تحریک انصاف اور معیشت : بےروزگاری سروے ::: لاک ڈاؤن کا نقصان ::: کاروبار کی اجازت ::: بجٹ ::: پاکستان میں پیٹرولیم قیمتیں ::: امداد اور سبسڈی ::: سٹاک مارکیٹ ::: سٹیٹ بنک اور کرنسی نوٹ ::: قرضے ::: صحت اور ہسپتال ::: مہنگائی ::: ٹیکس وصولی ::: سرکاری ادارے ::: گندم کی پیداوار ::: پی آئی اے کو تاریخ میں پہلی مرتبہ ::: لاک ڈاؤن سے 10 لاکھ ادارے بند ، 7 کروڑ افراد غربت کا شکار - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Sunday, 3 May 2020

تحریک انصاف اور معیشت : بےروزگاری سروے ::: لاک ڈاؤن کا نقصان ::: کاروبار کی اجازت ::: بجٹ ::: پاکستان میں پیٹرولیم قیمتیں ::: امداد اور سبسڈی ::: سٹاک مارکیٹ ::: سٹیٹ بنک اور کرنسی نوٹ ::: قرضے ::: صحت اور ہسپتال ::: مہنگائی ::: ٹیکس وصولی ::: سرکاری ادارے ::: گندم کی پیداوار ::: پی آئی اے کو تاریخ میں پہلی مرتبہ ::: لاک ڈاؤن سے 10 لاکھ ادارے بند ، 7 کروڑ افراد غربت کا شکار

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گیلپ کی جانب سے کرائے گئے تازہ سروے میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت بیروزگاری میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

گیلپ کی جانب سے 17 ممالک میں لوگوں سے آمدن میں کمی یا نوکری ختم ہونے کے حوالے سے سوالات کیے گئے ۔ پاکستان میں  84 فیصد لوگوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران  ان کی آمدنی میں کچھ نہ کچھ کمی واقع ہوئی ہے۔ سروے میں شریک 10 میں سے 7 پاکستانیوں یعنی 68 فیصد نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کی نوکری ختم ہوگئی ہے۔

گیلپ کے مطابق سروے کیے گئے 17 ممالک میں سے  آمدنی میں کمی اور نوکری ختم ہونے کی شرح پاکستان  میں سب سے زیادہ ہے۔

 

https://dailypakistan.com.pk/02-May-2020/1127734?fbclid=IwAR0hlnFG7VbEu9pkmNIQdQa2lczUiq

nk3xqZzc0K0G40l6o3AB3QXrQLqs

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں لاک ڈاؤن نہیں بلکہ مذاق ہو رہا ہے،کورونا دنیا بھر کےلیے چیلنج ہے اور کورونا سے 5 ارب روپے کا ماہانہ نقصان ہو رہا ہے۔

شیخ رشید احمد نے لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  ہمارے پاس صرف ایک ماہ کی تنخواہ دینے کی گنجائش ہے البتہ کسی بھی ملازم کو ریلوے کی ملازمت سے نہیں نکالا جائے گا،وزیر اعظم ریلوے میں بہتری اور ریلوے مزدوروں کا گریڈ بڑھانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ روزوں کے بعد ٹارزن کی واپسی ہو گی۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت میں صورت حال سب دیکھ رہے ہیں جبکہ بھارتی مسلمان بھی وزیر اعظم عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔وزارت اطلاعات پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید وزیر اطلاعات شبلی فراز کا نام بھول گئے تاہم انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں بہترین ٹیم آئی ہے،وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر30 ٹرینیں چلا دیں گے۔ نواز شریف کے بعد اب فردوس عاشق اعوان بھی کہیں گی مجھے کیوں نکالا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ حزب اختلاف نیب قوانین میں جو ترمیم چاہ رہے ہیں وہ ممکن نہیں تاہم عمران خان بدعنوانی کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، مارکیٹ میں آنے والا نیب آرڈیننس کا مسودہ جعلی ہے

https://dailypakistan.com.pk/03-May-2020/1128042?fbclid=IwAR0ijoVtnKykNLinpMfL1pHpXWt57r4

7xbW7vVtWUaCFBp84ZS_zn39c5tA

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار کاروبار کی اجازت کےلئے ایس او پیز تیار کر لیے گئے، صنعتکار و تاجر برادری کو عمل کرنا ہوگا۔ بازاروں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپٹما کے سربراہ کی قیادت میں صنعتکاروں اور تاجروں کی ملاقات ہوئی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صنعتکاروں اور تاجروں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کرے گی، کاروبار چلنے سے ہی عام آدمی کو روزگار ملے گا، کرونا کے باعث سب سے زیادہ مشکلات کا شکار عام آدمی ہے، ہمارا مقصد عام آدمی کی مشکلات کا ازالہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار کاروبار کی اجازت کے لیے ایس او پیز تیار کر لیے گئے، صنعتکار و تاجر برادری کو وضع کردہ ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انڈسٹری کو بند کر دیا جائے گا، روڈ سیکٹر اور بلڈنگ کے علاوہ دیگر انڈسٹری کھولنے کی اجازت دیں گے۔ سفارشات تیار کر کے وفاقی حکومت کو پیش کردی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئرن اینڈ سٹیل انڈسٹری اور ہوم اپلائنسز انڈسٹری کھولنے کی تجویز دی، بازاروں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔ صوبائی وزیر صنعت کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/03-May-2020/1128058?fbclid=IwAR2myYFH7izTHJCq4yCpLIf6SYYSC

sC3x1NUB3_vKLqujco-au09x-BHde0

 https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-03&edition=KCH&id=5166759_73149392

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107402935&Issue=NP_PEW&Date=20200503

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107402933&Issue=NP_PEW&Date=20200503

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107402927&Issue=NP_PEW&Date=20200503

وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے زیادہ لوگ ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوجاتے ہیں اس کے باوجود ٹریفک کو چلنے کی اجازت ہوتی ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کورونا وبا کے باعث عائد کردہ موجودہ پابندیوں کا 9مئی تک اطلاق رہے گا، 9 مئی سے پہلے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوگا جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے، قومی رابطہ کمیٹی 9 مئی کے بعد کی حکمت عملی طے کرےگی۔

اسد عمر نے کہا گزشتہ چند دنوں میں کورونا وائرس سے اموات میں اضافہ ہوا ہے جو اچھی خبر نہیں ہے، ہلاکتوں کی 3 سرخ لکیریں عبور ہوچکی ہیں اور پچھلے 6 روز میں روزانہ 24 اموات ہورہی ہیں لیکن آبادی کے تناسب کے حساب سے پاکستان میں یہ شرح کم ہے، اللہ کا کرم ہے پاکستان میں بیماری اتنی مہلک ثابت نہیں ہوئی جتنی یورپ میں ہوئی، پاکستان کے مقابلے میں امریکا میں 58 گنا اور برطانیہ میں 124 گنا زیادہ ہلاکتیں ہوئیں، بیماری کے پہلے 46 روز میں ہر 10 لاکھ شہریوں میں سے اسپین میں سب سے زیادہ 414، اٹلی 305، فرانس 256، برطانیہ 248 اور امریکا میں 116 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ پاکستان میں صرف 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا سے اوسطا روزانہ 24 لوگ اور ایک ماہ میں 720 افراد ہلاک ہوسکتے ہیں، کورونا سے زیادہ لوگ ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم ٹریفک کو اجازت دیتے ہیں، ملک میں ایک ماہ میں اوسطا 4 ہزار 800 سے زیادہ لوگ ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوجاتے ہیں، لیکن گاڑی سڑک پر چلتی ہے، کیونکہ ٹریفک پر پابندی زیادہ نقصان دہ ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ اگر یہ ذہن میں بٹھالیں کہ کورونا سے اموات کو صفر کرنا ہے تو اس کے لیے ایسے اقدامات کرنے پڑیں گے جو انسانوں کے لیے اتنے زیادہ مہلک ہوں گے جو کوئی انسان برداشت نہیں کرسکتا، کورونا سے اموات کو صفر کرنا ناممکن ہے، دیگر ممالک میں بھی کورونا کو ختم کرنے کی نہیں بلکہ پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ یہ بیماری دنیا میں جتنی مہلک ہے اتنی ہمارے ہاں نہیں، لیکن معاشی نقصان زیادہ ہے، لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے باعث معاشی طور پر حکومت کو آمدنی میں 119 ارب روپے کا نقصان ہوا، روزگار میں بڑے پیمانے پر کمی آئی ہے، 7 کروڑ غربت کی لکیر سے نیچے چلے جائیں گے، ایک کروڑ 80لاکھ افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں، 10 لاکھ چھوٹے ادارے ہمیشہ کے لیے بند ہوسکتے ہیں، ہر 4میں سےایک پاکستانی  کے گھر میں خوراک کی کمی ہوئی۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ کورونا کو مکمل ختم کرنا ممکن نہیں، اس کا پھیلاؤ کم کیا جاسکتا ہے، یورپ سمیت دنیا کے بہت سے ممالک آہستہ آہستہ روزگار کے پہیے کو چلانے کے لیے بندشیں کم کررہے ہیں، ہمیشہ کے لیے ملک بند کرکے بیٹھ نہیں سکتے، ہمارا ہدف صحت کے نظام کو مضبوط کرنا ہے، ہمارا صحت کا نظام پچھلے 2 ماہ کے مقابلے میں اب  بہتر ہے، فوری طور پر ملک کو اس لیے نہیں کھول سکتے کہ کہیں ہمارے صحت کے نظام پر خدانخواستہ اتنا بوجھ آئے کہ وہ مفلوج نہ ہوجائے، آہستہ آہستہ بندشیں کم کریں گے، روزگار کے مواقع بڑھائیں گے، آئندہ روز میں وفاقی حکومت تمام صوبوں کو شامل کرکے مزید فیصلے کرے گی۔

https://www.express.pk/story/2038106/1/

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107403094&Issue=NP_PEW&Date=20200503

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P1-LHE-036.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P1-LHE-036.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P1-LHE-017.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P1-LHE-017.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P1-LHE-001.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P1-LHE-001.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P06-LHR-013.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P06-LHR-013.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P06-LHR-020.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/03052020/P06-LHR-020.jpg

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے کئی طرح کے کاروبار شدید نقصان میں جا رہے ہیں اور مالکان کے لیے ملازمین کو تنخواہیں دینا مشکل ہو رہا ہے۔ ایسے میں امریکہ میں ایک ریسٹورنٹ کی مالک نے نئی مثال قائم کرتے ہوئے ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیے اپنی لگژری سپورٹس گاڑی بیچ ڈالی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس خاتون کا نام چیرٹی سیلیئرز ہے جو امریکی ریاست ورجینیا کے شہر سمائرا میں وائٹلز کے نام سے ایک ریسٹورنٹ چلاتی ہے۔

دیگر چھوٹے کاروباروں کی طرح اس کے ریسٹورنٹ کو بھی کورونا وائرس کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا اور اس کے پاس عمارت کا کرایہ اور ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیے بھی پیسے نہ تھے جس پر اس نے اپنی فورڈ مسٹینگ جی ٹی گاڑی فروخت کر ڈالی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس سے قبل میرے ریسٹورنٹ کی آمدنی ساڑھے 3ہزار ڈالر تھی جو اب صرف 300ڈالر رہ گئی۔ میں گزشتہ تین دہائیوں سے یہ ریسٹورنٹ چلا رہی ہوں اور کسی طور اسے بند نہیں کرنا چاہتی چنانچہ میں نے اپنی گاڑی فروخت کرکے اخراجات پورے کرنے کا فیصلہ کیا۔اب میں مزید چند ماہ اس ریسٹورنٹ کو کھلا رکھ سکتی ہوں۔“

https://dailypakistan.com.pk/01-May-2020/1127331?fbclid=IwAR11fxeHnhkxgWLYwlu69oAEP7MJD

pWIOEP7OAE_EzsXSBvPHvgxFqA4SI

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے ہر ملک کی معیشت کو شدید دھچکا پہنچ رہا ہے اورلاکھوں لوگ بے روزگار ہورہے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی کوروناوائرس کی اس تباہ کاری سے متاثر ہو رہے ہیں اور آپ کو یہ سن کر بے حد افسوس ہو گا کہ صرف متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کی وجہ سے 13ہزار پاکستانی بے روزگار ہوئے ہیں۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق یہ تعداد پاکستانی دفتر خارجہ کی طرف سے گزشتہ روز بتائی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ 1930ءکی دہائی کے بعد دنیا کو ان دنوں بدترین کساد بازاری کا سامنا ہے جس کی زد میں بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی آ رہے ہیں۔

عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ ”متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں 45لاکھ پاکستانی مقیم ہیں اور یہ ممالک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہیں، کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے تیل کی قیمتیں انتہائی گر گئی ہیں جس سے ان ممالک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ پاکستانی حکومت اس حوالے سے بہت فکر مند ہے کہ یہ صورتحال خلیجی ممالک میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو بے روزگار کر سکتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ایک واضح تعداد وطن واپس پہنچ رہی ہے۔ دفترخارجہ کے پاس دستیاب اعدادوشمار کے مطابق مستقبل قریب میں خلیجی ممالک سے 50ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے۔ “

https://dailypakistan.com.pk/01-May-2020/1127330?fbclid=IwAR0Pyb1oGd5DEANHWOvtuCYfEnW3

vvL0aK77SIh5ujr46hDrlLEGY2PuklY

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) کاروباری ہفتے کے آخری دن (جمعہ کو) دنیا کے امیر ترین افراد کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ارب پتی افراد کی دولت پر نظر رکھنے والے فوربز میگزین کے مطابق جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی دنیا کے امیر ترین آدمی جیف بیزوس کو 11 ارب 20 کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ایک ہی دن میں ان کے اثاثوں میں 7 اعشاریہ 55 فیصد کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ان کی دولت 137 اعشاریہ 4 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔

جیف بیزوس کی سابق اہلیہ مکینزی بیزوس کو بھی ایمازون کے شیئرز کی مالیت میں ہونے والی کمی کے باعث لگ بھگ 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

 ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک کو اپنے ایک ٹویٹ کی بدولت 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کچھ دیر پہلے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ان کی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت بہت زیادہ ہے۔ ان کے یہ ٹویٹ کرتے ہی اگلے چند منٹوں میں ٹیسلا کے شیئرز میں 12 فیصد تک گراوٹ آئی جس کی وجہ سے ایلن مسک کو بھی بھاری نقصان ہوا ہے۔

جمعہ کے روز بل گیٹس کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر، فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر، وارن بفٹ کو ایک ارب 70 کروڑ ڈالر، لیری ایلیسن کو ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/01-May-2020/1127354?fbclid=IwAR2CPcB0h6q6cqYU_yp_GHJHvEWA

3go4FBz50eqpgZKviwRfCQmNa3Z_tQc

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے تمام مادی اثاثے فروخت کردیں گے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں ایلن مسک نے کہا کہ وہ کوئی بھی مادی چیز اپنی ملکیت میں نہیں رکھنا چاہتے ، وہ تمام چیزیں فروخت کرنا چاہتے ہیں، وہ کسی گھر کی ملکیت بھی نہیں چاہتے ۔

ایلن مسک نے ایک اور ٹویٹ میں یہ بھی کہا تھا کہ ان کی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز بہت مہنگے ہیں۔ ان کے یہ ٹویٹ کرتے ہی کچھ منٹوں کے اندر ٹیسلا کے شیئرز کی مالیت میں 12 فیصد کمی ہوگئی ۔ اپنا یہ ایک ٹویٹ ایلن مسک کو بھی کافی مہنگا پڑا اور انہیں اپنے اس ٹویٹ کی بدولت چند منٹوں کے اندر ہی 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔

 فوربز کے مطابق اس وقت ایلن مسک کے اثاثوں کی مالیت حالیہ نقصان کے بعد کم ہو کر 36 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔ وہ دنیا کے 23 ویں امیر ترین آدمی ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/01-May-2020/1127357?fbclid=IwAR32wJbQ4PotR0z6_TkrVVWNHzel3U

LNChZOFOZwSx5vHkBn-7gIPEVAQqI

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے چھوٹا کاروبار کرنے والوں کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کردیا اور کہا کہ کورونا کے باعث بے روزگار ہونے ہونے والوں کی مالی مدد کی جائے گی، ویب سائٹ پر رجسٹرڈ بے روز گار افراد کو 12 ہزار روپے فی کس دیے جائیں گے۔وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا اس وقت برصغیر میں سب سےکم پیٹرول کی قیمت پاکستان میں ہے، قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جلد چھوٹے کاروبار والوں کیلئے پیکج کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت نے کورونا ریلیف فنڈ اور احساس پروگرام کے انضمام کا فیصلہ کیا ہے۔جو شخص ایک لاکھ روپے ریلیف فنڈ میں دے گا اس کے ساتھ حکومت 4 لاکھ روپےاضافی جمع کرے گی اور یہ رقم کورونا سے بے روزگار افراد پر استعمال ہوگی۔حماد اظہر کا کہنا ہے کہ دیہاڑی دار مزدروں ،صنعتوں اور دکانوں میں کام کرنے والے افراد کو اس سے مالی امداد فراہم کی جائے گی اور اس سلسلے میں احساس پروگرام کے اندر الگ پورٹل بنایا جائے گا جس میں بے روزگار لوگ اپنی رجسٹریشن کرسکیں گے۔

https://dailypakistan.com.pk/02-May-2020/1127701?fbclid=IwAR0oV1JsV0zCnov_sOd1sR_FBBSNC

6Vl1VmQSZNzOgp3eWasWcbBbmE7mOk

کراکس(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم تیل پیدا کرنے والے ممالک کو رشک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن وینزویلا جیسے ملک کی حالت دیکھ کر ثابت ہوتا ہے کہ بدانتظامی سر چڑھ کر بول رہی ہو تو تیل کی دولت بھی ممالک کے کام نہیں آتی۔ آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ وینزویلا میں معاشی بحران اس نہج کو پہنچ چکا ہے کہ انڈوں کی قیمت مزدور کی ایک مہینے کی تنخواہ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق گزشتہ دنوں وینزویلاکی حکومت کی طرف سے 27اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا دوبارہ تعین کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انڈوں، گوشت کے چند ٹکڑوں اور ساسیج کی جو قیمت مقرر کی گئی ہے وہ صدر نکولس میڈورو کی طرف سے مقرر کی گئی مزدور کی کم از کم ماہانہ تنخواہ سے زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ صدر نکولس کی طرف سے حال ہی میں مزدور کی کم از کم تنخواہ 4لاکھ بولیور (وینزویلن کرنسی) طے کی گئی ہے لیکن آپ 4لاکھ کا سن کر حیران مت ہوں، وینزویلا کی کرنسی کی قیمت اس قدر گر چکی ہے کہ 4لاکھ بولیور صرف 363پاکستانی روپے کے برابر ہیں۔ ان کے مقابلے میں انڈوں، پاﺅڈر دودھ اور دیگر بنیادی اشیائے خورونوش کی جو قیمت مقرر کی گئی ہے وہ اس سے کہیں زیادہ ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/02-May-2020/1127721?fbclid=IwAR06O9OHxtT8tiY6tocjrR0VCdsTgBQ

1w5_6PzjklAVvcBYXq2SYza5Go7o

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-02&edition=KCH&id=5164816_98382963

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-02&edition=KCH&id=5164466_39318989

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-02&edition=KCH&id=5164440_34716195

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401393&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401412&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401483&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401463&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107401598&Issue=NP_PEW&Date=20200502

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/P3-Lhr-022.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/P3-Lhr-022.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/p1-lhr003.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/p1-lhr003.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/p1-lhr038.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/p1-lhr038.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/p2-lhr014.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/02052020/p2-lhr014.jpg

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس اور لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ہر ملک کی معیشت کو شدید دھچکا لگا ہے اور معاشی تجزیہ کار اس حوالے سے پاکستان کے متعلق بھی خطرناک پیش گوئی کر چکے ہیں۔ اب پاکستان میں اس کے آثار بھی نمودار ہونے شروع ہو گئے ہیں۔ پروپاکستانی کے مطابق گل احمد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، جو پاکستان کے معروف ترین کلاتھ برانڈز میں سے ایک ہے اور ٹیکسٹائل کی مختلف مصنوعات برآمد بھی کرتا ہے، کی طرف سے بتایا ہے کہ اسے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں جنوری سے مارچ تک 45کروڑ 20لاکھ روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے اور اس کی وجہ کورونا وائرس اور لاک ڈاﺅن کے سبب ملکی اور عالی مارکیٹس کا بند ہونا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصے میں گل احمد ٹیکسٹائل کو 65کروڑ 40لاکھ روپے کا منافع ہوا تھا۔ اتنے منافعے سے بھاری نقصان میں جانے کی وجہ سے کمپنی کو450 لوگوں کو ملازمتوں سے نکالنا پڑ گیا ہے جس سے ان سینکڑوں مزدوروں اور کاریگروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں۔ کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں کورونا وائرس سے پہلے بھی اس کے منافع میں بہت زیادہ کمی واقع ہو رہی تھی۔

رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں اس کا منافع 77فیصد کم ہو کر 61کروڑ 60لاکھ روپے پر آ گیا تھا جو گزشتہ مالی سال کے دوران 2ارب 70کروڑ روپے تھا۔اس پر کورونا وائرس اور لاک ڈاﺅن نے رہی سہی کسر نکال دی۔ کمپنی کے کل ملازمین کی تعداد 1ہزار سے زائد ہے اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ان لوگوں کی نوکریاں بچانے کے لیے حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ کچھ سپورٹ اور ریلیف دے تاکہ کمپنی کسی طرح اس مالی بحران سے نکل پائے۔

https://dailypakistan.com.pk/30-Apr-2020/1126982?fbclid=IwAR0sz1xc_lfyvM0e2r9l6HtiXUE7hO4K

EcDqDUl3VDhTRMG2ZYkrATHR8wA

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت میں 12.50 رروپے فی لیٹرکی کمی کی گئی ہے۔غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ سی این جی کی نئی قیمت کا اطلاق آج جمعے سے ہوگااور سی این جی کی قیمت تقریباً 72 روپےفی لیٹرہوجائی گی۔

صدر سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمت میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی ریٹ کم ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی 15سے 30 روپے تک کمی کردی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/01-May-2020/1127266?fbclid=IwAR2VDc6luyvsxjR59_nNEWKibdJlDj

p89wxKm9GERArIKKPZzX9eO0V9HEw

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے توانائی کی پیداوار ے شعبے میں تاریخی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان نے سستی بجلی پیدا کرنے والا 27 سالہ طویل مدتی منصوبہ تیار کرلیاہے جس کے تحت پاکستان کا ایل این جی اور درآمدی کوئلے پر سے انحصار ختم کرکے پیداوار کو مقامی وسائل پر منتقل کیاجائے گا۔

ڈان نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق حکومت کا انرجی مکس میں تبدیلی کا ستائیس سالہ طویل المدتی منصوبہ تیارکرلیاگیاہے۔ اس منصوبے کے تحت 2025 تک ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 11فیصدتک کم کی جائے گی جبکہ 2034تک اسے ایک فیصد تک لایاجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق  اس وقت ایل این جی سے بجلی کی پیداوار26 فیصدہے۔ساڑھے تین ہزار میگاواٹ  پیداواری کے ایل این جی کے حویلی بہادر شاہ، بھکیکی اوربلوکی پاورپلانٹ کام کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ درآمدی کوئلے سےبھی  بجلی کے پیداوار  کم کی جائے گی۔2047تک درآمدی کوئلے سے پیداوار کواٹھارہ فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کیاجائے گا جبکہ مقامی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہوا اور شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کو 23فیصد تک بڑھانے کی حکمت عملی طے کی گئی ہے جبکہ مقامی کوئلے پر انحصار میں بھی اضافہ کیاجائے گااور2030 تک مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوارتیرہ فیصد تک کی جائے گی۔

https://dailypakistan.com.pk/01-May-2020/1127276?fbclid=IwAR29nDQSUToLeYHLEgOHe5LL5FbE

PmdlscGsRXTL-2cuIBg6OidaT49fa9E

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے کے لیے ایران نے وینزویلا کا سونا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ۔ عالمی منڈی میں شدید مندی اور امریکی پابندیوں کی لپیٹ میں آنے کے بعد دونوں ملکوں کی معیشت لڑکھڑا چکی ہے۔وینزویلا میں ذرائع نے بتایا ہے کہ سرکاری ذمے داران نے تقریبا 9 ٹن سونے کا ڈھیر لگا کر اسے رواں ماہ طیاروں کے ذریعے تہران پہنچایا۔ اس سونے کی مجموعی مالیت 50 کروڑ ڈالر کے برابر ہے۔ یہ سونا وینزویلا میں پٹرول کی ناکارہ ریفائنریز کو دوبارہ زندگی بخشنے کے سلسلے میں ایران کی مدد کے مقابل بطور ادائیگی بھیجا گیا ہے۔

العربیہ میں شائع رپورٹ کے مطابق وینزویلا کے اقتصادی بحران نے ملک کے بخیے ادھیڑ دیے۔ اس وقت ملکی خزانے میں نقدی کی صورت میں صرف 6.3 ارب ڈالر باقی رہ گئے ہیں۔ یہ گذشتہ تین دہائیوں میں نقدی کا کم ترین حجم ہے۔ایسا نظر آتا ہے کہ دونوں ممالک امریکی پابندیوں اور تیل کی قیمتوں میں شدید گراوٹ کا مقابلہ مل کر کرنا چاہتے ہیں۔مذکورہ سونا ایران کے لیے آمدنی کا ایک نیا ذریعہ ہے۔وینزویلا سے سونے کے اس حجم کو منتقل کرنے والی فضائی کمپنی کوئی اور نہیں بلکہ ماہان ایئر ہے۔ مذکورہ ایرانی کمپنی امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہان ایئر نے صرف گذشتہ ہفتے اپنے 6 طیارے براعظم جنوبی امریکا میں واقع ملک وینزویلا بھیجے۔ ان طیاروں میں فاضل پرزہ جات کے علاوہ وہ ٹیکنیشنز بھی موجود تھے جنہوں نے وینزویلا کے شمال مغربی ساحل پر مرکزی ریفائنری کی مرمت میں مدد کی۔اس کے عوض کراکس حکومت نے ماہان ایئر کے طیاروں کو سونے سے بھر دیا تا کہ وہ تہران واپسی کی راہ لیں۔ وینزویلا کے حکام اور عہدے داران کو اعلانیہ طور پر اس ڈیل کے بارے میں گفتگو کی اجازت نہیں دی گئی۔

https://dailypakistan.com.pk/01-May-2020/1127317?fbclid=IwAR0WXey2FsyT8Z3Lya0ksGfBXo_adx

0jFctc-vSAppK39xJlV8CKp8KMhGo

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-01&edition=KCH&id=5163340_75229794

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/01052020/P1-LHR017.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/01052020/P1-LHR017.jpg

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-01&edition=KCH&id=5163165_37233665

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-01&edition=KCH&id=5163160_64870153

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-01&edition=KCH&id=5163368_60997094

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-01&edition=KCH&id=5163339_89155621

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107398700&Issue=NP_PEW&Date=20200501

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107398704&Issue=NP_PEW&Date=20200501

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107398787&Issue=NP_PEW&Date=20200501

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/01052020/P1-LHR022.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/01052020/P1-LHR022.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/01052020/P6-Lhr-010.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/01052020/P6-Lhr-010.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/01052020/p2-isb-019.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/01052020/p2-isb-019.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/01052020/P7-LHR014.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/01052020/P7-LHR014.jpg

لاہور(آئی این پی)،پنجاب کوآپریٹو بینک  کے قرض داروں کیلئے اچھی خبر،پی سی بی ایل نے کورونا وبا کے دوران قرضہ جات حاصل کرنے والوں کی سہولت کیلئے ادائیگی ری شیڈیول پلان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کوآپریٹو بینک نے مرکزی بینک کے احکامات کی روشنی میں مارک اپ اور قرضہ جات ری شیڈیول کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قرض دار پی سی بی ایل سے ادائیگی پلان میں ایک سال کی توسیع کروا سکیں گے۔تمام قرضہ جات ہولڈرز 30 جون سے قبل تحریری درخواست متعلقہ برانچ میں جمع کروانے کے پابند ہونگے۔پلان کا منصوبہ 31 مارچ 2021 تک کارآمد ہوگانوٹیفکیشن کے مطابق ری شیڈیول پلان پر دی جانے والی درخواست پر فیصلہ متعلقہ پرانچ مینیجر منظوری دے گا جبکہ 31 دسمبر 2019 تک سابقہ ادائیگیاں مکمل کرنے والے افراد ری شیڈیول کروانے کے اہل ہونگے۔

https://dailypakistan.com.pk/29-Apr-2020/1126584?fbclid=IwAR013OYflh4XFB3L9eZj90O7CKUxQu

n0IiJpK7lqSyDKbrDXiI1XPWa2KBo

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے ملک بھر سے 6 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے روزگار کی فراہمی کا ایک اوربڑا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت وفاقی حکومت ملک بھر کے 6 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرے گی۔وزیر اعظم عمران خان نے “وزیر اعظم گرین نگہبان” پروگرام کی منظوری دے دی ہے جس کا افتتاح وہ خود کریں گے، گرین نگہبان منصوبہ بیک وقت چاروں صوبوں میں شروع کیا جائے گا اور مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو منصوبہ کی ذمہ داری سونپ دی۔

پروگرام کے تحت اس سال دسمبر تک 2 لاکھ نوکریاں فراہم کی جائیں گی، اور ان افراد سے جنگلات، نرسریز اور پارکس میں. گرین نگہبان کی خدمات لی جائیں گی۔

https://dailypakistan.com.pk/30-Apr-2020/1126914?fbclid=IwAR2OCwfl6EIGRney3c8axAEtrA6YwR

ump9JCI9un1bDOxwnWgy5CTjmkEbY

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ایئر لائن(پی آئی اے )کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکابراہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ، امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے مراسلہ جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکابراہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ، امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے مراسلہ جاری کردیا۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے ایک ماہ میں درجن پروازیں چلا سکتا ہے ۔

سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے کہاہے کہ پی آئی اے قومی ادارہ ہے،مصیبت کے وقت خاندان کے فرد کی مانند پاکستان کی خدمت میں پیچھے نہیں ہٹتے ،آخری پاکستان کے وطن واپسی تک آپریشن جاری رہے گا

https://dailypakistan.com.pk/30-Apr-2020/1126934?fbclid=IwAR3Skx15cuStHENNWVuj5dJvzkMOw

NeBenmBgQRLPpEDdWdYkYRb7V8y09Q

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15سے 30 روپے تک کمی کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 27 روپے 15پیسے کمی کے بعد80 روپے 10 پیسےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں سب سے زیادہ 30.01 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 77.45 سے کم ہوکر 47.44 روپے ہوگئی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 15 روپے کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 47.51روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

https://dailypakistan.com.pk/30-Apr-2020/1126999?fbclid=IwAR2o29xGoLOKw_9inGrBn9lG9L3OH

hfR8XCKLkPq40NgvY-MnHM50BfM1eU

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-30&edition=KCH&id=5161996_49483043

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-30&edition=KCH&id=5161987_49965098

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-30&edition=KCH&id=5162134_93508830

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-30&edition=KCH&id=5162132_21757906

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107395863&Issue=NP_PEW&Date=20200430

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107395940&Issue=NP_PEW&Date=20200430

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107395926&Issue=NP_PEW&Date=20200430

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت ایک ارب 38 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، جس کے بعد گزشتہ ہفتہ غیرملکی قرضوں کی مد میں 23 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں بھی کی گئیں، تاہم 24 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کرکے 12 ارب 7 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، اور کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 39 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کے زخائر موجود ہیں، جب کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 46 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

https://www.express.pk/story/2037260/6/

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107396030&Issue=NP_PEW&Date=20200430

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107396059&Issue=NP_PEW&Date=20200430

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/30042020/P6-Lhr-039.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/30042020/P6-Lhr-039.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/30042020/P6-Lhr-036.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/30042020/P6-Lhr-036.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/30042020/P1-LHR013.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/30042020/P1-LHR013.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/30042020/P1-LHR014.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/30042020/P1-LHR014.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/30042020/P1-LHR041.jpg

 https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/30042020/P1-LHR041.jpg

 https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/30042020/P3-Lhr-013.jpg

 https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/30042020/P3-Lhr-013.jpg

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ کے 14 ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ کے 14 ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد آر ٹی او کوئٹہ فوری بند کردیا گیا۔ایف بی آر حکام کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ میں جراثیم کش سپرے کیا جائے گا، کرونا کے پھیلاو¿ کو روکنے کےلئے ہنگامی فیصلے کیے گئے ہیں۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں لارج ٹیکس یونٹ میں افسران اور ملازمین کے کرونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، رپورٹ آنے تک لارج ٹیکس یونٹ میں کسی کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

https://dailypakistan.com.pk/29-Apr-2020/1126495?fbclid=IwAR1vZ6XhmhM_FFuPBMTMtS5CiuLW

cc8ApuIPVuRxRtq6iUEt3eGCDR15IEU

لاہور ( پروموشنل ریلیز) خطے میں اُبھرتی ہوئی پراپرٹی مارکیٹس کے معروف نام ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ (ای ایم پی جی) اور عالمی سطح پر کلاسیفائیڈ کاروبارکے لئے مشہور نام او ایل ایکس گروپ نے پاکستان ، مصر، لبنان اور متحدہ عرب امارات کیلئے اپنے کاروبار کو ضم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کاروباری معاہدے میں ای ایم پی جی کے شئیر ہولڈرز اور او ایل ایکس کی جانب سے مشترکہ ۱۵۰ ملین ڈالر نقد شامل ہیں

اس معاہدے کے بعد ای ایم پی جی کی کاروباری قدر 1 ارب ڈالر ہو چُکی ہے۔اس کے بعد او ایل ایکس ان چار ممالک میں اپنےآپریشنز ای ایم پی جی کے ساتھ سرانجام دے گا اور ای ایم پی جی کمپنی کے ۳۹ فیصد حصص کی ملکیت کے ساتھ اس کمپنی کا سب سے بڑا حصص دار بھی ہوگا۔

ای ایم پی جی اس سرمایے کو مارکیٹ میں نئی خدمات متعارف کروانے، صارفین کے تجربے کو مزید بہتر کرنے،ڈیٹا کی شفافیت اور مارکیٹ انٹیلی جنس کے معاملات کو کاروبار کیلئے اور صارفین کیلئے مزید بہتر کرنے میں صرف کرے گا۔مصر اور لبنان میں ای ایم پی جی موجودہ او ایل ایکس گروپ کے پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ رئیل اسٹیٹ صارفین کیلئے نئی خدمات متعارف کروائے گا اور صارفین کو تمام ضمن میں اعلیٰ اور بہترین کام کا تجربہ فراہم کیا جائے گا۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں دونوں گروپس کے پلیٹ فارم ای ایم پی جی کے زیر انتظام استعمال کئے جائیں گےاور وہ اپنے مقامی ناموں سے ہی کام کریں گے۔

ان مارکیٹس میں سالانہ تقریباً ۹۰ ارب ڈالر کی پراپرٹیز کی فروخت عمل پذیر ہوتی ہے جس سے رئیل اسٹیٹ ایجنسیز کو سالانہ تقریباً ۲ ارب ڈالر کا کمیشن حاصل ہوتا ہے ۔اس سے ای ایم پی جی کے پاس ان مارکیٹس میں کاروبار کو فروغ دینے کا شاندار موقع موجود ہے ۔

ای ایم پی جی کے سی ای او عمران علی خان نے کہا کہ اپنے قیام سے ہی ای ایم پی جی نے تیزی سے ترقی کی منازل طے کی ہیں،جس میں ہماری پراپرٹی کے حوالے منفرد اور کارآمد سوچ اور جدید ٹیکنالوجی کے درست استعمال کا اہم کردار ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے دنیا بھر کے ایک ارب صارفین کو مسائل کے درست حل دینے کے سفر میں ہم ایک قدم اور آگے بڑھے ہیں۔

او ایل ایکس گروپ کے سی ای او مارٹن شیبور نے کہا کہ اِن چار مارکیٹس میں ہم نے جو تعمیر کیا ہے،اُس پر مجھے فخر ہے،ہمارے برانڈز ہر گھر میں معروف ہیں اور اس وقت لاکھوں لوگوں کوخدمات کی فراہمی اور مختلف اشیاء کی خریداری میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای ایم پی جی کے ساتھ پراپرٹی کے کاروباری سفر میں آگے بڑھنا دلچسپ امر ہے،ای ایم پی جی کے سب سے بڑے شراکت دار ہونے کے ناطے یہ ہمارے لئے نئی باتیں سیکھنے کا شاندار موقع ہوگا کہ کیسے اِن کی سروسز کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے اور کیسے مستقبل میں کلاسفائیڈ کے کاروبار سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

ای ایم پی جی اس وقت جی سی سی کے خطے میں بیوت کے نام سے ، پاکستان میں زمین،بنگلہ دیش میں بی پراپرٹی،مراکش اور تیونس میں مبوّب اور تھائی لینڈ میں کائیڈی کے نام سے کام کر رہی ہے۔اس ڈیل کے بعد ایک جانب تو مصر اور لبنان میں اپنے قدم بڑھاتے ہوئےای ایم پی جی پاکستان، سعودی عرب،کویت، قطر اور اومان میں او ایل ایکس کے پلیٹ فارمز کو استعمال کرے گی اور دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں ڈوبی زل کا پلیٹ فارم بھی گروپ کی دسترس میں ہوگا۔

https://dailypakistan.com.pk/29-Apr-2020/1126544?fbclid=IwAR2jFKo4Pzt86ni0UfFeMSqaXRQRVT

hQ9Ak7nioRyOTaf9DbO5UqGyYNehs

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید پانچ سو چھیاسی افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مجموعی تعداداکیس ہزار چھ سو اٹھہتر ہوگئی ہے۔ملک بھر میں لگے لاک ڈاون کی وجہ سے کاروبار زندگی تباہ ہوگئے ہیں جبکہ سفری پابندیوں کے باعث ایئرلائنز بھی دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر برٹش ایئرویز نے اپنے بیالیس ہزار ملازمین میں سے بارہ ہزار کی نوکریوں کو ختم کرنے کااعلان کیاہے۔

دوسری جانب وائرس کے پھیلاؤ کے دوسرے فیزکےخطرے کے پیش نظرلاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنےکافیصلہ کیا گیاہے۔۔

تفصیلات کے مطابق برٹش ایئرویز نے بارہ ہزار افراد کے روزگار ختم کرنے کااعلان کیا ہے۔ برطنوی خبرایجنسی کے مطابق برطنوی فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کمپنی کو درپیش مسائل کی وجہ سے اٹھایا جارہاہے۔

برطانوی کمپنی  نے ٹریڈ یونینز کو ری سٹرکچرنگ اور ملازمتوں کے خاتمے کا بھی بتادیا ہے۔

دوسری جانب پانچ سو چھیاسی نئی ہلاکتوں کےبعدبرطانیہ کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد21ہزارسےتجاوزکرچکی ہے۔

نیشنل ہیلتھ سروسز کے مطابق انگلینڈ میں552 ، سکاٹ لینڈ میں ستر جبکہ ویلز میں سترہ افراد ہلاک ہوئے۔۔۔

برطانوی میڈیاکےمطابق7ہزارسےزائداموات کیئرہاوسزاور گھروں میں بھی ہوچکی ہیں

برطانوی حکومت کےترجمان کے مطابق کورونا وائرس کے دوسرے فیز میں پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں نرمی کاابھی کوئی امکان نہیں ہے۔

ایک رپورٹ کےمطابق برطانیہ میں کوروناوائرس کے پھیلاؤکاخطرہ برقرارہےلیکن ہسپتالوں کے اندراموات میں کمی دیکھنےمیں آئی ہے۔

ادھرسکاٹ لینڈ کی حکومت نے سفر کے دوران ماسک پہننے کو ضروری قرار دے دیا ہے۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر اسوقت تک برطانیہ میں ساڑھے تین ہزار افراد کو جرمانہ عائد کیا جاچکا ہے ۔

ایک سروے کے مطابق برطانیہ کے دوتہائی عوام لاک ڈاون میں نرمی کے مخالف ہیں اور کام پر واپس جانے سے تشویش کا شکار ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/29-Apr-2020/1126164?fbclid=IwAR03Vor9MOJ5uDbqsHKVwYPgQpIyh

62FI4iiOkvCKrswMVW07X4q62VGTQI

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-29&edition=KCH&id=5160420_41350150

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-29&edition=KCH&id=5160424_75965789

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-29&edition=KCH&id=5160422_91298405

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-29&edition=KCH&id=5160408_26783346

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-29&edition=KCH&id=5160490_51371106

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107393470&Issue=NP_PEW&Date=20200429

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107393697&Issue=NP_PEW&Date=20200429

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p1-lhr033.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p1-lhr033.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p1-lhr002.jpg

 https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p1-lhr002.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p1-lhr021.jpg

 https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/p1-lhr021.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/P6-Lhr-025.jpg

 https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/P6-Lhr-025.jpg

 https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/P6-Lhr-019.jpg

 https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/29042020/P6-Lhr-019.jpg

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری لوگوں کو دنوں میں ارب پتی بنا سکتی ہے، جس کی ایک مثال ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ٹموتھی سپرنگر ہیں۔ انہوں نے سٹاک مارکیٹ میں صرف ایک کمپنی کے شیئرز خریدے اور ارب پتی بن گئے۔ ویب سائٹ مارکیٹ واچ کے مطابق ٹموتھی سپرنگر جو ہارورڈ میڈیکل سکول میں پروفیسر ہیں نے ماڈرینا ’ایم آر این اے‘ کے حصص خریدے۔ ان کے حصص خریدنے کے بعد اس کمپنی کے حصص کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا اور پروفیسر ٹموتھی نے 170گنا منافع کما لیا۔

رپورٹ کے مطابق پروفیسر ٹموتھی نے اس ایک کمپنی کے حصص سے2سال میں 32کروڑ ڈالر کا منافع کمایا۔اس کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں رواں سال مارچ کے بعد تیزی سے اضافہ ہوا اور اس اضافے کی وجہ کمپنی کی طرف سے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا اعلان تھا۔ اس اعلان سے قبل کمپنی کے حصص کی قیمت نیچے جا رہی تھی۔ امریکی حکومت کی طرف سے بھی حال ہی میں ماڈرینا کمپنی کو 48کروڑ 30لاکھ روپے کی گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ وہ کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر سکے۔

https://dailypakistan.com.pk/27-Apr-2020/1125704?fbclid=IwAR0dJw64RupPx6D-35RXOiSCUMmbUi1_dzXdmJXu3eH6QFltBxGgRF77xTw

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا جس میں کابینہ نے چھوٹے تاجروں کیلئے بڑے پیکج کی منظوری دے دی ہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے تاجروں کیلئے 75ارب روپے کے پیکج کی منظوری دی ہے۔

کابینہ اجلاس میں قومی و عالمی امور سے متعلق 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جن میں سے متعدد نکات کی منظوری بھی دے دی گئی۔

ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اجلاس میں کاروباری حضرات کیلیے تین ماہ تک بجلی کے بل کی معافی اور لمیٹڈ کمپنیوں میں ڈائریکٹرز کی خالی اسامیو پر نامزدگیوں  کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کو کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات پر مفصل بریفنگ بھی دی گئی اور کابینہ نے وائرس پر قائم قومی تعاون کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران کورونا سے متاثرہ صحافیوں اور صحافتی اداروں کی مالی امداد کے پیکج کی منظوری دی گئی۔

اس سے قبل ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کنسٹرکشن انڈسٹری کو مراعاتی پیکیج دینے کے لیے آرڈیننس کی منظوری دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ ملک بھرمیں کوروناوائرس کی وجہ سے تین سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد چودہ ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

حکومت نے مارچ کے آخر سے نو مئی تک ملک بھرمیں لاک ڈاون کا اعلان کررکھا ہے جس کی وجہ سے چھوٹے کاروباری طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/28-Apr-2020/1126107?fbclid=IwAR0fIElpcD2_fR1lHOecXmpjcVnFsxv

5CHrsuEq2mO_1emOHSeQKFK15n0E

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-28&edition=KCH&id=5159999_80784869

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-28&edition=KCH&id=5160067_47003452

وزارت خزانہ نے ترسیلات زر پر پاکستان کے حوالے سے عالمی بینک کی رپورٹ مسترد کردی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ترسیلات زر میں کمی کی خبریں بے بنیاد ہیں، عالمی بینک کی طرف سے مارچ کے بعد ترسیلات زر میں نمایاں کمی کا اندازہ درست نہیں، عالمی بینک کی رپورٹ میں حقائق جانے بغیر ترسیلات زر کا تعین کیا گیا، ترسیلات زر پرعالمی بینک کی رپورٹ مسترد کرتے ہیں۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے بینکوں کے ذریعےترسیلات زر بڑھانے کیلئے متعدد اقدامات لیے ہیں، حکومتی اقدامات کی وجہ سے ترسیلات زر میں اضافے کا امکان ہے، رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ترسیلات زر 17 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں جو 20  سے 21 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6 اعشاریہ 2 فیصد زائد ہیں، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ترسیلات زر 16 ارب ڈالر رہیں۔

https://www.express.pk/story/2036680/6/

ملک میں جاری لاک ڈاون کے

باعث رینٹ اے کار کا کاروبار کرنے والوں کی چاندی ہوگئی ہے۔ لاک ڈاون کے سیزن میں رینٹ اے کار کا کاروبار کرنے والے ماہوار کرائے کی بنیاد پر نئے اور پرانے ماڈلوں  کی کاریں لانگ روٹس پر مسافروں کو لانے کیجانے کے لیے حوالے کی بنیاد پر دے رہے ہیں اور کچھ کار مالکان انفرادی سطح پر خود لانگ روٹوں پر اپنی گاڑیاں چلارہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کرونالاک ڈاون میں پبلک ٹرانسپورٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے لانگ روٹس پربسیں چلانے والےبیروزگار ڈرائیورز کی ایک بڑی تعداد نے رینٹ اے کار والوں ہفتہ وار یا ماہوار بنیادوں پر گاڑیاں لیکر فی فرد کرائے کی بنیاد پر چلانا شروع کردیا ہے۔ اس طرح سے لاک ڈاون کے دوران بھی ضرورت مند مسافروں کی اندرون ملک ویگو، پراڈو، کرولا جی ایل آئی، ایکس ایل آئی سمیت دیگر اقسام کی نجی کاروں کے ذریعے منظم انداز میں کراچی آمد ورفت جاری ہے۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ ضرورت مند مسافروں کو کراچی سے ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور بٹگرام تک پہنچانے کے لیے فی سواری بالترتیب  15سے 17ہزار روپے وصول کیے جارہے ہیں جبکہ مزکورہ شہروں سے کراچی آنے والے مسافروں سے بالترتیب 5ہزار روپے سے 7ہزار روپے فی مسافر وصول کیاجارہاہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ان نجی کاروں میں پرانے ماڈل کی کرولا جی ایل آئی اور ایکس ایل آئی کاروں کو لانگ روٹس پر بھی سی این جی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ کاروں اور ویگو میں 4 مسافر جبکہ پراڈو سمیت دیگر بڑی گاڑیوں میں 6 تا 8 مسافروں کو لایا جارہا ہے۔

لانگ روٹس پر کمرشل بنیادوں پر چلائی جانے والی مزکورہ کاریں موٹروے کا روٹ استعمال کررہی ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ ملک بھر کے ائیرپورٹس پر چلنے والی کیب کمپنیوں نے بھی فضائی مسافروں کی آمدورفت بند ہونے کے سبب اندرون شہر اور بیرون شہررعایتی ٹیرف کے ساتھ آمدورفت کی پیشکش کردی ہے۔ ماہ رمضان المبارک کے دوران رینٹ  اے کار کی ڈیمانڈ مزید بڑھگئی ہے جس سے اس بات کا امکان ہے کہ عیدالفطر تک ان کاروں کے ذریعے آمدورفت کا حجم مزید بڑھ جانے سے انکے کرایوں میں بھی نمایاں اضافہ ہو جائے گا۔

https://www.express.pk/story/2036688/1/

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107390927&Issue=NP_PEW&Date=20200428

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/P1-LHR018.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/P1-LHR018.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/P1-LHR039.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/P1-LHR039.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/p2-lhr011.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/28042020/p2-lhr011.jpg

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چھوٹے کاروبار کی امداد کیلئے 50 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دے دی۔ پیکج کی منظوری کا فیصلہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں ہونے والے ای سی سی اجلاس میں کیا گیا۔

ای سی سی کے اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے چھوٹے کاروبار سے ملازمین کی برطرفیاں روکنے اور روزگار کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے 30 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دی ہے۔ اس سبسڈی سے وہ کاروبار مستفید ہوں گے جو 2 ارب روپے تک کی سیل کرتے ہیں۔

 امدادی پیکج کے نتیجے میں ایس ایم ایزک و پری پیڈ بجلی فراہم ہوگی جبکہ 5 کے وی بجلی استعمال کرنے والے 72 فیصد افراد اس سے مستفید ہوں گے۔ کمرشل صارفین کو 3 ماہ کیلئےایک لاکھ اورصنعتی صارفین کو ساڑھے 4 لاکھ تک سہولت ملےگی۔ پانچ کلوواٹ اور70 کلوواٹ بجلی استعمال کرنے والے کاروباروں کو تین ماہ تک بلوں کی ادائیگی میں رعایت دی گئی ہے۔ مئی کے مہینےسے یہ رقم بلوں میں ایڈجسٹ کی جائےگی۔

https://dailypakistan.com.pk/27-Apr-2020/1125688?fbclid=IwAR2cQPix8JTPdVnP5mrqkIBTRBUUW

7RYoPPGK9wO6hPuZxfKnjhotw4AXY

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-27&edition=KCH&id=5157725_60486828

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-27&edition=KCH&id=5157724_16511943

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-27&edition=KCH&id=5157720_68227807

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-27&edition=KCH&id=5157719_21917217

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-27&edition=KCH&id=5157718_34701852

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-27&edition=KCH&id=5157454_25783210


https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-04-27&edition=KCH&id=5157422_55777557

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388310&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388307&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388293&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107388290&Issue=NP_PEW&Date=20200427

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P6-Lhr-027.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P6-Lhr-027.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P6-Lhr-024.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P6-Lhr-024.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P6-Lhr-036.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/P6-Lhr-036.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/27042020/p2-isb013.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/04/27042020/p2-isb013.jpg

No comments:

Post a Comment