امریکہ کے بعد برطانیہ کا بھی افغانستان سے فوج نکالنے کا اعلان
لندن (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی افغانستان سے فوج نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش وزیرخارجہ ڈومینکو راب نے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ افغانستان سے افواج کی واپسی کی حق میں ہیں۔ مستحکم افغانستان کیلئے امریکہ اور نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ یکم مئی سے نیٹو فورسز افغانستان سے انخلا شروع کردیں گی۔ نیٹو کے دستے گیارہ ستمبر تک افغان سرزمین سے دستبردار ہوجائیں گے۔ اب یہ افغانستان پر ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی حفاظت اور ملک کو محفوظ بنائے۔
دوسری جانب افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام غیر ملکی افواج کے افغانستان سے انخلا تک کسی بھی ایسی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت نہیں کرینگے، جس میں افغانستان سے متعلق فیصلے ہوتے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/15-Apr-2021/1276993?fbclid=IwAR1q3hArz8LieOrgZDsImnDbgijeFhEP7bDhM-lxsnk20NteJh1Dazrc528
بھارت کشمیریوں کے معاشی قتل میں ملوث:شہریارآفریدی
نوجوان کشمیریوں کے سفیربنیں،بھارتی مظالم دنیا میں بے نقاب کریں،خطاب
اسلام آباد(سیاسی رپورٹر)چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے معاشی قتل کے شیطانی منصوبے پر عمل پیرا ہے ۔ کشمیر کونسل میں ‘کشمیر:ڈیموگرافک شفٹ، تاریخی پیشرفت اور ہندوتوا’ کے عنوان سے کتاب کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ کتاب اس حقیقت کی عکاسی ہے کہ پاکستان کی اکیڈمیہ نے کس طرح کشمیریوں کی نسل کشی میں بھارتی حکمرانوں کے مظالم کی داستان اور کشمیر پر ہونے والی پیشرفت کو زندہ رکھا ہے ۔ ڈاکٹر کاشف ظہیر، ڈاکٹر راشد آفتاب اور دیگر کی تصنیف کردہ اس کتاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم کا ایک خاص حوالہ دیا گیا ہے ۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا بھارت کشمیریوں کے حق خوارادیت کو نظرانداز کرنے اور کشمیریوں کی سیاسی قیادت کو سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کے بعد اب کشمیریوں کے منظم معاشی قتل میں ملوث ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے سفیر بنیں اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بے نقاب کریں۔
https://dunya.com.pk/index.php/city/islamabad/2021-04-15/1808723
یورینیم کی 60فیصد افزدوگی صیہونی حملے کے جواب میں ہے :روحانی
ایرانی صدرحسن روحانی نے کہا کہ60فیصد یورینیم افزودگی کافیصلہ نظنز جوہری پلانٹ پر اسرائیلی حملے کے جواب میں کیاگیاہے
تہران(اے ایف پی)انہوں نے کہا کہ جدید سینٹری فیوجز کی تنصیب کا فیصلہ آپ کی بدنیتی کے بعد کیاگیاہے ۔ ادھر ایک ایرانی عہدیدار نے کہاکہ یورینیم کی 60فیصد تک افزودگی کا عمل آئندہ ہفتے سے شروع ہوگا۔ روحانی
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-15/1808962
کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کالعدم قوم پرست تنظیم کے دہشت گردوں سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنانے کے لیے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا
کراچی (سٹاف رپورٹر) خط کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد سے بھری موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا، انہوں نے سٹاک ایکسچینج پر حملے کے لیے دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کیے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-15/1808856
امریکا نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے عوض یواے ای کی اسلحہ ڈیل بحال کردی
بائیڈن انتظامیہ نے عرب امارات کے ساتھ 23 ارب ڈالر مالیت کااسلحہ فروخت کرنے کے معاہدے کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کو تسلیم کرنے کے عوض ٹرمپ انتظامیہ نے اس اسلحہ ڈیل پر امارات سے اتفاق کیاتھا۔اس ڈیل کے تحت یو اے ای کو F-35 ڈرون جہاز اور دیگر جدید آلات دیئے جائیں گے ۔
امریکا اور نیٹو کا افغانستان سے نکلنے کا باضابطہ اعلان : امن عمل میں پاکستان کا اہم کردار : بائیڈن
افغانستان میں مقاصد حاصل کرلئے ،طویل جنگ کے خاتمے کا وقت آگیا،جلد بازی میں انخلا نہیں کرینگے :امریکی صدر بائیڈن کا غنی کو فون،فیصلے کا احترام کرتے ہیں،افغان صدر، کابل کو دہشتگردوں کی پناہ گاہ نہیں بننے دینگے :انٹونی بلینکن
واشنگٹن ،برسلز(دنیا مانیٹرنگ)امریکا اور نیٹو نے افغانستان سے 11ستمبر 2021تک فوج نکالنے کا باضابطہ اعلان کردیا،صدر جوبائیڈن نے کہاکہ ہم نے افغانستان میں اپنا مقصد حاصل کر لیا ، طویل جنگ کے خاتمے کا وقت آگیا۔امن عمل کے حوالے سے خاص طور پر پاکستان اور دیگر ممالک افغانستان کی مدد کریں۔وائٹ ہاؤس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہمارے جانے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ افغان سرزمین ہمارے خلاف حملوں کیلئے استعمال نہ ہو، ہم نے یہ حاصل کر لیا ۔جلد بازی میں انخلا نہیں کریں گے ، بلکہ پوری ذمہ داری، سوچ بچار اور محفوظ طریقے سے کریں گے ۔ انہوں نے طالبان کو خبردار کیا کہ امریکا اور اتحادیوں کیلئے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کے حوالے سے وعدے کا طالبان کو جوابدہ بنایا جائیگا، افغان حکومت نے بھی اس حوالے سے ہمارے ساتھ وعدہ کر رکھا ہے ۔ وہ خطے کے تمام ممالک بشمول چین ، روس، بھارت ، ترکی اور خصوصا ً پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ وہ افغانستان کو مکمل سپورٹ کریں ۔میں فوج واپس بلانے سے متعلق ذمہ داری اگلے امریکی صدر تک منتقل نہیں کرونگا۔یادرہے کہ اس وقت افغانستان میں امریکا کے 2500فوجی موجود ہیں۔گزشتہ سال فروری میں طالبان سے طے پانیوالے دوحہ معاہدے میں امریکا نے وعدہ کیاتھا کہ وہ یکم مئی 2021تک فوج افغانستان سے نکال لے گا۔ادھرواشنگٹن میں امریکی صدر کی پریس کانفرنس ختم ہوتے ہی برسلز میں نیٹو ہیڈکوارٹرز میں امریکی وزیر دفاع کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیٹو سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ نے کہاکہ اس ماہ کے آخر سے فوج نکالنے کا کام شروع کردیاجائے گا،چند ماہ کے اندر یہ کام مکمل کرلیا جائے گا۔اس انخلا کے بعد افغان حکومت سے تعلقات کا اک نیا باب شروع ہوگا،قبل ازیں امریکی صدر جو بائیڈن نے افغان ہم منصب کو ٹیلی فون کیا ،جس میں ستمبر تک فوجی انخلا سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔بعدازاں اپنے ٹویٹ میں افغان صدر نے کہا ستمبر میں افغانستان سے فوجی انخلا کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں،امریکی ساتھیوں کے ساتھ مل کر مربوط انخلا یقینی بنانے کیلئے کام کریں گے ،افغان مسلح افواج اپنی سرزمین اور لوگوں کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔اس سے قبل برسلز میں نیٹو سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ افغانستان سے فوجی انخلا کا وقت آ گیا ہے ، نیٹو اور امریکاکے فوجی 11ستمبر تک افغانستان سے نکل جائیں گے ،انٹونی بلینکن نے کہاکہ نیٹو اتحادی اکٹھے افغانستان گئے تھے اور ایک ساتھ ہی واپس آئیں گے ۔اس لیے میں نیٹو اتحادیوں اور سیکرٹری جنرل سے مشاورت کیلئے یہاں آیاہوں،ہم آئندہ چند ماہ میں مربوط اور محفوظ انخلا کیلئے اتحادیوں سے مل کر کام کریں گے ۔ انخلا کے باوجود ہم افغانستان کے بہتر مستقبل کیلئے پرعزم رہیں گے ۔ ادھرنیٹو کے خارجہ اور دفاعی امور کے وزرا افغان انخلا سے متعلق ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تبادلہ خیال کریں گے ۔جرمن وزیر دفاع نے کہا کہ کوئی بھی نیٹو اتحادی امریکی اعلان کی مخالفت نہیں کرے گا۔دریں اثنا واشنگٹن میں امریکی سینیٹرز کو افغان انخلا سے متعلق خفیہ بریفنگ دی گئی۔دوسری جانب روس نے کہاہے کہ مئی کے بجائے ستمبر میں انخلا کے امریکی اعلان سے کشیدگی بڑھ جائے گی اور افغان امن مذاکرات تعطل کا شکار ہوکررہ جائیں گے ،ترجمان وزارت خارجہ نے کہاکہ ستمبر میں انخلا کا اعلان معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہے ۔ادھرانخلا کے امریکی فیصلے پر افغان تجزیہ کاروں، سیاستدانوں اور عام شہریوں نے اپنے ملک کے مستقبل سے متعلق تشویش کا اظہار کر دیا۔ افغان امور کے ماہر نشانک موتوانی نے نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ امریکی فوجی انخلا سے افغان خانہ جنگی شدت اختیار اور اس وقت تک جاری رہے گی جب تک طالبان کابل اور دیگر صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ نہیں کر لیتے ۔ یہ انخلا تمام افغانیوں کی امیدوں کیلئے دھچکا ثابت ہو گا ۔افغان پارلیمنٹ کے سپیکر میر رحمن رحمانی نے کہا کہ ماضی کی تلخ تجربات دہرائے جائیں گے ، انہیں امید نہیں کہ ان کی زندگی میں کبھی امن قائم ہو گا۔ افغان تجزیہ کار فواد کوچی نے سکیورٹی فورسز کے بارے میں کہا کہ افغان فورسز اس وقت تک ہیں جب تک انہیں تنخواہیں ملتی رہیں گی، تاہم اہم سوال یہ ہے کہ کیا موجودہ کرپٹ قیادت اور نظام باقی رہیں گے ؟ افغان محقق مریم صافی نے کہا کہ طالبان شریعت کے اپنی تشریح کے مطابق خواتین کے حقوق کی بات کرتے ہیں، یہ تشریح طالبان دور کے تجربے سے ہر گز مختلف نہیں ہو گی۔دریں اثنا افغانستان میں تشدد کا سلسلہ بڑھنے لگا،اقوام متحدہ کے مطابق سال کے پہلے تین ماہ کے دوران مختلف حملوں میں 573 عام شہری ہلاک اور1210زخمی ہوئے ۔یہ تعداد گزشتہ سال کی نسبت29فیصد زیادہ ہے ۔
میانمار میں احتجاج جاری،مظاہرین سڑکوں پر سرخ رنگ پھینکنے لگے
میانمار میں فوجی آمریت کے خلاف مظاہرے جاری
ینگون (اے ایف پی) گزشتہ روز مظاہرین نے کریک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مختلف شہروں کی گلیوں وسڑکوں کو سرخ پینٹ کے چھینٹوں سے رنگین کر دیا ۔نیوز ایجنسی کے مطابق بیشتر شہروں میں بس سٹاپوں اور فٹ پاتھوں پر سرخ پینٹ کے چھینٹے پھینکے گئے ،تاہم ماندالے سمیت بعض شہروں میں سڑکوں پربھی سرخ پینٹ کے چھینٹے اس پیغام کیساتھ پھینکے گئے کہ فوجی آمریت ناکام اور خوف کا دور جلد ختم ہو گا، مقامی مانیٹرنگ گروپ کے مطابق مظاہروں میں 714 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی، تاہم یہ تعداد زیادہ ہو سکتی ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-15/1808979
مقبوضہ کشمیر :سحری کے وقت گھروں پر چھاپے ،11نوجوان گرفتار
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع کولگام میں سحری کے وقت گھروں میں گھس کر مکینوں کو شدید ہراساں کیا اور خواتین کے ساتھ گالم گلوچ کی
سرینگر (خبرایجنسیاں)کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیاپر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک کشمیری خاتون کو یہ دہائی دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی فوجی ہمیشہ گھروں پر رات کے وقت چھاپے مار کر مکینوں کو ہراساں کرتے ہیں ۔ رمضان المبارک کی پہلی سحری کو بھی فو جی گھروں میں گھس آئے اور انہیں کھانا تیار کرنے سے روکا ۔ادھر بھارتی فورسز نے جنوبی ضلع کولگام میں زیان ڈار ،زاہد نذیر،جاوید احمد،عمر یوسف اور مظفر احمد ، بارہ مولا سے محمد یاسین ، شوکت گنائی ، غلام نبی راتھر ،سلیم یوسف راتھر ، اخلاق شیخ جبکہ دو نوجوانو ں کو کیری سے گرفتارکیا جنہیں نامعلوم تفتیشی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے ۔دریں اثنا ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں کئے گئے اقدامات سے اپنی گرتی ہو ئی ساکھ بچانے کیلئے ‘‘رائیسنا ڈائیلاگ’’ جیسی تقریبات کی میزبانی کرکے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-15/1808988
ایران جوہری ہتھیاروں کے قریب ،شمالی کوریا میزائل تجربات کرسکتا:امریکی انٹیلی جنس رپورٹ
مریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ایران کے حالیہ اعلان کے بعد وہ جوہری ہتھیاروں کے قریب پہنچ گیاہے
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)اشمالی کوریا میزائل تجربات شروع کرسکتا ہے ، رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا اس سال جوہری تجربات دوبارہ شروع کر سکتا ہے ۔ دفاعی ماہرین کی تیار کردہ اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کم جونگ ان کئی جارحانہ اقدامات کر سکتے ہیں جن سے نہ صرف علاقائی سلامتی بلکہ امریکا کے ساتھ تعلقات بھی متاثر ہوں گے ۔ اسی رپورٹ میں ایرانی جوہری پروگرام کا بھی تذکرہ ہے ، جس میں تنبیہ کی گئی ہے کہ ایران کے حالیہ اعلان کے بعد یہ ملک جوہری ہتھیاروں کے حصول کے ایک قدم اور قریب آن پہنچے گا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-15/1808984
سری لنکا نے داعش ، القاعدہ سمیت 11 اسلامی تنظیموں پر پابندی لگادی
سری لنکا نے داعش اور القاعدہ سمیت 11 اسلامی گروپوں پر پابندی لگا دی
کولمبو (اے ایف پی) ایوان صدر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والے گروپوں سے تعلق رکھنے والے کو 20 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔ نیوز ایجنسی کے مطابق 11 کالعدم گروپوں میں سے 9 مقامی مذہبی و سماجی تنظیمیں ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-15/1808987
دبئی میں پاکستان اور بھارت کے خفیہ مذاکرات
بھارتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے اعلیٰ انٹیلی جنس افسروں نے کشمیر پر کشیدگی میں کمی کیلئے جنوری میں دبئی میں خفیہ مذاکرات کئے تھے
نئی دہلی (رائٹرز ) بھارتی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات حکومت نے اعلیٰ حکام کی خفیہ ملاقات کا انتظام کیا تھا بعدازاں دونوں حکومتوں نے روابط معمول پر لانے کے طریقہ کار پر بات چیت کیلئے بیک چینل ڈپلومیسی دوبارہ شروع کر دی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ جنوری کی ملاقات کے بعد پاکستان اور بھارت نے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ روکنے کا اعلان کیا، کشمیر کے دونوں اطراف رواں سال انتخابات کرانے کا عندیہ دیا،ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات جاری نہ کرنے پر اتفاق کیا جن میں وزیراعظم کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اگست 2019 کے فیصلے پر سخت الفاظ میں اعتراض سے گریز شامل ہے ،بدلے میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تشدد کے تمام واقعات کا الزام پاکستان پر عائد کرنے سے گریز کا وعدہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں یہ تسلیم کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں علیحدگی پسند وں کی کارروائیاں جاری رہیں گی مگر اس صورت میں روابط معمول پر لانے کی کوششوں کو ڈی ریل نہیں ہونے دیا جائیگا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-15/1808985
چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بنچ نے بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ ہائی کمیشن نے کہا کہ پاکستان کی عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار نہیں بنتا، کمیشن کی درخواست پر چار قیدی رہا ہو چکے اب درخواست غیر موثر ہو گئی ہے۔
عدالت نے پاکستانی وزارت خارجہ کو بھارتی حکومت سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل سے کہا کہ یہ سوال عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کا ہے، ہوسکتا ہے بھارتی حکومت کے ہاں کوئی غلط فہمی ہو ، ہم اپنے دائرہ اختیار سے باہر نہیں جارہے بلکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد چاہ رہے ہیں۔
عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وزارت خارجہ کے ذریعے آپ اس معاملے کو بھارت کے ساتھ کلیئر کردیں، اگر بھارت عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں چاہتا تو بتا دے ، پاکستان حکومت عالمی انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے آئی حالانکہ بھارت کو آنا چاہیے تھا، متفرق درخواست سے یہ لگ رہا ہے کہ بھارت اس عدالت کی کارروائی کو سمجھ نہیں سکا۔
یہ بھی پڑھیں: کلبھوشن یادیو کو تیسری بار قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ آٹھ بھارتی شہریوں کیلئے بھارت نے وکیل مقرر کیا، لیکن کلبھوشن کیس میں انکو کوئی غلط فہمی ہے۔
عدالت نے حکومت کو کلبھوشن یادیو کیس میں دفتر خارجہ کے ذریعے بھارتی حکومت سے رابطے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ بھارتی حکومت کو اس عدالت کی کارروائی سے متعلق کوئی غلط فہمی ہے، حکومت پاکستان بھارت سے رابطہ کر کے انکی غلط فہمی دور کرے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کو کلبھوشن یادیو کیس کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔
https://www.express.pk/story/2167139/1/
اسسٹنٹ کمشنر کوہلو کے مطابق لیویز کیو آر ایف نے حساس اداروں کی اطلاع پر دکی کے سرحدی پہاڑی سلسلے سیاہ کوہ کلیانی میں تخریب کاروں کے ٹھکانے پر کارروائی کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولا بارود برآمد کرلیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کوہلو نے بتایا کہ برآمد ہونے والے اسلحہ اور بارود میں 82 مارٹر گولے، 52 ہیڈ گرنیڈ، 7 آر پی جی اور متعدد گولیاں شامل ہیں، اور تخریب کار اس اسلحے کو ضلع میں بڑی تخریبی کارروائی میں استعمال کرنا چاہتے تھے۔
https://www.express.pk/story/2166762/1/
افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبہ زابل میں فوجی بیس پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں کمانڈر سمیت 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے، طالبان نے پہلے کار بم دھماکا کیا جس کے بعد طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
صوبائل کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں یہ واحد فوجی بیس ہے جہاں 200 کے قریب سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں جب کہ علاقے میں ابھی تک جھڑپیں جاری ہیں۔ دوسری جانب سیکیورٹی حکام نے ابھی تک طالبان کے حملے سے متعلق بیان جاری نہیں کیا۔
https://www.express.pk/story/2167229/10/
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108272249&Issue=NP_PEW&Date=20210415
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108272265&Issue=NP_PEW&Date=20210415
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108272266&Issue=NP_PEW&Date=20210415
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108273069&Issue=NP_PEW&Date=20210415
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/15042021/P3-Lhr-019.jpg
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کوہلو میں فورسز نے کارروائی کرکے بھاری اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کوہلو کے مطابق لیویز کیو آر ایف نے حساس اداروں کی اطلاع پر دکی کے سرحدی پہاڑی سلسلے سیاہ کوہ کلیانی میں تخریب کاروں کے ٹھکانے پر کارروائی کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولا بارود برآمد کرلیا۔
https://www.express.pk/story/2166762/1/
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت سے الفجیرہ آنے والے اسرائیلی کمپنی کے ایک تجارتی بحری جہاز کو متحدہ عرب امارات کی سمندری حدود میں میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ صرف ایک ماہ میں تیسرے اسرائیلی جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیلی بحری جہاز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب ایران نے نطنز میں واقع اپنی جوہری تنصیب میں حادثے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا تھا اور بدلہ لینے کی دھمکی بھی دی تھی تاہم ایران نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
یہ خبر پڑھیں : ایران میں یورینیئم افزودگی کے دوران جوہری پلانٹ میں حادثہ
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بحری جہاز کو نشانہ بنائے جانے پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا گیا ہے لیکن جہاز کی کمپنی نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل بحیرہ روم میں ایرانی جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : ایران کے جوہری پلانٹ پر اسرائیل کا سائبر حملہ
واضح رہے کہ دو روز قبل ایران کے علاقے نطنز میں جوہری تنصیب کے یورینیئم افزودگی کے پلانٹ پر حادثہ پیش آیا تھا جس کی ذمہ داری ایران نے اسرائیل پر عائد کی تھی۔
https://www.express.pk/story/2166821/10/
افغان میڈیا کے مطابق یہ حملے بلغ، بدخشاں، لوگر، بغلان اور تخار صوبوں میں کیے گئے۔ بلخ میں 10، لوگر میں 3، بغلان میں 6، تخار میں 1 اور بدخشاں میں 3 اہلکار مارے گئے۔ بلخ میں طالبان نے 5 اہلکاروں کو یرغمال بھی بنالیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں گیارہ ستمبر سے فوجی انخلا شروع ہوجائے گا، امریکی صدر
افغان صدر اشرف غنی اور قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے طالبان سے رمضان میں حملے روکنے کا مطالبہ کیا اور تنازع کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا اس سال گیارہ ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکا کے ساتھ ساتھ برطانیہ نے بھی افغانستان سے فوجی انخلا کا فیصلہ کرلیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2166770/10/
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ 2019 میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں 51 افراد کو شہید اور 40 کو زخمی کرنے کے جرم میں بغیر پیرول رہائی کے عمر قید پانے والے آسٹریلوی نژاد سفید فام نوجوان نے سزا کی شرط اور دہشت گرد حیثیت میں تبدیلی کے لیے عدالت میں نظرثانی کی درخواست دائر کردی ہے۔
30 سالہ برنٹن ہیریسن ٹیرینٹ نے اپنی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جیل میں اس کی دہشت گرد کی حیثیت ختم کرکے عام قیدیوں میں شامل کرنے اور عمر قید میں پیرول پر رہا نہ کرنے کی شرط کے خاتمے کے لیے قانونی جائزہ لینے کی استدعا کی ہے۔
نیوزی لینڈ کی عدالت کے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ آکلینڈ کی اعلی عدالت میں جمعرات کو برنٹن ٹیرنٹ کی درخواست کا عدالتی جائزہ لیا جائے گا تاہم اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس درخواست سے فوجداری مقدمے کے نتائج یا اس کی سزا اور سزا پر سماعت کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔
عدالت کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ برنٹن ٹیرنٹ عدالت میں اپنی نمائندگی خود کرے گا۔ جمعرات کو ہونے والی عدالتی کارروائی سے متعلق شہداء کے لواحقین اور متاثرین کو آگاہ کیا گیا تاہم کارروائی میں صرف میڈیا کو شرکت کی اجازت ملے گی۔
خیال رہے کہ برنٹن ٹیرنٹ نیوزی لینڈ میں دہشت گرد کی حیثیت حاصل کرنے والا واحد قیدی ہے جسے عام قیدیوں کے مقابلے میں کم سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ سفید فام دہشت گرد برنٹن ٹیرنٹ نے مارچ 2019 کو کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں جمعے کی نماز کے وقت گھس کر جدید اسلحے سے اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 51 افراد شہید اور 41 زخمی ہوگئے تھے۔
https://www.express.pk/story/2166836/10/
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108271174&Issue=NP_PEW&Date=20210414
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108270563&Issue=NP_PEW&Date=20210414
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108270544&Issue=NP_PEW&Date=20210414
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108271226&Issue=NP_PEW&Date=20210414
کوئٹہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک، حب میں دھماکہ، 12 افراد زخمی
بدھ 14 اپریل 2021ء
https://www.roznama92news.com/%DA%A9%D9%88%D8%B4%D8%AA%DA%AF%D8%B1%D8%AF%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D9%86%D8%B5%D9%88%D8%A8%DB%81-%D8%AD%D8%A8-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AF%DA%BE%D9%85%D8%A7%DA%A9%DB%81-12-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%D8%B2%D8%AE%D9%85%DB%8C
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/14042021/p3-lhr-003.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/14042021/p3-lhr-001.jpg
جنوبی کوریا کو دفاعی میدان میں اہم کامیابی ،جدید طیارہ متعارف کرا دیا ،خصوصیات کیا ہیں ؟جانئے
سیول(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی کوریا نے KF-21 نامی طیارہ متعارف کروایا ہے جو ہوا سے ہوا اور ہوا سے زمین تک میزائل مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کورین ایئرو اسپیس انڈسٹریز کے ڈائریکٹر مون نے بتایا کہ جیسے ہی طیارے کی گراونڈ اور فلائٹ ٹیسٹنگ مکمل ہو جائے گی تو اس کی بڑے پیمانے میں پروڈکشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ 2028 تک ہم 40 جب کہ 2032 تک 120 طیارے بنا لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس نئے منصوبے سے ایک لاکھ اضافی نوکریاں پیدا ہوں گی اور جنوبی کوریا کے خزانے میں 5.2 بلین ڈالر کا اضافہ ہو گا۔مون نے کہا کہ دفاعی مصنوعات بنانے کا آزاد دور شروع ہو چکا ہے، اب ہم جب چاہیں یہ طیارے بنا سکتے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/14-Apr-2021/1276217?fbclid=IwAR2sFarz3tNuynhRo4iMzI30XgZm7echzchu_yspKsHrFcAzfRcq3pVmPqQ
ایران کو ایٹم بم نہیں بنانے دینگے :اسرائیل
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہاہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دینگے
مقبوضہ بیت المقدس(دنیا مانیٹرنگ)امریکی وزیر دفاع سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تہران نے ایٹم بم بنانے کی کوششیں ترک نہیں کیں۔ انہوں نے ایرانی ایٹمی پلانٹ پر سائبر حملے کا کوئی ذکر نہیں کیا۔
ایٹمی پلانٹ پرحملہ اسرائیل نے کیا،بدلہ لینگے :ایران
سینٹری فیوجز کو نقصان پہنچا ، ملوث ایک شخص کی شناخت کرلی:ترجمان ,صیہونیوں کوجوہری شعبے میں پیشر فت کرکے جواب دینگے :جواد ظریف
تہران(دنیا مانیٹرنگ)ایران نے کہاہے کہ نطنز کے ایٹمی پلانٹ پر سائبر حملہ اسرائیل نے کیا،وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہاکہ پابندیوں کے خاتمے کی ہماری پیش رفت پر صیہونی انتقام لینا چاہتے ہیں، انہوں نے کھلے عام کہا تھا کہ وہ ہمیں نہیں کرنے دیں گے لیکن ہم صیہونیوں سے اپنا بدلہ لیں گے ۔اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ صیہونی حکام کو جوہری شعبے میں ایران کی مزید ترقی و پیشرفت کی صورت میں جواب ملے گا۔ نطنز کو جدید ترین مشینوں اور آلات کا استعمال کر کے ماضی سے بھی زیادہ قوی و مستحکم بنایا جائے گا اور اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ مذاکرات میں ہم کمزور ہوئے ہوں گے تو ایسا ہرگز نہیں بلکہ یہ تخریبی اقدام مذاکرات میں ہمارے موقف کو اور زیادہ مضبوط کرے گا۔اب نطنز کو یورینیم افزودگی کی کئی گنا توانائی کی حامل جدید ترین سینٹری فیوج مشینوں سے مالا مال دیکھیں گے ۔ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان خطیب زادے نے اعتراف کیا کہ حملے سے فرسٹ جنریشن ورک ہارس آئی آر-1 سینٹری فیوجز کونقصان پہنچا ۔ہمارے ماہرین نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں ،خراب ہونے والے سینٹری فیوجز کو جدید سینٹری فیوجز سے تبدیل کردیں گے ۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ جوہری مذاکرات کل سے ویانا میں دوبارہ شروع ہونگے ۔دوسری جانب پاسداران انقلاب کے ایک سابق سربراہ نے کہا کہ حملے سے سائٹ پر آگ بھی لگ گئی تھی ۔ رائٹرز نے ایرانی حکام کے حوالے سے بتایاکہ جس شخص کی وجہ سے یورینیم افزودگی کے زیر زمین پلانٹ کے پروڈکشن ہال میں بجلی کی بندش ہوئی اس کی شناخت کرلی گئی ۔گرفتاری کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔دوسری جانب ایرانی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہاکہ جوہری پلانٹ میں ایمرجنسی پاور سسٹم لگایا گیاہے ،افزودگی کا عمل بند نہیں ہوا۔ دریں اثناروسی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ امید ہے نطنز جوہری پلانٹ کے واقعہ کے بعد ایٹمی مذاکرات متاثر نہیں ہونگے ۔جرمن وزارت خارجہ نے کہاکہ ایسے واقعات جوہری مذاکرات کو متاثر کرسکتے ہیں۔ادھر اسرائیلی وزیرخارجہ نے اہم دفاعی اقدامات میڈیا کو جاری کرنے سے متعلق معاملات کی تحقیقات کی ہدایت کردی۔یادرہے کہ اتوار کو نطنز کے ایرانی ایٹمی پلانٹ پر مبینہ حملے کے بعد خود اسرائیلی میڈیا نے حملے کا الزام موساد پر عائد کردیاتھا۔رات گئے وائٹ ہائوس نے کہا کہ نطنز جوہری پلانٹ پر حملے سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-13/1807868
میانمار: مظاہرے ،بچی سمیت 4ہلاک،سوچی پر ایک اور مقدمہ
میانمار میں بدھ مت کے نئے سال کی تقریبات کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا، مختلف واقعات میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے بچی سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے
ینگون (اے ایف پی)ادھر معزول رہنما آنگ سان سوچی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ معزول رہنما کے وکیل نے نیپی داو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنگ سان سوچی کے خلاف مقدمات کی تعداد 6 ہو گئی ہے ، پانچ مقدمات نیپی داو جبکہ ایک مقدمہ ینگون میں درج کیا گیاہے ۔نئے سال کی تقریبات کے باوجود ماندالے ، کالئے ، ینگون سمیت مختلف شہروں میں فوجی حکومت کے خلاف مظاہرے ہوئے ، ینگون میں مظاہرین نے متعدد بسوں کو آ گ لگا دی ۔ شمالی صوبے کاچین میں فوجی کی آرٹلری گنوں سے شیلنگ کے باعث تین دیہاتی ہلاک ہو گئے ، میانمار کے سرحدی شہر ٹامو میں پولیس کی گولی لگنے سے 6 سالہ بچی ہلاک ہو گئی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-13/1807876
امریکی پولیس سیاہ فاموں کی دشمن ایک اور نوجوان ماردیا،ہنگامے
امریکی ریاست مینی سوٹا کے شہر بروکلین سینٹر میں پولیس کے ہاتھوں 20 سالہ سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے
منیاپولس (اے ایف پی) پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں 2 گھنٹے تک جاری رہیں، مقتول سیاہ فام کی والدہ نے شہریوں سے پرسکون رہنے کی اپیل کر دی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے علاوہ ربڑ کی گولیاں بھی چلائیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک سیاہ فام کی شناخت ڈینٹے رائٹ کے نام سے ہوئی ہے ، اسے پولیس نے معمول کی چیکنگ کے دوران روکا، اس کے خلاف پرانا وارنٹ ہونے کے باعث اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی، اس پر ڈینٹے نے گاڑی بھگا نے کی کوشش کی جس پر پولیس نے گولی چلا دی۔ تاہم مقتول کے خاندان کے مطابق پولیس نے ڈینٹے پر گولی اس وقت چلائی جب وہ گاڑی میں بیٹھ رہا تھا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-13/1807874
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-04-13&edition=KCH&id=5586375_38963943
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-04-13&edition=KCH&id=5586376_94004936
ایکسپریس نیوز کے مطابق حب کے الہ آباد ٹاؤن کے فٹبال گراؤنڈ میں میچ جاری تھا کہ اچانک زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ پولیس نے فٹبال گراؤنڈ اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔
https://www.express.pk/story/2166567/1/
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد پیر عرف اسد مارا گیا۔
پیر عرف اسد 2006ء سے کالعدم ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن تھا۔ اس نے بیت اللہ محسود گروپ میں رہ کر سکیورٹی فورسز کے خلاف مختلف دہشت گردی کی وارداتیں کیں۔ پیر عرف اسد حکیم اللہ محسود کے مارے جانے کے بعد شہریار محسود گروپ میں شامل ہوگیا تھا۔
https://www.express.pk/story/2166412/1/
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108267207&Issue=NP_PEW&Date=20210413
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108267222&Issue=NP_PEW&Date=20210413
مقبوضہ کشمیر:13نوجوانوں کی شہادت پر ہڑتال،مظاہرے
منگل 13 اپریل 2021ء
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D9%82%D8%A8%D9%88%D8%B6-%DA%A9%DB%8C%D8%B8%D8%A7%D8%B1%DB%92
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/13042021/P6-Lhr-051.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/13042021/P6-Lhr-033.jpg
بم ڈسپوزل سکواڈ نے کراچی کو بڑی تباہی سے بچالیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بم ڈسپوزل سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بم کو ناکارہ بناتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ نے طارق روڈ پر ایک ریسٹورنٹ کے باہر موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا،جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل میں ٹول باکس میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا، دھماکا خیز مواد کا وزن 2 سے ڈھائی کلو لگتا ہے، مواد کو ٹائم ڈیوائس سے منسلک کیا گیا تھا۔سی ٹی ڈی نے واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات شروع کردیں ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/12-Apr-2021/1275795?fbclid=IwAR0CDV6Kef__t_s56egpQJDbkthiketPDreORiyJGPRIjPOXpRDdJRgS9hQ
ایران کے نطنز جوہری مرکز پر دہشت گرد حملہ
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے نطنز جوہری مرکز پر دہشت گرد حملہ کیا گیا ہے تاہم ایرانی حکام کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان یا تابکاری کا اخراج نہیں ہوا۔
ترجمان ایرانی ایٹامک انرجی آرگنائزیشن بہروزکمال واندی کے مطابق نطنز جوہری تنصیب کے پاور نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر روحانی نے گذشتہ ہفتےکو جوہری تنصیب میں نئے سینٹری فیوجز کا افتتاح کیا تھا۔
سربراہ ایرانی ایٹامک انرجی آرگنائزیشن علی اکبرصالحی کے مطابق جوہری تنصیب کو سبوتاژ اور جوہری دہشت گردی کا نشانہ بنایاگیا، واقعےکی شدید مذمت کرتےہیں، عالمی برادری اور آئی اےای اےکو جوہری دہشت گری سے نمٹنےکی ضرورت ہے۔ ایران مجرموں کےخلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے، واقعے سے متعلق اطلاعات سے آگاہ ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہےکہ واقعہ اسرائیل کے سائبر حملےکا نتیجہ ہوسکتا ہے، حملےمیں کمپیوٹر وائرس اسٹکس نیٹ استعمال ہونےکا امکان ہے۔
ادھر ایرانی ویر خارجہ جواد ظریف نے بھی نطنز جوہری مرکزپرتخریب کار ی کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیتے ہوئے بدلہ لینےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پابندیوں کےخاتمےکےسلسلے میں ایران کی کامیابیوں کابدلہ لیناچاہتا ہے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/596956_1
برطانیہ نے پاکستان کو 21’ہائی رسک ممالک ‘کی فہرست میں شامل کردیا
برطانیہ نے پاکستان کو 21 ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کردیا
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی معاونت جیسے مسائل سے دوچار ممالک کو اس فہرست میں شامل کیا جاتا ہے ، ہائی رسک ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 15 واں ہے ، جبکہ اس میں شام، یوگنڈا، یمن اور زمبابوے بھی شامل ہیں۔ دسمبر 2020 کی برطانوی حکومت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ناجائز رقوم کا تبادلہ جاری ہے ۔برطانوی حکومت کے مطابق ٹیکس کنٹرول کا نہ ہونا، دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے مسائل سے دوچار ملک خطرہ ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-12/1807317
میانمار،مظاہرے جاری کریک ڈائون،درجنوں ہلاکتیں
میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں
ینگون(مانیٹرنگ ڈیسک)فوجی کریک ڈائون کے دوران درجنوں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق باگو شہر میں فائرنگ سے 80 افراد ہلاک ہوئے ،عینی شاہدین کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کے خلاف بھاری ہتھیار استعمال کیے گئے ، درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ۔خیال رہے کہ میانمار میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مرنے والوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر چکی ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-12/1807318
راولپنڈی :سی ٹی ڈی کی کارروائی ،4دہشت گرد گرفتار
سی ٹی ڈی کی راولپنڈی میں کارروائی، تھانہ پیرودھا ئی کے سامنے بم دھما کا کرنے اور کینٹ کے علاقہ میں ہوٹل کے باہر بم نصب کر نے والے 4دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا
راولپنڈی(نامہ نگار) گرفتار ملزمان میں عادل عرف محمود خراسانی ،سراج الحق عرف منصور خراسانی سکنہ پشاور ،عمران اللہ عرف محمد اور نصرت سکنہ مہمند ایجنسی شامل ہیں ،ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-12/1807364
کشمیر کی صورتحال عالمی امن وسلامتی کیلئے خطرہ :منیر اکرم
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا ہے کہ کشمیر میں پاکستان اور بھارت کے مابین صورتحال بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے
نیویارک (دنیا نیوز،اے پی پی ) امریکا کے آرمی وار کالج کے زیر اہتمام آن لائن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کشمیر اس وقت مرکز نگاہ بنا جب بھارت نے 2019 میں اس کی خصوصی حیثیت ختم کی اور مقبوضہ علاقے کو دوحصوں میں تقسیم کر دیا۔منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اس کے نتیجے میں پاکستان نے ان غیر قانونی اقدامات کے خلاف آواز اٹھائی۔ بھارت کی طرف سے بڑی تعداد میں کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے بعد توپیں خاموش ہو گئی ہیں اور امید ہے کہ وہ خاموش ہی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں موجود کئی تازہ امور میں پاکستان کے مفادات ہیں۔ پاکستان نے امریکا اور طالبان کے درمیان سمجھوتے کیلئے سہولت کاری کی تاکہ افغانستان سے باضابطہ اور ذمہ دارانہ انداز سے انخلا ہو سکے اور افغان فریقوں کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں سیاسی اتفاق رائے ہو سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نتیجے میں 80 ہزار جانوں کا نقصان ہوا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-12/1807319
چین کا ہمالیہ میں سپر ڈیم کا منصوبہ بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی
چین جنوب مغربی تبت میں ایک بڑا ڈیم (سپرڈیم) تعمیر کرنے جا رہا ہے جس پر بھارت میں خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)یہ ڈیم تبت، بھارت اور بنگلہ دیش سے گزرنے والے برہم پتر دریا پر تعمیر کیا جائے گا جو دنیا کے سب سے بڑے چینی پاور سٹیشن تھری گورجز ڈیم کے مقابلے میں تین گنا زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔ اس میگا ڈیم سے سالانہ 300 ارب کلو واٹ بجلی پیدا ہوگی۔پانچ سالہ منصوبے میں ڈیم کی تعمیر کی مدت اور اس پر آنے والے اخراجات سے متعلق تفصیل نہیں دی گئی۔بھارت کو خطرہ ہے کہ چین اس میگا ڈیم کی تعمیر سے جنوبی ایشیا کو میسر پانی کی سپلائی کنٹرول کر سکے گا۔بھارتی سیاسی مبصر برہما چیلانی کے مطابق پانی پر قبضہ جنگ کا ایک اہم جزو ہے ، چین کے تبت پر اثر و رسوخ کے باعث اسے پانی کے علاوہ دیگر قدرتی وسائل پر بھی فوقیت حاصل ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-12/1807324
مقبوضہ کشمیر، بھارت کی ریاستی دہشتگردی، مزید 5 نوجوان شہید
3نوجوان شوپیاں،2کوبجبہاڑہ میں شہیدکیاگیا،72گھنٹے میں بربریت کا نشانہ بننے والوں کی تعداد12ہوگئی ، مظالم کیخلاف مظاہرے ، جمعہ کو مکمل ہڑتال کی اپیل،انٹرنیٹ سروس معطل،بڈگام میں بھارتی اہلکار مارا گیا
سرینگر(خبرایجنسیاں)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیو ں کے دوران مزید5کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کے پی آئی کے مطابق بھارتی فورسز نے پوری وادی میں اپنے مظالم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ گزشتہ روز قابض فورسز نے ضلع شوپیاں میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں کے دوران ہادی پورہ علاقے میں فائرنگ کرکے 3نوجوانوں کوشہید کردیا جب کہ ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں بھی 2کشمیری نوجوانوں کو شہیدکردیا۔ گزشتہ روز کی کارروائی کے بعدپچھلے 72گھنٹوں میں بھارتی بربریت کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد12 ہوگئی۔ اس سے قبل ، بھارتی فوجیوں نے جمعرات اور جمعہ کے روز شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں الگ الگ کارروائیوں میں سات کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔حکام نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان ، کولگام اور اسلام آباد اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے ۔ دریں اثنابھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف گزشتہ روز شوپیان، پلوامہ، کولگام اور اسلام آباد اضلاع میں مکمل ہڑتال کی گئی، اس دوران سوپور سے 6 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ علاوہ ازیں ضلع بڈگام کے علاقے ماگام میں نامعلوم افراد نے حملہ کرکے سپیشل پولیس کے سابق افسرناصراحمد خان کو قتل کردیا۔مزیدبرآں سید علی گیلانی نے 12کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جمعہ 16 اپریل کو مکمل ہڑتال کی اپیل کردی ہے ۔ انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن انتو نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شہید ہونے والے نوجوان عام شہری ہیں جنہیں مبینہ جھڑپوں کے مقامات پر لاکر قتل کیاگیا ہے ۔ادھر برقعوں میں ملبوس درجنوں کشمیری خواتین نے ایک فیشن شو کے خلاف سرینگر میں جلوس نکالا۔ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی عمررسیدہ والدہ کو منی لانڈرنگ کے الزام میں بھارتی ادارے نے 15 اپریل کو طلب کر لیا ہے ۔ جموں میں قائم انسداد دہشت گردی کی بھارتی عدالت نے یاسین ملک کے خلاف 31 سال پرانے مقدمے کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-12/1807334
فرانس ،مسجد کی دیوار پر اسلام مخالف نعرے تحریر کردئیے گئے
فرانس میں ماہ رمضان سے قبل مسلمان مخالف واقعات کا سلسلہ بتدریج بڑھنے لگا،مغربی فرانس میں ایک مسجد کی دیوار پر اسلام مخالف نعرے تحریر کردئیے گئے
پیرس(اے ایف پی)یہ واقعہ فرانسیسی شہررینز میں پیش آیا،نعروں میں کیتھولک کو فرانس کا سرکاری مذہب قراردینے کا بھی مطالبہ کیاگیا،مقامی مسلم کمیونٹی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی،یادرہے کہ گزشتہ جمعرات کو نانتس شہر میں مسجد کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی تھی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-12/1807333
بھارتی کسانوں کے مظاہرے سڑکیں بند ،مزید دھرنوں کا منصوبہ
بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے مظاہرے جاری ہیں
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) کاشتکار ساڑھے چار ماہ سے سراپا احتجاج ہیں،اتوار کو ہڑتال کی کال پر ملک کی اہم سڑکیں بند رہیں،ہریانہ کی مصروف شاہراہ کے ایم پی دوسرے روزبھی بند رہی۔کسانوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار پر دباؤ بڑھانے کے لئے احتجاج کا دائرہ بڑھا رہے ہیں۔کاشتکاروں نے دلی کے اردگرد ٹکری، سنگھو اور غازی پور کے علاوہ بھی دھرنے دینے کا منصوبہ بنا لیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-12/1807331
یمن،مارب شہر پر قبضے کیلئے شدید لڑائی،70ہلاک
یمن کے شہر مارب کے نواح میں سعودی اتحاد کی حمایت یافتہ حکومت اور حوثی باغیوں میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے ،مزید70 افراد ہلاک ہو گئے
دبئی(اے ایف پی)یادرہے کہ سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت اس شہرپر قابض ہے جبکہ حوثی باغیوں نے قبضے کیلئے تین اطراف سے شہر پر حملہ کیاہے ،مارب یمنی حکومت کا دارالحکومت ہے ،حکومت کے زیر قبضہ یہ آخری شہر ہے جس پر کنٹرول کیلئے باغی بھرپور حملے کررہے ہیں،شہر کے نواح میں سعودی جنگی طیاروں نے باغیوں کے ٹھکانوں پربھی بمباری کی ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-12/1807329
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں تھریسسر میڈیکل کالج کی ہندو طالبہ جانکی اوم کمار اور مسلم طالب علم نوین رزاق کی اسپتال کے لباس میں خوبصورت رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
طلبا کا کہنا تھا کہ وبا کے دوران اسپتالوں میں مریضوں کا رش بہت زیادہ ہے، ڈاکٹرز سمیت طبی عملہ شدید دباؤ اور تناؤ کا شکار ہے جب کہ مریض اور ان کے اہل خانہ بھی خوف میں مبتلا ہیں، ہر طرف فضا سوگوار ہے۔
طلبا کا مزید کہنا تھا کہ ایسی صورت حال میں کام کے بوجھ کو ہلکا کرنے اور پریشان لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کی کوشش کی تھی تاکہ تر و تازہ ہو کر نئے جذبے سے کام شروع کیا جائے۔
دوسری جانب دو طلبا کی معصوم سی کوشش کو ہندو انتہا پسندوں نے مذہبی رنگ دیکر منافرت پھیلانے کی کوشش کی جس میں حکمراں جماعت بی جے پی کے غنڈے بھی شامل ہیں۔
ایک وکیل نے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ ہندو طالبہ کے والدین کو خبردار ہونا چاہیئے کیوں کہ یہ لوجہاد کی ایک اور کوشش ہوسکتی ہے۔ مسلم طالبعلم ہندو طلبہ سے شادی جہاد کی نیت سے کرتے ہیں۔
ادھر بھارتی ہندو انتہا پسندوں کے جواب میں کوچی انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مسلم اور ہندو طلبا نے مشترکہ ڈانس کی ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور اس کو نفرت پھییلانے والوں کے لیے تحفہ قرار دیا۔
https://www.express.pk/story/2166176/10/
جاپان نے پاکستان کو سفر کے لئے محفوظ ملک قرار دے دیا۔
جاپانی سفیر متصودا کونیری نے اسلام آباد کے قدیم علاقے شاہ اللہ دتہ میں تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اہم اعلان کیا اور پاکستان کو دنیا کے لئے محفوظ ملک قرار دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متصودا کونیری نے کہا کہ جاپان نے پاکستان پر سفری پابندیاں نرم کردیں، پابندیوں کی فہرست میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے، جاپانی سیاحوں خصوصا مذہبی سیاحوں کو پاکستان آنے دیا جائے گا۔
متصودا کونیری نے مزید کہا کہ جاپانی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہت اطمینان بخش ہوگئی ہے۔
https://www.express.pk/story/2166158/1/
کابل: افغانستان میں قیام امن اور فریقن کے درمیان تصفیے کے لیے 16 اپریل کو ہونے والی ترکی سمٹ میں طالبان نے شرکت سے انکار کردیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے اپنے ایک بیان میں ترکی سمت میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے قبل کسی قسم کے مذاکرات کی گنجائش نہیں۔
ترجمان محمد نعیم نے مزید بتایا کہ 16 اپریل کو ترکی کانفرنس سے متعلق دستاویزات کا جائزہ لیا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس سمٹ میں شرکت مفید ثابت نہیں ہوگی تاہم اس کے بارے میں حتمی فیصلے سے جلد آگاہ کردیا جائے گا۔
دوسری جانب ایک طالبان کمانڈر کا کہنا ہے کہ جب تک افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ واضح نہیں ہوجاتا، معاملات آگے نہیں بڑھیں گے۔ ہمارا اولین ترجیح امریکی فوجیوں کا انخلا ہے۔
ادھر افغان صدارتی محل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا نے ترکی سمٹ کے ایجنڈے اور تفصیلات سے افغان حکومت کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے اور تقریب میں شرکت کے حوالے سے صدر اشرف غنی مشاورت کررہے ہیں۔
دریں اثنا افغانستان میں امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کابل کا چار روزہ دورہ مکمل کر کے واپس امریکا روانہ ہوگئے۔ دورے کے دوران انہوں نے سیاسی رہنماؤں، سول سوسائٹی اور نوجوانوں سے ملاقاتیں کیں۔
واضح رہے کہ امریکا کی نئی حکومت نے یکم مئی تک اپنے فوجیوں کے افغانستان سے انخلا میں تاخیر کا عندیہ دیا ہے جس پر طالبان کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آنے کے بعد عالمی قوتوں کی جانب سے ترکی سمٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
https://www.express.pk/story/2166274/10/
’آرگنائزیشن فار دی پروہیبیٹیشن آف کیمیکل ویپن‘ (او پی سی ڈبلیو) کی جانب سے جاری ہونے والی نئی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق شامی فضائیہ نے2018 میں سرقاب شہر میں باغیوں کے زیر قبضہ رہائشی علاقے پربیرل بموں کے ذریعے زہریلی کلورین گیس پھینکی تھی۔
اگر چہ باغیوں کے زیر تسلط علاقے ال تلیل میں بیرل بموں کے ذریعے گرائی گئی اس کلورین گیس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تھی، تاہم درجنوں افراد اس کیمیائی زہر سے متاثر ہوئے تھے، اور ان میں کافی عرصے تک جی متلانے، چکر آنکھوں میں جلن، سانس لینے میں تنگی، کھانسی اور چھینکوں کی علامت سامنےآتی رہی تھی۔
او پی سی ڈبلیو کی اس رپورٹ ہر شامی حکومت نے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2166258/10/
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108264845&Issue=NP_PEW&Date=20210412
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108264868&Issue=NP_PEW&Date=20210412
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/12042021/p1-lhr018.jpg
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/12042021/P3-Lhr-014.jpg
شوپیاں میں مسجد پر بھارتی فورسز کا حملہ ریاستی دہشتگردی ، مکروہ فعل ہے :پاکستان
اتوار 11 اپریل 2021ء
https://www.roznama92news.com/%DB%8C%D8%A7-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%BE%D8%B1-%D8%A8%D8%AA%DB%8C-%D9%81%D8%B1%D8%B3-%DB%92-%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D9%86
بھارتی کسانوں کااحتجاج ،دھرنے جاری، منڈیاں سنسان،وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ
پیر 12 اپریل 2021ء
https://www.roznama92news.com/%D8%A8%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%D8%B3%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%AC
بھارتی دہشتگردی،مزید5کشمیری شہید: 4روزمیں شہدا کی تعداد13ہوگئی
پیر 12 اپریل 2021ء
https://www.roznama92news.com/%D8%A8%DB%8C-%DA%AF%D9%85%D8%B2
افغانستان :فورسز کا آپریشن،جھڑپیں،مزید52طالبان،متعددفوجی ہلاک
پیر 12 اپریل 2021ء
https://www.roznama92news.com/%D9%86%D8%B3-%D9%81%D8%B1%D8%B2-%DA%A9-%D8%AC
مودی کے تمام حربے ناکام، کسان کالے قوانین کیخلاف ساڑھے چار ماہ سے سراپا احتجاج
نئی دہلی: (دنیا نیوز) مودی سرکار کے تمام حربے کسانوں کا احتجاج ختم نہ کراسکے، کاشت کار کالے زرعی قوانین کیخلاف ساڑھے چار ماہ سے سراپا احتجاج ہیں، ہریانہ کی مصروف شاہراہ پر دوسرے روز بھی احتجاج جاری ہے۔
بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے دھرنے جاری، ہریانہ کی مصروف شاہراہ کے ایم پی پر دوسرے روز سیکڑوں افراد جمع ہو گئے جس پر انتظامیہ متبادل راستے بنانے پر مجبور ہو گئی۔
کاشت کاروں نے متنازع قوانین کی واپسی تک احتجاج جاری رکھنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار پر دباؤ بڑھانے کے لیے احتجاج کا دائرہ بڑھا رہے ہیں۔
کاشتکاروں نے دلی کے اردگرد ٹکری، سنگھو اور
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/596751_1
الجیریا میں حکومت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر آ گئے، خواتین اور بچے بھی شریک
الجائرز: (دنیا نیوز) شمالی افریقا کے ملک الجیریا میں حکومت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے، لوگوں نے فری الجیریا کے نام سے مظاہرہ کیا، مظاہرے میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔
دارالحکومت کی سڑکوں پر ہزاروں مظاہرین نے سیاسی نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے لیے احتجاج کیا، شرکا نے قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ ملک پر مسلط حکمرانوں کو فرانس کا حمایتی قرار دے رہے تھے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/596733_1
میانمار ، اقوام متحدہ کی سفیر کو دورے کی اجازت دینے سے انکار
میانمار کی فوجی حکومت نے اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر کرسٹین شرانر برگنر کو ملکی دورے کی اجازت دینے سے انکار کردیا
ینگون (اے پی پی) عالمی ادارے کی خصوصی سفیر نے اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ بات مایوس کن ہے کہ میانمار کی فوج ان کا خیرمقدم کرنے کیلئے تیار نہیں۔ سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والی سفیر ان دنوں ایشیا کے دورے پر ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-11/1807005
کرنل (ر)شجاع خانزادہ پر حملے کرانیوالا دہشتگرد مقابلہ میں ہلاک
انسداد دہشتگردی فورس نے اٹک میں کارروائی کرتے ہوئے کرنل(ر) شجاع خانزاہ پر حملہ کرانے والے دہشتگرد گرد کو مقابلہ میں ہلاک کردیا
لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم کے دہشتگرد بڑی کارروائی کرنے کے لیے اٹک میں موجود ہیں۔ سی ٹی ڈی نے چھاپہ مارا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کی اور ہینڈ گرنیڈ پھینکے جبکہ دہشتگروں کی اپنی فائرنگ سے ایک دہشتگرد نیاز ہلاک ہوگیا اوردیگر 3 فرار ہوگئے ۔ ترجمان کے مطابق نیاز لشکر جھنگوی کا کارکن تھا اور اس نے 2014 میں 2 درجن سے زائد شہریوں کو قتل کیا تھا۔ نیاز کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے مقرر تھی۔ دہشتگرد سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-11/1806878
بھارتی کسانوں نے اہم شاہراہیں 24 گھنٹے کیلئے بند کر دیں
بھارت کے احتجاجی کسانوں نے متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف پہیہ جام کا اعلان کرکے اہم شاہراہیں 24 گھنٹے کیلئے بند کر دیں
نئی دہلی(نیوز ایجنسیاں ) بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں کا پہیہ جام آج صبح 8 بجے تک جاری رہے گا جس میں دو اہم ایکسپریس ویز کو بند کیا گیا ہے ۔ ادھر کسانوں کا احتجاج کچلنے کیلئے پولیس کی 13 ریزرو کمپنیاں تعینات کر دی گئیں جن کی کمانڈ 6 ڈی ایس پیز کر رہے ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-11/1807012
یمن ، مآرب میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، 53 ہلاک
یمن کے صوبے مآرب میں خانہ جنگی شدت اختیار کر گئی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران حوثی باغیوں اور سرکاری فوج کے مابین جھڑپوں میں 53 افراد ہلاک ہو گئے
صنعا (اے ایف پی) نیوز ایجنسی کے مطابق لڑائی میں پانچ افسروں سمیت 22 سرکاری فوجی جبکہ 31 حوثی باغی ہلاک ہوئے ۔ ترجمان سرکاری فوج کے مطابق اگرچہ حوثی باغیوں کا مآرب کے کچھ علاقے پر قبضہ ہے تاہم مآرب شہر مکمل طور پر محفوظ ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-11/1807015
فرانس، سکارف پر پابندی کا بل منظور
فرانس کی سینیٹ نے سکارف پر پابندی کے بل کی منظوری دے دی
پیرس(دنیا نیوز) عرب میڈیا کے مطابق قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد مجوزہ بل قانون بن جائے گا جس کے مطابق 18 سال سے کم عمر بچیاں پبلک مقامات پر سکارف نہیں پہن سکیں گی۔ مسلم تنظیموں نے مجوزہ قانون کو اسلاموفوبیا قرار دے دیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-11/1807017
مقبوضہ کشمیر : ایک اور نوجوان شہید، آج مکمل ہڑتال
3روز میں شہادتیں 8ہوگئیں، مسجد کی بھی بے حرمتی پر پاکستان کی مذمت،سرینگر،ڈوڈہ سے 2لڑکیوں سمیت 3گرفتار
سرینگر (نیوز ایجنسیاں)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے شوپیاں کے علاقہ ہاتی پورہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کی شہید کردیا ،اس سے قبل بھارتی فوجیوں نے جمعرات اور جمعہ کے روز شوپیاں اور پلوامہ کے اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیوں کے دوران 7 بیگناہ کشمیری نوجوان شہید کئے تھے ،بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ فوجیوں نے علاقے میں ایک مسجد اور قرآن پاک کی بھی بے حرمتی کی، نوجوانوں کی شہادت کیخلاف آج وادی بھر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی، ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے جس کا مقصد مقبوضہ علاقے میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے ، دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے جنوبی کشمیر کے اضلاع اسلام آباداور کولگام میں بھی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں شروع کردیں جبکہ بھارتی پولیس نے سرینگر اور ڈوڈہ کے علاقوں سے 2 لڑکیوں سمیت 3 افراد گرفتار کر لئے ، علاوہ ازیں حریت رہنما جاویداحمد میر، فردوس احمد شاہ، نثار حسین راتھر اورشکیل احمد بٹ ایک 13 سال پرانے جھوٹے مقدمے میں سرینگر میں ٹاڈاعدالت کے سامنے پیش ہوئے جبکہ غیر قانونی طور پر نظربندجموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک ،جاوید احمد میر اور دیگر حریت رہنماؤں کے خلاف سی بی آئی کے ایک اور جھوٹے مقدمے کی سماعت جموں کی ٹاڈا عدالت میں ہوئی ۔ادھر پاکستان نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے علاقے شوپیاں میں مسجد کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ قابض بھارتی افواج کا غیرانسانی طرز عمل اور ان کے اخلاقی دیوالیہ پن کا عکاس ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں ایک مسجد میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کرنے اور گرنیڈ پھینکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔ 9 اپریل کو یہ واقعہ نام نہاد تلاشی اور چھاپوں کی کارروائی کی آڑ میں کیاگیا۔بہیمانہ واقعہ کشمیریوں اور مقبوضہ خطے میں بھارت کی کھلی ریاستی دہشت گردی کا ایک اورواضح ثبوت ہے ۔ حکومت پاکستان اور عوام سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-11/1807022
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض افواج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 جب کہ اسلام آباد میں 2 نوجوانوں کو شہید کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 4 روز کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے اب تک 12 کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں، جمعہ کے روز بھی نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ سفاک فوج نے ضلع شوپیاں میں ایک مسجد پر بھی گولیاں برسائیں۔
https://www.express.pk/story/2165786/10/
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے گزشتہ روز ہی جوہری تنصیب میں 164 آئی آر-6 سینٹری فیوجز کا باقاعدہ افتتاح اور نئی یورینیئم افزودگی آئی آر-9 کا عمل شروع کیا تھا تاہم اس دوران جوہری تنصیب میں حادثہ پیش آگیا جس کی نوعیت اور نقصان کے حوالے سے معلومات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی پر محکمہ ایٹمی توانائی کے ترجمان بہروز کمالوندی کا بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے نطنز کے علاقے میں واقع جوہری تنصیب میں حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے نہایت کم معلومات فراہم کی ہیں۔
یہ خبر پڑھیں : ایران کے مرکزی جوہری پلانٹ میں خوفناک دھماکا
ترجمان بہروز کمالوندی نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثے میں جوہری تنصیب کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی پلانٹ کو نقصان پہنچا ہے۔ ترجمان نے حادثے کی وجہ سے ماحول میں یورینیئم کے پھیلنے کو بھی خارج از امکان قرار دیا۔
جوہری تنصیب میں پیش آنے والے حادثے تک غیر ملکی میڈیا کو رسائی نہیں دی جارہی ہے اور نہ ہی معلومات دینے کے لیے کوئی سینیئر عہدیدار دستیاب ہے جس سے عالمی میڈیا میں چہ مہ گوئیاں ہو رہی ہیں۔
ویانا میں یورپی یونین کے توسط سے عالمی جوہری معاہدے کے دیگر فریقین کی موجودگی میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جس میں امریکا کی معاہدے میں واپسی اور ایران پر سے عائد پابندیوں کے خاتمے پر گفتگو جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں بھی نطنز کی جوہری تنصیب میں دھماکہ ہوا تھا جس کی ذمہ داری ایران نے اسرائیل پر عائد کی تھی۔ امریکا ایران کے اس جوہری تنصیب کا ہمیشہ سے سخت ناقد رہا ہے۔
https://www.express.pk/story/2165849/10/
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ زدہ یمن کے شہر مارب کے قبضے کے لیے اتحادی فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 جنگجو اور 22 فوجیوں کی ہلاکت کے باجود گھمسان کی جنگ جاری ہے۔
مارب میں ہر جگہ لاشیں پڑی ہوئی ہیں اور دھماکوں سے اُٹھتے دھوئیں کے بادل نے شہر کی فضا کو بدبو دار کردیا ہے۔ میزائلوں کے گرنے، بارود کی بو اور گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے شہری سہم کر گھروں میں محصور ہوگئے۔
حوثی باغی کئی عرصے سے تیل کے ذخائر رکھنے والے شہر مارب پر قبضے کی کوشش کر رہے ہیں اور تازہ جنگ میں پیش قدمی کرتے ہوئے جنوب مغربی علاقے کے کچھ علاقوں کو اپنی تحویل میں لے بھی لیا ہے۔
اتحادی فوج نے مارب کے علاقوں میں حوثی باغیوں کے قبضے کی تصدیق کی ہے تاہم بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ فی الوقت مارب کے شہر پر حوثی ملیشیا کی مکمل کامیابی کا کوئی امکان نہیں۔
دوسری جانب حوثی باغیوں نے مارب میں اپنی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد پورے شہر میں اپنی حکومت قائم کرلیں گے۔
https://www.express.pk/story/2165838/10/
صومالیہ میں بائیوڈا کے گورنر خودکش حملے میں بال بال بچ گئے تاہم اس حملے میں باڈی گارڈ سمیت 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ میں بائیڈوا کے گورنر ایک ہوٹل سے باہر آرہے تھے کہ خودکش بمبار نے خود کو بارودی دھماکے سے اُڑا لیا، خوش قسمتی سے اس حملے میں گورنر محفوظ رہے۔
خودکش حملے میں گورنر کے دو محافظوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
یہ خبر پڑھیں : صومالیہ میں جنگجوؤں کے آرمی بیس اور فوجی قافلے پر حملے، 47 اہلکار ہلاک
تاحال کسی شدت پسند جماعت نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں الشباب نامی اسلامی شدت پسند تنظیم خودکش حملوں اور بم دھماکوں میں ملوث رہی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : صومالیہ میں چائے کے ہوٹل پر خودکش حملہ، 4 ہلاک اور 5 زخمی
واضح رہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت میں ایک ہفتے قبل دو فوجی اڈوں اور ایک چائے کے ہوٹل پر بھی خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں درجنوں فوجی اہلکار اور شہری ہلاک و زخمی ہوگئے تھے۔ دونوں حملوں کی ذمہ داری الشباب نے قبول کی تھی۔
https://www.express.pk/story/2165830/10/
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108263124&Issue=NP_PEW&Date=20210411
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108263125&Issue=NP_PEW&Date=20210411
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108263128&Issue=NP_PEW&Date=20210411
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108263135&Issue=NP_PEW&Date=20210411
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108263220&Issue=NP_PEW&Date=20210411
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/11042021/P3-Lhr-013.jpg
میانمارمیں فوج کی فائرنگ: 82مظاہرین ہلاک،کئی زخمی ، مارشل لا کے تحت 19 کو سزائے موت
اتوار 11 اپریل 2021ء
https://www.roznama92news.com/%D9%85%DB%8C%D8%A7%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%B1%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%81%D9%88%D8%AC-%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D8%A7%D8%B1%D9%86%DA%AF%D9%85-%D8%AA%D8%AD%D8%AA-19-%DA%A9%D9%88-%D8%B3%D8%B2-%D9%85%D9%88%D8%AA
بھارتی کسانوں نے جیل بھرو تحریک کا آغاز کردیا
زرعی قوانین کیخلاف بھارتی کسانوں کا احتجاج 131 ویں روز بھی جاری رہا
نئی دہلی(صباح نیوز) کاشتکاروں نے جیل بھرو تحریک کا بھی آغاز کر دیا۔ہریانہ اور پنجاب کے کسانوں نے ایف سی آئی کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا ہے سرکار کالے قوانین کو کیا واپس لے گی، وہ تو ایف سی آئی ہی کو بند کرنے جا رہی ہے
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-07/1804922
5مبینہ دہشتگرد عدالت پیش، 12 اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور
نفرت انگیز مواد اور دہشت گردی پھیلانے کے کیس میں ملوث پانچ ملزموں کا عدالت نے 12 اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا
لاہور (اپنے خبر نگارسے ) تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج نے دلائل سننے کے بعد ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا ۔سی ٹی ڈی نے 5 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا ۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں کو گزشتہ روز بھٹہ چوک سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ملزموں میں ضیاء الرحمان، اشتیاق، عبدالرحمان،ملک کاشف اور نظیف اللہ شامل ہیں ۔ملزموں سے نفرت انگیز مواد اور ٹیررازم کے لیے جمع رقم بھی برآمد کی گئی ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-07/1804805
سوڈان نے اسرائیل کے بائیکاٹ کا قانون ختم کردیا
سوڈان کی کابینہ نے اسرائیل کیساتھ سفارتی و تجارتی روابط پر پابندی سے متعلق قوانین منسوخ کرنے کی منظوری دے دی
خرطوم (رائٹرز) کابینہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 1958 کے قوانین منسوخ کرنے کی منظوری کابینہ اور خود مختار کونسل کے مشترکہ اجلاس میں دی گئی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-07/1804941
مقبوضہ کشمیر :سرچ آپریشن ،دو خواتین سمیت متعدد گرفتار
ریاستی خواتین کمیشن ختم ،بھارتی کمیشن کا دائرہ کار جموں وکشمیر تک بڑھا دیا گیا اہلکار کی خودکشی ،بات چیت مسائل حل کرنیکا بہترین طریقہ:سابق بھارتی جنرل
سرینگر (نیوز ایجنسیاں)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے پیرا ملٹری فورسز کے ہمراہ مختلف علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی پرتشدد کارروائیوں کے دوران 2 خواتین سمیت متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے سوپور ، بڈگام اور کولگام کے علاقوں میں ملک عمید ، احسان الحق ، تبسم اور انجم بانو سمیت چھ سے زائد افراد کوگرفتار کیا۔ادھر بھارتی اہلکار نے سرینگر کے علاقے ڈگنی بل میں قائم اپنے کیمپ میں ایک عمارت کی پانچویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔دریں اثنابھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی خواتین کمیشن ختم کرکے بھارتی خواتین کمیشن کا دائرہ کار جموں وکشمیر تک بڑھا دیا ۔ دوسری جانب بھارتی فوج کے ریٹائرڈ جنرل ایس اے حسنین نے بارہمولہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام اختلافات کو دور کرنے اورآگے بڑھنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-07/1804937
اماراتی سرکاری ایئر لائن نے اسرائیل کیلئے براہ راست پروازیں شروع کردیں
ابو ظہبی کی سرکاری ایئر لائناتحاد ایئر ویز نے اسرائیل کیلئے براہ راست پروازیں شروع کردیں
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)اتحاد کی پہلی پرواز ابوظہبی سے مسافروں کو لے کر منگل کی دوپہر تل ابیب پہنچی۔ اس افتتاحی پرواز پر عرب امارات کے اسرائیل میں سفیر محمد الخاجہ اور امارات میں اسرائیلی سفارتکار بھی سوارتھے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-07/1804940
اسرائیلی فوج کی فائرنگ فلسطینی شہید ، بیوی زخمی
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہری شہید اور اس کی بیوی زخمی ہو گئی
مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) منگل کی صبح بیر نبالا میں کار میں سوار فلسطینی جوڑے پر فائرنگ کر دی گئی ،جس کے نتیجے میں42 سالہ اسامہ صدقی سر پر گولی لگنے سے شہید ہوگیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-07/1804938
برکینا فاسو:شدت پسندوں کا حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 8 ہلاک
واگادوگو (اے ایف پی) سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں ہلاک ہونیوالے دیگر پانچ افراد رضا کار اور پولیس کیساتھ مل کر مشترکہ پٹرولنگ کر رہے تھے کہ شدت پسندوں کا نشانہ بن گئے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-07/1804934
بھارت نے پاکستان میں زیر تعلیم کشمیری طلبا کو آنے سے روک دیا
بھارتی حکام نے پاکستان میں زیر تعلیم کشمیری طلبا کو قانونی سفری دستاویزات ہونے کے باوجود دبئی کے راستے پاکستان جانے سے روک دیا
نئی دہلی (اے پی پی) کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دبئی کے راستے پاکستان جانے والے میڈیکل کے تین کشمیری طلبا نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ بھارتی حکام نے انہیں وزارت داخلہ کا این او سی نہ ہونے کا بہانہ بناکر دہلی کے ہوائی اڈے پر روک دیا۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ حکام نے بھارتی پنجاب کے سرحد ی علاقے اٹاری میں سینکڑوں کشمیری طلبا کو پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا تھاجبکہ ان کے پاس تمام سفری دستاویزات موجود تھیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-07/1804932
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-04-07&edition=KCH&id=5579317_79183089
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بحیرہ احمر میں برسوں سے لنگر انداز ایرانی کارگو کمپنی کے پاسداران انقلاب کے زیر استعمال جہاز کو بارودی سرنگ دھماکے میں تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
ساویز جہاز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ بحیرہ احمر میں یمن کی سرحد کے قریب ایران کی پاسداران انقلاب کے عارضی نیم فوجی اڈے کے طور پر استعمال ہوتا ہے تاہم ایران کا کہنا ہے کہ یہ غیر فوجی جہاز ہے جو عالمی سمندری تنظیم میں رجسٹرڈ ہے اور لاجسٹک اسٹیشن کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
یہ خبر پڑھیں : امریکا اور ایران کا جوہری معاہدے پر ’ورکنگ گروپ‘ کے قیام پر اتفاق
ایران کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ایرانی جہاز پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایم وی ساویز کو دھماکے سے معمولی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کی نوعیت اور وجہ کے تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی جہاز پر حملہ اس وقت ہوا جب یورپی یونین کے توسط سے عالمی طاقتیں ویانا میں امریکا اور ایران کے نمائندوں کی عالمی جوہری معاہدے پر مذاکرات کے لیے معاونت کر رہی ہیں۔
https://www.express.pk/story/2164155/10/
کونسٹانز یونیورسٹی اور جرمنی میں میکس پلانک ادارے کے مطابق ان پرندوں میں گریٹ ٹِٹس سرِ فہرست ہیں جو اپنا رویہ بدلتے ہیں۔ اول وہ نئے پرندوں کو اپنی کالونی میں جگہ دیتے ہیں۔ دوم وہ نقل مکانی کرکے ماحول اور خراب حالات کا مقابلہ کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے سیکھتے بھی ہیں۔
یہ رویہ اس سے قبل بوزنوں، وھیل، چوہوں اور ڈولفن وغیرہ میں دیکھا گیا تھا۔ 1920 کے عشرے میں برطانیہ میں گریٹ ٹٹس چڑیاؤں نے دودھ کی بوتل کا اوپری پلاسٹک یا المونیم چادر کھول کر اس پر لگی چکنائی چاٹنی شروع کی تھی۔ اس کے بعد پورے برطانیہ میں چڑیا اس ہنر کی ماہر بن گئیں۔
ماہرین نے غذا حاصل کرنے کے نئے طریقوں کو اختراع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح وہ اپنا تبدیل ہوتا ہوا معاشرہ تشکیل دیتی ہیں۔ بسااوقات ایک پرندہ یہ سکھاتا ہے اور تمام چڑیا اسے اپنا لیتی ہیں۔ اس کے بعد تیزی سے یہ رویہ پرندوں کی پوری آبادی میں پھیل جاتا ہے۔
اس مطالعے سے یہ بھی معلوما ہوا ہے کہ پرندوں کی آبادی تیزی سے اپنے پرانے رویوں کو بدل لیتی ہے۔ اس تجربے میں جنگل سے پکڑی گئی چڑیاؤں پر بھی تجربات کئے گئے اور انہیں نئے کام سکھائے گئے تو انہوں نے اسے فوری طور پر اختیار کرلیا۔ اس طرح تجرباتی تصدیق بھی سامنے آئی ہے۔
اس طرح معلوم ہوا کہ ننھے پرندوں کی بڑی تعداد اپنا معاشرتی رویہ تبدیل کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔
https://www.express.pk/story/2163860/509/
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108252979&Issue=NP_PEW&Date=20210407
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108252985&Issue=NP_PEW&Date=20210407
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108252992&Issue=NP_PEW&Date=20210407
مقبوضہ کشمیر میں محاصرے ، سرچ آپریشن،2 لڑکیوں سمیت 6گرفتار، ایک اوربھارتی فوجی کی خود کشی
بدھ 07 اپریل 2021ء
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D9%82%D8%A8%DB%8C%D8%B1-%D9%85%D8%AD%D8%A7%D8%B5%D8%B1%DB%92-%D8%B3-%D8%A7%DB%8C-%D8%A7%D9%88%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D8%AE%D9%88%D8%AF-%DA%A9%DB%8Chttps://www.roznama92news.com/%D9%85%D9%82%D8%A8%DB%8C%D8%B1-%D9%85%D8%AD%D8%A7%D8%B5%D8%B1%DB%92-%D8%B3-%D8%A7%DB%8C-%D8%A7%D9%88%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D8%AE%D9%88%D8%AF-%DA%A9%DB%8C
ترکی: فوجی بغاوت کے الزام میں 14 ہوابازوں کو عمر قید
بدھ 07 اپریل 2021ء
https://www.roznama92news.com/%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C-%D8%A8%D8%AA-%DA%A9-%DA%A9%D9%88-%D8%B9%D9%85%D8%B1-%D8%AF
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/07042021/p1-lhr014.jpg
No comments:
Post a Comment