
پاکستانی سینئر اداکارہ صبا فیصل کے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل کی دعوت ولیمہ میں بلآخر بڑی بہو نیہا سلمان نظر آگئیں۔
ان دنوں سینئر اداکارہ کے چھوٹے بیٹے اور اداکار ارسلان فیصل اور ڈاکٹر نیشا طلعت کی شادی کی مختلف تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔سینئر اداکارہ صبا فیصل کراچی کی ڈاکٹر نیشا طلعت کو اپنی چھوٹی بہو بناکر دھوم دھام سے لاہور پہنچ گئیں۔
لاہور میں ہونے والے ارسلان فیصل کے ولیمے کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آگئی ہیں، جس میں شوبز فنکاروں نے بھرپور شرکت کی تاہم توجہ کا مرکز سینئر اداکارہ کی بڑی بہو بنی رہیں، جو اس سے قبل کسی اور تقریب میں دکھائی نہیں دی تھیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/pSVHNFG
via IFTTT

No comments:
Post a Comment