گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب سے 14 افراد جاں بحق - The News Cloud Online

STAY WITH US

head-banner

Breaking

  

Sunday, 28 August 2022

گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب سے 14 افراد جاں بحق

8a462a3681d7edf46d52e62cafdc0254_M
گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث گلگت بلتستان میں 14 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں  بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں مختلف قدرتی آفات سے 4 ارب روپے سے زائد مالیت کی نجی املاک تباہ ہو گئی ہے، اس میں 383 مکمل طور پر تباہ شدہ مکانات اور 257 جزوی طور پر تباہ شدہ "پکا" مکانات شامل ہیں۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 52 پل بھی تباہ ہوئے ہیں جس سے 360 ملین روپے کا مالی نقصان ہوا ہے۔  ان تباہ شدہ پلوں میں سے 43 کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

دیگر عوامی انفراسٹرکچر کو جو نقصان پہنچا ہے ان میں 22 پاور ہاؤسز، 49 سڑکیں، 78 پینے کے پانی کی سپلائی لائنیں اور 500 سے زیادہ آبپاشی کے واٹر چینلز شامل ہیں۔

رپورٹ میں تخمینہ لگایا گیا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران گلگت بلتستان کو 7 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/wR4WjFc
via IFTTT

No comments:

Post a Comment