دنیا کا سب سے اہم سوال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے کیوں نکالا؟ - The News Cloud Online

STAY WITH US

head-banner

Breaking

  

Thursday, 15 December 2022

دنیا کا سب سے اہم سوال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے کیوں نکالا؟

maxresdefault

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کردیا، صیہونی ریاست میں 3 برس کے دوران تیسری مرتبہ الیکشن کا انعقاد ہورہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی رکن پارلیمنٹ غیدہ ریناوی کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد اتحادی حکومت ایوان میں اکثریت کھو بیٹھی تھی جس کے بعد نفتالی بیننٹ نے اتحادیوں کو یکجا کرنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔

اکثریت کھونے کے بعد وزیراعظم نفتالی بیننٹ نے اگلے ہفتے پارلیمنٹ (کنیسٹ) تحلیل کرنے اور قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد وزیر خارجہ یائر لاپیڈ عبوری وزیراعظم ہوں گے۔

پارلیمنٹ تحلیل ہونے کے بعد اسرائیل کی 36 ویں حکومت مؤثر طور پر ختم ہو جائے گی اور تین برس کے دوران صیہونی ریاست میں پانچویں مرتبہ الیکشن کا انعقاد ہوگا۔

واضح رہے کہ مئی میں خاتون رکن پارلیمنٹ غیدہ ریناوی کے پارلیمانی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد اسرائیل کی موجودہ اتحادی حکومت کل 120 میں سے صرف 59 ارکان کی حمایت حاصل ہے، غیدہ ریناوی سے قبل بھی ایک رکن پارلیمنٹ اتحادی حکومت سے علیحدگی اختیار کرچکا ہے۔
https://www.express.pk/story/2338972/10/


یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ اور وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے معاہدہ کے تحت اگلے وزیر اعظم یائر لیپیڈ ہونگے۔

یائر لیپڈ کی بطور وزیر اعظم انتخاب کیلے ووٹنگ آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کے ہونے والے اجلاس میں کی جائے گی۔ لیپیڈ اور نیفتالی کی مشترکہ حکومت کا قیام 2021میں سابق وزیر اعظم نیتن یاہوکے طویل ترین دورے اقتدار کے خاتمہ کے بعد عمل میں آیا تھا، مشترکہ طور پر قائم ہو نے والی حکومت میں معاہدہ کے تحت نیفتالی اور بینٹ باری باری وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشترکہ طور پر قائم ہونے والا حکومتی اتحاد اپنے ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہا جسکی بنیادی وجہ اسرائیل فسلطین تنازعے سمیت دیگر اہم معاملات میں اختلاف رائے ہے۔

اطلاعات کے مطابق باہمی تنازعات کا شکار موجودہ اسرائیلی حکومت میں دراڑیں اس وقت پڑنا شروع ہو ئیں جب مٹھی بھر اراکین نے اس اتحاد کو ترک کر دیا۔
https://www.express.pk/story/2338609/10/


.com/img/a/https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/06/20062022/P6-Lhr-003.jpg


.com/img/a/https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109329395&Issue=NP_PEW&Date=20220616


سکرے: بولیویا کی عدالت نے 2019 کے سیاسی بحران کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے منتخب حکومت کا تختہ الٹنے پر سابق صدر جینین اینز سمیت اُس وقت کے مسلح افواج کے سابق کمانڈر ولیمز کلیمن اور پولیس چیف کو دس دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بولیویا کی عدالت نے 2019 میں منتخب حکومت کو اقتدار سے ہٹا کر خود حکومت میں آنے کے غیر آئینی اقدام پر سابق حکمرانوں اور فوجی کمانڈرز کو سزائیں سنائی ہیں۔

عدالت نے 54 سالہ سابق صدر جینین اینز، سابق فوجی کمانڈر ولیمز کلیمن اور سابق پولیس کمانڈر ولادیمیر کالڈیرون کو آئین کے خلاف فیصلے کرنے اور فرض سے غفلت برتنے کے الزام میں مجرم قرار دیتے ہوئے دس دس سال قید کی سزا سنائی۔

عدالت نے بغاوت میں ملوث 4 فوجی سربراہان کو بھی سزائیں سنائیں تاہم یہ کم درجے کی سزائیں ہیں۔

کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کا کہنا تھا کہ جینین انیز اُس وقت دائیں بازو کی سینیٹر تھیں اور انھوں نے نے 2019 کے صدارتی انتخابات کو قبول نہ کرتے ہوئے منتخب حکومت کے خاتمے میں کردار ادا کیا۔

جینین انیز نے اپنے خلاف لگنے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے قصور ہیں اور انصاف کے لیے بین الاقوامی اداروں سے رجوع کریں گی جب کہ فیصلے کے خلاف ملک بھر میں لانگ مارچ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سابق صدر جینین انیز مارچ 2021 سے دہشت گردی، بغاوت اور سازش کے ابتدائی الزامات میں گرفتار ہیں اور انھیں جیل سے سماعت میں شرکت کا موقع بھی نہیں دیا گیا تھا۔

تاہم 2010 میں برسراقتدار آنے والی جماعت موومنٹ فار سوشلزم کے ارکان کا مؤقف ہے کہ جینین انیز نے 2005 سے 2019 کے درمیان غربت میں کمی کرنے والے بولیویا کے پہلے مقامی صدر مورالس کے خلاف بغاوت کی تھی۔
https://www.express.pk/story/2334379/10/


ڈونلڈ ٹرمپ پر بھی توشہ خانہ کیس کھل گیا
Jun 08, 2022 | 12:29:PM

news-1654673343-8951

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بھی توشہ خانہ کیس کھل گیا۔

جیو نیوز کے مطابق غیر ملکی حکومتوں کی جانب سے دیے گئے تحائف کا مکمل ریکارڈ محکمہ خارجہ کو دینے میں ناکامی پر امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے ٹرمپ کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔

ڈیموکریٹ رکن کانگریس کیرولائن میلونی کاکہناہے یہ معلوم ہی نہیں کہ ٹرمپ کوکن غیر ملکیوں نے کتنی مالیت کے تحائف دیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کہیں سابق صدرپر بیرونی حکومتیں اثرانداز تو نہیں ہوئیں جن سے امریکی خارجہ پالیسی کے مفادات خدشات کاشکار بنے ہوں۔
https://dailypakistan.com.pk/08-Jun-2022/1448403?fbclid=IwAR3tf5j3GsVLtDIMMSy5ZTPdNGlmgs6az5oJaSKmuk2u7la9e1m6F1BfW_Q


.com/img/a/
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/06/05062022/p1-lhr022.jpg


حیدرآباد دکن: بھارتی ریاست تلنگانہ میں رکن اسمبلی کے بیٹے نے 4 دوستوں کے ہمراہ 17 سالہ لڑکی کو اپنی گاڑی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں نجی پارٹی سے واپسی پر پانچ لڑکوں نے ایک 17 سالہ لڑکی کو اپنی مرسیڈیز میں بٹھایا اور زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں مقامی رکن اسمبلی کے ایک رکن اور اس کے 4 دوستوں کو نامزد کیا ہے۔ لڑکی کی طبی جانچ پڑتال میں اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

پولیس نے تاحال اس کیس میں کوئی گرفتاری نہیں کی ہے۔ بی جے پی کی مقامی قیادت نے رکن اسمبلی کے بیٹے کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

بی جے پی تلنگانہ کی قیادت نے الزام عائد کیا ہے کہ جن لڑکوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے ان میں ایک مجلسِ اتحاد المسلمین کے رکن اسبلی کا بیٹا جب کہ دوسرا اقلیتی بورڈ کے چیئرمین کا بیٹا ہے۔
https://www.express.pk/story/2330596/10/


.com/img/a/https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-06-03&edition=KCH&id=6104966_91189864


نئی دہلی: بھارت میں اپوزیشن کی بڑی جماعت کانگریس پارٹی کی قیادت کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کے الزام کے تحت تفتیش کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

مالیاتی جرائم کی تحقیقات کرنے والی بھارتی ایجنسی سونیا گاندھی اور ان کے بیٹے راہول گاندھی سے وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک قانون ساز کی جانب سے 9 سال پرانی شکایت کے تناظر میں تفتیش کرے گی۔

بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے کانگریس پارٹی کی قیادت پر شیل کمپنی بنانے اور 300 ملین ڈالر کی جائدادوں پر غیر قانونی طور پر کنٹرول حاصل کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعت نے سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کو بھیجے گئے نوٹس کی مذمت کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کانگریس پارٹی کی قیادت کے خلاف عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ایک سازش تیار کی گئی ہے۔ اس موقع پر پارٹی کا ہر کارکن اپنی قیادت کے ساتھ کھڑا ہے اور سب مل کر اس سازش کا مقابلہ کریں گے۔

حکمراں جماعت کے قانون ساز سبرامنیم سوامی نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اقدامات میں ملوث ملزمان کو جیل بھیجا جائے گا۔
https://www.express.pk/story/2329693/10/


لندن: برطانوی رکن اسمبلی عمران احمد خان کو نو عمر لڑکے سے جنسی استحصال کے کیس میں 18 ماہ کی قید سنائی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوری 2008 میں 15 سالہ لڑکے کو جنسی استحصال کا نشانہ بنانے پر برطانوی رکن اسمبلی عمران احمد خان کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے شواہد، جنسی استحصال کے شکار لڑکے اور ملزم کے اعترافی بیان کی روشنی میں 48 سالہ رکن اسمبلی کو مجرم قرار دیتے ہوئے 18 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ جنسی استحصال کے شکار لڑکے کی عمر اب 29 برس ہے۔

برطانوی رکن اسمبلی عمران خان جنسی زیادتی کے شکار بچوں کی ذہنی اور نفسیاتی بحالی سے متعلق کمیٹی کے رکن بھی تھے تاہم لڑکے کے ساتھ جنسی استحصال کا معاملہ سامنے آنے پر اپریل 2022 میں رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

رکن اسمبلی عمران خان پر جون 2019 میں فرد جرم عائد کردی گئی تھی جس پر حکمراں جماعت نے رکن اسمبلی کی بطور چیف وہپ کی حیثیت ختم کردی تھی۔
https://www.express.pk/story/2326183/10/


پولیس نے برطانوی رکن پارلیمنٹ کو جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا
May 18, 2022 | 12:52:PM

news-1652860361-6214

لندن (ویب ڈیسک) پولیس نے برطانوی رکن پارلیمنٹ کو عصمت دری اور جنسی تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی پولیس نے کنژرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ کو 2002 سے 2009 تک عصمت دری اور جنسی تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔میٹروپولیٹن پولیس چیف کا کہنا ہے کہ الزامات کی تحقیقات مکمل ہونے تک برطانوی رکن پارلیمنٹ کو اسمبلی اجلاسوں میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ پولیس نے رکن پارلیمنٹ کا نام ظاہر نہیں کیا ہے تاہم بتایا جارہا کہ ملزم پر اپنے عہدے اور سرکاری آفس کا غلط استعمال کرنے کا بھی الزام ہے۔

ترجمان میٹروپولیٹن پولیس نے گرفتار ایم پی کی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ جنوری 2020 میں پولیس کو ایک رپورٹ موصول ہوئی جس میں رکن پارلیمنٹ کے عصمت دری، جنسی تشدد، سرکاری آفس اور عہدے کے غلط استعمال سے متعلق معلومات درج تھیں۔
https://dailypakistan.com.pk/18-May-2022/1439995?fbclid=IwAR0rpPs_wKiPYw-689-hDrhl6PXpujCsqUUrzJ-_NKIZQUUdw8Q5J7OQlmA


.com/img/a/
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109239704&Issue=NP_PEW&Date=20220511


برطانوی رکن اسمبلی نیل پاریش نے اجلاس کے دوران اپنے موبائل پر پورن مووی دیکھنے کا الزام سامنے آنے پر رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی نیل پاریش نے رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔

چند روز قبل 65 سالہ نیل پاریش کی پارلیمنٹ کے اندر اجلاس کے دوران اپنے موبائل پر پورن مووی دیکھتے ہوئے کیمرے کی نظروں میں آگئے تھے اور ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران پورن مووی دیکھنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ان کی جماعت کے ارکان اور عوام کا نیل پاریشن پر مستعفٰی ہونے کا دباؤ تھا۔

نیل پاریش نے وضاحت پیش کی تھی کہ میں ٹریکٹر کی ویب سائٹ سرچ کر رہا تھا لیکن اس کے ہم نام ایک پورن سائٹ کھل گئی اور چند لمحے میں نے دیکھ بھی لی جو کہ پاگل پن کے سوا کچھ نہ تھا۔

میانمار میں فوجی حکومت نے آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کے جرم میں مزید پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق ایک سال قبل جنتا کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے آنگ سان سوچی کے خلاف یہ دوسری قانونی سزا ہے۔ پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ سوچی کو سونا سمیت لاکھوں ڈالر کی رشوت لینے پر سزا سنائی گئی ہے تاہم معزول سابق رہنما نے ان تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

دوسری جانب قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ آنگ سان سوچی پر لگائے گئے الزامات فروری 2021 کی فوجی بغاوت کو قانونی حیثیت دینے کے لیے ایک دھوکہ ہے۔

واضح رہے کہ آنگ سان سوچی کی حکومت سے برطرفی کے بعد سے فوج نے سوچی پر غیر مجاز واکی ٹاکیز رکھنے اور کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی سمیت دیگر الزامات پر مقدمہ چلایا اور انہیں سزا سنائی جاچکی ہے۔ حالیہ سزا سے پہلے بھی آنگ سان سچی کو چھ سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔
https://www.express.pk/story/2315934/10/


نیویارک: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرتوہین عدالت کا جرم ثابت ہونے کے بعد انہیں عدالتی فیصلے پرعملدرآمد تک روزانہ 10 ہزارڈالر جرمانہ بھرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے جج نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو توہین عدالت کا مرتکب قراردے دیا۔جج آرتھر اینگورن نے فیصلے میں کہا کہ سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ عدالتی حکم پرعمل نہ کرکے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں اورجب تک وہ عدالتی احکامات پرعمل نہیں کرتے انہیں روزانہ 10 ہزارڈالرکا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

نیویارک کی اٹارنی جنرل کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ صدرٹرمپ نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ضروری دستاویزات فراہم نہیں کیں۔ اٹارنی جنرل کا دفتر سابق امریکی صدرکی کمپنی کے خلاف 2سال سے تحقیقات کررہا ہے جس کے دوران متعدد مالی بے ضابطگیوں اورجعلی دستاویزات سامنے آئی ہیں۔

ٹرمپ کی وکیل کا کہنا ہے کہ عدالت کے فیصلے سے احترام کے ساتھ اختلاف کرتے ہیں اوراس فیصلے کیخلاف اپیل کی جائے گی۔
https://www.express.pk/story/2315252/10/


ملائشیا اس وقت چوروں کا ملک بن چکا جسے چور ہی چلا رہے ہیں،ڈاکٹر مہاتیر محمد

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ ماضی کا ایشیا ٹائیگر ملائیشیا اب ایک چوروں کا ملک بن چکا ہے جس پر حکمرانی بھی چور ہی کررہے ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پرمہاتیر محمد نےایک طویل بیان جاری کیا جس میں انہوں نے ملائیشیا کی بربادی کے حوالے سے گفتگو کی، انہوں نے کہا جس ملک کو ایک دور میں لوگ ایشین ٹائیگر کہا کرتے تھے اس ترقی کرتے ملک کو آج کرپشن اور کرپٹ سیاستدانوں نے تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔

مہاتیر محمد نے اس سارے معاملے کی ذمہ داری وزیراعظم نجیب رزاق پر عائد کی اور کہا کہ انہوں نے اقتدار میں آتے ہی نعرہ لگایا کہ پیسہ ہی بادشاہ ہے ، اس کا مطلب تھا کرپشن ہی بادشاہ ہے، اس حکمران کے تمام اقدامات سے یہ ثابت ہوا کہ وہ کرپشن پر یقین رکھتا ہے اور اپنی باقی ماندہ زندگی بطور ملائیشیا کے وزیراعظم ہی گزارنے کے خواب دیکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں جب ہر کوئی یہ جانتا ہے کہ نجیب رزاق نے قومی خزانے سے بھاری مالیت میں رقوم چرائی ہیں کوئی بھی اس پر تنقید نہیں کرتا اور کوئی اس سے سوال کرنے کی جرآت نہیں کرتا ہر کوئی اس کی حمایت کرتا ہی دکھائی دیتا ہے، نجیب نے مختلف منصوبوں میں کرپشن سے کروڑوں روپے بنائے اور مختلف بینکوں میں جمع کروادیئے اور بعد میں یہ دعویٰ کیا کہ انہیں یہ رقوم سعودی شاہی خاندان کی جانب سے تحفے میں ملی ہیں۔

مہاتیر محمد نے کہا کہ اس دعوے کی تصدیق یا تردید سعودی شاہی خاندان سے بھی ہوسکتی ہے اور بینکوں کے ریکارڈ سے بھی پتا لگایا جاسکتا ہے، سعودی شاہی خاندان جتنا بھی امیر سہی مگر وہ نجیب رزاق کے اکاؤنٹس میں آنے والی رقوم بہت بڑی ہیں، سعودی بھی اتنی بڑی بڑی رقمیں کسی کو تحفے میں نہیں دیں گے۔
https://www.siasat.pk/forums/threads/%D9%85%D9%84%D8%A7%D8%A6%D8%B4%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D8%B3-%D9%88%D9%82%D8%AA-%DA%86%D9%88%D8%B1%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D9%84%DA%A9-%D8%A8%D9%86-%DA%86%DA%A9%D8%A7-%D8%AC%D8%B3%DB%92-%DA%86%D9%88%D8%B1-%DB%81%DB%8C-%DA%86%D9%84%D8%A7-%D8%B1%DB%81%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA%D8%8C%DA%88%D8%A7%DA%A9%D9%B9%D8%B1-%D9%85%DB%81%D8%A7%D8%AA%DB%8C%D8%B1-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF.822508/


نیو یارک کے لیفٹیننٹ گورنر نے کرپشن کے الزام میں گرفتاری پر استعفیٰ دے دیا
Apr 13, 2022 | 18:17:PM

news-1649855810-3071
سورس: Instagram

نیویارک (طاہر محمود چوہدری ) امریکہ کی ریاست نیو یارک کے لیفٹیننٹ گورنر برائن بینجمن نے کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتاری کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے. ان کے استعفیٰ کو نیویارک سٹیٹ کی گورنر کیتھی ہوچول نے فوری طور پر قبول کر لیا ہے. بینجمن کو وفاقی رشوت ستانی کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا.

برائن بینجمن پر ایک ڈیموکریٹ ریاستی سینیٹر کے طور پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کے معاہدے کے بدلے میں ایک غیر منافع بخش تنظیم سے پچاس ہزار ڈالر ریاستی فنڈز وصول کرنے کا الزام تھا. اس کے علاوہ ایک رئیل اسٹیٹ سے مہم میں حصہ لینے کی سکیم میں ملوث ہونے کا الزام بھی لگایا گیا تھا.

رشوت ستانی، دھوکہ دہی، سازش اور ریکارڈ کی جعلسازی کے الزامات میں گرفتار ہونے کے بعد بینجمن نے منگل کو مین ہٹن کی وفاقی عدالت میں ابتدائی پیشی میں قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی ہے. انہیں دو لاکھ پچاس ہزار ڈالر کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے.
https://dailypakistan.com.pk/13-Apr-2022/1426551?fbclid=IwAR2Ywz23mpdUeC8oHW6VDntfbsJRMJIl3dziW8u5m-NK0PtWwAv3x2qY9_I


برطانوی نیوی کے جنگی بیڑے سے کروڑوں روپے کا ڈیزل چوری کرلیا گیا
Apr 07, 2022 | 17:41:PM

news-1649335307-6241
سورس: Wikimedia Commons

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنی نوعیت کی منفرد واردات میں برطانوی بحریہ کے ایک جنگی بیڑے سے اڑھائی لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 6کروڑ 9لاکھ روپے)کا ڈیزل چوری کر لیا گیا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق ڈیزل چوری کی یہ واردات رائل نیوی کے جنگی بیڑے ایچ ایم ایس بلوارک میں ہوئی، جس میں ملزمان کئی ہفتے تک ڈیزل چوری کرتے رہے۔رپورٹ کے مطابق برطانوی رائل نیوی کے کسی بیڑے پر ڈیزل چوری کی یہ پہلی واردات ہے۔ ایچ ایم ایس بلوارک برطانوی شہر پلیمتھ کی ڈیون پورٹ پر کھڑا تھا جہاں اس سے ڈیزل نکالا جاتا رہا۔ برطانوی بحریہ اس واردات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس میں بحریہ کا کوئی اہلکار ملوث نہیں پایا گیا تاہم نیوی کے اعلیٰ حکام اس پر شدید برہم ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/07-Apr-2022/1424071?fbclid=IwAR0GqdKQohp4AGzBK4rajaCIa582xDsNuiEw63LlHpyxjlwJW-lEnUeDAB4


کویت سٹی: کویتی پارلیمنٹ میں وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد پرووٹنگ سے قبل حکومت نے استعفیٰ دے دیا۔

کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ولی عہد شیخ میشعل ال احمد ال صباح کو وزیراعظم شیخ صباح ال خالد کی جانب سے حکومت کے استعفے کا خط موصول ہوگیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2306624/10/


برطانوی شہزادہ اینڈریو ایک اور سکینڈل میں پھنس گئے،ترک ارب پتی خاتون نے سنگین الزام عائد کردیا
Apr 01, 2022 | 18:45:PM

news-1648820273-2317
سورس: Wikimedia Commons

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہزادہ اینڈریو ایک کے بعد دوسرے سکینڈل میں گھر رہے ہیں جس پر شاہی خاندان کو شدید تشویش لاحق ہے۔ چند ماہ قبل شہزادہ اینڈریو پر ایک امریکی خاتون کی طرف سے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا تھا جسے شہزادہ اینڈریو کی طرف سے مبینہ طور پر ایک کروڑ 20لاکھ پاﺅنڈ کی خطیر رقم ادا کرکے ماورائے عدالت تصفیہ کیا گیا ۔ اس سکینڈل سے نکلنے کے بعد شہزادہ اینڈریو پر ایک ترک ارب پتی خاتون کی طرف سے فراڈ کے ذریعے ساڑھے سات لاکھ ڈالر ہتھیانے کا الزام عائد کر دیا گیا۔

میل آن لائن کے مطابق 77سالہ ترک خاتون کی شناخت نیباحت ازبیلن کے نام سے سامنے آئی ہے، جس نے لندن ہائی کورٹ میں 62سالہ شہزادہ اینڈریو کے خلاف مقدمہ دائر کیا اور بتایا کہ اس نے اپنے پاسپورٹ کے ایک مسئلے کے حل کے لیے مڈل مین کے ذریعے شہزادہ اینڈریو کو ساڑھے 7لاکھ پاﺅنڈ کی رقم ادا کی تھی اور یہ ڈیل بعد میں فراڈ ثابت ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے یہ رقم ایک ترک کاروباری شخص سلیمان کو دی تھی، جو بطور مڈل مین کام کر رہا تھا۔ تاہم جب خاتون کا کام نہ ہوا تو اس نے عدالت سے رجوع کر لیا۔ شہزادہ اینڈریو نے یہ رقم بھی اس خاتون کو واپس لوٹا دی ہے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق اس کیس میں شہزادہ اینڈریو کی طرف سے کوئی غلط اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ سلیمان نے جو رقم خاتون سے لی تھی وہ شہزادہ اینڈریو اور ان کی اہلیہ تک پہنچ گئی، جو بعد ازاں انہوں نے خاتون کو واپس بھی کر دی، تاہم اس سارے معاملے میں شہزادہ اینڈریو اور ان کی اہلیہ سارا فرگوسن کا کوئی جرم ثابت نہیں ہوا۔
https://dailypakistan.com.pk/01-Apr-2022/1421615?fbclid=IwAR0YigPguJkDTJVKC6ql1LjII_BPJEc6zc91kXAVI--PSVWZfB2Gzuigw40


تونس سٹی: شمالی افریقی ملک تونس کے صدر قیس سعید نے کئی مہینوں سے معطل پارلیمنٹ کو بالآخر تحلیل کرنے کا اعلان کردیا جس کی خوشی میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تونس کے صدر قیس سعید نے قومی سلامتی کے اجلاس میں سیاست دانوں کی جانب سے ریاستی اداروں کو یرغمال بنانے اور عوام کو بغاوت کی ترغیب دینے کا معاملہ سامنے آنے پر آئین کی شق 72 سے حاصل اختیار کو استعمال کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو فوری طور پر تحلیل کردیا۔

قوم سے اپنے خطاب میں صدر قیس سعید کا کہنا تھا کہ یہ قدم وطن، ریاستی اداروں اور عوام کے تحفظ کے لیے اُٹھایا گیا ہے اور اب وہ آئین سے حاصل اختیارات کے تحت ملک کی صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

صدر قیس سعید نے مزید کہا کہ صدر ریاست کا سربراہ اور اتحاد کی علامت ہے جوریاست کی آزادی اور تسلسل کی ضمانت دیتا ہے اور آئین کے احترام کو یقینی بناتا ہے۔

تونس کے صدر نے خبردار کیا کہ اس فیصلے کے خلاف تشدد کا سہارا لینے کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور قانون حرکت میں آئے گا۔

واضح رہے کہ صدر قیس سعید نے گزشتہ برس 26 جولائی کو وزیراعظم کو برطرف کرکے پارلیمنٹ کو معطل کردیا تھا اور اس کے بعد سے معطلی کی مدت میں توسیع کرتے آئے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2304974/10/


بوداپست: یوکرینی سیاست دان کی اہلیہ کو پونے 3 کروڑ سے زائد رقم سے بھرے بریف کیس لیکر کر ملک سے فرار ہونے کی کوشش میں ہنگری سے گرفتار کرلیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے سیاست دان اور معروف بزنس مین ایغور کوتفیتسکی کی اہلیہ اناستاسیا کوتفیتسکا کو یورپی یونین کے ملک ہنگری میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ڈالرز سے بھرے بریف کیس سمیت حراست میں لے لیا گیا۔

یوکرینی سیاست دان کی اہلیہ سے 2 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالرز سے بھرے بریف کیس برآمد ہوئے تھے جو پاکستانی 5 ارب 27 کروڑ روپے بنتے ہیں جس کے بارے میں وہ کسٹم حکام کو اطمینان بخش جواب نہیں دے سکی تھیں۔

یوکرینی سیاست دان ایغور کوتفیتسکی جو ملک میں یورینیئم کے بڑے ڈیلر بھی ہیں نے اہلیہ کی گرفتاری کے ردعمل میں کہا کہ ان کی اہلیہ امید سے ہیں اور وہ بچے کی پیدائش کے لیے یوکرین سے باہر جا رہی تھیں۔

سیاست دان ایغور کوتفیتسکی نے بھاری رقم کی برآمدگی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا تمام پیسہ اس وقت یوکرین کے بینکوں میں موجود ہے۔ بریف کیس سے کروڑوں ڈالر ملنے کا الزام بے بنیاد ہے۔
https://www.express.pk/story/2302045/10/


پوٹن کے مخالف الیکسی ناوالنی کو 9برس قید
بدھ 23 مارچ 2022ء

ماسکو(نیٹ نیوز)روسی عدالت نے صدر پوٹن کے سب سے بڑے نقاد،اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کو 9برس قید کا حکم دیدیا ۔ انہیں توہین عدالت اور غبن کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ہے تاہم یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ آیا نو سال کی سزا اڑھائی سال کی سزا میں شامل ہو گئی جو وہ پہلے ہی کاٹ ر ہے ہیں ۔
https://www.roznama92news.com/1-%DB%92-%D9%85%D8%AE%D8%A7%D9%84%D9%81-%D8%A7%D9%84%DB%8C%DA%A9%D8%B3%DB%8C-%D9%86%D8%A7%D9%88%D8%A7%D9%84%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D9%88-9%D8%A8%D8%B1%D8%B3-%D9%82%DB%8C%D8%AF


عمران خان تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے والے تیسرے وزیراعظم
بدھ 09 مارچ 2022ء

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے حق میں اگر 172 ووٹ پڑگئے تو عمران خان کو وزیراعظم ہاؤس سے رخصت ہونا پڑے گا۔خیال رہے کہ پاکستانی پارلیمانی تاریخ اس قسم کی سیاسی ہلچل سے بھری پڑی ہے اور یہ تیسری بار ہے کہ کسی منتخب وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی گئی ہے ،اگر تحریک کامیاب ہوگئی تو عمران خان پہلے وزیراعظم ہوں گے جو عدم اعتماد کی تحریک کے باعث ایوان وزیراعظم سے رخصت ہوں گے ۔اس سے قبل پاکستان کے 2 منتخب وزرائے اعظم اپوزیشن کی تحریک عدم اعتمادکا سامنا کرچکے ہیں اور دونوں مرتبہ ہی تحریک ناکامی سے دوچار ہوئی ہے ۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریک عدم اعتماد 1989 میں بے نظیر بھٹو کے خلاف پیش کی گئی تاہم قومی اسمبلی میں اسے 12 ووٹوں سے رد کردیا گیا۔دوسری مرتبہ تحریک عدم اعتماد اگست 2006 میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور اقتدار کے دوران اس وقت کے وزیر اعظم شوکت عزیز کو ہٹانے کے لئے لائی گئی تاہم اس بار بھی اپوزیشن کامیاب نہ ہوسکی۔342 ارکان کے ایوان میں شوکت عزیز کو ہٹانے کے لئے 172 ووٹ درکار تھے تاہم عدم اعتماد کی تحریک کو 136 ووٹ مل سکے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%B9%D9%85%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D8%AE%D8%A7%D9%86-%D8%AA%D8%AD%D8%B1%D8%AF-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%A7%D9%85%D8%B3%D8%B1%DB%92-%D9%88%D8%B2%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D8%B9%D8%B8%D9%85


بھارت میں ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ لالو یادو کو چارے کے لیے مختص فنڈز میں سے 139 کروڑ روپے کے غبن کے الزام میں 5 سال قید اور 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 1990 کے چارہ اسکینڈل کے پانچویں کیس میں اُس وقت کے وزیر اعلیٰ لالو یادو سمیت 39 افراد کو عدالت نے 15 فروری نے مجرم قرار دیکر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا تاہم آج 5 سال قید اور 60 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

تین بار ریاست بہار کے وزیراعلیٰ رہنے والے 73 سالہ لالو پرساد اسی اسکینڈل کے مختلف مقدمات میں دسمبر 2017 سے سزا کاٹ رہے ہیں تاہم بیماری کے باعث زیادہ تر عرصہ جھارکھنڈ کے راجندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں گزارا ور گزشتہ سال جنوری میں انھیں دہلی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اس کیس کا فیصلہ بھی اسپتال میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سُنا۔

سابق وزیر اعلیٰ بہار پر چارہ اسکینڈل سے جڑا ایک اور کیس پٹنہ کی سی بی آئی عدالت میں زیر التوا ہے۔ یہ کیس بینک بھاگلپور کے خزانے سے غیر قانونی طور پر رقم نکالنے سے متعلق ہے۔

یاد رہے کہ ریاست بہار میں جانوروں کے چارے کے لیے مختص فنڈز میں سے 950 کروڑ روپے محکمہ حیوانات کے جعلی بل کے ذریعے سرکاری بینکوں سے غبن کیے گئے تھے۔ اس کرپشن میں کئی سرکاری افسران بھی ملوث تھے۔
https://www.express.pk/story/2287997/10/


"بھارتی پارلیمنٹ میں موجود آدھے سے زیادہ ارکان کا مجرمانہ ریکارڈ ہے"، اہم ایشیائی ملک کے وزیر اعظم کا دبنگ بیان
Feb 18, 2022 | 17:49:PM

news-1645188561-9614

سنگا پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سنگاپور کے وزیر اعظم لی شین نے کہا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ میں آدھے سے زیادہ ارکان کا مجرمانہ ریکارڈ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سنگاپور کے وزیر اعظم لی شین نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نہرو کا بھارت ایسا ہوچکا ہے کہ جہاں کی اسمبلی کے آدھے سے زیادہ ارکان کا ریکارڈ مجرمانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے متعدد ارکان اسمبلی کے خلاف قتل اور زیادتی تک کے مقدمے درج ہیں جبکہ بھارت میں صرف ابتدا میں ہی جمہوریت تھی لیکن اس کے بعد حالات تبدیل ہو گئے۔لی شین نے کہا کہ بھارت میں مجرمانہ اور خلاف قانون سرگرمیوں کی جانب سے آنکھیں بند رکھی گئیں جس کے باعث یہ سارے معاملات ہوئے۔
https://dailypakistan.com.pk/18-Feb-2022/1404970?fbclid=IwAR3UZ_c4BMptnDo2VvkPlLF-7HB6DUZvhA2719VSrr0dYcpKwh3hQd4Yv9c


زیادتی کا شکار خاتون سے معافی مانگتا ہوں:سکاٹ موریسن
جمعرات 10 فروری 2022ء

کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے پارلیمنٹ میں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی سابقہ خاتون ملازمہ سے ایک بار پھر معافی مانگ لی۔ سکاٹ موریسن نے پارلیمنٹ کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ان تمام لوگوں سے باضابطہ معافی مانگی جنہیں حکومت کے لیے کام کرتے ہوئے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے واقعات کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ میں معافی مانگتا ہوں، ہم سب معافی مانگتے ہیں، میں مس ہگنس کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر معافی مانگتا ہوں، پارلیمنٹ ایک ایسی جگہ ہونی چاہیے جہاں تحفظ کا احساس ہو لیکن یہ بہت سے لوگوں کیلئے ڈرانا خواب بن گئی۔موریسن نے بولنے کی ہمت رکھنے پر ہگنس کی کھل کر تعریف کی جو پارلیمنٹ کی پبلک گیلری میں بیٹھیں وزیراعظم کا خطاب سن رہی تھیں ۔ حزب اختلاف کے رہنما انتھونی البانی نے بھی اپنی لیبر پارٹی کی جانب سے ہگنس سے معافی مانگی۔یاد رہے کہ 2019 میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون برٹنی ہگنس نے الزام عائد کیا کہ تھا کہ وزیر دفاع لنڈا رینالڈس کے دفتر میں انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
https://www.roznama92news.com/%D8%B2%DB%8C%D8%A7%D8%AF%D8%AA%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%B4%DA%A9%D8%A7%D8%B1-%D8%AE%D8%A7%D8%AA%D9%88%D9%86-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D9%88%D8%B1%DB%8C%D8%B3%D9%86


.com/img/a/
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109015817&Issue=NP_PEW&Date=20220209


.com/img/a/
.com/img/a/
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109010798&Issue=NP_PEW&Date=20220207

No comments:

Post a Comment