سابق ایس ایس پی راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Wednesday, 2 February 2022

سابق ایس ایس پی راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج

راؤ انوار
سپریم کورٹ نے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے نظر ثانی درخواست بھی خارج کردی۔

سپریم کورٹ میں جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے راؤ انوار کے خلاف 444 ماورائے عدالت قتل کیس کی سماعت کی جس دوران سابق ایس ایس پی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےلیے نظر ثانی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے خارج کردیا۔

راؤ انوار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ان کے مؤکل کا کیس ٹرائل کورٹ میں زیر التوا ہے اور ٹرائل کورٹ نے انہیں ضمانت دے رکھی ہے جب کہ راؤ انوار ہر پیشی پر پیش ہورہے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ کوئی ریلیف لینا ہو تو نئی درخواست دائر کریں، ای سی ایل سےنام نکالنےکے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کریں، عدالت کےکہنے پرتاحکم ثانی نام ای سی ایل میں ڈالاگیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی پولیس کے سابق ایس ایس پی راؤ انوار نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد ہیں اور ان کے خلاف ماورائے عدالت قتل کیس بھی زیر سماعت ہے۔

 

No comments:

Post a Comment