یوکرین روس تنازعہ، پاکستان میں سونے کی قیمت اتنی بڑھ گئی کہ عوام سر پکڑ کر بیٹھ جائیں
Feb 24, 2022 | 17:45:PM
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)روس کے یوکرین پر حملے کے سبب عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 77 ڈالر فی اونس بڑھا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ہزار 972 ڈالر ہے۔عالمی قیمت کے مقامی اثر کے سبب سونے کی فی تولہ قیمت 3400 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 30 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا دام دو ہزار 915 روپے اضافے سے ایک لاکھ 11 ہزار 711 روپے ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/24-Feb-2022/1407458?fbclid=IwAR2UpMiOpd8mc4oCNc_wam58ZXpPyEfowzBtviZVYnTRUzq_NKmRV1FgzQk
نیشنل بینک کو امریکہ میں بھاری جرمانہ
Feb 24, 2022 | 21:38:PM
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ نے پاکستان کے سرکاری بینک "نیشنل بینک آف پاکستان" کو اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر 20.4 ملین ڈالر ( تقریباً تین ارب 58 کروڑ روپے) کا جرمانہ عائد کردیا۔
امریکہ کے فیڈرل ریزو بورڈ کی جانب سے نیشنل بینک آف پاکستان کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اینٹی منی لانڈرنگ پروگرام میں بہتری لائے۔ فیڈرل ریزو کا کہنا ہے کہ نیشنل بینک کا امریکہ میں آپریشن رسک منیجمنٹ پروگرام پر پورا نہیں اترتا ۔ بینک امریکہ کے انسدادِ منی لانڈرنگ قوانین پر عملدرآمد میں بھی ناکام رہا ہے۔فیڈرل ریزو بورڈ نے یہ جرمانہ نیو یارک سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف فنانشل سروسز کی سفارش پر کیا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/24-Feb-2022/1407488?fbclid=IwAR1n2l_Pa7BrOcCrz2z7yEzMUqm95tZAhDshOilorJnSjFggK59w0aY0A4w
کیا آپ کو پتا ہے کہ یوکرین کا سب سے امیر تارکِ وطن ایک پاکستانی ہے؟ دولت جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں
Feb 24, 2022 | 22:24:PM
کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ چھیڑ دی ہے جو کہ بالکل بھی حیرت کی بات نہیں ہے کیونکہ ایک طویل عرصے سے روس کے اردارے صاف نظر آ رہے تھے لیکن پاکستانیوں کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یوکرین میں سب سے امیر تارکِ وطن شخص کا تعلق پاکستان سے ہے۔ محمد ظہور نامی پاکستانی کے یوکرین میں اربوں کے اثاثے ہیں اور وہ دونوں ملکوں میں تعلقات کی بہتری کیلئے بھی کام کرتے رہتے ہیں۔
وکی پیڈیا پر دستیاب معلومات کے مطابق کراچی میں پیدا ہونے والے محمد ظہور سنہ 1974 میں سکالر شپ پر سوویت یوکرین میں میٹالرجی کی تعلیم حاصل کرنے گئے تھے۔ تعلیم مکمل ہونے کے بعد وہ واپس آگئے اور پاکستان سٹیل مل میں کام کرتے رہے۔ سنہ 1987 میں وہ روس کے دارالحکومت ماسکو منتقل ہوئے جہاں انہوں نے ایک تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخص کے ساتھ مل کر اپنی ٹریڈنگ کمپنی کی بنیاد رکھی۔
محمد ظہور آئی ایس ٹی آئی ایل گروپ کے سربراہ ہیں جو ایک سرمایہ کاری کی کمپنی ہے۔ کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے سنہ 1991 میں میٹلز رشیا کے نام سے اپنی کمپنی کی بنیاد رکھی تھی جو بعد میں آئی ایس ٹی آئی ایل گروپ میں تبدیل ہوگئی۔ یہ گروپ اپنے ابتدائی پانچ سال میں ہی دنیا کے سٹیل کے 20 بڑے گروپوں میں شامل ہوگیا جس کی سالانہ برآمدات دو ملین ٹن تک پہنچ چکی تھیں۔
سنہ 2008 میں انہوں نے اپنی دونیستک سٹیل مل ایک روسی رکنِ پارلیمان کو 700 ملین سے ایک ارب ڈالر کے درمیان فروخت کی۔ صرف یوکرین میں ان کے آئی ایس ٹی آئی ایل گروپ کی سرمایہ کاری کا حجم 400 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔ یوکرین میں لیپ زگ کے نام سے ہوٹل، دفاتر، فلم اینڈ ٹی وی سٹوڈیو، پلاسٹک کی مصنوعات بنانے والی کمپنی الیانا، ٹرمینل لاجسٹکس اور کیف پوسٹ نامی اخبار بھی محمد ظہور کی ملکیت ہے۔
انہوں نے 28 جولائی 2009 کو یوکرین کا سب سے پرانا انگریزی زبان کا اخبار کیف پوسٹ خریدا۔ کیف پوسٹ کی اشاعت کا آغاز 18 اکتوبر 1995 کو امریکی شہری جیڈ سندن نے کیا تھا۔ انہوں نے 28 جولائی 2009 کو یہ اخبار محمد ظہور کو 1.1 ملین ڈالر میں فروخت کیا ۔ بعد ازاں اکتوبر سنہ 2018 میں محمد ظہور نے کیف پوسٹ کو ایک شامی تارکِ وطن عدنان کیوان کو ساڑھے تین ملین ڈالر میں فروخت کردیا تھا۔
جب سنہ 2014 میں روس نے کریمیا پر قبضہ کیا تو محمد ظہور کے بہت سے اثاثے بھی کریمیا میں رہ گئے۔ اس حوالے سے انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ نہ تو روس کی جانب سے ان کے اثاثے واپس کیے گئے ہیں اور نہ ہی انہیں ایسی کوئی امید ہے۔
محمد ظہور یوکرین کے سب سے امیر تارکِ وطن ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی متحرک شہری بھی ہیں جب کہ وہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کیلئے بھی کوشاں رہتے ہیں۔ کیف میں پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والی قومی دن کی تقریبات میں بھی محمد ظہور شامل ہوتے رہتے ہیں۔
وہ گزشتہ برس اپنی بھابھی کے انتقال پر پاکستان آئے تھے۔ وہ اپنا زیادہ وقت یوکرین اور برطانیہ میں گزارتے ہیں کیونکہ ان کے پاس برطانوی شہریت بھی ہے۔
انہوں نے سنہ 2003 میں یوکرینی گلوکارہ کمالیہ سے شادی کی تھی جن سے ان کی دو بیٹیاں ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/24-Feb-2022/1407495?fbclid=IwAR2YoBAURw-qxMN8_1cswHEwlK2FWN-crUNMNK4D8P5glrBjbAuTm7qnXZo
عالمی منڈی میں تیل و گیس کی قیمت میں اضافے کو "بریک " لگ گئی
Feb 25, 2022 | 14:32:PM
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )روس کے یوکرین پر حملہ کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمت میں ہونے والا اضافے کو "بریک " لگ گئی ۔برینٹ خام تیل 105 ڈالر فی بیرل فروخت ہونے کے بعد آج 101 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔اسی طرح بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کل 100 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے کے بعد آج 94 ڈالر فی بیرل پر آ چکا ہے۔گیس کی قیمت دورانِ ٹریڈنگ 4 ڈالر 63 سینٹس کی سطح پر مستحکم ہوئی ہے۔واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا تھا۔
https://dailypakistan.com.pk/25-Feb-2022/1407866?fbclid=IwAR3ABgBQO8d99XuhjIP-ghY4YkFIUNtfk-PECR18bZ-UXgSQSctaHYsgk04
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-02-25&edition=KCH&id=5972592_71673716
امریکی فنانشل سروسز اتھارٹیز نے نیشنل بینک آف پاکستان نیویارک برانچ پر 5 کروڑ 54 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
امریکی فنانشل سروسز اتھارٹیز نے نیشنل بینک آف پاکستان نیویارک برانچ پر5 کروڑ 54 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کردیا ہے، اس حوالے سے اسٹیٹ بینک حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جرمانہ عائد کرنے کی تصدیق کردی ہے، اور بتایا کہ امریکی فیڈرل ریزرو بورڈ کی جانب سے جرمانہ انسداد منی لانڈرنگ کے قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے کے الزام پر کیا گیا ہے، اور نیشنل بینک نیویارک برانچ کو وارننگ بھی دی گئی ہے کہ وہ تحریری پلان بھی دیا جائے اور انسداد منی لانڈرنگ قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، مشکوک سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ رپورٹنگ پروگرام کو بہتر بنایا جائے۔
نیشنل بینک پر بینک سیکریسی ایکٹ کی خلاف ورزی کا بھی الزام ہے، 2014-15 میں نیشنل بینک نیویارک برانچ پر الزام عائد کیا گیا گیا اور کہا گیا تھا کہ نیشنل بینک نیویارک برانچ کی فنانشل ٹرانزیکشن مانیٹرنگ سسٹم میں خامیاں پائی جاتی ہیں اس حوالے سے 2016 میں نیشنل بینک نے معاہدہ کیا تھا جس میں طے پایا تھا کہ نیشنل بینک نیو یارک برانچ ان خامیوں کو دور کرے گی اور انسداد منی لانڈرنگ قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا، امریکی مرکزی بینک کی طرف سے الزام لگایا گیا ہے کہ نیشنل بینک نیویارک برانچ نے معاہدے کے مطابق خامیاں دور نہیں کی ہیں اس لئے اب یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ نیشنل بینک نیو یارک برانچ پر جرمانہ امریکا مرکزی بینک اور امریکی فنانشل سروسز اتھارٹی کی جانب سے کیا گیا ہے، جس میں سے دو کروڑ ڈالر جرمانہ امریکی مرکزی بینک کی جانب سے کیا گیا ہے، اور 3 کروڑ چون لاکھ ڈالر سُپرٹنڈنٹ آف امریکی فنانشل سروسز اتھاٹی کی جانب سے کیا گیا ہے، نیشنل بینک دو قسطوں میں اس جرمانے کی رقم ادا کرے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے یہ جرمانہ ایسے وقت پر کیا گیا جب وزیراعظم پاکستان عمران خان روس کے دورے پر تھے اور فیٹف ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے پاکستان سے متعلق جائزہ اجلاس بھی جاری ہے
https://www.express.pk/story/2289844/1/
سندھ ،گندم کی فصل خراب
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-02-24&edition=KCH&id=5971894_17764763
یکم مارچ سے تیل مزید مہنگا ہوجائے گا، چیئرمین اوگرا نے بجلیاں گرادیں
Feb 23, 2022 | 18:45:PM
سورس: Creative Commons
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین نے پاکستان میں یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں چیئرمین اوگرامسرور خان نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے، عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کا بوجھ پاکستان کے عوام پر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 12 ہفتوں کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں جو اضافہ ہوا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، یکم مارچ سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/23-Feb-2022/1407038?fbclid=IwAR0Luj_ICM_mjLIxDBMHUvgVdwAzoMFcLRvrPQgPT5Quf3W1dzV-J06d_es
پاکستان میں ڈیزل کی قلت کا خدشہ، وارننگ دے دی گئی
Feb 23, 2022 | 20:03:PM
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئل انڈسٹری نے حکومت اور توانائی کی ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا کو متنبہ کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں ملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی)کی شدید قلت ہونے کا سنگین خدشہ ہے۔انگریزی اخبار ڈیلی ڈان کے مطابق انڈسٹری کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی کمی خاص طور پر آئندہ فصل کی کٹائی کے دنوں میں ہو سکتی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے حوالے سے اخبار نے بتایا ہے کہ دو درجن سے زائد ریفائنریز اور بڑی تیل کمپنیوں کی ایسوسی ایشن’آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل‘ نے وزارت توانائی اور اوگرا کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ملک میں سٹاک کی صورتحال اطمینان بخش ہے تاہم اگر مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو ایک سنگین بحران پیدا ہو سکتا ہے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ اگر آج منصوبہ بندی نہ کی گئی تو ہمیں فصل کی کٹائی کے دنوں میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی طلب پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ ہسکول کے مالی مسائل کی وجہ سے مقامی بینکوں نے آئل کمپنیوں کو ہائی رسک شعبہ قرار دے دیا ہے اور بینک اس کے لیے اپنی قرض دینے کی حد بڑھانے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔
کونسل کی طرف سے خط میں کہا گیا ہے کہ اگر حکام اور صنعت کے شراکت دار فوری طور پرمل کر کام کریں تو ملک میں تیل کی سپلائی متاثر ہونے سے بچا جا سکتا ہے بصورت دیگر ملک میں 2015ء اور 2020ء جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/23-Feb-2022/1407052?fbclid=IwAR1FxOVjhSMe7gESnAyvUgxbj0wVFf2e2YRCRgSn-70dfwW2IFcUvdn4XYg
رجسٹرڈ فری لانسرز کے لیے ٹیکس ختم کردیا گیا
Feb 23, 2022 | 20:00:PM
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے رجسٹرڈ فری لانسرز کے لیے صفر ٹیکس کا اعلان کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ’ای تجارت پورٹل‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ”ہم نے رجسٹرڈ فری لانسرز کو ٹیکس سے مکمل چھوٹ دے دی ہے، جس کے بعد اب ان کی آمدن پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہو گا۔“
وزیراعظم نے کہا کہ ”آئی ٹی کے شعبے میں ہم ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں اور اس حوالے سے آنے والے دنوں میں آپ کو میں مزید خوشخبری سناؤں گا۔ ہم پاکستان کے شعبہ آئی ٹی میں بل گیٹس سے بھی تعاون چاہتے ہیں۔“ ان کا کہنا تھا کہ ”ہم جن شعبوں میں پیچھے رہ گئے ہیں، کوشش کریں گے کہ ان میں آگے بڑھیں۔ ہماری حکومت آئی ٹی سیکٹر اور نوجوانوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ہم اس حوالے سے نوجوانوں کو تربیت فراہم کر رہے ہیں۔“
https://dailypakistan.com.pk/23-Feb-2022/1407048?fbclid=IwAR3eSQ2dDcBgvNzyaccw5RBqpdZoMpsJdNNbr0sWVwQxfVx8yQ6iHcpleHw
عمران خان ماسکو پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر ریڈ کارپٹ استقبال، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
Feb 23, 2022 | 22:51:PM
سورس: Facebook
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان وفد کے ہمراہ روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال روس کے نائب وزیر خارجہ نے کیا۔ ایئر پورٹ وزیر اعظم کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
عمران خان کی جمعرات کو روس کے صدر سے ملاقات ہوگی، دونوں کی ون آن ون اور وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی۔ اس موقع پر پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن کے معاہدے پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔
عمران خان کی روس کے ڈپٹی وزیر اعظم سے بھی ملاقات طے ہے جس میں توانائی کے شعبے سے متعلق بات چیت ہوگی۔
https://dailypakistan.com.pk/23-Feb-2022/1407072?fbclid=IwAR2YqWbe8R5qbhZ7FLqPgFMcNRaq0VZ8Wj9vFDQK0tBVhpcG26veYVKRPLk
روس کا یوکرین پر حملہ ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت آسمان کو چھونے لگی
Feb 24, 2022 | 10:39:AM
کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن ) روس نے یوکرین پر حملہ کر دیاہے جس نے پوری دنیا میں ہلچل مچا کر رکھ دی ہے ،جس کے اثر ات عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں پر سب سے زیادہ دکھائی دے رہے ہیں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے ۔
امریکی خام تیل کی قیمت میں 4.6 فیصد اضافہ ہواہے ، امریکی خام تیل 96 ڈالر 30 سینٹ پر ٹریڈ کر رہاہے ، برطانوی خام تیل میں 4.6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے جس کے بعد برطانوی خام تیل 101 ڈالر 32 سینٹ پر ٹریڈ کر رہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق یوکرینی دارالحکومت کیف کے علاوہ ساحلی شہر وڈیسا اور کراماتورسک پر بھی فضائی حملے کئے گئے ہیں، حملوں کے نتیجے میں متعدد مقامات پر زور دار دھماکے سنے گئے۔ روسی فوج نے یوکرائنی میزائل اڈوں کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا۔ قبل ازیں روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے خلاف سپیشل آپریشن کا اعلان کیا تھا، انہوں نے عالمی طاقتوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس، یوکرین آپریشن میں بیرونی مداخلت پرجواب دےگا۔
روسی سفیر برائے اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل کو مشرقی یوکرین پر حملے سے آگاہ کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ یو این چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت روس کا آپریشن درست ہے۔
دوسری جانب یوکرینی وزیر خارجہ نے روسی حملے پر شدید ردعمل دیا ہے، انہوں نے کہا کہ روس نے یوکرین پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا، یوکرین اپنا دفاع کرے گا، فتح ہماری ہوگی۔ یوکرینی وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روس نے بیلسٹک اور کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے، دارالحکومت کیف، ماریوپول، اڈیسا اور دیگر شہروں پر حملے ہوئے ہیں۔
یوکرین کیخلاف روسی حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، 7 سال بعدخام تیل کی قیمت 101ڈالرفی بیرل سے تجاوز کر گئی۔
https://dailypakistan.com.pk/24-Feb-2022/1407397?fbclid=IwAR3JqrpNbHwsgHNZDinD2u1XnpdA1MsWYuwP8YjTwnO7mzUaZpN9mkWyVpg
روس کا یوکرین پر حملہ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں افراتفری مچ گئی ، مارکیٹ کتنے پوائنٹس گر گئی ؟ جانئے
Feb 24, 2022 | 15:28:PM
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) روس کے یوکرین پر حملے کے اثرات پوری دنیا کی طرح پاکستان کی معیشت پر بھی دکھائی دے رہے ہیں ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹا ک ایکسچینج مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 1326 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس نے کاروباری افراد کے ہوش اڑا کر رکھ دیئے ہیں۔ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 45 ہزار 132 پوائنٹس پر تھا جس میں آج ایک پوائنٹ کی بھی بہتری دیکھنے میں نہیں آئی بلکہ پورا دن مسلسل گراوٹ کا ہی شکار رہا ، انڈیکس میں اب تک 1326 پوائنٹس گر چکے ہیں اور 100 انڈیکس 43 ہزار 806 کی سطح پر آ گیاہے ۔
یاد رہے کہ روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کی سرزمین پر فوجیں اتارتے ہوئے جنگ کا اعلان کر دیا ، امریکہ اور یورپی ممالک کی جانب سے روس پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان بھی سامنے آیا تاہم روسی صدر نے بیرونی مداخلت کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی ہیں ۔
https://dailypakistan.com.pk/24-Feb-2022/1407448?fbclid=IwAR1nJ47clBKpLJz5XEbPv9xcfkYEV9TW6QdaRe4LyMEZ6NvHYRRZi3Xb-l8
رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ لیکن اس دوران حکومت نے کتنے غیرملکی قرضے لیے ؟ پاکستانی مزید پریشان
Feb 24, 2022 | 12:01:PM
اسلام آباد (ویب ڈیسک) رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران حکومت نے 13 ارب ڈالر مالیت کے غیرملکی قرضے لیے جبکہ یہ حجم گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 70 فیصد زیادہ ہے۔
وزارت اقتصادی امور کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا جنوری اس نے 11.8 ارب ڈالرکے قرضے لیے۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے تحت بلند شرح سود پر 1.3 ارب ڈالر حاصل کیے گئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق نئے غیرملکی قرضوں میں سے 82 فیصد بجٹ خسارہ پورا کرنے اور زرمبادلہ کے ذخائر برقرار رکھنے کے لیے حاصل کیے گئے۔ یعنی 82 فیصد قرضوں سے کوئی ایسے اثاثے قائم نہیں کیے گئے جو ان قرضوں کی واپسی کا ذریعہ بنتے۔
نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے تحت 1.3 ارب ڈالر 7 فیصد ( ڈالر میں) اور روپے میں 11 فیصد کی بلند شرح سود پر لیے گئے اس کے نتیجے میں رواں مالی سال ، جولائی تا جنوری میں حاصل کردہ بیرونی قرضوں کا مجموعی حجم ریکارڈ 13.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔قرضوں کا یہ حجم گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں حاصل کیے گئے قرضوں سے 5.4 ارب ڈالر ( 70 فیصد ) زائد ہے۔ پاکستان قرض کی دلدل میں دھنستا چلا جارہا ہے اور حکومت قرض حاصل کرنے کے لیے نت نئے راستے تلاش کررہی ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں اکنامک ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس میں پاکستانی شہریوں کے پاس موجود سونے کے عوض بیرونی قرضے لینے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا تھا۔
https://dailypakistan.com.pk/24-Feb-2022/1407414?fbclid=IwAR26L339WYUSoiNXpAj1WsFdIjoBeXNlcSdLJUlxMr2SUiKMc67Syr6DtvA
یوکرین پر روسی حملے کے اثرات نے تیزی سے عالمی کاروبار و تجارت کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے۔
روسی فوج کی یوکرین پر لشکر کشی کی خبریں پھیلتے ہی تیل کی عالمی منڈی میں جاری بحران اور بھی شدید ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 101 ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی اوسط فی بیرل قیمت بھی 100 ڈالر کے قریب پہنچ چکی ہے۔
اقتصادی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر روس اور یوکرین میں مسلح تنازع فوری طور پر ختم نہ ہوا تو خام تیل کی عالمی قیمتیں بھی مسلسل بڑھتی رہیں گی جس سے عالمی معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
دوسری جانب عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں بھی 16 ڈالر فی اونس (1,000 روپے فی دس گرام) کا اضافہ ہوچکا ہے۔
یوکرین پر روسی حملے کی وجہ سے عالمی اسٹاک مارکیٹس بھی کریش کرگئیں۔ جاپانی اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی 2.01 پوائنٹس کم ہوچکے ہیں جبکہ چین کی شنگھائی کمپوزٹ کے انڈیکس میں بھی 1.96 پوائنٹس کی کمی آچکی ہے۔
امریکی اسٹاک مارکیٹ ’نیسڈیک‘ پہلے ہی ممکنہ جنگ کے خدشے کی بناء پر 2.57 پوائنٹس گرچکی ہے جبکہ یورپی اسٹاک مارکیٹس میں بھی 0.42 پوائٹس جتنی کمی واقع ہوئی ہے۔
https://www.express.pk/story/2289315/10/
احساس کفالت
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109052359&Issue=NP_PEW&Date=20220223
زرعی قرضے
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/23022022/p6-lhe-017.jpg
مہنگائی سے گھبرانے والوں کی تعداد میں کتنے فیصد اضافہ ہوگیا؟ گیلپ سروے میں پریشان کن انکشاف
Feb 22, 2022 | 14:10:PM
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم کی بار بار ہدایت کے باوجود مہنگائی سے گھبرانے والوں کی تعداد بڑھنے لگی ، گیلپ سروے کے مطابق ملک میں مہنگائی سے گھبرانے والوں کی تعداد 20 فیصد بڑھ گئی ہے ۔
گیلپ سروے کے مطابق مہنگائی سے بے حال پاکستانیوں کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے، جولائی 2021 میں 44 فیصد افراد نے مہنگائی کو اہم مسئلہ قرار دیا تھا جبکہ حالیہ سروے میں مزید 20 فیصد اضافے کے ساتھ 64 فیصد عوام نے مہنگائی کو اہم ترین مسئلہ قرار دیدیا۔
سروے کے مطابق 21 فیصد افراد بے روزگاری اور 7 فیصد کرپشن کو ملک کا اہم مسئلہ سمجھتے ہیں۔سروے میں 68 فیصد خواتین اور 62 فیصد مردوں نے مہنگائی بڑھنے کا شکوہ کیا جبکہ 30 سے 50 سال سے زائد عمر کے افراد نے مہنگائی کو اہم مسئلہ بتایا۔
https://dailypakistan.com.pk/22-Feb-2022/1406581?fbclid=IwAR3oprueF16eOpdALtKs4IWnUJ53JPOSUWWIis7RkSQ3QoMWpVkRuncxrk0
پیوٹن کو ملک سے باہر فوج کی تعیناتی کی اجازت، نیٹو کے جنگی طیارے ہائی الرٹ
Feb 23, 2022 | 13:01:PM
ماسکو(ویب ڈیسک) روسی پارلیمنٹ نے صدر پیوٹن کو ملک سے باہر فوج کی تعیناتی کی اجازت دے دی ہے جبکہ نیٹو کے 100 سے زائد جنگی طیاروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق روسی ایوان بالا نے کہا کہ فوج کو امن کے قیام کے لئے تعینات کیا جانا چاہیے۔ادھر یوکرینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مغربی ممالک یوکرین کو روس کے خلاف اسلحہ کی ترسیل مزید تیز کریں جبکہ یوکرین نے برطانیہ کو اسلحہ کی فراہمی کے لئے خط بھی لکھا۔
دوسری جانب نیٹو کے سربراہ جینز اسٹولٹنبرگ نے کہا ہے کہ روس اب بھی یوکرین پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، روس 2014 میں ہی یوکرین پر چڑھائی کرچکا تھا، اب یوکرین کو مزیدحملوں کا سامنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو نے 100 سے زائد جنگی طیاروں کو ہائی الرٹ کردیا ہے اور نیٹو یوکرین کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
روس اور یوکرین کے درمیان چلنے والی کشیدگی کے اثرات عالمی سطح پر بھی آںے لگے، جنگ کے خدشات کے باعث عالمی مندی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس اور یوکرین کے مابین جنگ کے بڑھتے خطرات نے عالمی معیشت کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا ہے، برینٹ کروڈ 4 ڈالر اضافے کے ساتھ 97 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہورہا ہے، ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل 99 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا تھا۔
https://dailypakistan.com.pk/23-Feb-2022/1407002?fbclid=IwAR0E26eLuOtYpQ1DSRWhH_k1QVCpDDVZFML3N1snaKyT3u99wbX3gqKJTZs
پاکستانیوں کیلئے نئی پریشانی، عالمی مارکیٹ میں تیل مزید مہنگا ہوگیا
Feb 23, 2022 | 12:49:PM
ماسکو (ویب ڈیسک) روس یوکرین کشیدگی سے عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا ہوگیا، برینٹ کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی۔
ڈبلیو ٹی آئی کی قمیت 92 ڈالر 35 سینٹس فی بیرل ہو گئی جب کہ امریکی منڈیوں میں مندی رہی۔روس کے صدر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ 2014 میں ہونے والی جنگ بندی کے معاہدے 'منسک' کے خاتمےکا اعلان کردیا ہے۔
پیوٹن نے مشرقی یوکرین کے دو علیحدگی پسند علاقوں کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے انتظامی آرڈر پر دستخط کردیے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/23-Feb-2022/1406995?fbclid=IwAR1qOjf84COhK7wz-gthg7Cm_NmdYyMMx5XLGL0YYBoM0xRmisKzW0yBji8
کراچی: روس اور یوکرین تنازع کی شدت کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں نے خریداری میں دلچسپی ظاہر کی جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی رہی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان تنازع شدت اختیار کرنے سے گندم سمیت دیگر کموٹیز کی سپلائی چین متاثر ہونے اور خام تیل کی عالمی قیمت بڑھنے سے پاکستان کے معاشی چیلینجز مزید بڑھنے جیسے عوامل کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو اتارچڑھاو کے بعد تیزی رونما ہوئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 45100 پوائنٹس کی سطح بحال ہوگیا، آج مارکیٹ میں تیزی کے سبب 51.14فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی 8ارب 64کروڑ 52لاکھ 16ہزار 614روپے کا اضافہ ہوا۔
https://www.express.pk/story/2288984/6/
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے تمام بینک اکاونٹس منجمد کردئیے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کا 23 ارب روپے کی ٹیکس نادہندہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے تمام بینک اکاونٹس منجمد کردئیے ہیں۔
سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے بینک اکاونٹس ایف بی آر کے ماتحت ادارے لارج ٹیکس پیئر آفس کراچی نے منجمد کئے، ایل ٹی او نے بینک اکاونٹس منجمد کرکے رپورٹ ایف بی آر کو بھجوادی ہے، جب کہ ایف بی آر نے سوئی سدرن کمپنی لمیٹڈ کے اکاؤنٹس سے 31 کروڑ 20 لاکھ روپے کی ریکوری بھی کرلی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں تصدیق کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے بینک اکاونٹ منجمد کردیئے ہیں، کمپنی کے اکاؤنٹس 23 ارب کے سیلز ٹیکس واجبات ادا نہ کرنے پر منجمد کئے گئے ہیں، جب کہ سوئی سدرن گیس کمپنی سے سیلز ٹیکس کی مد میں 312 ملین روپے وصول کئے جاچکے ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے 23 ارب روپے کی واجب الادا رقم کی اپیلیٹ کمشنر بھی تصدیق کرچکے ہیں، ایس ایس جی سی کے منجمد اکاؤنٹس سے واجب الادا رقم ریکور کی جائے گی، لارج ٹیکس پیئرآفس کو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی سیکشن 48 کے تحت اختیار حاصل ہے۔
http://www.express.pk/story/2288921/6/
روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو تاریخی بلندیوں پر پہنچا دیا
Feb 22, 2022 | 14:14:PM
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں مسلسل تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے اور اب 100 ڈالر کو حد چھونے لگی ہے ۔
نجی ٹی وی جیونویز کےمطابق روسی صدر کے یوکرین میں ’امن فوج‘ داخل کرنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر کے قریب پہنچ گئی ہیں اور لندن برینٹ خام تیل 99 ڈالر کی سطح عبور کر گیا ہے۔دوران ٹریڈنگ لندن برینٹ خام تیل 99 ڈالر 25 سینٹس میں فروخت ہوا جب کہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 96 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجودہے۔
یوکرین روس کشیدگی کی وجہ سے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان بھی دیکھا جارہا ہے۔سٹاک مارکیٹ میں225 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 2.5 فیصد کمی رہی جبکہ ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج کا ہینگ سینگ انڈیکس 3 فیصد سے زائد کم ہوگیا۔چین، آسٹریلیا اور تائیوان کی مارکیٹس انڈیکس میں بھی تقریباً 2 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔خام تیل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ، برینٹ کروڈ آئل 96 ڈالر 65 سینٹس اور ڈبلیو ٹی آئی 93 ڈالر 70 سینٹس کا ہو گیا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/22-Feb-2022/1406582?fbclid=IwAR3UMb72Hr-Y_LStt9MriYgl4XqDyZv46oBK3S4fzmvBoT8ELBkh5QUDDrg
حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر 2 ایل این جی پاور پلانٹس جون میں فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری کا پلان آئی ایم ایف کو بھیج دیا جس کے مطابق بہترین کارکردگی سے بجلی پیدا کرنے والے دو پاور پلانٹس کی جون میں فروخت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری کا فوری مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں پاور پلانٹس کو جون 2022ء کے آخر تک فروخت کردیا جائے۔ آئی ایم ایف کے اس مطالبے پر نجکاری کمیشن نے ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری پر کام کا آغاز بھی کر دیا۔
خیال رہے کہ حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پوری صلاحیت سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس ہیں، دونوں پاور پلانٹس مسلم لیگ ن کے دور میں لگائے گئے تھے۔ انہیں فروخت کرنے کے حوالے سے آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بہتر کارکردگی والے پاور پلانٹس کی نجکاری سے اچھی قیمت ملے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں پاور پلانٹس دوہرے ایندھن پر بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایل این جی کی قلت پر پاور پلانٹس سے ڈیزل سے بجلی پیدا کی جا سکتی ہے، پاور پلانٹس کی نجکاری سے بجلی کی پیداواری لاگت بڑھنے کا خدشہ ہ
https://www.express.pk/story/2288461/1/
اسلام آباد: بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ملنے والے آئی ایم ایف کے ایک ارب ڈالر قرض اور حالیہ سکوک بانڈز کے اجراء سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا ملے گا۔
موڈیز کی عالمی سکوک بانڈز کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جنوری 2022ء میں سکوک بانڈز کا اجراء کیا، اس سے قبل 2017ء میں پاکستان نے اسلامی بانڈز کی نیلامی کی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے سے ایک ارب ڈالر قرض کی قسط ملنے اور غیر ملکی بانڈز نیلامی سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جن پر عالمی ادائیگیوں کی وجہ سے دباؤ ہے۔
https://www.express.pk/story/2288453/6/
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109049988&Issue=NP_PEW&Date=20220222
پیرس میں21 فروری سے 4 مارچ تک ہونے والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس سے قبل پاکستان کیخلاف بھارت کی جعلی خبروں کی مہم ایک بار پھر زوروں پر ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ یہ پروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ پاکستان جلد ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل ہوگا۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بھارت پاکستان کے خلاف اپنے مذموم سیاسی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ایف اے ٹی ایف پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی ماہرین نے بھارتی دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کو بلیک لسٹ کر سکتا ہے۔ جنوب ایشیائی پالیسی کے ماہر مائیکل کوگلمین نے حال ہی میں کہاکہ بھارتی ذرائع ابلاغ کی خبروں پر یقین نہ کریں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف جلد ہی پاکستان کو بلیک لسٹ کر دے گا۔
اسی طرح جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے اسٹریٹجک تجزیہ کار ڈاکٹر کلاڈ راکسٹز نے کہا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالے جانے کا زیادہ امکان ہے۔
رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیاکہ بھارت طویل عرصے سے عالمی فورموں کو پاکستان کے خلاف اپنے مذموم سیاسی مقاصدکے لیے استعمال کر رہا ہے اور اپنے مذموم سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لیے FATF جیسے عالمی اداروں کی ساکھ کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
https://www.express.pk/story/2287848/6/
موبائل درآمد
پی ایس او قرضے
ڈیزل کھپت میں 20٪ اضافہ
ریلوے کا خسارہ دراصل 333ارب روپے نکلا، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ نے پول کھول دیا
Feb 19, 2022 | 11:42:AM
لاہور (ویب ڈیسک) آڈیٹر جنرل پاکستان کی جانب سے وفاقی کابینہ کی سب کمیٹی کو بھجوائی گی وزارت ریلوے سے متعلق فرانزک آڈٹ رپورٹ کے مطابق2011ء سے لیکر2020تک 9 سال کے دوران ریلوے کا مجموعی آپریشنل خسارہ 333ارب 81کروڑ20لاکھ روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان سے ملنے والی361 ارب55کروڑ روپے پر مشتمل سبسڈی سے333 ارب 81کروڑ روپے مجموعی طور پر خسارے میں کمی کیلیے استعمال کیے گئے۔ ریلوے کے ذیلی ادارے ریلوے آپریشن سسٹم کے اوپر بوجھ بنے رہیں۔
"ایکسپریس نیوز" کے مطابق وزارت ریلوے نے3جون 2014ء کو اسلام آباد مری مظفر آباد ریل لنک کیلیے کشمیر ریلوے پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بنائی اور ساڑھے5سال کے بعد اس کمپنی کو کامیابی حاصل کیے بغیر بند کردی گئی جس سے67.945ملین روپے ضائع ہوگئے،پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت5کنٹریکٹرزکے ذمہ محکمہ ریلوے کے3.5بلین روپے گزشتہ کئی سال سے واجب الادا ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/19-Feb-2022/1405326?fbclid=IwAR1uilSk8OTZeeaxBn9WmV-M5MTGaE4fScpBaSQ6h3xRX9QDhbRof-C4vzE
آئی ایم ایف کی خوشنودی کیلئے ارجنٹینا نے شرح سود ساڑھے 42 فیصد کردی
Feb 18, 2022 | 23:30:PM
سورس: Wikimedia Commons
ارجنٹائن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ملک ارجنٹینا نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف ) کی ایما پر شرح سود 42.5 فیصد مقرر کردی۔
الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے مرکزی بینک نے شرح سود 250 بیس پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42.5 فیصد کردی ہے۔ مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق شرح سود میں رواں سال دوسری بار اضافہ ہوا ہے۔
ارجنٹینا میں اس وقت افراطِ زر کی شرح 51 فیصد سے بڑھی ہوئی ہے اور آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ شرح سود کو افراطِ زر کی شرح سے زیادہ کیا جائے۔ ارجنٹینا پہلے ہی آئی ایم ایف کا 40 ارب ڈالر کا مقروض ہے اور اس کے باوجود نیا پروگرام حاصل کرنا چاہتا ہے۔ آئی ایم ایف کا نیا پروگرام لینے کیلئے ارجنٹینا کو اس شرط پر عمل یقینی بنانا ہوگا۔
الجزیرہ ٹی وی نے مرکزی بینک کے ایک اہلکار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اگرچہ سرکاری طور پر شرح سود 42.5 فیصد مقرر کی گئی ہے تاہم حقیقی شرح سود 48.3 فیصد تھی جو اب بڑھ کر 51.9 فیصد ہوجائے گی۔
https://dailypakistan.com.pk/18-Feb-2022/1405011?fbclid=IwAR3kiB4ohpVPJAaiH02f156FYJqK9crn4NsTnh69nNblkteqY3Ejw4ROWmo
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے حکومت ماہانہ اوسطاً کتنا خرچ کررہی ہے؟ وزیرخزانہ کا تہلکہ خیز دعویٰ
Feb 18, 2022 | 17:50:PM
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے ماہانہ اوسطاً70ارب روپے کا نقصان برداشت کر رہی ہے۔ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق اپنی ایک ٹویٹ میں شوکت ترین نے کہا ہے کہ نومبر 2020ءکے بعد سے اب تک عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 166فیصد بڑھی ہیں۔ حکومت نے تیل کی بڑھتی قیمتوں سے عام آدمی کو محفوظ رکھنے کے لیے کئی اقدامات اٹھا رہی ہے۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ”حکومت عام آدمی کو تیل کی بڑھتی قیمتوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ریونیو کی مد میں رواں مالی سال کے دوران ماہانہ اوسطاً70ارب روپے کانقصان برداشت کر رہی ہے جو آئندہ سال کے دوران بڑھ کر 840ارب روپے ہو جائے گا۔ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی سیاسی حکومت نے ایک سال کے دوران اس کا ایک تہائی ریلیف بھی عوام کو کبھی نہیں دیا ہو گا۔حکومت تنخواہوں میں اضافے اور احساس راشن پروگرام کے ذریعے ریلیف دے کر تیل کی بڑھتی قیمتوں کا مداوا بھی کر رہی ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/18-Feb-2022/1404972?fbclid=IwAR1A1GXGvzYbY5boxTfX2pH_VyY_ZtAB6CLmfD8YFIe7n6MMDPofPx0z8J4
بھارت میں ہر 25منٹ بعد شہری خودکشی کرنے لگے
اتوار 20 فروری 2022ء
نے خود کشی کر لینئی دلی19(این این آئی)بھارت میں روز61افراد اور ہر پچیس منٹ بعد ایک شخص خود کشی کر لیتا ہے ۔ ملک میں 2020 میں خود کشیوں کے 1لاکھ 48ہزار7سو30 واقعات رونما ہوئے ہیں۔ گھریلو تشدد ، معاشی اقتصادی بدحالی اور ذہنی تنائو کی وجہ سے خود کشی کے واقعات میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D8%AA-%D9%85%DB%8C-%D8%AE%D9%88%D8%AF%DA%A9%D8%B4%DB%8C-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%D9%84%DA%AF%DB%92
سٹاک مارکیٹ میں تیزی،235 پوائنٹس ریکور، ڈالراور سونا مہنگے
هفته 19 فروری 2022ء
کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی رہی ۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ، ٹیلی کام ، انرجی ، پاور اوردیگر سرگرم سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 234.77 پوائنٹس اضافے سے 45675.87 پوائنٹس ہو گیا ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 105.05پوائنٹس اضافے سے 17803.93جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس112.97پوائنٹس بڑھ کر31255.99پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ26ارب86کروڑ33لاکھ63ہزار633روپے اضافے سے 77کھرب96ارب36کروڑ28لاکھ39ہزار406روپے ہوگیا۔ اس دوران 19کروڑ40لاکھ53ہزار663 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر333کمپنیوں کا کاروبار ہوا،جن میں سے 179 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،131میں کمی اور23 میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو65پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 175.35سے بڑھ کر176اور قیمت فروخت175.45 سے بڑھ کر176.10روپے ہو گئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید176سے بڑھ کر176.30اور قیمت فروخت176.50 سے بڑھ کر176.80روپے ہو گئی۔ملکی صرافہ مارکیٹوں میں100روپے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ26ہزار450روپے اور دس گرام سونا85روپے کے اضافے سے 1لاکھ8ہزار410روپے پر جا پہنچی۔
https://www.roznama92news.com/%D8%B3%DB%8C%D8%B2%D8%B3-%D8%B1%DB%8C%DA%A9%D9%88%D8%B1-%D8%B3%D9%88%D9%86%D9%86%DA%AF%DB%92
وزیر خزانہ شوکت ترین نے دنیا کے 139 مہنگے ممالک میں سے پاکستان کو سب سے آخری یعنی 139ویں نمبر پر قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے یہ بات اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہی۔ اس حوالے سے انہوں نے ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کرایا جس میں مہنگائی کے اعتبار سے 139 ممالک کے نام دیے گئے ہیں اور اس میں پاکستان کا سب سے آخری 139واں نمبر ہے۔
فہرست میں برمودا، سوئزرلینڈ اور ناروے کو بالترتیب مہنگے ترین ممالک قرار دیا گیا ہے جب کہ بھارت 138 ویں، افغانستان 137 ویں، نیپال 136 ویں اور سری لنکا 135 ویں نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں چین 84 اور ایران 87 نمبر پر ہیں۔
https://www.express.pk/story/2287516/1/
سری لنکن سرکاری پٹرولیم کمپنی دیوالیہ ،تیل بحران
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109044289&Issue=NP_PEW&Date=20220220
نوجوانوں کے کے لئے قرض
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109044238&Issue=NP_PEW&Date=20220220
پنجاب بنک منافع
پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا رونا لیکن درآمدات میں اضافہ ہوا یا کمی؟ کسی کو بھی یقین نہ آئے
Feb 17, 2022 | 17:44:PM
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمد دو گنا سے زائد ہو گئی۔ نیوز ویب سائٹ ’’پروپاکستانی‘‘ کے مطابق ان 7 مہینوں میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 107.35فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جولائی 2021ءتا جنوری 2022ء11.696ارب ڈالر مالیت کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں صرف5.640ارب ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی تھیں۔
ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ان 7مہینوں میں ملکی درآمدات 46.616ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر رہیں جو گزشتہ سال اسی عرصے کی نسبت 59.33فیصد زیادہ تھیں۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں 29.257ارب ڈالر کی مجموعی درآمدات ہوئی تھیں۔ جنوری 2022ءمیں 6.053ارب ڈالر کی مجموعی درآمدات ہوئیں۔ دسمبر 2021ءمیں یہ حد 7.580ارب ڈالر رہی تھی۔
https://dailypakistan.com.pk/17-Feb-2022/1404562?fbclid=IwAR1OJj1jpuHS8Bq3UBAHlJ5eUKxt5rVBgeAN87CtMM2wYOfOYTH8MZqwEBk
حکومت پٹرولیم مصنوعات پر کتنا سیلز ٹیکس لے رہی ہے ، سینیٹر شہزاد وسیم نے سینیٹ میں بتادیا
Feb 17, 2022 | 11:15:AM
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سینیٹ سردار صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جہاں اپوزیشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کیا ، حکومتی سینیٹر شہزاد وسیم نے ایوان میں بتایا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر کوئی سیلز ٹیکس نہیں لے رہی ۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن نے ایوان میں احتجاج کیا اور فوری بحث کرانے کا مطالبہ کیا ۔ چیئرمین سینیٹ سردار صادق سنجرانی نے کہا کہ وقفہ سوالات کےبعداس پربات کرلیں۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات عوام کی پہنچ سےدورہوگئی ہیں، عوام پہلےہی مہنگائی کی چکی میں پس رہےہیں، قیمتیں بڑھاکرعوام پرمزیدبوجھ ڈال دیاگیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مستردکرتےہیں۔
حکومتی سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 93 ڈالرسےزائدہے، حکومت نےپٹرولیم لیوی میں کمی اورسیلزٹیکس صفرکردیا۔
https://dailypakistan.com.pk/17-Feb-2022/1404512?fbclid=IwAR34SE7etWFTCwme6wtVIi0fCGgTBg3z3Dw8vQjm4RKxV73xVWQBF0wLIEw
وہ پانچ گاڑیاں جو ٹیکسوں میں ہوشربا اضافے کے باوجود ہاتھوں ہاتھ بکنے لگیں
Feb 16, 2022 | 19:15:PM
سورس: Pxhere.com (creative commons license)
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آٹوانڈسٹری پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی شرح میں ہوشربا اضافے کے باعث گاڑیوں کی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں جس سے ان کی فروخت کا گراف بہت نیچے آیا ہے۔ بہرحال رواں سال کے پہلے مہینے میں جو گاڑیاں پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہوئیں ان میں سوزوکی آلٹو پہلے نمبر پر رہی ہے۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق جنوری کے مہینے میں سوزوکی آلٹو کے 3ہزار 864یونٹس فروخت ہوئے ہیں۔
دوسرے نمبر پر ٹویوٹا کرولا کے 3ہزار 435یونٹ، تیسرے نمبر پر ہنڈا سٹی کے 2ہزار 928یونٹ، چوتھے نمبر پر ٹویوٹا یارس کے 2ہزار 93یونٹ اور پانچویں نمبر پر سوزوکی ویگن آر کے 1ہزار 537یونٹ فروخت ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سوزوکی آلٹو جنوری 2022ءمیں مسلسل تیسرے مہینے بھی ملک کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار رہی ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/16-Feb-2022/1404144?fbclid=IwAR2UPrpTaf2pjsCePTsjNHlCc77gjLvw3GSjYAYarZ1Z-csnZ-vAZjw6l7E
اسپیشل اکنامک زون
"پٹرول کی قیمتیں بڑھ کر رہیں گی" فواد چوہدری نے اعلان کردیا
Feb 15, 2022 | 18:49:PM
سورس: File
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوکر رہے گا۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اس میں شبہ نہیں ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی، پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کابینہ کا نہیں ہوتا یہ حالات پر منحصر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وکرین تنازع کے بعد عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، ہم پاکستان میں کتنی دیر قیمتوں کو بڑھنے سے روک سکتے ہیں ، قیمتیں تو بڑھیں گی اس میں کوئی شبہ نہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/15-Feb-2022/1403723?fbclid=IwAR3ocCl_IbH4f0x4K_0DUp9zkWvxAThvomcmLGXNKRmiRmVNFkf4NN0CeJA
12لاکھ نئی نوکریاں ، وزیراعظم نے 70ہزار پراجیکٹس کی منظوری دے دی
Feb 15, 2022 | 18:17:PM
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے
1.4ٹریلین روپے کی لاگت سے 70ہزار ہاﺅسنگ پراجیکٹس کی منظوری دے دی ہے۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی تعاون کمیٹی برائے ہاﺅسنگ، کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان ہاﺅسنگ پراجیکٹس کا کنسٹرکشن انڈسٹری پر مجموعی طور پر 7.3ٹریلین روپے کا اثر پڑے گا اور اس انڈسٹری میں 12لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ”یہ حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے کہ کل 80ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 35ہزار 320درخواستیں منظور کر لی گئیں۔ ان درخواستوں کے لیے 130ارب روپے کی منظوری دی گئی جن میں سے 13ہزار 407درخواست دہندگان کو 46ارب روپے دیئے جا چکے ہیں۔ہمیں اب بھی 7ارب روپے لاگت کے برابر درخواستیں ہر ہفتے موصول ہو رہی ہیں، جن میں سے 4ارب روپے منظور کیے جا رہے ہیں اور 2ارب روپے درخواست دہندگان کو ہر ہفتے ادا کیے جا رہے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/15-Feb-2022/1403717?fbclid=IwAR0tkrDZyhukDAkJyM2XIudoX0RO3Lj0tbg5K1liyfYs6TSapB7RQgH7Ut0
پاکستان میں تیل مہنگا لیکن عالمی منڈی میں قیمتوں پر کیا فرق پڑا؟
Feb 16, 2022 | 12:00:PM
لاہور (ویب ڈیسک) روس یوکرین کشیدگی میں کمی کے آثار کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی ہوگئی, دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل92 ڈالر86 سینٹس میں فروخت ہو رہا ہے، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمت 3 فیصد بڑھ گئی ہے،گیس کی 4.33 ڈالرفی یونٹ میں ٹریڈنگ ہورہی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق یوکرین کی سرحد کے نزدیک موجود روسی فوج کے کچھ دستے فوجی بیس میں واپس بھیج دیے گئے ہیں اور روسی وزارت دفاع کے مطابق سرحدی علاقے کے نزدیک تعینات فوج کے کچھ یونٹ مشقوں کے بعد واپس جا رہے ہیں۔
ادھر ماسکو میں روسی صدر پیوٹن نے جرمن چانسلر اولاف شولتس سے ملاقات کے بعد نیوزکانفرنس میں کہا کہ روس میزائلوں اوردیگر مسائل پر بات چیت جاری رکھنے کیلئے تیار ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ روس یورپ میں جنگ نہیں چاہتا،اسی لئے سکیورٹی کی تجاویز دیں لیکن اس کا کوئی تعمیری جواب نہیں دیا گیا۔
جرمن چانسلر نے کہا کہ روسی فوج کی تشکیل کو خطرہ کے طور پردیکھتے ہیں،یہ ایک اچھی علامت ہے کہ روس نے کچھ فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے۔https://dailypakistan.com.pk/16-Feb-2022/1404083?fbclid=IwAR0PbmWpmnl6nHkpG45jwV4YyMWpyZSx-HHsKYTgGQZOeZ5EqlGBs-O98fI
سمری واپس جانے کا بھی کوئی فائدہ نہ ہوا، تیل کی قیمت میں تاریخی اضافہ، بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
Feb 15, 2022 | 23:22:PM
سورس: Creative Commons
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کرکے عوام کا رہا سہا تیل بھی نکال دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے تین پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 159 روپے 86 پیسے لٹر ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت نو روپے 53 پیسے بڑھا کر 154 روپے 15 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
علاوہ ازیں مٹی کاتیل 10 روپے آٹھ پیسے مہنگا کرکے 126 روپے 56 پیسے ، لائٹ ڈیزل نو روپے 43 پیسے مہنگا کرکے 123 روپے 97 پیسے کا کردیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
یہاں یہ بھی واضح رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں آئی تھیں کہ وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنا زیادہ اضافہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے سمری نظر ثانی کیلئے واپس بھجوادی ہے ۔
https://dailypakistan.com.pk/15-Feb-2022/1403744?fbclid=IwAR1OtvOWkbS66JQUE6nTURn7x7LdK2Babn2NdZSowdmhsiB-c29UO6bMAAk
وفاقی کابینہ: عدالتوں میں حکم امتناعی کی تعداد پر اظہار تشویش، وفاقی ملازمین کیلئے 15 فیصد الائونس منظور
بدھ 16 فروری 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت وفاقی کابینہ نے عدالتوں میں سٹے آرڈرز کی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور وفاقی حکومت اور اعلیٰ عدلیہ کے مابین اہم ملکی امور پر مشاورت کرنے کے لئے فورم قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ، اس فورم کی موجودگی میں اہم انتظامی امور میں غیر ضروری التوا کو ختم کرنے میں مدد ملے گی،اہم شخصیات باالخصوص خواتین پر الزامات اور ان کے خلاف سوشل میڈیا پر گھٹیا الزامات لگانے کے سلسلے پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیااور اس کے تدارک کے لئے قانون سازی پر زوردیا گیا، کابینہ نے پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل پالیسی، وفاقی حکومت کے گریڈ1 تا19 تک کے ملازمین اور ایف سی ورینجرز کے لئے 15 فیصد ڈسپیریٹی ریڈیکشن الائونس 2022ء کی منظوری دی۔کابینہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد 34500 میٹرک ٹن دال مونگ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت افغانستان برآمد کرنے کی اجازت بھی دی جبکہ سعودی عرب کے ساتھ 821.80 ملین ڈالرز قرضوں کی موخر ادائیگی کے معاہدے کی منظوری دی،کابینہ نے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لئے خصوصی عدالتوں کے قیام کی اصولی منظوری اور قوانین بنانے کی ہدایت کی۔ کابینہ نے وزارت کامرس کی سفارش پر اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے بورڈآف ڈائریکٹرزکی تنظیم نو ،بین الاقوامی کمپنی Peugeotکو پاکستان میں گاڑیوں کا کاروبار شروع کرنے کی خاطر اس کمپنی کی گاڑیاں ٹیسٹنگ کے لئے درآمد کرنے کی اجازت دی۔اعلامیہ کے مطابق کابینہ نے وزارت کامرس کی سفارش پر میسرز ٹریکون ونڈ پاورکوجھمپیرضلع ٹھٹھہ میں 50 میگا واٹ کا منصوبہ لگانے کے لئے 2 بڑی کرینیں درآمد کرنے پر کسٹم ڈیوٹی میں ایک مرتبہ استثنیٰ کی منظوری دی۔کابینہ نے جاری کردہ بین الاقوامی بانڈز کی مدت میں توسیع ،ڈاکٹرنوید حامد کو مزید 3سال کے لئے مانیٹری پالیسی کمیٹی پر بطور ممبر ، سید جاوید حسن کو مزید 3سال کے لئے چیئرمین بورڈآف مینجمنٹ نیوٹیک تعینات کرنے کی منظوری دی۔کابینہ نے پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل کلائوڈ پالیسی کی منظوری دی۔ کابینہ نے پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کے مسودے کی اصولی منظوری دی۔ وزارت داخلہ نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین شہریوں کی واپسی کے حوالے سے معاہدے کے بارے رپورٹ پیش کی۔ کابینہ نے وزارت قانون کی سفارش پر لاء اینڈ جسٹس کمیشن میں تعیناتیوں کی منظوری دی۔کابینہ نے وزارت صحت کی سفارش پر ریمیڈی سیور 100 ایم جی کی قیمت 3967.34روپے سے 2308.63روپے کم کرنے کی منظوری دی۔کابینہ نے باسکا بلاک میں چائنہ ژنہوا آئل کے ورکنگ انٹرسٹ اور آپریٹرشپ کا 33.5 فیصد حصہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کو منتقل کرنے کی منظوری دی ۔کابینہ اجلاس کے بعدمیڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا اگر سٹے آرڈرز کی مدت متعین کردی جائے تو ملک وقوم کا فائدہ ہوگا،وزیر قانون سے کہا ہے کہ وہ چیف جسٹس آف پاکستان اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کے ساتھ یہ معاملہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا وزیراعطم عمران خان اداروں کو ساتھ لے کر چلتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہمارا کسی ادارے سے جھگڑا نہیں ہوتا۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنا وزارت خزانہ اور وزارت پٹرولیم کا کام ہے ،عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھیں گی تو یہاں بھی قیمتیں بڑھیں گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاوزیر مملکت فرخ حبیب ایک قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کرنے جا رہے ہیں تاکہ ان کے خلاف مقدمات لائیو دکھائے جا سکیں، یہ بہت ضروری ہے کہ یہ کیس چلے اور اسمبلی میں اس پر بحث ہوگی کہ ایسے مقدمات لائیو دکھانے چاہئیں یا نہیں۔ ایک اور سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا شہباز شریف کے کیسز ہم لائیو دکھانا چاہتے ہیں۔
https://www.roznama92news.com/%D9%88%D9%81%D8%A7%D9%82%DB%8C-%DA%A9%D8%A7%D8%A8%DB%8C%D9%86%DB%81-%D8%B9%D8%AF%D8%A7%D9%84%D8%AA%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AD%DA%A9%D9%85-%D9%86%D8%B3-%D9%85%D9%86%D8%B8%D9%88%D8%B1
تاریخی اضافہ: پٹرول 12.03، ڈیزل 9.53 روپے مہنگا؛ عوام گھبرا گئے
بدھ 16 فروری 2022ء
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر ،92نیوز رپورٹ ) وفاقی حکومت نے مہنگائی سے پسی ہوئی عوام پر تاریخی پٹرول بم گرادیا، پاکستان میں پٹرول کی قیمت تاریخ کی بلندی پر پہنچ گئی، پٹرول 12.03 روپے ، ڈیزل 9.53، تیل کا مٹی 10.08روپے لٹر مہنگا کر دیا گیا جس سے مہنگائی کا طوفان بھی آنے کو تیار ہے ۔تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت 147 روپے 83 پیسے لٹر سے 159 روپے 86 پیسے لٹر ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 62 پیسے لٹر سے 154 روپے 15 پیسے لیٹر پر پہنچ گئی ، مٹی کے تیل کی قیمت 10روپے 8 پیسے اضافے کے بعد 126 روپے 56 پیسے لٹر اورلائٹ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 43 پیسے لٹر اضافے کے بعد123 روپے 97 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے ۔ وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہو گیا ۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پرپی ڈی ایل اور دوسرے ٹیکس کم کرنے سے حکومت کو ماہانہ 70 ارب روپے نقصان ہورہا ہے ۔ پٹرول کی قیمتیں تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچنے سے عوام گھبرا گئے ۔92نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے شہریوں نے کہا یہ بہت زیادتی ہے ،غریب بندے پر حکومت بہت ظلم کررہی ہے ، بندہ پٹرول ڈلوائے یاکچھ کھائے ،تنخواہ کوئی بڑھاتانہیں،بھوکے مریں گے ،حکومت ہمارے ساتھ غلط کررہی ہے ،خان صاحب کوپیغام ہے عوام پہلے ہی مررہی ہے یہ اورماررہے ہیں،یہ تبدیلی کانام ہے ،یہ ظلم کی انتہا ہے ،انکوعام آدمی کی مشکلات کاپتہ ہی نہیں،حکمرانوں کوپتہ ہی نہیں ملک کہاں جارہاہے ۔ادھرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سوشل میڈیاپرٹاپ ٹرینڈبن گیا،سوشل میڈیاپرصارفین شدیدغم وغصے کااظہارکرتے رہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%AA%D8%A7%D8%B1%DB%8C%D8%AE%DB%8C-%D8%A7%D8%B6%D8%A7%D9%84-1%DB%8C%D8%B2%D9%84-953-%D8%B1%D9%88%D9%BE%DB%92-%D9%85%D8%B9%D9%88%D8%A7%D9%85-%DA%AF%DA%BE%D8%A8%D8%B1%D8%A7-%DB%92
ایف بی آرنے پوائنٹ آف سیلز کے تحت دوسری کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی میں 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کے انعامات جیتنے والے ایک ہزار 7 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
انعامی رقوم خود کار نظام کے ذریعے ان کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوں گی۔ 10 لاکھ روپے کا پہلا انعام اسلم نے جیتا، 5 لاکھ روپے کے دو انعامات اسد نعیم اور عاصم علی نے جیتے۔ انھیں ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے۔
انعامات جیتنے والے فائلرز کو ملنے والی رقم پر 20 فیصد جبکہ نان فائلرزکو ملنے والی رقم پر 40 فیصد ٹیکس کٹوتی ہو گی۔
اس موقع پر وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا اِنکم ٹیکس اور کنزمپشن ٹیکس ہوناچاہیے، ودہولڈنگ ٹیکس اور دیگر اضافی ٹیکسوں کے حق میں نہیں ہوں،یہ ختم ہونا چاہئیں۔ 22 کروڑ آبادی میں سے 20 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں، انکم ٹیکس نہ دینے والوں کے متعلق اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس کنزمپشن پر لیا جانا چاہیے، ریٹیلرز عوام سے ٹیکس لیتے ہیں مگرجمع نہیں کراتے، یہ20 کھرب روپے سے زائد ہے، جس میں سے ہم صرف 4 کھرب روپے حاصل کرتے ہیں، جب تک پکی رسید نہیں لیں گے، وہ ٹیکس قومی خزانے میں نہیں آئے گا۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ٹیکس بلحاظ جی ڈی پی کی شرح 20 فیصد تک لے جانی ہوگی تب شرح نمو کو 7 سے 8 فیصد تک لے جایا جا سکتا ہے۔
https://www.express.pk/story/2285660/6/
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نمایاں اضافے اور مہنگائی مزید بڑھنے کے خدشات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے 6 ارب 76 کروڑ 92 لاکھ سے زائد رقم ڈوب گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے بدھ کو اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے زیر اثر رہا، جس سے انڈیکس کی 46700پوائنٹس کی سطح سے کم ہوگئی، انڈیکس میں مندی کے سبب 53.39فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 6ارب 76کروڑ 92لاکھ 64ہزار 295روپے ڈوب گئے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کشیدگی کے باوجود جنگ کے امکانات معدوم ہونے اور خام تیل کی عالمی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی جیسے عوامل کے باعث کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 173 پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن حکومت کی جانب سے پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمت میں نمایاں اضافے سے مہنگائی کی شدت میں اضافے کے خطرات کے پیش نظر سرمایہ کاری کے بیشتر شعبوں نے حصص کی فروخت میں اپنی عافیت تصور کی۔
سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث 100 انڈیکس میں ایک موقع پر 128پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر حصص کی خریداری اور سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 46.90 پوائنٹس کی کمی سے 45684.80پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
آج اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری حجم منگل کی نسبت 47.07فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 14کروڑ 53لاکھ 12ہزار 379حصص کے سودے ہوئے، ٹریڈنگ کے دوران کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 339کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 135 کے بھاؤ میں اضافہ 181 کے داموں میں کمی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
https://www.express.pk/story/2285843/6/
200 کمپنیاں 20 وزارتیں چلاتی ہیں لیکن1 سال میں ان کمپنیوں نے کتنا نقصان کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف
Feb 15, 2022 | 11:06:AM
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے 200کمپنیوں کو20وزارتیں چلاتی ہیں اور مالی سال 2018-19 میں ان کمپنیوں نے 145 ارب روپے کا نقصان کیا۔سب سے زیادہ نقصان ڈسکوز، پی آئی اے، پاکستان اسٹیل ملز اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کرتی ہیں جبکہ زیادہ منافع او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کماتی ہیں، وزارت خزانہ 6 سال سے ان کمپنیوں کا ڈیٹا جمع کر رہی ہے۔
نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز ک"ے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے میں سرکاری کمپنیوں کی گورننس اور آپریشنز بل2021ء پر تفصیلی غور کیا گیا، بل کی منظوری موخر جبکہ وزارت خزانہ کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے 200کمپنیوں کو20وزارتیں چلاتی ہیں، مالی سال 2018-19 میں ان کمپنیوں نے 145 ارب روپے کا نقصان کیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس کمیٹی کے سربراہ فیض اللہ کاموکا کی زیرصدارت ہوا، رکن کمیٹی عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ سرکاری کمپنیوں کی اکثریت نقصان میں ہے کیا ان کی نجکاری کی جائیگی۔سید نوید قمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ہدایات پر یہ قانون لایا جا رہا ہے جس پر حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ حکومت کا سینٹرل مانیٹرنگ کا نظام صرف کمپنیوں کی پرفارمنس پر چیک کریگا۔
سیکریٹری خزانہ نے کہاکہ وزارت خزانہ کا ان کمپنیوں کو چلانے میں کوئی کردار نہیں ہو گا، صرف پبلک فنانس کے باعث وزارت خزانہ اس عمل میں شامل ہوئی۔
https://dailypakistan.com.pk/15-Feb-2022/1403669?fbclid=IwAR0p8WzHqvF-_Cp-vzPlcD3z6qNihsy3Hb2U9gVWBC2E0V4rhIZ4e6654Vo
حکومت نے احساس کفالت کی رقم بڑھا دی
Feb 14, 2022 | 18:10:PM
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ادائیگیوں میں ناجائز کٹوتیاں کرنے والے ایجنٹس کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھاکہ احساس ادائیگیوں میں ناجائز کٹوتیاں کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے یکم فروری سے احساس کی رقم 12 ہزار سے بڑھاکر 13ہزار کردی ہے، اہل خواتین احساس کفالت کی رقم لینے جائیں تو گن کر پورے 13 ہزار لیں۔ثانیہ نشتر کا کہنا تھاکہ شراکتی بینکوں کے ایجنٹ اور نامزد دکاندار خواتین کی رقم نہیں کاٹ سکتے۔
https://dailypakistan.com.pk/14-Feb-2022/1403277?fbclid=IwAR19b1m2mzvCvv1buOjd8QXq3Fso7phqUOw2lMn3-kokY7-xohwquA_XfwM
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ، 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر
Feb 15, 2022 | 14:17:PM
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کا امکان مضبوط ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 95 ڈالر 9 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے جس کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے اور قیمت بڑھانے سے متعلق اعلان بھی آج ہی متوقع ہے ۔
یکم جنوری سے اب تک عالمی منڈی میں خام تیل 15 ڈالر فی بیرل مہنگا ہواہے ، اکتوبر 2014 کے بعد خام تیل کی یہ بلند ترین قیمت ہے ،ڈیڑھ ماہ کے دوران خام تیل کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔
https://dailypakistan.com.pk/15-Feb-2022/1403695?fbclid=IwAR3Gk4bd0x8WEVsweMb_tneRujO5hu458OhUObi07g-F0QE8suRE6BdL2fI
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے 2 سو کمپنیوں کو20وزارتیں چلاتی ہیں اور مالی سال 2018-19 میں ان کمپنیوں نے 145 ارب روپے کا نقصان کیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے میں سرکاری کمپنیوں کی گورننس اور آپریشنز بل2021ء پر تفصیلی غور کیا گیا، بل کی منظوری موخر جبکہ وزارت خزانہ کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے دو سو کمپنیوں کو20وزارتیں چلاتی ہیں، مالی سال 2018-19 میں ان کمپنیوں نے 145 ارب روپے کا نقصان کیا۔
سب سے زیادہ نقصان ڈسکوز، پی آئی اے، پاکستان اسٹیل ملز اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کرتی ہیں جبکہ زیادہ منافع او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کماتی ہیں، وزارت خزانہ 6 سال سے ان کمپنیوں کا ڈیٹا جمع کر رہی ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس کمیٹی کے سربراہ فیض اللہ کاموکا کی زیرصدارت ہوا، رکن کمیٹی عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ سرکاری کمپنیوں کی اکثریت نقصان میں ہیں کیا ان کی نجکاری کی جائیگی۔
سید نوید قمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ہدایات پر یہ قانون لایا جا رہا ہے جس پر حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ حکومت کا سینٹرل مانیٹرنگ کا نظام صرف کمپنیوں کی پرفارمنس پر چیک کریگا۔
سیکریٹری خزانہ نے کہاکہ وزارت خزانہ کا ان کمپنیوں کو چلانے میں کوئی کردار نہیں ہو گا، صرف پبلک فنانس کے باعث وزارت خزانہ اس عمل میں شامل ہوئی۔
https://www.express.pk/story/2285196/6/
قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے تحت صوبوں کو مجموعی طور پر 16کھرب، 69 ارب، 42 کروڑ 92 لاکھ روپی منتقل کیے گئے ہیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2021-22 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ (این ایف سی) کے تحت صوبوں کو مجموعی طور پر 16کھرب، 69 ارب، 42 کروڑ 92 لاکھ روپی منتقل کیے گئے ہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران وفاق سے صوبوں کومنتقل کیے جانے والے 12 کھرب، 80 ارب، 63 کروڑ روپے کے فنڈز کے مقابلے میں 32.36 فیصد زیادہ ہیں۔
وزارت خزانہ کے اعدادوشمار کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے تحت وفاق کی جانب سے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران صوبوں کو منتقل کیے جانے والے فنڈز میں سے پنجاب کو 8 کھرب، 36 ارب، 52 کروڑِِِ، 30 لاکھ روپے کے فنڈز منتقل کیے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پنجاب کو 7 کھرب، 67 ارب، 54 کروڑروپے کے فنڈز منتقل کیے گئے تھے، سندھ کو4 کھرب،25 ارب، 11 کروڑ، 20 لاکھ روپے کے فنڈز منتقل کیے گئے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2285184/6/
وفاقی حکومت سندھ کے نوجوانوں میں کتنے ارب تقسیم کرچکی اور 10ماہ میں مزید کتنے ارب تقسیم کرے گی ؟ عثمان ڈار نے حیران کن دعویٰ کردیا
Feb 13, 2022 | 20:26:PM
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان امور عثمان ڈار کہاہے کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر میں سندھ آیا ہوں،پانچ ارب روپے سندھ کے نوجوانوں میں تقسیم کیے گئے ہیں، جس سے ہزاروں نوجوانوں نے اپنا کاروبار شروع کیا ہے، جس سے دیگر ہزاروں لوگوں کو روزگار مل چکا ہے، مہنگائی کا توڑ آمدن بڑھا کر روزگار دیکر کیا جاسکتا ہے، یہی ہماری کوشش ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کی آمدن کے ذرائع بڑھیں۔
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہاکہ وزیراعظم نے اپنی ٹیم کو بھرپور ہدایات دی ہیں کہ زیادہ سے زیادہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، وزیراعظم کی خصوصی ہدایات ہیں کہ سندھ کے جوانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑنا، ہماری کوشش ہوگی کے اگلے دس ماہ میں چھ ارب کی مزید رقم ہم سندھ میں تقسیم کریں،کوآپریٹو مارکیٹ میں دکانداروں کی 500 دکانیں جل گئی جس پر گورنر سندھ عمران اسماعیل،حلیم عادل شیخ، آفتاب صدیقی نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور ہمیں بھی اس سلسلے میں آگاہ کیا،وہ مارکیٹ آفتاب صدیقی نے اپنی مدد آپ کے تحت بنوائی ہے، اب ہم کامیاب جوان پروگرام کے تحت ان تاجروں کی بھی مدد کریں گے، اس مشکل وقت میں تاجروں کو اس پروگرام کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے ہزاروں خاندانوں کو سکلز سکالرشپ دیکر روزگار پیدا کیا گیا، اس کی تعداد بھی ہم بڑھانے جارہے ہیں، تیسرے مرحلے میں ہزار خاندانوں کو سکالرشپ دی گئی،سپورٹس پروگرام میں بھی ہم نے سندھ کی بھرپور نمائندگی رکھی ہے، سندھ کے نوجوانوں کو اپیل کرتا ہوں آپ کامیاب جوان پروگرام کا حصہ بنیں،قرضے کے حصول میں جو مشکلات آرہی تھی وہ دور کردی گئی ہیں، کامیاب پاکستان پروگرام کا اس ماہ پور ے ملک میں آغاز کریں گے، اس سے بھی نوجوان بلاسود ایک لاکھ سے پانچ لاکھ تک وصول کرسکتے ہیں،ہر ماہ بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو قرضے دیے جائیں گے،کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، سندھ کے دیگر اضلاع میں اب جائیں گے اور نوجوانوں سے ملاقاتیں کروں گا۔
https://dailypakistan.com.pk/13-Feb-2022/1402839?fbclid=IwAR3v_CIysmyV5-0poWgcYVbWReWTyOP9qhR1w0ygPX8imHGPhqFyJoPbV-Q
ترکی میں مہنگائی اور شہریوں کی گرتی معیار زندگی کیخلاف عوامی مظاہروں کے دوران صدر رجب طیب اردگان نے اشیائے خوردونوش پر عائد ٹیکس میں کمی کا فیصلہ کردیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اردگان نے اپنے بیان میں کہا کہ بنیادی اشیائے خوردونوش پر لاگو ٹیکس 8 فیصد سے 1 فیصد کردیا گیا ہے۔ صدر کی جانب سے یہ فیصلہ ترکی کے سرکاری اخبار میں شائع ہوگا جبکہ اس فیصلے کا نفاذ پیر سے ہوگا۔
ٹیکس میں کمی کے علاوہ اردگان نے اشیائے خوردونوش کی کمپنیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امید کرتی ہے کہ کمپنیاں اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی لائیں گی کیونکہ کھانے پینے کی چیزیں ہی مہنگائی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔
ترک صدر کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ قوم مہنگائی تلے کُچلی جائے، یہ ہم کبھی نہیں ہونے دیں گے۔
جنوری کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں مہنگائی کی شرح میں 48 فیصد سالانہ اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ آزاد تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ شرح 115 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔
دوسری جانب ترک حکومت کے ناقدین کا موقف ہے کہ ترکی میں مہنگائی کی وجہ اردگان کا سود کی شرح میں کمی کا فیصلہ ہے۔
https://www.express.pk/story/2284667/10/
ایف بی آر اور کسٹم لڑائئ
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-02-14&edition=KCH&id=5957092_21963131
رضا باقر گورنر سٹیٹ بینک بننے سے پہلے کتنے سال آئی ایم ایف میں رہے؟ پہلی بار وہ تفصیلات سامنے آگئیں جو ہر پاکستانی جاننا چاہتا ہے
Feb 12, 2022 | 19:24:PM
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی تنخواہ اور دیگر مراعات کی تفصیل منظرعام پر آ گئی۔ ڈیلی ڈان کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفاق الحق صدیقی کے سوال پر خزانہ ڈویژن کی یہ تفصیل سینیٹ میں پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی ماہانہ تنخواہ 25لاکھ روپے ہے۔ وہ گورنر سٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھالنے سے قبل 18سال تک عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)میں ملازمت کرتے رہے تھے۔
خزانہ ڈویژن نے بتایا ہے کہ گورنر سٹیٹ بینک کی اس تنخواہ میں سالانہ 10فیصد اضافہ ہوتا ہے۔ انہیں ایک فرنشڈ گھر یا اس کے برابر کرایہ اور گھر کی مرمتی سہولیات دی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں ڈرائیور سمیت دو گاڑیاں اور 600لیٹر پٹرول دیا جاتا ہے۔ سٹیٹ بینک گورنر کی بجلی، گیس، پانی اور جنریٹر کے اخراجات بھی فراہم کرتا ہے اور بچوں کی 75فیصد فیس بھی ادا کی جاتی ہے۔انہیں لینڈ لائن، موبائل فونز اور انٹرنیٹ کی مفت سہولت بھی دی جاتی ہے۔
خزانہ ڈویژن کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر 4ملازمین رکھ سکتے ہیں، جن میں سے ہر ملازم کی تنخواہ 18ہزار روپے ماہانہ ہے۔ انہیں 24گھنٹے سکیورٹی مہیا کی جاتی ہے اور مکمل علاج کی سہولت بھی حاصل ہے۔ انہیں ہر مہینے تین دن کی چھٹی کی سہولت بھی ہے اور گویجویٹی ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر ہے۔ انہیں سفر کے لیے خاندان سمیت ایئرٹکٹ اور سامان کی منتقلی جیسی سہولیات بھی میسر ہیں۔ اس کے علاوہ گورنر سٹیٹ بینک کو کلب کی ماہانہ فیس سمیت دیگر سہولیات بھی دی جاتی ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/12-Feb-2022/1402435?fbclid=IwAR1Q8VoIbpytPe08XTBeDKlPlr10usqfN4OZ_U0B28ZJ9wAuSGLRkizh6s0
"پاکستان پوسٹ 12 سال بعد خسارے سے نکلا، 2032 کلومیٹر سڑکیں بنیں" حامد میر بھی مراد سعید کی کارکردگی پر بول پڑے
Feb 12, 2022 | 21:22:PM
سورس: File
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور میں پاکستان پوسٹ کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنا دیا۔
اپنے ایک ٹویٹ میں حامد میر نے کہا " وفاقی وزیر مراد سعید نے اپنی وزارتوں کی کارکردگی سےمتعلق کچھ دستاویزات بھجوائی ہیں جن کے مطابق پاکستان پوسٹ کو 12 سال بعد خسارے سے نکالا گیا، ادارے نے پچھلے تین سال میں 46 ارب روپے کمائے ،ادارے کی آمدنی میں 60 فیصد اضافہ ہوا تین سال میں این ایچ اے نے 2032 کلومیٹر نئی سڑکیں بنائیں۔"
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 10 بہترین کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیے گئے تھے۔ اس درجہ بندی میں مراد سعید کو پہلا انعام ملا تھا۔
https://dailypakistan.com.pk/12-Feb-2022/1402447?fbclid=IwAR058c51vDASSTBX9mZbw32mQp3gzWLYdLomn7Z5BGgsEPpncPw-mdjaF-E
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109026315&Issue=NP_PEW&Date=20220213
ملک میں کاروں کی فروخت میں 62٪ اضافہ
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-02-13&edition=KCH&id=5955191_88650216
No comments:
Post a Comment