اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی صحت کے حوالے سے پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی صحت کے معاملے پر حکومت پنجاب سے رابطہ کیا ہے اور رپورٹ طلب کر لی ہے ۔وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ نوازشریف کی فیملی سے رابطہ کیا جائے ، نوازشریف پاکستان میں جہاں چاہیں علاج کی سہولت فراہم کی جاسکتی ہے ، بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامات کیے جائیں ۔یاد رہے کہ نوازشریف کو دو دن قبل طبیعت خراب ہونے پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ، ان کے پلیٹ لیٹس میں کمی کے باعث ڈاکٹروں نے شدید تشویش کا اظہارکیا تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے اور وہ صحت یاب ہو رہے ہیں ، نوازشریف کو پلیٹ لیٹس کے میگا یونٹ لگائے ہیں
https://dailypakistan.com.pk/23-Oct-2019/1038694?fbclid=IwAR2KdoDAIkWBG1fjB21-UNcSWQ22QXscFLm8XBmLZ_d__vDMryuTryxd0Ec
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب نے احتساب عدالت کی ہدایت پر سابق صدر آصف زرداری کو اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کر دیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے پمز ہسپتال کو سب جیل قرار دے دیا ہے۔نیب کی ٹیم نے آصف زرداری کو سیکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال کے شعبہ امراض قلب منتقل کیا ۔
ایک بیان میں پمز کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کو پمز ہسپتال میں عدالتی ہدایات کے مطابق تمام طبی سہولتیں دی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر نعیم کی سربراہی میں خصوصی میڈیکل بورڈ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کا طبی معائنہ کرے گا۔ آصف علی زرداری کا بلڈ اور یورین ٹیسٹ کیا جائے گا۔ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر نعیم کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ سابق صدر آصف زرداری کا بلڈ پریشر، شوگر اور کمر کی تکلیف کے سلسلے میں معائنہ کرے گا۔
واضح رہے کہ میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کو جیل سے اسپتا ل منتقل کرنے کی سفارش کی تھی جس کی روشنی میں جیل حکام نے آصف زرداری کو احتساب عدالت سے اسپتال منتقلی کے لیے انتظامیہ کو خط لکھا تھا۔
https://dailypakistan.com.pk/22-Oct-2019/1038225?fbclid=IwAR36YJBSefSvuGxabqZFYvVlN5p2YpztNUe4-sU67rNwrQzPJlhlsYVIU4s
No comments:
Post a Comment