/P6-Lhr-046.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/P6-Lhr-040.jpg

Daily Roznama 92

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-05&edition=KCH&id=5169349_49946328

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-05&edition=KCH&id=5169344_15398111

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-05&edition=KCH&id=5169357_15641020

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-05&edition=KCH&id=5169356_44904536

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-05&edition=KCH&id=5169391_99976086

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-05&edition=KCH&id=5169461_23913932

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-05&edition=KCH&id=5169477_92999584

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/P6-Lhr-051.jpg

Daily Roznama 92

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/P6-Lhr-003.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/05052020/P6-Lhr-003.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/05052020/p7-isb005.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/05052020/p7-isb005.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/05052020/p7-isb003.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/05052020/p7-isb003.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/05052020/bp-isb-026.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/05052020/bp-isb-026.jpg

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107409806&Issue=NP_PEW&Date=20200505

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107409805&Issue=NP_PEW&Date=20200505

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107409908&Issue=NP_PEW&Date=20200505

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107409909&Issue=NP_PEW&Date=20200505

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107409897&Issue=NP_PEW&Date=20200505

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107409911&Issue=NP_PEW&Date=20200505

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107409914&Issue=NP_PEW&Date=20200505

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107409915&Issue=NP_PEW&Date=20200505

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107409917&Issue=NP_PEW&Date=20200505

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107409918&Issue=NP_PEW&Date=20200505

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107409724&Issue=NP_PEW&Date=20200505

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107409737&Issue=NP_PEW&Date=20200505


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107409748&Issue=NP_PEW&Date=20200505

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107409730&Issue=NP_PEW&Date=20200505

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107409749&Issue=NP_PEW&Date=20200505

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107409708&Issue=NP_PEW&Date=20200505

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107409710&Issue=NP_PEW&Date=20200505

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107409713&Issue=NP_PEW&Date=20200505

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107409735&Issue=NP_PEW&Date=20200505

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107409690&Issue=NP_PEW&Date=20200505

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107409701&Issue=NP_PEW&Date=20200505

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107409707&Issue=NP_PEW&Date=20200505

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ بھی امید بندھا چکے ہیں کہ رواں سال کے آخر تک کورونا وائرس کی ویکسین آ جائے گی اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان بھی تسلی دلا چکے ہیں کہ انہوں نے ویکسین تیار کر لی ہے جس کے بندروں پر تجربات بہت کامیاب رہے ہیں۔ آئندہ ماہ اس کے انسانوں پر تجربات شروع ہونے جا رہے ہیں اور رواں سال کے آخر تک امید ہے کہ یہ ویکسین مریضوں کے لیے دستیاب ہو گی لیکن اب امپیرئیل کالج لندن کے سائنسدانوں نے اس حوالے سے انتہائی تشویشناک پیش گوئی کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ا ن برطانوی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ دنیا کو شاید 2سال تک کورونا وائرس کے ساتھ ہی رہنا پڑ سکتا ہے اور اس وباءکے حملے اور لاک ڈاﺅن روزمرہ کا عمل بن سکتے ہیں۔

امپیرئیل کالج لندن کے سائنسدان ڈاکٹر ڈیوڈ نیبارو، جو کورونا وائرس پر عالمی ادارہ صحت کے خصوصی نمائندے بھی ہیں، کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس کی ویکسین کے متعلق بہت امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ جلد تیار ہو جائے گی لیکن یہ امید خام بھی ہو سکتی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ جو ویکسینز تیار کی جا رہی ہیں وہ مو¿ثر ثابت نہ ہوں۔ ایسا کوئی مفروضہ فی الوقت قائم کرنا مناسب نہیں ہے کہ کوئی ویکسین اچانک نمودار ہو گی اور اس وباءکا خاتمہ کر دے گی۔اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ سائنسدان ویکسینز کے متعلق اپنے حساب سے بتا رہے ہیں اور چونکہ ہم سائنسدان بائیولوجیکل سسٹمز کو ڈیل کرتے ہیں، مکینیکل سسٹمز کو نہیں، لہٰذا اس ویکسین کے متعلق ہمارے مفروضے غلط بھی ہو سکتے ہیں۔چنانچہ ممکن ہے کہ دنیا کو کم از کم اگلے دو سال تک کورونا وائرس کے ساتھ ہی رہنا پڑے اور مختلف علاقوں یا پورے ملک میں وائرس کے دوبارہ حملے ہوں اور لاک ڈاﺅن کیے جائیں۔“

https://dailypakistan.com.pk/04-May-2020/1128502?fbclid=IwAR3Z4ASrSpAqpWq1G10QmHcv0lVN

SPBLBlTqltgewkM-wrswEszvspqp_Po

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے سائنسدان اس وباءکے متعلق موٹاپے کے شکار افراد کو متنبہ کرتے آ رہے ہیں کہ موٹاپے کے شکار افراد کی اس وائرس سے موت ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اب کورونا وائرس کے مریضوں کے متعلق برطانوی اعدادوشمار میں اس حوالے سے ایسا انکشاف سامنے آ گیا ہے کہ فربہ لوگ سن کر ہی پریشان ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کے متاثرہ اوراموات کے اعدادوشمار کے تجزئیے میں ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ موٹاپے کا شکار ہوں ان کی کورونا وائرس سے موت ہونے کا خطرہ 40فیصد زیادہ ہوتا ہے۔برطانوی ہسپتالوں میں جو لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے انتہائی نگہداشت وارڈز میں پہنچے ان میں اکثریت موٹاپے کے شکار لوگوں کی تھی۔

نیشنل ہیلتھ سروسز کے ماہرین کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ جتنے لوگوں کی حالت تشویشناک ہوئی اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈز میں رکھنا پڑا ان میں حیران کن طور پر تین چوتھائی لوگ موٹاپے کا شکار تھے اور ان میں موت کی شرح بھی دوسروں کی نسبت 40فیصد زیادہ تھی۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”اگرچہ تاحال اس کی وجہ معلوم نہیں کہ موٹاپے کے شکار افراد کی کورونا وائرس سے حالت کیوں زیادہ تشویشناک ہوتی ہے اور ان کی موت کا امکان کیوں زیادہ ہوتا ہے تاہم اس کی ایک ممکنہ وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ موٹاپا ان کے مدافعتی نظام کو متاثر کرتا ہے اوراس کے لیے وائرس سے لڑنا مزیدمشکل کر دیتا ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/04-May-2020/1128503?fbclid=IwAR120nZ3cjzoWXNv42ocSMWEDtrpV

KS9FEw_tTOx71GAUHbRzD1ytFvU7I

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی کے باعث کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے میں ڈاکٹرز کو مشکل کا سامنا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز نجی ہسپتال میں خدمات انجام دینے والے 60 سالہ ڈاکٹر فرقان بروقت وینٹی لیٹر نہ ملنے کے باعث کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔اس حوالے سے جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فرقان کا کورونا ٹیسٹ تین چار دن پہلے مثبت آیا تھا، کل طبیعت بگڑنے کے بعد ڈاکٹر فرقان کوہسپتال لے جایا گیا لیکن وینٹی لیٹر کی سہولت نہ ملنے کی وجہ سے وہ انتقال کر گئے۔

ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ کیسز زیادہ بڑھ گئے تو ہمارا صحت کا نظام بیٹھ سکتا ہے، لہذا ڈاکٹرز کو اپنی حفاظت کرنی ہو گی۔کراچی میں سول ہسپتال میں 8 وینٹی لیٹر تو موجود ہیں لیکن ایک بھی فعال نہیں جب کہ جناح ہسپتال میں 12، ایس آئی یو ٹی میں 15، بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر کے 12، انڈس ہسپتال میں 15 اور اوجھا ہسپتال میں 14 وینٹی لیٹرز کورونا کے مریضوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق اسٹیڈیم روڈ پر واقع ایک نجی ہسپتال نے 5 وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کے لیے مختص کر رکھے ہیں جب کہ دوسرے ہسپتال میں جہاں وینٹی لیٹرز کی تعداد 54 ہے لیکن وہاں کورونا کے مریضوں کا علاج نہیں کیا جا رہا۔واضح رہے کہ اب تک ملک میں کئی ڈاکٹرز کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کراچی میں ڈاکٹرز کورونا وائرس سے جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/04-May-2020/1128455?fbclid=IwAR3mJ3FZzPAWNUeg8pGKnC5NNi_8

J2XLe31OrO-hETBWGAVTpo8zbPNZO64

لاہور (ویب ڈیسک) کورونا ریلیف ٹائیگر فورس (سی آر ٹی ایف) میں اپنا اندراج کروانے والے ہزاروں رضاکاروں کے قومی شناختی کارڈ اور فون نمبر سمیت ذاتی معلومات انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے خطاب کے بعد ٹائیگر فورس کے ملک بھر میں کام کا آغاز ہوگیا لیکن اس سے قبل ہی ٹائیگرفورس کے رضاکاروں کی تمام نجی معلومات مختلف واٹس ایپ گروپوں میں گردش کررہی ہیں ، جن لوگوں کا ڈیٹا لیک ہوا ان کا تعلق  پتوکی، خوشاب، قصور، چونیاں وغیرہ سے ہے۔

سائبر تجزیہ کار زکی خالد نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا کہ ’کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کے قومی شناختی کارڈ اور موبائل نمبر سمیت ذاتی معلومات کی پی ڈی ایف فائلز اور تصاویر غیر قانونی طور پر غیر سرکاری واٹس ایپ گروپ میں آسانی سے شیئر کی جارہی ہیں‘۔

اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں واٹس ایپ گروپ میں موجود پی ڈی ایف فائلز کاسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے ذکی خالد نے بتایا کہ قصور سےرضاکاروں کا ڈیٹا 312 صفحات اور چونیاں سے 172 صفحات پر مبنی ہے جو لیک ہوگیا اور ایک دوسرے کیساتھ شیئر کیا جارہاہے ۔

ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے خوشاب کے رضاکاروں کی فائلز کا سکرین شاٹ شیئرکیا جس پر واضح طورپر خوشاب ٹائیگر فورس بھی لکھا دیکھا جاسکتا ہے اور زکی خالد نے ساتھ ہی بتایا کہ خوشاب سے رضاکاروں کا ڈیٹا 34 صفحات پر مشتمل ہے ۔

ادھر ڈان نیوز کے مطابق اس دستاویز میں نہ صرف رضاکاروں کے قومی شناختی کارڈ، رابطے کی معلومات شامل ہیں بلکہ تحصیل، یونین کونسل، عمر، پیشہ، قابلیت، ہنر اور رجسٹریشن کا اسٹیٹس بھی درج ہے۔اب تک حکومت کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہ ہوسکی کہ کیا یہ دستاویزات حقیقی ہیں اور ذرائع نے بتایا کہ اس قسم کی معلومات ڈپٹی کمشنر کو فراہم کی جاتی ہیں جنہیں اب نجی معلومات آگے بڑھانے کے حوالے سے خبردار کردیا گیا ہے۔دستاویز فراہم کرنے والے سے جب یہ پوچھا گیا کہ ان کی ان فہرستوں تک کس طرح رسائی ہوئی تو انہوں نے جواب دیا کہ اسے ایک دوسرے واٹس ایپ گروپ سے موصول ہوئیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فہرستیں بآسانی دستیاب ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/04-May-2020/1128490?fbclid=IwAR3nPJoS23LUknhnkvmF08U8wt7m

XU8xXMi5Cr3ZpTEaqC90vQanGtPJLpE

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ لاک ڈاون کو آہستہ آہستہ کھولیں گے، جوشرائط ہم رکھ رہے ہیں اس پر اگر لوگوں عمل نہ کیا تو خدشہ ہے کہ کورونا تیزی سے پھیلے گا، کورونا پھر سے پھیلاتو اس کا خدشہ یہ ہے کہ ہمیںپھر سے لاک ڈاﺅن پر جانا پڑے گا، ٹائیگر فورس لوگوں میں آگاہی فراہم کرے گی،ٹائیگرفورس انتظامیہ سے مل کرکام کرےگی، ٹائیگرفورس نے بےروزگارہونیوالوں کی رجسٹریشن کرنی ہے،مستحق بےروزگاروں کواحساس پروگرام سے کیش دیاجائےگا، ٹائیگرفورس رضاکارانہ فورس ہے،یہ پیسے اکٹھے نہیں کرےگی، ٹائیگرفورس مقامی انتظامیہ کےساتھ مل کرکام کرے گی، ٹائیگرفورس کوتنخواہ نہیں ملے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے آپ کو تھوڑا سا بیک گراونڈ بتانا چاہتاہوں کہ جب میں شوکت خانم کیلئے پیسے اکھٹے کرنے کیلئے نکلا تو بہت زیادہ پیسہ اکھٹا کرنا تھا ، مجھے سمجھ نہیں آئی کہ اتنے کیسے اکھٹے کروں گا،تب کسی نے کہا کہ سکول کے بچوں کو اپنے ساتھ ملائیں کیونکہ اس وقت میں کرکٹ کھیلتا تھاتو سکول کے بچے مجھے کرکٹ کی وجہ سے سب سے زیادہ فالو کرتے تھے ۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے ”عمران ٹائیگر فورس“ بنائی ، یہ ہمارے سکول کے بچے تھے جو ٹائیگر بنے ، پیسے اکھٹے کیے ، اور جب وہ بچے عوام میں گئے تو اس وقت اس سے شہرت ملی ، اس شہر ت کی وجہ سے ہم اتنا زیادہ پیسہ اکھٹاکر سکے اور پاکستان کا پہلا کینسر ہسپتال بنایا ، وہ ہسپتال جو آج تک 75 فیصد کینسر کے مریضوں کو مفت علاج فراہم کر رہاہے ، سب سے مہنگا علاج کینسر کا ہے ۔اس لیے میں نے سوچا کہ آج ایک اور ٹائیگر فورس بناتے ہیں جو ہمارے ملک کی اس مشکل وقت میں مدد کریں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہم نے آہستہ آہستہ لاک ڈاﺅن کو کھولنا ہے ، لاک ڈاﺅن سے بہت سے لوگ متاثر ہو چکے ہیں ، نوکریا ں چلی گئیں ِ، دیہاڑی دار مشکل میں پڑ گئے ہیں ، اس لیے ہم لاک ڈاﺅن کھولیں گے تاکہ لوگوں کو نوکریاں واپس ملیں ۔ان کا کہناتھا کہ اگر ہم نے ایسا لاک ڈاﺅن کھول دیا جہاں لوگ جمع ہونا شروع ہو گئے اور جوشرائط ہم رکھ رہے ہیں اس پر اگر لوگوں عمل نہ کیا تو خدشہ ہے کہ کورونا تیزی سے پھیلے گا، کورونا پھر سے پھیلاتو اس کا خدشہ یہ ہے کہ ہمیں پھر سے لاک ڈاﺅن پر جانا پڑے گا۔

عمران خان نے ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کو ذمہ داری سونپتے ہوئے کہا کہ ”آپ نے اپنی یونین کونسل اور امحلوں کے اندر لوگوں کو ایس اوپیز کے بارے میں آگاہی فراہم کرنی ہے اور شعور پیدا کرنا ہے ، جس طرح مسجدوں میں شرائط رکھیں ہیں کہ اگر نماز پڑھنے جانا ہے تو فاصلہ رکھیں ، یہ ٹائیگرز کا کام ہو گا کہ لوگوں کو آگاہ کریں کہ مسجد میں جاتے ہوئے کن شرائط پر عمل کرناہے ، اسی طرح اگر دکانیں کھل رہی ہیں تو شرائط کے بارے میں آگاہ کرنا ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم فیکڑیاں کھولیں گے تواس میں ذمہ داری منیجر کی ہو گی لیکن عوام کو ٹائیگر فورس آگاہی فراہم کرے گی ، یہ ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہو گا ایک طرف لوگوں کورونا سے بچائیں اور دوسری طرف یہ بھی دیکھیں کہ بیروزگاری اور بھوک سے لوگ نہ مریں ،اس کام کیلئے ٹائیگر فورس آگاہ فراہم کرے گی کہ کن شرائط پر لاک ڈاﺅن کھولا جارہاہے ۔

وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ ٹائیگرفورس انتظامیہ سے مل کرکام کرےگی، ٹائیگرفورس نے بےروزگارہونیوالوں کی رجسٹریشن کرنی ہے،مستحق بےروزگاروں کواحساس پروگرام سے کیش دیاجائےگا، ٹائیگرفورس رضاکارانہ فورس ہے،یہ پیسے اکٹھے نہیں کرےگی، ٹائیگرفورس مقامی انتظامیہ کےساتھ مل کرکام کرے گی، ٹائیگرفورس کوتنخواہ نہیں ملے گی۔

https://dailypakistan.com.pk/04-May-2020/1128488?fbclid=IwAR3ul0NSb3zZuVB-thSUOjOj6iP2BFRxe6za566BS4y9YdRhFTP8d5brjVU

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اعظم خان خیبر پختونخوا (کے پی) سے دوسرے سینئر بیوروکریٹ ہیں جو وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اس سے قبل شمشیر علی خان ہی دوسرے سرکاری ملازم تھے جنہوں نے مختصر مدت کیلئے اسی عہدے پر خدمات سرانجام دیں۔ زیادہ تر اس عہدے پر پنجاب کے افسران براجمان رہے ہیں۔ سندھ، بلوچستان اور کے پی کے افسران نے شاذ و نادر ہی یہ عہدہ پایا ہے۔ اعظم خان حال ہی میں ایک مشکل صورتحال کے بیچ رہے ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے ان پر سازش کرنے کا الزام عائد کیا اور وزیر اعظم کے ساتھ ان کے عہدے سے نکل جانے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ پھر کے پی کے سابق چیف سیکریٹری شہزاد ارباب،نے بھی اعظم خان پر انگلی اٹھائی جب انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

اب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پرنسپل سیکریٹری کے خلاف اپنی شکایت اس دعوے کے ساتھ بلند کی ہے کہ انہیں وزیر اعظم کی خصوصی معاون برائے اطلاعات کی حیثیت میں استعفیٰ دینے کیلئے انہوں نے کہا تھا یا انہوں نے انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کا کہا تھا۔اعظم خان نے ان تینوں شخصیات کے دعوﺅں پر جواب دینے کو ترجیح نہیں دی۔ تاہم یہ ایک سخت حقیقت ہے کہ پرنسپل سیکریٹری کبھی بھی خود ایسا کوئی فیصلہ نہیں لیتا اور ہمیشہ وہی کرتا ہے جسے کرنے کا اس کا باس حکم دیتا ہے۔ ان دعوو?ں کے تناظر میں بہت سے لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ اعظم خان کون ہیں؟

اعظم خان سینٹرل سوپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کے 1990 بیچ سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے پورے پاکستان میں 17ہویں کامن سی ایس ایس امتحان میں ٹاپ کیا تھا۔برن ہال ایبٹ آباد سے اپنی اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کیا۔ ملک بھر کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ (ڈی ایم جی) میں تقرر کردیا گیا۔

مردان کے یوسف زئی پٹھان متوسط خاندان سے تعلق رکھنے والے اعظم خان کی حیثیت میں اضافہ اس وقت ہوا جب انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی سے قومی اسمبلی کے سابق رکن کرنل (ر) نوابزادہ عامر خان ہوتی کی صحابزادی سے شادی کی۔ہوتی مردان کے نواب کہلاتے ہیں۔ اپنے ابتدائی سالوں میں اعظم خان نے چنیاں اور ٹیکسلا میں بطور اسسٹنٹ کمشنر خدمات سرانجام دیں۔ اس کے بعد انہوں نے کے پی کے میں اگلے 20 سال خدمات سرانجام دیں۔ پرویز مشرف کی فوجی بغاوت کے بعد انہیں پشاور کا ڈپٹی کمشنر تقرر کیا گیا۔

انہوں نے کے پی چیف سیکریٹری اور قبائلی علاقوں کیلئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری، سیکریٹری کھیل، ٹورازم اور یوتھ افیئرز کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں جب طالبان نے کے پی میں تباہی پھیلائی۔ وہ عمران خان کی گڈ بک میں اس وقت آئے جب انہوں نے پرویز خٹک کے تحت ٹورازم اور کھیلوں کے سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔جب عمران خان نے انہیں پرنسپل سیکریٹری کی حیثیت سے سلیکٹ کیا تو اعظم خان 21 گریڈ کے افسر تھے۔ سول سروس کے بہت سے افراد نے اس انتخاب پر تنقید کی اور ان کے حوالے سے وفاقی حکومت میں تجربے کی کمی کا حوالہ دیا۔ لیکن اعظم خان نے اس کمی پر قابو پالیا۔

https://dailypakistan.com.pk/04-May-2020/1128462?fbclid=IwAR0ADdykQ_qtrIwZCX9TLxlZJGApp9

pCUVZnxefSzDOXUxfOLOzU9JDsw2Q

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 20 ہزار 884ہوگئی ہے، اس وبا کی وجہ سے اب تک پاکستان میں  476  افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے  698    کیسز سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے کیسز کی مجموعی تعداد 20   ہزار 884ہوگئی ہے۔ ایک دن کے دوران پاکستان میں کورونا کے  سبب 14  افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد  476  ہوگئی ہے۔ پاکستان میں 5  ہزار  635    افراد اب تک کورونا کی وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں ۔  حکومت کی جانب سے کورونا کی تشخیص کیلئے ٹیسٹوں کی رفتار میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ، ایک دن کے دوران پاکستان بھر میں 9    ہزار 522    لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں اب تک ہونے والے ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 12   ہزار 511   ہوگئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

پاکستان میں ایک بار پھر صوبہ  سندھ  کورونا کے سب سے زیادہ مثبت کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ سندھ میں اب تک 7 ہزار 882   لوگوں میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ  پنجاب کورونا کے مثبت کیسز کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے ۔پنجاب میں اب تک 7 ہزار 646  لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔  خیبر پختونخوا میں کورونا کے  3  ہزار 288    ، بلوچستان میں ایک ہزار 218    ، اسلام آباد میں 415،  گلگت بلتستان میں  364  اور آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 71  کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

عالمی صورتحال

کورونا کی وبا اب تک دنیا کے ہر کونے تک پھیل چکی ہے ، کوئی ملک ایسا نہیں جو اس وبا سے محفوظ رہا ہو۔ دنیا بھر میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد   35    لاکھ 92      ہزار 929    ہوچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 49      ہزار 98      ہوچکی ہے۔ اب تک دنیا بھر میں 11  لاکھ   66    ہزار 34      افراد کورونا کی وبا سے جان چھڑانے میں کامیاب رہے ہیں۔

سب سے متاثرہ ممالک

دنیا میں کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہوا ہے جہاں  11  لاکھ  91    ہزار  940     افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ سپین میں 2 لاکھ  48    ہزار 301   ، اٹلی میں 2 لاکھ 10   ہزار 717 ، برطانیہ میں ایک لاکھ   86    ہزار  599  ،   فرانس میں ایک لاکھ68   ہزار  693   ، جرمنی میں ایک لاکھ  65    ہزار 745 ، روس میں ایک لاکھ 45  ہزار 268 ،  ترکی میں ایک لاکھ 26   ہزار45 ، برازیل میں ایک لاکھ 1 ہزار 826     اور ایران میں  98   ہزار 647    افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں

کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی امریکہ میں ہوئی ہیں جہاں اس وبا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد   68    ہزار 715      تک پہنچ گئی ہے۔ اٹلی میں کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 28  ہزار 884،  برطانیہ میں 28  ہزار  446  ، سپین میں 25 ہزار 428  ، فرانس میں 24 ہزار  895  افراد کورونا کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/04-May-2020/1128448?fbclid=IwAR0qnXADid65zu5ZdhDGKEy2F8p9

kM5eW9Mj0H7jsztJh7d4Klg8gH0uGdk

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107406919&Issue=NP_PEW&Date=20200504

امریکا میں ایک گاہک کے بغیر ماسک لگائے سپر اسٹور میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران تلخ کلامی پر سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے گاہک کو ہلاک کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے  کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے شہر فلنٹ میں ڈالر سپر اسٹور پر گارڈ کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے 43 سالہ شخص نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈالر سپر اسٹور کے مرکزی دروازے پر کھڑے سیکیورٹی گارڈ اور ایک گاہک کے درمیان تکرار جاری ہے اور اسی دوران گارڈ نے گاہک پر فائرنگ کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مذکورہ ویڈیو  اپ لوڈ کرنے والے صارفین نے دعویٰ کیا کہ سیکیورٹی گارڈ نے شہری کو ماسک لگائے بغیر اسٹور میں داخل ہونے سے منع کردیا تھا جس پر تلخ کلامی ہوئی۔ پولیس نے شہری کی ہلاکت کے بعد مقدمی درج کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئی ہیں جہاں اس مہلک وائرس سے 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ لاکھ سے زائد بیمار ہیں۔

https://www.express.pk/story/2038344/10/

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107407048&Issue=NP_PEW&Date=20200504

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107407047&Issue=NP_PEW&Date=20200504

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107407046&Issue=NP_PEW&Date=20200504

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107407045&Issue=NP_PEW&Date=20200504

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107407044&Issue=NP_PEW&Date=20200504

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107407043&Issue=NP_PEW&Date=20200504

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107407055&Issue=NP_PEW&Date=20200504

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107407042&Issue=NP_PEW&Date=20200504

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107407041&Issue=NP_PEW&Date=20200504

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107407040&Issue=NP_PEW&Date=20200504

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107407039&Issue=NP_PEW&Date=20200504

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107407038&Issue=NP_PEW&Date=20200504

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107407037&Issue=NP_PEW&Date=20200504

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107407028&Issue=NP_PEW&Date=20200504

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/04052020/bp-isb-006.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/04052020/bp-isb-006.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/04052020/bp-isb-048.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/04052020/bp-isb-048.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/04052020/bp-isb-047.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/04052020/bp-isb-047.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/04052020/p7-isb012.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/04052020/p7-isb012.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/04052020/p7-isb019.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/04052020/p7-isb019.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/04052020/p2-isb025.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/04052020/p2-isb025.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/04052020/p2-isb004.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/04052020/p2-isb004.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/P6-Lhr-040.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/P6-Lhr-040.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/p7-lhr-004.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/p7-lhr-004.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/p7-lhr-009.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/p7-lhr-009.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/p7-lhr-017.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/p7-lhr-017.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/P6-Lhr-002.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/P6-Lhr-002.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/P6-Lhr-005.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/P6-Lhr-005.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/P6-Lhr-016.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/P6-Lhr-016.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/P1-Lhr-012.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/P1-Lhr-012.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/P1-Lhr-003.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/P1-Lhr-003.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/P1-Lhr-005.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/P1-Lhr-005.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/P1-Lhr-018.jpg

Daily Roznama 92

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/P1-Lhr-021.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/P1-Lhr-021.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/P1-Lhr-022.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/P1-Lhr-022.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/P1-Lhr-026.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/P1-Lhr-026.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/P1-Lhr-030.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/P1-Lhr-030.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/P2-LHR-017.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/P2-LHR-017.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/P1-Lhr-008.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/P1-Lhr-008.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/P1-Lhr-001.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/04052020/P1-Lhr-001.jpg

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107406894&Issue=NP_PEW&Date=20200504

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107406915&Issue=NP_PEW&Date=20200504

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107406895&Issue=NP_PEW&Date=20200504

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 20 ہزار 884 تک جا پہنچی جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 476 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9522 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ایک ہزار سے زائد  نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 20 ہزار 884 ہوگئی۔ ان مریضوں میں سے مجموعی طور پر اب تک 5 ہزار 635 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں سب سے زیادہ 7646 جب کہ سندھ میں 7882 مریض ہیں۔ علاوہ ازیں خیبر پختونخوا میں 3288، گلگت میں 364، بلوچستان میں 1218، اسلام آباد میں 415 جب کہ آزاد کشمیر میں 71 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مزید 22 افراد جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کا شکار مزید 24 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 476 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 138، پنجاب میں 124، خیبر پختونخوا میں 180، اسلام آباد 4، بلوچستان 21 اورگلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

’لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے گی‘

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وبا قابو میں ہے جلد ہی اس پر مکمل قابو پالیں گے۔ کورونا کی وجہ سے ملکی معیشت کو بہت نقصان ہوا، حکومت ہر طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کررہی ہے۔  حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی۔

واپس آنے والے پاکستانی کورونا کا شکار

بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے401 مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، یہ مسافر 15پروازوں کے ذریعے کراچی پہنچے تھے۔

’کسی چیز میں شفافیت نہیں‘

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کورونا وائرس از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ کسی چیز میں شفافیت نہیں، لگتا ہے کہ سارے کام کاغذوں میں ہی ہورہے ہیں۔

نادرا میں کام شروع

ملک بھر میں نادرا دفاتر آج سے شہریوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ دفاترصبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔

زمینوں کے رجسٹریشن شروع

سندھ حکومت کی ہدایات پر شہر قائد میں زمینوں کی دستاویزات کی رجسٹریشن اور تصدیق کیلیے سب رجسٹرار آفس کھل گئے ہیں۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

 https://www.express.pk/story/2038286/1/

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107406821&Issue=NP_PEW&Date=20200504

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107406840&Issue=NP_PEW&Date=20200504

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107406847&Issue=NP_PEW&Date=20200504

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107406845&Issue=NP_PEW&Date=20200504

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107406846&Issue=NP_PEW&Date=20200504

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-04&edition=KCH&id=5167183_49380780

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-04&edition=KCH&id=5167192_47140522

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-04&edition=KCH&id=5167202_72777408

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-04&edition=KCH&id=5167204_96076240

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-04&edition=KCH&id=5167207_55961548

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-04&edition=KCH&id=5167496_30059130

No comments:

Post a Comment