
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں سیلابی صورتحال پر غور کے لئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
اجلاس آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ ہنگامی اجلاس میں میں اتحادی جماعتیں شریک ہوں گی۔ تینوں مسلح افواج کی قیادت بھی اجلاس میں شرکت کرے گی۔ اجلاس میں وزراء اعلی کو بھی مدعو کیاگیا ہے۔
ہنگامی اجلاس میں میں ملک کی موجودہ صورتحال پرغور اور اس سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ بارشوں اور سیلاب نے ملک بھر تباہی مچا رکھی ہے۔ ملک بھر میں حاليہ بارشوں اور سيلاب سےاب تک جانبحق ہونے والے افراد کى تعداد 1061 ہوگئى ہے۔
لاکھوں کی تعداد میں مال مویشی سیلاب کے نذر ہو گئے۔ ہزاروں کلو میٹر شاہراہیں اور اہم پل بھی پانی بہا لے گیا۔ چاول ، کپاس اور پیاز سمیت کئی فصلیں تباہ ہو گَئیں ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/26cLCsW
via IFTTT
No comments:
Post a Comment