
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی شاہراہ N95 کوئٹہ سبی روڈ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بعد بحال کردیا گیا۔ قومی شاہراہ پر قائم بی بی نانی (پنجرہ) پل حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی پانی سے واش آؤٹ ہو گیا تھا۔ پل بہہ جانے سے کوئٹہ اور سبی کے درمیان ٹریفک کی آمد ورفت گزشتہ دس دنوں سے معطل تھی۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق چئیرمین ای ایچ اے کیپٹن (ر) محمد خرم آغا ممبر این ایچ اے اور اپنی پوری ٹیم کے ساتھ گزشتہ ایک ہفتہ سے شاہراہ کی بحالی کے لیے علاقے میں موجود رہے، چئیرمین این ایچ اے اور ان کی ٹیم کی دن رات کی کوششوں سے متبادل راستہ تعمیر کیا گیا۔ علاقے کے عوام کی جانب سے چئیرمین اور این ایچ اے ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی گئی۔
وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے قومی شاہراہ کی بحالی پر اطمینان و خوشی کا اظہار کیا اور چئیرمین این ایچ اے اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ کی بحالی سے آمد و رفت کے ساتھ ساتھ سامان کی ترسیل اور معاشی سرگرمیا ں بحال ہوں گی، انہوں نے ڈپٹی کمشنر کچھی کو متبادل راستے پر ٹریفک کی آمد ورفت کو باقاعدہ بنانے کے لیے لیویز فورس کی تعیناتی کی ہدایت بھی دی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/604awZ1
via IFTTT
No comments:
Post a Comment