شاہین آفریدی کی اعظم خان کے ساتھ شرارتیں، ویڈیو وائرل - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Thursday 25 January 2024

شاہین آفریدی کی اعظم خان کے ساتھ شرارتیں، ویڈیو وائرل

متحدہ عرب امارات میں ہونے والی انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے فوٹو شوٹ کے دوران شاہین آفریدی ساتھی کرکٹر اعظم خان سے شرارت کرنے سے باز نہ رہے۔

بیسٹ بولر کےلیے بنائی گئی وائٹ بیلٹ شاہین آٖفریدی نے اعظم خان کی کمر پر باندھی اور اس دوران اعظم خان بھی معروف ریسلر کا اسٹائل بنانے کی کوشش کرتے رہے۔

اس دوران بنائی گئی دونوں کرکٹرز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، شاہین اور اعظم کے مداح اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: کپتان شاہین آفریدی نے نیوزی لیند کے خلاف جیت کا کریڈٹ کس کو دیا؟

واضح رہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے انٹرنیشنل لیگ ٹی20 میں شاندار آغاز کیا، ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرنے والے شاہین نے گلف جائنٹس کے خلاف شاندار پرفارمنس دی اور لیگ میں اپنے پہلے ہی میچ میں 22 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/8670I2i
via IFTTT

No comments:

Post a Comment