یوکرینی صدر نے ملک سے نکلنے کی پیش کش کو مسترد کردیا - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Saturday, 26 February 2022

یوکرینی صدر نے ملک سے نکلنے کی پیش کش کو مسترد کردیا

یوکرینی صدر
یوکرینی صدر نے ملک سے نکلنے کی پیش کش مسترد کردی۔ یوکرین پر حملے کے تیسرے روز روسی افواج نے کیف میں داخل ہو گئیں اور شہر کی گلیوں میں لڑائی جاری ہے۔

ایسے وقت میں امریکہ نے یوکرینی صدر کو ملک سے نکلنے کی پیش کش کی جسے یوکرینی صدرنے مسترد کر دیا ہے۔

یوکرین کے صدر نے کہا ہے کہ میں دارالحکومت ہی میں رہوں گا، کیونکہ لڑائی یہاں ہو رہی ہے۔ مجھے گولہ بارود کی ضرورت ہے، سواری کی نہیں۔

انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور اپنے ملک کا دفاع کریں گے

No comments:

Post a Comment