وہ پھل جسے کھانے سے آپ کو ذیا بیطس کا خطرہ کم ہوجاتا ہے ::: مردانگی کا راز ٹماٹروں میں پوشیدہ ::: سائنسدانوں نے چہرے سے جھریاں ختم کرنے والا پھل دریافت کرلیا - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Monday, 11 May 2020

وہ پھل جسے کھانے سے آپ کو ذیا بیطس کا خطرہ کم ہوجاتا ہے ::: مردانگی کا راز ٹماٹروں میں پوشیدہ ::: سائنسدانوں نے چہرے سے جھریاں ختم کرنے والا پھل دریافت کرلیا

وہ پھل جسے کھانے سے آپ کو ذیا بیطس کا خطرہ کم ہوجاتا ہے

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) مگر ناشپاتی بے شمار طبی فوائد کی حامل ہے تاہم اب کینیڈا کے سائنسدانوں نے اس کا ایک ایسا حیران فائدہ بتا دیا ہے کہ جان کر آپ اسے اپنی خوراک کا باقاعدہ حصہ بنا لیں گے۔ ویب سائٹ misskyra.comکے مطابق کینیڈا کی یونیورسٹی آف گوئلف کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ مگر ناشپاتی کھانے سے انسان کوشوگر لاحق ہونے کا خطرہ بہت کم ہوجاتا ہے۔ مگر ناشپاتی میں ایک ایسا کمپاﺅنڈ پایا جاتا ہے جو خلیوں میں وقوع پذیر ہونے والے ایک ایسے پراسیس کو روکتا ہے جو شوگر کا سبب بنتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”یہ کمپاﺅنڈ انسانی خون میں بہت جلدی جذب ہو جاتا ہے اور اس کے جگر،پٹھوں اور گردوں کے لیے کوئی مضراثرات بھی نہیں ہوتے۔ اس کمپاﺅنڈ کا نام ’ایووکیٹین بی‘ (Avocatin B)ہے جو صرف مگرناشپاتی میں پایا جاتا ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/10-May-2020/1130961?fbclid=IwAR0BEo1pV3nvjGiSN4wiTVSD18jvhzp-NDTCmFy-yPczZ5IeKZKxP6nhUSQ

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹماٹر ہر گھر میں استعمال ہونے والی سبزی ہے جس کے کئی طبی فوائد ہیں تاہم اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس کا مردوں کے لیے ایسا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر آپ اسے روزمرہ خوراک کاحصہ بنا لیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف شیفیلڈ کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ٹماٹر مردوں میں ’سپرمز‘ کی کوالٹی بہتر بنانے کے لیے انتہائی مو¿ثر چیز ہے۔ اسے خوراک کا باقاعدہ حصہ بنانے سے سپرمز کا معیار 50فیصد سے زائد بہتر ہو جاتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق مردوں کے لیے ٹماٹر کے اس فائدے کی وجہ ٹماٹر میں پایا جانے والا جزو لیکوپین (Lycopene)ہے جس کی وجہ سے ٹماٹر کی روشن سرخ رنگت ہوتی ہے۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے لیکوپین گولیوں میں شامل کیا اور 28مردوں کو روزانہ دو گولیاں کھلائیں۔ 3ماہ بعد جب دوبارہ ان کے سپرمز کی صحت کے ٹیسٹ کیے گئے تو ان کے سپرمز پہلے کی نسبت 50فیصد سے زیادہ متحرک اور صحت مند ہو چکے تھے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر ایلن پیسی کا کہنا تھا کہ ”ہمیں توقع نہیں تھی کہ لیکوپین ایسے شاندار فائدے کا حامل ہو گا تاہم جب تحقیق کے نتائج سامنے آئے تو ہم حیران رہ گئے۔ اتنی تیزی سے ادویات بھی سپرمز کا معیار بہتر نہیں کرتیں جتنی جلدی لیکوپین کی حامل گولیوں سے ہو گیا تھا۔“

https://dailypakistan.com.pk/10-May-2020/1130964?fbclid=IwAR3zRjClQBgjLLkO_VCS9MtLmqSYT

1IN4Vhqa0OmNYv7VzX1BprYM0m06p0

 لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) چہرے کی جھریاں ختم کرنے والی اینٹی ایجنگ ادویات تو بہت دستیاب ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے ایک ایسا پھل دریافت کر لیا ہے جسے استعمال کرکے آپ چہرے کی جھریوں سے نجات پا سکتے ہیں اور اپنی جلد کو دیرپا جوان رکھ سکتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق اس پھل کا نام ’فنگرلائمز‘ (Finger Limes)ہے جو لیموں کی طرح کاایک پھل ہے۔ اس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں وٹامن سی کی کثافت بہت زیادہ ہے۔ وٹامن سی بلیو بیری میں سب سے زیادہ پایا جاتا ہے اور فنگرلائمز میں یہ بلیو بیری سے 44گنا زیادہ پایا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وٹامن سی چونکہ جلد کو تروتازہ رکھنے اور چہرے کو جھریوں سے بچانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے چنانچہ اس پھل کا استعمال لوگوں کو ان مسائل سے نجات دلانے میں انتہائی مفید ثابت ہو گا۔ فنگرلائمز میں میں 9مختلف اقسام کے وٹامن ای پائے جاتے ہیں اور اس کے گودا ہیرے کی طرح چمکتا ہے جس کی وجہ سے اسے ’پھلوںکا نگینہ‘ کہا جاتا ہے۔

یہ پھل بنیادی طور پر آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ میں پایا جاتا ہے، جس کے خواص سائنسدانوں نے اب دریافت کیے ہیں۔ اس پھل کے ذریعے کئی کریمیں بھی بنائی جا رہی ہیں جن کی مانگ بہت زیادہ ہے۔ ایسی ہی ایک کریم ’کیویئر لائم‘ ہے۔ یہ کریم جب متعارف کروائی گئی تو اس قدر مقبول ہوئی کہ ایک وقت میں 13ہزار لوگ ویٹنگ لسٹ میں تھے جو یہ کریم حاصل کرنا چاہتے تھے۔

https://dailypakistan.com.pk/10-May-2020/1130963?fbclid=IwAR2Z6wetPVrX4OooLYsdVwURGAO

ZRp_Dn6ltRuAnHVgYmlQdc1pON2r0SRI

No comments:

Post a Comment