کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)قطر میں پھنسے 252 پاکستانی خصوصی پرواز سے
کراچی پہنچ گئے، جناح ٹرمینل پر مسافروں کی کورونا وائرس کی سکریننگ اور
طبی معائنہ کیا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق تمام مسافروں کو کم
از کم 48 گھنٹے کیلئے قرنطینہ منتقل کیا جائے گا، مسافروں کیلئے ناردرن
بائی پاس پر لیبر فلیٹس میں سرکاری قرنطینہ بنایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق
قیام اور کھانے پینے کے اخراجات برداشت کرنے والے مسافروں کو ہوٹلوں میں
ٹھہرایا جا رہا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/10-May-2020/1130883?fbclid=IwAR0FMmWzXSkAnv5OrQy9FI3BWUciew
KFtnhJs-cNT_cblzJdstdxRy6PFws
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ، کویت کی حکومتوں اور ایک
فنانشل انسٹی ٹیوشن کے اشتراک سے چلنے والی کمپنی پاک کویت انویسٹمنٹ کی
جانب سے وزیر اعظم عمران خان کووڈ-19 ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے کا عطیہ
دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں کمپنی کی
جانب سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی
کاوشوں کو بھی سراہا گیا ہے۔پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ کورونا
وائرس کی اس ا?زمائش کے دوران ملک کے غریب اور پسماندہ لوگوں کی مدد کرنے
کے لیے مالی اعانت جمع کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کے اقدام کے معترف ہیں
اور ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر سے مخیر حضرات کی جانب سے کورونا وائرس سے
نمٹنے کے لیے وزیراعظم کے ریلیف فنڈ برائے کورونا فنڈ میں عطیات جمع کرانے
کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستانی تاجر حسین داود کی جانب سے کورونا ریلیف
فنڈ میں ایک ارب روپے جمع کرانے کا اعلان کیا گیا تھا جب کہ ایدھی فاونڈیشن
کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھی ایک کروڑ روپے کا چیک وزیراعظم عمران خان کو
پیش کیا تھا۔
https://dailypakistan.com.pk/10-May-2020/1130930?fbclid=IwAR1AycqpEVfGD63NX5pZavbb-JAgI_Mzz0DUD19E4hIEnTQ22vQdYoV8QS0




























































No comments:
Post a Comment