کرونا سے ہلاکتیں ، ویکسینیشن جاری ، دنیا میں پابندیوں پر احتجاج ::: کرونا پر سائینسی تحقیق ::: بھارتی کورونا ڈیلٹا ایشیائی ملکوں میں پھیلنے لگا ::: بھارت میں پراسرار بیماری سے 40ہزار سے زائد لوگوں کی آنکھوں کی روشنی متاثر ::: پنجاب ، ویکسین کی 38 ہزار خوراکیں ضائع ::: پاکستانی ساختہ آئی سی یو وینٹی لیٹر کو رجسٹر ::: وبا سے تعلیم متاثر - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Tuesday, 20 July 2021

کرونا سے ہلاکتیں ، ویکسینیشن جاری ، دنیا میں پابندیوں پر احتجاج ::: کرونا پر سائینسی تحقیق ::: بھارتی کورونا ڈیلٹا ایشیائی ملکوں میں پھیلنے لگا ::: بھارت میں پراسرار بیماری سے 40ہزار سے زائد لوگوں کی آنکھوں کی روشنی متاثر ::: پنجاب ، ویکسین کی 38 ہزار خوراکیں ضائع ::: پاکستانی ساختہ آئی سی یو وینٹی لیٹر کو رجسٹر ::: وبا سے تعلیم متاثر


کورونا کی تیسری لہر کے وار جاری، مہلک وائرس مزید 29 جانیں لے گیا
Published On 04 July,2021 09:11 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا کی تیسری لہر کے وار جاری، مہلک وائرس مزید 29 جانیں لے گیا، چوبیس گھنٹے کے دوران 1 ہزار 228 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 621 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 408 بتائی گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 832 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب تک ملک بھر میں 1 کروڑ 47 لاکھ 33 ہزار 30 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ وائرس سے متاثرہ 4 افراد کی حالت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تشویشناک ہو گئی، موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا مریضوں کی تعداد 1 ہزار 875 ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 46ہزار 728، سندھ میں 3لاکھ 39ہزار 962، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 38ہزار 421 اور اسلام آباد میں 82 ہزار 916 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں 27ہزار 387، آزاد کشمیر میں 20ہزار 505 اور گلگت بلتستان میں 6ہزار 394 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھرمیں کورونا سے 18 کروڑ 42 لاکھ 33 ہزار 949 افراد متاثر ہیں، وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 39 لاکھ 87 ہزار 322 ہو گئی ہے جبکہ دنیا بھر میں 16 کروڑ 86 لاکھ 9 ہزار 914 مریض کورونا کے پنجے سے نکل کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/609108_1


برازیل میں کورونا ویکسی نیشن سست ہونے پر عوام سراپا احتجاج، صدر کیخلاف نعرے بازی
Published On 04 July,2021 09:49 am

برازیلیا: (دنیا نیوز) برازیل میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل سست ہونے پر عوام سراپا احتجاج بن گئے، مختلف شہروں میں بڑے مظاہرے کئے گئے جن میں برازیلی صدر کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

برازیل میں ہزراوں افراد سڑکوں پر نکل آئے، شرکا نے پلے کارڈز اور صدر کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں، مظاہرین نے ویکسین کا عمل سست ہونے پر صدر بولسونارو پر نہ صرف سخت تنقید کی بلکہ صدر کے مواخذے کا مطالبہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ برازیل میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/609111_1


کورونا:34جاں بحق،بیرون ملک جانیوالوں کیلئے ویکسین فراہم
 4 July, 2021

کورونا وائرس سے ملک میں مزید 34 افراد جاں بحق ہوگئے اور 1400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

لاہور،اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر، نیوز ایجنسیاں) کورونا وائرس سے ملک میں مزید 34 افراد جاں بحق ہوگئے اور 1400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد32319تک پہنچ گئی ۔ادھر پنجاب میں 128 اور لاہور میں 77 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ صوبہ بھر میں مزید 6 اور لاہور میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔دریں اثنا حکومت سندھ نے کورونا کیسز میں کمی کے بعد مزید نرمی کرتے ہوئے کاروباری اوقات کار میں رات 10 بجے تک توسیع کردی جبکہ ویکسین کی مکمل خوراکیں لگوانے والے افراد کو ان ڈور کھانے کی اجازت ہوگی۔اسی طرح آؤٹ ڈور شادی اور دیگر تقریبات میں 400 افراد شامل ہوسکتے ہیں ۔ان ڈور شادیوں میں 200 سے زائد ویکسی نیٹڈ افراد کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی اور مہمانوں کا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنا لازم ہوگا۔مزارات کو ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ۔اسی طرح سینما اور تھیٹرز رات ایک بجے تک کھولنے کی اجازت بھی دی گئی ہے ۔ دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سعودی عرب یا مڈل ایسٹ جانے والے افردکیلئے فائزرویکسین دستیاب ہے ،ورکنگ ویزا اور متعلقہ درکار تمام کوائف کے حامل افراد کو فائزر ویکسین لگانے کا آغازکردیاگیاہے ۔جبکہ سیکرٹری ہیلتھ سارہ اسلم نے پنجاب بھر میں بیرون ملک جانے والے افراد کے لئے موڈرنا ویکسین فراہم کرانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے موڈرنا ویکسین کی 3 لاکھ خوراکیں محکمہ صحت پنجاب کے حوالے کر دی گئی ہیں جو بیرون ملک جانیوالے افراد کو لگائی جائیں گی ۔ اس حوالے سے سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کو امریکا سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں ملی ہیں اور یہ ویکسین ان افراد کیلئے ہے جو بیرون ممالک میں کام یا پڑھنے کیلئے سفر کرینگے ۔اس کے علاوہ چین سے بھی کورونا ویکسین کی بھاری کھیپ پاکستان پہنچنے کیلئے تیار ہے ، سائنو ویک ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں 5 جولائی کو اسلام آباد پہنچیں گی۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-07-04/1848716


ملک میں کورونا وائرس سے مزید 29 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ گزشتہ روز ایک ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 47 ہزار 832 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1228 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 962,313 ہوگئی ہے جن میں سے 907,284 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 29افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 408 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
https://www.express.pk/story/2197668/1/


کورونا وائرس کی منتقلی کے حوالے سے ہونے والی نئی تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ مالک کے بستر پر ساتھ سونے والی بلیوں میں کورونا میں متلا ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

برطانوی خبری ویب سائٹ دی مرر میں شایع ہونے والی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی Utrecht یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہےکہ بلیاں کورونا وائرس کو اپنے جسم میں محفوظ رکھتے ہوئے ممکنہ طور پر انسانوں میں اس وائرس کو منتقل کرسکتی ہیں۔

مطالعے کی سربراہی کرنے والی ڈاکٹر ایلس بروئینز کا کہنا ہے کہ کورونا مثبت والے مریضوں کو اپنے پالتو جانوروں سے دور رہنا چاہیئے کیوں کہ ان میں اس وائرس کو آگے منتقل کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ ماہرین کو خدشہ ہے کہ جانور اس وائرس کو دوبارہ انسانوں میں منتقل کرسکتے ہیں۔ اور کتوں سے زیادہ بلیوں میں اس کی اثر پذیری زیادہ ہے۔

اس تحقیق میں دو تہائی بلیوں اور 43 کتوں میں مثبت اینٹی باڈیز کا ٹیسٹ کیا گیا۔ کتوں کی نصف تعداد میں کورونا کی علامات کمزوری اور بھوک میں کمی دیکھی گئی، جب کہ کچھ جانوروں میں کھانسی اور اسہال کی علامات پائی گئیں۔ کووڈ والی 40 فیصد بلیوں میں سانس لینے میں مشکلات اور ناک بہنے کی علامات سامنے آئیں جب کہ ان میں سے تین کی حالت تشویش ناک تھی۔

اس بارے میں ڈاکٹر ایلس بروئنز کا کہنا ہے کہ ’ ہمیں اس بات پر تحفظات نہیں ہیں کہ جانوروں میں کووڈ-19 کی علامات ہیں یا نہیں، لیکن ہمیں زیادہ تحفظات یہ ہیں کہ یہ پالتو جانور وائرس کو اپنے جسم میں محفوظ کر کے دوبارہ انسانی آبادی میں منتقل کرنے کا ممکنہ خطرہ بن سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ کینیڈا کے شہراونٹاریومیں حال ہی میں اسی نوعیت کا ایک مطالعہ کیا گیا تھا، جس سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ مالک کے بسترپرساتھ سونے والی بلیوں میں کورونا میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ تھے۔
https://www.express.pk/story/2197643/9812/



بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو فائزر ویکسین لگنا شروع، کہاں سے لگوائی جاسکتی ہے؟ بڑی خوشخبری
Jul 04, 2021 | 17:55:PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو فائزر ویکسین لگنے کی خوشخبری سنادی۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سعودی عرب یا مڈل ایسٹ جانے والے افراد کیلئے فائزر ویکسین دستیاب ہے۔ ورکنگ ویزہ اور متعلقہ درکار تمام کوائف کے حامل افراد کو فائزر ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فائزر ویکسین لگوانے کے لئے لاہور میں میو ہسپتال، راولپنڈی میں ہولی فیملی ہسپتال، ملتان میں نشتر ہسپتال اور فیصل آباد میں الائیڈ ہسپتال جاسکتے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق مذکورہ بالا تمام سرکاری ہسپتالوں میں فائزر ویکسین کی وافرخوراکیں پہنچادی گئی ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/04-Jul-2021/1311370?fbclid=IwAR3OVrUdm-2BVkQPiz8opMEnLLvm9I5MdCIiYP-IOch2kkIyH_t86hKLADs



بھارتی کورونا ڈیلٹا ایشیائی ملکوں میں پھیلنے لگا، انڈونیشیا میں ایمرجنسی نافذ
 3 July, 2021

بھارت سے ظاہر ہونیوالی کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا ایشیائی ممالک میں تیزی سے پھیلنے لگی

سڈنی (اے پی پی) آسڑیلیااور جنوبی کوریا میں رواں ہفتے کے دوران ڈیلٹا کورونا کے ریکارڈ کیسز کی نشاندہی کے بعد پابندیا ں مزید سخت جبکہ انڈونیشیا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق سخت احتیاطی تدابیر کے باوجود تیزی سے پھیلنے والا نیا کورونا وائرس ڈیلٹا 100 سے زائد ملکوں تک پہنچ گیا ہے ، جاپان میں بھی اس کی نشاندہی ہو چکی ہے جہاں اولمپک کھیل شروع ہونے ہیں ۔آسٹریلوی دارالحکومت سڈنی میں ڈیلٹا وائرس کے 200 سے زائد کیسز رپورٹ ہونے کے بعد 2 ہفتے کا لاک ڈاؤن کر دیا گیا ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-03/1848452


خیبرپختونخوا میں اسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین کی کمی کے باعث بیرون ممالک جانے والے افراد کی مشکلات تاحال برقرار ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں اسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین کی کمی کے باعث بیرون ممالک جانے والے افراد کی مشکلات تاحال برقرار ہیں، صوبے میں دونوں ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث گزشتہ روز کسی بھی شہری کو اسٹرازینیکا کی پہلی یا دوسری ڈوز نہیں لگائی گئی ہے۔

اس حوالے سے بیرون ملک جانے والے شہریوں کی بڑی تعداد کی دونوں ویکسین کی عدم فراہمی پر شکایات سامنے آرہی ہیں۔ جبکہ کئی اضلاع میں شہریوں کا احتجاج بھی سامنے آیا ہے۔محکمہ صحت دونوں ویکسین کی مکمل فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے تاحال اقدامات نہ کرسکا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ صوبے کے بیشتر اسپتالوں و دیگر ویکسی نیشن سنٹرز پر یہ دونوں ویکسین ناپید تھیں۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے ذرائع کے مطابق فائزر ویکسین کی کمی کے باعث صرف 131 افراد کو فائزر ویکسین لگائی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے اعلی افسران کے مطابق اس صورتحال کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو آگاہ کردیا گیا ہے۔جلد ہی اس سلسلے میں اقدامات کئے جائیں گے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں گزشتہ روز مجموعی طور پر 62 ہزار 387 افراد کو مختلف اقسام کی ویکسین لگائی گئی۔

گزشتہ روز ایک ہزار 123 افراد کو سائنو فارم کی پہلی جبکہ 208 افراد کو دوسری خوراک دی گئی۔ اب تک5 لاکھ 52 ہزار 698 شہری سائنو فارم کی پہلی اور 2 لاکھ 60 ہزار 426 شہری دوسری ڈوزلے چکے ہیں، گزشتہ روز 50 ہزار 928 شہریوں کو سائنو ویک کی پہلی اور 5 ہزار 486 افراد کو دوسری ڈوز لگائی گئی۔ سائنو ویک کی اب تک پہلی ڈوز لگوانے والے شہریوں کی تعداد 10 لاکھ 75 ہزار 837 تک پہنچ گئی ہے۔ صوبے میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 10ہزار 559 شہری سائنو ویک کی دوسری خوراک لے چکے ہیں۔ اسی طرح پاک ویک نامی ویکسین گزشتہ روز 1ہزار 610 افراد کو پہلی ڈوز لگائی گئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 8 ہزار 159 عام شہریوں کو پاک ویک لگائی جا چکی ہے۔
https://www.express.pk/story/2197483/1/


لاہور ایکسپو:ایسٹرازینیکا کیلئے رشوت ، 3ویکسی نیٹر گرفتار
 3 July, 2021

ایکسپو سینٹر لاہور میں تین ویکسی نیٹر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لئے گئے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمے میں بیرون ملک جانے والوں سے ایسٹرا زینیکاویکسین لگوانے کیلئے چار چار ہزار روپے رشوت وصول کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ،مقدمہ کسی ڈاکٹر یا آفیسر کے بجائے شفٹ انچارج بیلدار رانا نوید کی مدعیت میں درج کروایا گیا ہے ، ایف آئی آر میں ویکسی نیٹر ریحان، محمد شاہزیب اور ذیشان کو نامزد کیا گیا ہے ۔



انڈونیشیاءکا بھی شہریوں کو مرغی دینے کا اعلان لیکن اس کیلئے کرنا کیا ہوگا؟ پاکستانی ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگے
Jul 03, 2021 | 17:41:PM

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی ویکسین کے متعلق دنیامیں پھیلی بے بنیاد افواہوں کی وجہ کئی لوگ ویکسین لگوانے سے گریز کر رہے ہیں۔چنانچہ ہر ملک میں لوگوں کو ویکسین لگوانے پر مجبور کرنے کے لیے کئی طرح کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ کہیں ویکسین نہ لگوانے والوں کی تنخواہیں بند کی جا رہی ہیں، کہیں سم کارڈ بلاک کیے جا رہے ہیں اور کئی جرمانے اور دیگر سزائیں مقرر کی جا رہی ہیں تاہم آپ کو یہ سن کر خوشگوار حیرت ہو گی کہ انڈونیشیاءمیں لوگوں کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دینے کے لیے انہیں مرغیاں دینے کا لالچ دیا جا رہا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق انڈونیشیاءمیں بھی لوگ، بالخصوص عمر رسیدہ افراد ویکسین لگوانے سے خوفزدہ ہیں، جن کے لیے اعلان کیا گیا ہے کہ جو شخص ویکسین لگوائے گا اسے ایک زندہ مرغی انعام میں دی جائے گی۔ انڈونیشیائی حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین لگانے کی مہم میں عوام کی دلچسپی بہت کم ہے، جس کی وجہ سے انہیں یہ لالچ دیا جا رہا ہے۔ ملک کا طبی عملہ دوردراز علاقوں میں جا کر لوگوں کو کورونا ویکسین لگا رہا ہے اور ان میں مرغیاں تقسیم کر رہا ہے۔

حکام کے مطابق لوگوں کی ویکسین لگوانے میں دلچسپی اس قدر کم ہے کہ ابھی تک صرف پانچ فیصد لوگوں کو ہی ویکسین لگائی جا سکی ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/03-Jul-2021/1310991?fbclid=IwAR29VUK3hvPS9LjvWLqtSMuE9_EDrLbeOhgWfaZRTTjux35a4AzxdDpOmvQ


بھارت میں پراسرار بیماری سے 40ہزار سے زائد لوگوں کی آنکھوں کی روشنی متاثر
Jul 03, 2021 | 15:35:PM

نئی دہلی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں بلیک فنگس نامی پر اسرار بیماری سے لوگوں کی آنکھوں کی روشنی جانے لگی ، متعدد افراد اندھے ہو چکے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک 40ہزار سے زائد افراد بلیک فنگس سے متاثر ہو چکے ہیں ، بلیک فنگس سے ناک پر کالا پن ہو جاتا ہے اور بینائی دھندلی یا دوہری ہو جاتی ہے ، اس سے کھانسی کیساتھ خون بھی آتا ہے ۔

بھارتی ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد بلیک فنگس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں کیوں کورونا کے باعث متاثرین کی قوت مدافعت بہت ہی کم ہو جاتی ہے ۔
https://dailypakistan.com.pk/03-Jul-2021/1310977?fbclid=IwAR0GcMmH-Uwvrukuw4EDCUFsZU2KDq2UoyzhqYm8S2xgV8s6Yf_KfZrLjlg


امریکی موڈرنا ویکسین بھی آگئی، اتنی خوراکیں پہنچ گئیں کہ پاکستانی خوشی سے اچھل پڑیں گے
Jul 02, 2021 | 22:21:PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کی تیار کردہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔ یہ ویکسین پاکستان کے لوگوں کو کوویکس بین الاقوامی ویکسین ترسیل اتحاد، یونیسف اور حکومت پاکستان کے اشتراک سےفراہم کی جا رہی ہے۔

موڈرنا کی 25 لاکھ خوراکیں عالمی ادارہ صحت کے پروگرام "کوویکس" کا حصہ ہیں۔ اس پروگرام کے تحت امریکہ کورونا ویکسین کی مجموعی طور پر آٹھ کروڑ خوراکیں تقسیم کرے گا۔

اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد کورونا کے سدباب کے لیے بین الاقوامی سطح پر برابری کی بنیاد پر محفوظ اور موثر ویکسین تک عوامی رسائی کو ممکن بنانا ہے۔

اس موقع پر امریکی سفارتخانہ کی ناظم الامور اینجیلا پی ایگلر نے کہا کہ پاکستان میں متعین امریکی سفارتی مشن کو یہ محفوظ اور موثر ویکسین پاکستان کے شہریوں میں تقسیم کرنے پر خوشی ہے۔ اس ویکسین کے استعمال سے پاکستان میں انسانی جانوں کے تحفظ اور ملک کو اُس بحران سے نکلنے میں مدد میسر ہوگی جس کی وجہ سے ہمارے دونوں ممالک میں کئی خاندان اور برادریوں نے تباہی کا سامنا کیا ہے۔ ان ٹیکوں سے مستفید ہونے کے بعد عوام معاشی اور سماجی تعلقات کو بحال کرپائیں گے جس کے ہم سب خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ حکومت پاکستان اور بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان جاری تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے جس کے سبب ویکسین کی ترسیل کے کام کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ٹیکوں کی ان تازہ کھیپ کے علاہ ریاستہائے متحدہ امریکہ نے حکومت پاکستان کے ساتھ مالی تعاون کرتے ہوئےوبا میں مدد کے لیئے پانچ کروڑڈالر علیحدہ فراہم کیے ہیں۔ وباء پھوٹنے کے اوائل ہی سےدونوں ملکوں نے مرض کے انسداد اور اُس کی روک، متاثرین کی دیکھ بھال، لیبارٹری تشخیص میں وسعت، بیماری کے تعاقب، تمام اضلاع میں متاثرین کی نگرانی اور صف اول کے حفظان صحت کارکنوں کے تحفظ کی خاطر مل جُل کر اقدامات اُٹھائے ہیں۔اس کے علاوہ امریکہ نے دنیا کے بانوے غریب اور کم آمدنی والے ممالک میں انسداد کرونا وائرس وباء کی ویکسین کی خریداری اور ترسیل کے لیے کوویکس کو چار ارب ڈالر کے عطیات دینے کا عزم کیا ہوا ہے۔ یہ قدم خطرات سے دوچار آبادیوں بشمول صف اول کے صحت کارکنوں تک مساوی بنیادوں پر ویکسین کی رسائی ممکن بنانے کا باعث بن رہا ہے۔ مئی میں بھی پاکستان کو ایسٹرا زینکا ویکسین کی بارہ لاکھ خوراکیں کوویکس کے توسط سے مہیا کی گئی تھیں۔
https://dailypakistan.com.pk/02-Jul-2021/1310587?fbclid=IwAR2FxqT8r5NkvwGjNqmaUKKWJNFokf3wUSLCH-RnmaDxpQzl6sV2S-Neprg


مکہ میں کورونا آئیسولیشن کی خلاف ورزی پر 91 افراد گرفتار
Jul 02, 2021 | 14:32:PM

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) مکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی جانب سے قرنطینہ (آئیسولیشن) کی خلاف ورزی پر 91 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
جیو نیوز کے مطابق
مکہ کی صوبائی پولیس کے ترجمان کے مطابق زیرحراست افراد میں بیرون ملک سے پہنچنے والے مسافر بھی شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ زیرحراست افرادنےکوروناکی تصدیق کےباوجود آئیسولیشن کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے اور قانون کے مطابق انہیں سزا بھی دی جائے گی۔
https://dailypakistan.com.pk/02-Jul-2021/1310513?fbclid=IwAR29hpH3kVBfmsvcESecPbvjyKZ5Gx5Cw6OUpzVCKMOUfG4jCAaA0JyIsxU


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108465762&Issue=NP_PEW&Date=20210702



ملک بھر سے آئے طلبا کی بڑی تعداد نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلباء کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا۔

طلبہ کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آن لائن پڑھایا گیا جس کی وجہ سے تیاری نہیں ہوئی، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ہمارا مطالبہ تسلیم کریں یا استعفی دیں۔

اس موقع پر کسی بھی ناخوش گوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ تعینات رہی۔ پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے متعدد طلباء کو حراست میں لے لیا۔
https://www.express.pk/story/2196742/1/


پنجاب:مناسب ٹمپریچر نہ ملنے پر کورونا ویکسین کی 38 ہزار خوراکیں ضائع:ذرائع 2 July, 2021

پنجاب میں کورونا سے بچائوکی 38ہزار ویکسین خوراکیں ضائع ہونے کا انکشاف ہوا۔ ذرائع کے مطابق مناسب ٹمپریچر نہ ملنے پر لاہور میں سب سے زیادہ 3000 کے قریب ویکسین کی خوراکیں ضائع کی گئیں

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب میں کورونا سے بچائوکی 38ہزار ویکسین خوراکیں ضائع ہونے کا انکشاف ہوا۔ ذرائع کے مطابق مناسب ٹمپریچر نہ ملنے پر لاہور میں سب سے زیادہ 3000 کے قریب ویکسین کی خوراکیں ضائع کی گئیں۔ اس کے علاوہ بہاولپور، بہاولنگر،بھکر، چکوال، فیصل آباد ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد،جھنگ،جہلم اور قصور ، میانوالی، ملتان، راولپنڈی،ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ میں ایک، ایک ہزار سے زائد خوراکیں ضائع کی گئیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سفارشی ویکسین لگانے سے بھی ہزاروں خوراکیں ضائع ہوئیں۔اس حوالے سے ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ٹمپریچر کی وجہ سے 38ہزار ویکسین خوراکیں ضائع ہونے کی خبر بے بنیاد ہے ۔ ویسٹیج کے اعدادوشمار کو حقیقت کے بر عکس پیش کیا گیا ہے ۔ جن اعدادوشمار کا ذکر ہے وہ معمول کی ویسٹیج کے کل نمبرز ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر این سی او سی کو بھیجے جاتے ہیں۔ ابھی تک پنجاب میں 86لاکھ دو ہزار چھ سو چوبیس افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے جس کی کل ویسٹیج 38557 ہے اور یہ شرح 0.37 فیصد رہی ہے ، جو کہ معمول کی ویسٹیج سے بھی کم ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-07-02/1847725


کورونا:مزید40افرادجاں بحق،5روزبعدپھرایک ہزار سے زائدنئے مریض
 2 July, 2021

کورونا وائرس سے ملک میں مزید 40 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد22321 تک پہنچ گئی

اسلام آباد،لاہور(اپنے سٹاف رپورٹرسے ،صباح نیوز)کورونا وائرس سے ملک میں مزید 40 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد22321 تک پہنچ گئی جبکہ 5 روز بعد پھر ایک ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ این سی او سی نے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا کے 1037 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تاہم ملک میں 9 لاکھ 4 ہزار 320 مریض مکمل طور پر صحت یاب بھی ہوچکے ہیں اور فعال کیسز کی تعداد 31767 تک پہنچ گئی جبکہ تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد 1844 ہے ۔ دوسری جانب اب تک ایک کروڑ 29 لاکھ 38 ہزار721 افراد کو کورونا وائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے اور 30 لاکھ 32 ہزار 920 افراد کو مکمل ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-07-02/1847705


برطانوی سائنسدانوں نے مختلف بیماریوں کی ایسی 200 منظور شدہ دوائیں شناخت کرلی ہیں جنہیں ناول کورونا وائرس (سارس کوو 2) سے پیدا ہونے والی بیماری ’’کووِڈ 19‘‘ کا علاج بھی کرسکتی ہیں۔

ان میں سے 40 ادویہ پہلے ہی کووِڈ 19 کے خلاف آزمائش کے مرحلے پر ہیں جبکہ 160 دوائیں پہلی بار کورونا وائرس کے ممکنہ علاج کے طور پر سامنے آئی ہیں۔

کیمبرج یونیورسٹی، برطانیہ کے ماہرین نے یہ دریافت ’’کمپیوٹیشنل بائیالوجی‘‘ اور ’’مصنوعی ذہانت‘‘ سے ایک ساتھ استفادہ کرتے ہوئے کی ہے۔

واضح رہے کہ کمپیوٹیشنل بائیالوجی (حسابی حیاتیات) میں کمپیوٹر سائنس کے مختلف طریقے اور تکنیکیں استعمال کرتے ہوئے حیاتیات اور طب کے میدانوں میں تحقیق کی جاتی ہے۔

دوسری جانب مصنوعی ذہانت کے تحت ایسے الگورتھم وضع کیے جاتے ہیں جو کسی کمپیوٹر پروگرام/ سافٹ ویئر کو خودکار طور پر اپنا کام کرنے اور ازخود سیکھنے کے قابل بناتے ہیں۔

کمپیوٹیشنل بائیالوجی اور مصنوعی ذہانت کا ایک ساتھ استعمال کرتے ہوئے سائنسدانوں نے کورونا وائرس انفیکشن کے دوران عمل کرنے والے تمام پروٹینز کا ایک بھرپور اور جامع نقشہ تیار کیا۔ ان میں وہ پروٹین بھی شامل تھے جو کورونا وائرس کو خلیے کے اندر داخل ہونے میں مدد دیتے ہیں، اور وہ پروٹین بھی تھے جو کورونا وائرس سے متاثر ہوجانے کے بعد بنتے ہیں۔

ہزاروں پروٹین شناخت کرنے کے علاوہ، اس تحقیق میں سائنسدانوں نے وہ حیاتی کیمیائی راستے (بایوکیمیکل پاتھ ویز) بھی معلوم کیے جن پر عمل کرتے ہوئے یہ پروٹین اپنا اثر دکھاتے ہیں یا انسانی جسم کو متاثر کرتے ہیں۔

سب سے آخری مرحلے میں یہ سلسلہ مزید آگے بڑھاتے ہوئے، مختلف امراض کے علاج کےلیے منظور شدہ، تقریباً 2000 دواؤں کا کمپیوٹرائزڈ تجزیہ کیا گیا اور معلوم کیا گیا کہ ان میں سے کونسی دوائیں کورونا وائرس سے متعلق پروٹینز کی عمل پذیری میں رکاوٹ ڈال کر کورونا وائرس کے علاج میں مدد دے سکتی ہیں۔

تفصیلی تجزیئے کے بعد کمپیوٹر پروگرام نے ان میں سے 200 دوائیں شناخت کیں جو کورونا وائرس کے علاج میں بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔ ان میں سے 40 دواؤں کو پہلے ہی کورونا وائرس کے خلاف آزمایا جارہا ہے جبکہ مزید 160 دواؤں کا اس سے پہلے کورونا وائرس کے علاج سے کوئی تعلق سامنے نہیں آیا تھا۔

عملی نقطہ نگاہ سے جب ان میں سے بھی مؤثر ترین ادویہ تلاش کی گئیں تو کمپیوٹرائزڈ ماڈل میں دو ’’بہترین امیدوار‘‘ دوائیں سامنے آئیں جن میں سے ایک ملیریا کی اور دوسری گٹھیا کی دوا ہے۔

یہ تحقیق، جو ریسرچ جرنل ’’سائنس ایڈوانسز‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہے، اگرچہ موجودہ/ دستیاب دواؤں سے کووِڈ 19 کے علاج پر مرکوز ہے لیکن مستقبل میں دوسری بیماریوں کے بہتر، کم خرچ اور مؤثر علاج کی تلاش میں بھی استعمال کی جاسکے گی۔
https://www.express.pk/story/2196688/9812/



ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ پاکستانی ساختہ آئی سی یو وینٹی لیٹر ( پاک وینٹ) کو رجسٹر کردیا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان(ڈریپ) نے مقامی طور پر تیار کردہ پاکستانی ساختہ آئی سی یو وینٹی لیٹر ( پاک وینٹ) کو رجسٹریشن سرٹفکیٹ جاری کردیا 
ڈریپ کے جاری کردہ سرٹیفیکیٹ کے مطابق پاک وینٹ نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائنٹیفک کمیشن نے تیار کیا ہے۔ جو کہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل مریضوں کے لیے ہے۔ پاک وینٹ وینٹی لیٹر کی سروس لائف دس سال ہے۔

ڈریپ سرٹفیکیٹ کے مطابق پاک ویینٹ کی رجسٹریشن آئندہ پانچ سال کے لیے موثر ہے۔
https://www.express.pk/story/2196409/1/


وفاقی نظامت تعلیمات نے بارہ روز کے لیے گرمیوں کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈائریکٹر اکیڈمک سعدیہ عدنان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے اٹھارہ جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔ دو اگست کو تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو جائیں گی۔

پروموشن پالیسی بھی جاری کر دی گئی ہے جس میں پہلی سے ساتویں کلاسز کو بغیر امتحان پاس کرنے کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ ادارے میں ہی طلباء کی چار اسسمنٹ لی جائیں جن کا ریکارڈ محفوظ رکھا جائے۔

پالیسی میں کہا گیا ہے کہ اسسمنٹ کا نتیجہ جو بھی ہوکسی بھی طالب علم کو فیل نہیں کیا جائے گا۔ پروموشن پالیسی میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں صرف طلباء کو دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق چھٹیوں کے دوران اساتذہ کو نئے یکساں سلیبس کی ٹریننگ دی جائے گی۔

تعلیمی حلقوں نے پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی میں تعلیمی ادارے کھولنا سمجھ سے بالا تر فیصلہ ہے، بارہ روز کی چھٹیوں میں ہی عید الاضحی کی تعطیلات بھی شامل ہیں۔
https://www.express.pk/story/2195840/1/\


فیس ماسک نہ پہننے پر آسٹریلوی نائب وزیر اعظم کو 200 ڈالر جرمانہ 30 June, 2021

آسٹریلوی نائب وزیر اعظم بارنا بی جوائس کو فیس ماسک نہ پہننے پر 200 ڈالر جرمانہ کیا گیا
کینبرا (اے پی پی) چینی خبر رساں ادارے کے مطابق بارنا بی جوائس نے بتایا کہ وہ سٹیشن پر گاڑی میں پٹرول ڈلوانے گئے تھے کیونکہ انہیں ائیر پورٹ جاناتھا اور 30 سکینڈ کے اند رانہیں فیس ماسک نہ پہننے پر 200 آسٹریلوی ڈالر جرمانہ کیا گیا ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-30/1846781


ملک بھرمیں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق، کیسز کی شرح 2فیصد سے کم
Jun 30, 2021 | 09:30:AM


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 979 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 1.78فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی اوسی) کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 57 ہزار 371 ہوگئی ہے جبکہ وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 281 ہوگئی۔ ملک میں کورونا فعال کیسزکی تعداد 31 ہزار606 ہے جبکہ 1 ہزار 8 سو 71 کورونا مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد تین لاکھ 46 ہزار 180، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار951، سندھ میں تین لاکھ 37 ہزار 52، بلوچستان میں 27 ہزار 245، اسلام آباد میں 82 ہزار652، آزاد کشمیر میں 20 ہزار 293 اور گلگت بلتستان میں چھ ہزار 98 ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/30-Jun-2021/1309526?fbclid=IwAR3rv8JBlr6qNOVfziIIkDE4zWGRgllt_CQpuPlNANKX0urRc5RlSD98Ak4


کورونا ویکسی نیشن ٹیم پر ڈنڈوں سے حملہ
Jun 28, 2021 | 20:47:PM

بھوپال (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا کے خاتمے کیلئے ویکسی نیشن مہم جاری ہے تو ایسے میں ویکسین کے خاتمے کیلئے بھی ناسمجھ لوگ ڈنڈے اٹھا کر میدانِ عمل میں نکلے ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی دارالحکومت بھوپال کے نواحی گاؤں اومکارا سیونیا میں کورونا ویکسی نیشن ٹیم پہنچی اور کئی لوگوں کو ویکسین کے ٹیکے لگائے۔ ایسے میں پریم سنگھ وشوکر نامی شخص نے آکر ٹیم کو گاؤں سے جانے کیلئے کہا لیکن جب ٹیم نے انکار کیا تو اس نے ڈنڈے سے حملہ کردیا۔ "جہالت" کا ڈنڈا گھوما تو دو نرسیں بال بال بچیں لیکن ویکسی نیشن کا سامان ٹوٹ پھوٹ گیا۔

ویکسی نیشن ٹیم کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں ویکسی نیشن مہم کے ارکان پر حملے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ، اس طرح کے واقعات اجین ، کھنڈوا اور جھبوا سمیت مختلف جگہوں پر پیش آچکے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/28-Jun-2021/1308647?fbclid=IwAR0pXbCrcCGn5WVJNMvrC5-4E2Bspcn7YRDpZTeXAKNxRb6cp8W6Rl86bGE


کورونا سے مزید20اموات ، یکم جولائی سے رات10بجے تک کاروبار کی اجازت،تعلیمی اداروں میں گرما کی تعطیلات کافیصلہ آج متوقع
منگل 29 جون 2021ء

اسلا م آباد ،لاہور (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا نے پاکستان میں مزید20افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد 22231ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.05فیصد رہی، کوروناکے 914نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیسز کی تعداد 32225ہو گئی۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں یکم جولائی سے ملک بھرمیں سینماہالزکھولنے اورکاروباری مراکزکے اوقات رات10بجے تک کرنے کافیصلہ کرلیا گیا۔سینماہالز رات 1بجے تک کھلے رہ سکیں گے ،صرف ویکسین لگوانے والے افرادہی فلم دیکھ سکیں گے ۔پٹرول پمپ، میڈیکل سٹورسمیت ضروریات کے اہم کاروبار24گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔آوٹ ڈورڈائن اِن کی اجازت ہوگی جبکہ ان ڈور پر 50 فیصد کی پابندی عائد ہوگی۔صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی ان ڈور ڈائن اِن کی سہولت حاصل کر سکیں گے ۔ہوٹلزاور ریسٹورنٹس انتظامیہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کالائحہ عمل بنائے گی۔ آئوٹ ڈور شادی تقریب میں 400 افرادتک اور200تک ویکسینیٹڈ افراد ان ڈور شادیوں میں شریک ہوسکیں گے ۔ مزارات کھلنے کی اجازت ہوگی،ثقافتی، مذہبی اوردیگر اجتماعات پرپابندی برقراررکھنے کافیصلہ کیا گیا۔پبلک ٹرانسپورٹ70 فیصد کی گنجائش کیساتھ جاری رکھنے ،تفریحی مقامات، سوئمنگ پول کو 50 فیصدکی گنجائش کیساتھ کھلنے کی اجازت ہوگی۔تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی چھٹیوں کے حوالے سے فیصلے صوبے کرینگے ۔علاوہ ازیں این سی او سی نے 18 جولائی سے یکم اگست تک ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز دیدی،تاہم تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی چھٹیوں کے حوالے سے فیصلے صوبے کرینگے جبکہ پنجاب حکومت نے اس سے اختلاف کیا اور کہا کہ تعطیلات 2 جولائی سے 2 اگست تک ایک ماہ کیلئے دی جائی۔ این سی او سی کی تعلیمی کانفرنس آج ہو گی جس میں وزرائے تعلیم شرکت کرینگے ، آئندہ امتحانات اور موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق حتمی فیصلے کا امکان ہے ۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صوبہ میں کورونا کے 104نئے کیس سامنے آگئے اورمزید8مریضوں کی جان چلی گئی ، لاہور میں مزید 5 اموات ہوئیں۔ لاہور میں 55, راولپنڈی25اورفیصل آبادمیں5کیس رپورٹ ہوئے ۔ ادھرسندھ بھر کے مزارات زائرین کیلئے کھول دیئے گئے ، تاہم لنگر پر بدستورپابندی ہے ۔تمام انڈور جم، سوئمنگ پول اور تفریحی پارکس بھی کھول دیئے گئے ۔دنیا بھرمیں ہلاکتیں 39لاکھ43ہزارسے زائد ہو گئیں۔جنوبی افریقہ کے صدر نے ملک میں سخت لاک ڈائون اور ہجوم والی تقریبات پرپابندی کااعلان کردیا۔رات کے کرفیو میں بھی ایک گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا ۔ بنگلہ دیش بھرمیں بھی 7دنوں کیلئے لاک ڈائون کا فیصلہ کر لیاگیا جبکہ ڈھاکہ میں لاک ڈاؤن پر دیگر علاقوں سے آئے ہزاروں مزدور اور نوکری پیشہ افراد محصور ہو گئے ۔سعودی عرب میں یکم اگست سے مارکیٹوں اوردفاتر جانے کیلئے ویکسی نیشن بنیادی شرط ہوگی۔ بیرون ملک سے آنیوالوں کیلئے قرنطینہ کی پابندی لازم ہوگی۔ غیرملکیوں نے قواعد پر عمل نہ کیا تو 2 لاکھ ریال جرمانہ اور 2 سال قید کی سزاہوسکتی۔ علاوہ ازیں سعودیہ میں 12 سے 18 سال کی عمر کے افراد کوفائزر ویکسین لگانے کا آغازکردیاگیا۔ ترکی میں یکم جولائی سے کورونا لاک ڈاؤن ختم اور پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا گیا۔کورونا کی بھارتی قسم نے پورے آسٹریلیاکو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،سڈنی، نیو سائوتھ ویلز اور دیگر حصوں میں سخت لاک ڈائون لگا دیا گیا۔برطانوی مسلح افواج کے سربراہ چیف آف دی ڈیفنس سٹاف جنرل سر نک کارٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد برطانیہ کی بحریہ، فضائیہ اور سٹریٹجک کمانڈ کے سربراہان اور وزیر دفاع نے بھی خود کو احتیاطی طور پر قرنطینہ کر لیا ۔برطانیہ کے نئے وزیر صحت ساجد جاوید نے کہا ہے کہ 19جولائی کو تمام کورونا پابندیاں اٹھا لی جائینگی ۔ ماہرین کے مطابق برطانیہ میں مہلک وبا کے بعد تعلیمی سلسلہ کی بحالی پر ایک لاکھ سے زائد بچے سکول واپس نہیں آئے ۔
https://www.roznama92news.com/%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D8%B2%DB%8C%D8%AF20%D8%A7%D9%85%D9%88%D8%A7%D8%AA-%D8%A7%D8%AC%D8%A7%D8%B2%D8%AA%D9%85%D8%A7-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D8%B9%D8%B7%D8%A7%D8%AA%D8%B9


مودی سرکار کورونا میں شہریوں کی جانیں بچانے میں ناکام رہی: نیویارک ٹائمز
منگل 29 جون 2021ء

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے قراردیا ہے کہ بھارت میں مودی سرکار کورونا میں اپنے شہریوں کی جانیں بچانے میں ناکام رہی ۔ اپنی ایک رپورٹ میں اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ مودی حکومت کو معلوم تھاکہ بھارت میں آکسیجن کی قلت ہوگی لیکن اسکے باوجود کوئی بندوبست کیا گیا نہ کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے گئے ۔بھارت میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بہت زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ مودی حکومت نے آکسیجن فراہمی ریاستوں پر چھوڑ دی، لوگ مررہے تھے ، مودی حکومت نے ہسپتالوں اور اپنے شہریو ں کی کوئی مدد نہیں کی۔ اخبار نے مزید لکھا ہے کہ لوگ مرتے رہے اورریاستیں آکسیجن اورضبط ٹینکرز پر جھگڑتی رہیں۔ بھار ت میں کورونا کے بعد اب ویکسین کی قلت کا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے ۔ بھارت میں کورونا کی تیسری لہر بھی آسکتی ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D9%88%D8%AF%DB%8C-%D8%B3%D8%B1%DA%A9%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%86%D8%A7%DA%A9%D9%85%D8%B2


آسٹریلیا میں کورونا کی بھارتی قسم نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آسٹریلوی وزیر اعظم کی کورونا کی نئی لہر سے نمٹے کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے قومی سربراہوں کے ساتھ ہنگامی اجلاس۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سڈنی میں کورونا کے انتہائی تیزی سے پھیلنے والے ڈیلٹا ویئریئنٹ (کورونا کی بھارتی قسم) نے اپنے پنجے گاڑ دیے ہیں اور اب تک اس کے 128 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

سڈنی کےعلاوہ کوئنزلینڈ اورمغربی آسٹریلیا میں بھی ڈیلٹا ویریئنٹ کے کیسز ریکارڈ ہورہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی حکام نے اسے ’ نازک صورتحال ‘ قرار دیتے ہوئے لاک ڈاؤن اور سرحدیں بند کرکے کیسز کی تعداد کو کم رکھنےکی کوشش کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس ہنگامی میٹنگ میں قرنطینہ کے نئے قواعد اور ویکسین نیشن کو ہر کسی کے لیے لازم قرار دینے جیسے اہم اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ اتنے مہینوں میں یہ پہلی بار ہے جب ملک کے مختلف حصوں سے ایک وقت میں کورونا کے اتنے کیسز سامنے آئے ہیں۔

آسٹریلیا کے رکن پارلیمنٹ جوش فرائیڈین برگ نے کووڈ-19 رسپانس کمیٹی کے اجلاس کے بعد اے بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں سمجھتا ہوں کہ ہم کورونا کی نئی اور زیادہ خطرناک قسم کے ساتھ اس وبا کے نئے دور میں داخل ہورہے ہیں‘ کورونا انفیکشن میں اضافے کے بعد بروقت سڈنی اور ڈارون میں لاک ڈاؤن اور چاروں ریاستوں میں پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں ہیں۔

نیو ساؤتھ ویلز کی پریمیئر گلیڈیز برجیکلائین کا کہنا ہے ان کی ریاست میں ڈیلٹا ویئریئنٹ کے 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ گزشتہ روز 30 کیسز سامنے آئے تھے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 59 ہزار افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس کے بعد نیو ساؤتھ ویلز کی ریاستی حکومت نے گریٹر سڈنی، بلیو ماؤنٹین، سینٹرل کاسٹ اور وولون گونگ میں مزید دو ہفتوں کے لیے سخت لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہےتاہم سڈنی میں صورت حال زیادہ باعث تشویش ہے جہاں 50 لاکھ رہائشی گھروں پر رہ کر کام کر رہے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2195545/10/


خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں علاج کرانا ہے تو یہ والی شرط پوری کرنا ہوگی
Jun 29, 2021 | 10:08:AM

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں علاج کرانا ہے تو حکومت کی نئی شرط کو پورا کرنا ہوگا ، محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔

پشاور انتظامیہ کی جانب سے تیمار دار کے پاس بھی کورونا ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ لازم قرار دے دیا گیا ، مریضوں کو علاج کے سلسلے میں کورونا ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 37ہزار831 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے، دس ہزار 740 کورونا وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے جبکہ ایک لاکھ 31ہزار 698افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔ صوبے میں ایک ہزار822 ایکٹو کیسز ہیں ۔
https://dailypakistan.com.pk/29-Jun-2021/1309027?fbclid=IwAR0nziYI0lxVh-SFs76kH6RefBlUynkadaYjRgge43J04zDfeen3sFhmX-E


کورونا سے مزید23اموات، بین الاقوامی پروازیں مرحلہ وار بحال کرنیکا فیصلہ
پیر 28 جون 2021ء

لاہور،اسلام آباد، کراچی، واشنگٹن (جنرل رپورٹر ، خبر نگار خصوصی،سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوزایجنسیاں ) ملک میں کورونا کے مزید 23مریض انتقال کر گئے جبکہ901نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔ این سی او سی کے مطابق مجموعی اموات 22211، متاثرین 954743، فعال کیس 32241ہیں، 1941 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران 44544 ٹیسٹ کئے گئے ، مثبت کیسز کی شرح2.2فیصد رہی ۔ ابتک 11978339 افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک جبکہ2815454افراد کو مکمل ویکسین لگائی جاچکی ۔ پنجاب میں141 نئے کیس اور 8 اموات ہوئیں، 152 مریض صحتیاب ہو گئے ۔ لاہور 65، راولپنڈی 22، فیصل آباد 10،ملتان6،رحیمیار خان5،اٹک ،حافظ آباد4 4،جھنگ , شیخوپورہ3,3 ،گجرات ،سرگودھا ، سیالکوٹ2،2 ،بہاولنگر ، ڈیرہ غازیخان،گوجرانوالہ ، قصور ، خانیوال ، ننکانہ، ناروال ، پاکپتن، راجن پور اور ساہیوال میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔لاہور میں3مریض دم توڑ گئے ۔ این سی او سی اجلاس میں بین الاقوامی پروازوں کو مرحلہ وار معمول پر لانے کا فیصلہ کیا گیا، پہلے مرحلے میں برطانیہ، کینیڈا، یورپ، چین اور ملائیشیا سے براہ راست پروازوں میں40فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ۔ پاکستان آنے والے کورونا منفی مسافروں کیلئے گھروں میں قرنطینہ کی شرط ختم کر دی گئی۔بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے کورونا ٹیسٹنگ کا عمل جاری رہے گا۔ سندھ میں آج سے مزار، انڈور جم، سوئمنگ پول اور پارک کھل جائینگے ۔ لنگر تقسیم پر پابندی ہوگی، زائرین اور عملے کو ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ زائرین کو صرف دس منٹ رکنے کی اجازت ہوگی۔ادھر دنیا میں متاثرین 18.17کروڑ جبکہ ہلاکتیں 39.36لاکھ سے بڑھ گئیں۔آئی سی سی میچ ریفری فل وائٹی کیس کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آ گیا۔بنگلہ دیش میں آج سے ایک ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈائون ہوگا۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے ویکسی نیشن کے بعد بھی فیس ماسک کا استعمال اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھنا چاہیے ۔
https://www.roznama92news.com/%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D8%B2%DB%8C%D8%AF23%D8%A7%D9%85%D9%88%D8%A7%D8%AA-%D8%A8%DB%8C%D9%86-%D8%A7%D9%84%D8%A7%D9%82%D9%88%D8%A7%D9%85%DB%8C-%D9%BE%D8%B1%D9%88%D8%A7%D8%B2%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%B1%D8%AD%D9%84%DB%81-%D9%88%D8%A7%D8%B1-%D8%A8%D8%AD%D8%A7%D9%84-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%8C%DA%A9%D8%A7-%D9%81%DB%8C%D8%B5%D9%84%DB%81


سعودی عرب میں 12 سے 18 سال کے افراد کو فائزر کی کورنا ویکسین کے ٹیکے لگانے کی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے فائزر کی کورونا ویکسین 12 سے 18 سال کے افراد کو لگانے کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد مملکت میں بچوں کی کورونا ویکسینیشن کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری سے قبل اس عمر کے لیے ویکسین کے تجربات کیے گئے تھے جو مکمل طور محفوظ ثابت رہے اور ان عمر کے افراد میں بھی فائزر کی ویکسین مفید ثابت ہوئی۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 70 فیصد بالغ آبادی کو ویکسین کی پہلی خوراک دیئے جانے کے بعد اب 50 برس اور اس سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے ویکسین کا دوسرا ٹیکہ بھی لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں 1 کروڑ 65 لاکھ اور 58 ہزار سے زائد ویکسین کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 760 ہوگی ہے اور وائرس سے 4 لاکھ 42 ہزار افراد متاثر ہوئے۔
https://www.express.pk/story/2195521/10/


اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں ویکسینیشن سینٹر میں شدید ہڑبونگ مچ گئی اور بدنظمی کی صورتحال دیکھنے میں آئی۔

ایف نائن پارک میں قائم ماس ویکسینیشن سینٹر میں بیرون ممالک جانے والے افراد کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے ویکسین سینٹر کے مرکزی شیشے کے دروازے توڑ دیے۔

ماس ویکسینیشن سنٹر پر فائزر اور ایکسڑا زینیکا لگوانے والوں کا رش بڑھ گیا۔ ویکیسن لگوانے کے خواہش مند افراد ماس ویکسینیشن سینٹر کا مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔ بدنظمی کی وجہ سے سینٹر میں ویکیسن لگانے کا عمل کچھ دیر کےلئے روک دیا گیا۔ دروازے کا شیشہ ٹوٹنے سے 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جس کے بعد ایف نائن پارک کا مرکزی داخلی راستہ بند کر دیا گیا۔

ڈی ایچ او ضعیم ضیا نے بتایا کہ ویکیسینیشن سینٹر میں آسٹرا زینیکا اور فائزر کی ویکسین لگائی جا رہی ہے، بیرون ملک جانے والوں کو ویکیسن لگانے کا عمل جاری تھا، دوسرے شہروں سے آنے والوں کے باعث رش اچانک بڑھ گیا، ایس او پیز کے تحت سب کو ایک ساتھ اندر نہیں آنےدیا جا سکتا، ویکیسن لگوانے والےمرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔
https://www.express.pk/story/2195358/1/


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108456501&Issue=NP_PEW&Date=20210628


کینیڈا کی جانب سے 162 وینٹی لیٹرز سمیت دیگر طبی امداد آج پہنچے گی
 28 June, 2021

کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے کینیڈا کی طبی امداد لیکر طیارہ آج اسلام آباد آئے گا

اسلام آباد (وقائع نگار) امدادی سامان میں پاکستان کیلئے 162 وینٹی لیٹرز شامل ہیں جبکہ یونیسف کی وساطت سے ایک ہزار آکسیجن کنسنٹریٹرز اور دیگر آلات بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-28/1845429


ترکی نے سب سے جدید ترین کورونا ویکسین تیار کرلی
Jun 27, 2021 | 18:01:PM

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکی نے سب سے جدید ترین کورونا ویکسین تیار کرلی جو وائرس کی قسم الفا (کورونا کی برطانوی قسم) کے خلاف بھی انتہائی موثر ثابت ہوئی ہے۔

قیصری ایرجیس یونیورسٹی ریکٹر کے پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ چالش کے مطابق مقامی سطح پر تیار کی گئی "ترکو ویک" ویکسین کے رضا کاروں پر ٹرائل شروع کردیے گئے ہیں۔ ترکی میں تیار ہونے والی ویکسین کے جانوروں پر استعمال میں انتہائی زبردست نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ یہ ویکسین کورونا کی الفا قسم کے خلاف انتہائی موثر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رضا کاروں پر استعمال کے بعد سائنسدانوں کی تحقیق کا جائزہ لیا جائے گا۔ امید ہے کہ ترکو ویک ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت مل جائے گی جس سے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

https://dailypakistan.com.pk/27-Jun-2021/1308189?fbclid=IwAR375qyNA_9GoPRRgipKsFBaiSpDalvnPIwR-FoxYyK0XWErGqbAhzhoNe4


کورونا کی بھارتی قسم دنیا میں تیزی سے پھیلنے لگی
 27 June, 2021

کیسز بڑھنے پر بنگلہ دیش میں کل سے لاک ڈائون کا اعلان کردیاگیا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کی بھارتی قسم (ڈیلٹا)بڑی تیزی کے ساتھ دنیا میں پھیلنے لگا۔بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد حکومت نے کل سے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا، پیر سے تمام سرکاری اور نجی دفاتر ایک ہفتے کے لیے بند کر دیے جائیں گے جبکہ ٹرانسپورٹ کا استعمال صرف طبی حالات میں کیا جائے گا۔لاک ڈاؤن کے دوران ہنگامی صورتحال کے علاوہ کسی شہری کو بھی گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں بھارتی قسم تیزی سے پھیلنے لگی،لزبن میں 70 فیصد نئے کیسز انڈین قسم کے سامنے آرہے ہیں،بڑھتے کیسز کے باعث لزبن میں سخت پابندیاں عائد کردی گئیں۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں دو ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن لگادیاگیا،شہر میں کورونا کی بھارتی طرز تیزی سے پھیل رہی ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-06-27/1844976


کورونا سے مزید 23 افراد جاں بحق، 901 نئے مریض سامنے آ گئے
Published On 27 June,2021 08:35 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، چوبیس گھنٹے میں مزید 23افراد جاں بحق، 901 نئے مریض سامنے آ گئے، پاکستان میں مثبت کیسز کی تعداد 32 ہزار 241 رہ گئی۔

کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، ملک بھر میں مزید 23 افراد جان کی بازی ہار گئے، مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 211 ہو گئی، مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ صفر دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار241 ہے مجموعی کیسز کی تعداد 9لاکھ 54ہزار743ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے مزید 9سو ایک مریض سامنے آئے جبکہ 9 لاکھ 291افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 45ہزار796، سندھ میں 3 لاکھ 35 ہزار 555، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 37ہزار 628، اسلام آباد میں 82ہزار 565 جبکہ بلوچستان میں 27ہزار 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 20ہزار 212اور گلگت بلتستان میں 5ہزار 984افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/608013_1


انڈونیشیا میں کورونا وبا کی تازہ لہر نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے باعث تمام اسپتال مریضوں سے بھر گئے اور صحت کا نظام مکمل طور فیل ہونے کے قریب پہنچ گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں صرف گزشتہ ہفتے کورونا 20 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وارڈز مکمل طور پر بھر گئے جب کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث طبی عملے میں کمی کا سامنا ہے
سب سے زیادہ خراب صورت حال جکارتہ میں ہے جہاں 75 فیصد بستر مکمل طور پر مریضوں سے بھر گئے ہیں اگر یہی صورت حال رہی تو آئندہ دو یا تین دن میں مریض اسپتال کی پارکنگ یا دروازے پر بستر خالی ہونے کا انتطار کرتے ہوئے زندگی کی جنگ لڑ رہے ہوں گے۔

انڈونیشیا میں بالغ افراد ہی نہیں بلکہ بچوں میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، گزشتہ 6 ماہ کے دوران صرف ایک شہر میادان میں ایک ہزار 800 بچے متاثر ہوئے جن میں 14 ہلاک ہوگئے۔ انڈونیشیا میں کورونا وبا کے دوران طبی عملے کے ایک ہزار ارکان لقمہ اجل بن گئے.

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے تاہم کورونا کی موجودہ لہر زیادہ متعدی ثابت ہورہی ہے۔
https://www.express.pk/story/2194854/10/


بھارت کے دوشہروں کے 9 مقامات پر کورونا ویکسین کی جگہ نمک ملے پانی کا انجیکشن لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیاست دان میمی چکروتی نے جعلی ویکسین کا شک ہونے پر پولیس کو مطلع کیا تھا جس پر ہونے والی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ممبئی میں 2 ہزار اور کولکتہ میں 500 افراد کو کورونا ویکسین کے نام پر نمک ملا پانی کا ٹیکہ لگایا گیا۔

ممبئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 کیمپس کو بند کردیا اور نجی اسپتال کے 2 ڈاکٹرز سمیت 10 افراد کو حراست میں لے کر دھوکہ دہی سے حاصل کیے گئے 12 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرلیے۔

دوسری جانب کولکتہ پولیس میں جینیات میں ماسٹرز ڈگری رکھنے والے سرکاری ملازم کو گرفتار کرلیا جو 8 جعلی ویکسینیشن کمیپس چلا رہا تھا۔ ان کیمپس میں زیادہ تر معذور اور خواجہ سراؤں کو ٹیکے لگائے گئے تھے۔

بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی کورونا ویکسینیشن مہم جاری ہے تاہم اس میں بدانتظامی اور کرپشن کے کئی کیسز سامنے آئے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2194820/10/


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/06/27062021/p1-lhr013.jpg


امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے انسداد کورونا کے لیے موڈرنا اور فائزر بایو این ٹیک ویکسین سے دل کے عضلات اور جھلی کی سوزش میں اضافے کی وارننگ جاری کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایف ڈی اے نے موڈرنا اور فائزر کی بایو این ٹیک کی ویکسین کی فیکٹ شیٹ میں دل کی سوزش کے خطرے کی وارننگ شامل کردی ہے۔ یہ وارننگ امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ( سی ڈی سی) کی ایڈوائزری کمیٹی کی جانب سے دلائل اور جامع نظر ثانی کے بعد اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔

اس بارے میں ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ سی ڈی سی اور امیونائزیشن پریکٹسز کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں ان رپورٹس کا جائزہ لیا گیا جس کے مطابق ان ویکسینز کے مضراثرات خصوصا دوسری خوراک کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں ’ مایو کارڈیٹس‘ ( دل کے عضلات کی سوزش) اور ’ پیری کارڈیٹس‘ ( دل کے بیرونی ٹشوز کی سوزش) کے خطرات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

امریکا کے ویکسین ایڈورس ایونٹ رپورٹنگ سسٹم میں جون کے دوسرے ہفتے کے اختتم تک مایو کارڈیٹس اور پیری کار ڈیٹس کے 12 سو سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ مذکورہ ویکسین کی دوسری خوراک کے بعد مردوں میں ان کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

دریں اثنا فائزر اور موڈرنا نے تاحال ایف ڈی اے کی اس وارننگ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2194910/9812/


طالبعلم بھی کورونا کا جعلی ٹیسٹ پیش کرنے لگے لیکن دراصل کونسا جوس استعمال کرکے نتیجہ مثبت آتاہے؟ حیران کن انکشاف
Jun 26, 2021 | 19:36:PM

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے مسلسل کئی کئی ماہ سکول بند رہے اور بغیرامتحانات طالب علموں کو اگلی کلاسز میں بھی بھیج دیاگیا مگر طالب علم ہیں کہ ان کا چھٹیوں سے پیٹ اب بھی نہیں بھرا اور وہ مزید چھٹیوں کے لیے ایسا حربہ استعمال کر رہے ہیں کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔

ڈیلی سٹار کے مطابق برطانوی شہر لیورپول کے ایک سکینڈری سکول کی طرف سے والدین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ طالب علم کورونا وائرس کے جعلی مثبت ٹیسٹ کے ذریعے سکول سے چھٹیاں کر رہے ہیں۔سکول کی طرف سے بھی بتایا گیا ہے اور یہ طریقہ ابتدائی طو ر ٹک ٹاک پر لیانے کینز نامی ایک خاتون نے بتایا ہے،جہاں سے دیکھ کر طالب علم اس پر عمل کر رہے ہیں۔ طالب علم اس مقصد کے لیے کالی کشمش (Blackcurrant)کے جوس کا استعمال کر رہے ہیں۔ وہ کورونا وائرس کی ’ٹیسٹنگ کٹ ‘پر اس پھل کے جوس کا استعمال کرتے ہیں جس سے کِٹ نتیجہ مثبت دکھادیتی ہے اور طالب علم یہ نتیجہ سکول اور والدین کو دکھا کر سکول سے چھٹیاں کرتے ہیں۔

سکول کی طرف سے والدین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ جب آپ کا بچہ ’ٹیسٹنگ کِٹ‘ کے ذریعے ٹیسٹ کرنے لگے تو یہ ٹیسٹ اپنی نگرانی میں کروائیں تاکہ وہ ٹیسٹنگ کٹ پر جوس کا استعمال نہ کر سکے۔
https://dailypakistan.com.pk/26-Jun-2021/1307828?fbclid=IwAR3m-dxZF2S9imI362wUF3fSBxiklnj56h7icQxf0rYE8J_Kjx_NTMShxxo

No comments:

Post a Comment