بارش ، اسلام آباد ائرپورٹ کی باؤنڈری دیوار گر گئی ::: نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کو 10ستمبر کو طلب کر لیا، رانا ثنااللہ کوآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا ہے، اثاثہ جات کیس میں مدثرقیوم ناہرہ اوراظہرناہرہ بھی 11 ستمبرکوطلب کرلئے گئے ::: نیب نے شاہد خاقان عباسی کیخلا ف ایل این جی کیس میں اعتراضات دور کرکے ریفرنس دوبارہ دائر کردیا ::: نوازشریف کو9 روز میں سرنڈر کرنے کا حکم ، اسلام آباد ہائی کورٹ ::: سرینا عیسیٰ نے ایف بی آر سے وزیراعظم عمران خان کا ٹیکس ریکارڈ مانگ لیا ::: منی لانڈرنگ کیس ، سلمان شہباز اور ہارون یوسف کی گرفتاری کا حکم ::: احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Wednesday, 18 August 2021

بارش ، اسلام آباد ائرپورٹ کی باؤنڈری دیوار گر گئی ::: نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کو 10ستمبر کو طلب کر لیا، رانا ثنااللہ کوآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا ہے، اثاثہ جات کیس میں مدثرقیوم ناہرہ اوراظہرناہرہ بھی 11 ستمبرکوطلب کرلئے گئے ::: نیب نے شاہد خاقان عباسی کیخلا ف ایل این جی کیس میں اعتراضات دور کرکے ریفرنس دوبارہ دائر کردیا ::: نوازشریف کو9 روز میں سرنڈر کرنے کا حکم ، اسلام آباد ہائی کورٹ ::: سرینا عیسیٰ نے ایف بی آر سے وزیراعظم عمران خان کا ٹیکس ریکارڈ مانگ لیا ::: منی لانڈرنگ کیس ، سلمان شہباز اور ہارون یوسف کی گرفتاری کا حکم ::: احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے




لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے مریم نواز شریف کو دوبارہ طلب کرنے سے متعلق سوال پر جوا ب دیتے ہوئے کہا کہ ” ہم نے مریم نواز کو دوبارہ طلب کر کے پتھر کھانے ہیں ؟۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کے دوران بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شراب لائسنس کیس میں ابھی تک جواب جمع نہیں کروایا ہے ، وزیراعلیٰ کو دو بار نوٹسز بھجوا چکے ہیں ۔ صحافی نے ڈی جی نیب سے مریم نوازشریف کی دوبارہ طلبی کے حوالے سے پوچھا کہ نوٹس کب بھجوا رہے ہیں ؟ جس پر ڈی جی سلیم شہزاد نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو طلب کر کے ہم نے پتھر کھانے ہیں ؟ سلیم شہزاد نے صحافی سے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ ” پولیس نے بھی کسی پر پتھر پھینکے ہیں ؟ ۔

ان کا کہناتھا کہ نیب میرٹ پر کارروائی کرتاہے ، نیب کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ، نیب نے کرپٹ افراد سے اربوں روپے ریکور کیے ہیں ۔

یاد رہے کہ مریم نوازشریف نیب لاہور کے دفتر میں قافلے کے ہمراہ پیشی کیلئے پہنچیں جبکہ وہاں پہلے سے بھی ن لیگ کے کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے ، پولیس نے کارکنان کو آگے آنے سے روکا جبکہ مریم نواز کو دفتر کے اندر جانے کیلئے بیریئر ہٹائے تو کارکنان کی بڑی تعداد نے بھی ساتھ جانے کی کوشش کی ۔ اس دوران پولیس اور کارکنان کے درمیان تصادم ہوا اور پتھراﺅ کیا گیا جس میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات آئیں جبکہ مریم نواز شریف کی گاڑی پر بھی بھاری تعداد میں پتھر پھینکے گئے جس کی ویڈیو انہوں نے ٹویٹر پر بھی شیئر کی ۔تاہم حالات کشیدہ ہونے کے بعد نیب نے مریم نوازشریف کی پیشی منسوخ کرتے ہوئے انہیں واپس جانے کا کہہ دیا
https://dailypakistan.com.pk/02-Sep-2020/1178251?fbclid=IwAR0AjX2RB1roGIBIeeZXrPq2k1Ld81xM7GBDZT3BOUPKGVrRUAOd3NAlg5U


بارش ، اسلام آباد ائرپورٹ کی باؤنڈری دیوار گر گئی
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/09/02092020/P6-ISB-017.jpg


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کو 10ستمبر کو طلب کر لیا، راناثنااللہ کوآمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں طلب کیاگیا ہے، اثاثہ جات کیس میں مدثرقیوم ناہرہ اوراظہرناہرہ بھی 11 ستمبرکوطلب کرلئے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کو 10ستمبر کو طلب کر لیا،رانا ثنا اللہ کو صبح10 بجے نیب لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

رانا ثنااللہ کے خلاف جاری انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی تھی،رانا ثنااللہ کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں،راناثنا اللہ اس سے پہلے بھی نیب میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں ۔
https://dailypakistan.com.pk/02-Sep-2020/1178308?fbclid=IwAR1IzMtJ8y892ImEqdBJBOxpxWOWrSuqVzya9TYDbUNgQFcRxc-C6sPTYyE


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/09/02092020/P1-ISB-006.jpg


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب )نے شاہد خاقان عباسی کیخلا ف ایل این جی کیس میں اعتراضات دور کرکے ریفرنس دوبارہ دائر کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے کہاہے کہ ایل این جی کیس میں ضمنی ریفرنس دوبارہ دائرکردیا،شاہدخاقان کیخلاف ریفرنس میں رجسٹرارکے اعتراضات دورکردیئے۔ واضح رہے کہ رجسٹرارنے ضمنی ریفرنس پراعتراضات لگاکرواپس کردیاتھا،دستاویزات نامکمل ہونے پررجسٹرارنے ضمنی ریفرنس پراعتراض عائدکیاتھا ،نیب نے ایک ماہ میں ایل این جی ضمنی ریفرنس پراعتراضات دورکئے
https://dailypakistan.com.pk/02-Sep-2020/1178246?fbclid=IwAR1WqEz71FydcffTPEwuIXp4cb226t19yCxB6KK736HQhlFLjC8lvI3ibY8


نوازشریف کو9 روز میں سرنڈر کرنے کا حکم ، اسلام آباد ہائی کورٹ
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/09/02092020/p1-lhr016.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/09/02092020/p1-lhr017.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/09/01092020/p1-lhr013.jpg


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے ایف بی آر سے وزیراعظم عمران خان کا ٹیکس ریکارڈ مانگ لیا۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے ایف بی آر کو اپنے مفصل جواب میں کہا کہ ایف بی آر نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میرا ٹیکس ریکارڈ سویلین شہریوں کو فراہم کیا۔سرینا عیسیٰ نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں وزیراعظم عمران خان، وزیر قانون فروغ نسیم، مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر، سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان، وحید ڈوگر، اشفاق احمد کا ٹیکس ریکارڈ دیا جائے۔انہوں نے ایف بی آر کو اپنے جواب میں یہ بھی کہا کہ ان افراد کے خاندان کے ذرائع آمدن، انکم ٹیکس اور ٹیکس ریٹرن سمیت بیرون ممالک بینک اکاونٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں
https://dailypakistan.com.pk/30-Aug-2020/1177330?fbclid=IwAR3qBp4-dYiEA2JS1IFpy8cO728RJbcAeq5dNASGn_NiRbxqzBTgTEVN_2Q


منی لانڈرنگ کیس ، سلمان شہباز اور ہارون یوسف کی گرفتاری کا حکم
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/08/28082020/p1-lhr038.jpg


لاہور (آئی این پی)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور انکے بھائی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے بیان حلفی سامنے آ گئے، شہباز شریف نے میاں نواز شریف کے لندن علاج کیلئے جانے پر بیان حلفی لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرایا تھا۔ تفصیلات کےمطابق میاں شہبازشریف نےضمانت بیان حلفی پر دی جو عدالت میں جمع کرائی گئی، شہباز شریف کے بیان حلفی کا تحریری متن میں لکھا ہے کہ نواز شریف کو صحتیاب ہونے پر پاکستان لانے کیلئے سہولت فراہم کروں گا، اور نواز شریف صحتمند ہونے کے باوجود نہ آئیں تو وفاقی حکومت کو اختیار ہو گا کہ وہ فزیشن سے تصدیق کر سکے گی۔ تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف کی جانب سے بھی بیان حلفی جمع کرایا گیا تھا۔نواز شریف نے اپنے بیان حلفی میں لکھا کہ چار ہفتے یا جلد ڈاکٹر کو تصدیق کے بعد پاکستان آنے کا پابند ہونگا،پہلے بھی ہم انصاف کیلئے تعاون کر رہے ہیں اور اب بھی کریں گے۔ میاں نواز شریف نے اپنے بیان حلفی میں لکھا ہے کہ میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ ایمبیسی کے ذریعے منگوا کر وزارت کو پیش کرتے رہیں گے اور اگر وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ نواز شریف بتا رہے ہوں کہ وہ مکمل صحت یاب نہیں ہیں اور وفاقی حکومت کو لگے کہ درست نہیں ہے تووہ کسی بھی دوسرے ذرائع سے مکمل معلومات کروا سکتی ہے۔ شہباز شریف اپنے بیان حلفی میں لکھا کہ چار ہفتوں کے بعد صحتیاب ہونے پر میاں نواز شریف کو پاکستان لانے کی سہولت فراہم کرونگا یا ڈاکٹر کی جانب سے صحت یاب ہونے کی تصدیق ہو جائے گی تب ہی کرسکوں گا
https://dailypakistan.com.pk/26-Aug-2020/1175695?fbclid=IwAR23TkzZjOOP4-evH3cj6xxgei0sJgFji1E5U1_IjeNnjpgK-wKNb_x6Pw0


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور سلمان شہباز کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے وارنٹ سے متعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا،شہبازشریف کی دونوں بیٹیوں رابعہ عمران اورجویرہ علی کو بھی طلب کرلیاگیا جبکہ داماد ہارون یوسف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں شہبازشریف اورانکی فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی ،شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔تفتیشی افسر نے کہاکہ ملزم علی احمد کے وارنٹ جاری ہوئے تاہم وہ گرفتارنہ ہو سکے ،جج نے استفسار کیا کہ علی احمد ہے کون، اس کاکردارکیا ہے؟،تفتیشی افسر نے ملزم علی احمد انہی میں سے ایک کمپنی کاڈائریکٹر ہے ،عدالت نے ملزم علی احمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

وکیل نے کہاکہ شہبازشریف کیخلاف دو جھوٹے کیسز بنائے گئے ،شہبازشریف نے کہاکہ میرے اکاﺅنٹ میں ایک دھیلے کی ٹی ٹی ٹرانزیکشن نہیں ہوئی ، میرے بچے خودمختار ہیں ،جس کیس کے ساتھ جوڑ رہے ہیں وہ جھوٹا ہے ۔جج نے کہاکہ قانون میں ملزم کے بڑے حقوق ہیں ،استغاثہ میں کچھ نہ ہواتوآپ بری ہو جائیں گے ،جج جواد الحسن نے کہاکہ یہ عدالت آپ کاپوراموقف سنے گی اور لکھے گی ۔

قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہاکہ میں نے اس قوم کے کئی سو ارب بچائے ہیں ،پراسیکیوٹر نے کہاکہ نیب تمام فرائض کو قومی فریضہ سمجھ کر سرانجام دے رہا ہے ۔عدالت نے کہاکہ نصرت شہبازکاکیامعاملہ ہے؟کیاان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے ،پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ نصرت شہباز کے وارنٹ جاری نہیں ہوئے ،نصرت شہباز کو والدین سے کوئی جائیداد نہیں ملی ۔
https://dailypakistan.com.pk/27-Aug-2020/1176094?fbclid=IwAR276WDL52IDrQxv9Hfhc_GWcd6b9dKJR4sn8lYP38b0LDAgw3zquTnNE-Q


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)لاہور نے لیگی رہنما خواجہ احمد حسان کو طلب کرلیا،خواجہ احمد حسان کوکل 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ اوقاف کی زمین سستے داموں فروخت کرنے سے متعلق کیس میں نیب نے لیگی رہنما خواجہ احمد حسان کوطلب کرلیا، خواجہ احمد حسان کوکل 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیب کاکہنا ہے کہ خواجہ احمد حسان زمین فروخت کرنے کی منظوری دینے والی کمیٹی میں شامل تھے
https://dailypakistan.com.pk/25-Aug-2020/1175148?fbclid=IwAR2zSDIGyDU5MJe4kHxFayvGCv5q6SYf6pCPd10f6D8ku30SbM9MWvUh1Pc


کراچی(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تمام طبی رپورٹس کا ازسرنوجائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تمام طبی رپورٹس کا ازسرنوجائزہ لینے کے لیے وفاقی ادارے سے تحقیقات کرانے کا عندیہ دیا ہے۔ مجوزہ تحقیقات میں نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کے ماہرین کی تجویز پر کرائے جانے والے تمام طبی ٹیسٹوں اور جن لیب سے طبی ٹیسٹ کرائے گئے ان لیبارٹیز کی افادیت کو بھی پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے چیک کرائے جانے پر بھی اتفاق کیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گذشتہ کئی دن سے نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹس پر بعض وفاقی وزرا سمیت وزیراعظم کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ بعض وفاقی وزرا نے نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کے ارکان پر جانبداری کا الزام عائد کیا ہے۔

اکتوبر 2019 میں میاں نواز شریف نیب کسٹڈی کے دوران پلیٹلیٹس کی کمی کا شکار ہوئے تھے۔ 19 اکتوبر کوان کے خون کا ٹیسٹ سی بی سی کروایا گیا، جب اس کی رپورٹ آئی تو ان کے پلیٹلیٹس کی تعداد صرف 12 ہزار تھی ،دانتوں اور مسوڑھوں سے خون آنا شروع ہوگیا تھا اور جسم پر سرخ دھبے پڑ گئے تھے جس کی وجہ سے نواز شریف زندگی خطرے میں تھی۔

21 اکتوبر کو لاہور کے سروسز اسپتال میں ہنگامی بنیاد پر منتقل کردیا گیاتھاجہاں ان کو فوری طور پر میگا پلیٹلیٹس لگائے گئے تھے۔ 22 اور 23 اکتوبر کو خون کے پلیٹلیٹس کم ہوکر صرف 2 ہزار رہ گئے۔ حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر سروسز اسپتال انتظامیہ نے ہنگامی طور پر میڈیکل بورڈ قائم کردیا۔
https://dailypakistan.com.pk/26-Aug-2020/1175601?fbclid=IwAR3AONj5iSsqT5yfMwuGFFOhu2JK3zLVLlCprrBxUXg1YZ8RE8Pyf3GQwNs


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/08/26082020/fp-isb-040.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/08/26082020/p1-lhr002.jpg


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/08/26082020/p1-lhr020.jpg


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت پاکستان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حوالگی سے متعلق برطانیہ کو خط لکھ دیا۔بی سی سی کے مطابق برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان کو حوالگی سے متعلق برطانوی حکومت کو خط لکھا ہے۔ اس سے قبل آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ نواز شریف کے مفرور ہونے سے متعلق برطانیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوعلاج کے لیے چار ہفتے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ علاج تو دور کی بات انہیں ایک ٹیکا بھی نہیں لگا
https://dailypakistan.com.pk/22-Aug-2020/1173959?fbclid=IwAR3K4sVQyhfz0NN4PYKbEHLoYnXYUKPJ3zNneIrMar_hMKSOTl1dG-r5xsQ


اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیب نے نواز شریف اور سلمان شہباز کو پاکستان لانے کا فیصلہ کرلیا، تاہم نواز شریف کی وطن واپسی حکومت کیلئے امتحان ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف کے سیاست میں متحرک ہونے پر حکومت اور نیب بھی فعال ہوگئے اور انہیں پاکستان لانے کیلئے اگلے ہفتے سے کارروائی کی جائیگی۔سابق وزیراعظم کو توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دلوانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے ذرائع کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں سزا پر عملدرآمد کیلئے بھی عدالت سے رجوع کیا جائیگا۔ نواز شریف کی طلبی کیلئے دفتر خارجہ کے ذریعے برطانیہ سے رابطے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اخباری ذرائع کے مطابق نیب کا نواز شریف کو برطانیہ سے لانے میں کوئی کردار نہیں، نواز شریف کو واپس لانے کیلئے وزارتِ داخلہ کو برطانیہ اور انٹر پول کو خط لکھنا ہو گا۔

نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھی نواز شریف کے مفرور ہونے سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیب حکام کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت ختم ہوچکی ہے، وہ مفرور ملزم و مجرم ہیں۔

ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقر رکر دی ہے جبکہ حکومت نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ضامن شہباز شریف ہیں وہی انہیں واپس لائیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ یکم ستمبر کو اپیل کی سماعت کریگا۔ ساتھ ہی عدالت نیب کی نوازشریف کی سزا بڑھانے اور فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کیخلاف اپیلیں بھی سنے گی، نوازشریف اور نیب کی اپیلوں پر سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے خصوصی بنچ میں جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی شامل ہیں
https://dailypakistan.com.pk/23-Aug-2020/1174282?fbclid=IwAR2B9mLgx4_BSqwuicJr5rSM7vt6QbQD1horZ1sKzbVxH986ImeWxbuYsCc


اسلام آباد (آئی این پی)وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کی حوالگی کے لئے برطانیہ کو گزشتہ ماہ خط لکھا تھا تاہم برطانوی محکمہ داخلہ کی طرف سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا علی عمران نیب لاہور کو مطلوب ہے اور اس کی گرفتاری کے لئے انٹرپول کو بھی خط لکھا گیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران نیب لاہور کو مطلوب ہے اور وہ برطانیہ فرار ہوگیا تھا جس پر متعلقہ احتساب عدالت نے علی عمران کو اشتہاری قرار دے کر اس کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ عدالتی احکامات کی روشنی میں علی عمران کی برطانیہ سے گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ جاری کرتے ہوئے انٹرپول کو خط لکھا گیا تھا جس کے بعد برطانوی محکمہ داخلہ کو بھی باہمی قانونی معاونت کے معاہدے کے تحت علی عمران کی گرفتاری کے لئے درخواست کی گئی ہے۔

یہ درخواست گزشتہ ماہ کے اوائل میں برطانوی محکمہ داخلہ کو ارسال کی گئی تھی لیکن ڈیڑھ ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال برطانوی محکمہ داخلہ نے ملزم کی گرفتاری سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا
https://dailypakistan.com.pk/23-Aug-2020/1174317?fbclid=IwAR07Mqosecc10lZS48F6zvuQZmgdzguGifZW-HAAUGN5pop71a2PHKxahlk

No comments:

Post a Comment