سیلاب کے باعث بلوچستان میں تعلیمی ادارے مزید 5 دن کے لیے بند - The News Cloud Online

STAY WITH US

head-banner

Breaking

  

Monday, 29 August 2022

سیلاب کے باعث بلوچستان میں تعلیمی ادارے مزید 5 دن کے لیے بند

c68a17b68e0839f3d36761ff2a5cf599_M
بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید5 دن کی توسیع کر دی گئی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق بلوچستان کے تمام سرکاری تعلیمی ادارے آج سے جمعہ تک بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم نےتمام سرکاری اسکولوں اور کالجز کو 3 ستمبر کو کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل تعلیمی ادارے آج یعنی 29 اگست سے کھلنے تھے۔

وزیر تعلیم نصیب اللہ مری نے کہا کہ فیصلہ سیلاب و بارشوں کی تباہی کے باعث کیا گیا ہے، سرکاری تعلیمی اداروں میں سیلاب زدگان کو ٹھہرایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیشتر اسکولوں میں سیلاب کا پانی بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے بارشوں اور سیلابی ریلوں سے بلوچستان کے 34اضلاع میں تباہی پھیلی ہوئی ہے۔ متاثرہ اضلاع میں شاہراہیں اور پل سیلابی ریلوں میں بہہ گئی ہیں۔ ہزاروں مکانات منہدم ہوچکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/6W1qSA8
via IFTTT

No comments:

Post a Comment