وزیراعظم کا ملک میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر لندن کا دورہ منسوخ - The News Cloud Online

STAY WITH US

head-banner

Breaking

  

Thursday, 25 August 2022

وزیراعظم کا ملک میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر لندن کا دورہ منسوخ

8d2da4276efe7aee441328b8a1b121da_M
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والے سیلابی صورتحال کے پیش نظر لندن کا دورہ منسوخ کر دیا۔

وزیراعظم نے سیلاب کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس طلب کرلیا، وطن پہنچتے ہی اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کر دی۔

این ڈی ایم اے سمیت دیگر حکام وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف سے متعلق اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حمزہ شہباز کی بیٹی اور اپنی پوتی کی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے قطر سے لندن جانا تھا لیکن سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے وزیراعظم نے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/pCaRLfn
via IFTTT

No comments:

Post a Comment