ترکیہ میں زوردار بم دھماکا؛ 8 افراد زخمی - The News Cloud Online

STAY WITH US

head-banner

Breaking

  

Friday, 16 December 2022

ترکیہ میں زوردار بم دھماکا؛ 8 افراد زخمی

76a344083e22f0fa19eace763de84c6d_M
ترکیہ میں کار میں ہونے والے بم دھماکے میں 8 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق دھماکا جمعہ کی علی الصبح ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے دیارباقر میں ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 8 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہےکہ سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں بم نصب تھا، گاڑی میں صبح 5 بجے کے قریب دھماکا ہوا جس کی زد میں قریب سے گزرنے والی پولیس وین بھی آئی۔

صوبائی گورنر کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ دھماکے کے نتیجے میں کوئی شدید زخمی نہیں ہوا تاہم پولیس کی بس میں سوار 9 سکیورٹی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ترک وزیر داخلہ کا کہنا ہےکہ دھماکے کے بعد دو مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن پر دھماکے کی سہولت کاری کا شبہ ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/bq84fOw
via IFTTT

No comments:

Post a Comment