
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-04-15&edition=KCH&id=5588882_99504048


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108273076&Issue=NP_PEW&Date=20210415


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108273073&Issue=NP_PEW&Date=20210415

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108273085&Issue=NP_PEW&Date=20210415

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108273101&Issue=NP_PEW&Date=20210415

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/15042021/P4-Lhr-007.jpg



https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/04/15042021/P2-Isb-005.jpg
اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی بندرگاہ پر کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر کراچی پورٹ پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پرکارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران کنٹینر کے اندر موجود 3 تھریشر مشینوں سے 57 کلوگرام ہیروئن قبضے میں لے لی گئی،ہیروئن کو تھریشر مشینوں میں انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی کھیپ سنگاپور اسمگل کی جانی تھی، کنٹینر ملک عزیز سکنہ کراچی میسرز علی نور ایکسپورٹر نے ردھر ٹریڈنگ کمپنی لمیٹیڈ سنگاپور کے لیے بک کروایا تھا۔
برآمد شدہ منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے، منشیات اسمگلنگ کے حوالے سے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
https://www.express.pk/story/2166576/1/

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108269734&Issue=NP_PEW&Date=20210414
گیس چوروں کے خلاف ایکشن

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/14042021/p3-lhr-010.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/14042021/P4-Lhr-011.jpg
قبضہ مافیا کی شامت

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/14042021/P6-Lhr-046.jpg

شہید8 پولیس اہلکاروں کے بچوں میں تقررنامے تقسیم
13 April, 2021

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے کہا ملک و قوم کی سلامتی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے حقیقی ہیروز ہیں
لاہور (خبر نگار سے )انہوں نے یہ بات گزشتہ روز کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں لاہور پولیس کے شہدا کی خدمات کے اعتراف میں8پولیس اہلکاروں کے بچوں کو جونیئرکلرک بھرتی کئے جانے پر تقررنامے دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔بھرتی ہونے والوں میں سونیا صدیقہ، فیاض،سلطان، یاسر،ارسلان، عمیر، شکیل اور ارسلان شامل ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/city/lahore/2021-04-13/1808109
بھارت میں چار ہزار پائلٹوں کے جعلی لائسنس کی تحقیقات
13 April, 2021
بھارت میں چار ہزار سے زائد پائلٹوں کے جعلی لائسنسوں سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔تحقیقات کے دائر ہ کار میں قومی ایئر لائن ایئر انڈیا کے پائلٹوں کو بھی لایا گیا ہے
نئی دہلی (اے پی پی)بھارت کے ایئر لائن واچ ڈاگ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے اعتراف کیا ہے کہ ایئر انڈیا ، انڈیگو اور ایم ڈی ایل آر ایئر لائنز سے وابستہ متعدد پائلٹوں کو جعلی لائسنس رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔گوا کے ہوائی اڈے پر ایک خاتون پائلٹ پرمندر کور گلاٹی کی طرف سے خطرناک طریقے سے لینڈنگ کرنے کے بعد تحقیقات کاآغاز کیاگیا تھا۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-04-13/1807877
176 پولیس افسران خود سنگین مقدمات میں نامزد
منگل 13 اپریل 2021ء
لا ہو ر (میا ں رؤف )عوام کے جان و مال کو محفوظ بنانے والے پولیس افسران خود مختلف نو عیت کے الزاما ت پر درج مقدما ت میں نا مزد نکلے ۔با وثوق ذرا ئع کے مطابق پنجا ب پو لیس کے 176 ریکارڈ یافتہ افسران کے با رے میں انکشا ف ہو ا ہے جس کی فہر ست بھی اعلی پو لیس افسران کو مو صول ہو ئی ہے جس کے مطابق پولیس افسران کے خلاف قتل،اغوا برائے تاوان،چوری اور فراڈ سمیت اختیارات کا ناجائز استعمال پر مقدمات درج ہوئے ، ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے 176افسران کے خلاف سنگین مقدمات کی لسٹ آ ئی جی پنجا ب پو لیس کی جا نب سے تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے نے تیار کی،ذرا ئع کے مطابق 25 انسپکٹرز،22 ڈی ایس پیز،ایک ایس ایس پی،ایک ایس پی اور ایک سابق آئی جی ریکارڈ یافتہ نکلے ،آئی جی پنجاب کے حکم پر لاہور پولیس نے مقدمات میں ملوث پولیس افسران کی لسٹیں ترتیب دیں،آئی جی پنجاب انعام غنی کو کریمینل کیسز میں ملوث افسران کی لسٹیں بجھوا دی گئیں،سنگین مقدمات میں ملوث افسران کو عہدے سے ہٹائے جانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ،صوبائی دارالحکومت لاہور اورپنجاب کے متعدد ضلعوں کے افسران کے خلاف لاہور میں بھی مقدمات درج ہیں۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ آ ئی جی پنجا ب پو لیس کی جا نب سے جلد کر یمینل ریکا رڈ یا فتہ ڈی ایس پی سے گزٹیڈ افسران کے خلا ف بھی محکما نہ کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔
https://www.roznama92news.com/17%D9%BE%D9%88%D9%84%DB%8C%D8%B3-%D8%A7%D9%81%D8%B3%D9%86-%D8%AE%D9%88%D8%AF-%D8%B3%D9%86%DA%AF%DB%8C%D9%86-%D9%85

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-04-12&edition=KCH&id=5585037_50482124

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-04-12&edition=KCH&id=5585200_38428586


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108265815&Issue=NP_PEW&Date=20210412

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/12042021/p1-lhr012.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/12042021/p2-029.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/12042021/P4-Lhr-014.jpg

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108265885&Issue=NP_PEW&Date=20210412
اینٹی کرپشن پنجاب نے 3کرپٹ افسررشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے
11 April, 2021
اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے 3 سرکاری افسران کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
لاہور(اکنامک رپورٹر) اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز بہاولنگر وحید افسر کو 25 ہزار رشوت لیتے گرفتار کیا گیا۔ لاہور ریجن بی نے شیخوپورہ سے پٹواری سعید زاہد کو 10 ہزار رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔سرکل آفیسر راولپنڈی زاہد ظہور نے سابق کانسٹیبل عدنان رؤف کو گرفتار کر لیا۔ملزم جعلی سند کی بنیاد پر پولیس میں کانسٹیبل بھرتی ہوا اورکافی عرصے سے اشتہاری تھا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-11/1806867
اینٹی کرپشن: کرپٹ سرکاری ملازمین ، افسران کیخلاف کارروائیاں تیز
اتوار 11 اپریل 2021ء
لاہور(حافظ فیض احمد)محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کرپٹ سرکاری ملازمین اور افسران کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے جبکہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے تما م ڈائریکٹرز سے اشتہاری ملزمان کی فہرستیں بھی مانگ لی ہیں اور ان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی ہے جس پر محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیموں نے عمل درآمد شروع کر دیا ہے ۔ محکمہ اینٹی کرپشن ٹیم نے غیر قانونی طور پر 6 منزلہ کمرشل عمارت تعمیر کرانے کے الزا م میں تحصیل آفیسر ریگولیشن راولپنڈی پرویز اختر شاہ بخار ی کو گرفتار کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے تمام ڈائریکٹرز کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کریں۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%DB%8C-%DA%A9%D8%B1-%DA%A9%D8%B3%D8%B1%D8%B1%D9%84%D8%A7%D9%81-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B2
محکمہ خوراک پنجاب میں 59ارب سے زائد کی بے ضابطگیاں
7 April, 2021
5ارب سے زائد کا ریکارڈ ہی نہیں، 75لاکھ کا مبینہ فراڈ، خریداری میں گھپلے بغیر اشتہار بھرتیاں، باردانہ خلاف میرٹ جاری،آڈٹ رپورٹ میں انکشاف
لاہور(رپورٹ:محمد حسن رضا سے )محکمہ خوراک پنجاب میں 59ارب 43کروڑ 29لاکھ روپے کی مبینہ بے ضابطگیوں، فراڈاور کرپشن کا انکشاف ہوا ہے ، سپیشل آڈٹ رپورٹ 2019-20وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پیش کردی گئی، رپورٹ کے مطابق 5ارب 42کروڑ 45لاکھ 30ہزار روپے کا ریکارڈ ہی موجودنہیں،75لاکھ 90ہزار روپے کا مبینہ فراڈ ہوا،ملازمین اور ہیومن ریسورس سے متعلق 17کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں ہوئیں،خریداری میں گھپلوں سے 61کروڑ ،کمرشل بینکوں کے اکائونٹس سے 3ارب 67لاکھ روپے ،خدمات کی فراہمی کے معاملات میں ایک ارب روپے ،من پسند کمپنیوں اور افراد کو زائد ادائیگیوں اور ریکوری نہ ہونے سے 48ارب 49لاکھ 72ہزار 20ہزارروپے سے زائد کا نقصان ہوا،2017-18 کا چار ارب 28کروڑ 55لاکھ سے زائد کا ریکارڈ نہیں ملا،مظفرگڑھ میں 24کروڑ،جھنگ میں 29کروڑ،وہاڑی میں 15کروڑ،بھکر میں 11کروڑ اور لاہور کے ڈائریکٹوریٹ فوڈ میں 13کروڑ کا ریکارڈ غائب پایا گیا، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی میں 5لاکھ 54ہزار 758روپے کا ریکارڈ نہیں ملا،رپورٹ میں ذمہ داریوں کیخلاف انضباطی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق گندم خریداری میں جھنگ،سیالکوٹ اور راجن پور میں ٹرانسپورٹ کے نام پر بوگس بلز بنا کر سرکاری خزانے کو 67لاکھ 90ہزار روپے کانقصان پہنچایا گیا ،راجن پور میں پانچ لاکھ 6 ہزار روپے ،لاہور میں 3لاکھ روپے کے باردانہ بیگز غائب پائے گئے ، بغیر اشتہار بھرتیاں کی گئیں،پنجاب فوڈ اتھارٹی میں بغیر منظوری کے سابق ڈی جیز کی جانب سے 2018-19کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد کے الائونسز دئیے گئے ، 13اہم اضلاع راجن پور، ملتان، بہاولپور، ملتان، سیالکوٹ، جھنگ، مظفرگڑھ، لیہ، سیالکوٹ، لودھراں، جھنگ ،راولپنڈی اور لاہورمیں بھوسا اور باردانہ بیگ کا پیپرا رولز کے برعکس ٹھیکہ دینے اور من پسند کمپنی کو نوازنے سے 58کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا،قصور،لاہور اور ملتان میں 58ہزار 357باردانہ خلاف میرٹ جاری ہوئے ،اس حوالے سے محکمہ خوراک پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ جن آڈٹ پیروں میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان پر ایکشن لیا جارہا ہے ، کچھ پیرے غلط بنائے گئے ہیں جن سے متعلق جوابات جمع کروائے جائیں گے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-07/1804820
اسٹیل مل مافیا

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-04-07&edition=KCH&id=5579369_22582592
فوج یا فوجی کو بدنام کرنے پر کتنی سزا ہوگی؟ مسودہ قانون منظور
Apr 07, 2021 | 19:10:PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے فوج کو بدنام کرنے والے افراد کے حوالے سے مسودہ قانون کی منظوری دے دی ہے۔
قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن امجد علی خان نے گزشتہ برس "کریمنل لا ایکٹ بل 2020" پیش کیا تھا جس کو اب منظور کرلیا گیا ہے۔
اس بل کے تحت مسلح افواج یا ان کے کسی رکن کو بدنام کرنے والے شخص کو دو سال قید یا پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جاسکے گا۔ جب اس بل پر ووٹنگ ہوئی تو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے اس کی مخالفت کی جس پر ووٹ برابر ہوگئے۔ اس کے بعد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز نے اپنا ووٹ کا حق استعمال کیا جس کے بعد یہ مسودہ قانون منظور ہوگیا۔
بل کے ذریعے تعزیرات پاکستان کے سیکشن 500 میں ایک اور شق کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ جو کوئی بھی جان بوجھ کر پاکستان کی مسلح افواج یا ان کے کسی رکن کا تمسخر اڑاتا ہے، عزت کو گزند پہنچاتا ہے یا بدنام کرتا ہے وہ ایسے جرم کا قصوروار ہو گا جس کے لیے دو سال تک قید کی سزا یا پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/07-Apr-2021/1273656?fbclid=IwAR0wsg-l6sOHok2gYdPfF6HnXu9RtEOJYc-mdCLJ-dIqbZbL3dGcd1ffdlA
کروڑوں کی ٹیکس نادہندہ 102 کمرشل جائیدادیں سیل
6 April, 2021

ادائیگی تک ان جائیدادوں کو سیل رکھنے کا فیصلہ، گرفتاریاں بھی کی جائینگی
راولپنڈی(سید شہریار)راولپنڈی کی ایک یونین کونسل کی تمام 102 کمرشل جائیدادیں دو کروڑ ،5 لاکھ روپے کے پراپرٹی ٹیکس کی نادہندہ ہونے کا انکشاف،ایکسائز کی ٹیموں نے تمام جائیدادوں کو سیل کر دیا۔ٹیکس کی ادائیگی تک ان جائیدادوں کو سیل رکھنے کا فیصلہ،عدم ادائیگی کی صورت میں گرفتاریاں بھی کی جائیں گی،ایکسائز ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے ایکسائز ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ راولپنڈی کی یونین کونسل 79کی تمام کمرشل جائیدادیں پراپرٹی ٹیکس کی نادہندہ ہیں جس پر ڈی جی صالحہ سعید نے سخت نوٹس لیا تاہم ای ٹی او اورنگزیب خان کی سربراہی میں ٹیموں نے ان تمام 102 جائیدادوں کو سیل کر دیا ۔
https://dunya.com.pk/index.php/crime/2021-04-06/1804279
اختیارات سے تجاوز و مجرمانہ کیسز میں ملوث6 ایس ایچ اوز معطل
6 April, 2021
ڈی آئی جی آپریشنزلاہور ساجد کیانی نے مجرمانہ کیسز والے 6تھانوں کے ایس ایچ اوز مطل کر دئیے
لاہور (خبر نگار سے ) ایس ایچ اوقلعہ گجر سنگھ انسپکٹرمدثر اللہ خان، ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی انسپکٹر محمد عتیق ڈوگر،ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن انسپکٹر محمد اظہر نوید ، ایڈیشنل ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن انسپکٹر محمد بشیر ،ایڈیشنل ایس ایچ او کوٹ لکھپت سب انسپکٹر علی شیراور ایڈیشنل ایس ایچ او نشترکالونی سب انسپکٹر اسد عباس کو معطل کرکے پولیس لائنز میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ اختیارات سے تجاوز پر ایڈیشنل ایس ایچ او اقبال ٹاؤن سب انسپکٹر عبدالواحد کوبھی معطل کر کے فوری پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے ا حکامات صادر کئے ہیں ۔قبل ازیں آئی جی نے ہدایت کی کہ تھانوں میں تعینات کریمینل ریکارڈ رکھنے والے ایس ایچ اوز اور جن ایس ایچ اوز پر ایف آئی آرز درج ہیں انکو فوری عہدوں سے ہٹایاجائے ۔ جس افسر نے انویسٹی گیشن ونگ یا تھانے میں بطور تفتیشی دو برس کام نہ کیا ہو اسے ایس ایچ او ہر گز نہ لگایا جا ئے ۔
ٹریفک پولیس میں 18 کروڑ کی کرپشن کا ایک اور بڑا سیکنڈل
6 April, 2021
کرپشن گاڑیوں کی رِپیئرنگ ، یوٹیلیٹی بلز ، الاؤنسز سمیت دیگر مد میں کی گئی آئی جی پنجاب نے تمام کرپشن سکینڈلزانکوائری کیلئے نیب آفس میں بھجوا دئیے
لاہور (مدثر حسین سے )ٹریفک پولیس میں کرپشن کا ایک اور بڑا سیکنڈل سامنے آ گیا ۔ 2019اور2020کی آڈٹ رپورٹ میں 18کروڑ روپے کی کرپشن سامنے آ گئی ۔ آئی جی پنجاب نے ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹرز کے تمام کرپشن سکینڈلز مزید انکوائری کے لئے نیب آفس میں بھجوا دئیے ۔روزنامہ دنیا کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق ٹریفک ہیڈ کوارٹرزمیں 18کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی ہے ۔ آڈٹ برانچ کی طرف سے کئی گئی آڈٹ رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس میں کرپشن گاڑیوں کی رِپیئرنگ ، یوٹیلیٹی بلز ، ملازمین کے الاؤنسز ، تیل کے اخراجات ، سٹیشنری، معطل ہونے والے ملازمین کی تنخواہوں، مشینری اور دیگر چیزوں کی ِ رِپیئرنگ سمیت دیگر مد میں کی گئی ہے ۔ ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اکاؤنٹنٹ سمیت دیگر افسران نے یہ کرپشن کی ہے ۔ اس سے پہلے بھی ٹریفک پولیس کی 2013، 2014، 2017اور2018کی آڈٹ رپورٹ میں کروڑوں کی کرپشن سامنے آئی تھی ۔ یہ رقم بھی 50کروڑ کے قریب تھی ۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے ٹریفک پولیس کا یہ کرپشن سیکنڈل اور ا س سے پہلے آنے والے تمام سکینڈلز مزید انکوائری کے لئے نیب کو بھجوا د ئیے ہیں ۔ اس حوالے سے پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کرپشن کے تمام سیکنڈلز نیب کو بھجوا دئیے ہیں، اس کی انکوائری اب نیب ہی کرے گا ۔
خیبر پختونخواہ پولیس ،550 دہشت گرد ،1000 من منشیات برآمد


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108251242&Issue=NP_PEW&Date=20210406

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108250453&Issue=NP_PEW&Date=20210406

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/06042021/p2-lhr005.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/06042021/p6-lhe-034.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/04/06042021/P6-ISB-053.jpg
لاہور میں اوقاف کی اربوں روپے کی اراضی پر قبضے کا خدشہ
منگل 06 اپریل 2021ء
لاہور(قاضی ندیم اقبال) حد بندی نہ ہونے کے باعث تحصیل و ضلع لاہور میں محکمہ اوقاف کے اربوں روپے مالیت کے 281 کنال14مرلے وقف رقبہ کا مستقبل مخدوش ہو گیاجبکہ با اثر لوگوں نے وقف اور اس سے ملحقہ رقبہ سے مٹی نکال کر بیچنا شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق تحصیل و ضلع لاہور میں موضع کٹار بند کے نام سے 281کنال14مرلے وقف رقبہ موجود ہے جو پہلے لاہور زون کے سرکل 2کے تحت آتا تھاتاہم چند سال قبل اس وقف رقبہ کا انتظام داتا دربار انتظامیہ کے سپرد کر دیا گیا،مذکورہ وقف رقبہ میں سے تقریبا70کنال رقبہ کاشت کاری کے لئے دستیاب ہے جبکہ باقی ماندہ دریا برد ہے ، مذکورہ رقبہ گذشتہ کئی سالوں سے مقامی با اثر افراد کی نظروں میں ہے تاہم محکمہ اوقاف کی جانب سے اس وقف رقبہ کو قواعد کے مطابق سالانہ بنیادوں پر نیلام کیا جاتا ہے ، گزشتہ برس مذکورہ رقبہ نیلام نہ ہوا تاہم بعد ازاں وہ رقبہ نیلام ہو گیا۔ گذشتہ برس 2020میں یہ رقبہ ایک بار پھر سابقہ پٹے دار نے بولی کے ذریعے لے لیا۔ذرائع کے مطابق متعلقہ علاقہ کے مقامی افراد نے احتجاج کرتے ہوئے سیکرٹری آفس سے رجوع کر کے دعویٰ کیا کہ محکمہ اوقاف کے غیر کاشت کاروقف رقبہ سے با اثر افراد مٹی نکال کر بیچ رہے ہیں،کوئی پرسان حال نہیں، محکمہ اوقاف کے ریونیو سٹاف کی آنکھیں بندہونے کے سبب معاملہ حقائق کے مطابق اسٹیٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے ہی نہیں لایا گیا، اگر اس بارے میں توجہ نہ دی گئی تو 281 کنال14مرلے وقف رقبہ مستقل بنیادوں پر قبضہ گروپوں کے تسلط میں جانے کا قوی اندیشہ ہے ۔ اس ضمن میں 92 کی جانب سے رابطہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ نے قرار دیا کہ حدبندی کرانا ضلعی حکومت کا کام ہے تاہم جہاں تک وقف رقبہ کی نگرانی اور اس کی حفاظت کا تعلق ہے ، محکمہ کا فیلڈ سٹاف متحرک ہے ،جس جگہ سے مٹی نکال کر بیچی جا رہی ہے وہ رقبہ غیر وقف ہے ۔اس ضمن میں رابطہ پر ایڈمنسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندھو نے بتایا کہ وقف اراضی کی حفاظت کے حوالے سے تمام تر اقدامات کئے گئے ہیں،گزشتہ برس بھی مٹی نکالنے والوں کے خلاف پرچہ درج کرایا گیا تھا، تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ جہاں سے مٹی نکالی جا رہی ہے وہ رقبہ محکمہ اوقاف کا وقف رقبہ نہیں ۔
https://www.roznama92news.com/%DB%81%D9%88%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%88%D9%82%D8%A7%D9%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D8%B1%D8%A8%D9%88%DA%BA-%D8%B1-%DA%A9%D8%A7-%D8%AE
عدم دلچسپی یا غفلت،125انسپکٹرز کی سالانہ رپورٹس غائب
منگل 06 اپریل 2021ء
لا ہو ر (میاں رؤف )پنجاب پولیس کے افسران کی عدم دلچسپی یا عملے کی غفلت 125انسپکٹرز سالانہ خفیہ کارکردگی رپورٹس مبینہ طور پر گم ہونے کے باعث ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقیاں نہ حاصل کر سکے جس پر انسپکٹرز نے تحفظات کا اظہار کیا تھا اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے سالانہ خفیہ کارکردگی رپورٹس اورمحکمانہ پروموشن بورڈ کے اجلاس میں ترقی نہ پانے والے انسپکٹرز کے تحفظات دور کرنے کیلئے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر پنجاب کے پاس پیش ہونے کا حکم دیدیا تا کہ انکی اے سی آر رپو رٹ ریکا رڈ کے حوا لہ سے مکمل کی جا ئے ۔ ذرا ئع نے کہا ہے کہ سالانہ خفیہ کارکردگی رپورٹس غائب ہونے والے انسپکٹرز میں سجوار طارق لاہور، عدنان مظفر پولیس لائن لاہور ، حسین عسکری سی سی پی او آفس لاہور،حماد اختر لاہور، سرور انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر لاہور ، رضا ذاکر پولیس لائن لاہور، مقصور خان پولیس لائن لاہور ، شاہد قبال وڑائچ رحیم یار خان ، اظہر محمود اسلم راولپنڈی ،طارق محمود سی آئی اے گوجرانوالہ ، جاایو اسلم گوجرانوالہ ، شفیق جوئیہ پی سی فیصل آباد، مس نرگس علی احمد ٹریفک قصور،ایم نذیر سپیشل برانچ ، ریاض احمد سپریم کورٹ رجسٹری برانچ ، منظور حسین ڈی پی او آفس لیہ ،ذاکر حسین ڈی آئی بی پاکپتن ، عاصم پولیس لائن فیصل آباد، ذوالفقار حمید منڈی عثمان والا قصور اور رفاقت علی لیگل برانچ گجرات سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔
https://www.roznama92news.com/%D8%B9%D8%AF%D9%85-%D8%AF%D9%84%DB%8C-%DB%8C%D8%A7-%D8%BA%D9%81%D9%84-%D8%B1%D9%BE%D9%88-%D8%BA%D8%A8
ایف بی آر:تاخیرسے گوشوارے جمع کرانے والوں کے جرمانوں میں75فیصدتک کمی
5 April, 2021
ایف بی آر نے تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے والوں پر جرمانوں میں 75 فیصد کمی کردی
اسلام آباد(این این آئی) ٹی وی کے مطابق آخری تاریخ گزر جانے کے بعد ایک ماہ کے اندر گوشوارے داخل کرانے والوں کو یہ سہولت حاصل ہوگی۔ ذرائع کے مطابق سالانہ 50 لاکھ روپے تک تنخواہ حاصل کرنے والوں پر صرف 5 ہزار جرمانہ ہوگا۔ آخری تاریخ گزرنے کے بعد ایک ماہ کے اندر گوشوارہ جمع کرانے والے کو 25 فیصد جرمانے کی رقم ادا کرنا ہوگی۔ دوماہ میں گوشوارے جمع کرانے والے کو 50 فیصد جرمانے کی رقم ادا کرنا ہوگی جبکہ تین ماہ میں ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے والے کو 75 فیصد جرمانہ کی رقم ادا کرنا ہوگی۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-05/1803726


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108249021&Issue=NP_PEW&Date=20210405
لڈن:تہمینہ دولتانہ کے خاندان سے 512 کنال اراضی واگزار
پیر 05 اپریل 2021ء
لاہور،ملتان،لڈن ( نیوز رپورٹر،کرائم رپورٹر، نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر نے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن تیز کردیا۔ن لیگ کی مرکزی رہنما تہمینہ دولتانہ کے بھائی اور سابق ایم این اے نتاشہ دولتانہ کے والد میاں زاہد دولتانہ سے 384 کنال اور خالد مالو سے 128 کنال سرکاری زمین واگزار کروائی گئی۔ زمین کی مالیت 25 کروڑ روپے بنتی ہے جسے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کمرشل رہائشی و زرعی مقاصد کے لئے استعمال کر رہے تھے ۔ سرکاری زمین پر بنائی گئی تجاوزات مسمار، چارے اور مکئی کی فصل میں ہل چلا دیئے گئے ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%DB%8C-%D8%AF%D9%88%D9%84-%DA%A9%DB%92-%D8%AE%D8%A7%D9%86-512-%D9%84-%DB%8C-%D9%88%D8%A7%DA%AF%D8%B2%D8%A7%D8%B1
قبضہ گروپوں کے زیراستعمال اربوں کی سرکاری اراضی کی نشاندہی
پیر 05 اپریل 2021ء
لاہور( حافظ فیض احمد) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ کے دیگر اضلاع میں با اثر قبضہ گروپوں کے زیر استعمال مزید اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی کی نشاندہی کر لی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور، ساہیوال،لیہ،ملتان، بھکر،سیالکوٹ، گوجرانوالہ، راولپنڈی، رحیم یار خان، راجن پور، مظفر گڑھ، بہاولپور، سرگودھا اور دیگر اضلاع میں تمام ڈائریکٹروں کو قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی ،انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کی قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کے ٹاسک کے بعدروزانہ رپورٹ دینے کی ہدایت کردی، وہ خود بھی قبضہ مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرکاری اراضی پرقبضہ میں بعض سیاسی افراد بھی ملوث ہیں جنہوں نے سابق دور حکومت میں متعلقہ عملے کی ملی بھگت سے اونے پونے داموں سرکاری زمین اپنے نام الاٹ کرائی اور بعد ازاں اس کا کمرشل استعمال کیا،بعض افراد نے محکمہ مال کی ملی بھگت سے سرکاری و زرعی اراضی پر قبضہ کیا۔ان سیاسی رہنماؤں نے رہائشی علاقوں میں بغیر نقشہ اور سرکاری فیس ادائیگی کمرشل عمارتیں بھی تعمیرکیں۔ قبضہ گروپوں سے اربوں کی سرکاری اراضی وا گزار کرانے پر پنجاب حکومت نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی کارکردگی کو سراہا ۔
https://www.roznama92news.com/%D9%82%D8%A8%D8%B6-%DA%AF%D8%B1%D9%88-%DA%A9%DB%92-%D8%B2%DB%8C%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D9%86%DB%8C

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/05042021/p7-lhr002.jpg

محنتی اور جانفشاں پولیس افسر و ملازمین محکمہ کاسرمایہ ہیں:آرپی اوعبدالکریم
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)آرپی او عبدالکریم نے آئی جی پنجاب کی جانب سے گوجرانوالہ ریجن بھر میں اچھی کارکردگی کے حامل افسروں و ملازمین کو نقد انعام ا ور CC-1سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ، ریجن بھر سے 49پولیس افسروں و ملازمین میں 10لاکھ12ہزار روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے ، اس موقع ریجنل پولیس افسر عبدالکریم نے کہا کہ ہائی کمان کی طرف سے اس قدر پذیرائی اور حوصلہ افزائی اس بات کی متقاضی ہے کہ ہم پہلے سے زیادہ محنت،لگن اور دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں، محنتی اور جانفشاں پولیس افسر و ملازمین محکمہ کاسرمایہ ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/city/gujranwala/2021-04-04/1803186

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-04-04&edition=KCH&id=5575524_85737538
اینٹی کرپشن پنجاب کا کرپٹ سرکاری ملازمین کی گرفتاری کا حکم
اتوار 04 اپریل 2021ء
لاہور(حافظ فیض احمد) اینٹی کرپشن حکام نے کرپشن میں ملوث کرپٹ سرکاری افسران اور ملازمین کے خلاف کریک ڈاون کو تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے ایسے سرکاری ملازمین جن کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں رشوت لینے ،فراڈ کرنے ، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور کرپشن کے الزام میں مقدمات درج ہیں ان کو گرفتار کرکے قانون کی گرفت میں لانے کیلئے احکامات جاری کر دیے ہیں اور پنجاب بھر کے تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حوالے سے کریک ڈاون کریں اور جن سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمات درج ہیں ان کی گرفتاریوں کو یقینی بنایا جائے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب میں درجنوں سرکاری افسروں اور ملازمین کے خلاف کرپشن کرنے ، رشوت لینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں مقدمات درج ہیں لیکن اس کے باوجود وہ سرکاری عہدوں پر براجمان ہیں۔دوسری طرف ریجنل ڈائریکٹرز کو ملزمان کی فہرستیں تیار کر کے ڈی جی کو ارسال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔
https://www.roznama92news.com/%DB%8C-%D9%86%D8%A8-%DA%A9-%DA%A9

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/04042021/p2-lhe-017.jpg
نیب کی فراڈ میں ملوث کمپنیوں کیخلاف کارروائی،1گرفتار
3 April, 2021
نیب نے سرمایہ کاری کے نام پرعوام سے بڑے پیمانے پرفراڈکرنے والی کمپنیوں آل پاکستان پراجیکٹ اوربی فار یو کیخلاف کارروائی کاآغازکردیا
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ،دنیانیوز)آل پاکستان پراجیکٹ کمپنی کے سی ای اوآدم امین چودھری کوگرفتارکرلیا گیا اور دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، نیب نے انتباہ جاری کیاہے کہ عوام آل پاکستان پراجیکٹ نامی کمپنی میں کسی قسم کی سرمایہ کاری سے باز رہیں،نیب نے کہا ہے کہ پرکشش منافع کے لالچ میں آدم امین چودھری نے عوام سے اربوں لوٹے ہیں، سرمایہ ڈبونے والے شہری نیب سے رابطہ کریں ،مزیدبرآں احتساب عدالت نے سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ کے ملزم آدم امین چودھری کو14روزہ جسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے کردیاہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-03/1802963

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108243439&Issue=NP_PEW&Date=20210403
آرام پسند افسروں کو فارغ کریں: وزیراعظم ، زرداری کیخلاف سوئس مقدمات کھولے جاسکتے ہیں ، براڈ شیٹ رپورٹ پر 5 افراد کیخلاف کارروائی کی منظوری ، پہلے کشمیر پھر تجارت ، وفاقی کابینہ
2 April, 2021
بیورو کریسی نے ریکارڈ چھپانے ، گم کرنے کی کوشش کی ، 15 لاکھ ڈالر کی ادائیگی ریاست کیساتھ فراڈ: براڈ شیٹ کمیشن ، بھارت جب تک مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال نہیں کر تا تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے :وزرا، سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کرنے کی منظوری وزیراعظم نے دی تھی ، چینی ویکسین کی قیمت 4225 روپے مقرر، پٹرول بحران پر افسر برطرف ہونگے ، چینی کی 45فیصد پیداوار نواز، زرداری فیملی کے پاس، انہوں نے قیمتیں بڑھائیں:فواد
اسلام آباد (نامہ نگار،وقائع نگار ، اے پی پی) وفاقی کابینہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات اُس وقت تک نارمل سطح پر بحال نہیں ہو سکتے جب تک بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے 5 اگست کا یک طرفہ اقدام واپس نہیں لیا جاتا۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بھارت سے اشیا درآمد کرنے کے حوالے سے فیصلہ موخر کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے 18 مارچ 2021 ء کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں، ای سی سی کے 17 مارچ 2021 ء کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں،کراچی پورٹ ٹرسٹ اور چائنا روڈ اینڈ بریج کارپوریشن کے درمیان ایم او یو اور 43 نئی ادویات اور ایک انجکشن کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے براڈشیٹ کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ بھی کیا اور اس پر 5 افراد کے خلاف کارروائی کی منظوری دی، جب کہ وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ آرام پسند افسروں کو فارغ کریں، سرکاری ملازمین کی کارکردگی اور نظم و ضبط کے حوالے سے مروجہ قواعد و ضوابط میں حکومت کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اصلاحات کی روشنی میں اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرنے کابینہ کو چینی مافیا، ذخیرہ اندوزوں اور سٹے بازوں کے خلاف جاری ایکشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سٹے بازوں اور مافیا کے خلاف جاری حکومتی کارروائی سے متعلق تمام تفصیلات اور حقائق سے عوام کو آگاہی فراہم کی جائے ۔ عوام کا استحصال کرنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔ براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ کابینہ کے سامنے پیش کی گئی، جبکہ کابینہ نے کمیشن کی سفارشات منظور کیں۔ کابینہ نے براڈشیٹ کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ براڈشیٹ کمیشن کی سفارشات کے مطابق 15 لاکھ ڈالر کی غلط ادائیگیوں میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی اور 2011 ء سے 2017 ء کے درمیان نیب کی جانب سے غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف مجرمانہ انویسٹی گیشن کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ سامنے آنے والے حقائق اور ریکارڈ کی روشنی میں اپیلیں دائر کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ کمیشن رپورٹ میں نیب کی جانب سے بھی غفلت کا مظاہرہ کیا گیا، لہذا اس حوالے سے مزید تفتیش کی ذمہ داری ایف آئی اے یا کسی دوسری انویسٹی گیشن ایجنسی کو سونپی جائے گی۔ پٹرولیم بحران کا جائزہ لینے کے حوالے سے قائم کابینہ کمیٹی کی رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی گئی۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کی جانب سے جن امور کی نشاندہی کی گئی ہے ایف آئی اے کی جانب سے ان کا فر انزک کیا جائے گا اور اس عمل کو 90 دن میں مکمل کیا جائے گا۔ کابینہ نے ہدایت کی کہ رپورٹ میں نشاندہی کی جانے والی قانونی اور انتظامی اصلاحات کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا جائے اوراسے جلد سے جلد مکمل کیا جائے ۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابی عمل کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابی عمل کو شفاف بنانے اور انتخابی عمل کے حوالے سے ماضی میں اٹھائے جانے والے اعتراضات کو مستقل طور پر حل کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے قانونی اور انتظامی معاملات کی جلد تکمیل کے لئے کوششیں تیز کی جائیں۔ سرکاری اداروں کے سربراہان کی تعیناتی میں اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ میں کابینہ کو بتایا گیا کہ 29 مارچ 2021 ء تک کل 94 اسامیاں خالی ہیں۔ ان میں 33 وہ ہیں جن کے حوالے سے تعیناتی کا عمل جاری ہے ۔ 44 ایسی اسامیاں ہیں جہاں قوانین میں اصلاحات، ادارے کے انضمام یا کسی دوسری قانونی وجہ سے تعیناتیوں کا عمل التوا کا شکار ہے ۔ وزیراعظم نے اہم سرکاری اداروں کے سربراہان کی خالی اسامیوں کو پُر کرنے کے عمل میں سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے سیکر ٹر ی اسٹیبلشمنٹ کو ہدایت کی کہ تمام وزارتوں سے سست روی کی وجہ پیش کی جائے تاکہ جان بوجھ کر اس عمل کو سست روی کا شکار کرنے والے متعلقین کے خلاف کارروائی کی جا سکے ۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ اس وقت وفاق اور صوبائی حکومتوں کی تقریباً 150 ایس او ایز ہیں۔ اے جی کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے محض بیس فیصد نے کامیابی سے آڈٹ کروایا ہے ، جبکہ اسی فیصد سرکاری ادارے ایسے ہیں جنہوں نے یا تو آڈٹ نہیں کرایا یا ان کے آڈٹ کے دوران بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔ آڈیٹر جنرل نے بتایا کہ آڈٹ کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے اور یہ پراسس جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آڈیٹر جنرل کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ کابینہ کمیٹی برائے ایس او ایز کے سامنے پیش کی جائے تاکہ اس حوالے سے ٹھوس سفارشات کابینہ کے سامنے پیش کی جا سکیں۔ بندرگاہوں کے چارجز میں کمی لانے کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر کابینہ کو بریفنگ کا ایجنڈا موخر کر دیا گیا۔ کابینہ نے چیئرمین پی آئی اے سی ایل بورڈ تعیناتی کا معاملہ موخر کر دیا، تاہم کابینہ نے کشور احسن کو پاکستان آرڈیننس فیکٹری بورڈ میں ممبر پروڈکشن کوآرڈی نیشن تعینات کرنے ، ملکی معاشی ضروریات کے تحت وزارت خزانہ کی جانب سے فروری 2020 ء سے اٹھائے جانے والے مالی اقدامات اور غیر ملکی قرضوں پر حکومت پاکستان کی جانب سے ٹیکسوں کے نفاذ میں چھوٹ دینے کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی سابق افسر ڈاکٹر فرح ناز ملک کو پروفارما پروموشن دینے کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے رہائشیوں کو قومی صحت کارڈ فراہم کیا جائے گا۔ کابینہ نے سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں کٹاس راج مندر کا انتظام اورکنٹرول حکومت پنجاب سے متروکہ املاک ٹرسٹ بورڈ کے حوالے کرنے ، پاکستان سٹیل ملز کی سبسڈ ری کمپنی بنانے ، انجینئر مقصود انور خان، چیف انجینئر پیڈو کو ممبر نیپرا تعینات کرنے کی منظوری دی، جبکہ تھانوں کو براہ راست فنڈز کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے بھارت سے چینی و کپاس درآمد کرنے کی تجویز کو موخر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے استفسار کیا کہ ای سی سی نے بھارت سے تجارت کی منظوری کیوں دی ؟۔ حماد اظہر نے جواب دیا دو ہفتے قبل سستی چینی درآمد کرنے کے حوالے سے ای سی سی سے متعلق بات ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ ای سی سی نے وزارت تجارت کی جس سمری کو بدھ کو منظور کیا تھا اس پر لکھا ہوا ہے کہ یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی بطور وزیر تجارت منظوری کے بعد لیا گیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق اس وقت وزارت تجارت کے انچارچ وزیراعظم خود ہیں اور رزاق داؤد مشیر تجارت ہیں، اس لئے سمری ان کی منظوری کے بغیر ای سی سی بھیجی ہی نہیں جا سکتی تھی، جبکہ نیوز ویب سائٹ کے مطابق وزیراعظم نے بھارت سے چینی کی درآمد پر مشاورت باقاعدہ طور پر تین ہفتے قبل مکمل کی تھی۔ دوسری جانب کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر سائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ای سی سی کا فیصلہ کابینہ کے لئے ایک تجویز کی حیثیت رکھتا ہے ، جبکہ حتمی فیصلہ کابینہ نے کرنا ہوتا، جوفیصلہ کابینہ دیتی ہے حکومت کافیصلہ وہی ہوتا ہے ۔ کابینہ نے بھارت سے کپاس منگوانے کا فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ جب تک کشمیر پر فیصلہ نہیں ہوتا حکومت کی بڑی واضح پوزیشن ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم مودی کو خط میں بھی کشمیر پر بات کی ہے ، سب سے پہلے ہندوستان کو 5اگست کی پوزیشن پر واپس جانا ہو گا، اگر بھارت پانچ اگست والی پوزیشن پر واپس جاتا ہے تو پھر بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں، تاہم پاکستان اور بھارت کی دوستی خطے کے لئے بہترین ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ روسی ساختہ سپوتنک اور چین کی کینسائینو 2 ویکسین نجی سطح پر درآمد کی گئی ہیں۔ سپوتنک کی قیمت پر تنازع ہے اور سندھ ہائی کورٹ میں معاملہ چل رہا ہے ، جیسے ہی عدالت کا حتمی فیصلہ آئے گا تو قیمت فکس ہوجائے گی، تاہم کابینہ نے کینسائینو کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر کی ہے ۔ 98 فیصد پاکستانیوں کو ویکسین مفت دستیاب ہو گی۔ جو دو فیصد لوگ قطار میں نہیں لگنا چاہتے ہیں اُن کے لئے نجی سطح پر ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دی تھی لیکن لوگوں کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس کے علاوہ 43 کمپنیوں کی دوائیوں کی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے ، کسی دوائی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ براڈ کمیشن کی رپورٹ جاری کی گئی اور کابینہ نے 5 لوگوں کے خلاف فوری طور پر کریمنل کارروائی کی منظوری دی ہے ، جن میں احمر بلال ، حسن ثاقب شیخ، غلام رسول ، عبدالباسط ، شاہد علی بیگ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کمیشن کی تجاویز کے مطابق قمرزمان اور نیب کے اُس وقت کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں کی مجرمانہ ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا۔ آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کی دیگر قیادت اُس وقت اس لئے بری ہوئی تھی کہ کہا گیا نیب کے پاس سوئس اکاؤنٹس کا اصل ریکارڈ نہیں ہے ، جو ایک جھوٹ بات تھی، تاہم جسٹس(ر) عظمت سعید نے حکومت کو سوئس اکاؤنٹس کا اصل ڈیٹا فراہم کر دیا ہے ، اس ڈیٹا کی بنیاد پر آصف زرداری کے خلاف سوئس اکاؤنٹس کے حوالے سے کیسز دوبارہ کھولے جا سکتے ہیں اور مقدمات بنائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا ملک میں چینی کی 45 فیصد پیداوار نواز شریف اور آصف زرداری فیملی کے پاس ہے ۔ سٹے کے ذریعے انہوں نے چینی کی قیمتیں بڑھائیں، ان کے خلاف کارر وائی ہو گی۔ پٹرولیم بحران کی رپورٹ کے تحت د ئیے گئے فیصلوں کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آئل کے افسران، پورٹ قاسم اتھارٹی پر تعینات افسران کو برطرف کر کے پروفیشنل لوگ تعینات کیے جائیں گے اور پٹرولیم ڈویژن میں ایک مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کی تجویز دی ہے ۔ جن کمپنیوں نے تیل کا بیس دن کا سٹاک نہیں رکھا اُن کے خلاف بھی کارروائی ہو گی ۔ اسی طرح کابینہ اجلاس میں بیوروکریسی کی کارکردگی بہتر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، نااہل بیوروکریٹس کو نکالنے کے طریقہ کار کو سہل بنا دیا گیا ہے ، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ اپنے اپنے محکموں میں نظر ڈالیں اور جو افسران سہل پسند ہیں اور کام نہیں کرنا چاہتے انہیں فارغ کریں۔ اجلاس میں میٹرو پولیٹن کلب پارک کا ایجنڈا ملتوی کر دیا ہے ۔ اس ایجنڈے پر بہت سی بحث درکارہے کہ کیسے نواز شریف نے اتنی بڑی بلڈنگ کھڑی کر دی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریم نوازکی خاموشی اچھی بات نہیں۔ بعد ازاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا اور کہا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی میں بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی تجویز کو کابینہ اجلاس میں زیر بحث لایا گیا اور کابینہ نے بحث کے بعد اس تجویز کو موخر کر دیا۔ ایک تاثر یہ ابھر رہا تھا کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات معمول پر آ چکے ہیں اور تجارت کھل گئی ہے ۔اس تاثر پر وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ کی واضح اور متفقہ رائے یہ تھی کہ جب تک بھارت 5 اگست 2019 ء کے یک طرفہ اقدامات پر نظرثانی نہیں کرتا اُس وقت تک ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا ممکن نہیں ہو گا۔ وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ جاری کر دی، جس میں کہا گیا ہے کہ بد عنو انی ہمارے تمام ریا ستی اداروں میں پھیل چکی ہے ، ریاست کے چاروں ستون اس کی زد میں ہیں، بحیثیت قوم ہمیں ایسے نظام کو گرانا ہو گا جو بد عنوانی کو تحفظ دے ۔ کمیشن نے 15لاکھ ڈالر کی غلط ادائیگی کو ریاست کے ساتھ فراڈ قرار دیا ہے ، سارے معاملے میں معروف قانون دان احمر بلال صوفی، سابق پاکستانی کمشنر عبد الباسط، ہائی کمیشن لندن میں ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ اکاؤ نٹس شاہد علی بیگ، سابق جوائنٹ سیکر ٹر ی قانون غلام رسول اور براڈ شیٹ ڈیسک کے افسر حسن ثاقب شیخ کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ، جبکہ اُس وقت کے سفیر شریف الدین پیرزادہ کے براڈ شیٹ کے پے رول پر ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے ۔ جسٹس (ر)شیخ عظمت سعیدکی سربراہی میں قائم براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ پبلک کر دی گئی ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیو رو کریسی نے براڈ شیٹ معاہدے کا ریکارڈ چھپانے اور گم کرنے کی ہر ممکن کو شش کی اور کمیشن کی جانب سے کام شروع کرنے سے قبل ہی بیوروکریسی نے اپنے آپ کو خول میں بند کر لیا تھا، براڈ شیٹ کے ساتھ معاہدہ ناقص تھا،یہ معاہدہ منسوخ کرنا ناگزیر تھا،یہ حقیقت ہے کہ سیاسی کرپٹ لوگوں کی فہرست براڈ شیٹ کو فراہم کی گئی تھی ، فہرست کے مطابق سیاسی کرپٹ لوگوں کی تحقیقات ہونا تھیں لیکن فہرست کی سیاہی خشک ہونے سے قبل ہی بڑے ہدف نواز شریف اور اُن کے خاندان کو رات کے اندھیرے میں بیرون ملک بھجوا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق احمر بلال صوفی نے اُس وقت کے براڈشیٹ کے چیئرمین جیری جیمز سے پہلا معاہدہ کیا، اس کا براڈ شیٹ سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا۔ جب بھی غیر ملک معاملات میں ملوث ہوتا ہے تو ملکی خودمختاری پر سمجھوتا ہوتا ہے ۔ اسی طرح کاوے موسوی سزا یافتہ شخص ہے ، جس نے بعض شخصیات پر الزامات لگائے ، حکومت چاہے تو موسوی کے الزامات کی تحقیقات کروا سکتی ہے ۔ براڈ شیٹ کو ادائیگی کا معاہدہ بائیس لاکھ ڈالر کا کیا گیا تھا، جیری جیمزجس سے پہلا معاہدہ کیا گیا تھا اُس کا براڈ شیٹ سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا، اُس وقت کے چیئرمین نیب نوید احسان اس معاہدے میں شامل تھے ، نوید احسان نے کمیشن کو بتایا کہ احمر بلال نے جیری جیمز کے ساتھ معاہدے سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔ پہلا سیٹلمنٹ معاہدہ براڈ شیٹ ایل ایل سی جبرالٹر کے ساتھ ہوا تھا، رقم کی پہلی قسط براڈشیٹ جبرالٹر کو ملی، جس کا وجود ہی نہیں تھا۔کمیشن نے جج کلیم خان جو اُس وقت وزارت قانون میں تھے ، کی کارکر دگی پر بھی سوال اٹھا ئے ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جیری جیمزکو دو اقساط میں 18 لاکھ ڈالر عبدالباسط کی موجودگی میں مئی 2008 ء کو د ئیے گئے تھے ، پاکستان ہائی کمیشن میں موجودافسر شاہد بیگ نے دونوں چیکوں پردستخط کیے تھے ، شاہد بیگ نے اپنے بیان میں کہا تمام سیٹلمنٹ معاہدے کاریکارڈ وزارت قانون سے چرا لیا گیا، سیکر ٹر ی قانون راجہ نعیم نے کمیشن کو بتایا کہ جیری جیمز کا اصل براڈ شیٹ ایل ایل سی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ کمیشن نے نامور سفا رت کار عبد الباسط کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جیری جیمز کے دستاویز اور ان کے پاسپورٹ پر موجود دستخط بھی دیکھنا گو ارا نہیں کیے ، جس سے معلوم ہو سکے کہ دونوں جگہ دستخط ایک جیسے ہیں۔ اگرچہ عائشہ صدیقہ کا براڈ شیٹ ٹرانز یکشن سے براہ راست تعلق نہیں تھا مگر وہ اس کی گواہ تھیں، انہوں نے ثالثی کے طور پر دئیے گئے اپنے بیان میں پاکستان کو بد نام کرنے کی کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق نیب کے سوا کسی متعلقہ حکومتی ادارے نے براڈ شیٹ کمیشن سے تعاون نہیں کیا۔ رپورٹ کے مطابق سیکر ٹر ی قانون نے کہا ادائیگی سے متعلق فائل چوری ہو گئی ہے ۔ اٹارنی جنرل آفس، وزارت خارجہ اور خزانہ سے بھی ریکارڈ غائب تھا ۔ ریکارڈ کو کئی محکموں حتیٰ کہ دوسرے براعظم تک غائب کیا گیا۔ براڈشیٹ کا ریکارڈتقریبا ً ہر جگہ بشمول پاکستان لندن مشن سے بھی غائب تھا۔ کمیشن کے سربراہ نے طارق فواد اور کاوے موسوی کا بیان ریکارڈ کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ کمیشن نے 26 گواہوں کو بلا کران کے بیانات ریکارڈ کیے ، یہ رپورٹ گواہوں کے بیانات اورمیسرکردہ ریکارڈ پرمشتمل ہے ، اگرحکومت چاہے توان الزامات کی مزید تحقیقات کی جا سکتی ہے ۔ سوئس کیسز کا ریکارڈ 12 ڈپلومیٹک بیگز میں نیب کے پاس موجود ہے ، نیب جائزہ لے کہ ریکارڈ اس کے کام آ سکتا ہے یا نہیں۔ رپورٹ کے مطابق حکومتی سسٹم کی وجہ سے ملک کی بدنامی اور مالی نقصان بھی ہوا، سیاسی دباؤ عام طور پر حکام سے غلط فیصلے کرانے کا باعث بنتا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-02/1802327
چائلڈ پورن گرافی کے مبینہ کاروبار سے منسلک ملزم کو لاہور کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتارکرلیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے چائلڈ پورن گرافی کے مبینہ کاروبار سے منسلک ملزم کومتاثرہ بچے کی نشان دہی پرایک اہم ہاؤسنگ سوسائٹی سے چھاپہ مارکر گرفتارکیا اورملزم کے قبضے سے سینکڑوں کی تعداد میں بچوں کی نازیبا تصاویراورویڈیوزکلپ برآمد کرلیے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم احتشام صدیق چائلڈ پورنوگرافی کے مافیا کا ایجنٹ ہے، ڈائیریکٹر عبدالرب چوہدری کو درخواست موصول ہوئی تھی کہ سوشل میڈیا اورانٹرٹینمنٹ کی آڑمیں بچوں کے ساتھ مختلف ویڈیوز گیمز سمیت دوستی کر کے ان کے ساتھ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہے بلکہ بچوں کی نازیبا تصاویراورویڈیوزکلپ بھی بنا کربلیک میل کیا جارہا ہے جس پر انہوں نے فوری کارروائی کا حکم دیا۔
ملزم کا تعلق کھاریاں سے ہے مگر آجکل لاہورمیں رہائش پذیر تھا، ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقامی عدالت سے ریمانڈ لیکر تفتیش شروع کری ہے اور ملزم کے موبائل فونز اورلیپ ٹاپ کا فرانزک کیا جارہا ہے اس کے بعد ہی پتہ چلے گا کے ملزم کس بین الاقوامی چالڈ پورن گرافی کے گروپ کے ساتھ ملا ہوا ہے۔
https://www.express.pk/story/2161929/1/
اینٹی کرپشن نے رشوت خور انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن ملتان نے رشوت خور انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ملزم پر مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔
ملزم کی رشوت لیتے اور اینٹی کرپشن ٹیم کے چھاپے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے، جس میں ملزم کو 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم قمر عباس میونسپل کمیٹی خوشاب میں تجاوزات اسپکٹر ہے۔
اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ نسپکٹر قمر عباس کو ٹریپ ریڈ کر کے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے دس ہزار روپے رشوت وصول کی۔ اور اینٹی کرپشن ٹیم نے موقع پر ملزم سے پانچ پانچ ہزار والے نشان زدہ دو نوٹ برآمد کر لئے، ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عاطف شوکت نے گرفتار کیا۔
https://www.express.pk/story/2161949/1/

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/02042021/P4-Lhr-006.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/02042021/p7-lhr004.jpg
450 ارب کی اراضی واگزار، نادان دوستوں کو پنجاب کی ترقی نظر نہیں آتی: بزدار
1 April, 2021

وزرا کی کارکردگی کاباقاعدہ جائزہ لیتے ہیں،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی بندش سے متعلق خبریں بے بنیاد کورونا ویکسین خریدنے کیلئے کمیٹی قائم،مکمل لاک ڈائون نہیں چاہتے :وزیراعلیٰ‘پریس کانفرنس
لاہور (سیاسی رپورٹر سے )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کیا جا رہا ہے ،اب تک صوبہ بھر میں غیرقانونی قابضین سے ایک لاکھ 55 ہزار ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی ہے جس کی مالیت 450 ارب روپے بنتی ہے ، اس آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، 7روز کے دوران31اضلاع میں غیرقانونی قابض افراد سے 22 ارب 32کروڑ70 لاکھ روپے مالیت کی 12 ہزار 318 ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی ہے اور 403 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں جبکہ97 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ، وزیر اعلیٰ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا صوبے میں قبضہ مافیا کے ساتھ شوگر مافیا اور مہنگائی مافیا کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے ، جن شہروں میں قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی ہے ان میں سرگودھا، شیخوپورہ، راولپنڈی، راجن پو ر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، نارووال اور دیگر شہر شامل ہیں،واگزار اراضی کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کیلئے استعمال میں لایا جائے گا،جن با اثر افراد نے سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے استعمال کیا ہے ان سے تاوان بھی وصول کیا جائے گا، قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کسی جماعت یا مخصوص شخص کے خلاف نہیں،نہ ہی کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، ہم صرف سرکاری زمین کا تحفظ چاہتے ہیں، واگزار کرائی گئی اراضی کا بورڈ آف ریونیو میں ڈیٹا بینک بنے گا اور ایسے اقدامات کئے جائیں گے کہ دوبارہ کوئی زمین پر قبضہ نہ کرسکے ،یہ آپریشن سرکاری زمینوں کا ایک ایک انچ واگزار کرانے تک جاری رہے گا، نادان دوست کہتے ہیں کہ پنجاب کو ریورس گیئر لگ گیا،ان نادان دوستوں کو پنجاب کی ترقی نظر نہیں آتی،اب تک پنجاب میں 450 ارب روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے ،13 سپیشل اکنامک زونز پر کام جاری ہے ، 1997 ء کے بعد پہلی بار صوبے میں 12 نئے ہسپتال بن رہے ہیں، ہر ضلع میں یونیورسٹی کے قیام کا پلان بنایا ہے ،ہر ضلع کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج بن رہا ہے ، 7 ارب روپے کا تاریخی رمضان پیکیج صوبے کے عوام کو دیا ہے ، 313 سہولت بازار قائم کئے جا رہے ہیں،میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری زمین پر قبضے میں سرکاری ملازم کے ملوث ہونے پر اینٹی کرپشن کارروائی عمل میں لاتا ہے ،خواہ میرا کوئی رشتے دار ہو یا ہماری پارٹی کا عہدیدار سب کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہو گی،پرائیویٹ ٹرانسپورٹ پر کوئی پابندی نہیں تا ہم پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگائی گئی ہے تا کہ کورونا کا پھیلاؤ کم کیا جا سکے ، ہم نہیں چاہتے کہ مکمل لاک ڈاؤن کرنا پڑے لیکن پھیلاؤ کو ہر صورت روکنا ہے ، ہمارا مقصدلوگوں کو پکڑ کر جیل میں ڈالنا نہیں بلکہ عوام کو آگاہی دینا ہے کہ ماسک پہننے سے وہ خود بھی بچیں گے اور ان کے پیارے بھی محفوظ رہیں گے ، وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین کی سپلائی مل رہی ہے تا ہم پنجاب حکومت نے خود کورونا ویکسین خریدنے کیلئے کمیٹی بنا دی ہے وہ اس بارے میں حتمی سفارشات پیش کرے گی،رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے گا جبکہ نماز تراویح کے حوالے سے این سی او سی کے ساتھ مشاورت کے ساتھ مشترکہ فیصلہ کیا جائے گا، کابینہ میں ردوبدل کے سوال پر انہوں نے کہا کہ بہتری کی گنجائش ہر وقت موجود ہوتی ہے اور ہم وزرا کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیتے ہیں،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی بندش کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیادہیں،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے ، آج بھی اس حوالے سے میٹنگ ہو رہی ہے ، مجھے پتا نہیں کس کی طبیعت میرے دوروں کی وجہ سے ٹھیک ہے یا نہیں تا ہم مجھے اتنا معلوم ہے کہ اب ترقی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے اور پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ہر ضلع کا علیحدہ ترقیاتی پیکیج بن رہا ہے اور ہر ضلع میں جا کر عوامی نمائندوں کی مشاورت سے نئے ترقیاتی منصوبے تشکیل دے رہے ہیں ،اس ڈویلپمنٹ پیکیج کو آئندہ بجٹ کا حصہ بنائیں گے ، پسند نا پسند کے بجائے ڈسٹرکٹ کا جو حصہ بنتا ہے وہ اسے دیا جائیگا۔دریں اثنا وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے عملے کی جانب سے مریضوں کے تیمارداروں سے رشوت لینے کی شکایات کے معاملے کی انکوائری کاحکم دیا ہے اور کمشنر سرگودھا ڈویژن سے رپورٹ طلب کی ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-04-01/1801849
پارک انکلیو3کی200کنال اراضی واگزار
1 April, 2021

50جھگیاں، 30کچے گھر، چاردیواریاں اور بھینسوں کے باڑے مسمار
اسلام آباد(سٹی رپورٹر)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کا پارک انکلیو 3 کی اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف میگا آپریشن جاری، غیرقانونی تعمیرات مسمار کرکے 200 کنال اراضی واگزار کرالی گئی ہے ۔ سی ڈی اے کی اراضی پر قبضہ کرکے مٹی کے گھر اور جھگیاں بنائی گئی تھیں۔ آپریشن کے دوران 50جھگیاں، 30کچے گھر، چار دیواریاں اور بھینسوں کے باڑے مسمار کردیئے گئے ہیں، آپریشن شعبہ انفورسمنٹ کی زیرنگرانی کیا گیا جس میں بھاری مشینری استعمال کی گئی۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔
https://dunya.com.pk/index.php/city/islamabad/2021-04-01/1801834

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/04/01042021/P4-Lhr-006.jpg
کرپشن ،اختیارات کا ناجائزاستعمال،پولیس سب انسپکٹرنوکری سے برخاست
30 March, 2021
سب انسپکٹر عمران قمر بڈھانہ کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا
لاہور(خبر نگارسے )شہر کے مختلف تھانوں میں تعینات رہنے والے سابق ایس ایچ او عمران قمر بڈھانہ کو کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کر نے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال نے نوکری سے برخاست کر دیا ہے ، سب انسپکٹر قمر بڈھانہ ڈی آئی جی کے اردل روم میں پیش نہیں ہوئے تھے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-03-30/1800877

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-03-30&edition=KCH&id=5569907_60116034
کراچی :ایف آئی اے :حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنیوالے 2 بھائی گرفتار
29 March, 2021
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی گارڈن میں کارروائی ،حوالہ ہنڈی سے منسلک دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا
کراچی(سٹاف رپورٹر )دونوں ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیٹری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ،ملزمان کئی برس سے صدر اور اولڈ سٹی ایریا میں کپڑے ،الیکٹرونکس ،کاسمیٹکس کے تاجروں کی رقوم بیرون ملک حوالہ ہنڈی کرتے رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیائکی جانب سے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائیوں کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اس سلسلے میں ایف آئی اے نے گارڈن سے کراچی بھر میں چلنے والے حوالہ ہنڈی کے بڑے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2بھائیوں کو گرفتار کرکے فارن ایکسچینج ریگولیٹری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ،ملزمان کے موبائل فونز سے دبئی ،ملائیشیاء ،امریکا اور یورپی ممالک میں کروڑوں روپے مالیت کا زر مبادلہ غیر قانونی طریقے سے بھجوانے کے ثبوت مل گئے ہیں ۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن اینڈ کرائم سرکل کراچی کے انسپکٹر نبیل محبوب قائم خانی نے اپنی ٹیم کے ساتھ حوالہ ہنڈی کے ایک بڑے نیٹ ورک کی خفیہ معلومات ملنے پر گارڈن کے علاقے میں چھاپہ مارکر دو بھائیوں شہروز اور وقاص کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی اور الیکٹرونک ٹریول ٹرانزیکشنز کا کروڑوں روپے مالیت کا ریکارڈ ضبط کرلیا ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-03-29/1800359

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-03-29&edition=KCH&id=5568583_30066303

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-03-29&edition=KCH&id=5568603_20768581

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/03/29032021/p6-lhr-032.jpg
موٹروے ناکہ بندی ، ساڑھے 5من چرس ، افیون برآمد
28 March, 2021

منشیات پشاورسے لاہورلائی جارہی تھی،کار ڈرائیور ، خاتون زیر حراست
فیروز والہ ،شیخوپورہ(تحصیل رپورٹر،سٹی رپورٹر) فیکٹری ایریا پولیس نے موٹر وے انٹر چینج گلفشاں ٹاؤن (کوٹ عبدالمالک ) کے قریب ناکہ بندی کر کے پشاور سے لاہور لائی جانے والی ساڑھے 5من چرس اور افیون برآمد کر لی ،جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی ہے ، پولیس نے کار ڈرائیور اور خاتون کو حراست میں لے لیا،ڈی ایس پی سرکل عمران عباس چدھڑ کو اطلاع ملی کہ پشاور سے بھاری مقدار میں کار کے ذریعے منشیات لاہورسمگل کی جارہی ہے ، اس سلسلہ میں پولیس ٹیم نے موٹر وے انٹر چینج گلفشاں ٹاؤن کے قریب ناکہ بندی کر کے مشکوک کار کو پکڑ لیا، کار سوار ڈرائیور شہزاد اور خاتون شاہدہ پروین کو حراست میں لے کر کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی ہوئی 180 کلو چرس اور 36 کلو افیون قبضہ میں لے لی، ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کے مطابق ملزموں نے منشیات مختلف اضلاع میں سپلائی کرناتھی، پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
https://dunya.com.pk/index.php/crime/2021-03-28/1799849
امریکی یونیورسٹی ، 700 طالبات سے زیادتی


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108227360&Issue=NP_PEW&Date=20210328
اینٹی کرپشن :190ارب کی زمین واگزار، رپورٹ وزیراعلیٰ کوارسال
اتوار 28 مارچ 2021ء
لاہور(حافظ فیض احمد)محکمہ اینٹی کرپشن حکام نے پنجاب بھر میں قبضہ گروپوں سے واگزار کرائی گئی 190ارب مالیت کی سرکاری زمین کی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے جس میں قبضہ گروپوں سے واگزار کرائی گئی سرکاری زمین کی مکمل تفصیلات کا ذکر ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیموں نے اگست 2018 سے ابتک قبضہ مافیا کے خلاف لاہور،شیخوپورہ،راجن پور،ساہیوال،ملتان،مظفر گڑھ،بہاولپور،کوٹ ادو،سرگودھا،لیہ
،چنیوٹ،سیالکوٹ،گوجرانوالہ،بہاولنگر سمیت دیگر اضلاع میں قبضہ گروپوں سے کمرشل ،رہائشی اور زرعی اراضی واگزار کرائی جس کی مالیت190ارب روپے سے زائد ہے ۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیموں نے سیاسی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کے قبضہ سے بھی سرکاری اراضی واگزار کروا کے متعلقہ محکموں کے حوالے کر دی ہے ۔پہلی بار ایسے ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہیں جو ملی بھگت سے قبضہ کرنے میں ملوث تھے ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%A7%DB%8C%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%B1%D9%BE%D8%B4%D9%86-190%D8%A7%D8%B1%D8%A8-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D8%A7%D8%B1%D8%B3%D8%A7%D9%84
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور رینجرز نے میر پور خاص میں مشترکہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق رینجرز اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ملزمان سے برآمد کی گئی منشیات کی مالیت بلیک مارکیٹ میں دو کروڑ 10 لاکھ ڈالر (سوا تین ارب روپے) ہے۔ ملزمان یہ منشیات دوسرے شہر میں منتقل کر رہے تھے۔ ملزموں کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/27-Mar-2021/1268768?fbclid=IwAR2ZNMuPW2zh60BnoRBGkoSOKJeyVB_dM0r-1tKGl5Ficz4FIOo_1jX3_iY
2482 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار، قابض افراد رعایت کے مستحق نہیں: بزدار
27 March, 2021

اپوزیشن کا غیرفطری اتحاد اپنی موت آپ مر چکا :وزیر اعلیٰ پنجاب، 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ، اشرف انصاری کی وزیراعلیٰ سے ملاقات، گوجرانوالہ کے منصوے بروقت مکمل کرنیکی یقین دہانی
لاہور(سیاسی رپورٹر سے )وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرصوبہ بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، 2 روز میں قبضہ مافیا کے خلاف مختلف شہروں میں کارروائی کی گئی اور 2482 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی اور 32 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت 4 ارب 93 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے ، 24 گھنٹے میں 3 ارب 46 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی 763 ایکڑ سرکاری اراضی واگزارکرائی گئی اور 18 مقدمات درج کئے گئے ۔ خانیوال میں 96 کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کی 58 ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی۔ نارووال میں 2 کروڑ 76 لاکھ روپے مالیت کی 239 کنال اراضی واگزار کرائی گئی اور 6 ایف آئی آر درج کی گئیں، راجن پو رمیں 8 کروڑ روپے مالیت کی 400 ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی۔عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کے مکمل خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی۔سرکاری اراضی پر قابض افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ قیمتی سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے محفوظ بنائیں گے ۔ عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی اشرف انصاری نے ملاقات کی،یونس انصاری اور طاہر بشیر چیمہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اشرف انصاری اور یونس انصاری نے گوجرانوالہ کے لئے اربوں روپے کا ترقیاتی پیکیج دینے پر بزدار کو خراج تحسین پیش کیا۔ اشرف انصاری نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کر کے گوجرانوالہ کے لوگوں کے دل جیت لئے ۔یونس انصاری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں گوجرانوالہ کی صفائی اور دیگر بنیادی مسائل کو بری طرح نظر انداز کیا گیا۔ گوجرانوالہ کو لاہور سیالکوٹ موٹروے سے منسلک کرنے سے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ صوبہ کے تمام شہروں کی یکساں ترقی ہمارا عزم ہے ، خدمت کے جذبے سے کام کررہے ہیں اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے رہتے ہیں، گوجرانوالہ میرا اپنا شہر ہے ، ترقیاتی منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کروں گا ، اپوزیشن کا منفی بیانیہ عوام نے مسترد کردیا، پی ڈی ایم مکافات عمل کا شکار ہو چکی ہے اور یہ غیر فطری اتحاد اپنی موت آپ مر چکا ہے ، وزیراعلیٰ آفس میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے خصوصی تقریب ہوئی،عثمان بزدار نے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا، عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں 5 روزہ پولیو مہم 29 مارچ سے شرو ع ہوگی، 36 اضلاع میں 5 سال سے کم عمر 2 کروڑبچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار پولیو ورکرز مہم میں حصہ لیں گے ،پنجاب بھر میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے دوران 100فیصد ویکسی نیشن کا ہدف پورا کریں گے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-03-27/1799235

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/03/27032021/P4-Lhr-003.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/03/27032021/p6-lhr-044.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/03/27032021/p6-lhr-020.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/03/27032021/p7-isb-005.jpg
شہری کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش میں منشا بم کے 3 بیٹے گرفتار
Mar 27, 2021 | 10:28:AM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورپولیس نے شہری کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش میں منشا بم کے 3 بیٹوں کو گرفتار کرلیا اور مقدمات درج کر لئے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز ایس پی صدر حفیظ الرحمان بگٹی نے کہاہے کہ ملزمان نے گزشتہ رات شہری کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کی،گرفتارملزمان میں عامر منشا، عاصم منشا اور طارق منشا شامل ہیں۔ایس پی صدر نے کہاکہ ملزمان نے شہری سے سونے کی چین اور نقدی بھی چھین لی تھی، ملزمان سے جدید آٹو میٹک گنز اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
https://dailypakistan.com.pk/27-Mar-2021/1268664?fbclid=IwAR3BPlhlsdJa5uAhA-Tcn0MvEhkCJ3qZ-_1ydK9wZfwvC_r_KzledBzUD3o
نادہندہ ملزمالک خاتون کے بینک اکائونٹس منجمد 43 لاکھ ریکورکرلئے گئے
26 March, 2021
ایف بی آر نے حنا ثنا ٹیکسٹائل ملزکی مالک آسیہ حنیف کے بینک اکائونٹ منجمد کرکے 43 لاکھ روپے کی ریکوری کر لی
لاہور(اکنامک رپورٹر) ذرائع کے مطابق آسیہ حنیف انکم ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ 70لاکھ کی نادہندہ تھیں، خاتون کے ذمے سال 2019 کا انکم ٹیکس واجب الاداتھا۔ایف بی آر کی طرف سے میزان بینک اکبر چوک برانچ میں اکائونٹس منجمد کرکے ریکوری کی گئی ،بقیہ رقم کی ریکوری کیلئے بھی کارروائی شروع کر دی گئی۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-03-26/1798765
اینٹی کرپشن:پیپرلیک سکینڈل کا مرکزی ملزم گرفتار
26 March, 2021
عثما ن پنجاب پبلک سروس کمیشن میں ڈیٹا انٹری آپریٹر تھا،12پرچے لیک کئے
لاہور(شبیر حیدر ظفر)پنجاب پبلک سروس کمیشن پیپر لیک سکینڈل، کے مرکزی ملزم عثمان کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق مرکزی ملزم عثمان ڈیٹا انٹری آپریٹر وقار کے ساتھ ملکر امیدواروں سے ڈیلنگ کرتا تھا۔پنجاب پبلک سروس کمیشن پیپر لیک سیکنڈل کا انکشاف دو جنوری کو ہوا تھا،ملزم کو دو ماہ 23 روز کے بعدزیرحراست لیاگیا۔ سکینڈل سامنے آنے کے بعد اینٹی کرپشن نے پی پی ایس سی کے ڈیٹا انٹری آپریٹر وقار اکرم ، غضنفر ، گوہر ، مظہر عباس کو گرفتار کیا تھا جب کہ گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر پبلک سروس کمیشن بہاولپور کے ریجنل ہیڈ فرقان احمدکوحراست میں لیا گیا تھا۔ملزموں نے 12 اہم اسامیوں کے پرچے لیک کئے تھے ، جن میں لیکچرار ایجوکیشن ، کیمسٹری ،تحصیلدار ، ڈپٹی اکائونٹس افسر، انسپکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن و دیگر شامل ہیں ۔اینٹی کرپشن میں انسپکٹرز کی 8 اسامیوں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی اسامیوں پر بھرتیاں کی گئی تھیں۔ ذرائع اینٹی کرپشن میں انسپکٹرز کی اسامیوں پر کامیاب ہونیوالے دونوں ٹاپرز بھی خرید کر کامیاب ہوئے تھے ۔انسپکٹر اینٹی کرپشن کی اسامی کے ٹاپرز محمد کامران حنیف ، جہانزیب بھی پرچہ خرید کر کامیاب ہوئے ،گرفتار مرکزی ملزم کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا۔دریں اثنائپی پی ایس سی کے پیپر لیک سکینڈل میں اینٹی کرپشن عدالت نے ملزم فہد علی اور فرقان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-03-26/1798766

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/03/26032021/P2-LHR-011.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/03/26032021/P2-LHR-003.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/03/26032021/P4-Lhr-014.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/03/26032021/P2-ISB-012.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/03/26032021/P1-LHR-018.jpg
لاشاری والا جنگل کی 2375 ایکڑ اراضی قبضہ مافیا سے واگزار
25 March, 2021
سفاری پارک کیلئے حکومت کو پرپوزل بھیج دی گئی ہے .ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او اگلے 2 دنوں میں ضلع کی باقی زمین بھی واگزار کروالی جائیگی، پریس کانفرنس
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )مظفرگڑھ کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے کوٹ ادو لاشاری والا جنگل کی 2375 ایکڑ اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کروالیا ،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب ترین اور ڈی پی او حسن اقبال کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاشاری والا جنگل کا 2375 ایکڑ رقبہ ناجائز قابضین سے واگزار کروالیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ جنگل میں پولیس چوکی قائم کرکے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جائیگی.ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او مظفرگڑھ نے کہا کہ لاشاری والا جنگل کو سفاری پارک بنانے کے لیے حکومت کو پرپوزل بھیج دی گئی ہے انہوں نے کہاکہ ضلع میں 7340 ایکڑز مقبوضہ اراضی میں سے 4024 ایکڑ زمین واگزار کروالی گئی جس کی مالیت 4 ارب روپے سے زائد ہے .ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب ترین اور ڈی پی او حسن اقبال نے کہا کہ اگلے 2 دنوں میں ضلع کی باقی زمین بھی واگزار کروالی جائیگی روہیلانوالی میں غیرقانونی 4 ہاؤسنگ سکیموں کو نوٹس جاری کیے گئے جبکہ سرکاری زمین پر قابض افراد سے تاوان وصول کریں گے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/city/multan/2021-03-25/1798049
میرپور خاص :ایس ایچ او کے گھر پر چھاپہ، 12 من چرس برآمد
25 March, 2021
میرپور خاص میں ایس ایچ او کے بنگلے سے 12 من چرس اور 24 کلو بھنگ برآمد کر لی گئی
میر پور خاص (نیوزایجنسیاں)اینٹی نارکوٹکس فورس نے میر پور خاص میں پولیس افسر کے بنگلے پرکارروائی کے دوران ریپیٹر، پستول، ایس ایم جی اور 7 ایم ایم رائفل اور گولیاں بھی برآمد کرلیں ، گھر پر چھاپہ پڑتے ہی پولیس افسر فرار ہو گیا اور بعدازاں اسے معطل کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ڈی آئی جی میر پور خاص نے ایس ایچ او کے گھر سے منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے معاملے پر تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ڈی آئی جی میر پور خاص نے ایس ایس پی تھرپارکر حسن سردار کو انکوائری افسر مقررکرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-03-25/1798248
پنجاب: 1ارب 65کروڑ کی 1719ایکڑ اراضی واگزار
25 March, 2021
کارروائیاں شیخوپورہ،ننکانہ،پاکپتن،خانیوال ودیگر اضلاع میں کی گئیں اراضی واگزار کروا کر 14ایف آئی آرز درج کر لی گئیں ، وزیر اعلیٰ کا ٹویٹ
لاہور (اپنے نامہ نگار سے ،سیاسی رپو رٹر سے ) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی، پنجاب میں انسداد تجاوزات کی بہت بڑی کارروائی کی گئی ، 16اضلاع میں ایک ارب 65کروڑ روپے مالیت کی 1719ایکڑ اراضی واگزار کروا کر 14 ایف آئی آرز درج کر لی گئیں، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ نارووال میں 29کروڑ کی 680کنال اراضی واگزار کرائی گئی ہے ، بہاولنگر میں 19کروڑ10لاکھ روپے مالیت کی 164ایکڑ اراضی ،شیخوپورہ میں ساڑھے 18کروڑ روپے کی 737کنال اراضی واگزار کرائی گئی ،رحیم یار خان میں 18کروڑ روپے کی 188 ایکڑ،ننکانہ صاحب میں 7کروڑ مالیت کی 278کنال ، پاکپتن میں 5کروڑ روپے کی 221کنال ،خانیوال میں 3کروڑ80لاکھ روپے کی 32کنال اراضی واگزار کرائی گئی، اوکاڑہ میں 8 کروڑ 90لاکھ روپے کی 25ایکڑ اراضی وا گزار کراکر قابضین کیخلاف 10ایف آئی آرز درج کر لی گئیں، گجرات میں قابضین کے خلاف 2مقدمات کا اندراج کیا گیا، بہاولپور میں 2کروڑ 6لاکھ روپے کی 52کنال ،ڈیرہ غازیخان میں 7کروڑ روپے کی 381ایکڑاراضی واگزار کرا کر 2مقدمات درج کئے گئے ہیں سیالکوٹ میں 3کروڑ60لاکھ روپے مالیت کی 72کنال ،مظفر گڑھ میں 4کروڑ مالیت کی 1520کنال ،فیصل آباد میں 16کروڑ 20لاکھ روپے مالیت کی 65ایکڑ ،ملتان میں 5کروڑ 80لاکھ روپے کی 65ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-03-25/1798241
ایف بی آر نے ایل ڈی اے اکاؤنٹس منجمد کرکے 29 کروڑ 80 لاکھ کی ریکوری کر لی
25 March, 2021
ایف بی آر نے ایل ڈی اے کے اکاؤنٹس منجمد کرکے 29 کروڑ 80 لاکھ روپے کی ریکوری کر لی
لاہور(اکنامک رپورٹر) ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے نے سال 2015 , 2016 اور 2018 میں آمدن ظاہر نہیں کی تھی۔ایل ڈی اے کو آمدن ظاہر نہ کرنے پر 29 کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا تھا۔یہ ریکوری الائیڈ بینک جوہر ٹاؤن برانچ سے اکاؤنٹس منجمد کرکے کی گئی۔ ذرائع کے مطابق سال 2015 میں 60 ملین ، سال 2016 میں 53 ملین ، سال 2018 میں 185 ملین جرمانہ کیا گیا۔کمشنر انفورسمنٹ ٹو خالق فاروق میاں کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ظہور احمد ، ڈپٹی کمشنر عاطف نواز وڑائچ کی سربراہی میں کارروائی کی گئی۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-03-25/1798237

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-03-25&edition=KCH&id=5563406_74415500

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-03-25&edition=KCH&id=5563448_92201128

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-03-25&edition=KCH&id=5562790_99757136

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108220481&Issue=NP_PEW&Date=20210325

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/03/25032021/p2-isb-003.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/03/25032021/P6-ISB-054.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/03/25032021/P6-ISB-023.jpg
9مجرم انٹر پول کے ذریعے گرفتار
24 March, 2021
ڈسٹرکٹ پولیس نے 5 ممالک میں پناہ لینے والے 9 مجرموں کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر لیا
فیروزوالہ( تحصیل رپورٹر) یہ بات ڈی پی او غلام مبشر میکن کی زیر صدارت پولیس افسروں کے اجلاس میں بتائی گئی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او نے بتایا کہ ضلع شیخوپورہ سے فرار ہو کر مختلف ممالک میں پناہ لینے والے 42 خطرناک مجرموں کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا انٹر پول سے مطالبہ کیا گیا تھا اب تک 42 میں سے 26 بیرون ملک پناہ لینے والے مجرموں کے ریڈ وارنٹ جاری ہوئے ہیں ان میں سے دو دو مجرموں کو چین اور سری لنکا سے تین مجرمان کو سعودی عرب اور ایک ایک مجرم کو دبئی اور ملائیشیا سے گرفتار کر کے لایا گیا ہے ۔ اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ باقی ماندہ 16 مجرمان کے ریڈ وارنٹ بھی جلد موصول ہوجانے پر انہیں انٹر پول کے ذریعے گرفتار کیا جائے گا
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-03-24/1797714

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-03-24&edition=KCH&id=5562085_24705291

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/03/24032021/P4-Lhr-002.jpg
رشوت کے عوض پبلک ٹرانسپورٹ کے فٹنس سرٹیفکیٹ ،3اہلکاربرطرف: ایجنٹس بھی گرفتار
منگل 23 مارچ 2021ء
لاہور(اشرف مجید)وہیکل انسپکشن سرٹیفکیٹ سینٹرزانتظامیہ اور ایجنٹوں کا گٹھ جوڑ ، پبلک ٹرانسپورٹ کو رشوت کے عوض فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ،غیر ملکی کمپنی اوپس نے حقائق کا علم ہونے پر سٹیشن مینجر ،لائن چیف اور کیشیئرکو نوکری سے برخاست کر دیا جبکہ پولیس کی جانب سے ایجنٹوں کو بھی موقع سے گرفتار کر لیا گیا ،متعدد ایجنٹوں کی تلاش شروع کر دی گئی ،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متعدد ٹرانسپورٹروں کی جانب سے محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران اور غیر ملکی کمپنی اوپس کی انتظامیہ کو درخواست دی گئی تھی کہ کالا شاہ کاکومیں موجود وہیکل انسپکشن سینٹر کے مینجر اور دیگر عملہ ایجنٹ مافیا کے سرغنہ مشتاق گجر ،مجاہد اور زاہد کے ذریعے بس ،کنٹینرز اور ویگنوں سے 5سے 10ہزار روپے فی گاڑی رشوت لے کر گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہیں اور رشوت کے بغیر کوئی بھی گاڑی پاس نہیں کی جا تی ،اس ضمن میں ٹرانسپورٹروں کی جانب سے ثبوت بھی فراہم کئے گئے جس پر غیر ملکی کمپنی اوپس کے جنرل مینجر قاسم امام کی جانب سے کالا شاہ کاکو وکس سینٹر پر سٹرنگ آپریشن کیا گیا جس میں سٹیشن مینجر ،لائن چیف اور کیشیئر کو ایجنٹوں کے ذریعے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،ذرائع کے مطابق غیر ملکی کمپنی کی جانب سے فوری طور پر سٹیشن مینجر سمیت تینوں ملازمین کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ،ذرائع کے مطابق متعلقہ ملازمین کے ساتھ رابطے والے ایجنٹوں ،مشتاق ،مجاہد اور زاہد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں موجود گرین ٹاؤن کے وکس سینٹر کے ملازمین کے حوالے سے بھی انکوائری کی جا رہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرین ٹاؤن سٹیشن مینجر کے ساتھ رابطے والے ایجنٹوں کالی اور ساکا کے خلاف بھی کارروائی کیلئے پولیس متحرک ہو گئی، بتایا گیا ہے کہ دونوں ایجنٹ لاری اڈا میں رہ کر ٹرانسپورٹروں سے رقم وصول کرتے ہیں اور متعلقہ سٹیشن ملازمین کے زریئے گاڑیوں کو پاس کراتے ہیں جن کے خلاف کمپنی انتطامیہ بھی انکوائری کر رہی ہے تا کہ انکے خلاف بھی بمعہ ثبوت کارروائی عمل میں لائی جا سکے ،اس حوالے سے غیر ملکی کمپنی اوپس کے جنرل مینجر قاسم امام نے روزنامہ 92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹیشن مینجر،لائن چیف اور کیشیئر کالا شاہ کا کو سنٹر کو بے ضابطگیوں کی بنا پر فارغ کر دیا گیا ، انہوں نے کہا کہ کمپنی کی ساکھ کو متاثر کرنے والے ملازمین کی کمپنی میں کوئی جگہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مزید انکوائری کی جا رہی ہے جہاں پر بھی بے ضابطگی ہو گی وہاں پر فوری کارروائی ہو گی ۔
https://www.roznama92news.com/%D8%B1%DA%A9%DB%92%D8%B9%D8%B6-%D9%BE%DA%A9-%D8%A7%D8%B3%D9%BE
کرپشن شکایات : ڈسٹرکٹ ٹریفک افسر قصور معطل، رشوت غداری کے مترادف : بزدار
22 March, 2021

پی ڈی ایم انتشار کا شکار،ایک ہی ’’گھاٹ سے پانی پینے کے دعویدار‘‘اب منہ دکھانے کے لائق نہیں ، پانی کے کم ہوتے ذخائر محفوظ بنانا قومی ذمہ داری : پیغام ، کورونا کی شرح میں اضافہ تشویشناک :بیان
لاہور(سیاسی رپورٹر سے )وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر کرپشن کی شکایات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر قصور ڈی ایس پی نعیم احمد چیمہ کو معطل کر دیا گیا ۔ محکمہ پولیس نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ وزیراعلیٰ نے معطل ڈی ایس پی نعیم احمد چیمہ کے خلاف محکمانہ کارروائی اور انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ کو کرپشن کی شکایات کی مزید انکوائری کرنے کا بھی حکم دیا ۔ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ کی تحقیقات کی روشنی میں معطل ڈی ایس پی کے خلاف کیس انٹی کرپشن کو بھجوایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کرپشن کے ناسور نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ، کرپشن کرنا ملک اور قوم سے غداری کے مترادف ہے ۔ماضی کی حکومتوں نے کرپشن کو پنپنے دیا۔ پنجاب کو کرپشن فری بنانا میرا مشن ہے ۔کرپٹ افسروں اور اہلکاروں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔ اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہاہے کہ ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش کرنے والی پی ڈی ایم خود انتشار کا شکارہوچکی ہے ۔ استعفوں پر ایک دوسرے سے دست و گریباں ہونے والے عناصر تنہا ہوچکے ہیں ۔ ایک ہی\\\\\\\"گھاٹ سے پانی پینے کے دعویدار\\\\\\\" اب کسی کو منہ دکھانے کے لائق نہیں رہے ۔ پی ڈی ایم میں سب مفاد پرست جمع ہیں، ان کا کوئی ایجنڈا نہیں ۔ یہ عناصر رہنماؤں کے روپ میں راہزنوں کا ٹولہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیشہ سچ کو کامیابی ملتی ہے اور جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے ۔ اللہ تعالیٰ نے سچی اور شفاف قیادت کو سرخرو کیا ہے ۔ پی ڈی ایم کاجو حشرہوا ہے وہ منفی سیاست کرنے والوں کے لئے نوشتہ دیوارہے ۔ ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کی منفی سیاست ختم ہوچکی ہے اور پی ڈی ایم بند گلی میں پھنس چکی ہے ۔ استعفوں کی ناکام سیاست کے بعد لانگ مارچ کی سیاست بھی ناکام رہی۔ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پانی اللہ تعالیٰ کی انمول نعمت ہے ۔ پانی کے کم ہوتے ذخائر کو محفوظ بنانا قومی ذمہ داری ہے اور تحریک انصاف کی حکومت آنے والی نسلوں کیلئے نئے آبی ذخائر بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک اور احتیاطی تدابیر ناگزیر ہیں۔ کورونا مریضوں کی شرح میں اضافہ بے حد تشویشناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے ۔ پابندیوں سے بچنے کے لئے عوام کو ایس او پیز پر من و عن عمل کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے ٹویٹ میں کہاہے کہ پنجاب حکومت نے سٹیٹ لینڈ پر قابض مافیاز کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا ہوا ہے ۔قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی 146,795 ایکڑ زمین کی مالیت تقریباً 438 ارب روپے بنتی ہے ۔ گزشتہ حکومتوں کی زیر سرپرستی پنجاب بھر میں قبضہ کی گئی تقریباً 87 فیصد سٹیٹ لینڈ ہم اب تک واگزار کروا چکے ہیں، پنجاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو \\\\\\\"ڈیجیٹل سٹیٹ لینڈ مینجمنٹ سسٹم\\\\\\\" اور \\\\\\\"ڈیجیٹل لینڈ کیڈاسٹر\\\\\\\" جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات دی ہیں،مستقبل میں کسی بھی قبضے سے بچاؤ کے لیے یہ اقدام کیا ہے تاکہ یہ محنت رائیگاں نہ جائے اور ریاستی اثاثوں کو ہمیشہ کے لیے محفوظ بنایا جا سکے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-03-22/1796576
پاور سیکٹر : دوہری تنخواہیں لینے والے 194 افسر واپس بھجوانے کاحکم
22 March, 2021
میپکو میں 35افسر دوہری مراعات لے رہے ،بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کوتقرری و ترقیوں کے اختیارات افسروں کو واپس بھیجنے پر دوہری تنخواہیں اور اضافی الاؤنسز ختم ہو جائیں گے ،کمپنیوں کو ماہانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی:ذرائع
ملتان (شاہد لودھی سے )وزیر اعظم عمران خان نے پاور سیکٹر میں دوہری تنخواہیں اور الاؤنسز لینے والے 194اعلیٰ افسر وں کو دوبارہ پیرنٹ کمپنیوں میں واپس بھیجنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے ۔ تفصیل کے مطا بق روزنامہ دنیا ملتان نے پاور سیکٹر کے میگا سکینڈل کو13فروری کی اشاعت میں بے نقاب کیاتھا ۔پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پیپکو)کی جانب سے جاری ہونیوالے مراسلہ نمبر 2077/MDP/DAP/DDA/E-235بتاریخ 17 مارچ 2021 میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو افسروں کو پیرنٹ کمپنیوں میں واپس بھیجنے اور تقرری و ترقیوں کے اختیارات تفویض کر دئیے گئے ، افسروں کو واپس بھیجنے پر دوہری تنخواہیں اور اضافی الاؤنسز ختم ہو جائیں گے اور کمپنیوں کو ماہانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیپکو کا خاتمہ کر کے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو بااختیار بنایا جارہاہے جس سے ان کمپنیوں کے افسر وں و ملازمین کو ان کے حقوق ملیں گے ، روزنامہ دنیا اپنی اشاعت کے دوران اس بات کو سامنے لایاتھا کہ پاور سیکٹر میں 194افسر وں کو دوہری تنخواہیں اور مراعات دیکر سرکلر ڈیٹ میں خاموشی سے ماہانہ کروڑوں روپے کا اضافہ کیا جارہاہے ۔پیپکوذرائع کا کہناہے کہ ملک بھر میں 194 افسردوسری کمپنیوں میں تعینات ہوکر ماہانہ کروڑوں روپے وصول کر رہے ہیں ان میں جنرل منیجر عہدے کے 11، چیف انجینئر عہدے کے 45اور ایس ای عہدے کے 138افسر شامل ہیں۔ لیسکو میں دوسری کمپنیوں کاایک جنرل منیجر، 10چیف انجینئرز اور 19ایس ایز ، گیپکو میں ایک جنرل منیجر، 2چیف انجینئرزاور13ایس ایز، فیسکو میں 2جنرل منیجرز، 4چیف انجینئرز اور 18ایس ایز، آئیسکو میں 4چیف انجینئرز اور13ایس ایز، پیسکو میں 7چیف انجینئرزاور 15ایس ایز، ٹیسکو میں ایک چیف انجینئر اور 4ایس ایز، میپکو میں 4جنرل منیجرز، 5چیف انجینئرز اور 26ایس ایز، حیسکو میں 3جنرل منیجرز،5چیف انجینئرز اور8ایس ایز، سیپکو میں 7چیف انجینئرز اور 8ایس ایزجبکہ کیسکو میں دوسری کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے 14 ایس ای تعینات ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی بجلی کی تقسیم کارکمپنی میپکو میں سب سے زیادہ 35افسران دوہری مراعات حاصل کررہے ہیں ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-03-22/1796635

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-03-22&edition=KCH&id=5559081_13533557

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108212138&Issue=NP_PEW&Date=20210322

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/03/22032021/P4-Lhr-016.jpg
گندم کی کٹائی شروع ، سندھ سمگلنگ شروع
20 March, 2021

پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت1650روپے ،سندھ میں2000روپے ، سمگلنگ روکنے کے لئے کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی گئی محکمہ فوڈ کیلئے گندم خریداری ہدف پورا کرنا مشکل ،امدادی قیمت سندھ کے برابر کر نے سے ہدف باآسانی پورا ہو سکتا ، سیکرٹری زراعت
ملتان ( نعمان خان بابر سے ) جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں گندم کی کٹائی شروع ، مڈل مین فعال ، پنجاب میں گندم کی امداد ی قیمت صوبہ سندھ سے کم ہونے پر کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے گندم سندھ بھجوانا شروع کر دی جبکہ گندم کی سمگلنگ کی روک تھا م کے حوالے سے بھی حکمت عملی تیار نہ ہونے پر محکمہ فوڈ کیلئے گندم خریداری کا ہدف پورا کرنا بھی مشکل ہو گیا جس کی وجہ سے محکمہ فوڈ کے حکام نے اپنے تحفظات بارے حکومت کو آگاہ کر دیا، جنوبی پنجاب میں انہتر لاکھ ایکڑ رقبے پر گندم کا شت کی گئی جس میں فی ایکڑ رقبے پر پچیس سے تیس ہزار من پیداوار کا امکان ہے تاہم بہاولنگر ، راجن پور اور رحیم یار خان میں گندم کی کٹائی شروع ہوچکی ہے جبکہ ملتان ،لودھراں ،لیہ ، مظفر گڑھ اور بہاولپور میں اپریل کے پہلے ہفتے میں گندم کی کٹا ئی کی جائیگی لیکن موجودہ صورتحال میں پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت1650روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اسکے برعکس سندھ میں گندم کی امدادی قیمت 2000 روپے من ہے جس کی وجہ سے مثالی کاشتکاروں نے گندم کی کٹائی شروع کر کے بڑی مقدار میں گندم سندھ بھجوانا شروع کر دی ہے لیکن اس کے باوجود حکومت نے تا حال گندم کی سمگلنگ روکنے کے حوالے سے بھی کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی جس کی و جہ سے محکمہ فوڈ کیلئے گندم خریداری کا ہدف پورا کرنا مزید مشکل ہو گیا ہے جس کیلئے محکمہ فوڈ کے حکام نے اپنے تحفظات بارے حکومت کو آگاہ کر کے کسی حدتک ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے سر جوڑ لئے ہیں‘ کاشتکار تنظیموں کا موقف ہے کہ گندم کی قیمت جب تک انٹر نیشنل پرائز کے برابر نہیں ہو جاتی سمگلنگ نہیں رکے گی جبکہ سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل نے دنیا کو بتایا کہ رواں سال گندم کی بمپر کراپ ہے اور اگر پنجاب حکومت گندم کی امدادی قیمت سندھ حکومت کے برابر کر دے تو حکومتی خریداری مراکز پر گندم خریداری کا ہدف باآسانی پورا ہو جائیگا بصورت دیگر مساجد میں اعلانات اور کارروائیوں سے بھی گندم خریداری کا مطلوبہ ٹارگٹ پورا نہیں ہو سکے گا ۔
https://dunya.com.pk/index.php/city/multan/2021-03-20/1795321
جیکب آباد،گودام سے 1کروڑ65لاکھ کی گندم غائب
21 March, 2021
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاڑکانہ ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ طارق چانڈیو اور جیکب آباد کے سرکل افسرحنیف احمد سرکی کی قیادت میں ایک ٹیم نے سول جج ٹھل رمضان احمد کلہوڑو کی موجودگی میں نذیر پور محبوب رائس مل ٹھل میں گندم کے گودام پر چھاپہ مارا
کراچی(سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاڑکانہ ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ طارق چانڈیو اور جیکب آباد کے سرکل افسرحنیف احمد سرکی کی قیادت میں ایک ٹیم نے سول جج ٹھل رمضان احمد کلہوڑو کی موجودگی میں نذیر پور محبوب رائس مل ٹھل میں گندم کے گودام پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران گودام میں ایک کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کی گندم کی بوریاں غائب پائی گئیں۔ اینٹی کرپشن جیک آباد سرکل نے مشیر نامہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر انسداد بدعنوانی جام اکرام اللہ دھاریجو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-03-21/1796160
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے لاہور اسلحہ اسمگل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے قریب پولیس نے ناکہ بندی کرکے پشاور سے لاہور اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ سوہاوہ پولیس کے مطابق پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال نے خفیہ اطلاع پر ترکی ٹول پلازہ کے قریب ناکہ بندی کررکھی تھی، دوران ناکہ بندی پولیس نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان گاڑی چھوڑ کر قریبی جنگل میں فرار ہوگئے، تاہم پولیس ٹیم نے ان کا پیچھا کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ گاڑی کی تلاشی میں 12 کلاشنکوف، 8 پسٹل، 40 میگزینز اور 3500 گولیاں برآمد ہوئیں، جب کہ ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ 30 مارچ کو دہشت گردی کی نیت سے اسلحہ پشاور سے لاہور لے کر جا رہے تھے۔ ملزمان کی شناخت علی رضا اور علی حیدر کے نام سے ہوئی ہے، اور ان کے خلاف تھانہ سوہاوہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2157193/1/
سٹی 42 کے مطابق اینٹی کرپشن نے اہلکاروں کی بھرتی کے لیے امتحان لینے والے اداے سی ٹی ایس کے آپریشنل منیجر امجد جاوید سے سات لاکھوں روپے کی ریکوری کرلی ہے۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ جھنگ اور چنیوٹ میں پولیس میں نوکری کے خواہش مندوں سے کروڑوں روپے بٹورے گئے، اوسط تین سے چار لاکھ روپے میں کانسٹیبل کے پیپر کی بُکنگ ہوتی رہی، چنیوٹ میں پچاس سے زائد امیدواروں سے رقوم بٹوریں۔
ملزم نے اپنے فرنٹ مین اصغر نامی شخص کے ذریعہ ساری ڈیلنگ کرتا تھا۔ ملزم امجد جاوید پنجاب بھر میں کانسٹیبل، لیڈی کانسٹیبل اور ڈرائیورز کی بھرتی کا انچارج تھا۔ تحریری امتحان کے دو دن بعد پیسے دینے والے امیدواران کے پرچے دوبارہ حل کیے گئے، امیدواران کو پرچہ خالی چھوڑنے کا کہتے اور بعد میں مکمل کروا لیتے۔
https://dailypakistan.com.pk/20-Mar-2021/1265875?fbclid=IwAR3R3MqAZ_eO3848xEvBLgOlwGqp57GlLYSrRDTd2gSn5KdZBbLYltRH0xY
عدلیہ مخالف مہم،ہڑتال: 16 اسسٹنٹ کمشنرزسے تحقیقات شروع
20 March, 2021
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف مبینہ طور پر کمپین چلانے اور غیر علانیہ ہڑتا ل کرنے والے 16 اسسٹنٹ کمشنر ز سے تحقیقات شروع کر دیں
لاہور(نمائندہ دنیا) ذرائع کے مطابق کچھ روز قبل سرگودھا کے علاقے ساہیوال میں عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر کو موقع پر سزا سنائی اور ہتھکڑی لگانے کاحکم دیا تھا جس کے بعد تقریبا ً مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ کمشنرز نے اس فیصلے پر سوشل میڈیا پر کمنٹس کئے اور غیر علانیہ طور پر ہڑتال کی۔سوشل میڈیا پر کمنٹس آنے پر اعلیٰ عدلیہ نے اس پر نوٹس لیا اور ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کو تحقیقات کرنے کا حکم دیا ۔ گزشتہ روز تقریبا ً سو لہ اسسٹنٹ کمشنر زکو طلب کیا گیا اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبرکرائم سرکل ابوذر سبطین نے بیان ریکارڈ کیا ۔ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر زنے ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کیا تاہم ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے اسسٹنٹ کمشنر زسے پچھلے چند روز میں کئے گئے سرکاری کاموں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے تا کہ اس بات کی تحقیقات کی جا سکیں کہ اسسٹنٹ کمشنرز نے ہڑتال کی یا نہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-03-20/1795416
ایس ای سی پی نے ہاؤسنگ اسکیموں جانب سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر تمام انعامی اسکیموں کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ہاؤسنگ اسکیموں سمیت دیگر اسکیموں جانب سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی فروخت اور سرٹیفکیٹ پر منافع یا قرعہ اندازی کے ذریعے اعلان کردہ تمام انعامی اسکیموں کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے۔ غیر قانونی ومشکوک کاروباری سرگرمیوں میں ملوث کمپنیوں کی فہرست ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پربھی موجود ہے۔
عوام کو خبردار بھی کیا ہے کہ اس قسم کی اسکیمیں چلانے والی کمپنیوں کے خلاف کمپنیز ایکٹ کی دفعہ 301کے تحت کاررائی کی جا سکتی ہے عوام سرمایہ کاری اور قرعہ اندازی کے ذریعے گارنٹی سے انعامات اور منافع دینے والی جعلی اور غیر قانونی سکیموں میں اپنا قیمتی سرمایہ لگانے سے پرہیز کریں۔
اعلامیہ کے مطابق ایس ای سی پی کے مشاہدہ میں آیا ہے کہ ایک کمپنی میسرز لا ویلا دی پیرس ہاؤسنگ اسکیم لمٹیڈ جو کہ میسرز ماسٹر ٹائلز اینڈ کریمک انڈسٹریز لمٹیڈ سے منسلک کمپنی ہے، کی جانب سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر کمپنی کی ہاوسنگ اسکیم لا پیرس کی رجسٹریشن کے سرٹیفیکٹ خریدنے کے لیے اشتہارات دیے گئے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2156769/6/
ایف بی آر کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی ان لینڈ ریونیو نے غیر قانونی سگریٹ کے ایک ہزار 665 کارٹنز ضبط کر لیے۔
ایف بی آر کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن آئی آر نے جعلی، نان ڈیوٹی پیڈ اور غیر قانونی سگریٹس کے خلاف آپریشنز تیز کر دیئے۔ اس سلسلے میں رواں ماہ ڈائریکٹوریٹ کی اسلام آباد ٹیم نے دو مختلف آپریشنز میں جی ٹی روڈ پر 900 غیر قانونی سگریٹس کے کارٹنز ضبط کرلیے۔
اسی طرح ڈائریکٹوریٹ کی کراچی ٹیم نے گودام پر چھاپہ مار کر غیر قانونی سگریٹس کے 48 کارٹن ضبط کیے۔ ملتان ٹیم نے دو مختلف آپریشنز میں گوداموں اور ٹرک کی تلاشی کے دوران 406 غیر قانونی سگریٹس کے کارٹنز ضبط کیے۔ پشاور اور فیصل آباد کی ٹیموں نے بالترتیب 25 اور 286 کارٹن ضبط کیے۔
اعلامیے کے مطابق اس طرح اب تک ماہ مارچ میں غیر قانونی سگریٹ کے 1165 کارٹنز ضبط کیے گئے ہیں جن میں ایک کروڑ 66 لاکھ 50 ہزار سگریٹس موجود تھے
https://www.express.pk/story/2156653/6/
ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/03/20032021/P6-ISB-008.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/03/20032021/p4-lhr003.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/03/20032021/p6-lhr040.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/03/20032021/p2-isb-023.jpg
جعلی پائلٹ لائسینس ، مرکزی ملزم کے خلاف مقدمہ

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-03-19&edition=KCH&id=5555603_94933477


https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108203325&Issue=NP_PEW&Date=20210319
ایف آئی اے کے چھاپہ کے بعد چمن میں پاسپورٹ آفس سیل ، لیکن دراصل وہاں کیا ہورہا تھا؟ پریشان کن انکشاف
Mar 19, 2021 | 10:48:AM
چمن(ویب ڈیسک) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی( ایف آئی اے )نے پاسپورٹ آفس میں چھاپہ مار کر دو افغان باشندوں سمیت پاسپورٹ دفتر میں کام کرنے والے تین افراد کو گرفتارکرلیا ہے، ملزمان پر الزام ہے کہ دو افغان ازبک شہری کا پاسپورٹ بنارہےتھے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے زبیراحمد نے بتایا کہ انہیں خفیہ سورس سے اطلاع ملی ہے کہ چمن پاسپورٹ دفتر کا سسٹنٹ ڈائریکٹر شاہ محمد گھر میں بیٹھ کر دفتری امور چلاتا ہے جبکہ دفتر کو اپنے رشتہ داروں کے ذریعے چلا رہا ہے جہاں وہ غیر قانونی دستاویزات پر غیر ملکیوں کے پاسپورٹ بنا رہا ہے، اس سلسلے میں ایف آئی اے ٹیم نے چمن پاسپورٹ دفتر پر اچانک چھاپہ مارا پاسپورٹ آفس پرچھاپے کےدوران درجنوں پاسپورٹ اور دستاویزات قبضے میں لیکر چمن پاسپورٹ آفس کو سیل کر دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ موقع پر دو افغان ازبک شہریوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے جن کے پاسپورٹ غیرقانونی طریقے سے بنائے جا رہے تھے جبکہ پاسپورٹ دفتر میں غیرقانونی طریقے سے کام کرنے والے تین پرائیویٹ افراد کو گرفتار کر کے ملزمان کو کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کاکہناہےکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس محمدشاہ پاسپورٹ آفس کے مختلف سیکشن کو پرائیویٹ افراد کےذریعے چلارہےتھے۔چھاپے کےوقت وہ آفس میں موجود نہیں تھےگرفتار ہونےوالوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا ایک بھتیجا اور ایک بھانجا بھی شامل ہے۔معاملےکی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ پاسپورٹ دفتر سے برآمد ہونے والے دستاویزات کو سیل کرکے قبضے میں لینے کے بعد کوئٹہ منتقل کیا گیا ۔
https://dailypakistan.com.pk/19-Mar-2021/1265345?fbclid=IwAR3Fvfm3ph99VnJKL4l3twaFPJ3GDNfI8IbZ_0itT7H_-LecLhXQIE997WI
عدالت نے ہراسانی وبلیک میلنگ کیس میں ایف آئی اے کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور کی ایڈیشنل سیشن عدالت کے جج حامد حسین نے قومی کرکٹربابراعظم کے خلاف بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے پرایف آئی اے میں اندراج مقدمہ کے لئے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد ایف آئی اے کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ مدعیہ حامیزہ مختار نے موبائل فون سے انہیں دھمکانے، بلیک میل کرنے اور نازیبا میسجز بھیجنے والوں کے خلاف کارروائی کی درخواست دی ۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے سائبرکرائم نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ رپورٹ کے مطابق بابر اعظم اس معاملے میں قصور وار پائے گئے ہیں۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ فراہم کئے گئے نمبر مریم احمد، محمد بابراورسلیمی بی بی کے نام رجسٹرڈ تھے، سلیمی بی بی نے تین نوٹسز وصول کرنے کے باوجود اپنا بیان ریکارڈ نہ کروایا، مریم احمد انکوائری میں شامل ہیں لیکن مدعیہ کو پہچاننے یا اسے کسی بھی قسم کے میسیجز بھیجنے سے انکار کیا، مریم احمد کو اس کا موبائل فرانزک کے لئے جمع کرانے کا کہا گیا جو اس نے نہیں دیا۔ اس کے علاوہ بابراعظم بھی انکوائری میں شامل نہیں ہوئے، بابراعظم کی جگہ ان کے بھائی فیصل اعظم پیش ہوئے اوربابر کے پیش ہونے کے مہلت طلب کی، بابر اعظم اب تک انکوائری میں شامل نہیں ہوئے اور بیان بھی ریکارڈ نہیں کروایا۔
واضح رہے کہ حامیزہ مختارنامی لڑکی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پرجنسی زیادتی، تشدد اورمال بٹورنے کے سنگین الزامات لگائے ہیں۔
https://www.express.pk/story/2156074/16/
ڈیفنس بی پولیس نے ایک غیر ملکی منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5 کلو گرام آئس برآمد کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے ڈیفنس بی پولیس اسٹیشن کو علاقے میں غیر ملکی منشیات فروش کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ جس پر پولیس نے کارروائی کی اور ڈا یونگ واؤ نامی چینی شہری کو حراست میں لے لیا۔
ایس پی کینٹ صاعد عزیز کا کہنا ہے کہ ڈا یونگ واؤ کے قبضے سے 5 کلو گرام آئس برآمد ہوئی ہے، جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 80 سے 90 لاکھ روپے بنتی ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش لاہور کے پوش علاقوں اور تعلیمی اداروں کے گردونواح میں آئس فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
https://www.express.pk/story/2156064/1/
خیبر پختون خوا میں پہلی بار پولیس گائیڈز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ضلع صوابی کے 11 تھانوں میں عوام کی سہولت کے لئے پولیس گائیڈز تعینات کر دیئے گئے ہیں جو ایف آئی آر کا اندراج، بزرگ شہریوں، خواتین کی مدد، محرر اور ایس ایچ او سے ملوانے میں ملاقات کو یقینی بنوائیں گے جب کہ تھانوں میں شہریوں کی سہولت کے لئے خواتین گائیڈز بھی مقرر ہونگیں۔
پولیس گائیڈز کی صوبے میں پہلی بار تعیناتی کے حوالے سے حال ہی میں تعینات ہونیوالے ڈسٹرک پولیس آفیسر صوابی محمد شعیب نے بتایا کہ اچھے اخلاق، تعلیم یافتہ اہلکاروں کو بطور پولیس گائیڈز تعیناتی کا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے، ان کی تعیناتی سے کسی بھی شہری کو تھانے آنے کی صورت میں انتطار نہیں کرنا پڑے گا، پولیس گائیڈز انکو کسی بھی آفیسر سے ملنے، ایف آئی آر کے اندراج، شکایتی رپورٹ، سیکیورٹی مسائل یا ایمرجنسی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے۔
ڈی پی او صوابی کے مطابق جدید پولیسنگ میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ساتھ تھانہ کلچر میں تبدیلی بھی ضروری ہے جس کے تحت ضلع صوابی کی عوام کو پولیس گائیڈز تعیناتی کی سہولت دی جا رہی ہے، پہلے مرحلے میں صوابی کے چند تھانوں میں گائیڈز تعینات کیے جارہے ہیں جب کہ اگلے مرحلے میں خواتین کو بھی خواتین کے مسائل حل کرنے کے لئے پولیس ڈیسک کے قیام کے ساتھ ساتھ پولیس گائیڈز بھی تعینات کی جائیں گی جس کا مقصد خواتین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔
https://www.express.pk/story/2155900/1/
ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے ارجنٹینا، یورپین ممالک، کینیڈا، جنوبی افریقہ اور جنوبی کوریا سے درآمدہ اسٹیل کے کنسائنمنٹس کسٹم ڈیوٹی ودیگر ٹیکسوں کی چوری کا انکشاف کیاہے۔
ذرائع نے ایکسپریس کو بتایاکہ اسٹیل کے مزکورہ کنسائنمنٹس کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کراچی سے تعلق رکھنے والے درآمدکنندگان اور کسٹم کلیئرنگ ایجنٹ کے خلاف جعلی دستاویزات جمع کراکے کلئیرنس حاصل کرنے اور منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔
کلیئرنگ ایجنٹ میں میسرز کاسموس ٹریڈنگ ڈیولپمنٹ جبکہ درآمدکنندگان میں میسرز حسن اسٹیل، میسرزاسٹیل ویڑن، میسرزرائل امپیکس، میسرززبیر اسٹیل اور میسرز بلوچستان انجینئرنگ ورکس شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں تاکہ مقدمہ میں نامزد ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کاعمل شروع کی جاسکے۔
درآمدکنندہ میسرزحسن اسٹیل کی جانب سے ارجنٹینا، یورپین یونین ممالک، کینیڈا، ساؤتھ افریقہ، ساؤتھ کوریا سے اسٹیل کے سات کنسائمنٹس سال 2017اور سال 2018 میں درآمدکیے گئے تھے جس کے لیے بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ سے الگ الگ لیٹر آف کریڈٹس (ایل سیز) کھلوائی گئی تھیں اور درآمدی دستاویزات متعلقہ شپنگ ایجنٹ سے وصول کیے گئے۔
متعلقہ بینک کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے مزکقرہ کنسائمنٹس میسرز حسن اسٹیل نے درآمدکرکے اس کی ادائیگیاں بھی کیں لیکن کمپنی کی جانب سے درآمدی دستاویزات میں ردوبدل کرکے میسرز اسٹیل ویڑن اورمیسرز رائل امپیکس کی ملی بھگت سے فراڈ کے ذریعے اپنے نام سے کنسائمنس کی گڈزڈیکلریشن کلیئرنگ ایجنٹ میسرزکاسموس ٹریڈنگ نے محکمہ کسٹمز میں جعلی دستاویزات جمع کرائے اور کنسائمنٹس ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے بجائے میسرز زبیراسٹیل اور میسرز بلوچستان انجینئرنگ کو منتقل کرکے مقامی مارکیٹ فرخت کیے گئے۔
https://www.express.pk/story/2155989/6/
پی آئی اے میں انجینئرز کی اسامیوں کیلیے نان انجینئرز کی بھرتیوں کا انکشاف،بطور ایئر کرافٹ انجینئرز 577 بھرتیوں میں 404 انجینئر ہی نہیں ہیں۔
پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے سی ای او پی آئی اے ارشدملک کو خط لکھا گیا ہے جس میں قومی ائرلائن میں انجینیرز کی اسامیوں کیلیے نان انجینئرز کی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
پی ای سی خط کے مطابق بطور ایئر کرافٹ انجنیئر 577 بھرتیوں میں 404 انجینئر ہی نہیں ہیں، کسی سرکاری ادارے میں پی ای سی سے رجسٹرڈ نہ ہونے والا انجینئربھرتی کیلیے اہل نہیں ہے، ان ملازمین میں سے کوئی انجنیئرنگ ادارے میں بطور انجینئر رجسٹرڈ نہیں۔
خط کے مطابق2018 میں عدالت عظمی کی ججمنٹ بھی پی ای سی ایکٹ کی تائید کرتی ہے، ان تمام ملازمین کے پاس نہ ڈپلومہ ہے نہ ہی بی ٹیک کی ڈگری ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت اسامیوں پر رجسٹرڈ انجینئرز کی بھرتیاں یقینی بنائی جائیں۔
https://www.express.pk/story/2155645/1/
میٹروپولیٹن کارپوریشن ملتان میں 13کروڑ کی کرپشن کاا نکشاف
18 March, 2021
ملزموں نے سابق کمشنر ملتان شان الحق کے بوگس ،جعلی دستخطوں سے رقم نکلوائی قائم مقام سی او سمیت 14افسر و مفادکنندگان پر مقدمہ درج کرنے کا حکم
لاہور(اکنامک رپورٹر)ملتان میٹروپولیٹن کارپوریشن اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئی ، اینٹی کرپشن ایم سی ملتان میں 13 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن سامنے لے آئی جس میں سابق کمشنر ملتان و ایڈمنسٹریٹر ملتان کے جعلی دستخطوں سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ اس حوالے سے اینٹی کرپشن نے سابق کمشنر ملتان شان الحق کے دستخطوں کا نمونہ فرانزک کے لئے بھجوایا تھا جو چیکوں پر موجود جعلی دستخطوں سے میچ نہیں ہوا۔ اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن نے ایم او فنانس و قائم مقام چیف آفیسر ملتان میٹرو پولیٹن کارپوریشن امجد حسین سمیت چودہ افسروں و مفادکنندگان پر مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔ ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس محمد یونس کھوسہ، ایم او آئی شوکت ،سینئر سب انجینئر اعجاز ارشد اور سب انجینئرایم سی ایم ملتان حفیظ اللہ بھی مقدمہ میں نامزدہیں۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزموں نے اگست اور ستمبر 2020 کے دوران سابق کمشنر ملتان کے بوگس ،جعلی دستخطوں سے رقم نکلوائی۔ملزموں نے آٹھ سرکاری کنٹریکٹرز کے ساتھ ملکر سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔ رقم ایم سی ملتان کے جنرل اکاؤنٹ کے ہیڈ میں سے چُرائی گئی۔کمشنر محمود اختر جاوید نے محکمانہ انکوائری کے بعد معاملہ اینٹی کرپشن کو بھیجا تھا۔اینٹی کرپشن کی دو رُکنی جے آئی ٹی نے معاملے کی مکمل چھان بین اور ٹھوس شواہد کے بعد مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی تھی۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-03-18/1794503
لاہور :منشا بم کیخلاف آپریشن ،اربوں کی اراضی واگزار
18 March, 2021
قبضہ گروپ نے پی آئی اے روڈ حاکم چوک کے قریب 31دکانیں بنارکھی تھیں شہریوں کی جمع پونجی کسی صورت ہتھیانے نہیں دی جائے گی:سی سی پی او لاہور
لاہور (خبر نگار سے )سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر لاہور پولیس کا قبضہ گروپوں اوربدمعاشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے ۔ صدر ڈویژن پولیس نے منشا بم کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی کمرشل اراضی سے قبضہ واگزار کروا لیا۔ایس پی صدر حفیظ الرحمٰن بگٹی کی سربراہی میں پی آئی اے روڈ حاکم چوک کے قریب اوورسیز پاکستانی محمد اشرف کی کمرشل جگہ واگزار کروانے کیلئے بھاری مشینری اور ایل ڈی اے و دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ آپریشن کیا گیا۔لاہور پولیس کی اینٹی رائٹ فورس کی دس ریزروز نے اینٹی قبضہ آپریشن میں حصہ لیا۔ایس پی صدر ڈویڑن حفیظ الرحمٰن بگٹی نے بتایا کہ منشا بم نے اوور سیز پاکستانی کی کمرشل جگہ پر قبضہ کرکے 31 دکانیں تعمیر کر رکھی تھیں۔ پولیس نے ایل ڈی اے کے ہمراہ غیر قانونی تعمیر شدہ دکانوں کو مسمار کرتے ہوئے شہری کی جگہ واگزار کروا لی۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ شہریوں کی جمع پونجی کسی صورت ہتھیانے نہیں دی جائے گی ،شہریوں کو قبضہ گروپوں اور بدمعاشوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے ہوئے ہے ۔سول لائنز ڈویژن پولیس نے بھی قبضہ گروپوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کی قیمتی جائیدادیں واگزار کروا لیں۔ایس پی سول لائنز ڈویژن رضا صفدر کاظمی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے گجرپورہ میں شہری تاج محمد کے گھر پر 13 سال سے جاری قبضہ چھڑوا دیا۔ مغلپورہ میں رانی بی بی کے مکان سے قبضہ واگزار کروا یا گیا۔تھانہ شالیمار کی حدود میں شہری ادریس کا قبضہ واگزار کروا یا گیا۔ درس بڑے میاں کے قریب شہری کا قیمتی پلاٹ کا قبضہ اصل مالک کو دلوایا گیا۔ شالیمار کے علاقے میں ہی شہری نصراﷲ کا قیمتی پلاٹ بھی واگزار کروا دیا۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-03-18/1794519
2کروڑ 32 لاکھ روپے کا ٹیکس عائد
18 March, 2021
معروف گلوکار راحت فتح علی پھر ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کو خفیہ بینک اکاؤنٹس کے معاملہ پر دوبارہ 2 کروڑ 32 لاکھ روپے کا ٹیکس عائد کر دیا
لاہور(اکنامک رپورٹر) ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر نے انکم ٹیکس آڈٹ کے بعد زیرو ٹیکس عائد کرنے کا آرڈر پاس کیا تھا۔اب دوبارہ ایڈیشنل کمشنر نے آڈٹ کرتے ہوئے ٹیکس عائد کر دیا۔ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات ٹیکس آفس کو بھجوائی تھیں۔ ان کے خفیہ اکاؤنٹس میں 9 کروڑ روپے موجود ہونے کی رپورٹ بھجوائی گئی تھی۔ ان کے سال 2014 کے آڈٹ کے بعد ٹیکس ادائیگی کیلئے ایک ماہ کی مہلت دے دی گئی ۔گلوکار راحت فتح علی ایک ماہ میں اپیل یا ٹیکس ادائیگی نہیں کرتے تو اکاؤنٹس منجمد کئے جائینگے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-03-18/1794498
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ارم شہزادی نوکری سے برخاست
18 March, 2021
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے التوا کا شکار انکوائری نمٹا دی۔پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ارم شہزادی کو نوکری سے برخاست کر دیا
لاہور(اکنامک رپورٹر) نوٹیفکیشن کے مطابق ارم شہزادی نے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ تحصیل ماڈل ٹاؤن اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔انکوائری کمیٹی نے تحصیل ماڈل ٹاؤن موضع تھے پنچو میں 280 کنال اراضی کو ٹرانسفر کرنے کے حوالے سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کی تصدیق کر دی۔انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے پیش نظر ارم شہزادی کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی طور پر زمین ٹرانسفر کرتے وقت ارم شہزادی بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ تحصیل ماڈل ٹاؤن کام کر رہی تھیں۔ارم کے خلاف اب بھی لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں مزید چار انکوائریاں جاری ہیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-03-18/1794490
موٹروے زیادتی کیس کا فیصلہ محفوظ، 20 مارچ کو سنایا جائے گا
Published On 18 March,2021 04:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس کا فیصلہ عدالت نے محفوظ کر لیا ہے، یہ فیصلہ 20 مارچ بروز ہفتے کو سنایا جائے گا۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں ٹرائل کے دوران 40 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں موٹروے زیادتی کیس کے جیل ٹرائل مںی بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، مقدمہ میں ملوث ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کے 342 کے بیان پر وکلا کی جرح مکمل ہو گئی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ کیمپ جیل میں سماعت کر رہے ہیں، عدالت نے پراسیکوشن کو حتمی دلاٸل کے لیے 20 مارچ کے لیے طلب کر لیا، ملزمان اپنے بیان میں وقوعہ سے منحرف ہو گٸے تھے۔ عدالت نے مقدمہ کے تمام گواہوں کا بیان قلمبند کر کے ملزمان کے بیان قلمبند کیے۔
دوران سماعت رنگ روڈ زیادتی کیس کی متاثرہ اور مدعی کا بیان بھی قلمبند کیا گیا متاثرہ خاتون نے تین گھنٹے سے زاٸد جیل میں موجود رہ کر بیان قلمبند کرایا تھا۔
خیال رہے کہ 9 ستمبر 2020ء کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب لاہور-سیالکوٹ موٹروے پر گجرپورہ کے علاقے میں 2 مسلح افراد نے ایک خاتون کو اس وقت گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا جب وہ وہاں گاڑی بند ہونے پر اپنے بچوں کے ہمراہ مدد کی منتظر تھی۔
واقعے کی سامنے آنے والی تفصیل سے یہ معلوم ہوا تھا کہ لاہور کی ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کی رہائشی خاتون اپنے 2 بچوں کے ہمراہ رات کو تقریباً ایک بجے اس وقت موٹروے پر پھنس گئیں جب ان کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہوگیا تھا۔
اس دوران خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو بھی کال کی تھی، جس نے خاتون کو موٹروے ہیلپ لائن پر کال کرنے کا کہا تھا جبکہ وہ خود بھی جائے وقوع پر پہنچنے کے لیے روانہ ہوگیا تھا۔
تاہم جب خاتون مدد کے لیے انتظام کرنے کی کوشش کر رہی تھیں تو 2 مرد وہاں آئے اور انہیں اور ان کے بچوں (جن کی عمر 8 سال سے کم تھی) بندوق کے زور پر قریبی کھیت میں لے گئے، بعد ازاں ان مسلح افراد نے بچوں کے سامنے خاتون کا ریپ کیا، جس کے بعد وہ افراد جاتے ہوئے نقدی اور قیمتی سامان بھی لے گئے۔
اس واقعے کے بعد جائے وقوع پر پہنچنے والے خاتون کے رشتے دار نے اپنی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ بھی تھانہ گجرپورہ میں درج کروایا تھا۔
تاہم اس واقعے کے بعد اس وقت کے سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے ایک ایسا بیان دیا تھا جس نے تنازع کھڑا کردیا اور عوام، سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ مسلم لیگ (ن) نے ان کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔
سی سی پی او نے کہا تھا کہ خاتون رات ساڑھے 12 بجے ڈیفنس سے گوجرانوالہ جانے کے لیے نکلیں، میں حیران ہوں کہ تین بچوں کی ماں ہیں، اکیلی ڈرائیور ہیں، آپ ڈیفنس سے نکلی ہیں تو آپ جی ٹی روڈ کا سیدھا راستہ لیں اور گھر چلی جائیں اور اگر آپ موٹروے کی طرف سے نکلی ہیں تو اپنا پیٹرول چیک کر لیں۔
بعدازاں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس انعام غنی نے موٹروے پر اجتماع زیادتی کا شکار خاتون سے متعلق متنازع بیان پر کیپیٹل سٹی پولیس افسر لاہور عمر شیخ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تاہم 14 ستمبر کو انہوں نے اپنے بیان پر معذرت کرلی تھی۔
یہی نہیں واقعے کے بعد عوام میں شدید غم و غصہ پایا گیا تھا جس پر حکومت بھی ایکشن میں آئی تھی اور آئی جی پنجاب پولیس نے مختلف تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی تھیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی صوبائی وزیرقانون راجا بشارت کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی بنائی تھی۔
علاوہ ازیں 12 ستمبر کو وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب انعام غنی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ 72 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں اصل ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔
ساتھ ہی اس موقع پر بتایا گیا تھا کہ واقعے کے مرکزی ملزم کی شناخت عابد علی کے نام سے ہوئی اور اس کا ڈی این اے میچ کرگیا ہے جبکہ اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، اس کے علاوہ ایک شریک ملزم وقار الحسن کی تلاش بھی جاری ہے۔
تاہم 13 ستمبر کو شریک ملزم وقار الحسن نے سی آئی اے لاہور میں گرفتاری دیتے ہوئے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی تھی۔
14 ستمبر کو وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ خاتون کے ریپ میں ملوث ملزم شفقت کو گرفتار کرلیا ہے جس کا نہ صرف ڈی این اے جائے وقوع کے نمونوں سے میچ کرگیا بلکہ اس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔
15 ستمبر کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سیالکوٹ موٹر وے پر دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ بعد ازاں موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو 12 اکتوبر کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا۔
گینگ ریپ کے واقعے کے ملزمان کی نشاندہی کے چند روز بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران آئی جی پنجاب انعام غنی نے کیس کی تحقیقات میں پیشرفت سے متعلق بتاتے ہوئے کہا تھا کہ عابد علی بہاولنگر کے علاقے فورٹ عباس کا رہائشی ہے، ملزم کے گھر پر چھاپے کے دوران عابد اور اس کی بیوی کھیتوں میں فرار ہوگئے، اس کی بچی ہمیں ملی ہے۔ چار رکنی گینگ کا سربراہ عابد پنجاب کے مختلف تھانوں میں درج 10 دیگر مقدمات میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔
پولیس نے 21 اکتوبر کو بتایا کہ کیمپ جیل میں ملزم کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا گیا جہاں متاثرہ خاتون نے ملزم کی شناخت کرلی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/593104_1

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-03-18&edition=KCH&id=5554648_98453379

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/03/18032021/p2-lhr030.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/03/18032021/P6-Lhr-010.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/03/18032021/P6-Lhr-053.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/03/18032021/p7-isb-001.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/03/18032021/p7-isb-010.jpg
No comments:
Post a Comment