جب جج سیاسی ہوں ::: گزشتہ ادوار میں کتنے لاکھ ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضہ کیا گیا ::: تعلیم کو صنعت بنا دیا ::: ریلوے مخدوش ٹریک ::: پارلیمنٹ لاجز نامکمل ::: ناقص پاور پلانٹ ::: میٹرو ٹرین کے بنیادی ڈھانچہ میں 1 سال بعد خرابیاں ::: پرنٹنگ کارپوریشن کا کباڑہ ::: کپاس کی فصل کا بیڑہ غرق ،دھاگہ مہنگا ::: زلزلہ متاثرہ 3700 سکول برباد ::: ڈیموں کی کمی عذاب ::: میٹرو ٹرین کو یومیہ 52 لاکھ کا خسارہ ::: چھانگا مانگا کی لکڑی چوری ::: لاپرواہ ایئر لائنز، پی آئی اے شامل ::: جعلی ڈگری پر 50 پائلٹ نکالے ،32 کیخلاف کارروائی ::: رنگ روڈ 15 سال سے نامکمل - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Tuesday, 1 February 2022

جب جج سیاسی ہوں ::: گزشتہ ادوار میں کتنے لاکھ ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضہ کیا گیا ::: تعلیم کو صنعت بنا دیا ::: ریلوے مخدوش ٹریک ::: پارلیمنٹ لاجز نامکمل ::: ناقص پاور پلانٹ ::: میٹرو ٹرین کے بنیادی ڈھانچہ میں 1 سال بعد خرابیاں ::: پرنٹنگ کارپوریشن کا کباڑہ ::: کپاس کی فصل کا بیڑہ غرق ،دھاگہ مہنگا ::: زلزلہ متاثرہ 3700 سکول برباد ::: ڈیموں کی کمی عذاب ::: میٹرو ٹرین کو یومیہ 52 لاکھ کا خسارہ ::: چھانگا مانگا کی لکڑی چوری ::: لاپرواہ ایئر لائنز، پی آئی اے شامل ::: جعلی ڈگری پر 50 پائلٹ نکالے ،32 کیخلاف کارروائی ::: رنگ روڈ 15 سال سے نامکمل





 جب جج سیاسی ہوں ،خاتون کے ساتھ زیادتی کا الزام ، سینئر سول جج کو گرفتار کرلیا گیا
Nov 26, 2021 | 13:53:PM


لوئر دیر ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لوئر دیر میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام میں سینئر سول جج کو گرفتار کرلیا گیا ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈی پی او نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کے طبی معائنے کے بعد سینئر سول جج کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا گیا ہے ، جج کو آج عدالت پیش کیا جائے گا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق جج نے 15 لاکھ روپے رشوت لے کر بہن کو نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ پولیس کے مطابق خاتون چترال کی رہائشی اور پشاور میں بی ڈی ایس کی طالبہ ہے ۔

رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کے مطابق سینئر سول جج کو معطل کر دیا گیا ہے ، قانون سب کیلئے ایک ہے ۔
https://dailypakistan.com.pk/26-Nov-2021/1370374?fbclid=IwAR2UkLdJ_cTL9G5aBcxOT9JVRqsZS8Qrs0cGATqcG4tqzY44dkrvu6gr5fQ


گزشتہ ادوار میں کتنے لاکھ ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضہ کیا گیا ؟ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے اعداد و شمار پیش کردیئے
Nov 27, 2021 | 21:20:PM

سورس: File Photo

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے گزشتہ ادوار میں سرکاری اراضی کو کمزور ترین ہدف سمجھتے ہوئےمحکمہ جنگلات،اوقاف اورمحکمہ مال سمیت دیگر محکمہ جات کی 472 ارب مالیت کی دو لاکھ 23 ہزار ایکڑ سرکاری اراضی پر بلا خوف و خطر قبضے کیے گئے،اس میں سے سات ہزار ایکڑ اراضی شہری جبکہ تقریباً دو لاکھ 16 ہزار دیہی علاقوں میں تھی،2018ء سےوزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر قبضہ شدہ سرکاری اراضی کی نشاندہی کاعمل شروع کیا گیا اور اب تک اس میں سے ایک لاکھ 88 ہزار ایکڑ اراضی واگزار کروائی جا چکی ہے،واگزار شدہ اراضی میں سے چار ہزار ایکڑ شہری جبکہ باقی دیہی اراضی ہے۔

الحمراءلاہور میں قبضہ مافیا سے واگزار شدہ اراضی کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کے دوران احسان خاور نے بتایا کہ واگزار شدہ اراضی متعلقہ محکموں کے حوالے کی جائے گی اور اس اراضی کو عوامی فلاح کے منصوبوں کے لیے استعمال کیا جائے گا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر بقایا 35 ہزار ایکڑ رقبہ اگلے پانچ ہفتوں میں واگزار کرایا جائے گا،سرکاری اراضی پر قبضہ حکومتی اراکین، سرکاری اہلکاروں اور قبضہ مافیا کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں، قبضہ مافیاز ان قبضوں کو مستقل کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں،ایجرٹن روڈ پر ریکارڈ جلانے کے لیے ایک عمارت کی آتشزدگی اور جان بچانے کے لیے لوگوں کے عمارت سے چھلانگیں لگانے کے مناظر عوام آج تک نہیں بھول سکے، سب جانتے ہیں کہ ریکارڈ چھپانے کے لیے کتنی دفعہ سرکاری محکموں میں آگ لگائی گئی، گزشتہ دور حکومت میں آتشزدگیوں کی فرانزک رپورٹ سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا کہ یہ دو لاکھ تئیس ہزار قبضے دراصل گزشتہ حکومت کی نااہلی کی رسیدیں ہیں، پاکستان تحریکِ انصاف نے تین سال کے قلیل عرصے میں دہائیوں کا گند صاف کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ حکومتی نیت صاف ہو تو سسٹم کا موثر نفاذ یقینی بنانا مشکل نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا گو کہ قبضہ مافیا میں 43 لوگ گزشتہ حکومت کے وزراءاور اراکین اسمبلی شامل ہیں لیکن قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی کو سیاسی انتقام کا نام دیا جانا درست نہیں،یہ اقدامات عوامی فلاح، حکومت اور قانون کی رٹ قائم کرنے کے لیے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ سرکاری اراضی پر قبضوں کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے، مزید برآں جو سرکاری اہلکاران قبضہ گروپوں کے ساتھ ملوث پائے گئے، انہیں شریکِ جرم قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔
https://dailypakistan.com.pk/27-Nov-2021/1370850?fbclid=IwAR3ChuI8ftbekekr6HisJc4RIcetL79Kq6cOHbpbnvmSXBgr_UMhOxIv7FY


حکومت نے تعلیم کو صنعت بنادیا، پہلے کالج فیس 8روپے ، اب سکول فیس 30ہزار ہے :سپریم کورٹ
بدھ 10 نومبر 2021ء

اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے ادارہ برائے بحالی زلزلہ زدگان (ایرا) کو تمام زیرتعمیر منصوبے اگلے سال جون 2022ء تک مکمل کرنے کا حکم دیا ہے اور پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے خیبرپختونخوا کے زلزلہ زدہ علاقوں میں سکولوں کی عدم تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے کے پی کے حکومت سے پیشرفت رپورٹ اور تعمیر شدہ سکولوں میں طلبہ و اساتذہ کی تفصیلات طلب کر لیں۔ عدالت نے ایک بار پھر ایرا اورصوبائی حکومت کی کارکردگی کے بارے سوالات اٹھائے ۔عدالت نے آبزرویشن دی کہ تعلیم اور صحت ترجیح ہوتے تو زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں آج تعلیم اور صحت کے تمام منصوبے مکمل ہوتے ۔ ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے نے زلزے سے متاثرہ علاقوں میں بروقت منصوبے مکمل نہ ہونے کی ذمہ داری ایرا پر عائد کی اور عدالت کو بتایا کہ اب تک 540 میں سے 238 سکول مکمل کر چکے ہیں جس پر جسٹس قاضی محمد امین احمد نے کہاکے پی کے حکومت ایرا کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کرے ، حکومتوں کی غفلت نے تعلیم کو صنعت بنا دیا ہے ،پہلے آٹھ روپے کالج کی فیس ہوتی تھی اب چھوٹے بچے کی 30 ہزار روپے ہے ،ریاست کی ذمہ داری ہے کہ مفت تعلیم فراہم کرے ۔ عدالت نے کیس پر مزید سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی۔عدالت عظمیٰ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی کالعدم قرار دینے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کر تے ہوئے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا۔عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کو کام جاری رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے اپیلوں پر سماعت دسمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی ۔ عدالت عظمیٰ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی طرف سے حراسگی کے الزام میں خاتون سٹوڈنٹ کے پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ منسوخ کرنے سے متعلق مقدمے میں ریکارڈ طلب کرلیا جبکہ عدالت عظمیٰ نے خیبر پختونخوا کے پرائیوٹ میڈیکل کالجز کے ہائوس جاب ڈاکٹرز کو سرکاری کالجز کے مساوی ماہانہ وظیفہ دینے کا حکم دیا ۔ 7کروڑ روپے کے فراڈ کے ملزم احمد علی کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری واپس لینے پر سپریم کورٹ سے خارج ہونے پر انھیں احاطہ عدالت سے باہر گرفتار کرلیا گیا ۔ عدالت نے دوسرے ملزم فیاض کی درخواست ضمانت بھی خارج کردی۔
https://www.roznama92news.com/%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%D9%86%DB%92-%D8%AA%D8%B9%D9%85-%DA%A9%D9%88-%D8%B5-%D8%A8%D9%86%D8%A7%DB%92-%D8%B1%D9%85-%DA%A9%D9%88


مخدوش ٹریک،خانپورتا کراچی ٹرینوں کی سپیڈ آدھی کردی گئی
پیر 08 نومبر 2021ء

کراچی (رپورٹ:ایس ایم امین) سکھر ڈویژن میں خانپورسے کراچی کینٹ تک 181 کلومیٹرریلوے ٹریک شدید متاثرہونے سے مسافر ٹرینوں کی رفتار120 کلومیٹرفی گھنٹہ سے کم کرکے 10 سے 60 کلومیٹرفی گھنٹہ کردی گئی،ٹریک کی مرمت نہ ہونے اور ٹرینوں کی رفتارکم ہونے سے 456 کلومیٹرسفرکا دورانیہ 10 گھنٹے کی بجائے 3 سے 4 گھنٹے مزید طویل ہونے سے 14 گھنٹوں پرمحیط ہوگیا،دھابیجی سے کراچی کینٹ تک کا سفرڈھائی سے تین گھنٹے میں طے ہوتا ہے ،کئی کئی گھنٹے تاخیرکا شکارٹرینوں کے مسافروں کواذیت ناک صورتحال سے بچانے کیلئے ریلوے انتظامیہ نے ایم ایل ون منصوبے تک موجودہ ٹریک کی مرمت پربے بسی کا اظہارکردیا،پاکستان ریلوے کے متعد ترین ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی اورسکھرڈویژن کے سفرمیں 56 مقامات پرریلوے لائن کی حالت خراب ہے جسکی وجہ سے حساس مقامات پرٹرینوں کی رفتارکم 10 سے 40 کلو میٹرفی گھنٹہ تک کردی گئی جس سے دونوں اطراف سفرکے دورانیہ بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔ مسافروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ ٹریک کی مرمت کیلئے اقدامات بروئے کارلائے جائیں۔
https://www.roznama92news.com/%D9%85%D8%AE%D9%88%D8%B4-%D8%B1%DB%8C%DA%A9%D8%AE%D8%A7%D9%86


پارلیمنٹ لاجز نامکمل
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/11/05112021/P6-Lhr-025.jpg


گدوپلانٹ7 ماہ بعد بھی بند، امریکی کمپنی ذمہ دار، نقصان حکومت برداشت کریگی: سینٹ کمیٹی میں انکشاف
جمعه 29 اکتوبر 2021ء

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر،آن لائن) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں چیف ایگزیکٹو جنکو میاں عمران احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کابینہ کی توانائی کمیٹی نے ستمبر میں کچھ سرکاری پلانٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،جامشورو پاور پلانٹ میں جنریشن مشینری 1990 میں لگی ،اس وقت پلانٹ کی ایفیشنی 25 سے 29 فیصد ہے جبکہ نیپرا نے 28 سے 31 فیصد کی ایفیشنی کا تعین کیا ہوا ہے ، نیپرا کے معیار کو حاصل کرینگے تو منافع بخش ہونگے ۔قائمہ کمیٹی کااجلاس سیف اﷲ ابڑو کی زیرِ صدارت ہوا،چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ ساہیوال کول پلانٹ اور پورٹ قاسم کول پلانٹ کی صلاحیت ایک ہے مگر اب پلانٹ سستے لگ رہے ہیں، نیپرا کی رپورٹ آج ملی ، اس پر غور کے بعد معاملہ دیکھیں گے ۔ کمپنی چیئرمین کا کہنا تھا کہ متاثرہ پلانٹ ابھی تک بحال نہیں ہو سکا ،یہ اہم معاملہ ہے ، سرکاری پلانٹ کو 7 سال بعد ہی نقصان پہنچا اور پھر 7 ماہ بعدبھی بحال نہ کیا جا سکا ۔ایم ای او گدو پلانٹ نے بتایا کہ پلانٹ کے نقصانات امریکن کمپنی جی ای کے بجائے جنکو ٹو کمپنی برداشت کریگی ، چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ مشین کو جی ای ڈائریکٹ چیک کر رہی تھی، اب جنکو ٹو کیوں مرمت کے اخراجات کے برداشت کرے ۔ چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا حادثہ کی صورت میں پلانٹس کی انشورنس ہوتی ہے ۔ چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ پلانٹس کی انشورنس بھی جی ای کے پاس ہے ،اگر درست اقدامات نہ کیے گئے تو معاملہ تحقیقات کیلئے نیب کو بھیج دیں گے ۔ سرکاری کمپنیوں کے بورڈ میں کوئی بھی تکنیکی ماہر نہیں ، نایاب ہیرے موتی چن چن کر لگائے گئے جن کا پاور سیکٹر سے تعلق نہیں۔ادھر سینٹ قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کی ذیلی کمیٹی نے 2008 میں شروع ہونے والے تمام نامکمل پراجیکٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔ کمیٹی نے منصوبوں کاتفصیلی جائزہ لیتے ہوئے منصوبوں میں موجود لوپ ہولز پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے وزارت موصلات پر زور دیا گیا کہ 2008 میں شروع ہونے والے تمام نامکمل پراجیکٹس کی معلومات کمیٹی کو پیش کی جائیں۔سینیٹر کامل علی آغا کی سربراہی میں سینٹ کی ذیلی کمیٹی برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس بغیر کارروائی کے ملتوی کردیا گیا۔کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ذیلی کمیٹی کے کنوینر کامل علی آغا نے اجلاس ملتوی کیا۔ ذیلی کمیٹی کا اجلاس اب 22 نومبر کو ہوگا۔
https://www.roznama92news.com/%DA%AF%D8%AF%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%D9%85%D9%BE%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B4%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%86%DA%A9%D8%B4%D8%A7%D9%81



میٹرو ٹرین کے بنیادی ڈھانچہ میں 1 سال بعد خرابیاں
 28 October, 2021


اگلے سال کے آغاز میں ہی مرمت اور بحالی کا کام کر لیا جائیگا:جی ایم آ پریشنز

لاہور (شیخ زین العابدین)میٹرو اورنج لائن ٹرین کا انفراسٹرکچر پہلا سال مکمل ہونے پر زبوں حالی کا شکار ہوگیا۔ اورنج ٹرین کے 834 مقامات پر واٹر لیکیج اور سینی ٹیشن کے مسائل نے جنم لے لیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اورنج ٹرین ٹریک پر گندے پانی کے نکاس سے متعلق 68 مقامات بند ہیں، اورنج ٹرین سٹیشن اور ٹریک پر 742 مقامات پر واٹر لیکیج ہورہی ہے ، ٹرین کے 27 کلومیٹر ٹریک پر 24 مقامات پر پانی جمع ہوجاتا جس کا نکاس ممکن نہیں۔ دیواروں، ٹریک اور سٹیشنز کی چھتوں سے پانی کی لیکیج کے سبب ٹرین کا سٹرکچر بدحال ہوگیا۔ فی الفور مرمت نہ کی گئی تو سٹرکچر کی مدت میعاد میں کمی ہوجائے گی۔جی ایم آپریشنز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے کو ان تمام ڈرینیج اور سینی ٹیشن مسائل کے حل کیلئے لیٹر لکھ دیا ہے ، اگلے سال کے آغاز میں ہی مرمت اور بحالی کا کام کر لیا جائے گا۔ چیف انجینئر مظہر حسین کا کہنا ہے کہ متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹرز کو ٹرین ٹریک کو چیک کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/city/lahore/2021-10-28/1901701


پرنٹنگ کارپوریشن کا کباڑہ
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-10-28&edition=KCH&id=5822634_82837605


کپاس کی فصل کا بیڑہ غرق ،دھاگہ مہنگا
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/10/22102021/p1-lhr012.jpg


https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-10-18&edition=KCH&id=5811708_11403772


زلزلہ متاثرہ 3700 سکول برباد
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108707949&Issue=NP_PEW&Date=20211008


ڈیموں کی کمی عذاب
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2021-10-09&edition=KCH&id=5801397_76134679


مسافروں کی تعداد کم،میٹرو ٹرین کو یومیہ 52 لاکھ کا خسارہ
 6 October, 2021


اڑھائی لاکھ مسافروں کے روزانہ سفر کی گنجائش ،اوسطاً 65 ہزار نے سفر کیا اتھارٹی کی ٹریک کے نیچے چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کی سفارش

لاہور (شیخ زین العابدین)صوبائی دارالحکومت میں میٹرو اورنج ٹرین کو فعال ہوئے ایک سال ہونے کو آگیا مگر مسافروں کا ہدف پورا نہ ہوسکا، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو روزانہ 52 لاکھ روپے خسارے کا سامنا ہے ۔ٹرین میں روزانہ اڑھائی لاکھ مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہے ، ایک سال کے دوران روزانہ اوسطاً 65 ہزار نے سفر کیا۔مسافروں کی تعداد کم ہونے کی وجوہات سے متعلق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے رپورٹ تیار کر لی جس میں کہا گیا ہے ٹرین کے روٹ کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کی وجہ سے مسافر ٹرین کا رخ نہیں کر رہے ،ٹرین کے ساتھ فیڈر روٹس آپریشنل نہ ہونے کی وجہ سے بھی مسافروں کو سٹیشن پر پہنچنے میں مشکلات ہیں،ٹرین کے 27.1 کلومیٹر طویل ٹریک کے نیچے اب بھی نجی پبلک ٹرانسپورٹ چل رہی ہے ۔مسافر ٹرین کا سفر مہنگا ہونے کے سبب نجی ٹرانسپورٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ٹرین روٹ پر پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کی استدعا کر دی۔
https://dunya.com.pk/index.php/city/lahore/2021-10-06/1892080


چھانگا مانگا کی لکڑی چوری
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2021/10/04102021/P1-Lhr-030.jpg


چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن اتنی زیادہ ہے کہ عوام کو کچھ ڈلیور نہیں ہو سکتا۔

چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فاضل بینچ نے 2005 کے زلزلے سے خیبرپختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں اسکولوں کی عدم تعمیر پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے ایرا کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے کر مسترد کردی۔ عدالت عظمیٰ نے ایرا سے مکمل کیے گئے تمام منصوبوں کی تفصیلات تصویری شواہد سمیت طلب کرلیے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایرا کی رپورٹ صرف آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، زلزلہ متاثرین کی مدد تو قوم نے کی تھی، کراچی سے بھی لوگ متاثرین کی امداد کے لئے گئے تھے، لوگوں نے تو حج کا پیسہ بھی زلزلہ متاثرین کو دے دیا تھا، ایرا نے کیا کیا؟ بین الاقوامی امداد بھی آئی، لوگوں نے بھی پیسہ دیا اور حکومت نے بھی، متاثرہ علاقوں میں تو مثالی ترقی ہونی چاہیے تھی، زلزلہ متاثرہ علاقوں کو تو دو سال میں دوبارہ بن جانا چاہیے تھا۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت نے دو ماہ میں 148 اسکول تعمیر کرکے فعال کر دیے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اسکول اب بن رہے ہیں 16 سال بچے کیا کرتے رہے؟ کتنے بچے اسکول نہ ہونے کی وجہ سے بھاگ گئے ہوں گے، جیسی عمارتیں بن رہی ہیں وہ تو چھ ماہ میں گر جائیں گی، بچوں اور اساتذہ کی زندگیاں خطرے میں لگ رہی ہیں، خیبرپختونخوا میں کرپشن اتنی زیادہ ہے کہ عوام کو کچھ ڈلیور نہیں ہو سکتا۔

دوران سماعت ترقیاتی کام کرنے والے ٹھیکیداروں سے بھتہ مانگنے کا انکشاف ہوا، جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ریمارکس دیئے کہ دہشت گرد ٹھیکیداروں سے بھتہ مانگ رہے اور دھمکیاں بھی دے رہے ہیں، کئی ٹھیکیدار بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کام چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں، لگتا ہے کمشنر اور ڈی سی نے آپ کو اس سنگین مسئلے سے آگاہ نہیں کیا، عدالت کے روبرو چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے بھتہ مانگنے کے واقعات سے اظہار لاعلمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی نشاندہی پر متعلقہ حکام سے رپورٹ لوں گا۔
https://www.express.pk/story/2230174/1/


مسافروں کا سامان گم کرنے والی دنیا کی 5 سب سے لاپرواہ ایئر لائنز، پی آئی اے شامل ہے یا نہیں؟ جانئے
Sep 29, 2021 | 19:44:PM

سورس: Pxhere (creative commons license)

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی سفر کے دوران سامان ایئرپورٹ پر گم ہو جانے کے واقعات گاہے پیش آتے رہتے ہیں۔ اب لگیج سٹوریج کمپنی باﺅنس (Luggage storage company Bounce)نے سال 2020ءمیں مسافروں کا سامان گم ہونے کے واقعات کا تجزیہ کرکے ایسی پانچ ایئرلائنز کے متعلق بتا دیا ہے جو سب سے زیادہ مسافروں کا سامان گم کرتی ہیں اورآپ کو یہ سن کر سخت افسوس ہو گا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) بھی ان پانچ لاپرواہ فضائی کمپنیوں میں شامل ہے۔

اس فہرست میں پہلے نمبر پر رائل ایئر ماروک آئی جس کے مسافروں کا سامان گم ہونے کے سب سے زیادہ 9.7فیصد کیس سامنے آئے۔ اس ایئرلائنز کی زیادہ تر پروازیں مراکش سے برطانیہ کے لیے چلتی ہیں۔ دوسرے نمبر پر آئبریا ایئرلائنز میں 6.69فیصد، تیسرے نمبر پر ریان ایئر میں 6.19فیصد، چوتھے نمبر پر ووئلنگ ائیرلائن میں 5.18فیصد اور پانچویں نمبر پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز میں 4.68فیصد مسافروں کا سامان گم ہونے کے کیس سامنے آئے۔یہ نتائج گزشتہ ایک سال میں سامان گم ہونے کے کل 598کیسز کے تجزئیے سے اخذ کیے گئے۔ سامان گم ہونے کے کیسز کا ڈیٹا سول ایوی ایشن اتھارٹی سے حاصل کیا گیا تھا۔
https://dailypakistan.com.pk/29-Sep-2021/1346990?fbclid=IwAR02cynlhTox-jpZ4KBlFzrcbFjLeppuB-t8P6C7s37EhGfQ1BMS_EnLy6E


جعلی ڈگری پر 50پائلٹ نکالے ، 32کیخلاف کارروائی
 28 September, 2021

یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں اسی سال بحال ہونے کا امکان ،وفاقی وزیر ہوابازی قومی اسمبلی میں کورم پھر ٹو ٹ گیا، اجلاس آج سہ پہر چار بجے تک ملتوی کردیا گیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،اے پی پی) قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے بتایا کہ 262 پائلٹس کی ڈگریاں مشکوک تھیں، ان میں سے 50 ملازمت سے نکالے گئے ، 32 کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے ۔ 171 اس میں کلیئر ہوئے ۔ یورپ اور برطانیہ کے لئے پروازیں اسی سال بحال ہونے کا امکان ہے ، ہم نے ان کے تمام تحفظات دور کرلئے ہیں، متعلقہ حکام نے پاکستان کے دورہ کے لئے 15 نومبر کا شیڈول دیا ہے ، وہ 29 نومبر تک یہاں رہ کر آڈٹ اور تحفظات کا جائزہ لیں گے ۔ پی آئی اے میں 2008 کے بعد ہونے والی بھرتیوں پر قواعد و ضوابط پر عمل نہیں کیا گیا۔ اس دور میں جعلی ڈگریوں پر بھی بھرتیاں ہوئیں۔ ہمارے دور میں 73 تقرریاں قواعدو ضوابط کو مدنظر رکھ کر تحریری امتحان کے ذریعے کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کے عملہ کی کل تعداد 8 ہزار 672 ہے جن میں سے 345 پائلٹس ہیں۔ پی آئی اے کے پاس 30 جہاز ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گو ئی 95 فیصد تک درست ثابت ہو رہی ہے ، ایف الیون میں حالیہ سیلاب کا ذمہ دار سی ڈی اے ہے جس نے ماسٹر پلان سے ہٹ کر تعمیرات کیں جس سے ندی نالے سکڑ گئے ۔ وزیر انچارج برائے کابینہ ڈویژن ڈاکٹر بابر اعوان نے ایوان کوبتایا کہ پی ٹی ڈی سی کا کوئی ہوٹل موٹل گزشتہ دو سال میں فروخت نہیں کیا گیا۔ پارلیمانی سیکرٹری قومی تعلیم و تربیت وجیہہ اکرم نے کہا کہ کسی بورڈ میں کل نمبروں سے زیادہ کسی امیدوار کی جانب سے نمبر حاصل کرنا ممکن نہیں ہے ، کورونا کی وجہ سے لازمی مضامین میں امیدواروں کو 5 اضافی نمبر دیئے گئے ۔ قومی اسمبلی کااجلاس مغرب کی نماز کے وقفہ کے بعد دوبارہ شروع ہوا تو پی پی پی کے رکن احسان الرحمن مزاری نے کورم کی نشاندہی کردی ۔پینل آف چیئرپرسن کے رکن امجد علی خان نے گنتی کا حکم دیا ، گنتی کرنے پر ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ نکلنے پر اجلاس آج سہ پہر چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-09-28/1887955


رنگ روڈ 15 سال سے نامکمل
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108681315&Issue=NP_PEW&Date=20210927

No comments:

Post a Comment