وفاقی حکومت کا امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری - The News Cloud Online

STAY WITH US

head-banner

Breaking

  

Wednesday, 24 August 2022

وفاقی حکومت کا امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری

86b2333233003a8e92acd5816a29761e_M
وفاقی حکومت نے امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق گوشت اور مچھلی پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھائی گئی ہے امپورٹڈ دلیے، آٹے پر ڈیوٹی 10 سے بڑھا کر 35 فیصد کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ برینڈڈ امپورٹڈ ڈرائی فروٹس، بادام پر ڈیوٹی 20 سے بڑھا کر 74 فیصد ہوگی جبکہ ڈرائی کیلے پر ڈیوٹی 10 سے بڑھا کر 74 فیصد کردی گئی ہے۔

امپورٹڈ چاکلیٹ پر ڈیوٹی 10سے بڑھا کر 49 فیصد کردی گئی ہے جبکہ کوکو پاؤڈر پر ڈیوٹی دس سے بڑھا کر 49 فیصد کردی گئی ہے۔

اسی طرح امپورٹڈ باتھ روم فٹنگز پر ڈیوٹی 30 سے بڑھا کر 49 فیصد ہوگی، جیولری باکس پر 49، امپورٹڈ کراری پر 49 جبکہ امپورٹڈ گاڑیوں پر 70 سے بڑھا کر 100 فیصد ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/Hq0tuSB
via IFTTT

No comments:

Post a Comment