پیپلزپارٹی کی نکمی حکومت ،ہسپتالوں کا برا حال ::: دودھ مافیا ::: تعلیم ،نقل مافیا کی موجیں ::: انتیس شہروں کا پانی زہر ::: سینکڑوں جعلی کمپنیاں 130 ارب نقصان ::: آٹا مافیا اور سیاسی سرکاری ملازم مافیا کا گٹھ جوڑ ::: کرونا ویکسین کرپشن ::: شہر بنے کچرا گھر ::: تعلیمی اداروں کا برا حال ::: زلزلہ میں تباہ سکول ::: لاک ڈاؤن کی آڑ میں کراچی پولیس کی رشوت خوری ::: براڈ شیٹ سکینڈل ::: ڈیم نہ بنائے ،2025 تک پانی کی قلت ،خشک سالی کا خدشہ ::: صاف پانی کے لئے امداد ::: جرائم بے قابو ::: کراچی بدترین ٹرانسپورٹ والا شہر ::: ایک سال کے بچے نے 5 ماہ کے دوران پرائمری پاس کرلی ::: سکولوں کی عمارتیں خطرناک ::: سوئی گیس کے ذخائر 25 برسوں میں 66٪ کم ::: لوڈ شیڈنگ، 18 ارب ڈالر معاشی نقصان ::: غیر رجسٹرڈ سکیورٹی گارڈز ::: کرونا ویکسین کی 28000 خوراکیں ضائع ::: قربانی ،آلائشوں کے ڈھیر ::: خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اسپتال نامکمل ::: پولیس رول 1934کے رول نمبر26 میں ترمیم ::: ائیرپورٹس پر دھماکہ خیز مواد چیک کرنے کے آلات نہیں ::: سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے ریلوے کا بیڑا غرق ::: کراچی کے مسائل ::: چمڑے کی فیکٹری ،واٹر ٹینکر مافیا ::: سندھ میں وزیراعظم پورٹل کی طرز پر پولیس کا شکایتی نظام بنانے کا فیصلہ ::: لواری ٹنل پراجیکٹ حکومتوں کے فراڈ ::: فضول خرچی اور وی آئی پی پروٹوکول ::: خواتین انسداد جنسی ہراسگی قانون محض دکھاوا ،سپریم کورٹ - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Thursday, 3 February 2022

پیپلزپارٹی کی نکمی حکومت ،ہسپتالوں کا برا حال ::: دودھ مافیا ::: تعلیم ،نقل مافیا کی موجیں ::: انتیس شہروں کا پانی زہر ::: سینکڑوں جعلی کمپنیاں 130 ارب نقصان ::: آٹا مافیا اور سیاسی سرکاری ملازم مافیا کا گٹھ جوڑ ::: کرونا ویکسین کرپشن ::: شہر بنے کچرا گھر ::: تعلیمی اداروں کا برا حال ::: زلزلہ میں تباہ سکول ::: لاک ڈاؤن کی آڑ میں کراچی پولیس کی رشوت خوری ::: براڈ شیٹ سکینڈل ::: ڈیم نہ بنائے ،2025 تک پانی کی قلت ،خشک سالی کا خدشہ ::: صاف پانی کے لئے امداد ::: جرائم بے قابو ::: کراچی بدترین ٹرانسپورٹ والا شہر ::: ایک سال کے بچے نے 5 ماہ کے دوران پرائمری پاس کرلی ::: سکولوں کی عمارتیں خطرناک ::: سوئی گیس کے ذخائر 25 برسوں میں 66٪ کم ::: لوڈ شیڈنگ، 18 ارب ڈالر معاشی نقصان ::: غیر رجسٹرڈ سکیورٹی گارڈز ::: کرونا ویکسین کی 28000 خوراکیں ضائع ::: قربانی ،آلائشوں کے ڈھیر ::: خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اسپتال نامکمل ::: پولیس رول 1934کے رول نمبر26 میں ترمیم ::: ائیرپورٹس پر دھماکہ خیز مواد چیک کرنے کے آلات نہیں ::: سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے ریلوے کا بیڑا غرق ::: کراچی کے مسائل ::: چمڑے کی فیکٹری ،واٹر ٹینکر مافیا ::: سندھ میں وزیراعظم پورٹل کی طرز پر پولیس کا شکایتی نظام بنانے کا فیصلہ ::: لواری ٹنل پراجیکٹ حکومتوں کے فراڈ ::: فضول خرچی اور وی آئی پی پروٹوکول ::: خواتین انسداد جنسی ہراسگی قانون محض دکھاوا ،سپریم کورٹ


Source : The Current


پیپلزپارٹی کی نکمی حکومت ،ہسپتالوں کا برا حال
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-08-14&edition=KCH&id=5731299_58877657


مسابقتی کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دودھ کی سرکاری نرخ سے زائد میں فروخت کرکے شہریوں سے سالانہ 47 ارب روپے ناجائز منافع کمایا جاتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دودھ کی سرکاری نرخ سے زائد پر فروخت کے حوالے سے مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے انکوائری رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز دودھ کی من پسند قیمتوں کو طے کرنے میں ملوث ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دودھ کی سرکاری نرخ سے زائد پر فروخت کی وجہ سے صارفین کو روزانہ 50 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے، اس طرح شہریوں سے سالانہ 47 ارب روپے ناجائز منافع کمایا جاتا ہے۔ سرکاری نرخ 94 روپے پر دودھ کی قیمت یقینی بنائی جائے۔

واضح رہے کہ کراچی میں دودھ کے سرکاری نرخ 94 روپے فی لیٹر مقرر ہیں لیکن شہر بھر میں دودھ 130 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے۔
https://www.express.pk/story/2212362/1/


نقل مافیا کی موجیں
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-08-11&edition=KCH&id=5728057_17459181


https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-08-11&edition=KCH&id=5728080_86166250


انتیس شہروں کا پانی زہر
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-08-11&edition=KCH&id=5728111_50478279


سینکڑوں جعلی کمپنیاں 130 ارب نقصان
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-08-05&edition=KCH&id=5720934_33478644

آٹا مافیا اور سیاسی سرکاری ملازم مافیا کا گٹھ جوڑ
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-08-05&edition=KCH&id=5721088_25682018


کرونا ویکسین کرپشن
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-08-04&edition=KCH&id=5719790_24823373


شہر بنے کچرا گھر
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-08-04&edition=KCH&id=5719236_79127800



https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-08-03&edition=KCH&id=5718514_71952494


تعلیمی اداروں کا برا حال
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-08-03&edition=KCH&id=5718515_62825521


زلزلہ میں تباہ سکولوں کی تعمیر کیلئے اربوں کے فنڈز کہاں استعمال ہوئے؟ چیف جسٹس 3 August, 2021


مانسہرہ میں 2005کے زلزلہ میں منہدم سکول تعمیر کیوں نہیں ہوئے ، پختو نخوا حکومت سے جواب طلب ، جبری ریٹائر ڈ خاتون ٹیچر کو اپیل منظورکر کے بحال ، سکول تعمیر نہ کرنے پر چیف سیکرٹری اور دیگر کو نوٹس جاری

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)سپریم کورٹ نے 2005کے ہولناک زلزلے میں تباہ ہونے والے سکول تاحال تعمیر نہ کرنے پر خیبر پختونخوا حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے زلزلہ سے منہدم سکول دوبارہ تعمیر نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور سوال اٹھایا کہ مانسہرہ میں 2005کے زلزلہ میں منہدم سکولوں کی تعمیر کیوں نہیں ہوئی، اساتذہ بچوں کو کیسے پڑھائیں گے جب سکول کی عمارت ہی نہیں ہے ۔ زلزلہ کے بعد اربوں روپے سکولوں کی تعمیر کے لیے ملے وہ فنڈز کہاں استعمال ہوئے ۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مانسہرہ چھچ گرلز پرائمری سکول کی استانی کی جبری ریٹائرمنٹ کے مقدمہ کی سماعت کے دوران زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لیے اربوں روپے خرچ کرنے کے باجود تباہ سکول دوبارہ تعمیر نہ کرنے کا نوٹس لیا اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے سیکرٹری ایجوکیشن اور سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا سمیت ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن مانسہرہ کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے ٹیچر حمیرا بی بی کی اپیل منظور کرکے انہیں بحال کر دیا اور مانسہرہ میں زلزلہ سے منہدم سکولوں کی عدم تعمیر کے معاملہ پر سماعت 4اگست تک ملتوی کر دی۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے خاتون ٹیچر کو غیر حاضر رہنے کی بنیاد پر ملازمت سے فارغ کیا جبکہ سروسز ٹربیونل نے برطرفی کا فیصلہ جبری ریٹائرمنٹ میں تبدیل کیا تھا۔ ٹیچر نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا اساتذہ کے ساتھ برتاؤ ٹھیک نہیں۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ سکول کا بنیادی ڈھانچہ (بیسک سٹرکچر ) ہی موجود نہیں تو اساتذہ کیسے پڑھائیں۔ درخوست گزار کا تعلق دور دراز علاقہ سے ہے اور جس طرح اس نے مشکلات کے باوجود ماسٹرز کیا وہ قابل تحسین ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-08-03/1862299


کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد،سندھ میں ایس ایچ اوز کو ڈپٹی کمشنر کے اختیارات مل گئے
Aug 02, 2021 | 22:51:PM


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ میں کورونا کی صورتحال کے پیش نظر ایس ایچ اوز کے اختیارت میں اضافہ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایچ اوز کو ملنے والے نئے اختیارت کے حوالے سے محکمہ داخلہ نے ترمیمی نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔جس کے مطابق ایس ایچ اوز ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکان داروں، صنعتوں، دفاتر میں کارروائی کرسکے گا۔ قبل ازیں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کا اختیار ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز کو حاصل تھا مگر اب پولیس انسپکٹر اور ایس ایچ او سندھ وبائی امراض ایکٹ کی شق 3 کے تحت کارروائی کرسکیں گے۔
https://dailypakistan.com.pk/02-Aug-2021/1323143?fbclid=IwAR1OhIizDnTfd2d4_Lc9jNZrJ0dSnwr_U2echro0PKC9YMPQD_3xJvUxa1s


ٹریفک پولیس کا اندراجِ مقدمہ کیلئے عامر لیاقت کے خلاف سندھ پولیس سے رجوع
Aug 03, 2021 | 00:03:AM

سورس: File

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹریفک پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے خلاف اندراجِ مقدمہ کیلئے سندھ پولیس سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس حکام عامرلیاقت کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے فیروز آباد تھانے پہنچ گئے۔ ٹریفک حکام نے عامر لیاقت کے خلاف روزنامچہ انٹری کرادی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ روزنامچہ انٹری کرادی ہے اب دیکھتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس مقدمہ درج کرتی ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین شہریوں سے مبینہ طور پر رشوت لینے والے ٹریفک پولیس اہلکار پر برس پڑے تھے۔ انہوں نے اہلکار سے تلخ کلامی کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ " اپنے حلقے میں پولیس کی پیدا گیری نہیں چلنے دوں گا، عوام کو روک روک کر پیسے مانگ رہے تھے منہ کھلا ہوا ہے ان کا لاک ڈاؤں میں ، پورا دن کئی ٹریفک پولیس اور پولیس کے اہلکاروں کو پکڑا ہے۔"
https://dailypakistan.com.pk/03-Aug-2021/1323147?fbclid=IwAR1TAdqLdiri60cMQAtmjQYttRdk9Mp78kda559vWn7nOehUOxgKazfXSew


لاک ڈاؤن کی آڑ میں کراچی پولیس کی رشوت خوری، عامر لیاقت نے اہلکار کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، ویڈیو سامنے آگئی
Aug 02, 2021 | 23:44:PM

سورس: Screen Grab

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں لاک ڈاؤن کی آڑ میں پولیس اہلکاروں کی شہریوں سے رشوت خوری کا سلسلہ جاری ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤںٹ پر ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اہلکار کے ساتھ الجھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ عامر لیاقت نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا " اپنے حلقے میں پولیس کی پیدا گیری نہیں چلنے دوں گا، عوام کو روک روک کر پیسے مانگ رہے تھے منہ کھلا ہوا ہے ان کا لاک ڈاؤں میں ، پورا دن کئی ٹریفک پولیس اور پولیس کے اہلکاروں کو پکڑا ہے۔"
https://dailypakistan.com.pk/02-Aug-2021/1323146?fbclid=IwAR3v5e6REy7cQ4yCb-ph-tEwYbIwV0tRVJT50GwnEVuvmHL8fvcCbuDXLIE


براڈ شیٹ سکینڈل، نیب کو ایک اور جھٹکا، برطانوی ہائیکورٹ نے حکم جاری کر دیا
Aug 03, 2021 | 14:53:PM


لندن (ویب ڈیسک) لندن ہائیکورٹ نے نیب کو حکم دیا ہے کہ وہ 13 اگست تک براڈشیٹ کو 3مختلف مدات میں مجموعی طورپر 920,000پاؤنڈ (تقریبا ً 20 کروڑ 88لاکھ پاکستانی روپے ) ادا کرے ورنہ یونائیٹڈ نیشنل بینک کو 17 اگست یہ رقم براڈ شیٹ کو اداکرنے پر مجبور کیا جائے گا۔ تاہم عدالت نے براڈ شیٹ کی جانب سے 33,646 پاؤنڈ (76لاکھ 38ہزار روپے ) سود کی ادائیگی کا دعویٰ مسترد کردیا۔

مقامی اخؓبار ’’روزنامہ جنگ‘‘ کے مطابق حکومت پاکستان اور نیب کے خلاف نیب کے دعوے کی سماعت کے بعد ماسٹر ڈویژن نے نیب کو 3 مختلف مدات میں 892,521.50 پاؤنڈ 110 پاؤنڈ اور اضافی اخراجات کی مد میں 26,296.80 پاؤنڈ براڈ شیٹ کو ادا کرنے کاحکم دیا۔ ماسٹر ڈویژن نے حکم دیا کہ نیب یہ فنڈز 10 اگست تک اپنے وکلا ایلن اور اووری کے اکائونٹ منتقل کرے اور پھر 13 اگست تک رقم براڈ شیٹ کو منتقل کردی جائے۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ اس میں سے اگر کوئی بھی رقم مقررہ وقت کے اندر ادا نہیں کی گئی تو پھر عبوری حکم حتمی بن جائے گا اور یونائیٹڈ نیشنل بینک یہ رقم17 اگست کے اندر براڈشیٹ کو منتقل کرنے کا پابند ہوگا۔ براڈشیٹ کے وکلاء نے عدالت سے 33,646.84 سود کی ادائیگی کیلئے بھی رجوع کیا تھا لیکن عدالت نے اسے مسترد کردیا، تاہم عدالت نے براڈ شیٹ کو VAT سمیت 26,296.80 پاؤنڈ اضافی اخراجات کے طورپر ادا کرنے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران نیب کے وکلا نے یہ موقف اختیار کرنے کی کوشش کی یہ درخواست قبل از وقت دائر کی گئ ہے لیکن ماسٹر ڈویژن نے اس دلیل کو رد کردیا اور نیب اور اس کے وکلا پر مقدمے کی مناسب طورپر پیروی نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ حکومت پاکستان کے وکلاء نے براڈ شیٹ اور اس کے سی ای او کاوے موسوی کو بتایا تھا کہ وہ 1,222,037.90 ڈالر اور 110 GDP ادا کرنے کو تیار ہیں لیکن سود کی مد میں33,646.84 پاؤنڈ اور اخراجات کی مد میں 35,000 ہزار پاؤنڈ ادا نہیں کریں گے، کئی ماہ کی تاخیر کے بعد حکومت پاکستان کے وکلا نے عدالت میں مقدمے کی سماعت سے قبل گزشتہ ہفتہ بتایا تھا کہ انھیں نیب کی جانب سے 1,222,037.90 ڈالر ادا کرنے کی منظوری مل گئی ہے لیکن بات چیت اور منظوری اور دیگر رقم کے مطالبے پر فیصلہ کرنے میں تاخیر ہوئی۔
https://dailypakistan.com.pk/03-Aug-2021/1323559?fbclid=IwAR0OZL-7V4AJBUo_-QiNdJtHc-LKjYi3xmGGhiwsA5_16loRiRpo4GOUQxE


پاکستان:2025تک پانی کی قلت ،خشک سالی کا خدشہ
 2 August, 2021

آبی ذخائر پر دبا ئو برقرار رہا تو فی کس پانی صرف 8 سو کیوبک میٹر رہ جائیگا

راولپنڈی (اے پی پی)پاکستان کونسل برائے تحقیق آبی ذخائر نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے آبی ذخائر پر دبا ئو بدستور برقرار رہا تو پاکستان میں پانی کی شدید قلت کا اندیشہ ہے ۔ تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 1990 میں پاکستان ان ممالک کی صف میں آگیا تھا جہاں آبادی زیادہ اور آبی ذخائر کم تھے جس کے باعث ملک کے دستیاب آبی ذخائر پر دباؤ بڑھ گیا تھا۔ 2005 میں پاکستان پانی کی کمی والے ممالک کی صف میں آکھڑا ہوا۔ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال مزید جاری رہی تو بہت جلد پاکستان میں شدید قلت آب پیدا ہوجائے گی جس سے خشک سالی کا بھی خدشہ ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ قیام پاکستان کے وقت ملک میں ہر شہری کے لیے 5 ہزار 6 سو کیوبک میٹر پانی تھا جو اب کم ہو کر 1 ہزار کیوبک میٹر رہ گیا ہے اور سال 2025 تک فی کس پانی صرف 8 سو کیوبک میٹر رہ جائے گا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-08-02/1861771



صاف پانی کے لئے امداد
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/07/30072021/p6-lhe-025.jpg


https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-07-30&edition=KCH&id=5713758_86631088


جرائم بے قابو
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-07-30&edition=KCH&id=5713671_15676899


کراچی بدترین ٹرانسپورٹ والا شہر
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/11/04112020/P6-Lhr-051.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/07/29072021/P5-Lhr-003.jpg


محکمہ تعلیم سندھ کا انوکھا کارنامہ، ایک سال کے بچے نے 5 ماہ کے دوران پرائمری پاس کرلی، سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا گیا
Jul 27, 2021 | 19:48:PM


حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبہ سندھ میں نقل تو عام بات ہے مگر اب ایک ایسا کیس سامنے آیا جس میں ایک سال کے بچے نے محض پانچ ماہ کے دوران پرائمری پاس کرلی ہے۔سرکاری سکول کی جانب سے اس حوالے سے سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں محبوب علی ولد علی غلام کو پرائمری پاس کا سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے جس پر سکول پرنسپل کے دستخط اور ڈپٹی ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر کی سٹیمپ بھی موجود ہے۔سرٹیفکیٹ کے مطابق بچہ 20فروری 2017 کو پیدا ہوا۔بچے نے 10اکتوبر 2017 کو سکول میں داخلہ لیا اور 31مارچ 2018 کو اس سے پرائمری کی تعلیم مکمل کرلی۔
https://dailypakistan.com.pk/27-Jul-2021/1320621?fbclid=IwAR2o0TiPSZxmtLN5IZcrGhgOHkj283q25Zu4vEWZCgTYqVFwqPwt0V6kwpE


سندھ میں سرکاری ویکسین کی فروخت کا انکشاف سامنے آگیا
Jul 26, 2021 | 22:23:PM


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں سرکاری افسران کی مبینہ ملی بھگت سے کورونا ویکسین کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ساؤتھ زون پولیس نے کارروائی کے دوران ڈیفنس سے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان گھر گھر جاکر کورونا ویکسین لگاتے تھے۔ملزمان میں ہیلتھ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی کا ڈائریکٹر اور ملازم شامل ہیں۔ ملزمان سائنو فام ویکسین کے 7660، اور کینسائنو ویکسین کے 4500 روپے فی ڈوز وصول کرتے تھے۔ ملزمان محکمہ صحت کے افسران سے رابطے تھے، ملزمان نے 60 سے زائد افراد کو ویکسین لگانے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/26-Jul-2021/1320178?fbclid=IwAR30CeIJAI4Et8zAOx8XUAeduCHXIclw-yntXlWPjnXGFt0bXDpYTcY2N2I



600سکولوں کی عمارتیں خطرناک:بارشوں میں حادثات کا اندیشہ
 27 July, 2021


ناکافی بجٹ ہونے کی وجہ سے عمارتوں کی کئی برسوں سے تعمیر نو نہیں ہو رہی، لاہور میں رواں مالی سال 10 سکیموں پر31 کروڑ 80 روپے خرچ ہونگے سکول محفوظ ہونگے تو والدین اعتماد کے ساتھ بچوں کو بھیجیں گے :ٹیچرز یونین،عمارتوں کی تعمیر نو کاکام مرحلہ وارجاری ہے :حکام محکمہ سکول ایجوکیشن

لاہور(عاطف پرویز سے )لاہور سمیت پنجاب بھر میں 600 سکولوں کی خطرناک عمارتوں کی تعمیر نو نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں میں حادثات کا اندیشہ پیدا ہو گیا،ناکافی بجٹ ہونے کی وجہ سے عمارتوں کی کئی برسوں سے تعمیر نو نہیں ہو رہی،امسال بھی خطرناک عمارتوں کی تعمیر نو اور اضافی کلاسز رومز کی تعمیر کے لیے پورے فنڈز نہ مل سکے ۔ تفصیل کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن لاہور سمیت پنجاب کے سکولوں میں خطرناک عمارتوں کی تعمیر نو کے لیے ایک دفعہ پھر مکمل فنڈز نہ جاری کرسکا ۔ موسم برسات میں چونکہ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اس لئے ان خطرناک عمارتوں کی تعمیر نو کا کام وقت سے پہلے مکمل کیا جانا چاہیے تھا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 600سے زائد سکولوں کی خطرناک عمارتیں ہیں ۔ کئی برس سے ان عمارتوں کے لیے بجٹ رکھا جارہا ہے تاہم فنڈ اتنا نہیں ہوتا کہ تمام عمارتوں کی تعمیر نو مکمل کی جاسکے ۔ لاہور میں رواں مالی سال کے دوران10سکیموں پر31 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ ہونگے ۔5 کروڑ روپے سے 6یونین کونسلز میں جونیئر اور ہائی سکولوں میں کمروں کی تعمیر نو کی جائے گی ۔5 کروڑ سے ڈھولنوال ،بابو صابو اور سمن آباد کے سکولوں میں اضافی کمرے بنائے جائیں گے ۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گرین ٹاؤن میں 4 کروڑ کی لاگت سے اضافی کمرے ،آڈیٹوریم اور لائبریری تعمیر کی جائے گی۔ 4 کروڑ 60 لاکھ کی لاگت سے پی پی 159 کے سکولوں میں اضافی کمرے اور تعمیر نو کا کام کیا جائے گا۔اس حوالے سے اساتذہ کا کہنا ہے تعمیر نو کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے ۔ پنجاب ٹیچر زیونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت کا کہنا تھا گورنمنٹ کو تعمیر نو پر توجہ دینی چاہئے ،جن سکولوں کی عمارتیں گرا دی گئی ہیں ان کو فوری طور پر تعمیر کیا جائے ، سکول محفوظ ہونگے تو والدین اعتماد کے ساتھ بچوں کو بھیجیں گے ۔اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ان عمارتوں کی تعمیر نو کا کام مرحلہ وار جاری ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/city/lahore/2021-07-27/1859251


شہر میں گزشتہ 7 ماہ کے دوران موٹرسائیکلوں کی چوری کی وارداتوں میں 50 فیصد اورموٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوگیا۔

رواں سال کے7 ماہ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 27 ہزار سے زائد موٹرسائیکل چوری کی گئیں جن کی یومیہ اوسط 129 رہی، گزشتہ سال 2020 کے 7ماہ میں موٹرسائیکل چھیننے کی 1252 وارداتیں ہوئیں جبکہ 2021 میں اب تک 2542 وارداتیں ہوچکی ہیں2020 میں موٹرسائیکل چھیننے کی یومیہ اوسط 6 تھی اوررواں سال کے 7 ماہ یومیہ اوسط 12 تک پہنچ چکی ہے۔
https://www.express.pk/story/2206218/1/


سوئی گیس کے ذخائر 25 برسوں میں 66٪ کم
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108525150&Issue=NP_PEW&Date=20210727


https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-07-27&edition=KCH&id=5710517_80114178


لوڈ شیڈنگ : عوامی مشکلات، 18ارب ڈالر معاشی نقصان
 26 July, 2021

3 سال میں سرکلر ڈیٹ میں نمایاں اضافہ،30 جون 2020 تک مجموعی حجم 13.2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ، نیپرا کے طے کردہ نرخوں کا بوجھ عوام پر مکمل منتقل نہ ہونے کے باعث سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ہوتارہا

اسلام آباد(خبر نگار خصو صی)عالمی بینک کے ایک تازہ ترین معاشی تجزیہ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کے باعث جہاں عوام کو مشکلات سامنا کرنا پڑا وہاں پاکستانی معیشت کو لوڈ شیڈنگ کے باعث مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 6.5فیصد یا 18ارب ڈالر کا نقصان پہنچ چکا ہے ۔ 1990میں شروع ہونے والی پاور سیکٹر کی اصلاحات مالی اور سیاسی مشکلات کے باعث ابھی تک مکمل نہیں ہوسکی ہیں ۔ کوئلہ اور درآمدی مائع گیس سے بجلی کی پیداوار شروع کرنے کے بعد سال 2018 جو مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا آخری سال تھا میں بجلی کی کمی پر مکمل قابو پالیا گیا اور پاور ڈیفیسٹ ختم کرلیا گیا۔ اس وقت بھی سستی بجلی کی پیداوار کے نصف درجن کے قریب منصوبے جاری ہیں جو 3سے 7سال میں مکمل کرلئے جائیں گے ۔ نیپرا کی جانب سے طے کردہ نرخوں کا بوجھ عوام پر مکمل منتقل نہ ہونے کے باعث بجلی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ سال 2011سے لے کر 2020کے دوران سالانہ مجموعی قومی پیداوار کے 2.2 فیصد کے حساب سے بڑھتا رہا ہے تاہم گزشتہ 3 سال کے دوران اس کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور 30 جون 2020 تک سرکلر ڈیٹ 13.2 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے جو مجموعی قومی پیداوار کے 5.3 فیصد ہے اور 6.2 ارب ڈالر مالیت کا سرکلر ڈیٹ پاور ہولڈنگ کمپنی میں پار ک کرنا پڑگیا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-07-26/1858504


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/07/25072021/p6-lhr019.jpg


سندھ پولیس نے لاہور پولیس سے کرائے داروں کی رجسٹریشن کےلئے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی مانگ لی
Jul 24, 2021 | 20:00:PM


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ پولیس نے لاہور پولیس سے کرائے داروں کی رجسٹریشن کےلئے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی مانگ لی، کراچی کا ڈاکو لاہور میں اور لاہور کا ڈاکو سندھ میں ہو گا تو سافٹ ویئر کی مدد سے پکڑا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق دور حکومت میں لاہور پولیس نے کرائے داروں کی رجسٹریشن کیلئے ٹینٹ رجسٹریشن سافٹ ویئر تیار کیاتھاجس کامقصد تھا کہ کوئی بھی کرائے دار جب اس سافٹ ویئر میں رجسٹرڈ ہو گا تو اس کی کریمنل ہسٹری پولیس کو مل سکے گی ۔

سندھ پولیس نے لاہور پولیس سےسافٹ ویئرمانگ لیا ہے ۔اس اقدام سے پنجاب سے فرار ہو کر کراچی اور کراچی سے فرار ہو کر لاہور آنے والے ملز موں کاڈیٹا شیئر کیا جائے گا ،لاہور پولیس کے ٹینٹ رجسٹریشن میں چار لاکھ سے زائد کرائے داروں کا ڈیٹا موجود ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/24-Jul-2021/1319316?fbclid=IwAR3cmMncvB3SLdPJh62PdCtdnrZd8iEc8KPFCZK0V7G8bazt5PuJkYBT8po


پنجاب:12235سے زائد غیر رجسٹرڈ سکیورٹی گارڈز 5ہزار کو اسلحہ چلانا نہیں آتا 25 July, 2021

پنجاب میں 12ہزار 235سے زائدغیر رجسٹرڈ سکیورٹی گارڈزتعینات ہونے کا انکشاف ہوا ہے

لاہور(محمد حسن رضا سے ) ذرائع کے مطابق ایک لائسنس پر 15سے 20سکیورٹی گارڈز کو ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا،قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اپنی رپورٹ سے محکمہ داخلہ پنجاب کو آگاہ کردیا۔محکمہ داخلہ نے تمام غیر رجسٹرڈ غیر قانونی سکیورٹی گارڈز کے خلاف بھر پور ایکشن کی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے 5ہزار سے زائد سکیورٹی گارڈایسے سامنے آئے جن کو اسلحہ چلانا ہی نہیں آتا، بعض سکیورٹی گارڈز کو ڈاکٹرز،کاروباری شخصیات نے اپنے گھروں اور دفاتر پر تعینات کررکھا ہے ، بعض ایسے سکیورٹی گارڈز تعینات کئے گئے جن کے پاس کسی جگہ کا سرٹیفکیٹ موجود ہی نہیں، بعض گارڈز کا متعلقہ پولیس سے ویری فکیشن سرٹیفکیٹ بھی حاصل نہیں کیا گیا۔ محکمہ داخلہ کو ایک ماہ قبل اجلاس میں رپورٹ سے آگاہ کیا گیا تھا جس کے بعد محکمہ داخلہ نے سکیورٹی گارڈز سے متعلق بنائے گئے ایس او پیز پر عملدآمد کرانے کے لئے پولیس کو ٹاسک سونپ دیا۔محکمہ داخلہ حکام کا کہنا ہے بہت سی شکایات موصول ہوئیں جن پر ایکشن کے لئے متعلقہ ادراوں کو حکم دیا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-07-25/1857818


کرونا ویکسین کی 28000 خوراکیں ضائع
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-07-24&edition=KCH&id=5706484_48983392



عیدالاضحی کے تینوں دن شہر کے بیشتر علاقوں میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کے ڈھیر لگ گئے۔

کراچی میں رواں سال قربانی کے جانوروں کی آلا ئشیں اٹھانے کا آپریشن بری طرح ناکام ہوگیا ، عید قرباں کے تینوں دن آلائشیں اٹھانے کے ناقص انتظامات سے شہر کی ہر شاہراہ ، سڑک ، محلہ اور گلی میں آلائشوں اور قربانی کے جانوروں کی باقیات کے ڈھیر لگے رہے۔

شہر کے بیشتر رہائشی علاقوں میں جگہ جگہ آلائشیں اور جانوروں کی باقیات سڑنے اور خون جمنے سے شدید تعفن پھیل رہا ہے رہائشی علاقوں میں مکینوں کا سانس لینا محال ہوگیا۔

آلائشوں پر منڈلاتے مچھر اور کے سبب گیسٹرو، ڈائریا سمیت وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے متوقع مون سون بارشوں سے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

گلشن اقبال، گلستان جوہر، کورنگی، لانڈھی، ملیر، بلدیہ ٹاؤن، بہادرآباد، پی آ ئی بی کالونی، نارتھ کراچی، نیو کراچی، شاہ فیصل کالونی، لیاقت آباد سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں جگہ جگہ آ لائشوں اور جانوروں باقیات موجود تھیں جن کے سڑنے سے رہائشی علاقوں میں شدید تعفن پھیلنے لگا ، بیشتر مقامات پر آلائشوں اور خون کے سڑنے سے بدبو کے باعث شہریوں کی طبعیت بگڑنے لگی۔

رواں سال عیدالاضحیٰ پر بلدیاتی اداروں سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈکی نااہلی سے کراچی اس وقت غلاظت اور گندگی کا ڈھیر بن گیا ہے ، سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی جانب سے شہر میں عید کے تینوں دن صفائی ستھرائی کے صرف دعوے کیے جاتے رہے جبکہ عملی طور پر صورتحال دعوؤں کے بلکل برعکس نظر آئی ، شہر کے کئی علاقوں میں جہاں آلائشوں کے ڈھیر لگ گئے تھے 24 سے 48 گھنٹے گزرنے کے بعد آلائشوں کو اٹھانے کا کام شروع کیا گیا۔

سولڈ ویسٹ بورڈ کا عملہ کئی کئی گھنٹوں بعد علاقوں میں آتا تھا، ماضی میں سڑکوں سے آلائشیں اٹھاکر فوراً چونے کا چھڑکاؤ اور جراثیم کش اسپرے کیا جاتا تھا ، کئی اجتماعی قربان گاہوں کو فا ئربریگیڈ کی گاڑیوں کی مدد سے دھویا جاتا تھا لیکن امسال چند مقامات پر صرف جراثیم کش اسپرے کیا گیا نہی قربانی کے مقامات پر چونا چھڑکا گیا اور نہ ہی سڑکوں پر جمنے والے خون کو دھویا گیا ، قربانی کے خون پر چونے کے چھڑکاؤ سے تعفن اور جراثیم پھیلنے کا خدشہ کم ہوجاتا ہے۔

شہر بھر میں قربانی کے مقامات پر چونا نہ چھڑکنے سے سخت بدبو اور تعفن اٹھ رہا ہے ، کراچی میں عید قربان کے حوالے سے سندھ سولڈ ویسٹ میجنمٹ بورڈ نے دعوے کیے تھے امسال موبوط حکمت عملی مرتب کی گئی ہے لیکن عملی طور پر انتظامات نہ ہونے کے برابر تھے۔

شہر کے ساتوں اضلاع میں آلائشیں ٹھکانے لگانے اور چونے کے چھڑکاؤ، جراثیم کش اسپرے نہیں کیا جاسکا جس کے باعث عید کے تیسرے دن تک شہر گندگی، غلاظت اور شدید تعفن کا شکار ہوچکا ہے۔
https://www.express.pk/story/2205191/1/


گلی میں لگا ٹرانسفارمر پھٹ گیا، اتنے لوگ جھلس گئے کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا
Jul 22, 2021 | 20:38:PM


حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) لطیف آباد کے یونٹ آٹھ کی گلی میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے 17افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

حیسکو ترجمان کے مطابق گلی میں ٹرانسفارمر تبدیل کرکے اس کا لوڈ چیک کیا جا رہا تھا کہ اسی دوران یہ دھماکے سے پھٹ گیا۔ ٹرانسفارمر پھٹنے سے اس کا تیل قریب کھڑے لوگوں پر گر گیا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والوں میں دو لائن مین بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم ادویات اور عملہ دستیاب نہیں تھا جس کے باعث شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ بعد ازاں زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا گیا ۔
https://dailypakistan.com.pk/22-Jul-2021/1318814?fbclid=IwAR2IzFf8Icn9OCc8YX9fdwDnA2aq1KlEk_qEhC28smIKLkGgDh4A0YpQhvw


خیبرپختونخوا میں بچوں کے مختلف امراض کے اسپشلائزڈ علاج کا واحد اسپتال 14 سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا ہے جب کہ ملکی سطح پر اپنی نوعیت کے اس خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اسپتال کو فنڈز کی کمی اور حکومتی عدم دلچسپی کا سامنا ہے۔

خیبرپختونخوا انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ صرف بچوں کے 17 امراض کے اسپشلائزڈ علاج کا ہی اسپتال نہیں بلکہ ایک ہی چھت تلے بچوں کے امراض سے بچاؤ و بحالی کے لئے تحقیق کرنے کے ساتھ ساتھ انڈر گریجویٹ و پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں، نرسز و پیرامیڈیکس کی تربیت کا بھی اہتمام کیا جانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ منصوبہ وفاق کے تعاون سے 2007 میں شروع کیا گیا تھا۔ جس کا اعلان اس وقت کے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کیا تھا۔ منصوبے کے لئے ابتدائی طور پر 2 ارب روپے فنڈز کی فراہمی وفاق نے کرنی تھی۔ منصوبے کے لئے جاپان حکومت نے 20 ملین ڈالرز گرانٹ منظور کی تھی اور امریکی حکومت نے بھی 35 ملین ڈالرز کی گرانٹ کی یقین دہانی کرائی تھی۔ اے این پی کی حکومت کے دور اقتدار میں منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سینئر ڈاکٹر عبدالحمید کو جن کی کاوشوں سے دونوں گرانٹس کا بندوبست ہوا تھا ان کو عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یو ایس ایڈ نے 750 ملین روپے کے ہائی ٹیک آلات و کٹس بھی اسپتال کو دینے تھے جبکہ جاپان حکومت کے نمائندے کو اس وقت منصوبے کے لئے وزٹ کرنے کے حوالے سے سیکیورٹی کو یقینی نہ بنانے پر فنڈز کو روک دیا گیا تھا۔ جاپان حکومت کی خواہش تھی کہ اسپتال کو بالکل مکمل کرکے حکومت کے حوالے کیا جاتا۔ حکومت اس وقت فنڈز براہ راست فراہم کرنے پر بضد تھی جوکہ ڈونرز تنظیموں کو قابل قبول نہیں تھا۔ منصوبے کے لئے ایم ایم اے حکومت نے حیات آباد میں 20 کنال اراضی دی جس کے لئے اس عمارت کو فرانسیسی این جی او سے خالی کرایا گیا اور حکومت نے 2007 میں 500 ملین روپے عمارت کی تزئین وآرائش کےلئے مختص کئے اور وفاق نے پی ایس ڈی پی کے اس منصوبے کے لئے دو ارب سے زائد رقم 2009 میں دینے تھے تاہم پانچ سال کے اندر فنڈز کو جاری نہ کیا جاسکا۔ اسپتال کو 2018 میں مکمل ہونا تھا لیکن کام فنڈز کی کمی سے تاخیر کا شکار ہوتا رہا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیڈریاٹک ایسوسی ایشن کی جانب سے اس سلسلے میں حکومت سے بارہا مطالبہ بھی کیا گیا اور ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا ہے۔ایسوسی ایشن نے ہسپتال کے لئے بورڈ آف گورنرز متعین کرنے کا مطالبہ بھی کیا تاکہ بروقت ہسپتال مکمل ہوکر فعال ہوسکے جس پر ایک کمیٹی سینئر ڈاکٹرز پر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔لیکن اسکے باوجود تمام معاملات زیادہ تر سرد خانے کی نذر ہوکر رہ گئے ہیں۔جبکہ ہسپتال کا کام بھی فنڈز نہ ہونے سے بند پڑا ہوا ہے۔

سیکریٹری صحت سید امتیاز حسین کا کہنا ہے کہ یہ وفاقی منصوبہ ہے جتنا فنڈز ملا تھا وہ خرچ ہوچکا ہے۔ مزید فنڈز ملتے ہی دوبارہ کام شروع کردیا جائے گا۔ حکومت کی خواہش ہے کہ ہسپتال کو جلد از جلد فعال بنایا جائے۔
https://www.express.pk/story/2204625/1/



سندھ پولیس اب ایف آئی آر کی بنیاد پر کسی کو گرفتار نہیں کر سکے گی
Jul 18, 2021 | 13:07:PM


کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ کی کابینہ نے پولیس رول 1934کے رول نمبر26 میں ترمیم کر دی جس کے تحت اب سندھ پولیس کسی کو بھی ایف آئی آر کی بنیاد پر گرفتار نہیں کر سکے گی ۔

آئی جی سندھ کی جانب سے پولیس رول میں ترمیم کی درخواست کی گئی تھی جسے وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ کابینہ نے منظور کرلیا

اجلاس میں سندھ حکومت کے وزراء، مشیران ، چیف سیکرٹری و دیگر نے شرکت کی ،ترمیم کے مطابق سندھ پولیس کے آفیسرز کو کسی کو گرفتار کرنے کیلئے اس شخص کے خلاف ناقابل تردید ثبوت حاصل کرنے کے بعد افسران بالا کی اجازت لینا لازمی ہوگا۔

اس ترمیم کے بعد نہ صرف پولیس پر ایف آئی آر میں نامزد افراد کی گرفتاری کیلئے دباو¿ کم ہوگا بلکہ عدلیہ اور جیلوں کا بوجھ بھی کم ہوگا۔

یہ ترامیم پولیس افسران کو طاقت کا غلط استعمال کرنے سے روکنے میں معاون ہوگی 
https://dailypakistan.com.pk/18-Jul-2021/1317590?fbclid=IwAR2ODxBlsVDRn7vhNL27bBT7wDwnlK64urs2NurGYeYv2z_nDcm2e88Cr0Y


ائیرپورٹس پر دھماکہ خیز مواد چیک کرنے کے آلات نہیں ،اے ایس ایف حکام کا اہم انکشاف
Jul 15, 2021 | 14:21:PM


اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) سینیٹ کی ایوی ایشن کمیٹی میں ائیرپورٹ سکیورٹی فورسز کے حکام کی جانب سے اہم انکشاف کیا گیا کہ اے ایس ایف کے پاس ائیرپورٹس پر دھماکہ خیز مواد چیک کرنے والے آلات موجود نہیں ہیں ۔

چیئرمین کمیٹی افنان اللہ نے ائیرپورٹ سکیورٹی فورسز کے حکام سے کہا کہ کمیٹی کو تفصیلات بتائیں ، ہم حکومت سے سفارش کریں گے کہ آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، چیئرمین کمیٹی نے حکام سے کہا کہ آپ کمیٹی کو ان کیمرہ اجلاس میں بتائیں جو ااپ یہاں نہیں بتا سکتے ، کمیٹی نے اے ایس ایف کو آلات کی کمی پوری کرنے کی یقین دہانی کرا دی ۔
https://dailypakistan.com.pk/15-Jul-2021/1316373?fbclid=IwAR1GaIXTwT2dwhpRSzDVJ01gyDfrQXdrLBvlTaBz4rU9WwD2nydOlEJDZdE


چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کہا ہے کہ سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے ریلوے میں ہر طرف گڑ بڑ ہے۔

سپریم کورٹ میں پاکستان ریلوے میں عارضی بنیادوں پر بھرتی ملازمین کی مستقلی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مستقل ہونے والے 80 ملازمین سے متعلق سروسز ٹریبونل کا فیصلہ معطل کردیا اور ملازمین کی مستقلی کے خلاف ریلوے کی درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرلی۔ وکیل ریلوے نے کہا کہ ملازمین 2013 میں بھرتی ہوئے جو ریلوے پالیسی 2012 کے معیار پر نہیں اترتے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ عارضی بھرتیاں سیاسی بنیادوں پر کی جاتی ہیں، ریلوے حکام کے غیر پیشہ ورانہ رویے کی وجہ سے آج پاکستان ریلوے کا یہ حال ہے، سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے ریلوے میں ہر طرف گڑ بڑ ہے، عارضی بھرتی ہونے والے ملازمین گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں لیتے ہیں، ریلوے میں اسی وجہ سے تو اتنے حادثات ہوتے ہیں۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ریلوے حکام سیاسی بھرتیاں کر کے پھر انہیں مستقل کرنے کے لیے سیاسی بنیادوں پر پالیسی نکالتے ہیں، ریلوے ایک حکومتی ادارہ ہے تو پھر بھرتیاں سیاسی بنیادوں پر کیوں کی جاتی ہے، ریلوے کی 80 فیصد آمدن تنخواہوں اور پنشن میں چلی جاتی ہے، ریلوے کا کوئی نظام نہیں ملازمین تنخواہ لے کر گھر آجاتے ہیں، عارضی بھرتیاں کر جاتے ہیں جو بعد میں ریلوے کے گلے پڑ جاتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ریلوے میں اب بھی ہر مہینے سیکڑوں کی تعداد میں عارضی بھرتیاں ہوتی ہیں۔ وکیل ریلوے نے جواب دیا کہ عارضی بھرتیوں پر پابندی ہے۔ جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ افسران پابندی میں بھی راستہ نکال لیتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی تقرریوں نے تو ریلوے کو تباہ کردیا ہے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ عارضی ملازمین مستقل کرنے کے لیے تو 2012 میں پالیسی بنائی گئی۔ وکیل ریلوے نے بتایا کہ اس پالیسی کا زیر غور ملازمین کے کیس پر اطلاق نہیں ہوتا، پالیسی 2012 میں آئی جس کا اطلاق 31 دسمبر 2011 تک کے عارضی ملازمین پر تھا، زیر غور ملازمین 2013 میں بھرتی ہوئے۔
https://www.express.pk/story/2201391/1/


https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-07-13&edition=KCH&id=5696190_59553080



مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایکسپریس نیوز کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں 88 فیصد نے کراچی کے مسائل حل کرنے میں پیپلز پارٹی کو ناکام قرار دیا ہے۔

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی اور صنعتی شہر ہے جو اپنی قدرتی بندرگاہ کی وجہ سے بھی معاشی حب کی حیثیت رکھتا ہے۔ آبادی اور رقبے کے لحاظ سے یہ دنیا کے کئی ممالک سے بڑا ہے۔ کراچی کی شناخت ایک غریب پرور شہر کی ہے جس کی آغوش میں ہر رنگ، نسل، زبان اور فرقے کے لوگ پناہ لیتے ہیں۔

بد قسمتی سے اب کراچی کی شناخت کچرے کا ڈھیر، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، بے ہنگم عمارتیں اور تجاوزات بن کر رہ گئی ہیں۔ قائد اعظم کے جائے پیدائش اور آخری آرام گاہ کا اعزاز رکھنے والے اس غریب پرور شہر کی زبوں حالی پر ہر دل پریشان اور ہر آنکھ نم ہے۔

مقامی صحافت سمیت عالمی میڈیا میں بھی 70 فیصد ریونیو دینے والے معاشی حب ’’کراچی‘‘ کی ابتر صورت حال پر تبصرے سننے کو ملتے ہیں۔ شاید ہی کوئی ایسی بیٹھک ہوگی جس میں کراچی کا نوحہ نہ سنایا گیا ہو جب کہ سوشل میڈیا پر بھی کراچی کے مسائل پر گاہے بہ گاہے ٹرینڈ بنتے رہتے ہیں۔

سندھ میں 2008 سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور بلدیات کے وزیر بھی پیپلز پارٹی کے ہی رہے ہیں تاہم مسائل جوں کے توں ہیں بلکہ اس میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح کراچی مسائل پر عدلیہ نے بھی سوموٹو ایکشن لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز نے اس اہم عوامی مسئلے پر ایک پول کرایا جس میں سوشل میڈیا صارفین سے سوال کیا گیا کہ ’’کیا پیپلز پارٹی کی حکومت کراچی کے مسائل حل کرتی نظر آرہی ہے؟

اس پول میں صارفین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور 4 ہزار 580 صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کیا جس میں 88 فیصد صارفین نے ’’نہیں‘‘ میں جواب دیا جب کہ صرف 11.4 فیصد صارفین کا جواب اثبات میں تھا۔

پول میں اپنے تبصروں میں زیادہ تر صارفین نے پیپلز پارٹی کی حکومت پر تنقید کی تاہم کچھ صارفین نے یہ شکوہ بھی کیا کہ پیپلز پارٹی کا میڈیا ٹرائل زیادہ کیا جا تا ہے اور ان کی خدمات کا تذکرہ نہیں کیا جاتا۔
https://www.express.pk/story/2200730/1/


بڑی عید سے کچھ روز پہلے پاکستان کی سب سے بڑی چمڑے کی فیکٹری بند کردی گئی
Jul 10, 2021 | 19:05:PM

سورس: Social Media

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے اور ایسے میں پاکستان کی سب سے بڑے چمڑے کی فیکٹری کے مالک ایس ایم منیر نے واٹر ٹینکر مافیا سے تنگ آ کر اپنی فیکٹری بند کرنے کا اعلان کردیا۔ خیال رہے کہ ایس ایم منیر یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سربراہ ہیں۔

گزشتہ روز انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں پاکستان کی چمڑے کی سب سے بڑی فیکٹری بند کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹری بند کرنے کی بڑی وجہ واٹر ٹینکر مافیا ہے، فیکٹری کی پائپ لائن میں پانی نہیں آتا جس کے باعث انہیں گزشتہ پانچ سال سے ماہانہ دو کروڑ روپے کے ٹینکر خریدنے پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت وقت سے گزارش ہے کہ خدا کے واسطے پانی مافیا کا کوئی علاج ڈھونڈیں ورنہ انڈسٹری برباد ہوجائے گی اور بہت سی فیکٹریاں یہاں سے شفٹ ہوجائیں گی، اب تک چمڑے کی 10 سے 15 فیکٹریاں پہلے ہی کراچی میں بند ہوچکی ہیں۔

ایس ایم منیر کے مطابق لیدر بہت زیادہ مہنگا ہونے کی وجہ سے اس کی ڈیمانڈ میں بھی کمی آئی ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں کپڑے اور پلاسٹک کے جوتے آگئے ہیں، انہوں نے خود بھی کپڑے کے جوتے پہنے ہوئے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/10-Jul-2021/1314165?fbclid=IwAR1TL5gfHH6gta56H4uiDLhGuAVlDNINcZfR3J3J5kWBgeW-APQbcBEpF10


نامعلوم چور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے باغات سے سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ 13 برس سے سندھ میں بر سر اقتدار پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی چوروں کے شر سے محفوظ نہیں، پارٹی کے گڑھ اور بھٹو خاندان کے آبائی قصبے نوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کے ملکیتی باغات میں چوری ہوئی ہے۔

چور بھٹو ہاؤس نوڈیرو سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر گاؤں پھلپوٹا کے قریب واقع بلاول بھٹو زرداری کے امرود کے باغ سے سولر پلیٹ، انورٹر اور دیگر سامان کے علاوہ گندم، کھاد اور زرعی ادویات بھی چوری کرکے لے گئے۔ بھٹو اسٹیٹ کے منیجر اللہ ڈنو بھٹو نے کیٹی ممتاز پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی، جس پر پولیس نے کھوجی کتوں کی مدد سے پیروں کے نشانات تعاقب کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2200305/1/


سندھ میں وزیراعظم پورٹل کی طرز پر پولیس کا شکایتی نظام بنانے کا فیصلہ
 10 July, 2021


شہری صرف ایک شکایت کرے گا جو ہر کوئی دیکھ سکے گا، سسٹم میں درخواست متعلقہ محکمے تک پہنچائی جائے گی، کیس کا فالو اپ موجود ہوگا تو پراسیکیوشن میں بھی مدد ملے گی، آئی جی سندھ مشتاق مہر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) سندھ مشتاق مہر نے وزیراعظم پورٹل طرز پر شکایتی نظام بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو صوبے بھر میں کام کرے گا۔مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ پورے سندھ میں سینٹرلائزڈ سسٹم بنا رہے ہیں، سب سے پہلے اپنے گھر کو ٹھیک ہونا چاہیے، شہری صرف ایک شکایت کرے گا جو ہر کوئی دیکھ سکے گا، سسٹم میں درخواست متعلقہ محکمے تک پہنچائی جائے گی، سندھ پولیس کو مکمل آئی ٹی بیس پر ہونا چاہیے۔ آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ سب سے پہلے شعبہ تفتیش کا منظم میکنزم بنایا جائے گا، کیس کس مرحلے میں ہے، اگلی پیشی کب ہے پتا ہونا چاہیے ، کون افسر پیشی پر گیا کون نہیں گیا سسٹم پر ہونا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ معلومات سینٹرلائزڈ سسٹم پر موجود ہونے سے بہتری آئے گی، پہلے تفتیشی افسر کو پتا ہوتا تو دوسرے کو پتا نہیں ہوتا تھا، کیس کا فالو اپ موجود ہوگا تو پراسیکیوشن میں بھی مدد ملے گی، ایچ آرایم آئی ایس سسٹم تھانوں کی سطح تک اپڈیٹ ہونا چاہیے، اپڈیٹ نہ ہونے پر ایس ایچ او سے ڈی آئی جی تک کے خلاف ایکشن ہوگا۔ اس حوالے سے مشتاق مہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس ویلفیئر کو بھی سینٹرلائزڈ سسٹم پر لارہے ہیں، اگر پولیس اہلکار شہید ہو گیا تو ورثا پریشان نہیں ہوں گے، جگہ جگہ جا کر درخواستیں نہیں دینا پڑیں گی۔ انسپکٹر جنرل سندھ نے مزید کہا کہ ایک ایپلی کیشن فارم بھریں گے اور ان کو فون کال آجائے گی، سندھ پولیس مختلف اہم پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔
https://dunya.com.pk/index.php/city/karachi/2021-07-10/1851862


لواری ٹنل پراجیکٹ حکومتوں کے فراڈ

Prime Minister Nawaz Sharif on Thursday inaugurated the much-awaited Lowari Tunnel in Chitral for traffic, taking the opportunity to lash out at his rivals, particularly the Pakistan Tehreek-i-Insaf (PTI), while he addressed a public gathering.
https://www.dawn.com/news/1346504


Lowari Tunnel
Description

DescriptionLowari Tunnel is an 10.4 kilometres vehicular tunnel under the Lowari Pass of the Hindu Kush mountains, between Dir and Chitral in Khyber Pakhtunkhwa province of Pakistan. It is operated by the National Highway Authority and carries traffic on the N-45 National Highway, thus bypassing Lowari Pass. Wikipedia
Opened: July 2017
Length: Tunnel 1: 8.5 kilometres (5.3 mi); Tunnel 2: 1.9 kilometres (1.2 mi)
Route: Dir-Chitral Highway
https://www.google.com/search?q=lawari+tunnel&oq=lawari+tunnel&aqs=chrome..69i57.6279j0j15&sourceid=chrome&ie=UTF-8


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108484964&Issue=NP_PEW&Date=20210709


کراچی:نقل مافیا بے لگام نویں کا پہلا پرچہ بھی آؤٹ
 9 July, 2021

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت جمعرات کو نویں جماعت میں سائنس گروپ کا پہلا پرچہ (ریاضی) بھی مقررہ وقت سے نصف گھنٹہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ ثانوی تعلیمی بورڈ نقل مافیا کو لگام دینے میں ناکام ہو گیا

کراچی (سٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت جمعرات کو نویں جماعت میں سائنس گروپ کا پہلا پرچہ (ریاضی) بھی مقررہ وقت سے نصف گھنٹہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ ثانوی تعلیمی بورڈ نقل مافیا کو لگام دینے میں ناکام ہو گیا۔ مختلف امتحانی مراکز سے بورڈ کے ویجی لینس آفیسرز نے 23 امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پکڑا اور اس حوالے سے بورڈ آفس سیل میں رپورٹ بھی کر دی۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-07-09/1851453



وزیراعلیٰ سندھ کا طیارہ نجی استعمال کیا جا رہا: حلیم عادل
بدھ 07 جولائی 2021ء

کراچی(سٹاف رپورٹر، این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ کا طیارہ کس نے استعمال کیا؟ ملتان میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے وزیر اعلیٰ کے سرکاری طیارے میں بلال زرداری کے ساتھ کون سوار تھے ، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ایئرپورٹ انتظامیہ کو خط لکھ دیا، خط سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن ،ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرز سول ایوی ایشن اتھارٹی، ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے نام پر لکھا گیا،خط کی کاپی وزیراعظم اور گورنر سندھ کے پرنسپل سیکرٹری کو بھی ارسال کی گئی، حلیم عادل شیخ نے خط میں لکھا ہے جہاز میں کون لوگ سوار تھے تفصیلات دی جائیں، سندھ میں منتخب وغیرمنتخب افراد سیاسی پروگراموں میں سرکاری فنڈ کا استعمال کررہے ہیں، چیف سیکرٹری سندھ عوام کو بتائیں کس قانون کے تحت وزیر اعلیٰ کا سرکاری طیارہ کسی سیاسی شخصیت کو استعمال کرنے دیا گیا۔ دوسری جانب حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ تھر میں غریب پر امن احتجاج کرنے والے مزدوروں کو تشدد کا نشا نہ بنایا جارہا ،جس کی مذمت کرتے ہیں۔
https://www.roznama92news.com/%D9%88%D8%B2%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%B7%DB%8C%D8%A7-%D8%AD%D9%84%DB%8C%D9%85-%D8%B9%D8%A7%D8%AF%D9%84


میٹرک امتحانات میں نقل کےلئے طلبا کا موبائل فونز کا کھلا استعمال، انتظامیہ خاموش
Jul 07, 2021 | 10:28:AM


لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ بھر میں نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔ لاڑکانہ میں طلبا نقل کے لئے موبائل فونز امتحانی سینٹر ز میں لے آئے۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں میٹرک کے امتحانات میں نقل کے لیے موبائل فونز کا استعمال کھلے عام کیا جارہا ہے جبکہ نقل کی روک تھام کے لیے تشکیل کردہ چھاپہ مار ٹیمیں اور اساتذہ نقل کی روک تھام میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ضلعی افسران میں سے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز نے مکمل لاتعلقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امتحانی مراکز کا دورہ تک نہیں کیا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/07-Jul-2021/1312785?fbclid=IwAR1p900drZsC7cnUXAHzIuNUqz2AnSIzuInz6j1r5Jh4Fzn7E7P7KMwDu5w


فضول خرچی اور وی آئی پی پروٹوکول
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-07-07&edition=KCH&id=5688665_52961395


خواتین انسداد جنسی ہراسگی قانون محض دکھاوا: سپریم کورٹ
 7 July, 2021

خاتون درخواست گزار کی ملازمت سے برطرفی کے خلاف اپیل خارج کارروائی اسی صورت ہوگی جب اس میں جنسی پہلو شامل ہو، فیصلہ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)سپریم کورٹ نے پی ٹی وی میں مبینہ جنسی ہراسگی کیس کا فیصلہ سنا دیا جس میں عدالت نے انسداد جنسی ہراسگی قانون پر سوالات اٹھا د ئیے ۔عدالت نے خاتون درخواست گزار کی ملازمت سے برطرفی کیخلاف اپیل خارج کر تے ہوئے قرار دیا کہ خاتون محتسب کو اختیار نہیں کہ برطرف ملازمہ کو بحال کر سکے ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ دفاتر میں خواتین کی انسداد جنسی ہراسگی کا قانون صرف دکھاوا ہے ، ،صرف جنسی نہیں مذہبی، رنگ اور عمر کی بنیاد پر بھی ہراساں کیا جاتا ہے ، عدالت نے مزید قرار دیا کہ پاکستان میں خواتین کو مردوں کی نسبت جنسی ہراسگی کا سامنا زیادہ کرنا پڑتا ہے ، ہراساں کئے جانے سے اداروں کا ماحول تباہ اور کارکردگی متاثر ہوتی ہے ،سال 2010 میں بنا یا گیا یہ قانون ہراسگی کے صرف ایک پہلو سے متعلق ہے ، انسداد ہراسگی قانون کے تحت بدتمیزی کرنے پر کارروائی نہیں ہوسکتی، عدالت نے کہا کہ بدتمیزی پر کارروائی صرف اسی صورت ہوگی اگر اس میں جنسی پہلو شامل ہو ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-07-07/1850285


کراچی: میٹرک کے سالانہ امتحانات، سائنس گروپ کا ریاضی کا پرچہ آؤٹ
Published On 07 July,2021 10:43 am


کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں میٹرک امتحانات جاری ہیں، دسویں جماعت کے سائنس گروپ کا دوسرا اور آخری پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا۔

میٹرک بورڈ نقل مافیا کو لگام دینے میں ناکام ہوگیا۔ چئیرمین میٹرک بورڈ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ دسویں جماعت سائنس گروپ کے اختیاری مضمون ریاضی کا پرچہ آج ہوا۔ شیڈول کے مطابق پرچہ ساڑھے نو بجے تھا تاہم پندرہ منٹ پہلے ہی آوٹ ہوگیا، تاہم میٹرک بورڈ پرچہ وقت پر شروع کرانے میں کامیاب ہوگیا۔


اس حوالے سے پہلے پیپر میں کوتاہی برتنے والے 38 سی سی اوز کو معطل کیا گیا تھا۔ چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا تھا کہ نقل کے معاملے پر بھی کارروائی جاری ہے، ثابت ہوا تو ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

ادھر لاڑکانہ میں نویں جماعت کے امتحانات میں بھی نقل عروج پر ہے۔ نویں جماعت کا کیمسٹری کا پیپر واٹس اپ پر دستیاب ہے۔ امیدوار سینٹروں کے اندر موبائل فونز اور گائیڈوں کی مدد سے نقل کرتے رہے۔


نوشہروفیروز میں میٹرک امتحانات مذاق بن گئے، پیپر آؤٹ ہونا معمول، محراب پور میں نویں کلاس کا کیمسٹری کا پرچہ آؤٹ ہوگیا۔ نوابشاہ میں بھی نویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ امتحان سے پہلے آؤٹ ہوگیا۔ کیمسٹری کا پرچہ وقت سے پہلے ہی سوشل میڈیا گروپس میں وائرل تھا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/609512_1


https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-07-06&edition=KCH&id=5687239_21161645

No comments:

Post a Comment