
روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کے قریب پہنچ گئی،کیف کے مضافات میں گھمسان کی لڑائی ،دھماکوں اور سائرن کی گونج، ہلاکتوں کی تعداد ایک سو سینتیس تک پہنچ گئی جبکہ تین سو سے زائد افراد زخمی بھی ہیں یوکرین نے بھی جوابی کارروائی میں پانچ روسی ہیلی کاپٹر تباہ کرنے، پچاس فوجی ہلاک اور اسی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
روس کی یوکرین میں پیش قدمی جاری ہے مختلف شہروں پر بمباری کے بعد روس کے ہزاروں فوجیوں نے کیف کا زمینی محاصرہ کرلیا، دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی،ایئر بیس پر کنٹرول کیلئے دارالحکومت کے مضافات میں شدید لڑائی ہے، چرنوبل ایٹمی پاور پلانٹ پر بھی قبضہ کرلیا گیا۔
روسی فوج کے یوکرائن کے فوجی اہداف پر بیلسٹک اور کروز میزائلوں سے حملے،، فوجی تنصیبات کو تیس سے زائد بار نشانہ بنایا گیا، گیارہ ایئر فیلڈز، ایک بحری اڈہ تباہ کرنے، ایک ہیلی کاپٹر اور چارڈرون گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
یوکرین کے صدر نے روس کے خلاف ساری فوج کوحرکت میں آنے کا حکم دے دیا ، اٹھارہ سے ساٹھ سال کے مردوں پر ملک چھوڑنے پر پابندی بھی عائد کر دی گئی، امریکہ نے ملک چھوڑنے والے یوکرینی باشندوں کو پناہ دینے کی حامی بھرلی

No comments:
Post a Comment