یوکرین کے دارالحکومت کیف پاکستانی طالبعلم بھی پھنس گئے - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Friday, 25 February 2022

یوکرین کے دارالحکومت کیف پاکستانی طالبعلم بھی پھنس گئے

یوکرین
یوکرین کے دارالحکومت کیف میں 4 پاکستانی طالبعلم بھی پھنس گئے۔ کیف میں سندھ کے علاقے لاڑکانہ اور میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے 4 طالبعلم بھی پھنس گئے ہیں جو یوکرین کے شہر پولتاوا کی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کر چکے اور ان کی پیر کو پاکستان واپسی کی فلائٹ تھی۔

پاکستانی طالبعلم نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین پر روسی حملے کے باعث وہاں پھنس گئے ہیں۔ وہ کیف میں رہائش پذیر تھے جہاں گزشتہ شب سے بمباری شروع ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانہ پاکستانی شہریوں کو ترنوپل جانے کا کہہ رہی ہے لیکن کیف میں بمباری کے بعد ٹرانسپورٹ سسٹم بند ہے۔ اب سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں اور سفارتخانے پہنچنا مشکل ہے۔

No comments:

Post a Comment