سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مزید مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے باعث وہ شدید پریشانی ومشکلات کا شکار ہیں۔
سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے مسافروں میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض سے آنے والے17مسافر کورونا میں مبتلا نکلے۔
مسافر سعودی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے ریاض سے کراچی پہنچے تھے۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ٹیسٹ کیے گئے تو 17مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی، مسافروں کو قرنطینہ کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب سے کراچی آنے والے مسافروں میں کورونا کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ اس سے قبل 2 جولائی کو جناح ایئرپورٹ پر ریاض سے پہنچنے والے 19مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ 22 جون کو بھی سعودی عرب سے آنے والے 9مسافر کورونا مثبت نکلے تھے، جس کے بعد مسافروں کو لیاقت آباد قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 25 جون کو بھی 17 مسافر کورونا مثبت نکلے تھے۔
No comments:
Post a Comment