
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو آزادی مارچ کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کر لیاہے ، مارچ کی اجازت سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلوں پر عمل سے مشروط کی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے وزیراعظم کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں سے متعلق آگاہ کیا ۔ وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کو اپوزیشن سے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق عدالتی فیصلے موجود ہیں ، عدالتی فیصلوں پر عمل کی حکمت علی وزارت داخلہ طے کرے گی ۔ پرویز خٹک کا کہناتھا کہ کوشش ہے کہ اپوزیشن کو 27 اکتوبر سے پہلے مذاکرات پر منا لیں گے اور امید ہے کہ اپوزیشن ہماری بات مان لے گی ۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ افراتفری اور انتشار کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی ۔
https://dailypakistan.com.pk/23-Oct-2019/1038687?fbclid=IwAR0-cIrxdbMug0AlmmJrgw8q9YHCIRhkdAh8btQBX2AguM30XwZHxbJi_VA
No comments:
Post a Comment