https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109061834&Issue=NP_PEW&Date=20220227
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109061664&Issue=NP_PEW&Date=20220227
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109061683&Issue=NP_PEW&Date=20220227
خیبرپختونخوا حکومت نے مزید 3 طبی اداروں کو ایم ٹی آئی کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے مزید 3 طبی اداروں کو میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ (ایم ٹی آئی) کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور اس حوالے سے محکمہ صحت نے سمری منظوری کے لئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو بھجوا دی ہے۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوہاٹ، لیاقت میموریل اسپتال کوہاٹ، فاؤنٹین ہاؤس پشاور کو میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز کا درجہ دیا جائے گا، اس سے قبل خیبرپختون خوا میں 11 اسپتالوں اور ان کے ملحقہ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کو ایم ٹی آئی کا درجہ دیا گیا ہے، ایم ٹی آئی بننے سے یہ طبی ادارے مالی و انتظامی خود مختاری حاصل کرسکیں گے۔
https://www.express.pk/story/2290386/1/
سگیاں و شرقپور روڈ کی بحالی کا سنگ بنیاد ، مخالفین تخریب کاری کی سیاست کر رہے :بزدار
هفته 26 فروری 2022ء
لاہور، شیخوپورہ(وقائع نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سگیاں روڈو شرقپور روڈ کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیادرکھ دیا۔ اس منصوبے پر 4 ارب 32 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ ترقی کے سفر میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں،مخالفین صرف تخریب کاری کی سیاست کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے شاہدرہ میں فلائی اوور کی تعمیر، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج شرق پور شریف کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان بھی کیا جبکہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوائز شرق پور شریف کو میاں شیر ربانیؒ کے نام سے منسوب کرنے اور ایلیویٹڈ ایکسپریس وے منصوبہ بھی شروع کرنے کا اعلان کیا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے اور ترقیاتی منصوبے اس شہر کا حق ہیں،ہمارے دور میں کسی شہر یا علاقے سے ناانصافی نہ ہوئی ہے اور نہ ہوگی۔ شیخوپورہ میں وارث شاہ یونیورسٹی، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی اور کیڈٹ کالج نارنگ منڈی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک بھائی کہتا تھا کہ میں پیٹ پھاڑ کر دولت لاؤں گا، لاہور کی سڑکوں پر گھسیٹوں گا اور آج انہی سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ اس موقع پر میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، مراد راس، میاں خالد ، میاں جلیل احمد شرقپوری،حسان خاور، ابرارالحق، وائس چیئرمین ایل ڈی اے نعیم الحق ودیگر بھی موجود تھے ۔وزیراعلیٰ نے سینئر صحافی عطاء الرحمن کے انتقال اور بزرگ سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کاہنہ میں گھریلو ملازمہ کے قتل اورسیالکوٹ میں اے ایس آئی کی فائرنگ سے خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کر لی ۔ فیصل آباد کے علاقے میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا بھی نوٹس لے لیا۔
https://www.roznama92news.com/%DB%8C%D8%A7%D8%AF-%D9%85%D9%86-%D8%AA%D8%A8-%DB%8C-%DB%8C-%D8%B3%D8%AA-%DA%A9
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/26022022/P2-LHR-002.jpg
پاکستان اور ترکی نے مل کر ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر جیٹ بنانا شروع کردیا، دفاعی میدان سے بڑی خبر آگئی
Feb 24, 2022 | 19:11:PM
سورس: Twitter/The TF-X mock-up at Singapore Air Show
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک طرف پاکستان اپنی فوجی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے چین سے 25جے 10سی لڑاکا طیارے حاصل کر رہا ہے اور دوسری طرف ترکی کے ساتھ مل کر ففتھ جنریشن ’ٹی ایف۔ ایکس‘ سٹیلتھ فائٹر جیٹ تیار کرنے پر بھی کام کر رہا ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق پاکستان اور ترکی کے مابین یہ پیشرفت امریکہ کی طرف سے ترکی کو ایف 35دینے سے انکار کے بعد ہوئی ہے۔ ترکی کے ساتھ کی گئی اس ڈیل کو سابق امریکی حکومت نے منسوخ کر دیا تھا اور تاحال مذاکرات میں اس ڈیل کے بحال ہونے کا کوئی امکان سامنے نہیں آیا۔
رپورٹ کے مطابق ترکی نے روس سے ایس 400میزائل سسٹم خریدے تھے، جسے جواز بناتے ہوئے امریکہ نے اس کے ساتھ ایف 35کی خریداری کا معاہدہ ختم کر دیا تھا۔ ترک ایروسپیس انڈسٹریز کی طرف سے پاکستان کے اشتراک سے ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ کی تیاری کی تصدیق کی گئی ہے۔
ترک ایروسپیس انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تیمل کوٹل گزشتہ دنوں پاکستان ایئرفورس کے ایئر وائس مارشل رضوان ریاض کے ہمراہ ایک پاکستانی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک تھے جہاں انہوں نے کہا کہ ”ترکی مقامی سطح پر سٹیلتھ طیارے بنانے کی کوششوں کو تیز تر کر رہا ہے۔ پاکستان کے ساتھ ٹی ایف۔ ایکس کی تیاری پر کام کرنا انہی کوششوں کا حصہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترکی اپنے اس مقصد کی بارآوری کے لیے پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی سے انجینئرز کی خدمات حاصل کرے گا۔
https://dailypakistan.com.pk/24-Feb-2022/1407470?fbclid=IwAR3as5SKvgYNLOA-qi21Kz_bEbBwe_TAPK2pRuuQ_RWTwyiBKlVPE48jQ7Q
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/25022022/p1-lhr011.jpg
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109055889&Issue=NP_PEW&Date=20220225
ای پاسپورٹ سروس، شیخ رشید نے خوشخبری سنادی
Feb 23, 2022 | 20:02:PM
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ’ای پاسپورٹ سروس‘ لانچ کرنے جا رہے ہیں۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ای پاسپورٹ سروس کے علاوہ ملک بھر میں نادرا کے 28نئے شناختی کارڈ سٹیشنز بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔ صوبہ سندھ کے لوگوں کی سہولت کے لیے صوبے میں 13نئے پاسپورٹ آفس بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔
وزیرداخلہ نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی حکومت غیرملکی فنڈنگ سے چلنے والی دہشت گرد تنظیموں کو کچلنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد نے ملک کو محفوظ بنایا۔ ہم ان سکیورٹی اہلکاروں کو سلیوٹ کرتے ہیں جنہوں نے مادروطن کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔
https://dailypakistan.com.pk/23-Feb-2022/1407051?fbclid=IwAR1cpYFrL9pa6JQ2aA8rzsMCqmOnT4mqWDz99fOPbma_sVl78w5yhLawVBk
ضم اضلاع ،اسکلز ڈویلپمنٹ
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109055093&Issue=NP_PEW&Date=20220224
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109055098&Issue=NP_PEW&Date=20220224
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2022/02/24022022/P2-ISB-027.jpg
مٹیاری لاہور بجلی لائن
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/24022022/p1-lhr011.jpg
وزیراعظم عمران خان نے ملک میں آئی ٹی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے اسٹارٹ اپ فنڈ کے قیام کا اعلان کردیا۔
سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت آئی ٹی کے شعبے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ملک میں آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لیے تاریخی پیکج کی منظوری دی، جس کے تحت شعبے میں 50 نئے کاروباریوں کو سالانہ ایک ارب روپے مالیت کی سیڈ فنڈنگ فراہم کرنے کیلئے پاکستان ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینےکے لیے پاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ بیورو کےساتھ رجسٹرڈ آئی ٹی کمپنیوں اورفری لانسرز کے لیے ٹیکس ہالیڈےاور 100 فیصدFOREX RETENTION کا اعلان کر رہے ہیں۔
آئندہ چند سال میں آئی ٹی کی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک بڑھانے کے اپنے وژن پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے آئی ٹی انڈسٹری کو کاروبار کرنے میں آسانی اور عالمی سطح پر دستیاب بہترین مراعات فراہم کر کے اسے آگے بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
— PTV News (@PTVNewsOfficial) February 22, 2022
انہوں نے کہا کہ آئندہ چند سال میں آئی ٹی کی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے لیے آئی ٹی انڈسٹری کو کاروبار کرنے میں آسانی اور عالمی سطح پر دستیاب بہترین مراعات فراہم کر کے اسے آگے بڑھانے کی اہمیت کو بڑھایا جائے گا۔
https://www.express.pk/story/2288700/1/
ہاؤسنگ
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109051711&Issue=NP_PEW&Date=20220223
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109051716&Issue=NP_PEW&Date=20220223
پارکنگ پلازے
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/22022022/p7-lhr004.jpg
کپاس پر سبسڈی
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/22022022/P2-LHR018.jpg
خوشخبری، صوبہ سندھ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا
Feb 21, 2022 | 15:10:PM
سورس: twitter
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی پی ایل نے صوبہ سندھ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا ، موہر ون کنویں سے یومیہ 14.3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ملے گی۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوزکے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ کے لطیف بلاک موہرون پر گیس دریافت کر لی ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لطیف بلاک موہر ۔ون کنویں کی بارہ ہزار ایک سو گیارہ فٹ گہرائی تک کھودائی کی گئی ہے جس میں یومیہ چودہ اعشاریہ تین ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ملے گی۔
اعلامیے میں کہا ہے کہ لطیف بلاک موہرون کی دریافت جوائنٹ وینچر کانتیجہ ہے، دریافت سے ملک کی توانائی کی ضرورت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور ملک کے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔پی پی ایل کے مطابق منصوبےمیں پی پی ایل ، ای این آئی ،یوای پی ایل کے 33.3 فیصد کے شیئرز ہیں۔
یاد رہے گذشتہ سال اکتوبر میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے تھے۔او جی ڈی سی ایل کا کہنا تھا کہ جندران ایکس۔ون کنویں سے یومیہ 2.391 ملین مکعب کیوبک فٹ گیس دریافت ہوئی ہے۔جندران ویسٹ کنویں کو 1627 میٹر گہرائی تک کھودا گیا تھا۔ او جی سی ایل نے 19 مئی 2021 کو جندران کنواں ایکس۔ون کی کھدائی شروع کی تھی۔
https://dailypakistan.com.pk/21-Feb-2022/1406155?fbclid=IwAR29gCo44vV-9jbsubKKqVtOh3DIrNYzpga8ag7ulf6yNTz9bU0DYJlUDEo
حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان گولڈ سٹینڈرڈ بی آر ٹی سروس ایوارڈ حاصل کرنے والا دنیا کا 7واں ملک بن گیا ہے اور ایوارڈ کیلئے 100 میں سے 97 پوائنٹس لے کر عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بی آر ٹی پشاور کو بین الاقوامی گولڈ اسٹینڈرڈ سروس کا ایک بار پھر اعزاز مل گیا ہے، یہ درجہ کارکردگی، مسافروں کیلئے منفرد روٹس چلانے، محفوظ سفری سہولت، خواتین کی سفری شرع میں اضافے اور خصوصی افراد کیلئے آسان سفری رسائی سمیت ہر مکتبہ فکر کہ لوگوں کو بہترین سفری سہولت دینے پر دیا گیا ہے۔
بیرسٹر سیف نے بتایا کہ اب تک دنیا بھر میں بی آر ٹی گولڈ اسٹینڈرڈ سروس ایوارڈ صرف 6 مملک کو حاصل ہو سکا ہے، بین الاقوامی ادارے کی جانب سے بی آر ٹی پشاور کی تمام تر سروسز کی آذاد اور منصفانہ جانچ پڑتال کی گئی، اس ادارے کے کئی ممبران نے بی آر ٹی پشاور کا بغیر بتائے سفر کیا اور مسافروں سے ملاقات بھی کی۔
بیرسٹر سیف نے مزید بتایا کہ پاکستان گولڈ سٹینڈرڈ بی آر ٹی سروس ایوارڈ حاصل کرنے والا دنیا کا 7واں ملک بن گیا ہے، اور اس اعزاز کے ساتھ بی آر ٹی پشاور نے گولڈ اسٹینڈرڈ سروس ایوارڈ کیلئے 100 میں 97 پوائنٹس لے کر عالمی ریکارڈ بھی بنادیا ہے، ابھی تک کسی بھی گولڈ اسٹینڈرڈ سروس حاصل کرنے والے ملک کے اتنے پوانٹس نہیں ہیں۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ رواں سال 87 مزید بسیں سسٹم کا حصہ ہوں گی۔
https://www.express.pk/story/2286703/1/
صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوانوں کی ٹیم نے مصنوعی ذہانت استعمال کرتے ہوئے پانی میں مضر جرثوموں کی شناخت کرنے والا پورٹیبل مائیکرواسکوپ تیار کر لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھری ڈی پرنٹر سے تیار کیے جانے والے پورٹیبل مائیکرواسکوپ کو اسمارٹ فون سے منسلک کرکے خصوصی ایپلیکیشن کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا ہے جس سے مضر جرثوموں کی منٹوں میں شناخت اور آلودہ پانی پینے سے پھیلنے والے امراض کی روک تھام ممکن ہوسکے گی۔
مہران یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے طالب علم حمزہ بھٹو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ غیرمحفوظ پانی سے پھیلنے والی بیماریوں اور اموات پر قابو پانے کے لیے ایک انقلابی طریقہ ایجاد کیا ہے۔
یہ نظام ایک سستے پورٹیبل مائیکرو اسکوپ اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے والی موبائل ایپلیکیشن پر مشتمل ہے جو رئیل ٹائم بنیادوں پر ڈیٹا کے تجزیہ کی صلاحیت رکھتی ہے۔
مائیکرواسکوپ اور ایپلیکیشن کی تیاری پر 80 ہزار روپے کی لاگت آئی جس کا انتظام حمزہ بھٹو اور ان کی ٹیم نے اپنی مدد آپ کے تحت کیا۔
جدید لیبارٹریز میں استعمال ہونے والے سائنس دانوں کے تیار کردہ مائیکرواسکوپس کے مقابلے میں مذکورہ نظام سے 90 فیصد تک درست نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں جبکہ حمزہ بھٹو کی ٹیم کے تیار کردہ پورٹیبل مائیکرو اسکوپ سے لیے جانے والے نمونوں کے 80 فیصد تک درست نتائج ملے ہیں۔
حمزہ بھٹو کی تیار کردہ ایپلیکیشن کو اگر جدید مائیکرواسکوپس سے منسلک کیا جائے تو 90فیصد یا اس سے زائد شرح تک درست نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2286386/508/
’’ذاتی گھر‘‘:50ہزار سے کم تنخواہ والے پولیس ملازمین کی سنی گئی
جمعرات 17 فروری 2022ء
لا ہو ر(کر ائم ر پو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ پولیس فورس بالخصوص کانسٹیبلان اورکم تنخواہ والے ملازمین کی مشکلات کا ازالہ اور انکی بہترین ویلفیئر محکمے کی اولین ترجیح ہے ۔ کم تنخواہ والے ملازمین کوذاتی گھر کی سہولت کیلئے پنجاب پولیس نے حکومت پاکستان کے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت اخوت فاؤنڈیشن کے ساتھ معاہدہ کیا جس کے تحت ایسے پولیس ملازمین جن کی تنخواہ پچاس ہزار سے کم اور انکے پاس ذاتی چھت نہیں کوگھروں کی تعمیر کیلئے آسان اقساط پر 10سے 15لاکھ روپے تک کاقرض دیا جائے گا جسے وہ ماہانہ بنیادوں پر آسان اقساط میں اپنی تنخواہ سے ادا کرسکیں گے ۔ ملازمین سہولت سے اپنے بچوں اوراہل خانہ کیلئے ذاتی چھت حل کرسکیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں اخوت فاؤنڈیشن کے چئیرمین ڈاکٹر امجد ثاقب کی قیادت میں آئے وفد سے ملاقات او ر ایم او یو سائن کرنے کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پنجاب پولیس کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئراینڈ فنانس محمد فاروق مظہر اور سی ای او اخوت اسلامک مائیکرو فنانس ڈاکٹر کامران شمس نے ایم او یو پر دستخط کیے ۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے چیئرمین اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب کو سووینئر بھی دیا ۔ دریں اثنا آئی جی پنجاب نے نشتر کالونی میں میاں بیوی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہو ئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%B0%D8%A7%D8%AA%DB%8C-%DA%AF%D9%88%D8%A7%DB%81-%D9%88%D8%A7%D9%84%DB%92-%D9%BE%D9%88%D9%84%DB%8C%D8%B3-%D9%85%D9%84%D8%A7%D8%B2%D9%85%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%B3%D9%86%DB%8C-%DA%AF%DB%8C
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109037449&Issue=NP_PEW&Date=20220217
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109037473&Issue=NP_PEW&Date=20220217
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-02-17&edition=KCH&id=5960720_86603588
گریٹر تھل کینال ،سندھ رکاوٹ
تونسہ کے منصوبے
لاہور کے منصوبے
12لاکھ نئی نوکریاں ، وزیراعظم نے 70ہزار پراجیکٹس کی منظوری دے دی
Feb 15, 2022 | 18:17:PM
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے 1.4ٹریلین روپے کی لاگت سے 70ہزار ہاﺅسنگ پراجیکٹس کی منظوری دے دی ہے۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی تعاون کمیٹی برائے ہاﺅسنگ، کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان ہاﺅسنگ پراجیکٹس کا کنسٹرکشن انڈسٹری پر مجموعی طور پر 7.3ٹریلین روپے کا اثر پڑے گا اور اس انڈسٹری میں 12لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ”یہ حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے کہ کل 80ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 35ہزار 320درخواستیں منظور کر لی گئیں۔ ان درخواستوں کے لیے 130ارب روپے کی منظوری دی گئی جن میں سے 13ہزار 407درخواست دہندگان کو 46ارب روپے دیئے جا چکے ہیں۔ہمیں اب بھی 7ارب روپے لاگت کے برابر درخواستیں ہر ہفتے موصول ہو رہی ہیں، جن میں سے 4ارب روپے منظور کیے جا رہے ہیں اور 2ارب روپے درخواست دہندگان کو ہر ہفتے ادا کیے جا رہے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/15-Feb-2022/1403717?fbclid=IwAR0tkrDZyhukDAkJyM2XIudoX0RO3Lj0tbg5K1liyfYs6TSapB7RQgH7Ut0
پاکستانی سائنسدانوں نے شوگر کے مریضوں کی سوئی سے جان چھڑانے کیلئے حیران کن چیز ایجاد کردی
Feb 15, 2022 | 18:17:PM
سورس: Maxpixel.com (creative commons license)
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ڈاکٹرز، انجینئرز اور ڈیٹا سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے شوگر کے مریضوں کی سوئی سے جان چھڑانے کے لیے ایک حیران کن ایجاد کر ڈالی ہے۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق اب تک شوگر کے مریض انسولین کے انجکشن کی تکلیف برداشت کرنے پرمجبور تھے تاہم پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر طلحہ درانی کی قیادت میں کام کرنے والی اس ٹیم نے انسولین پیچز تیار کر لیے ہیں، جن کے ذریعے بغیر کسی تکلیف کے مریض انسولین لے سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق یہ انسولین پیجز جلد پر چپکائے جائیں گے، جو منسلک ڈیوائس کے ذریعے کام کریں گے۔ ان پیچز کے تمام لیب ٹیسٹ کامیاب ہو چکے ہیں اور اب لندن سے سند حق ایجاد حاصل کرنے پر کام ہو رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ایک انسولین پیچ کی قیمت لگ بھگ 50روپے ہو گی۔ یہ انسولین پیچز تیار کرنے والی ٹیم میں برطانوی ڈاکٹر پروفیسر ڈینس درومس، نیورالوجسٹ ڈاکٹر میاں ایاز الحق اور میکٹرونکس انجینئرڈاکٹر انعم عابد بھی شامل تھے۔
https://dailypakistan.com.pk/15-Feb-2022/1403716?fbclid=IwAR3c5TzW0v23ti8iYkBa23teK-P4HRkeMJ4DSAfcPEovABzCocv3cWqfz54
وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی بہترین پیشرفت پروزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکوشاباش دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارنے صوبے کے سیاسی اورانتظامی امورپربریفنگ دی۔
وزیراعلی پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کولاہورکے میگا پروجیکٹ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کے بارے میں بریفنگ دی اوروزیراعظم کوایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھنے کی دعوت دی۔
وزیراعظم عمران خان نے ترقیاتی منصوبوں میں بہترین پیشرفت پروزیراعلی پنجاب کوشاباش دی اورمنصوبوں کی سخت مانٹرینگ کی ہدایت کی۔
وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ پنجاب میں نیا پاکستان صحت کارڈ کے تحت سہولیات حکومت پنجاب کا بہترین قدم ہے۔
آئی جی پنجاب اورچیف سیکریٹری بھی وزیراعظم سے ملاقات میں شریک ہوئے۔ آئی جی پنجاب نے خانیوال واقعہ میں ہونے والی گرفتاریوں سے وزیراعظم کوآگاہ کیا۔
https://www.express.pk/story/2285788/1/
ڈیجیٹل سکل ڈویلپمنٹ
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109034015&Issue=NP_PEW&Date=20220216
کرک، 26 سمال ڈیم
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/16022022/p2-lhe-009.jpg
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109030904&Issue=NP_PEW&Date=20220215
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109030914&Issue=NP_PEW&Date=20220215
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109029003&Issue=NP_PEW&Date=20220214
نیا لاہور بڑا منصوبہ ہے ،امریکی سفیر
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/02/13022022/P6-LHR012.jpg
پاکستان میں سیاحت کے مواقع بڑھنے سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی بھی بڑھ گئی ہے اوورسیز پاکستانیوں پر مشتمل سرمایہ کار گروپ نے پاکستان میں ایڈوینچر ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے سب سے بڑی اور تیز رفتار جیٹ بوٹ تیار کرلی ہے۔
ترکی میں تیار کردہ دنیا کی تیز رفتار بوٹ گزشتہ ہفتہ پاکستان پہنچ چکی ہے، بوٹ جھیلوں اور دریاؤں کے کم گہرے پانیوں میں تیز رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے، بوٹ کی سب سے خاص بات ایک مقام پر 360ڈگری زاویے پر گھومنے کی صلاحیت ہے۔
جدید جیٹ بوٹ پاکستان سے قبل دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں اور سیاحت کی عالمی صنعت میں اہم مقام رکھنے والے ملکوں میں چلائی جارہی ہے جہاں سیاحت کا شعبہ بہت مضبوط ہے، ان ملکوں میں امریکا، کینیڈا، جاپان، کوریا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، تھائی لینڈ اور ترکی شامل ہیں۔
بوٹ متعارف کرانے والے اوورسیز پاکستانیوں کی کمپنی گرین لینڈ کارپوریشن کے ڈائریکٹر ذوالفقار مومن کے مطابق اس طرز کی جدید بوٹ پاکستان میں پہلی مرتبہ درآمد کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بوٹ کا ڈھانچہ ویکیوم انفیوژن ٹیکنالوجی کے ذریعے فائبر گلاس سے تیار کیا گیا جو ہلکا لیکن مضبوط ہے، بوٹ میں 320/320ہارس پاور کے دو جیٹ انجن نصب ہیں جن کی مجموعی طاقت 640ہارس پاور یا 12400 سی سی بنتی ہے۔
بوٹ میں امریکی کمپنی مرکیوری کا جیٹ انجن نصب ہے جبکہ اس کے ریفلیکٹرز فن لینڈ میں تیار کیے گئے ہیں، بوٹ کو ترکی میں تیا رکیا گیا جو گزشتہ ہفتہ کراچی پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بوٹ کو چلانے کے لیے پاکستان کے حسین قدرتی مناظر والے علاقے ہنزہ کا انتخاب کیا گیا ہے اور رواں سال موسم گرما میں مئی کے مہینے سے ملک بھر سے ہنزہ جانیو الے سیاح اس منفرد بوٹ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مقامی سیاحت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے شمالی علاقہ جات کے پی کے اور گلگلت بلتستان میں ہوٹل انڈسٹری تیزی سے ترقی کررہی ہے، سیاحت کے شعبہ میں پیدا ہونیو الے امکانات سے فائدہ اٹھانے کے لیے گرین لینڈ کارپوریشن نے گلگت بلتستان میں متعدد پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے جن میں زپ لائن اور ایڈوینچر ٹورزم کی دیگر سہولتیں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بوٹ جدید حفاظتی فیچرز پر مشتمل ہے جن میں ایڈوانس سیٹ بیلٹ سسٹم لائف جیکٹس وغیرہ شامل ہیں، بوٹ اپر ہنزہ میں ششکت سے حسینی برج کے درمیان چلائی جائیگی اور پندرہ منٹ کی رائیڈ کے دوران سیاح اردگر کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ سیاحت کے فروغ کے لیے وفاقی حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں دنیا بھر کے سیاحوں کے ساتھ سرمایہ کار بھی سیاحت کی صنعت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2284506/1/
No comments:
Post a Comment