کوڑے کرکٹ سے ملنے والی ٹکٹ سے بڑا خزانہ ہاتھ لگ گیا - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Tuesday, 2 January 2024

کوڑے کرکٹ سے ملنے والی ٹکٹ سے بڑا خزانہ ہاتھ لگ گیا

کوڑے کرکٹ سے ملنے والی ٹکٹ سے بڑا خزانہ ہاتھ لگ گیا
جرمنی میں خاتون کو گھر کی صفائی کے دوران ملنے والے تقریباً تین سال پُرانے لاٹری کے ٹکٹ نے 1 لاکھ 10 ہزار ڈالرز کا انعام جتوا دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق خاتون (جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) نے تقریباً تین سال قبل فروری 2021 میں لاٹری سپر 6 کا ٹکٹ خریدا تھا اور بعد ازاں اس کو میز کی دراز میں رکھ کر بھول گئیں تھیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہیں کھویا ہوا خزانہ دوبارہ دریافت ہوا ہے۔

لاٹری منتظمین کا کہنا تھا کہ ٹکٹ جب انہیں موصول ہوا تو وہ بالکل ٹھیک حالت میں تھا۔ 2021 میں جیتے گئے 6 لاکھ 60 ڈالرز سے زائد کے انعامات کو سیکسونی-اینہالٹ (جرمنی کی ریاست) میں طلب نہیں گیا ہے۔

جرمن کی اس ریاست میں 2021 میں جیتے گئے انعامات کو 31 دسمبر 2024 تک حاصل کیا جاسکتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/XoUpb7N
via IFTTT

No comments:

Post a Comment