بشریٰ انصاری سوشل میڈیا صارفین پر پھٹ پڑیں - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Sunday 21 January 2024

بشریٰ انصاری سوشل میڈیا صارفین پر پھٹ پڑیں

بشریٰ انصاری
قومی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال کرنے پر سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں اور انہوں نے سوشل میڈیا کو کٹنی (لگائی بجھائی کرنے والی) قرار دے دیا۔

بشریٰ انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر غصے سے بھری ویڈیو جاری کی۔

ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ 'صبح سے اس ملک میں آگ لگی ہوئی ہے کہ ثنا جاوید نے شعیب سے شادی کرلی، سوشل میڈیا پر جو تصاویر آرہی ہیں وہ سچی ہیں یا جھوٹی ہیں، انہوں نے یہ کردیا وہ کردیا، ہم دیکھ رہے ہیں لیکن جو فون آرہے ہیں مجھے اور بار بار مختلف لوگوں کے فون آنے کے علاوہ جو چینلز کے فون آرہے ہیں مجھے تو آج غصہ ہی چڑھ گیا'۔

انہوں نے غصے میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'فرض ہے اگر کسی اداکار کا آپ کے پاس نمبر ہو تو وہ لازمی آپ کا فون اٹھائیں، وہ آپ کے ملازم ہیں؟'

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'کیا میں شعیب ملک کے اسکول میں پڑھتی تھی، ثنا جاوید میرے ساتھ بچپن میں کھیلتی تھی؟ کیا میں ان کی فیملی میں ہوں؟ میں کیوں آپ کے بےوقوف سوالوں کے جواب دوں؟ مجھے اس طرح کی باتوں سے بہت غصہ آتا ہے، کیا آپ لوگوں کو کوئی خدا کا خوف نہیں ہے؟'

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی، ثانیہ مرزا کا ردعمل سامنے آگیا

بشریٰ انصاری نے ویڈیو میں مزید کہا کہ 'ان کی شادی ہوگئی ہے اچھی بات ہے خوش رہیں، آپ کا خوشی کی بات کرنے کے بجائے کٹنیوں والا کام ہے کہ پتا کریں کس کے کیا تاثرات ہیں؟ میں کون ہوتی ہوں، آپ کون ہوتے ہیں آپ کیوں ان کے دماغوں میں اور ان کی زندگیوں میں دخل دیتے ہیں، آپ لوگوں کو خدا کا خوف نہیں ہے، سوشل میڈیا ہے یا کٹنی ہے'۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/BSUj5yr
via IFTTT

No comments:

Post a Comment