سوشل میڈیا سائٹ فیس بک نے روس پر پابندی عائد کر دی - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Saturday, 26 February 2022

سوشل میڈیا سائٹ فیس بک نے روس پر پابندی عائد کر دی

فیس بک
سوشل میڈیا سائٹ فیس بک نے روس کے سرکاری میڈیا پر اپنے پلیٹ فارم سے اشتہار چلانے پر پابندی عائد کر دی۔ ناصرف فیس بک بلکہ ٹوئٹر اور گوگل نے بھی فوری اقدامات کرتے ہوئے روس پر پابندی عائد کی۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ روس کے یوکرین پر حملوں کے بعد فیس بک نے روسی میڈیا کی مونیٹائزیشن ختم کردی اور ساتھ ہی ہم روسی سرکاری میڈیا پر دنیا بھر میں اپنے پلیٹ فارم پر اشتہارات چلانے پر پابندی عائد کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ کمپنی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہم روس کی جانب سے کی جانے والی بمباری اور یوکرین کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ناصرف فیس بک بلکہ ٹوئٹر اور گوگل نے بھی فوری اقدامات کرتے ہوئے روس پر پابندی عائد کی۔

گوگل کا کہنا تھا کہ یوٹیوب سے تشدد والی متعدد روسی ویڈیوز ہٹادی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ ٹوئٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم روس، یوکرین میں عارضی طورپر اشتہارات روک رہے ہیں۔

واضح رہے کہ روس نے یوکرین پر 24 فروری کو حملوں کا آغاز کیا جس کے بعد یورپی یونین اور امریکا نے روس پر پابندیاں نافذ کرنے میں پہل کی تاہم اب ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی روس کے اقدام پر اس پر پابندی لگارہی ہیں۔

No comments:

Post a Comment