
آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ ڈیلٹا وائرس مختصر وقت میں پاکستان کی بڑی آبادی کو شکار کرسکتا ہے اس ویرینٹ نے بھارت میں بہت تباہی مچائی تھی اس لیے ہمیں بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔
یہ بات انہوں نے منگل کو ڈاکٹر پنجوانی سینٹر میں اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی سی) کے سربراہ پروفیسر اقبال چوہدری نے کہا کہ بھارت میں تباہی پھیلانے والے ڈیلٹا ویرینٹ کی سندھ میں موجودگی تحقیق سے ثابت ہوچکی ہے ہمیں ہر طرح کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
پروفیسر اقبال چوہدری نے کہا کہ رواں سال 25 جون سے 9 جولائی کے دوران نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی میں کورونا وائرس کے 229 نمونے منتخب کیے گئے جن کا بعد میں جینوٹائپ ہوا، یہ نمونے کُل مثبت نمونوں کا 24 فیصد تھے، ان جینوٹائپ کیے گئے نمونوں میں سے 15 فیصد نمونے ڈیلٹا ویرینٹ پائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا یہ ڈیلٹا ویرینٹ کراچی کے مختلف علاقوں میں سامنے آیا ہے، ضلع شرقی میں 12 اور ضلع وسطی 23 نمونے بطور ڈیلٹا ویرینٹ پائے گئے۔
پروفیسر اقبال چوہدری نے خبردار کیا کہ شہر میں ضروری احتیاطی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ متعلقہ ویرینٹ نے بھارت میں دوسری لہر کے دوران بہت زیادہ تباہی مچائی تھی، اس وقت دنیا بھر میں اس کے پھیلنے کا اندیشہ ہے، عالمی ادارہ صحت نے ڈیلٹا ویرینٹ کو باعثِ تشویش قرار دیتے ہوئے اسے کورونا وائرس کے ایلفا ویرینٹ کے مقابلے میں مرض پھیلانے کے عنوان سے 60 فیصد زیادہ وبائی قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا ڈیلٹا ویرینٹ اسپائیک پروٹین میں دو میوٹیشن (L452R) (E484Q) رکھتا ہے جو اس کی خصوصیت کا سبب ہیں، اس کی نمایاں خصوصیات میں مرض کا تیزی سے پھیلنا، مرض کی شدت، گزشتہ انفیکشن یا ویکسین سے پیدا شدہ اینٹی باڈیز کا خاتمہ جبکہ علاج اور ویکسین کی تاثیر کو کم کرنا شامل ہیں۔
واضح رہے کہ متعلقہ ویرینٹ اکتوبر2020ء میں بھارت میں تشخیص ہوا تھا، اگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا گیا تو متعلقہ وائرس بہت طاقتور ہے جو بہت مختصر وقت میں پاکستان کی بڑی آبادی کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔
https://www.express.pk/story/2201671/1/
عراق:کورونا ہسپتال میں آتشزدگی ، ہلاکتیں92 ہو گئیں
14 July, 2021
100 سے زائد زخمی ،مشتعل افراد کے مظاہرے ،حکومت مخالف نعرے تین روزہ سوگ کا اعلان،آکسیجن ٹینک پھٹنے سے آگ تیزی سے پھیلی:حکام
بغداد(دنیا مانیٹرنگ)عراق کے علاقے ناصریہ میں امام حسین کورونا ہسپتال میں آتشزدگی سے ہلاکتیں 92 تک پہنچ گئیں،ٍ100سے ز ائد افراد زخمی ہیں،حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ، جو آکسیجن کے ٹینک تک پہنچی جو دھماکے سے پھٹ گیا۔ آکسیجن ٹینک پھٹنے سے آگ تیزی سے پھیلی،ناصریہ کا علاقہ دیقار جہاں یہ ہسپتال واقع تھا میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے ۔گورنر نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔گورنر نے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔اس سے قبل وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا،جس میں واقعہ کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔منگل کی صبح سینکڑوں مظاہرین نے ہسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی ،مظاہرین کافی دیر تک حکومت مخالف نعرے لگاتے رہے ۔مظاہرین کے مطابق فائر ٹینڈرز کے پاس ایسی آگ بجھانے کیلئے آلات ہی نہیں تھے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-14/1854104
کورونا وائرس سے مزید 24افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 4.17فیصد تک پہنچ گئی
Jul 14, 2021 | 09:37:AM
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ 24گھنٹوں کے دورا ن ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 24افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار 980نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 4.17 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 642 ہوگئی ہے جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 78 ہزار847 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں تین لاکھ 48 ہزار 725، سندھ میں تین لاکھ 49 ہزار 586، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 710، بلوچستان میں 28 ہزار 434، گلگت بلتستان میں سات ہزار 44، اسلام آباد میں 83 ہزار 956 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 392 کیسز رپورٹ ہوئے۔
https://dailypakistan.com.pk/14-Jul-2021/1315898?fbclid=IwAR2enc5lSw_dze2PgkDz6uMSmKDAJ9CTDo8z3RUC88Goh0EMGb0bVSBGeoQ
امریکا کے عالمی شہرت یافہ ریگولیٹری ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے جانسن اینڈ جانسن کی ایک ٹیکے والی کورونا ویکسین سے اعصابی بیماری گیلین بیری سینڈروم ہونے سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے انتباہ جاری کیا ہے کہ جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین لگوانے والوں میں 42 دن بعد اعصابی بیماری گیلین بیری سینڈروم کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔
ایف ڈی اے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اب تک 100 افراد میں گیلین بیری سینڈروم کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے 95 افراد کو حالت تشویشناک ہونے کے سبب اسپتال میں داخل ہونا پڑا جب کہ اس موذی مرض سے ایک ہلاکت بھی ہوئی ہے۔
حکام نے تجویز دی ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد اگر کمزوری یا جسم کے حصے خصوصاً ہاتھ اور پیر سُن ہوجائیں تو فوری طور پر معالج سے رابطہ کریں کیوں کہ یہ علامت بڑھ کر دہرا دکھائی دینے، چلنے پھرنے، بولنے، چبانے اور نگلنے میں مسئلہ پیدا کرسکتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں گیلین بیری سینڈروم سے 3 سے 6 ہزار افراد متاثر ہوتے ہیں جن میں سے اکثر صحت یاب ہوجاتے ہیں۔ اس اعصابی بیماری میں مدافعتی نظام اعصابی خلیوں کو نقصان پہنچاتا ہے جس سے پٹھے کمزور ہوجاتے ہیں اور فالج لاحق ہو سکتا ہے۔
جانسن اینڈ جانسن کی جانب سے تاحال اس پر کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
https://www.express.pk/story/2201482/9812/
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ایس اوپیز پہ عمل درآمد کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول پاکستان آرمی سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ پاکستان نے دو کروڑسے زائد ویکسین ڈوزز لگانے کا سنگ میل عبور کر لیا۔ گزشتہ روز پانچ لاکھ پچیس ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ یکم جولائی سے لے کر اب تک چالیس لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کو بڑھا کر 50 فیصد کر دیا۔ اس فیصلے کا اطلاق 15 جولائی 2021 سے ہو گا اور اس اضافے سے روزانہ مزید 2500 سے 3000 افراد پاکستان آسکیں گے۔
این سی او سی نے یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے ویکسین لازمی شرط قرار دے دی۔ عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحتی مقامات کی طرف جانے والے تمام راستوں پر سخت چیکنگ کی ہدایات جاری کردی گئیں جن کی روشنی میں تمام سیاحتی مقامات پہ جانے والے افراد کے لئیے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی۔
اجلاس میں کورونا ایس اوپیز پہ عمل درآمد کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول پاکستان آرمی سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف علاقوں میں ہیٹ میپس کی مدد سے اسمارٹ لاک ڈاؤنز کا نفاذ جاری رہے گا۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسلام آباد ، ملتان ، پشاور، گجرانوالہ میں انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے اور خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں کو سیل کر دیا گیا ہے جہاں ویکسینیشن اور ماسک کے بغیر اسٹاف اور وزیٹرز کی موجودگی کا نوٹس لیا گیا۔
https://www.express.pk/story/2201526/1/
کورونا کے باعث بھوک کے شکار افراد کی تعداد میں 18فیصد اضافہ
13 July, 2021
اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا کے باعث بھوک کے شکار افراد کی تعداد تقریباً 18 فیصد بڑھ گئی
نیویارک (اے ایف پی) جوکہ 2030 تک غذائی قلت کے خاتمے کے ہدف کے حصول کیلئے ایک دھچکا ہے ۔ اقوام متحدہ کی مختلف ایجنسیوں کی سالانہ فوڈ سکیورٹی اینڈ نیوٹریشن رپورٹ کے مطابق دنیابھرمیں کووڈ 19 کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اقدامات کے نتیجے میں معاشی بدحالی بھوک کے شکار افراد میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہے ، عالمی وبا کے مجموعی منفی اثرات کا اگرچہ ابھی تعین نہیں کیا جا سکا، تاہم 2019 کے مقابلے میں 2020 میں بھوک کے شکار افراد کی تعداد 11 کروڑ 80 لاکھ تک بڑھ گئی ، یہ اضافہ 18 فیصد کے لگ بھگ ہے ۔ رپورٹ کے مطابق غذائی عدم تحفظ میں حالیہ انتہائی اضافہ گزشتہ پانچ سالوں کے برابر ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-13/1853500
کراچی میں کورونا کی خطر ناک قسم ’ڈیلٹا‘ سے ایک ہی گھر کے 9افراد متاثر
Jul 13, 2021 | 14:39:PM
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) شہر قائد میں بھارتی کورونا کی خطرناک قسم ڈیلٹا سے ایک ہی گھر کے نو افراد متاثر ہوگئے ہیں۔تمام متاثرہ افراد کو لیاری جنرل ہسپتال کے کورونا ایچ ڈی یو میں داخل کردیاگیا۔
نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق انچارج کورونا آئی سی یووارڈ پروفیسر انجم رحمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیملی ملیر کی رہائشی ہے جبکہ متاثرہ افراد میں میاں، بیوی، بچے اور دیگر افرد شامل ہیں اور متاثرین کی عمریں دس سے 55 سال کے درمیان ہیں۔
انجم رحمان کے مطابق تمام افراد کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، عملے کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرین میں ڈیلٹا ویرینٹ وائرس کی شدید علامات موجو د ہیں، کراچی میں رواں ماہ ڈیلٹا وائرس کے 18کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،شہری نقل و حمل محدود کریں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
https://dailypakistan.com.pk/13-Jul-2021/1315497?fbclid=IwAR1KOiTRuSwxIuiA7VVgLieMOYJD6pu3_zNAZbgrWqV6L6yCSeDtyvf51I0
ملازمین کو ویکسین نہ لگوانے ، ایس او پیز کی خلاف ورزی ‘30 دکانیں سیل 12 July, 2021
اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کرتے ہوئے ملازمین کو ویکسین نہ لگوانے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 30 سے زائد دکانوں کوسیل کردیا
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) دوکیخلاف مقدمات درج کروادئیے ،جن علاقوں میں کارروائی کی گئی ان میں جنڈیالہ روڈ ، انڈر پاس ، دل والا چوک شامل ہیں ۔
https://dunya.com.pk/index.php/city/lahore/2021-07-12/1852931
بیلجیئم،خاتون بیک وقت کورونا کی دو اقسام سے متاثر
12 July, 2021
90سالہ خاتون پانچ روز بعد ہی ہلاک، الجزائر کے نئے وزیر اعظم بھی شکار ، آسٹریلیا میں رواں سال وبا سے پہلی ہلاکت، برطانیہ میں 35ہزار نئے کیسز
برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک)بیلجیئم میں 90 سالہ خاتون بیک وقت کورونا کی دو اقسام (برطانوی ،افریقی )سے متاثر ہونے سے ہلاک ہوگئی۔اے ایف پی کے مطابق محققین نے کہا ہے کہ اس حیران کن واقعے کا ٹھیک طرح سے جائزہ نہیں لیا گیا۔عمر رسیدہ خاتون نے ویکسین نہیں لگوائی ہوئی تھی اور وہ تنہا ہی رہتی تھیں۔ انہیں گھر میں ہی طبی امداد فراہم کی جاتی تھی۔ 5 روز بعد ہی خاتون ہلاک ہوگئی۔ادھرالجزائر کے نئے وزیر اعظم ایمن بن عبدالرحمن کورونا میں مبتلا ہوگئے ۔آسٹریلیا میں رواں برس کے دوران کورونا سے پہلی موت رپورٹ کی گئی ۔ اتوار کے دن حکام نے بتایا کہ ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں 77 نئے کیسز بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں 35ہزار نئے کیسز سامنے آئے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-12/1853052
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2021/07/12072021/p2-isb-032.jpg
پنجاب: کورونا اقسام کا پتہ لگانیوالی ایکسپرٹ بیرون ملک شفٹ
اتوار 11 جولائی 2021ء
لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کو کورونا وائرس کی اقسام جاننے کیلئے جین سکویئنگ کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔پنجاب میں کورونا وائرس کی اقسام کا پتہ لگانے والی ایکسپرٹ نے ملازمت چھوڑ دی۔ مالیکولر بائیولوجسٹ عندلیب حنیف نامعلوم وجوہات کے باعث بیرون ملک شفٹ ہو گئیں۔ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی بائیو سیفٹی لیب میں جین سکویئنگ مشین نصب ہے مشین کی مدد سے کورونا وائرس کی اقسام کا پتہ چلایا جا سکتا ہے ۔ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام نے عندلیب حنیف کو بغیر بتائے چھٹی جانے پر نوٹس جاری کر دیا۔ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے مالیکیولر سپیشلسٹ ڈاکٹر حسنین کو بائیو سیفٹی لیب کا انچارج بنا دیا۔
https://www.roznama92news.com/%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8-%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%D8%A7%D9%82%D8%B3%D8%A7%D9%85-%DA%A9%D8%A7-%D9%BE%D8%AA%DB%81-%D9%84%DA%AF%D8%A7%D9%86%DB%8C%D9%88%D8%A7%D9%84%DB%8C-%D8%A7%DB%8C-%D8%A8%DB%8C%D8%B1%D9%88%D9%86-%D9%85%D9%84
کورونا سے 35 اموات، پنجاب میں ہفتہ پابندی ایس او پیز اور ویکسی نیشن منانے کا فیصلہ
اتوار 11 جولائی 2021ء
لاہور، اسلام آباد ،کراچی(جنرل رپورٹر ،نمائندہ خصوصی سے ، اپنے سٹاف رپورٹر سے ، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں)کورونا وائرس کے باعث ملک میں مزید35 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 1828نئے کیس رپورٹ ہو ئے ۔این سی او سی کے مطابق مجموعی اموات 22555، مصدقہ کیس 971304، فعال کیس 36454ہوگئے ۔ 48134 ٹیسٹ کیے گئے ، مثبت کیسز کی شرح 3.8 فیصد رہی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران422743 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ابتک 19067352 خوراکیں لگائی جا چکیں۔ پنجاب میں ایک کروڑ ایک لاکھ خواراکیں لگ چکیں۔ پنجاب میں ایک ماہ کے بعد 240 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 10 اموات ہوئیں جن میں سے 3لاہور میں ہوئیں ۔ لاہور 120، راولپنڈی 47،ملتان،سیالکوٹ9،9، فیصل آباد ، رحیمیار خان7،7 ،بہاولنگر ،بھکر4،4، گوجرانوالہ،مظفرگڑھ،ننکانہ 3،3، چکوال، ڈیرہ غازیخان، جھنگ، جہلم، لیہ ،ساہیوال 2،2 ،بہاولنگر، چینوٹ، گجرات، خوشاب، لودھراں، میانوالی، نارووال ،پاکپتن ، راجن پور، سرگودھا، شیخوپورہ اورٹوبہ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے ماتحت طبی اداروں کے ملازمین کو15 جولائی تک ویکسی نیشن کرانے کی ہدایت کردی ۔15 جولائی تک ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کو ہسپتالوں اور دیگر طبی اداروں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور ان کو غیر حاضر تصور کیا جائے گا۔سعودی عرب سے کراچی آنیوالے 10 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔ پنجاب حکومت نے عید پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے 18جولائی تک ہفتہ پابندی ایس او پیز اور ویکسی نیشن منانے کا فیصلہ کیا ہے اور مانیٹرنگ کیلئے صوبائی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا جبکہ ایس اوپیز کی چیکنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔فیصلہ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس کے دوران کیا گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا لوگ ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کو زندگی کامعمول بنا لیں۔ہفتہ پابندی ایس او پیز منانے کا مقصد وائرس کاپھیلاؤ روکنا ہے ۔ چیف سیکرٹری نے ویکسینیشن کی رفتار بہتر بنانے پر گوجرانوالہ ڈویژن کی تعریف کی جبکہ قصور،ساہیوال،اوکاڑہ، میانوالی،سرگودھا،خانیوال، بہاولپور، رحیمیار خان کے ڈپٹی کمشنرز کو ویکسینیشن کی رفتار بہتر بنانے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔ ناقص کارکردگی پر سی ای او ہیلتھ قصور کو ٹرانسفر کرنے کاحکم دیدیا۔انہوں نے تنبیہ کی کہ ویکسی نیشن ٹارگٹ پورا نہ ہونے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر ذمہ دار ہو گا۔ڈی ایچ اے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر5 دکانوں کو سیل کیا گیا۔ گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی بڑھتی صورتحال پر ایمرجنسی نافدکر دی گئی ۔سندھ حکومت نے ہسپتالوں میں علاج معالجے یا منتخب سرجری کیساتھ ساتھ ملازمت کیلئے ٹیسٹ اور انٹرویوز کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیدیا۔خیبرپختونخوا میں صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو ہی شادی تقریبات اور انڈور ڈائننگ میں شرکت کی اجازت ہوگی۔پاکستان کو کوویکس کے تحت ایسٹرازینیکا کی 12 لاکھ 36 ہزار خوراکیں آئندہ ہفتے ملنے کاامکان ہے ۔ادھر دنیا بھرمیں متاثرین18.71کروڑ جبکہ ہلاکتیں40.39لاکھ ہوگئیں۔یو اے ای نے افغانستان اور انڈونیشیا سے آنیوالے مسافروں پر پابندی لگا دی۔
https://www.roznama92news.com/%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%D8%B3%DB%92-35-%D8%A7%D9%85%D8%AF%DB%8C-%D8%A7%DB%8C%D8%B3-%D8%A7%D9%88-%D9%BE%DB%8C%D8%B2-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%88%DB%8C%DA%A9%D8%B3%DB%8C-%D9%86%DB%8C%D8%B4%D9%86-%D9%85%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D9%81%DB%8C%D8%B5%D9%84%DB%81
ملک بھرمیں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا اور24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1808 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1808 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 15 افراد وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
گزشتہ روزملک میں 47 ہزار015 ٹیسٹ کیے گئے اور670 افراد کورونا سے گزشتہ روز صحتیاب ہوئے۔
ملک میں کورونا سے تاحال اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار597 جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 57 ہزار 092 ہوگئی۔
کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزورہوجاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
https://www.express.pk/story/2200930/1/
وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کے 27 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے جینو سیکوینسنگ بڑھانے کا پلان تیار کر لیا گیا۔
قومی ادارہ برائے صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ڈیلٹا وائرس کے 27 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں کچھ کیسز بنی گالہ اور سیکٹر جی الیون ٹو میں بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کورونا، خصوصاً ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا، جب کہ راولپنڈی میں بھی ڈیلٹا وائرس کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ڈیلٹا وائرس کی روک تھام اور جلد تشخیص کے لیے ہنگامی منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ اور ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جینو سیکوینسنگ (geno sequencing) بڑھانے کا پلان بھی تیار کرلیا گیا ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور جلد تشخیص کے لیے تیار کیے گئے منصوبے کو کل این سی او سی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ جینو سیکوینسنگ کے لیے قومی ادارہ برائے صحت اسپتالوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جینو سیکوینسنگ کے لیے مختلف اسپتالوں کا انتخاب کیا گیا ہے، اسلام آباد کے اسپتالوں میں جینو سیکوینسنگ شروع کی جائے گی، کیوں کہ ڈیلٹا وائرس اب مقامی سطح پر پھیل رہا ہے۔
https://www.express.pk/story/2200821/1/
سعودی عرب نے چینی ویکسین لگوانے والے پاکستانیوں کی مشکل آسان کردی
Jul 12, 2021 | 11:32:AM
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین لگوانے والے پاکستانیوں کو سعودی عرب آنےکی اجازت دے دی تاہم پی سی آرٹیسٹ منفی رپورٹ کی شرط برقرار رکھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا سفر کرنے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے خوش خبری آگئی ،سعودی عرب آنے والوں کوملک میں منظورشدہ ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانی ہوگی ، چینی ویکسین کی دو خوراکوں کےساتھ ایک بوسٹرخوراک لگوانی ہوگی۔سعودی حکام کی جانب سےپی سی آرٹیسٹ منفی رپورٹ کی شرط برقرار رکھی گئی ہے۔
اے آر وائے نیوز کے مطابق سعودی عرب میں منظورشدہ ویکسین میں فائزراور آسٹرا زینیکاشامل ہیں جبکہ سعودی حکام نے موڈرنا اور جوہنسوں ویکسین کی بھی منظوری دے رکھی ہے۔
یاد رہے گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل(ر)بلال اکبر نے کہا تھا کہ چینی ویکسین کی منظوری کے سلسلے میں پچھلےدو ماہ سےکوشش کر رہےہیں، پہلے مرحلے میں سعودی حکام کی دو ٹیموں نے بیجنگ جا کر سائنو فام اور سائنو ویک کی مینوفیکچرنگ سہولتوں کا جائزہ لیا، اب ٹیمیں خلیجی ممالک میں چینی ویکسین کی مینو فیکیچرنگ اور سپلائی کا جائزہ لیں گی۔
https://dailypakistan.com.pk/12-Jul-2021/1314970?fbclid=IwAR3QcB911Ep0UUamNzKa6QF0SvpoBFP4vmuBWVGylYexnydXKOr2hsj0szM
پاکستانیوں پر کین سائنو ویکسین کے ٹرائلز سے کتنی کمائی ہوئی؟
Jul 11, 2021 | 23:33:PM
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چین کی تیار کی گئی کین سائنو ویکسین کے فیز تھری ٹرائلز سے ایک کروڑ ڈالر کمائے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل عامر اکرام نے کہا کہ کورونا وائرس کی چاروں اقسام اسلام آباد میں موجود ہیں جس کی وجہ سے دنیا کی کئی کمپنیاں اپنی ویکسیزن کے فیز تھری ٹرائلز پاکستان میں کرنا چاہتی ہیں۔ ان ویکسینز کے تجربات سے پاکستان کو کروڑوں ڈالر کی آمدنی ہوسکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا بھی موجود ہے تاہم کراچی اس قسم سے محفوظ ہے۔ پاکستان میں جینوم سیکوئنسنگ کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے، اب ہمیں معلوم ہے کہ کورونا وائرس کا کون سا ویریئنٹ ملک کے کس حصے میں زیادہ پایا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ کین سائنو سنگل ڈوز ویکسین ہے جس کے ٹرائلز پاکستان میں گزشتہ برس نومبر میں شروع ہوئے تھے۔ یہ ویکسین لگوانے والے رضا کاروں کو تین ہزار روپے تک کی نقد رقم بھی دی گئی تھی۔
https://dailypakistan.com.pk/11-Jul-2021/1314600?fbclid=IwAR1VSd55W_qBQy79kUEVMsFXVdVyI9hPUuEVNoHIVzdo16oAFGG0Ym6Wj-g
اسلام آباد کی مختلف گلیوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری ، کون کونسے علاقے شامل ہیں ؟جانئے
Jul 11, 2021 | 23:38:PM
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی بعض گلیوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ چار دنوں کے دوران شہر کورونا کی شرح ایک فیصد سے بڑھ کر 5فیصد تک پہنچ چکی ہے، اسلام آباد کے علاقے قرطبہ ٹاﺅن کھنہ کی گلی نمبر 13، سیکٹر جی 11/2کی گلی نمبر 19، ایف 6/3کی گلی نمبر 19، جی 7/2 کی گلی نمبر 24، سواں گارڈن بلاک ایچ کی گلی نمبر 29، کیپس اکیڈمی پی ڈبلیو ڈی اور آئی ایم اسکول بوائز ایف 8/3کو سیل کو پیر کی رات 9بجے سے سیل کر دیا جائے گا۔
https://dailypakistan.com.pk/11-Jul-2021/1314601?fbclid=IwAR0tD6sXXuIPzp3_jma2rQ6HhJyE1DlM14jUQ188Jw0LJmmtrkBtaaL2UKs
ایک نئی تحقیق میں طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کافی پینے سے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔
امریکی سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ روزانہ کافی کا ایک کپ پینے سے مہلک وبا کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ سائنس دانوں نے 40 ہزار برطانوی نوجوانوں پر تجربہ کیا جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی کا ایک کپ ہر دس میں سے ایک فرد کو کووڈ-19 سے بچانے کے لیے مفید ہے۔
اس حوالے سے سائنسدانوں کا مزید کہنا تھا کہ کافی میں کچھ ایسے اجزاء موجود ہیں جو انسانی صحت کو بہتر کرنے اور مدافعتی نظام کو طاقتور بناتے ہیں۔
تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سبزی کے استعمال سے بھی کووڈ-19 سے بچا جاسکتا ہے۔ تاہم چائے اور پھل اس حوالے سے مددگار ثابت نہیں ہوئے۔ علاوہ ازیں پروسسنگ فوڈ، جس میں قیمہ اور سینکا ہوا گوشت شامل ہے، کے استعمال سے بیمار ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
سائنسدانوں کی اس تحقیق تجربے کے نتائج سائنسی جریدے نیوٹرینٹ کی ویب سائٹ پر شائع کیے گئے۔
https://www.express.pk/story/2200398/9812/
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایک ہی وقت میں کورونا وائرس کی کئی ویرینٹس حملہ آور ہو سکتے ہیں اور اس قسم کا ایک کیس بیلجیئم میں سامنے آیا ہے جس میں کورونا کی جنیاتی تبدیلی والی اقسام الفا اور ڈیلٹا سے 90 سالہ خاتون جان کی بازی ہار گئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں برس مارچ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والی 90 سالہ خاتون کی طبی ہسٹری منظر عام پر آئی ہے جس میں موت کی وجہ کورونا وائرس کی دو ہلاکت خیز اقسام ڈیلٹا اور الفا کو قرار دیا گیا ہے۔
یورپین کانگریس کی ’’کلینیکل مائیکروبائیولوجی اینڈ انفیکشن ڈیزز‘‘ پر ہونے والی سالانہ کانفرنس میں اس کیس ہسٹری پر تفصیلی بحث کی گئی اور ماہرین نے اس اہم معاملے پر اپنی رائے اور تجاویز دیں۔
کانفرنس میں بتایا گیا کہ جنوری 2021 کو برازیل میں کورونا کے دو عجیب کیسز سامنے آئے ہیں جن میں علامتیں اور اثرات غیر معمولی تھے۔ دونوں کیسز میں کورونا کی دو اقسام موجود تھیں یعنی ان مریضوں میں کورونا وائرس دو الگ الگ لوگوں سے منتقل ہوا تھا۔
ان دو مریضوں میں سے ایک 17 سالہ نوجوان تھا جس کے مضبوط قوت مدافعت نے کورونا کی دونوں اقسام ایلفا (برطانوی قسم) اور گاما (برازیلی قسم) کو شکست دیدی تاہم ریکوری میں غیر معمولی وقت لگا۔
دوسری مریضہ 90 سالہ خاتون تھیں جو زندگی کی بازی ہار گئی تھیں ان خاتون میں کورونا کی ایلفا (برطانوی قسم) اور ڈیلٹا (بھارتی قسم) کی تصدیق ہوئی تھی۔
اس سے قبل سامنے آنے والے تمام کیسز میں کورونا کی ایک ہی قسم کے وائرس موجود ہوتے تھے یعنی یہ سب سنگل ویرینٹ کورونا تھے تاہم مذکورہ کیس میں کورونا کی نئی شکل والی دو اقسام کی موجودگی پر سائنس دان سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔
یوں تو عمومی طور پر ہر وائرس ہی اپنی شکل تبدیل کرتا ہے تاہم یہ اتنے مختلف نہیں ہوتے کہ ویکسین سے پیدا ہونے والی مدافعتی نظام کی نظر سے چک جائیں۔
اس کے برعکس کورونا وائرس نے بڑی تیزی سے اور کافی حد تک بالکل مختلف جنیاتی اشکال اختیار کی ہیں جن میں سے برطانیہ، بھارت اور برازیلی قسم کافی خطرناک ثابت ہوئی ہیں جنہیں بالترتیب الفا، ڈیلٹا اور گاما کا نام دیا گیا ہے۔
کورونا وائرس ’’سارس کوو 2‘‘ سے تحفظ کےلیے چینی ’’کوروناویک‘‘ ویکسین کی ترکی میں بڑے پیمانے کی طبّی آزمائشیں مکمل ہوگئی ہیں جن کے مطابق یہ ویکسین 83.5 فیصد مؤثر ہے۔
تفصیلات کے مطابق، تیسرے مرحلے کی ان طبّی آزمائشوں (فیز 3 کلینیکل ٹرائلز) میں 18 سے 59 سال کے 10 ہزار سے زیادہ رضاکار شریک کیے گئے تھے جنہیں ’’کوروناویک‘‘ بذریعہ انجکشن دی گئی۔
یہ ویکسین دو خوراکوں پر مشتمل ہے جو انجکشن کے ذریعے لگائی جاتی ہیں۔ پہلی خوراک کے 14 دن بعد کوروناویک کی دوسری خوراک لگائی جاتی ہے۔
طبّی تحقیقی جریدے ’’دی لینسٹ‘‘ کی ویب سائٹ پر 8 جولائی 2021 کے روز شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکی میں ’’کوروناویک‘‘ ویکسین سے 90 فیصد رضاکاروں میں کورونا وائرس کے خلاف مضبوط حفاظتی ردِعمل (امیون رسپانس) سامنے آیا جو خوش آئند ہے۔
البتہ، کووِڈ 19 سے تحفظ فراہم کرنے میں اس ویکسین کی اوسط کارکردگی 83.5 فیصد رہی۔ بتاتے چلیں کہ ترکی میں یہ طبّی آزمائشیں 14 ستمبر 2020 سے 5 جنوری 2021 تک جاری رہیں۔
واضح رہے کہ یکم جون 2021 کو عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی حالات کے تحت ’’کوروناویک‘‘ استعمال کرنے کی منظوری دے دی تھی، جس کے بعد سے اب تک 22 ممالک میں یہ ویکسین استعمال کی جارہی ہے۔
ترکی کے علاوہ برازیل، انڈونیشیا اور چلی میں بھی اسی ویکسین کی مزید طبّی آزمائشیں جاری ہیں۔
چلی کی طبّی آزمائشوں کے نتائج ’’نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن‘‘ کی ویب سائٹ پر 7 جولائی 2021 کے روز شائع کیے جاچکے ہیں، جن کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ میں ’’کوروناویک‘‘ ویکسین 66 فیصد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔
برازیل اور انڈونیشیا میں بھی ’’کوروناویک‘‘ کی طبّی آزمائشیں مکمل ہوچکی ہیں لیکن ابھی ان کے نتائج شائع نہیں ہوئے ہیں۔
’’کوروناویک‘‘ کو 2 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر عام ریفریجریٹر میں محفوظ کیا جاسکتا ہے جس کی بدولت دنیا بھر میں اس کی ترسیل خاصی آسان ہے۔ اس طرح یہ ویکسین غریب اور کم وسائل والے ممالک کےلیے زیادہ بہتر ثابت ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب ’’دی لینسٹ‘‘ کے ایک ادارتی نوٹ میں آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ اور آئرلینڈ کے ماہرین نے بھی ان نتائج کو قابلِ بھروسہ قرار دیتے ہوئے اس ویکسین کو محفوظ قرار دیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2200339/9812/
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1108489726&Issue=NP_PEW&Date=20210711
بچوں اور نوجوانوں میں کووڈ کی سنگین شدت کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے، نئی تحقیق سامنے آ گئی
Jul 10, 2021 | 22:47:PM
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)کووڈ 19 کا باعث بننے والے وائرس سے بچوں اور نوجوانوں میں بہت زیادہ بیمار ہونے اور موت کا خطرہ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔یہ بات اس حوالے سے اب تک کی سب سے جامع اور بڑی تحقیق میں سامنے آئی۔
برطانیہ کی لیورپول یونیورسٹی اور لندن کالج یونیورسٹی کی اس تحقیق میں عوامی طبی ڈیٹا کا منظم انداز سے تجزیہ کرکے یہ نتیجہ نکالا گیا تاہم ایسے بچوں اور نوجوانوں میں کووڈ کی سنگین شدت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جو پہلے سے کسی بیماری سے متاثر ہوں تاہم مجموعی طور پر یہ خطرہ بہت کم ہوتا ہے۔
تحقیق کے نتائج ابھی کسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئے بلکہ پری پرنٹ سرور medRxiv پر جاری کیے گئے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کووڈ کی وبا کے ایک سال کے دوران (فروری 2021 کے آخر تک) برطانیہ میں 18 سال سے کم عمر 251 افراد اس بیماری کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔
محققین نے یہ تعین کرنے کی کوشش کی کہ اس عمر کے گروپ میں خطرات بڑھانے والے عناصر کونسے ہوتے اور دریافت کیا کہ اس عمر کے گروپ میں 50 ہزار میں سے صرف ایک میں کووڈ کے باعث آئی سی یو میں داخلے کا امکان ہوتا ہے۔
کووڈ سے بچوں میں ورم کے ایک سینڈروم پی آئی ایم ایس ٹی ایس کا الگ سے جائزہ لینے پر محققین نے دریافت کیا کہ 309 بچوں کو اس عارضے کے باعث آئی سی یو میں داخل کیا گیا اور یہ خطرہ ہر 38 ہزار 911 میں سے ایک کو ہوتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ بچوں اور نوجوانوں میں کووڈ کی سنگین شدت اور موت کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے، اس عمر کے گروپ میں وہ افراد زیادہ خطرے کی زد میں ہوتےہیں جن کو موسم سرما کے کسی وائرس یا دیگر بیماریوں کے بہت زیادہ خطرے کا بھی سامنا ہوتا ہے، مختلف بیماریوں اور معذوریوں کے شکار بچوں اور نوجوانوں میں یہ مرض خطرناک ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ نتائج بہت اہم ہیں اور اس سے بچوں اور نوجوانوں میں ویکسنیشن کے حوالے سے فیصلے کرنے میں نہ صرف برطانیہ بلکہ بین الاقوامی سطح پر رہنمائی مل سکے گی، کووڈ کی سنگین شدت بڑھانے والے عناصر بچوں اور بالغ میں ایک جیسے ہی نظر آتے ہیں، بچوں اور نوجوانوں کا آئی سی یو میں داخلے کا خطرہ ان میں زیادہ ہوتا ہے جو ذیابیطس، دمہ اور خون کی شریانوں سے جڑے امراض سے دوچار ہوتے ہیں ۔
https://dailypakistan.com.pk/10-Jul-2021/1314200?fbclid=IwAR2l5iwFIrfDGkFTm1IRDAMLrA3ev9g7xrtUnsglMxnvR0IgtoXOUzzFAt8
اٹلی میں کورونا وائر س پھر سے پھیلنے لگا
Jul 10, 2021 | 21:40:PM
میلان (سید وجاہت بخاری) اٹلی کی وزارت صحت اور ہائیر ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ (آئی ایس ایس) کی ہفتہ وار کورونا وائرس مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق ، (ڈیلٹا کورونا) میں اضافے کے باعث اٹلی میں کورونا کا مرض ایک بار پھر پھیل رہا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی شرح بڑھ کر 0.66 ہوگئی ہے جو گز شتہ ہفتے 0.63 تھی۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ابھی 13 خطوں میں کم خطرہ ہے۔ جبکہ ابروزو ، کیمپینیا ، مارچی ، وینیٹو ، سرڈینیا ، سسیلی اور ٹریٹو اور بولزانو کے خود مختار صوبے میں ایک بار پھر خطرہ بڑھ رہا ہے۔حکومت کے کنٹرول روم COVID ٹاسک فورس کی جانچ پڑتال کے بعد یہ رپورٹ جمعہ کو پیش کی گئی ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/10-Jul-2021/1314194?fbclid=IwAR2sFNKRMZ26Hm5722cBBAc2MqEO_LdJuk0tZhIOhYOKthwvOMGBPzzJgsM
ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ سے قبل ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1828 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 48 ہزار 134 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1828 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 971,304 ہوگئی ہے جن میں سے 912,295 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 35 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 555 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 3.79 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
https://www.express.pk/story/2200182/1/
سڈنی نازک مقام پر ،شہری لاک ڈاؤن پر عملدرآمدکریں: آسٹریلوی وزیر اعظم 9 July, 2021
آسٹریلوی وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے اعلان کیا ہے کہ سڈنی کورونا وائرس لاک ڈائون میں ایک نازک مقام پر ہے
کینبر(اے پی پی)انہوں نے جمعرات کو کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی سے ملاقات کی جس میں آسٹریلیا کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست نیو سائوتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) میں کورونا وائرس کی وباکے پھیلنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے بعد انہوں نے سڈنی کے رہائشیوں سے لاک ڈائون کی پابندی پرعمل درآمدکرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ وبائی ردعمل کا ایک انتہائی نازک وقت ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-09/1851543
سب سے بڑے مسلمان ملک انڈونیشیا میں کورونا بری طرح پھیل گیا، آکسیجن اور بیڈز کی کمی، طبی عملہ بیمار، حالت بھارت جیسی ہوگئی
Jul 08, 2021 | 22:27:PM
جکارتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سب سے بڑے مسلمان ملک انڈونیشیا میں کورونا خطرناک صورت حال اختیار کرگیا۔ کورونا کے کیسز میں اچانک ہونے والے اضافے کے باعث آکسیجن کی کمی ہوچکی ہے، ہسپتالوں میں مریضوں کو بیڈز نہیں مل رہے جب کہ بڑی تعداد میں طبی عملے کے ارکان بھی بیمار ہو کر سسٹم سے آؤٹ ہوچکے ہیں۔ انڈونیشیا اس وقت ایک ایسی صورت حال کا سامنا کر رہا ہے جو کچھ عرصہ پہلے بھارت کورونا کی دوسری لہر کے دوران کر رہا تھا۔
دی گارڈین کے مطابق انڈونیشیا میں گزشتہ روز (بدھ کو) کورونا کے 34 ہزار 379 نئے کیسز اور ایک ہزار 40 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سینئر وزیر لوہوت پنڈجیتن نے خطرہ ظاہر کیا ہے کہ روزانہ کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 70 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ کمی دور کرنے کیلئے سنگاپور سے آکسیجن درآمد کر رہے ہیں۔
انڈو نیشیا کے جزیرے جاوا میں ہسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں ، بعض ہسپتالوں نے آکسیجن کی کمی اور طبی عملے کی بیماری کے باعث ایمرجنسی سروسز ہی بند کردی ہیں۔ مشرقی جاوا میں کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر سلامت مارتودردجو کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں کے باہر بازار کا منظر بنا ہوا ہے، اگر آپ کسی ہسپتال میں 100 نئے بیڈز لگادیں تب بھی مریضوں میں کمی نہیں ہوگی۔
https://dailypakistan.com.pk/08-Jul-2021/1313323?fbclid=IwAR2KTFqmVa9VfGrikhYivDArX-_M29Zv41RHPEewmPJvkZE43AKQSlZSgVI
کورونا وائر س کے وار جاری، مزید 25اموات، مثبت کیسز کی شرح3.65فیصد تک پہنچ گئی
Jul 09, 2021 | 09:45:AM
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 25اموات جبکہ ایک ہزار 737نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مثبت کیسز کی شرح3.65فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر(این سی او سی )کے مطابق کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار518 اورمثبت کیسز کی تعداد نو لاکھ 69 ہزار370 ہو گئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار573 ہے اورنو لاکھ 11 ہزار383 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 805 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار 566، خیبرپختونخوا چار ہزار 348، اسلام آباد 782، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 317 اور ٓزاد کشمیر میں 591 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 83 ہزار400، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 39 ہزار08، پنجاب تین لاکھ 47 ہزار 553، سندھ تین لاکھ 44 ہزار223، بلوچستان 27 ہزار 781، آزاد کشمیر 20 ہزار 811 اور گلگت بلتستان میں چھ ہزار 700 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/09-Jul-2021/1313646?fbclid=IwAR0kmjmKjdvl4uCthSpPSTiv3sMMchXfac79vRYYrPpJW3C_CEJ8paP9lT4
غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی تنظیم اوکسفیم نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں بھوک سے ہر ایک منٹ میں 11 افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آکسفیم نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا بھر میں 15 کروڑ 50 لاکھ افراد غذائی عدم تحفظ کی بحران کی سطح پر زندگی بسر کر رہے ہیں جو پچھلے سال کے مقابلے میں 20 ملین زیادہ ہے۔
غربت کے خلاف سرگرم عمل تنظیم ’’آکسفیم‘‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ہر منٹ میں بھوک کی وجہ سے 11 افراد ہلاک ہوجاتے ہیں جب کہ عالمی سطح پر قحط جیسے حالات کا سامنا کرنے والوں کی تعداد میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 6 گنا اضافہ ہوا ہے۔
آکسفیم امریکا کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر آبی میکس مین نے کہا کہ قحط سالی کورونا وبا سے زیادہ ہلاکت خیز ہے۔ غذائی قلت سے ہلاک ہونے والے ہر ایک شخص کو ناقابل بیان مصائب سے گزرنا پڑتا ہے۔
تحقیقی رپورٹ ’’دی ہنگر وائرس ملٹی پلائیز‘‘ میں اس جانب بھی توجہ دلائی گئی ہے کہ غذائی قلت کے شکار ممالک میں سے دوتہائی کو قحط سالی کا سامنا ملک میں موجود فوجی تنازعوں یا اقتدار کی کشمکش کی وجہ سے کرنا پڑا ہے جن میں ایتھوپیا، مڈغاسکر، جنوبی سوڈان اور یمن شامل ہیں۔
رپورٹ میں افغانستان، وینزویلا اور یمن میں اقتدار کی کشمکش کے دوران بالخصوص بچوں کی غذائی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ دنیا میں تمام انسانوں کو بنیادی ضروریات کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کرنے کے حق کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
https://www.express.pk/story/2199963/10/
30فیصدبالغ امریکی شہری کوروناویکسین لگوانے سے انکاری
8 July, 2021
صرف 60 فیصد افراد نے ویکسین کی ایک خوراک لگوائی:رائے شماری نتائج
نیویارک(شِنہوا)حالیہ رائے شماری میں انکشاف ہوا ہے کہ 30 فیصد بالغ امریکی شہریوں نے نوول کورونا وائرس کیخلاف ویکسین نہیں لگوائی اور ان کا ویکسین لگوانے کا ارادہ بھی نہیں ہے جس کے باعث عالمی وبا سے امریکا کی بحالی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ امریکی ٹی وی اے بی سی اور اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی رائے شماری کے نتائج مطابق ویکسی نیشن مسترد کرنے والوں میں سے 73 فیصد کا کہنا ہے کہ امریکی عہدیدار ڈیلٹا قسم کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں اور 79 فیصد کا خیال ہے کہ انہیں نوول کورونا وائرس سے بیمار ہونے کا بہت کم یا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگوائی ان میں سے 74 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ غالباً یا واقعی ویکسین نہیں لگوائیں گے ، یہ تعداد اپریل میں 55 فیصد کی نسبت زیادہ ہے ۔ رائے شماری کی رپورٹ کے مطابق صرف 60 فیصد افراد نے ویکسین کی ایک خوراک لگوائی ہے ۔ یہ 4 جولائی تک 70 فیصد افراد کو کم از کم ایک خوراک لگانے کے بارے میں جوبائیڈن کا ہدف پورا کرنے میں ناکامی کی تصدیق کرتا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-08/1850995
کورونا کاپھیلائو تیز،انڈونیشیا نے پھر ملک گیر لاک ڈائون لگادیا
8 July, 2021
دنیا کے چند ممالک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا،انڈونیشیا نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا
جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں وبا سے 1040 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اسی دوران اس وائرس سے نئے متاثرین کی تعداد 34,379 ریکارڈ کی گئی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-08/1850993
کورونا پابندیاں :امریکا میں ہزاروں افراد بے گھر ،فٹ پاتھ پر رہنے لگے
8 July, 2021
کورونا کی وجہ سے امریکا میں ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ، جو فٹ پاتھ پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں
واشنگٹن(آئی این پی) عالمی میٖڈیا کے مطابق کورونا نے جہاں دنیا بھر کی معیشت پر برے اثرات مرتب کیے ہیں وہیں امریکا بھی سب سے زیادہ متاثر ہوا ،امریکی ریاست نیویارک جو سیاحوں کی جنت کہلاتا ہے وہاں بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ مقامی انتظامیہ کے لیے چیلنج بن گیا ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-08/1850991
کورونا وائرس سے مزید 24پاکستانی جاں بحق ، مجموعی اموات کی تعداد 22ہزار 493 ہو گئی
Jul 08, 2021 | 09:59:AM
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید24افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک ہزار683نئے کیسز سامنے آگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ اموات کے بعد پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونےو الوں کی مجموعی تعداد22ہزار493 ہو گئی جبکہ کورونا سے متاثرین کی تعداد نو لاکھ 67ہزار633ہو گئی ہے ۔ ملک بھر میں 34ہزار531افراد تاحال زیر علاج ہیں ۔ نو لاکھ 10ہزار609پاکستانیوں نے مہلک وائرس کو شکست دی
پنجاب کورونا سے متاثرہ سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں تین لاکھ 47ہزار347افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ 10ہزار798افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ صوبے میں آٹھ ہزار 148افراد تاحال زیر علاج ہیں جب کہ تین لاکھ 28ہزار401افراد نے وائرس کو شکست دیکر واپس زندگی کا رخ کیا۔
سندھ میں تین لاکھ 43ہزار303کورونا کیسز سامنے آئے ، پانچ ہزار552افراد جاں بحق ہوئے جبکہ تین لاکھ 15ہزار883افراد صحتیاب ہوئے ، سندھ میں 21ہزار868کورونا کے مریض زیر علاج ہیں ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 83ہزار259 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 781اموات ہوئیں ، 81 ہزار170افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔ وفاقی دارالحکومت میں ایک ہزار 308ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 38ہزار855افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، چار ہزار346افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک لاکھ 33ہزار چار افراد تندرست ہوئے ، خیبرپختونخوا میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد ایک ہزار505ہے ۔
بلوچستان میں 27ہزار502افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، 315افراد کی اموات ہوئیں ، 26ہزار 568افراد صحتیاب ہوئے ، 619ایکٹو کیسز ہیں ۔گلگت بلتستان میں چھ ہزار 639افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے 111افراد جان کی بازی ہار گئے ، چھ ہزار 40افراد صحتیاب ہوئے ، گلگت میں 488کورونا کیسز زیر علاج ہیں ۔
آزاد جموں و کشمیر میں 20ہزار728افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 590افراد کی وفات ہوئیں جب کہ 19ہزار543افراد علاج کے بعد صحتمند زندگی گزار رہے ہیں ۔ ریاست میں 595ایکٹو کیسز ہیں ۔
https://dailypakistan.com.pk/08-Jul-2021/1313226?fbclid=IwAR2-61IrKPR7qa6bnSo6m3GG1fieSIJyf5ZvjeAO-fGH5nARa-eTnKMhR6Y
کورونا : مزید17اموات، کیسزمیں اضافہ پر این سی اوسی کو تشویش؛ ایس او پیز خلاف ورزیوں کا نوٹس
جمعرات 08 جولائی 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور(رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا نے پاکستان میں مزید17افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد22469 ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.27 فیصد رہی، کوروناکے 1517نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ فعال کیسز34013ہو گئے ،1941مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔این سی اوسی نے کووڈ کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مختلف سیکٹرز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے لیا ۔اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں این سی او سی نے تمام صوبوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد اور ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایات دیں جبکہ عید الاضحیٰ کیلئے جاری ایس او پیز پر خصوصی عملدرآمد کے احکامات دیئے ۔ افغانستان میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر مغربی سرحد کو 17جون سے بند کیا گیا تھا ، اس دوران صرف دونوں اطراف پھنسے پاکستانی اور افغان شہریوں کے علاوہ انتہائی ایمرجنسی مریضوں اورطلبہ کو خصوصی رعایت حاصل ہے ۔ افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے چمن اور طورخم بار ڈر پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔جو پاکستانی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکے کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر10دن قرنطینہ کیا جائیگا ۔ جن افراد کو ویکسین نہیں لگی یا صرف ایک خوراک لگی ہے کو 10دن اپنے صوبہ میں قرنطینہ میں رکھا جائیگا ۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب سارہ اسلم کے مطابق صوبہ میں کورونا کے 166نئے کیس سامنے آگئے اورمزید5مریضوں کی جان چلی گئی۔ لاہور میں85اورراولپنڈی میں26کیس رپورٹ ہوئے ۔ علاوہ ازیں سارہ اسلم نے این سی او سی کی ہدایات پر پنجاب میں مویشی منڈیوں کیلئے ایس اوپیز جاری کر دیئے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق مو یشی منڈیاں شہری علاقوں سے 2 تا 5 کلومیٹر فاصلے پر لگائی جاسکتی ہیں۔ایک گاڑی میں صرف دو لوگ آسکتے ۔کسی فرد کو منڈی میں بغیر ماسک داخلے ،پانچ سے زائد افراد کو اکٹھے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دنیا بھرمیں ہلاکتیں40لاکھ15ہزارسے زائد ہو گئیں۔انڈونیشیا نے ملک بھر میں کورونا لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔
https://www.roznama92news.com/%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%D9%85%D8%B2%DB%8C%D8%AF17%D8%A7%D8%B2%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%B6%D8%A7%D9%81%DB%81-%D9%BE%D8%B1-%D8%A7%DB%8C%D9%86-%D8%B3%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B3%DB%8C%D8%B2-%D8%AE%D9%84%D8%A7%D8%B3
کورونا کی تیسری لہر مزید 25 جانیں لے گئی، 830 افراد میں وائرس کی تصدیق
Published On 06 July,2021 08:13 am
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 25 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 452 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 64 ہزار 490 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 830 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 47 ہزار 14، سندھ میں 3 لاکھ 41 ہزار 275، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار 616، بلوچستان میں 27 ہزار 445، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 504، اسلام آباد میں 83 ہزار 48 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 588 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 48 لاکھ 15 ہزار 639 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 364 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 8 ہزار 648 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 968 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 25 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 452 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 786، سندھ میں 5 ہزار 528، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 343، اسلام آباد میں 780، بلوچستان میں 315، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 589 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/609337_1
سرمائے کی شدید کمی کا سامنا
7 July, 2021
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل تدروس غیبریئسس نے ادار ے کو درپیش سرمائے کی کمی پر شدید اظہار تشویش کیا ہے
جنیوا ( دنیا ڈیسک) عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اپنے کام کو پروگرام کے مطابق جاری رکھنے کیلئے ادارے کو 16.8 ارب ڈالر کی ضرورت ہے ، اس میں سے تقریباً 8 ارب ڈالر فوری درکار ہیں، انہوں نے بتایا کہ ادارہ صحت اور مختلف ممالک کی حکومتوں کی کوششوں سے دنیا بھر میں اب تک کورونا ویکسین کی 3.25 ارب خوراکیں لگائی جاچکی ہیں، ویکسین پر کام کو جاری رکھنے ، تشخیص ، تحقیق اور سائنسی آلات کیلئے جس قدر سرمائے کی ضرورت ہے وہ دستیاب نہیں ہے ، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے متنبہ کیا کہ کورونا اب بھی خطرناک ہے ، اس لیے یہ سمجھنا بہت بڑی غلطی ہوگی کہ اس سے نجات مل چکی ہے ، انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے موثر اقدامات کیے وہاں کورونا متاثرین اور اموات کی شرح کم ہوگئی، لیکن جو ممالک ایسا نہ کرسکے وہاں کورونا کے باعث ہلاکتیں جاری ہیں، سربراہ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک حقیقت ہے کہ تقریباً 29 غریب ترین ممالک میں صرف ایک فیصد شہریوں کو کورونا ویکسین کی صرف پہلی خوراک لگائی جاسکی۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-07/1850405
لاک ڈائون سے متاثر افراد مدد کیلئے سفید جھنڈے لہرانے لگے
7 July, 2021
ملائشیا میں جھنڈے لہرانے والے ان خاندانوں کی مخیر حضرات مدد کرتے ہیں سوشل میڈیا پر جھنڈا مہم بھی چلنے لگی،1ہزار ڈالر کی اشیا فراہم کیں:ہوٹل مالک
کوالالمپور (دنیا مانیٹرنگ)ملائشیا کے دارالحکومت اور دیگر شہروں میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن سے پیدا معاشی مصائب کے آثار نظر آنا شروع ہو گئے ، خوراک اور دیگر ضرورتوں کیلئے لوگ گھروں کے باہر سفید جھنڈے لگانے لگے ۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ان جھنڈوں کا سائز اکثر ٹی شرٹ کے برابر ہوتا ہے ، ان کے ذریعے کم آمدنی والے خاندان جنہیں لاک ڈاؤن نے بری طرح متاثر کیا ، اپیل کرتے ہیں کہ ان کی مدد کی جائے ۔ اس حوالے سے ایک مہم سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ سفید جھنڈا کے عنوان سے شیئر ہو رہی ہے جس میں متاثرہ خاندانوں کی طرف سے خوراک ، کام یا دیگر ضروریات کی صورت میں مدد کی اپیل کی گئی ہے ۔ فنکاروں اور اہم شخصیات سمیت ہزاروں افراد اس مہم کا حصہ ہیں۔ ایک معروف گلوکار نے انسٹاگرام پر اپنے 4 لاکھ سے زائد پرستاروں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہر ہفتے سفید جھنڈے والے گھروں کو خوراک اور دیگر ضروریات زندگی عطیہ کریں گے ۔ کوالالمپور کے ریسٹورنٹ مالک رینی چن نے بتایا اس نے ایک ہزار ڈالر سے زائد مالیت کی اشیا متاثرہ خاندانوں کو عطیہ کیں۔
https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2021-07-07/1850406
کورونا : طورخم بارڈر بند، لوئر دیر میں ویکسین نہ لگانے پر ہنگامہ، لاٹھی چارج، متعدد زخمی
7 July, 2021
افغانستان میں پھنسے 4ہزار پاکستانیوں کی واپسی کے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن ، مظاہرین نے ہسپتال کے شیشے توڑ دئیے ، چین سے 20لاکھ مزید خوراکیں پہنچ گئیں،ملک میں مزید 25اموت،830نئے کیسز،پنجاب میں 10جاں بحق
اسلام آباد،لاہور(اپنے سٹاف رپورٹرسے ، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کے باعث طورخم بارڈر ہر طرح کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا،لوئر دیر کے ہسپتال میں ویکسین نہ لگانے پر ہنگامہ ہوگیا، اوورسیز پاکستانیوں پر لاٹھی چارج کیا گیا، متعدد افراد زخمی ہوگئے ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ کورونا وائرس کی وباکے باعث این سی او سی کی جاری کردہ ہدایات کے پیش نظر طورخم بارڈر کو 6 جولائی سے ہر طرح کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا ہے ، پاک افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکز ہر طرح کی آمدورفت کیلئے تب تک بند رہے گا جب تک این سی او سی کی طرف سے وزارت داخلہ کو نئی ہدایات موصول نہیں ہوتیں۔ ادھر وزارت داخلہ نے افغانستان میں پھنسے 4 ہزار پاکستانیوں کی واپسی کے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان آمد پر ویکسین شدہ اور کورونا سے محفوظ افراد کو اپنے اضلاع جانے کی اجازت ہوگی، غیر ویکسین یا جزوی ویکسین شدہ افراد کو متعلقہ ضلع کی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا، ایسے افراد کیلئے 10 روز کا قرنطینہ لازمی ہوگا، افغانستان سے انتہائی ایمرجنسی میڈیکل کیسز کو طریقہ کار کے تحت آنے کی اجازت ہوگی، افغان طلبہ کیلئے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ دریں اثنا لوئر دیر کے ہسپتال میں اوورسیز پاکستانیوں کو ویکسین نہ لگنے پر ہنگامہ آرائی کی گئی، ہسپتال کے درواز ے اور شیشے ٹوٹ گئے ، پولیس نے لاٹھی چارج کردیا، متعدد افراد زخمی ہوگئے ، اوورسیز پاکستانیوں نے انتظامیہ پر من پسند لوگوں کو ویکسین لگانے کا الزام عائد کیا۔ ادھر این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک میں کورونا سے 25 اموات ہوئیں جبکہ 830 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، ملک میں مصدقہ کیسز 9 لاکھ 64 ہزار 490 ہوگئے جن میں 9 لاکھ 8 ہزار 648 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 22 ہزار 452 دم توڑ گئے ہیں، ایک ہزار 968 کی حالت تشویشناک ہے ، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں 3 جبکہ پنجاب میں 10اموات ہوئیں، صوبے میں 162 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 72 کا تعلق لاہور سے ہے ، گزشتہ روز سندھ میں 8، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 3، 3، آزاد کشمیر میں ایک مریض دم توڑ گیا۔ علاوہ ازیں ترجمان وزارت صحت کے مطابق چین سے سائنو ویک ویکسین کی مزید 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں، گزشتہ 4 دن میں پاکستان میں ویکسین کی 40 لاکھ خوراکیں لائی گئی ہیں، ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مئی اور جون میں مختلف اقسام کے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، ملک میں ڈیلٹا، بیٹا اور الفا کورونا وائرس سامنے آچکے ہیں، ڈیلٹا، الفا اور بیٹا کورونا وائرس کا تعلق بھارت، برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے ہے
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-07-07/1850307
کورونا میں 84فیصد معمولات زندگی بحال، پاکستان کا دنیا میں تیسرا نمبر
7 July, 2021
کورونا وائرس کے خلاف پاکستانی حکومت کے موثر اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی
اسلام آباد(این این آئی)گلوبل نارملسی انڈیکس میں پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا ،پہلے نمبر پر ہانگ کانگ اور دوسرے پر نیوزی لینڈ ہے ،برطانوی میگزین کے مطابق پاکستان وبا میں 84 فیصد معمولات زندگی بحال کرنے میں کامیاب رہا، کورونا کے دوران معمولات زندگی بحال کرنے میں پاکستان نے ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا،اخبار دی اکانومسٹ کے مطابق ’’گلوبل نارملسی انڈیکس‘‘ میں پاکستان 84.4 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-07-07/1850278
کوروناحفاظتی سامان کے 7 کنٹینر افغانستان کے حوالے
7 July, 2021
پاکستان نے طورخم بارڈر پر افغانستان کو کورونا کے حفاظتی سامان کے 7 کنٹینرز حوالے کردیئے
خیبر(نمائندہ دنیا) افغان حکام نے سامان کی حوالگی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اس حوالے سے طورخم بارڈر پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ چیف کلکٹر آصف محمود جاہ نے کہا کسٹم ہیلتھ کیئر کی طرف سے جذبہ خیرسگالی کے تحت کورونا سے بچائو کی مختلف ادویات اور حفاظتی سامان افغانستان کے حوالے کیا گیا جس کی مالیت 25 کروڑ روپے ہے ۔
https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-07-07/1850276
کورونا : مزید25اموات، پاکستان میں بھارتی، برطانوی، افریقی اقسام کا انکشا ف
بدھ 07 جولائی 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور(رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا نے پاکستان میں مزید25افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد22452 ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.22فیصد رہی، کوروناکے 830نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیسز 33390ہو گئے ،1968مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔علاوہ ازیں پاکستان میں کورونا وائرس کی بھارتی،برطانوی اور جنوبی افریقہ کی اقسام کی موجودگی کا انکشا ف ہوا ہے ۔ وزارت صحت کے مطابق مئی کے آخر اور جون کے اوائل میں وائرس کی مختلف اقسام کے نمونے لئے گئے ۔ قومی ادارہ صحت مسلسل کورونا کی مختلف اقسام کی مانیٹرنگ کررہا ۔دریں اثنا قومی ادارہ صحت نے موسم گرما اور مون سون میں بیماریاں پھیلنے کا الرٹ جاری کردیا، وفاقی و صوبائی صحت کے اداروں کو جاری مراسلہ میں بتایا گیا کہ الرٹ اجرا کا مقصد ہیپاٹائیٹس اے اور ای، ہیضہ، ڈینگی، ملیریا، خسرہ، پولیو اور ٹائیفائیڈ کی بیماریوں کے پھیلاؤ کو بروقت روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہے ۔ مون سون میں کورونا تیزی سے پھیل سکتا ہے ،لہٰذاوفاقی ، صوبائی اور ضلعی صحت انتظامیہ کو موثر نگرانی کی ہدایت کی جاتی ہے ۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب سارہ اسلم کے مطابق صوبہ میں کورونا کے 162نئے کیس سامنے آگئے اورمزید10مریضوں کی جان چلی گئی،لاہور میں مزید 3اموات ہوئیں۔ لاہور میں72، راولپنڈی28اورفیصل آبادمیں5 کیس رپورٹ ہوئے ۔ صوبہ میں کورونا کی مجموعی مثبت شرح 0.9 رہی،لاہور میں1.1ریکارڈ کی گئی۔ سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئر بیرسٹر نبیل احمد اعوان کے مطابق پنجاب میں مزید105کورونامریض صحتیاب ہو گئے ۔ادھرخیبر پختونخوا میں مزید4 کورونامریض جاں بحق ہوگئے جبکہ ویکسین کے اعداد و شمار میں 60ہزار کا فرق ہے ۔ این سی اوسی نے محکمہ صحت کو 31جولائی تک فرق ختم کرنے کی ڈیڈلائن دیدی ۔لوئر دیر تحصیل ہسپتال میں پولیس کے لاٹھی چارج سے ویکسین لگوانے کیلئے آنیوالے متعدد اوورسیز پاکستانی زخمی ہوگئے جبکہ اس دوران بھگدڑ سے ہسپتال کے دروازے اور شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے ویکسین لسٹ منسوخ کی جس پر اوورسیز پاکستانی طیش میں آگئے ، حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے ہمیں مجبوراً لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ دنیا بھرمیں ہلاکتیں40لاکھ5ہزارسے زائد ہو گئیں۔ پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا کے باعث ڈیڑھ سال میں 350 پاکستانی جاں بحق ہوچکے ۔برطانیہ میں یوم نجات لاک ڈاؤن منانے کیلئے قواعد متعارف کرادیئے گئے ۔جرمنی نے برطانیہ، بھارت، نیپال،روس اور پرتگال سے آنیوالے مسافروں کیلئے پابندیوں میں نرمی کر دی،تاہم 10 روز قرنطینہ کرنا ہو گا ، ان ممالک کو کورونا کی نئی قسم سے متعلق خدشات کی فہرست سے نکال دیا گیا۔
https://www.roznama92news.com/%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%D9%85%D8%B2%DB%8C%D8%AF25%D8%A7%D9%85%D9%88%D8%A7%D8%AA-%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D8%AA%D9%82%DB%8C-%D8%A7%D9%82%D8%B3%D8%A7%D9%85-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%DA%A9%D8%B4%D8%A7-%D9%81
امریکا بھر میں اب بالخصوص جانوروں کو کورونا سےبچانے والی ویکسین کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس ضمن میں ڈینور کے مشہور چڑیا گھر کے بعض جانوروں کو ویکسین لگائی جائے گی۔
تاہم ڈینورچڑیا گھر کے ماہرین نے کہا ہے کہ وہ ابھی غورکررہے ہیں کہ کن جانوروں کو پہلے کووڈ 19 ویکسین لگائی جائے۔ اس ضمن میں جانوروں کی ویکسین بنانے والی ایک کمپنی زوایٹس سےگفتگو بھی جاری ہے۔ چڑیا گھر سے وابستہ ڈاکٹر اسکاٹ لارسن کہتے ہیں کہ اگرچہ جانوروں کو اس وبا سے بچانا ضروری ہے تاہم پہلے مرحلے پر بوزنو(پرائمیٹس) اور گوشت خورجانوروں کو ویکسین دی جائے گی۔
واضح رہےکہ انسانوں کے لیے تجویز کردہ ویکسین جانوروں کو نہیں دی جاسکتی۔ لیکن ضروری ہے کہ گوریلا، ٹائیگر، اود بلاؤ اور دیگر جاندار کورونا سے متاثرہوسکتےہیں لیکن دوسرے جانور بھی ہیں جنہیں کووڈ 19 ویکسین دینے کی ضرورت ہے۔ تاہم جانوروں کے طبی ماہرین کا اصرار ہے کہ گھریلو پالتو جانور مثلاً کتے اور بلیوں کا کووڈ 19 سے متاثر ہونے کا خدشہ بہت کم ہے۔
تین روز قبل آکلینڈ سے خبرآئی تھی کہ وہاں کے تمام چڑیاگھروں میں ٹائیگر، بھالو اور دیگر جانداروں کو بھی کووڈ 19 ویکسین لگائی جائے گی۔ امریکی محکمہ زراعت کی منظوری سے دی جانے والی یہ ویکسین اپنی نوعیت میں تجرباتی ہے اور دیگر جانداروں کے علاوہ خنزیروں، بندروں، چمپانزی اور دیگر جانداروں میں بھی لگائی جائے گی۔
https://www.express.pk/story/2198712/509/
باچا خان ایئرپورٹ پر کورونا وائرس کی بھارتی قسم کی تصدیق ہوگئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کورونا وائرس کی خطرناک بھارتی قسم خیبر پختونخوا پہنچ گئی ہے اور کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے کیس کی تصدیق بھی کی جا چکی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بیرون ملک سے آئے مسافروں سے نمونے اکھٹے کیے گئے تو بھارتی قسم کے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، باچا خان ائیر پورٹ پر مسافروں میں تشخیص ہونے والے 80 فی صد کیسز برطانوی کورونا وائرس کی قسم ہیں، تاہم ابھی تک خیبر پختونخوا کی کسی بھی لیبارٹری میں بھارتی کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوسکتی، مسافروں میں بھارتی قسم کے کورونا کی تشخیص قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے کی۔
https://www.express.pk/story/2198988/1/
ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 33 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 280 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 83 لاکھ 60 ہزار 823 ہوگئی ہے۔
کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 270 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 363 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ52 ہزار 719 ، پنجاب میں ایک لاکھ 62 ہزار 875، خیبر پختونخوا میں 69 ہزار 164، اسلام آباد میں 42 ہزار 401، بلوچستان میں 18 ہزار 916، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 359 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 929 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 29 ہزار981 ہے۔ جب کہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 33 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 12 ہزار 218 ہوگئی ہے۔
صحت یاب مریضوں کی تعداد
این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 481 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 18 ہزار 164 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
https://www.express.pk/story/2142297/1/
جاپان کی کمپنی کاواساکی نے ایسا روبوٹ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو مریض کی ناک اور حلق سے نمونے لے سکتا ہے اور صرف 80 منٹ میں نتیجہ بھی بتاسکتا ہے
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان میں اولمپک گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں کورونا سے بچاؤ کے لیے بھی اقدامات کیئے جارہے ہیں جس کے تحت اسٹیڈیم میں آنے والے تماشیوں کے کورونا ٹیسٹ کرنے کے لیے ایک روبوٹ تیار کیا گیا ہے۔
یہ روبوٹ جاپانی کمپنی کاواساکی نے تیار کیا ہے جب کہ جاپان کے وزیر صحت نے آج ان روبوٹس کا معائنہ کیا اور ماہرین سے تفصیلات حاصل کیں۔ روبوٹ مصنوعی بازو کے ذریعے مریض کی ناک اور حلق سے نمونے لے سکتا ہے اور صرف 80 منٹ کے اندر نتیجہ بھی دیدے گا۔
یہ سسٹم 16 گھنٹوں میں 2 ہزار نمونوں کی پراسیسنگ کر سکتا ہے۔ یہ سسٹم دو حصوں پر مشتمل ہے، ایک مصنوعی بازو ہے جو ٹیسٹ کے لیے نمونے لیتا ہے اور دوسری لیب ٹیکنیک مشین ہے جس میں ٹیسٹ انجام دیا جائے گا۔
جاپانی وزیر صحت تامورا کا کہنا تھا کہ اولمپک گیمز کے دوران زیادہ سے زیادہ اور سبک رفتاری کے ساتھ کورونا ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے اس روبوٹ کی ایجاد بڑی کامیابی ہے۔
ان روبوٹس کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں ٹرکوں پر لاد کر کھیل کے میدانوں، تھیم پارکوں اور دوسرے عوامی مقامات پر پہنچائے جا سکتے ہیں جہاں کم وقت میں بڑی تعداد میں کورونا ٹیسٹ کرنا ممکن ہوگا۔
واضح رہے کہ جاپان میں اس وقت روزانہ صرف پچاس ہزار ٹیسٹ ہورہے ہیں جو بہت کم ہیں اور حکومت کو تنقید کا سامنا ہے۔ جاپان میں 3 لاکھ 37 ہزار افراد کورونا سے متاثر ہوئے اور یہ مہلک وائرس 4 ہزار 598 افراد کی جان لے چکا ہے۔
https://www.express.pk/story/2140202/508/
کورونا وائرس کی نئی اور زیادہ مہلک قسم ’لیمبڈا‘ سامنے آگئی
Jul 05, 2021 | 10:33:AM
لندن (ویب ڈیسک) دنیا میں کورونا وائرس کی نئی اور زیادہ مہلک قسم ’لیمبڈا‘ سامنے آگئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لیمبڈا ویرینٹ اصل کورونا وائرس کی نسبت پھیلاؤ کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق سائنس دانوں کا کہناہےکہ کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا، ایلفا اور گاما اقسام سے بھی زیادہ پھیلتی ہے، لیمبڈا وائرس کورونا ویکسین کے خلاف بھی زیادہ مزاحمت کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کورونا کی لیمبڈا قسم سب سے پہلے پرو میں دسمبر میں پائی گئی تھی اور یہ نئی قسم چلی سمیت 27 ملکوں میں پھیل چکی ہے۔برطانیہ میں 23 فروری سے 7 جون کے درمیان لیمبڈا وائرس کے 6 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/05-Jul-2021/1311784?fbclid=IwAR2gzMN5eu3YE-3KnjuX0J2AuVcAE8YohqexLsnzozFlZ644eJtupyeR85w
سعودی حکومت نے عمرے پر پابندی عائد کردی
Jul 05, 2021 | 19:45:PM
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی حکومت نے حج کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے عمرے کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق پابندی کا مقصد رواں سال کورونا ایس او پیز کے ساتھ حج کی ادائیگی کو ممکن بنانا ہے۔سعودی وزارت صحت کی جانب سے حج سیزن کے لیے تیاریاں شروع کردی گئیں ۔مکہ مکرمہ اور شعائر مقدسہ میں 13 ہسپتال مخصوص کیے جائیں گے اور حجاج کے رہائشی خیموں میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا۔ تمام حجاج کوکھانا ان کے کمروں میں ہی پہنچایا جائے گا۔عمرے پر پابندی 13ذی الحج تک لگائی گئی ہے جس کے بعد نئی پالیسی کے مطابق عمرے کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔
https://dailypakistan.com.pk/05-Jul-2021/1311874?fbclid=IwAR00DnDmTusFlBAHdEBdAndM44GV4g1sPh29GzK4r2IXIYKpJoKap058pos
No comments:
Post a Comment