پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 64 ہزار ہوگئی، 1317 افراد جاں بحق ::: دبئی سے 40 دنوں میں 121 لاشوں کی پاکستان منتقلی کا انکشاف - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Friday, 29 May 2020

پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 64 ہزار ہوگئی، 1317 افراد جاں بحق ::: دبئی سے 40 دنوں میں 121 لاشوں کی پاکستان منتقلی کا انکشاف


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ میں عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران پولیس کے 60 سے زائد اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کا شکار پولیس افسران اور اہلکاروں کی تعداد 326 ہوگئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اب تک سندھ پولیس کے کورونا وائرس سے متاثر 80 ملازمین صحتیاب ہو کر گھروں کو بھی لوٹ چکے ہیں جب کہ دو افسران سمیت 5 اہلکار مہلک وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس ذرائع کے مطابق 241 افسران اور اہلکار میں ابھی بھی کورونا وائرس موجود ہے اور وہ مختلف ہسپتالوں، میڈیکل سینٹرز یا اپنے گھروں میں آئسولیٹ ہیں۔ کورونا وائرس جیسی عالمی وبا کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے لاک ڈاؤن کو مؤثر بنانے کے لیے پولیس فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کر رہی ہے۔ پولیس چیک پوسٹس پر ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کو روزانہ ہزاروں شہریوں کو ڈیل کرنا پڑتا ہے اور یہی عمل ان کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کا سبب بن رہا ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/29-May-2020/1138103?fbclid=IwAR3dO69J1lI31oUrAJEo1Sq5hSZwpHFxnejBo7YG

pBiS26N8KwlZ3THRc6E

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈی پی او نارووال ذوالفقار احمد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، ذوالفقار احمد کی بیوی، بیٹی حاجرہ، بیٹا حمزہ اور گھریلو ملازمہ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ یا ہے۔ڈی پی اونارووال ذوالفقا ر احمد کی پوری فیملی کو ملازمہ سمیت گھر میں آئسولیشن کر دیا گیا ہے اس حوالے سے جب ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انھوں نے اپنا موبائل فون اٹینڈ نہیں کیا۔
https://dailypakistan.com.pk/29-May-2020/1138078?fbclid=IwAR2RWY7IocD_jwuv6aefdx34KvZMF5Z8YY

RNH56WqPicQrK6w7RiqsAqweA

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ڈومیسٹک پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا گیا، سعودی ایوی ایشن گاکا نے پروازوں کیلئے ایس اوپیزجاری کردئیے۔گاکا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اتوار31مئی سے ڈومیسٹک پروازیں بحال کردی جائیں گی اور بحالی سے قبل ملکی ائیرپورٹس پرتمام حفاظتی اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

سعودی ائیرپورٹس پرفضائی آپریشن2مراحل میں بحال کیاجائےگا، 2ہفتے کے دورانیے کے پہلے مرحلے میں آدھے ائیرپورٹس کھولے جائیں گے جب کہ دیگرائیرپورٹس پر ڈومیسٹک پروازیں دوسرے مرحلے میں کھولی جائیں گی۔ کورونا کے باعث21مارچ کو ڈومیسٹک پروازوں پرپابندی عائد کی گئی تھی اور اب 2 ماہ10دن بعد اندرون ملک پروازیں بحال کی جارہی ہیں۔گاکا کے مطابق سعودی ائیرپورٹس سےڈومیسٹک پروازیں صبح8تا شام6بجے تک آپریٹ ہوں گی، تمام نیر وباڈی طیاروں کوپرواز سے100منٹ پہلے جراثیم سے پاک کیاجائے گا۔وائیڈ باڈی طیاروں کو پرواز سے145منٹ پہلے جراثیم سے پاک کیاجائےگا، ماسوائے بزنس اور فرسٹ کلاس میں 2 مسافروں کے درمیان ایک نشست خالی ہوگی۔

https://dailypakistan.com.pk/29-May-2020/1138094?fbclid=IwAR3jLxOwGNi3QOSSgvkELH54vOHMtSucGii

ZDJKe9_JHgly_MR5YozGtBCo

لندن (ویب ڈیسک) رواں سال اگست میں طے پائی جانے والی شادی وبائی بیماری کورونا وائرس کے سبب منسوخ کر کے ڈاکٹر اور نرس نے ہسپتال ہی میں شادی کر لی۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب جہاں دنیا بھر میں شادی و دیگر تقریبات منسوخ ہو گئیں وہیں چند افراد اس وبا کو خاطر میں لائے بغیر اپنی زندگی کی اہم یادیں اکٹھی کرنے اور ان دِنوں کو یادگار بنانے میں مصروف ہیں ، اسی سلسلے میں لندن کے ہسپتال ’ لنڈنز اسٹریٹ تھومس ہوسپٹل‘میں ڈاکٹر اور نرس کی شادی کا دلچسپ واقعہ سامنے آیا جہاں انہیں شادی کے لیے خصوصی اجاز ت دی گئی تھی۔

غیر ملکی ویب سائٹ ’بی بی سی نیوز ‘ کے مطابق لندن میں 34 سالہ نرس جین ٹپنگ اور 30 ڈاکٹر انالان نواراتنم کی شادی ہوئی، جہاں ان کے مہمانوں اور گواہان نے لائیو سٹریم کے ذریعے آن لائن شادی میں شرکت کی۔

شادی شدہ جوڑے کے مطابق انہوں نے اپنی شادی کی منصوبہ بندی اس وقت کی تھی جب سب صحت مند اور حالات بہتر تھے، ٹپنگ اور انالان نے اپنی شادی اگست میں کرنے کا سوچا تھا، مگرانہیں شادی کی منصوبہ بندی منسوخ کرنی پڑی کیوں کہ دونوں کے خاندان کے لیے اس وبا کی صورتحال میں بحافاظت شمالی آئر لینڈ اور سری لنکا سے آنا ممکن نہیں تھا۔

لندن کے ہسپتال میں بطور نرس خدمات انجام دینے والی ٹپنگ کا کہنا تھا کہ ’ہم چاہتے تھے کہ سب ہماری شادی پر خوشیاں منائیں چاہے ہمارے پیاروں کو ہمیں اسکرین پر دیکھنا پڑے۔‘30 سالہ ڈاکٹر انالان نواراتنم کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ ہم دونوں اس رشتے میں بندھ گئے ہیں۔‘نئے شادی شدہ جوڑے کی جانب سے رشتے داروں کے لیے باقاعدہ آن لائن تقریب منعقد کی گئی جس میں انہوں نے ڈانس بھی کیا۔ہسپتال میں اس تقریب کے انتظامات کرنے والی خاتون ملا ہلبرن کا کہنا تھا کہ ’اس شادی کی تقریب کا حصہ بن کر اچھا لگا۔‘
اس شادی کی خبر سن کا لندن کے ہیلتھ منسٹر میٹ انوک کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’ یہ ایک شاندار خبر ہے۔‘
https://dailypakistan.com.pk/28-May-2020/1137671?fbclid=IwAR0IqF7DctgW6PbegDHIyY_IVsgOLiMyC-tEJO5UVpeQeB91J712HiYbBRg

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے صحت مند ہونے والے مریضوں کی ایسی ایسی کہانیاں آئے روز سامنے آرہی ہیں کہ سن کر ہی آدمی پریشان ہو جائے۔ اب کوروناوائرس میں مبتلا ہونے والے سی این این کے ایک صحافی نے بھی پریشان کن کہانی سنا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق 49سالہ کرس سومو نامی اس صحافی کو مارچ میں وائرس لاحق ہوا اور اپریل کے آغاز میں صحت مند ہونے پر اسے گھر بھیج دیا گیا لیکن اس کا کہنا ہے کہ صحت مند ہونے کے دو ماہ بعد بھی وہ مکمل طور پر صحت مند نہیں ہوا اور پھیپھڑے تاحال ایسے محسوس ہوتے ہیں جیسے انہیں کوئی سنگین عارضہ لاحق ہو۔

کرس سومو کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے اکثر مریضوں کے پاس اپنی عجیب و غریب کہانیاں ہوتی ہیں اور میں بھی انہی میں سے ایک ہوں۔ میرے پھیپھڑوں میں اور سینے میں مجھے ایسا عجیب سا احساس رہتا ہے جیسے میں بیمار ہوں۔ میرا دوران خون بھی تاحال مکمل ٹھیک نہیں ہوا اور ڈاکٹروں کے پاس میرے ان عجیب و غریب سوالوں کا کوئی جواب نہیں ہے۔ میں صحت مند ہوں، کام کر سکتا ہوں اور فیملی کے ساتھ وقت گزار سکتا ہوں لیکن دو ماہ گزرجانے پر بھی مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میں سو فیصد صحت مند نہیں ہوں۔“

https://dailypakistan.com.pk/28-May-2020/1137682?fbclid=IwAR3xvO-jkhFB6s2M-P_m6Qoo3IRyPhEHuYW_ogxC-7RwUVEujr0hA6lA5sc

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت سندھ نے واضح کردیا کہ 31 مئی تک لاک ڈاؤن برقرار رہے گا، آج جمعہ کو دوپہر 12 سے 3 بجے تک سب بند رہے گا، صوبے بھر میں کرونا کے مزید 1103 کیسز رپورٹ ہوگئے، 16 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت سندھ نے واضح کردیا ہے کہ آج  جمعہ کے روز دوپہر 12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عدالت نے عید الفطر کیلئے نرمی کی تھی، کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، پہلے والا نوٹیفکیشن ہی برقرار ہے۔رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1103 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 905 صرف کراچی کے ہیں، صوبہ بھر میں مزید 1924 افراد صحتیاب ہوگئے، تاہم سولہ مریضوں کا انتقال ہوگیا، اب تک کرونا سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 396 ہوچکی ہے۔وزیراعلی سندھ کہتے ہیں کیسز بڑھنا عوام کی بے احتیاطی کا نتیجہ ہے، افسوس سے بہتر ہے کہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔

https://dailypakistan.com.pk/29-May-2020/1137725?fbclid=IwAR27JuZtyMlup4kzzZ4aeZtTY8yDC6qgTxejWGWY4l

U0hDSfZ6EKaIUBIw4

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر64 ہزار28 ہوگئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں اب تک کی ایک روز میں سب سے زیادہ 57 اموات ہوئیں ہیں جس کے بعد تعداد 1317 ہو گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 931 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2 ہزار636 مزید کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر64 ہزار28 ہوگئی۔

پنجاب میں کورونا کے 22 ہزار 964، سندھ میں 25 ہزار 309، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 842، بلوچستان میں 3 ہزار 928، اسلام آباد میں 2 ہزار100، گلگت بلتستان658 اور آزاد کشمیر میں 227 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس کے 22 ہزار 305 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اب تک کی ایک روز میں ہونے والی سب سے زیادہ 57 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 1317 ہو گئی ہے۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئیں جہاں 425 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 396، پنجاب میں 410، اسلام آباد میں 22، گلگت بلتستان میں 9، بلوچستان میں 43 اور آزاد کشمیر میں 5 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/29-May-2020/1138058?fbclid=IwAR1DVujzmAVgSSw6WLLW1QRlM5JQAKBwVJG

PBUYQ3KAwvDK3XgYKXkhkbos

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ریڈیو پاکستان کے ملازمین سینئر براڈ کاسٹ انجینئر محمد اشفاق اور اردو زبان کی نیوز ریڈر ہما ظفر کورونا وائرس سے انتقال کر گئے ہیں۔سرکاری میڈیا کے مطابق محمد اشفاق ریڈیو پاکستان کے مستقل ملازم تھے جبکہ ہما ظفر کنٹریکٹ بنیاد پر کام کرنے والے نیوز ریڈر تھیں اور گزشتہ 20 سال سے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن میں قومی خبریں پڑھ رہی تھیں۔ہما ظفر نے بیرون ملک سے نفسیات کے مضمون میں پی ایچ ڈی حاصل کر رکھی تھی۔ اطلاعات ونشریات کے وزیر شبلی فراز اور دیگر اعلیٰ حکام نے دونوں ملازمین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کااظہار کیا ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/29-May-2020/1138055?fbclid=IwAR3dR6SmUGfpngrHffH7xPB4YTHD8Q5pjRn

ZOwp5afyuCoHudSqCXgBjqB0

دبئی(ویب ڈیسک) دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی نے بتایاہے کہ گزشتہ 40 دنوں کے دوران پاکستانی قونصل خانے کے ذریعہ دبئی سے تقریبا 121 لاشیں خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس وطن بھیج دی گئیں۔

وطن واپس بھیجی جانے والی لاشوں کاکووڈ19 وجوہات کی بناءپر انتقال نہیں ہوا۔ حفاظت اور احتیاطی تدابیر کی وجہ سے کووڈ 19 سے انتقال ہونے والے افراد کی لاشوں کو وطن واپسی کی اجازت نہیں ہے۔ وبائی امراض سے مرنے والے افراد کی آخری رسومات متحدہ عرب امارات میں انجام دی جاتی ہیں۔

احمد امجد علی نے کہا کہ دبئی سے پاکستان واپسی کے لئے چار سے پانچ مزید لاشوں کو بھیجنے پر غور ہورہا ہے۔ یہ عمل جاری ہے اور ہم ہر اگلی دستیاب پرواز میں زیادہ سے زیادہ لاشوں کو وطن واپس بھیج دیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات سے خصوصی پروازوں کے ذریعے 12ہزارکے قریب افراد وطن واپس آئے ہیں اور ان میں سے 8000 کے قریب نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزکی 40 پروازوں کے ذریعے روانگی کی تھی۔

https://dailypakistan.com.pk/29-May-2020/1138074?fbclid=IwAR3DuKJQhbWXyokpVHsN0rQqb4M_7doecauc

0iUKx2MvYFu2rN-l2QX_0kw

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کے نجی ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر ثناءفاطمہ کورونا وائرس سے انتقال کر گئیں ہیں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق 39 سالہ ڈاکٹر ثناءفاطمہ پیتھالوجسٹ تھیں اور ان کا کچھ دن قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر انہیں ہسپتال داخل کیا گیا ، ان کے علاج کیلئے مسلسل پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی لیکن ان کو پلازمہ نہیں مل سکا اور حالات زیادہ خراب ہونے کے باعث آج وہ انتقال کر گئیں ہیں ، ڈاکٹر ثناءفاطمہ کو اگر پلازمہ مل جاتا تو ان کی جان بچائی جا سکتی تھی ۔

دوسری جانب گوجرانوالہ میں سینئر ماہر نفسیات ڈاکٹر نعیم اختر بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں ۔ صدر پی ایم ڈاکٹر زاہد جعفری نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے اور کہاہے کہ پی ایم اے آج یوم سیاہ منائے گا ۔

حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے بار بار یہ اپیل کی جارہی ہے کہ جو لوگ کورونا سے صحت یاب ہو رہے ہیں وہ اپنا پلازمہ عطیہ کریں تا کہ وینٹی لیٹر پر جانے والے مریضوں کی جان بچائی جا سکے ، یہ طریقہ کار تشویشناک حالت میں مبتلامریضوں کی جان بچانے کیلئے کار آمد ثابت ہو رہاہے اور چین میں بھی یہی طریقہ کار اپنایا گیاہے ۔
https://dailypakistan.com.pk/29-May-2020/1138085?fbclid=IwAR3me3__VBCzbL3RMQQzSIXddUHHMG9Jga

M9lgiktwQLMzMlB_dp7a_fX4s

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کی پروازوں کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا جس کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیرملکی پروازوں کو پاکستانی ہوائی اڈوں پر لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ تمام ائیرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائنز کے ایک ایک طیارے کو یومیہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی جو پاکستان سے مسافروں کو لیکر روانہ ہوسکیں گی۔

29 غیرملکی ایئرلائنوں کو بین الاقوامی فضائی اجازت دی گئی ہے جن میں سے 25 ایئر لائنوں نے آپریشن فوری شروع کرنے کی حامی بھرلی ہے۔ سی اے اے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے اجازت کے حوالے سے باقاعدہ نوٹم جاری کردیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 30 جون تک ہے۔غیرملکی پروازیں بطور فیری فلائٹس (بغیرمسافروں کے جہاز)پاکستانی ایئر پورٹس پر اتریں گی اور یہاں سے مسافروں کو لے کر بیرون ملک روانہ ہوسکیں گی۔اس حوالے سے پروازوں کو معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) پر عمل درآمد کرنا ہوگا اور سماجی فاصلے کی شرط پرعمل لازم ہوگا۔

https://dailypakistan.com.pk/29-May-2020/1138087?fbclid=IwAR12EOdOVkL0igGjs0c51ccgDL_sxxK-eW4j-rlgqqUERejD1bwaDNw68hI

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-29&edition=KCH&id=5197691_33595163

دنیا بھر میں پھیلنے والی جان لیوا وبا کورونا نے معمولات زندگی کو درہم برہم کرکے رکھ دیا ہے۔

اس وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے جس کے باعث شادی ہال بند ہیں اور کئی تقریبات بھی منسوخ ہوگئی ہیں۔

لیکن جہاں یہ بیماری نئے رشتے بنانے میں رکاوٹ بنی ہے وہیں ایک ایسا جوڑا بھی ہے جس کی اس بیماری کے سبب ایک دوسرے سے شناسائی ہوئی جو بڑھتے بڑھتے محبت اور پھر منگنی میں تبدیل ہوگئی۔

مصر کے نوجوان ڈاکٹر محمد فہمی کو کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں انہیں اپنی من موہنی ڈاکٹر آیا مصباح سے پیار ہوگیا۔ دو ماہ کے علاج کے بعد محمد فہمی صحت یاب ہوگئے اور انہوں نے اپنی مسیحا کو شادی کا پیغام دیا جو انہوں نے بخوشی قبول کرلیا۔

محمد فہمی نے ایک گھڑی کا انتظار نہیں کیا اور اسی وقت اسپتال میں ہی اپنے نام کی انگوٹھی آیا مصباح کو پہنادی۔

یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور دنیا بھر سے اس جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور مبارک باد کے پیغامات آرہے ہیں۔ ہم بھی اس جوڑے کی خوش و خرم زندگی گزارنے کے لیے دعاگو ہیں۔

https://www.express.pk/story/2045542/10/

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107468475&Issue=NP_PEW&Date=20200529

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107468479&Issue=NP_PEW&Date=20200529

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107468481&Issue=NP_PEW&Date=20200529

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107468495&Issue=NP_PEW&Date=20200529

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107468498&Issue=NP_PEW&Date=20200529

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107468350&Issue=NP_PEW&Date=20200529

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107468353&Issue=NP_PEW&Date=20200529

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107468276&Issue=NP_PEW&Date=20200529

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107468278&Issue=NP_PEW&Date=20200529

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107468279&Issue=NP_PEW&Date=20200529

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107468280&Issue=NP_PEW&Date=20200529

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107468284&Issue=NP_PEW&Date=20200529

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/29052020/P1-ISB-026.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/29052020/P1-ISB-026.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/29052020/P1-ISB-015.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/29052020/P1-ISB-015.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/29052020/P6-ISB-050.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/29052020/P6-ISB-050.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/29052020/P6-ISB-018.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/29052020/P6-ISB-018.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/29052020/P6-ISB-042.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/29052020/P6-ISB-042.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/29052020/P6-Lhr-039.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/29052020/P6-Lhr-039.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/29052020/P6-Lhr-046.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/29052020/P6-Lhr-046.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/29052020/P1-LHR035.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/29052020/P1-LHR035.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/29052020/P1-LHR001.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/29052020/P1-LHR001.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/29052020/P1-LHR003.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/29052020/P1-LHR003.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/29052020/P1-LHR005.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/29052020/P1-LHR005.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/29052020/P3-Lhr-006.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/29052020/P3-Lhr-006.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/29052020/P6-Lhr-025.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/29052020/P6-Lhr-025.jpg

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-28&edition=KCH&id=5196175_52014820

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/28052020/P6-ISB-062.jpghttps://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/28052020/P6-ISB-062.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/28052020/p1-lhr026.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/28052020/p1-lhr026.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/28052020/p1-lhr008.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/28052020/p1-lhr008.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/28052020/p1-lhr010.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/28052020/p1-lhr010.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/28052020/p1-lhr035.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/28052020/p1-lhr035.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/28052020/p1-lhr012.jpghttps://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/28052020/p1-lhr012.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/28052020/p1-lhr036.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/28052020/p1-lhr036.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/28052020/P6-Lhr-020.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/28052020/P6-Lhr-020.jpg

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 62 ہزار 689 ہوگئی جبکہ مجموعی اموات کی تعداد ایک ہزار 283 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 76 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 62 ہزار 689 ہوگئی۔

پنجاب میں کورونا کے 22 ہزار 37، سندھ میں 25 ہزار 309، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 842، بلوچستان میں 3 ہزار 616، اسلام آباد میں 2 ہزار 15، گلگت بلتستان 651 اور آزاد کشمیر میں 223 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس کے 20 ہزار 231 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئیں جہاں 425 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 380، پنجاب میں 381، اسلام آباد میں 19، گلگت بلتستان میں 9، بلوچستان میں 41 اور آزاد کشمیر میں 5 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

https://www.express.pk/story/2045255/1/

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107465749&Issue=NP_PEW&Date=20200528

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107465755&Issue=NP_PEW&Date=20200528

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107465756&Issue=NP_PEW&Date=20200528

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107465764&Issue=NP_PEW&Date=20200528

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107465884&Issue=NP_PEW&Date=20200528

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107465958&Issue=NP_PEW&Date=20200528

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107465962&Issue=NP_PEW&Date=20200528

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107465955&Issue=NP_PEW&Date=20200528

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107465956&Issue=NP_PEW&Date=20200528

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107466000&Issue=NP_PEW&Date=20200528

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-28&edition=KCH&id=5196430_20878432

No comments:

Post a Comment