”پریشان وہ ہوں جنہوں نے عوام کا پیسہ لوٹا ہے“فارن فنڈنگ کیس پرتحریک انصاف ::: وزیراعظم کی فارن فنڈنگ کیس میں حقائق عوام کے سامنے لانے کی ہدایت - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Thursday, 3 February 2022

”پریشان وہ ہوں جنہوں نے عوام کا پیسہ لوٹا ہے“فارن فنڈنگ کیس پرتحریک انصاف ::: وزیراعظم کی فارن فنڈنگ کیس میں حقائق عوام کے سامنے لانے کی ہدایت





فا رن فنڈنگ، پی ٹی آئی نے دو بڑی اپوزیشن جماعتوں کے اکاﺅنٹس تک رسائی مانگ لی
Jun 16, 2021 | 10:32:AM


اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے مبینہ فارن فنڈرنگ کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے پارٹی اکاﺅنٹس تک رسائی مانگ لی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں کے اکاﺅنٹس کی تحقیقات کے لئے درخواست دائر کردی ہے۔

فرخ حبیب کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی او ر ن لیگ کے بینک دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی جائے،اکبر ایس بابر کو بھی پی ٹی آئی دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی گئی۔ اکبر ایس بابر کیس کی طرز پر ریکارڈ کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔
درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن فنانشل ماہرین کے ہمراہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کی اجازت دے۔
https://dailypakistan.com.pk/16-Jun-2021/1303317?fbclid=IwAR0svv5v7qcDzwViZkp1R2Gzsk2witq60Kx0B7sMsjwIwAhdML5hrKZY88c



غیرملکی فنڈنگ:پی ٹی آئی دستاویزات کی مزید3دن پڑتال کی اجازت
 28 May, 2021

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی مبینہ غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات کے معاملہ پراکبرایس بابر کی متفرق درخواست منظورکرلی

اسلام آباد(وقائع نگار )الیکشن کمیشن نے اکبرایس بابرکوپی ٹی آئی فنڈنگ سے متعلق دستاویزات کی مزیدتین دن جانچ پڑتال کی اجازت دیدی، درخواست گزار اور انکی معاشی ٹیم 31 مئی سے 2 جون تک صبح دس بجے سے سہ پہر تین بجے تک جانچ پڑتال کرسکے گی ۔ باوثوق ذرائع نے روزنامہ دنیا کو بتایاکہ الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی کو پی ٹی آئی دستاویزات کے جائزے کو تین دن بڑھانے کا حکم دیا ہے ،الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ اس توسیع کے بعد اکبر ایس بابر کو مزید مہلت نہیں دی جائے گی،قبل ازیں پی ٹی آئی کے کھاتوں کے جائزہ کی مدت 20 مئی 2021 کو ختم ہوگئی تھی جس پراکبرایس بابرنے کھاتوں کی جانچ پڑتال کیلئے مزیدتین دن توسیع کی درخواست دی تھی۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-28/1829916



غیرملکی فنڈنگ:پی ٹی آئی اکائونٹس کے جائزہ کی مہلت ختم
 21 May, 2021

الیکشن کمیشن نے تفصیلات کی چھان بین کیلئے مہلت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا اصل دستاویزات نہیں رکھی گئیں،سچائی سامنے آنے پرحیران ہوجائینگے :اکبر بابر

اسلام آباد (وقائع نگار )مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے سکروٹنی کمیٹی میں پی ٹی آئی کے اکائونٹس کے جائزہ کا وقت ختم ہوگیا،تاہم الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی تمام اصل تفصیلات کی چھان بین کیلئے مزید تین دن کی مہلت کیلئے درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کیا، سکروٹنی کمیٹی مئی کے آخری ہفتے میں اپنی رپورٹ کمیشن کو پیش کریگی،الیکشن کمیشن کی جانب سے سکروٹنی کمیٹی میں درخواست گزارکو پی ٹی آئی کے اکائونٹس کی جانچ پڑتال کیلئے 40گھنٹے دیئے گئے اور درخواست گزار کے مطالبے پر جمعرات کو تین گھنٹے اضافی دیئے گئے وہ بھی مکمل ہوگئے ہیں ،نامہ نگارکے مطابق درخواست گزار اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی 7سال سے احتساب سے بھاگ رہی ہے کالی بھیڑوں کو چھپایا جارہاہے جب تک ان کا احتساب نہیں ہوتا پی ٹی آئی زوال میں ہے ،الیکشن کمیشن کی طرف سے پی ٹی آئی کے اکائونٹس کے جائزہ کیلئے دیئے گئے 40 گھنٹے مکمل ہو گئے ہیں،جمعرات کوبھی ہمارے سامنے پی ٹی آئی کی اوریجنل دستاویزات نہیں رکھی گئیں،جتنی بھی دستاویزات دکھائی گئیں ان کا تفصیلی جائزہ لیا ہے ہم تمام حقائق الیکشن کمیشن کے سامنے رکھیں گے ۔ انہوں نے کہاسکروٹنی کمیٹی جو کام تین سال میں نہیں کر سکی وہ ہم 40 گھنٹوں میں کر کے تفصیلات سامنے لائیں گے ،جب حقائق اور سچائی عوام کے سامنے آئے گی تو سب حیران ہو جائیں گے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-21/1826257


غیرملکی فنڈنگ ،پی ٹی آئی کے مزید4خفیہ اکائونٹس کاانکشاف
 18 May, 2021

پی ٹی آئی اکائونٹس کے جائزہ کے دوران خفیہ کھاتوں کاپتاچلا :ذرائع بدقسمتی ہے کہ سکروٹنی کمیٹی مقررہ وقت میں کام نہیں کرسکی:اکبرایس بابر

اسلام آباد (وقائع نگار )پاکستان تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتا ل کیلئے سکروٹنی کمیٹی میں تحریک انصاف کے مزید چار خفیہ ا کائونٹس کا انکشاف ہوا ہے ،دواکائونٹس کی تصدیق ہوگئی جبکہ دو اکائونٹس سے متعلق چھان بین جاری ہے ،درخواست گزار اکبر ایس بابر نے سٹیٹ بینک کے ذریعے مطلوب تمام بینک اکائونٹس کی چھان بین کا مطالبہ کر دیا ،جانچ پڑتال کا عمل منگل اور بدھ کوبھی جاری رہے گاجس کے بعد معاملے کو سکروٹنی کمیٹی میں زیر بحث لایاجائے گاجبکہ کمیٹی نے مئی کے آخر تک اپنی رپورٹ کمیشن کو پیش کرنی ہے ۔ انتہائی باوثوق ذرائع نے روزنامہ دنیا کو بتایاہے کہ عید تعطیلات کے بعد پیر کو تحریک انصاف کی مبینہ غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق اکائونٹس کا دوبارہ جائزہ شروع کیا گیا،درخواست گزار کی جانب سے دو مالیاتی تجزیہ کار ارسلان وردگ اور محمد صہیب نے پی ٹی آئی کے اکائونٹس کاجائزہ لیا جس میں مزیدخفیہ اکائونٹس کاپتاچلا جب کہ پی ٹی آئی نے درخواست گزار کی جانب سے پیش کردہ ثبوتوں کا جائزہ لینے کیلئے چارٹرڈاکاؤنٹنٹ کو نامزد نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق ابھی تک الیکشن کمیشن نے درخواست گزاراکبر ایس بابر کی تازہ ترین درخواست کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا، جس میں شواہد کی شفاف تحقیقات اور ثبوتوں کی توثیق کو یقینی بنانے اور پی ٹی آئی کے اصل بینک اکائونٹس کو تلاش کرنے میں سکروٹنی کمیٹی کی طرف سے پیدا کی جانیوالی رکاوٹوں کو دور کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے ۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا بدقسمتی ہے کہ سکروٹنی کمیٹی پی ٹی آئی کے اکائونٹس کی جانچ پڑتال مقررہ وقت میں مکمل کرنے میں ناکام رہی ہے ،ایک وقت ایسا آئے گا جب اپنے مینڈیٹ کی تکمیل سے انکار پر کمیٹی کااحتساب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہمیں 40 گھنٹوں میں دستاویزات کی پڑتال کا کہا گیا ہے جو کمیٹی تین سالوں میں نہیں کرسکی۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-05-18/1824775


ممنوعہ فنڈنگ کیس:پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست مسترد
 28 April, 2021


دن بھرکارروائی تعطل کاشکاررہی،سکروٹنی کمیٹی پرعدم اعتمادکرتے ہیں:اکبر بابر

اسلام آباد (وقائع نگار،نامہ نگار)ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی،سکروٹنی کمیٹی کے اجلاس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر اورپی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور پیش ہوئے ، پی ٹی آئی نے 14 اپریل کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پرنظرثانی کیلئے درخواست دائر کی تھی جس میں الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کو دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی تھی،دوسری طرف اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ سکرونٹی کمیٹی اس سارے عمل میں رکاوٹ ہے ، ہم سکروٹنی کمیٹی پر عدم اعتماد کرتے ہیں ،الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبرایس بابرنے کہا آج پورا دن کارروائی تعطل کا شکار رہی ہے ،پی ٹی آئی کے اعتراض پرہمارے لیپ ٹاپ استعمال کرنے پرپابندی لگادی گئی جس پرہم نے درخواست دی جسے سکروٹنی کمیٹی نے مسترد کردیا، بعدازاں الیکشن کمیشن آفیسرنے لیپ ٹاپ کے استعمال کی اجازت دی۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-28/1815794



پی ٹی آئی کی ن لیگ کا فارن فنڈنگ ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست مسترد
Apr 01, 2021 | 14:28:PM

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف کومسلم لیگ (ن)کافارن فنڈنگ ریکارڈفراہم کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

ٰنجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن ) کی فارن فنڈنگ پر تحقیقات کے لئے سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب اور مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون کمیٹی اجلاس میں پیش ہوئے جبکہ ڈائریکٹر جنرل لا سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث اجلاس میں شرکت نہ کرسکے۔ سکروٹنی کمیٹی کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کی فنڈنگ کی تحقیقات ایک ہی پیمانے پرہوں گی۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ نواز کا جمع کرایا گیا ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔



ریکارڈ فراہمی کی استدعاپر جواب طلب،چاہتے ہیں فنڈنگ کیس کے فیصلے میں مزیدتاخیرنہ ہو:الیکشن کمیشن
منگل 23 مارچ 2021ء

اسلام آباد(خبر نگار)الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں ترسیلات زر کاریکارڈ فراہم کرنے کی اکبر ایس بابر کی درخواست پر تحریک انصاف اور سکروٹنی کمیٹی سے جواب طلب کرلیا۔ممبر پنجاب الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائر الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے ریکارڈ کی فراہمی کیلئے دائر اکبر ایس بابر کی درخواست پر مزید سماعت تیس مارچ تک ملتوی کردی اور آبزرویشن دی کہ الیکشن کمیشن نے مبینہ غیرقانونی ٹرانزیکشن کو دیکھنا ہے ،غیر قانونی ٹرانزیکشن ایک روپیہ کی ہو یا ایک کروڑ کی، بات ایک ہی ہے ۔الطاف ابراہیم قریشی نے ریما رکس دئیے کہ بنیادی پٹیشن یہ ہے کہ غیر قانونی ٹرانزیکشن ہوئیں ، الیکشن کمیشن نے اس کو دیکھنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن چاہتا ہے کہ معاملے کا فیصلہ کرنے میں مزید تاخیر نہ ہو ،مزید درخواستیں آئیں گی تو وقت ضائع ہوگا ۔ممبر خیبر پختون خواجسٹس ریٹائر ارشاد قیصر نے کہا ہم نے سکروٹنی کمیٹی سے رپورٹ مانگی ہے ، اگر سکروٹنی کمیٹی اپنا کام کررہی ہے تو ہم مداخلت کیوں کریں۔درخواست گزار اکبر ایس بار کے وکیل نے ترسیلات زر کا ریکارڈ فراہم کرنے کی استدعا کی اورموقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باجود ریکارڈ نہیں دیا جارہا ۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اگر ریکارڈ فراہم کیا گیا تو اسکی تشہیر نہیں کریں گے جبکہ سکروٹنی کمیٹی سربراہ ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا کہ وہ رپورٹ الیکشن کمیشن کو فراہم کردیں گے ۔پی ٹی آئی کی طرف سے جواب کیلئے مہلت کی استدعا کی گئی۔ ارشاد قیصر نے کہا کہ ہمارے پاس سکروٹنی کمیٹی کی مکمل رپورٹ آئے گی تو ہم فیصلہ کریں گے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%B1%DB%8C%D8%A7%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D8%B3%D8%AA%D8%AF%D8%B9%D8%B1-%DB%8C%D9%84%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%DB%8C%D9%86-%DA%A9%D9%85%D9%86


https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-03-17&edition=KCH&id=5553510_14714264


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108189022&Issue=NP_PEW&Date=20210313


https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-02-19&edition=KCH&id=5521600_25720449


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی نے برطانیہ سے پارٹی اکاﺅنٹ مین منتقل ہونے والے کروڑوں روپے کی تفصیلات جاری کردیں،تفصیلات سیکرٹری تحریک انصاف کے او آئی سی ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے جاری کیں۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق عبداللہ ریاڑ کاکہنا ہے کہ 8 کروڑ87 لاکھ”ممنوعہ فنڈنگ“کاڈھول پیٹنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہیں، ہزاروں پاکستانی پیسہ خرچ کرکے تحریک انصاف میں شامل ہوئے،انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں 11ہزار208 پاکستانیوں نے تحریک انصاف کی رکنیت حاصل کی ، دیگر ممالک میں ہونے والی رکنیت کی تفصیلات بھی جاری کریں گے۔
https://dailypakistan.com.pk/18-Feb-2021/1252485?fbclid=IwAR2TQJzWYJoh4aJboD6zQIOvbEgI95_vFGq0d_5CPQPf3KRrAQ-D_-uu7Js


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108128622&Issue=NP_PEW&Date=20210217


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی سیکریٹری فرخ حبیب نےکہا ہے کہ ملک میں فارن فنڈنگ کے موجد مسلم لیگ ن والے ہیں۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کودو بیرون ممالک سے فنڈنگ ہورہی ہے۔

فرخ حبیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے 2017 میں ٹوئٹ کرکے کہا تھا کہ جندال ان کا فیملی فرینڈ ہے۔ مریم صفدر کو خود فارن فنڈنگ کیس میں پیش ہونا پڑے گا ہم شریف خاندان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔مریم صفدر ہمیشہ جھوٹ بولتی ہیں

انہوں نے کہا کہ میرے نام کے آگے شریف یا بھٹو نہیں لگا ہوا اورنہ ہی میں کسی کے جوتے پالش کرکے وزیر نہیں بناہوں۔ یہ کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم سے رابطے ہورہے ہیں تو دوسری جانب سے تردید آجاتی ہے۔

فرخ حبیب کا مز ید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کیا۔ ان میں بھی اتنی ہمت ہے تو یہ بھی اپنے ڈونرز کی تفصیلات پیش کریں۔
https://dailypakistan.com.pk/09-Feb-2021/1248540?fbclid=IwAR33I3kt0eas-BdMVcUGws22Vkw62zwcnenX5w6z5QAionYYpjCW0P0Sf7s


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/02/05022021/P6-ISB-020.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/02/04022021/p1-lhr038.jpg


اسلام آباد(خبر نگار)مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کی مبینہ ممنوعہ غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کے اجلاس میں ن لیگ نے اپنا ریکارڈ اور بینک اکا ئونٹس کی تفصیلات درخواستگزار کو دینے کی مخالفت کر دی ہے ۔سکروٹنی کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے احسن اقبال اور وکیل جہانگیر جدون جبکہ درخواستگزار فرخ حبیب اور ان کے وکیل رانا افضل پیش ہوئے ۔سکروٹنی کمیٹی میں ن لیگ نے بینک اکائونٹس کی تفصیلات تحریک انصاف کو دینے کی مخالفت کر دی۔جبکہ کمیٹی درخواستگزار کو ن لیگ کے اکائونٹس دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ بعد میں کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا 3 ماہ سے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے شواہد مانگے ہوئے ہیں آج تک ہمارے خلاف پی ٹی آئی کوئی ثبوت فراہم نہیں کر سکی۔احسن اقبال نے کہا پی ٹی آئی نے 23 میں سے 18 اکائونٹس چھپائے ، یہ کیسے صادق اور امین ہو سکتے ہیں۔انھوں نے کہا10ہزار درہم پر نوازشریف کو نااہل قرار دیا گیا، 18 بینک اکائونٹ چھپانے والا اہل کیسے ہو سکتا ہے ۔عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جھوٹا سرٹیفکیٹ دیا ہے ،اب ڈرامے اور ناٹک نہیں چلیں گے ۔ بی آر ٹی زیر تکمیل ہے تو نیب ہاتھ نہیں لگا سکتا،مجھ پر زیرتکمیل منصوبے کا ہی ریفرنس بنایا گیا ۔مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی صرف میڈیا پلے کر رہی ہے ،کیس کیا چل رہا ہے اور کہتے ہیں اسامہ سے فنڈنگ لی،پانچ سال تک کے فنڈز کا آڈٹ ہو سکتا یہ 90 کی دہائی کی بات کر رہے ۔ تحریک انصاف کے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ لیگی وکیل نے آج اعتراف کیا کہ اسامہ سے فارن فنڈنگ لی گئی لیکن موقف اپنایا کہ 90 کی دہائی میں ہونے والے اقدام پر قانون لاگو نہیں ہوتا ۔فرخ حبیب نے کہا مریم صفدر کی ناکام حکمت عملی اپنے اراکین کو نااہل کروائے گی۔
https://www.roznama92news.com/%D9%84%DB%8C%DA%AF%DB%8C-%D9%88%DA%A9%D9%84-%DB%92-%DA%AF-%DA%A9-%D8%B9


https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-01-31&edition=KCH&id=5498769_18002486


اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان تحریک انصاف نے جمعیت علما الاسلام (جے یو آئی) کی غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی ہے ۔درخواست پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے دائر کی جس میں جے یو آئی کی فارن فنڈنگ کی انکوائری کر کے کارروائی کر نے کی استدعا کی گئی ہے ۔درخواست کے ساتھ جے یو آئی کے سابق رہنما حافظ حسین احمد کے 92 نیوز کے پروگرام دی لاسٹ آور میں دیئے گئے انٹرویو کا سکرپٹ منسلک کیا گیا جس میں حافظ حسین احمد نے مولانا فضل الرحمن کے لیبیا اور عراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن سمیت کئی رہنما لیبیا اور عراق کا متواتر دورہ کرتے تھے ، الیکشن کمیشن جمعیت علماء اسلام کے خلاف الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کرے ۔اس موقع پر الیکشن کمیشن کے باہر پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اکبر ایس بابر نے یو ٹرن لے کر دوبارہ کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ،لگتا ہے ان کا ایزی لوڈ ختم ہوگیا تھا ،امید کرتا ہوں اب وہ روتے ہوئے نہیں جائیں گے ۔فرخ حبیب نے مولانا فضل الرحمن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ آپکے ہاتھ صاف ہیں تو رسیدیں جمع کرائیں،بتائیں عراق اور لیبیا سے کس ایجنڈے کے تحت پیسے لئے ۔انہوں نے کہا مریم صفدر بھی غائب ہیں اپنی رسیدیں لیکر الیکشن کمیشن آئیں۔دریں اثنا الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے قائم سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس بغیر کسی کارروائی ملتوی کردیا گیا۔اجلاس پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور کی عدم موجود گی ملتوی کیا گیا۔سکروٹنی کمیٹی نے اجلاس دو فروری کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔دوسری طرف ۔پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کے معاملے میں الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس 28 جنوری کوطلب کرتے ہوئے درخواست گزار اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ۔ دریں اثنا الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے بانی رکن و فارن فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 23 بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے گئے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%AC-%D9%88%DB%8C-%DA%A9%D9%81-%D8%B1%D9%86-%D9%81%DA%AF-%D8%B3-%D8%AF


https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-01-27&edition=KCH&id=5493252_62016063


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے جمعیت علما اسلام کے خلاف فارن فنڈنگ کی درخواست دائر کردی۔ تحریک انصاف کے پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن 24 فروری کو مولانا فضل الرحمان اور حافظ حسین احمد کو بھی طلب کرے۔

جمعیت علما اسلام کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی درخواست فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے لیبیا اور عراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان سمیت کئی رہنما دونوں ممالک کا متواتر دورہ کیا کرتے تھے۔

درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف ان کی جماعت کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد کی جانب سے فارن فنڈنگ کے مختلف ٹاک شوز میں اعتراف کی بنیاد پر الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے، الیکشن کمیشن مولانا فضل الرحمان اور حافظ حسین احمد کو بھی 24 فروری کو طلب کرے۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کی بنیاد رکھنے والی تمام جماعتیں اکٹھی ہوچکی ہیں،یہ کس منہ سے فارن فنڈنگ کا سوال کررہے ہیں۔ فارن فنڈنگ کی بنیاد نواز شریف نے رکھی اور انہوں نے اسامہ بن لادن سے خاتون کی حکمرانی کے خاتمے کے لئے 10 ملین ڈالر لئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے خلاف بھی الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کے کیسز زیر سماعت ہیں۔ گزشتہ دنوں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرہ بھی کیا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے خلاف کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے۔
https://dailypakistan.com.pk/26-Jan-2021/1242378?fbclid=IwAR0lsLkM2vl0ohs_UunLJuY_t41LNPfN5BWSAWqgy7pj_ZeFSDKkKkGZYLY


اسلام آباد،لاہور (خبر نگار،92 نیوزرپورٹ، وقائع نگار) تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات بحال ہو گئیں ، الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی نے آج اجلاس طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس صبح 11 بجے ہوگا ، کمیٹی نے تحریک انصاف کے بانی رکن اور درخواست گزار اکبر ایس بابر کو بھی طلب کیا ہے ۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے صوبہ پنجاب میں قومی اسمبلی حلقہ NA-75سیالکوٹ اور صوبائی اسمبلی حلقہ PP-51گوجرانوالہ میں 19 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریوں اورضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالے سے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب لاہور میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، غلام اسرار خان، متعلقہ حلقوں کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ چیف الیکشن کمشنر کو ضمنی انتخابات کی تیاریوں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کاروائی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف الیکشن کمشنرنے بریفنگ کے بعدضمنی انتخابات کی تیاریوں کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کو تاکید کی کہ تمام امور کو مقررہ وقت کے اندر پایۂ تکمیل تک پہنچانے کو یقینی بنایا جائے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ انتخابات کی شفافیت اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنے پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے افسران اور دیگر عناصر کے خلاف انتخابی قوانین کے تحت سخت سے سخت کاروائی کر ے گا اور اس ضمن میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
https://www.roznama92news.com/%D8%AA%D8%AD%D8%B1%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%86%D8%B5%D8%A7%D9%81-%DA%A9%DB%92-%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81%D8%A7-%D8%A7%D8%AC%D9%84%D8%A7%D8%B3-%D8%B7%D9%84%D8%A8


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ سکرونٹی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیاہے ، شاہ خاور کی ہائیکورٹ ملتان بینچ میں مصروفیت کے باعث کارروائی مزید آگے نہیں بڑھ سکی ، سکرونٹی کمیٹی نے فریقین کودو فروری کو طلب کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار اکبر ایس بابر نے سکرونٹی کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کر دیاہے ، اکبر ایس بابر نے سکرونٹی کمیٹی کو تحریر ی درخواست بھی دیدی ہے ، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہمیں آپ پر اعتماد ہے تحقیقات جاری رکھیں ۔

اکبر ایس بابر کا کہناتھا کہ شاہ خاور نہیں آئے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی نے التواءکی درخواست دی ، سکرونٹی کمیٹی کاآئندہ اجلاس دو فروری کو ہو گا ،پی ٹی آئی کے اکاﺅنٹس اور دیگر دستاویزات نہیں دی گئیں ، عمران خان نے کہا تھاکہ سکرونٹی کمیٹی کارروائی اپن کرنے پر کوئی قد غن نہیں ، آج سکرونٹی کمیٹی سے کہا پی ٹی آئی کا اعتراض ختم ہو چکا اب دستاویز دیں ، کمیٹی کو تمام دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست دیدی ہے ۔

انٹر بینک میں ڈالر سستا لیکن سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے اکبر ایس بابر کا کہناتھا کہ عمران خان دعویٰ کرتے ہیں کہ انہیں الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے ، سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے دائر اختیار پر عمران خان نے سوال اٹھایا ، اچانک ایسی کیا تبدیلی آ گئی جو الیکشن کمیشن پر اعتماد ہو گیا ، ہماری دخواست پر جو جواب آئے گا اس سے واضح ہو گا کہ عمران خان اپنی بات پر قائم ہیں
https://dailypakistan.com.pk/26-Jan-2021/1242362?fbclid=IwAR3ZM0oQLCqOhFao_nrBphSJAplXi97mvKrgh6KeYFE4m44Ez-fYE1rkDz4


اسلام آباد(خبر نگار،92 نیوزرپورٹ ،صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی اِن کیمرہ رکھنے اور سماعت اوپن کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کیس کی کھلی یا بند کمرے سماعت سے متعلق کنفیوژن تھی، الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ جمع ہونے کے بعد فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کرے گا۔ترجمان نے کہا سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی اوپن نہیں ہوگی ، یہ کارروائی فریقین کی موجودگی میں جاری ہے ۔واضح رہے وزیر اعظم سمیت اپوزیشن جماعتوں نے سکروٹنی کمیٹی کارروائی اوپن رکھنے کی بات کی تھی۔ادھر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے الیکشن کمیشن ذمہ داری سے کام کرتا تو فارن فنڈنگ کیس میں اتنی تاخیر نہ ہوتی اورنوبت یہاں تک نہ پہنچتی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا الیکشن کمیشن کا اختیار ہی نہیں ذمہ داری بھی ہے ،اگرپہلے دن سے الیکشن کمیشن اس کیس پر دھیان دیتا تو نوبت یہاں تک نہ آتی۔
https://www.roznama92news.com/%D9%81%D9%86%DA%AF-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D9%88%DB%8C-%D8%A7%D9%86-%DA%A9%D8%B9%D8%AA-%D8%A7%D9%88%D9%BE%D9%84%DB%8C%D9%86-%DA%A9%D9%85%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%86


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی رپورٹ آنے کے بعد کھلی سماعت کافیصلہ کیاہے، سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد کیس کی کھلی سماعت ہوگی ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت سے متعلق الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر وضاحت جاری کردی ، فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت پر موقف پہلے ہی اعلامیے کے ذریعے دیا جاچکا ہے۔

الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت پر الجھاﺅ محسوس کیا جارہاہے ،سکروٹنی کمیٹی اجلاس فریقین کی موجودگی میں ہوتا ہے ،سکروٹنی کمیٹی کی کھلی سماعت نہیں ہوگی ۔
https://dailypakistan.com.pk/23-Jan-2021/1240957?fbclid=IwAR007Cb7vgpHpfLM0n9ZBTlerEibJZTDmxyzSMNrHxl7E-srYwIr5rapkeQ


https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-01-22&edition=KCH&id=5487266_77288973


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن میں آج تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی جس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے الزام عائد کیا کہ سکرونٹی کمیٹی درست طریقے سے کام نہیں کر رہی ۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کے حوالے کیا جائے ۔

الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد تحریک انصاف کے بانی رکن سمجھے جانے والے سابق رہنما اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کی ، جس دوران ان کا کہناتھا کہ آج الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس تھا، ہم نے کمیٹی کی شفافیت پر تحفظات کا اظہار کیا، کمیٹی نے تیرہ اگست کو جعلی دستاویزات ہمارے سامنے رکھیں، ہم نے کمیٹی کو کہا کہ ان دستاویزات کی تصدیق کریں۔درخواست گزاراکبر ایس بابر نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی کے 23 اکاو¿نٹس ہمارے سامنے کیوں نہیں رکھے جا رہے؟ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ کمیٹی ناکام ہو چکی ہے۔ ہم نے تحفظات کا اظہار کیا تو کمیٹی واک آوٹ کر گئی۔

انہوں نے کہا کہ چیزوں کو خفیہ رکھا جا رہا ہے؟غیر ملکی فنڈنگ کیوں چھپائی جا رہی ہے؟ اس موقع پر انہوں نے فارن فنڈنگ کیس کو قومی مفاد کا کیس قرار دیتے ہوئے پی ڈی ایم قیادت کا بھی شکریہ ادا کیا۔
https://dailypakistan.com.pk/20-Jan-2021/1239593?fbclid=IwAR2onorIct19xKDdghgIbYBY2N3D08Jurj-jhPm09KNx26VI-WMAxZ0uUdg


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے وزیر برائےمحنت و ثقافت شوکت علی یوسفزئی نےکہاہےکہ مریم کی بچگانہ سیاست پر افسوس ہے،عمران خان پرالزام لگانےسےپہلےاپنےوالد سےپوچھےمودی کوگھرپرکیوں بلایاتھا؟پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کااحتجاج اداروں کو کمزور کرنےکی سازش ہے ،مولانافضل الرحمان اسلام کی نہیں اسلام آباد کی بات کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر ہونے والے احتجاج پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئےصوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کےدورمیں کوروناکےباوجود گرتی معیشت کوسنبھالاملا،مولانا فضل الرحمان اسلام کی نہیں اسلام آباد کی بات کر رہے ہیں،مریم کی بچگانہ سیاست پر افسوس ہے،عمران خان پرالزام لگانےسےپہلےاپنےوالد سےپوچھےمودی کو گھر پر کیوں بلایاتھا؟۔اُنہوں نےکہا کہ مریم احتجاج کرےلیکن قوم کی لوٹی دولت کا بھی حساب دے،نواز شریف اورزرداری کے دور میں قومی دولت لوٹی جا رہی تھی اس وقت غریب کیوں یادنہیں آئے؟۔
https://dailypakistan.com.pk/19-Jan-2021/1239169?fbclid=IwAR2VmcB5OIqGQVZjBig3lD_emdP2nTZoD2eVCBS51u8suafBil3HH_bNIps


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی پالیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم صفدر بتائے ن لیگ نے مودی کی حمایت کے لیے جندال سے کتنے پیسے لیے ؟ ملک دشمن قوتوں کا بیانیہ نواز شریف نے اپنا رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی میاں فرخ حبیب نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی الیکشن کمیشن آفس کے باہر ریلی سے مریم نواز کے خطاب پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور بھارت کی باتیں کرنے والی مریم کے اپنے والد نواز شریف کے بارے میں بینظیر شہید نے اُسامہ بن لادن سے فارن فنڈنگ لے کر حکومت گرانے کا ذکر کیا ہے، بلاول کو چاہئے مریم صفدر سے اس فارن فنڈنگ کا جواب بھی مانگ لے۔انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ یہ جنرل جیلانی کی نرسری میں پروان چڑھتے ہیں اور اُسامہ بن لادن کے پیسوں سے سیاست کرتے ہیں، مریم صفدر بتائے ن لیگ نے مودی کی حمایت کے لیے جندال سے کتنے پیسے لیے ہیں؟ اسرائیل میں مولانا اجمل قادری کو نواز شریف نے بھیجا تھا ، ملک دشمن قوتوں کا بیانیہ نواز شریف نے اپنا رکھا ہے۔

میاں فرخ حبیب نے کہا کہ بینظیر شہید نے انکشاف کیا تھا کہ نواز شریف نے 1989ءمیں اُسامہ بن لادن سے فارن فنڈنگ لے کرپیپلز پارٹی کی حکومت کیخلاف عدم اعتماد کے لیے پیسہ بانٹا، ن لیگ ، پیپلز پارٹی اورجمعیت علمائے اسلام ف اپنی چوری پر سینہ زوری کررہے ہیں،اِنہیں چاہئے کہ الیکشن کمیشن کو یادداشت پیش کرنے کی بجائے اپنی فنڈنگ کے ذرائع کی رسیدیں جمع کروائیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے الزام عائد کیا تھا کہ الیکشن کمیشن کو عوام کے ووٹ کا تحفظ کرنا تھا لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں دیا جو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ ہے,پاکستان پر مسلط عمران خان نے مقدمے کو ملتوی کرانے کی 30 بار کوشش کی، کون کہتا تھا کہ اگر چوری نہیں کی تو تلاشی دے دو، آج پی ڈی ایم اور عوام پوچھتے ہیں کہ اگر چوری نہیں کی تو 30 بار مقدمے کو رکوانے کی کوشش کیوں کی؟سکروٹنی کمیٹی تین سال سے تحقیقات کر رہی ہے حالانکہ اتنے واضح اور ہوش اڑا دینے والے حقائق ہیں، جن کا فیصلہ تین سال تو کیا تین دن میں ہوسکتا ہے لیکن تین سال سے یہ سانپ بن کر اس کے اوپر بیٹھے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ 80 سماعتوں کے دوران عمران خان نے کم از کم 24 مرتبہ کارروائی رکوانے کی کوشش کی اور چار مرتبہ درخواستیں دی کہ کارروائی کو خفیہ رکھا جائے، اگر اتنا دامن صاف تھا تو کارروائی کو خفیہ رکھنے کے لیے درخواستیں کیوں دیں؟ اس کا مطلب ہے کہ چوری تو ہوئی ہے اور چوری بھی بہت بڑی ہوئی ہے،عمران خان کے اکاؤئنٹس میں پی ٹی آئی کے اکاؤئنٹس سے پیسہ ہنڈی کے ذریعے آیا، اب پتا چلا کہ یہ کنٹینر پر چڑھ کر عوام کو ترغیب دیتا تھا کہ ہنڈی کے ذریعے پیسہ منگواؤ کیونکہ یہ خود ہنڈی کے ذریعے پیسہ منگواتا تھا، ان کو دو ملکوں بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ ہوتی تھی۔https://dailypakistan.com.pk/19-Jan-2021/1239167?fbclid=IwAR2xASXRj2_Gtqek6kMQWXYLtvPJhiXTVWrw8R32pyq_OvsNoI59TBCc-UE


وزیرستان(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اوپن ہونی چاہئے،بے شک فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے،انہوں نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں پارٹی سربراہان کو بٹھا کر کیس سننا چاہئے،چیلنج کرتا ہوں کہ سیاسی فنڈ ریزنگ صرف تحریک انصاف نے کی۔

وزیراعظم عمران خان نے جنوبی وزیرستان میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کے بھیجے گئے ترسیلات زر سے ملک چلتا ہے،میں نے شوکت خانم ہسپتال کی فنڈنگ سمندر پار پاکستانیوں سے لی،ان جماعتوں کو علم ہے اور مجھے بھی پتہ ہے کہ فارن فنڈنگ کونسی ہے،ان ممالک سے تعلقات کی وجہ سے میں ان کا نام نہیں لینا چاہتا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان مدارس کے بچوں کو استعمال کرکے حکومتوں کو بلیک میل کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان کی اربوں روپے کی جائیداد کہاں سے آئی؟۔

انہوں نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس اٹھانے پر اپوزیشن کا شکرگزار ہوں،سب کے سامنے آنا چاہیے پی ٹی آئی اور اپوزیشن کی فنڈنگ کہاں سے ہوئی،ساری دنیا میں سیاسی جماعتیں فنڈ ریزنگ کرتی ہیں،اپوزیشن جماعتیں بتائیں انہوں نے پیسہ کہاں سے اکٹھا کیا۔

ان کاکہناتھا کہ معاشی مشکلات کے باوجود ہم نے خرچے کم کرنا تھے،آمدنی بڑھانا تھی،خرچے کم کرنے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ہم نے اصلاحات کرنا تھیں جس میں دیر ہوئی،وزیراعظم نے کہاکہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کو ساتھ ملائے بغیر کچھ نہیں کرسکتے، پارلیمانی جمہوریت میں بھی بھاری اکثریت کے بغیراصلاحات نہیں ہوسکتیں۔انہوں نے کہاکہ کوروناکے باوجودہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا،فیصل آباد،سیالکوٹ میں ورکرزنہیں مل رہے،معاشی بدحالی،کوروناکے باوجودمعاشی اعشاریے دیگرممالک سے بہترہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/20-Jan-2021/1239578?fbclid=IwAR3lQF2rI5A9C23be5YmStNuXa-lMMJdqTNeWv51AdOuYztRdUs9AzAksFQ


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جماعت اپنے پیڈ ورکرز کی فنڈنگ سے چلتی ہے ،جس طرح چندے سے عمران خان نے ہسپتال اور نمل یونیورسٹی بنائی،اسی طرح اپنے ممبرز کی مدد سے ہم پارٹی چلاتے ہیں۔پروگرام نائٹ ایڈیشن میں اینکر پرسن شازیہ ذیشان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 40ہزار کے قریب ممبرز کے اکائونٹس کی تفصیلات ہم الیکشن کمیشن میں جمع کر ا چکے ہیں ۔ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم فنڈنگ کے گڑھے میں سو بار گریں مگر ان کو ضرور گرائیں گے ، یہ صرف غیر قانونی فنڈنگ نہیں بلکہ یہ ملک دشمن فنڈنگ ہے ،یہ لابیز سے پیسہ حاصل کرکے اس ملک پر مسلط ہوئے ہیں ،یہ عدالتوں کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ وزیر اعظم کے جو آئینی ماہرین ہیں یا جن سے وہ مشاورت کرتے ہیں ،انہوں نے اس فارن فنڈنگ کیس کی سنگینی کے بارے میں وزیر اعظم کو اندھیرے میں رکھا ہوا ہے ،یہ بہت سیریس مسئلہ ،اب اگر فیصلہ ہوتا ہے تو فنڈنگ ضبط ہوجائے گی ۔ دفاعی تجزیہ کار جنرل( ر ) نعیم لودھی نے کہا ہے کہ ارنب گوسوامی کا معاملہ سے صرف بھارتی میڈیا بے نقاب نہیں ہوا بلکہ پوری سٹیٹ بے نقاب ہوگئی ۔ہندوستان کے لئے سوچنے کی ضرورت ہے کہ ان کی ٹاپ سیکرٹس کس طرح ٹی وی اینکرز کے پاس آتی ہیں ۔ بیوروچیف اسلا م آباد سہیل اقبال بھٹی نے کہا ہے کہ عالمی کمپنیوں نے پاکستان کو مہنگی ایل این جی بھی دینے سے انکار اس لئے کیا کہ ہم نے مقررہ وقت پر آرڈر نہیں کئے ،اس وقت بہت مشکل حالات ہیں ، وزیر اعظم کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہئے ،ہمیں بدترین گیس قلت کا سامنا ہے جس سے مجبوراً ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 8سو سے زائد مختلف انڈسٹریل یونٹ جو بجلی پر گیس پیدا کرتے ہیں حکومت نے ہاتھ کھڑے کردئیے کہ ہم ان کو گیس فراہم نہیں کرسکتے ۔
https://www.roznama92news.com/%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DA%86%DB%8C-%DB%92-%D8%B9%D9%84%DB%8C-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%AE


اسلام آباد(خبر نگار)تحریک انصاف کے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی موخر کروانے کیلئے حیلے بہانے بنارہی ہیں۔گزشتہروز مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے میں سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی نے سکروٹنی کمیٹی میں جعلی دستاویزات جمع کرانے کی کوشش کی،پیپلز پارٹی نے امریکہ میں قائم کمپنی کو مان لیا، جبکہ ن لیگ نے رسیدیں دیں اور نہ شناختی کارڈز کی تفصیلات جمع کرائیں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ یہ کس منہ سے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کریں گے پاپڑ، فالودہ اور چائے والے کے اکاؤنٹ والی واردات ان کی تھی،ہم تو بینکنگ چینل سے باہر سے پیسہ لے کر آئے ۔انھوں نے کہا پانامہ رانی کا احتجاج ان کے اپنے خلاف جائے گا،مجھے لگتا ہے مجوزہ احتجاج این آر او لینے کی ایک اور کوشش ہے ۔انھوں نے کہا ہم نے پیپلز پارٹی کی ممنوعہ فنڈنگ کی دستاویزات سکروٹنی کمیٹی کے سامنے رکھیں۔فرخ حبیب نے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری کے دستخطوں کے ساتھ مارک سیگل کے ساتھ معاہد ہوا،2008 سے 2013 سے حسین حقانی اور شیری رحمان کے امریکہ سفارت کے دور میں مارک سیگل کو نوازا گیا،این ار او دلانے کی قیمت مارک سیگل کو ادا کی گئی۔پیپلزپارٹی نے اخراجات میں ان ادائیگیوں کو الیکشن کمیشن میں نہیں بتایا۔پیپلزپارٹی کو مشورہ دیتا ہوں قطری شہزادی کی راہ پر چلنے سے گریز کریں۔
https://www.roznama92news.com/%D9%BE%DB%8C-%D9%BE%DB%8C-%D9%86%DB%92-%D8%AC%D8%B9%D8%A8


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے حکومتی رہنماؤں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ براڈ شیٹ کیس کے فیصلے میں حقائق سامنے لائے جائیں۔ وزیراعظم کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کےلیے پانچ رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، معاون خصوصی شہزاد اکبر نے براڈ شیٹ کیس کے فیصلے پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے براڈ شیٹ کے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی ہے جس میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، بابر اعوان اور شہزاد اکبر شامل ہیں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ براڈ شیٹ کا معاملہ عوام کے سامنے رکھا جائے اور کیس کے فیصلے میں حقائق سامنے لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ براڈشیٹ کمپنی تو 20 سال پہلے کےاثاثوں کی تحقیقات کررہی تھی، ابھی تو 10 سالہ دور کے حساب تو ابھی ہونا ہے۔ ملکی دولت لوٹنے والے احتساب سے نہیں بچ سکتے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ملالہ ایجوکیشن ایکٹ پر دستخط کردیے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے جلسے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کوآئین وقانون کےدائرےمیں رہ کر احتجاج کرنے کی اجازت دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس پر کہا کہ الیکشن کمیشن کافارن فنڈنگ کا معاملہ اٹھاناخوش آئندہے۔ فخرہےہماری جماعت کومافیانےاسپانسرنہیں کیا اگر ہماری پارٹی پر مافیا نے پیسہ لگایا ہوتا توہم ان کے سامنے جھک جاتے۔ پی ٹی آئی واحدجماعت ہےجوعوامی فنڈنگ سےوجودمیں آئی ہے
https://dailypakistan.com.pk/18-Jan-2021/1238649?fbclid=IwAR2VUYFg6dLDNWfOW8ES9BOOiHAfAXe0iEcwI5-NOQdTG7B8uk6qCvo_aRY


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/01/18012021/p1-lhr029.jpg


لاہور (وقائع نگار،92 نیوزرپورٹ)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کوئی قانون سے بالاترنہیں،قبضہ مافیاکوکسی صورت معافی نہ دی جائے ،ن لیگ،پی ٹی آئی،پی پی کی فارن فنڈنگ تحقیقات کوپبلک کیاجائے ، وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی اور پنجاب کابینہ کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی ۔وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب پولیس میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں پنجاب پولیس کی کارکردگی میں بہتری کے لیے کی گئی اصلاحات پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ مصالحتی کونسل کے طریقہ کار سے متعلق مجوزہ تجاویز وزیراعلیٰ کو پیش کیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں پولیس میں کی گئی سیاسی بھرتیوں کانقصان لوگوں کواٹھاناپڑا،کوئی قانون سے بالاترنہیں،سیاسی اثرورسوخ کوخاطرمیں نہ لایاجائے ،یکساں اورقانون کے مطابق سلوک کرنے سے لوگ مطمئن ہوں گے ،بڑے مجرم گرفت میں ہوں گے تویہ سب کیلئے سبق ہوگا، انصاف فراہمی میں حائل اہلکاروں کوکڑی سزادی جائے ۔وزیراعظم نے کہاپولیس افسران جرائم کے خاتمے کیلئے جدیدٹیکنالوجی کااستعمال کریں،وزیراعظم نے آئی جی کوتھانوں میں وزٹ کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعظم نے کہاپنجاب پولیس کاامیج بہترکرنے کی ضرورت ہے ،اہم پوزیشنزپرایماندارافسران تعینات کرنے کا اثرگراس روٹ تک جاتاہے ،پنجاب میں تمام تعیناتیاں صرف میرٹ اورکارکردگی کی بنیادپرکی جائیں۔میرٹ پرتعیناتیوں سے لوگوں کی انصاف تک یقینی رسائی ممکن ہوگی،بڑے جرائم پیشہ افرادکوقانون کی گرفت میں لایاجائے ۔ دریں اثنا وزیر اعظم کی زیر صدارت پنجاب میں زرعی پیداوار کی استعداد میں اضافے اور ویلیو چین کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرائمحمد حماد اظہر، خسرو بختیار، وزیر اعلی پنجاب ، صوبائی وزرائسید حسین گردیزی، محمد سبطین خان،وزیراعلی کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔مشیر وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ نے زرعی پیداوارکے فروغ کے حوالے سے تجاویز اور کسانوں کی مالی معاونت کیلئے کسان کارڈ کے اجرائپر بریفنگ دی ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت زرعی پیداوار کی استعداد اور معیار کو بہتر کرنے کے لئے جامع ایکشن پلان مرتب کرے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ زراعت کی ترقی اور اسکو جدید خطوط پر استو ار کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ ادھر وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز لاہور میں ملاقات کی، صوبے کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی اُمور پر بریفنگ دی،وزیراعلی نے وزیراعظم کوقبضہ مافیا کے خلاف اقدامات کی رپورٹ پیش کردی۔وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب کوہدایت کی کہ قبضہ مافیاکوکسی صورت معافی نہ دی جائے ۔وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا،پنجاب حکومت کی سینٹ انتخابات سے متعلق تیاری پر بھی مشاورت کی گئی۔ علاوہ ازیں نجی ٹی وی کوانٹرویومیں وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پی ڈی ایم حکومت کوبلیک میل کررہی ہے ،میں پاکستان کا واحد سیاستدان ہوں جوجی ایچ کیوکی نرسری کاپلاہوانہیں تھا،ذوالفقار علی بھٹو8سال تک ملٹری ڈکٹیٹر شپ کی کابینہ میں رہے ، براڈشیٹ سے پوری تفصیل مانگیں گے ۔ وزیراعظم نے کہا فضل الرحمان کو مولانا کہنا جرم ہے ، وہ کہتے ہیں میں جواب دہ نہیں لیکن مولانا فضل الرحمان کی جائیدادیں سامنے آرہی ہیں۔پی ڈی ایم قیادت چوری پرجواب دینے کی بجائے دوسروں پرالزام لگاتی ہے ۔اپوزیشن کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ این آر اودیاجائے ،میں کہتاہوں کسی صورت ایک آدمی کو بھی این آر او نہیں دوں گا۔وزیراعظم نے کہا کہ نبی کریمﷺنے ریاست مدینہ اصولوں پربنائی تھی، ریاست مدینہ کے ماڈل کی مثال دنیا میں نہیں۔ریاست مدینہ میں2خلیفہ عدالت میں کھڑے ہوئے اور نیا پاکستان کامطلب مدینہ کی ریاست کا ماڈل اپنانا ہے ، ریاست مدینہ کے ماڈل سے دورجائیں گے توحالات برے ہونگے ۔ ایک طرف آپ نے میرٹ دیکھ لیا کہ سب کے بچے باریاں لینے کیلئے تیاربیٹھے ہیں،میرے بچے پاکستان میں ہیں ہی نہیں، ان کا سیاست میں آنے کاکوئی چانس نہیں ہے ۔جب ملک کا وزیراعظم پیسہ ملک سے باہر لے کرجاتاہے تو کس کو روک سکتاہے ؟2008سے 2018تک ملک کاتاریک دورہے ،جس میں ہرادارہ تباہ ہوا۔امر یکہ میں نئی حکومت کو اداروں کے بارے میں پہلے ہی بتادیا جاتا ہے ، نئی حکومت کو اقتدار میں آنے سے پہلے ترجیحات کا پتہ ہوتا ہے لیکن ہمیں اقتدارمیں آنے کے بعداداروں کا پتہ چلتا ہے ۔ماضی کی حکومتوں نے پی آئی اے ،سٹیل ملزسمیت تمام ادارے تباہ کردیئے ۔یہ لوگ واپس نہیں آئیں گے ، میں یقین دلاتا ہوں،اسحاق ڈار نے سیاسی پناہ لے لی ہے ۔کابینہ میں بحث کے بعدمشترکہ فیصلہ ہوتاہے جوسب تسلیم کرتے ہیں۔ کابینہ کے فیصلے نہ ماننے والابے شک مستعفی ہوجائے ،کابینہ میں بیٹھ کراپوزیشن نہیں کی جاسکتی۔ ندیم افضل چن غلط بیانی کررہے ہیں،ندیم افضل چن کو کبھی نہیں کہا کہ استعفی دے ،عمران خان نے کہابراڈشیٹ کے کاوے موسوی سے رابطہ کررہے ہیں،وہ الزامات لگارہے ہیں توثبوت بھی دیں،کسی نے کمیشن مانگاتھاتوکم ازکم مجھے بتادیتے ۔عمران خان نے انکشاف کیاکہ دو ممالک نے فنڈنگ کی آفر کی تھی لیکن میں ان کا نام نہیں بتا سکتا،جنہوں نے مجھے آفرکی ان ممالک نے انکوبھی فنڈنگ کی۔وزیراعظم نے الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ تحقیقات پبلک کرنے کابھی مطالبہ کیا۔عمران خان نے کہاپی ٹی آئی کوچینی اورپاپڑوالے نے فنڈنگ نہیں کی،پی ٹی آئی کوفنڈنگ کرنے والے 40ہزارافرادکی تفصیلات موجودہیں۔ن لیگ،پی ٹی آئی،پی پی کی فارن فنڈنگ تحقیقات کوپبلک کیاجائے ۔ظفرعلی نام کے شخص نے مجھ سے ملاقات کی تھی،ظفرعلی نے یہ نہیں کہا کہ ان کوتعلق براڈشیت سے ہے ،ظفرعلی نے بیرون ملک پڑے اثاثوں کی جانچ پڑتال کاکہا،ظفرعلی نے جانچ پڑتال کے بدلے کچھ فیصدلینے کاکہا،حکومت براڈشیٹ سے مکمل معلومات مانگے گی کہ کون کب ملا۔ ن لیگ کی اپنی پارٹی کے لوگوں کوان کی حمایت کرتے شرم نہیں آتی۔تنخواہ دارطبقے کیلئے مشکل وقت ہے ،2021ملک کے اٹھنے کا سال ہے ،میں اپنے نچلے طبقے کو اوپرلانا چاہتاہوں،آج لارج اسکیل انڈسٹری میں گروتھ ہورہی ہے ، آج تعمیراتی صنعت کھڑی ہورہی ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%81%D9%86-%DA%AF-%D8%AA%D8%AA-%DA%A9-%DA%A9%DB%8C


https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-01-16&edition=KCH&id=5479725_60031060


مقامی اخبار ’ڈان‘نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سکروٹنی کمیٹی کی جانب سے دئیے گئے سوالنامے کا جواب دیتے ہوئے موقف اپنا یا ہے کہ عمران خان کی تحریری ہدایت کے بعد رجسٹرڈ ہونے والی دو امریکی کمپنیوں نے کوئی فنڈز غیر قانونی طور پر اکٹھے کیے ہیں تو اس کی ذمہ داری ان کمپنیوں کا انتظام سنبھالنے والے ایجنٹس پر عائد ہوتی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے امریکہ میں غیر قانونی فنڈنگ سے انکار کیا تھا ۔

رپورٹ کے مطابق ای سی پی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے اکاونٹس کی سکروٹنی کا عمل تیز کرنے کی حالیہ ہدایات کے بعد ملاقات کی جو مارچ 2018 سے جاری ہے۔تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس اس جماعت کے ایک بانی رکن اکبر ایس بابر نے نومبر 2014 میں دائر کیا تھا۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ بدھ کے اجلاس میں درخواست گزار کے وکیل سید احمد حسین شاہ نے کمیٹی کی جانب سے اپنے موکل کو پی ٹی آئی کی مالی دستاویز فراہم کرنے سے انکار پر احتجاج کیا۔ان دستاویز میں پی ٹی آئی کی 23 بینک اسٹیٹ منٹس بھی شامل ہیں جو سٹیٹ بینک کی ہدایات پر موصول ہوئی تھیں اور الیکشن کمیشن کے پاس پوشیدہ ہیں۔

سید احمد حسین شاہ کی معاونت اقبال چودھری نے کی، احمد حسین شاہ کا کہنا تھا کہ دستاویز دینے سے انکار کر کے کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے 30 مئی 2018 کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے دستاویزات اورسکروٹنی کے عمل کو خفیہ رکھنے کی درخواست کو مسترد کردیا گیا تھا۔کمیٹی کے چیئرمین نے آگاہ کیا کہ پی ٹی آئی کی بینک اسٹیٹ منٹس اور دیگر دستاویزات پی ٹی آئی کے تحفظات پر درخواست گزار کو نہیں فراہم کیے جارہے۔جس پر درخواست گزار اکبر ایس بابر نے شکایت کی کہ جن کے خلاف تفتیش کی جارہی ہو وہ ہی اس سارے عمل کا انتظام سنبھالیں تو سکروٹنی اور تحقیقات کس طرح شفاف اور آزادانہ ہوسکتی ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/14-Jan-2021/1236944?fbclid=IwAR2DiCCXirA--mOIaLN4NFoesnN4bK0XB9PYXQdqaeWcnKQaZCRBJgBqLrs


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/10/22102020/P6-Lhr-027.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/10/20102020/p6-lhe-005.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/09/27092020/p1-lhr044.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/09/22092020/P6-Lhr-038.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/09/04092020/P6-Lhr-002.jpg


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107671149&Issue=NP_LHE&Date=20200818


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/07/23072020/P6-Lhr-045.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/07/17072020/p6-lhr-034.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/07/16072020/P6-ISB-060.jpg


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107586418&Issue=NP_PEW&Date=20200714


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/06/03062020/P1-ISB-026.jpg


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107470875&Issue=NP_PEW&Date=20200530


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107279402&Issue=NP_PEW&Date=20200318


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/03/04032020/P8-Lhr-049.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/02/12022020/bp-lhe-032.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/01/14012020/P8-ISB-052.jpg


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107038267&Issue=NP_PEW&Date=20191224


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2019/12/12122019/P1-LHR042.jpg


اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی نے فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی کے سامنے 7 نکاتی سوالنامے پر جواب جمع کرا دیا جب کہ اسکروٹنی کمیٹی نے ن لیگ کے ایک صفحے پر مشتمل جواب کو ناکافی قرار دیتے ہوئے 3 دسمبر تک ڈونرز کی بمعہ شناختی کارڈ مکمل تفصیلات مانگ لیں۔

درخواست گزار پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا اربوں روپے کے معاملات پر ایک صفحے پر مشتمل جواب مذاق ہے، دونوں جماعتوں کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے، الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کی مبینہ غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کا عمل جاری ہے،الیکشن کمیشن میں مبینہ پارٹی فنڈنگ تحقیقات کی اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ڈی جی لاء کی سربراہی میں ہوا۔ ن لیگ کے وکیل جہانگیرجدون نے اسکروٹنی کمیٹی میں دلائل دیئے اور سوالنامے پر جواب جمع کروا دیا۔جواب میں ن لیگ نے دعویٰ کیا کہ ان کو غیر ملکی فنڈنگ ہوئی نہ ہی بیرون ملک کوئی خفیہ اکاؤنٹ ہے،مسلم لیگ ن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈونرز کے شناختی کارڈ جمع کر رہے ہیں،الیکشن کمیشن نے ایک دفعہ پھر مسلم لیگ ن سے مکمل تفصیلات مانگ لیں۔

پیپلزپارٹی کے وکیل شہباز کھوسہ نے بھی اسکروٹنی کمیٹی کے سوالنامہ پر جواب جمع کرا دیا،جواب میں کہا گیا امریکا میں ہماری کوئی کمپنی نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی پیپلزپارٹی کے جواب اور تفصیلات کا جائزہ لے گی،اسکروٹنی کمیٹی نے پیپلزپارٹی کے نمائندوں کو 3 دسمبر کو دوبارہ طلب کر لیا۔پی ٹی آئی ایم این اے فرخ حبیب نے کہابیرون ملک اکاونٹس، ڈونرز کی تفصیلات سمیت فنڈنگ کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا،مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے پاس تمام سوالوں کا ایک ہی جواب ہے کہ ہمارے پاس کوئی جواب نہیں،اگر کسی کے پاس شناختی کارڈز نہیں ہیں تو وہ صرف ن لیگ کے پاس نہیں ہیں،اربوں کی اشتہار جاری ہوئے،مگر جواب نہیں دیا۔

فرخ حبیب نے سوال اٹھایا کہ کیا کہیں یہ پیسہ بے نامی اکاؤنٹس سے تو نہیں آیا،مسلم لیگ ن کا ریکارڈ ابوظبی سے اونٹوں پر آئیگا۔
https://dailypakistan.com.pk/30-Nov-2019/1056799?fbclid=IwAR1u0QCf9zLm_SL71wWO18ZPO7KDH
P4XgsjeDDzo3Rh8s5j6h0-Ix8g29dU


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1106968118&Issue=NP_PEW&Date=20191130


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1106968117&Issue=NP_PEW&Date=20191130


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2019/11/29112019/P8-Lhr-038.jpg


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1106959518&Issue=NP_PEW&Date=20191127


وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو فارن فنڈنگ کیس کے حقائق عوام کے سامنے لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق عوام کو گمراہ کررہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں اٹارنی جنرل نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر ترجمانوں کو بریفنگ دی اور معاشی ٹیم کی معیشت میں حاصل کامیابیوں پر بھی ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس پر حقائق عوام کے سامنے لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو کیس کے قانونی پہلوؤں کی تفصیل سے آگاہ کیا جائے، اپوزیشن ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق عوام کو گمراہ کررہی ہے، تحریک انصاف کا دامن صاف ہے، ہم نے الیکشن کمیشن میں سب تفصیلات جمع کروائی ہیں۔

اپوزیشن کی اے پی سی پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام نے اپوزیشن کے احتجاج کو مسترد کردیا، اب اپوزیشن اپنی خفت مٹانے کے لیے اے پی سی اور احتجاج کررہی ہے، اپوزیشن عوامی حمایت کھوچکی اب 4 سال انتظار کرے، دونوں بڑی جماعتوں کے رہنماؤں نے منی لانڈرنگ سے پیسہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کل ممنوعہ فنڈنگ کیس پر پریس کانفرنس کریں گے، وفاقی وزیر اسد عمر اور فرخ حبیب کل پریس کانفرنس کریں گے جس میں فارن فنڈنگ کیس کے قانونی پہلوؤں سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔
https://www.express.pk/story/1894540/1/


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2019/11/22112019/p8-lhr022.jpg


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ ہم فارن فنڈنگ کیس سے باکل پریشان نہیں ہیں ، پریشان ان کوہونا چاہئے جنہوں نے عوام کا پیسہ لوٹ کر جائیدادیں بنائیں ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگوکرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ارسطو اپنے گریبان میں جھانکیں تو بہت سے باتیں کھل جائیں گی ۔ تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جو ہر سال اپنے آڈٹ شدہ اکاﺅنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرواتی ہے اورہم اس کاحساب دے رہے ہیں اوردیتے بھی رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نزدیک الیکشن کمیشن کسی پارٹی کا فارن فنڈنگ کیس نہیں سن سکتا ، اس حوالے سے ہم اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی گئے ہیں ، یہ ایک قانون کی تشریح ہے جوہوناباقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم فارن فنڈنگ کیس سے باکل پریشان نہیں ہیں ، پریشان ان کوہونا چاہئے جنہوں نے عوام کا پیسہ لوٹ کر جائیدادیں بنائیں ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/21-Nov-2019/1052530?fbclid=IwAR2odziZUKnNQGqSNXd4D6ymNFBxYm
qCpCtI3n4zLTSRBcQpOqD4KHrj9cw


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہاہے کہ آرٹیکل 212میں لکھا ہواہے کہ اگر الیکشن کمیشن سمجھتاہے کہ یہ پارٹی فارن فنڈنگ بیسڈ ہے تو وہ پارٹی کو کالعدم قرار دے سکتا ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی فارن فنڈنگ کیس پر 18ماہ سے کام کررہی ہے اور اس پر سارا کام مکمل ہوچکاہے ۔

کنو رمحمد دلشاد کا کہتاتھا کہ آرٹیکل 212میں لکھا ہواہے کہ اگر الیکشن کمیشن سمجھتاہے کہ یہ پارٹی فارن فنڈنگ بیسڈ ہے تو وہ پارٹی کو کالعدم قرار دے سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب سکروٹنی کمیٹی اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کردے گی تو الیکشن کمیشن اس رپورٹ کی بنیاد پر فیصلہ کردے گا ۔
https://dailypakistan.com.pk/21-Nov-2019/1052525?fbclid=IwAR2EVSV4cdR6xnSCpaOFUSX7CpMbI0i
7vhXcpaZQGGMbjWbDSk3QP3rgVqM

No comments:

Post a Comment