اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ دنوں کاروباری افراد سے ملاقات ان کی اجازت سے کی تھی۔
سینئر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے پلوامہ جیسا ڈرامہ دوبارہ کرسکتاہے،آرمی چیف سے کہہ دیاہے کہ فوج کوتیار رکھیں ، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف نے کاروباری افراد سے ملاقات ان سے پوچھ کر کی تھی۔مہنگائی اور بے روزگاری ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اس پر کام کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان کے بڑے بزنس مینوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی، اس ملاقات میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر بھی موجود تھے۔ آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات میں بعض کاروباری افراد نے نیب کیسز کے حوالے سے بات کی تھی جبکہ آرمی چیف نے بھی کاروباری افراد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی تھی۔
https://dailypakistan.com.pk/23-Oct-2019/1038727?fbclid=IwAR0bCkK2U3DPQdWyD5XrucRj8F1rim9xZSpGAjsgLyycesRrsWiLuUlhF8E
No comments:
Post a Comment