
لاہور، لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اپنے علاج کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں اور اب ان کی ایک تصویر( ممکنہ طورپر) شیئرکرتے ہوئے اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے لکھا کہ " لندن سے نوازشریف کی تازہ تصویر سوشل میڈیا پر چل رہی ہے "۔تصویر میں ان کے ساتھ مزید تین افراد بھی دکھائی دے رہے ہیں لیکن ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔
https://dailypakistan.com.pk/30-May-2020/1138534?fbclid=IwAR0MxtitsG
ooLJ5vCjOBvjq0aoXJ06A0DiB60wYHnidbGyKHPBrkUAEWic
لندن ، اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)لندن میں زیر علاج سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلخانہ کےہمراہ نئی تصویرسامنے آگئی، نوازشریف کو کورونا لاک ڈاؤن کے دوران پہلی بار گھر سے باہر دیکھا گیا، ان کی تصویر سامنے آنے پر اب حکومتی ردعمل بھی آگیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے نوازشریف کی تصویر پرردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ" انہوں نے قوم کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے، یہ جھوٹ بول کر لندن گئے، تین دفعہ وزیراعظم بننےوالےمیں سچ بولنےکی اخلاقی قوت نہیں، یہ لوگ جھوٹ بول کر ملک سے بھاگ جاتےہیں، ترس آتا ہے ان پر جو اب بھی جھوٹ سنتےاوران کولیڈر مانتے ہیں، افسوسناک"۔
خیال رہے رواں سال جنوری میں بھی سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن کے مہنگے ترین ریستوران میں ناشتے کی تصویر وائرل ہوئی تھی ، فیملی ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر نوازشریف چہل قدمی کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ باہر گئے تھے۔
https://dailypakistan.com.pk/30-May-2020/1138537?fbclid=IwAR1PL6NE7S
I7vW32KHHHLEseQ1toWKyNIdKIOibe29dY9xctoORQDD3LeAg
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافی اظہر جاوید کاکہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں اظہر جاوید نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے مخالفین کیلئے بڑا سرپرائز جلد متوقع ہے۔انہوں نے وطن واپسی کیلئے مشوروں کا آغاز کردیا ہے، جون میں ڈاکٹرز سے چیک اپ کیلئے اپائنٹمنٹ اور آپریشن کے بعد تاریخ کا اعلان ہوگا ۔
اظہر جاوید کےمطابق نواز شریف نے مسلم لیگ ن کو متحرک کرنے کیلئے مریم نواز کو گرین سگنل دے دیا ہے۔ فیصلہ ہوا ہے کہ اگر شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا تو فرنٹ فٹ پر آکر کھیلا جائے گا۔
اظہر جاوید نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف نے شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور انہیں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بلانے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/30-May-2020/1138563?fbclid=IwAR3cQDFU2VrYadjMdBV
3PjLUwQtHAr45KJbvT638nKPmcGs65LVAmlHBf_Y

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/29052020/P1-LHR028.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/21052020/p1-lhr032.jpg
3PjLUwQtHAr45KJbvT638nKPmcGs65LVAmlHBf_Y

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/29052020/P1-LHR028.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/21052020/p1-lhr032.jpg
No comments:
Post a Comment