رانا ثناء کیس ، مقدمے کا جج تبدیل ::: مقدمہ لڑنے والے وکیل پر قاتلانہ حملہ - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Wednesday, 23 October 2019

رانا ثناء کیس ، مقدمے کا جج تبدیل ::: مقدمہ لڑنے والے وکیل پر قاتلانہ حملہ







https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2019/10/23102019/P8-Lhr-051.jpg

لاہور (کرائم رپورٹر،آن لائن ) منشیات کے کیس میں قید رانا ثناءاللہ کے مقدمہ کی سماعت کرنیوالے جج مسعود ارشد باگڑی کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ جج کا تبادلہ ملتان انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 کے بطور جج کیا گیا ہے۔ جو 2 نومبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔دوسری طرف اے این ایف کے وکیل کاشف جاوید نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ کچھ روز سے نامعلوم افراد عدالت سے گھر جاتے وقت ان کا پیچھا کر رہے تھے، جنہوں نے انہیں مسلسل ہراساں کیا اور ان کی جان کو خطرے میں ڈال دیا۔پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ انہوں نے سینئر حکام کو اس بارے میں بتادیا تھا۔کاشف جاوید نے پولیس کو بتایا کہ پیر کی رات کو ایک سفید کرولا نے پہلے ان کا راستہ روکا اور پھر جان بوجھ کر لاہور کی مرکزی گلبرک روڈ پر ان کی گاڑی سے بہت بری طرح ٹکرائی گئی، جس سے ان کی کار کے سامنے والے حصے کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ کرولا میں موجود 3 میں سے ایک شخص نے ان کی جانب چلنا شروع کیا لیکن وہ بعد ازاں فرار ہوگیا کیونکہ لوگ جائے وقوع پر جمع ہونا شروع ہوگئے تھے۔پراسیکیوٹر نے پولیس پر زور دیا کہ وہ ان ذمہ داروں کے خلاف 'سخت سے سخت کارروائی کریں۔اے این ایف کے سرکاری وکیل پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ گلبرگ لاہور میں درج کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ اے این ایف کے سرکاری وکیل کاشف جاوید کی درخواست پر تین نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔ گلبرگ پولیس نے دھمکیاں دینے، کار کو نقصان پہنچانے اور ایک سے زائد افراد کا حملہ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔

https://dailypakistan.com.pk/23-Oct-2019/1038652?fbclid=IwAR0pWoHKNG-JHd6RbHCdbf9TDG0VoZUCbI4wpZ74tk-wCFRoWBaW14KHRnk

No comments:

Post a Comment