حکومت کا جی ڈی پی کی شرح نمو کا ہدف 5 فیصد حاصل کرنے میں مشکلات - The News Cloud Online

STAY WITH US

head-banner

Breaking

  

Thursday, 25 August 2022

حکومت کا جی ڈی پی کی شرح نمو کا ہدف 5 فیصد حاصل کرنے میں مشکلات

a5229c9a8c739f069d97f08e95fde10a_M
رواں ہفتے کی مانیٹری پالیسی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا تھا کہ غیر معمولی طور پر شدید اور طویل مون سون بارشوں کے باعث سیلاب نے کپاس اور موسمی فصلوں کے لیے خطرات پیدا کر دیئے ہیں،جس سے رواں سال معاشی ترقی کے اہداف متاثر ہو سکتے ہیں،تاہم مانیٹری پالسی میں پہلے سے طے شدہ 3 سے 4…

 آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت سست روی کا شکار ہے لہٰذا عالمی ادارے کا اندازہ ہے کہ شرح نمو 3.5 فیصد رہے گی۔

روپے کی قدر میں کمی اور اشیائے ضروریہ کی بلند قیمتوں سے کمزور معاشی حالات اور رواں مالی سال کے آخر تک مہنگائی کی 20 فیصد شرح سست روی کی وجہ ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج کے ساتویں جائزے کی تکمیل کے لیے بات چیت کے دوران عالمی ادارے نے رواں مالی سال کے لیے اپنے تخمینوں پر نظرثانی کی ہے جو اس نے گزشتہ جائزوں کے وقت کی تھی۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی ترقی کے گزشتہ سال کے طے شدہ ہدف کو 3.5 فیصد کر دیا ہے،آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے زرمبادلہ کے ذخائر کے ہدف کو بھی 4.5 ارب ڈالر تک کم کر دیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وفاق غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں مصروف رہے گی تاہم مہنگائی کی شرح میں ایڈجسٹمنٹ کی جا رہی ہے۔

نظرثانی شدہ تخمینوں کو 29 اگست کو ہونے والے آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا،اس اجلاس میں پاکستان کی جانب سے 1.2 ارب ڈالر قرض کی قسط کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/y6F5hnX
via IFTTT

No comments:

Post a Comment