ورزش کرنے پرکمپنی کی ملازمین کیلئےانوکھی پیش کش - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Sunday, 24 December 2023

ورزش کرنے پرکمپنی کی ملازمین کیلئےانوکھی پیش کش

 ورزش کرنے پرکمپنی کی ملازمین کیلئےانوکھی پیش کش
کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ ایک کمپنی محض صرف ورزش کرنے پر اپنے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ ساتھ بونس بھی دے؟۔ جی ہاں!

چین میں ایک ایسی کمپنی جس کی پالیسی کچھ اسی طرح ہے۔چین میں کاغذ بنانے والی ایک کمپنی جس کا نام ڈانگپو پیپر ہے، اپنے ملازمین کو روزانہ 2 میل دوڑنے پر بونس سے نواز رہی ہے۔ یہ کمپنی صوبے گوانگڈونگ میں واقع ہے۔

کمپنی نے اپنے سال کے آخر میں بونس پروگرام کو ملازمین میں ورزش کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا ہے۔ جس کا مقصد روزانہ کی بنیاد پر ملازمین میں ورزش کو فروغ دینا ہے۔

کمپنی کی پالیسی کے مطابق ایک ملازم مکمل ماہانہ بونس کا اہل اس وقت ہو گا اگر وہ پورے مہینے 50 کلومیٹر دوڑ مکمل کرلے جبکہ 40 کلومیٹر دوڑنے والے کو بونس کا 60 فیصداور 30 ​​کلومیٹر دوڑنے پر بونس کا 30 فیصد دیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/JatMh5x
via IFTTT

No comments:

Post a Comment