کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے کیلئے پلازمہ کی ضرورت، عطیہ کرنے کا طریقہ کار جانئے - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Sunday, 10 May 2020

کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے کیلئے پلازمہ کی ضرورت، عطیہ کرنے کا طریقہ کار جانئے

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر 300 افراد کے پلازمہ کی ضرورت ہے اس لیے ان کی ہیلپ لائن پر رابط کیا جائے۔

ڈاکٹر طاہر شمسی نے بتایا کہ انہوں نے پلازمہ عطیہ کرنے والوں کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی ہے۔ پلازمہ دینے کے خواہشمند افراد 03332976390 پر رابطہ کرکے پلازمہ ڈونیٹ کرنے کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بہت سے لوگوں نے کئی بار پلازمہ عطیہ کیا ہے اور انہیں اس کی وجہ سے کسی پیچیدگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ حکومت سندھ نے تین اسپتالوں کو کورونا مریضوں کے لیے پلازمہ جمع کرنے کی اجازت دی ہے۔کراچی کا  قومی ادارہ برائے امراض خون اور سول اسپتال جبکہ حیدرآباد کا لیاقت یونیورسٹی اسپتال یہ کام سرانجام دے سکیں گے۔ کورونا سے صحتیاب مریضوں کا پلازمہ کورونا کے مریضوں کے جلد کام آسکے گا۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق  جن افراد نے پلازمہ عطیہ کیا ہے وہ دوبارہ کورونا کا شکار نہیں ہوئے ، سندھ حکومت نے پلازمہ کے تجربے کیلئے 8 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی میں  وفاقی سیکرٹری انسانی حقوق رابعہ جویریہ آغا، ڈاکٹر طاہر شمسی، ڈاکٹر شوبھا لکشمی اور ڈاکٹر خاور عباس بھی شامل ہیں۔

مذکورہ  کمیٹی کورونا کے مریضوں کو پلازمہ لگانے اور افادیت کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی پلازمہ کی دستیابی، افادیت اور طبی وقانونی وجوہات پر جائزہ رپورٹ بھی مرتب کرے گی۔

https://dailypakistan.com.pk/10-May-2020/1130936?fbclid=IwAR1uBcnnQWHp70599A1pGOlkgVZbt

vmQIigUKdbfuJ2rhySdxM3ebPFYp8o

 


No comments:

Post a Comment