کرونا وائرس کی ویکسین ::: چرس اور سینا مکی سے کورونا وائرس کا خاتمہ ::: فیس ماسک خطرناک قرار ::: کورونا وائرس کے مریض کی موت ہو گی یا نہیں ، 90٪ درستگی ::: جدید ترین ماسک ::: کرونا وئرس سے بچاؤ کیسے ::: ڈبلیو ایچ او ہدایات ::: کرونا وئرس سے بچاؤ بذریعہ سپرے - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Sunday, 24 May 2020

کرونا وائرس کی ویکسین ::: چرس اور سینا مکی سے کورونا وائرس کا خاتمہ ::: فیس ماسک خطرناک قرار ::: کورونا وائرس کے مریض کی موت ہو گی یا نہیں ، 90٪ درستگی ::: جدید ترین ماسک ::: کرونا وئرس سے بچاؤ کیسے ::: ڈبلیو ایچ او ہدایات ::: کرونا وئرس سے بچاؤ بذریعہ سپرے


https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/15052020/P1-ISB-029.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/3/2020/05/15052020/P1-ISB-029.jpg

Daily Dunya

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ نے مارچ میں جس کورونا ویکسین کا انسانوں پر تجربہ کیاتھا اس کے حیران کن نتائج سامنے آگئے ہیں۔امریکی بائیو ٹیک کمپنی موڈرینا کاکہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا انسانوں پر آزمائش کر پہلا مرحلہ کامیاب رہا ہے اور ویکسین نے تمام 45 رضاکاروں میں اینٹی باڈیز بنائیں۔

ڈان نیوز کے مطابق موڈرینا کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) اسٹیفن بینسل کا کہنا تھا کہا ابتدائی کامیابی کے بعد اب ان کی کمپنی ویکسین کے تیسرے مرحلے کیلئے تیار ہے جو کہ جولائی میں شروع کیا جائے گا  اور اس میں کامیابی کی صورت میں ویکسین کی تیاری کیلئے لائسنس کے حصول کی باضابطہ درخواست کی جائے گی۔ موڈرینا ان سات کمپنیوں میں سے ایک ہے جس نے اپنی ویکسین کا انسانوں پر تجربہ کیاتھا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی تیاری میں اضافی سرمایہ کاری کر رہے ہیں تاکہ ویکسین کی زیادہ سے زیادہ تیاری کرکے کورونا کے مریضوں کو بچایا جا سکے۔کمپنی کی جانب سے ویکسین کی کامیاب آزمائش کے اعلان کے بعد کمپنی کے حصص میں اسٹاک مارکیٹ میں 39 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔

 کمپنی کے مطابق ایم آر این اے 173 نامی ویکسین عام طور محفوظ اور اچھی طرح سے برداشت کے قابل ہے جب کہ مذکورہ ویکسین پھیپھڑوں کو اینٹی وائرل بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے اور اینٹی باڈیز کی جتنی مقدار چوہوں کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے درکار ہوتی ہے، اتنی ہی مقدار انسانوں کے لیے بھی کافی ہوتی ہے۔

وسری جانب امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے کمپنی کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پہلے مرحلے میں ویکسین کی آزمائش محدود لوگوں پر کی گئی تھی اور اس کی کامیابی کے دعوے غیر یقینی کی صورتحال پیدا کر سکتے ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/19-May-2020/1134718?fbclid=IwAR2RWmcfNIBQYyRacHo4XmCf-Yg_sjgAUFCTWhs7gecart_JdX0OdhSouM0

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے سائنسدانوں نے چرس کے پتوں سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کاحیران کن دعویٰ کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کیلگری کی یونیورسٹی آف لیتھ برج کے سائنسدانوں نے چرس کے پتوں کے 400 سٹرینز پر تحقیق کی ہے اور بتایا ہے کہ ان میں سے کم از کم ایک درجن سٹرینز ایسے ہیں جنہیں کورونا وائرس کے علاج کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر آئیگور کوالکوک کا کہنا تھا کہ ”ان میں سے کچھ سٹرینز ایسے ہیں جو کورونا وائرس سے متاثرہونے سے 73فیصد تک بچا سکتے ہیں۔ یہ نتائج ہماری ابتدائی تحقیق میں سامنے آئے ہیں۔ ہم اس پر مزید تحقیق کر رہے ہیں اور اس کے نتائج میں حتمی طور پر معلوم ہو سکے گا کہ یہ سٹرینز کورونا وائرس کو کتناروک سکتے ہیں اور کس طرح روکتے ہیں۔“

https://dailypakistan.com.pk/19-May-2020/1134751?fbclid=IwAR1TCOrXbxW33CxDMKkKnsFfb

tphTuIA3GZp2E_8TIo7TgYD5CqxaECou94

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کے ماہرین فیس ماسک لازمی قرار دے رہے ہیں لیکن اب برطانوی ماہرین نے کچھ لوگوں کے لیے فیس ماسک کو خطرناک قرار دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ دمے یا سانس کی دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں اور پھیپھڑوں کے مسائل کا شکار ہیں، اگر انہیں فیس ماسک پہننے سے سانس لینے دشواری ہوتی ہے تو وہ ہر گز ماسک نہ پہنیں۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا تھا کہ سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا اگر ایسی صورت میں بھی فیس ماسک پہنیں گے تو ان کی بیماری شدت اختیار کر سکتی ہے۔ ایسے لوگوں کو چاہیے کہ وہ حتی الامکان گھر سے باہر مت نکلیں کیونکہ ایسے لوگوں کے لیے کورونا وائرس بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ایسے لوگ گھر سے باہر نکل کر وائرس سے بچنے کے لیے فیس ماسک پہنیں گے تو اس سے ان کی پہلی بیماری کنٹرول سے باہر ہو سکتی ہے۔

 https://dailypakistan.com.pk/19-May-2020/1134746?fbclid=IwAR1_Rb3tqObRBPdWE33xeLq8rf

yFAAgTauFzEpXe3uBq5O8a4-v_6oxSyjc

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں پیشگی معلوم کرنے کا طریقہ دریافت کر لیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریض کی اس وباءسے موت ہو گی یا نہیں اور اس طریقے سے حیران کن طور پر 90فیصد درستگی کے ساتھ یہ پیش گوئی کی جا سکتی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ووہان کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں بتایا ہے کہ مریضوں کے جسم میں تین بائیولوجیکل اشارے موجود ہوتے ہیں جو نشاندہی کرتے ہیں کہ آئندہ دنوں میں اس مریض کی موت ہو گی یا نہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ان تین اشاروں میں مریض کے جسم میں ایک انزائم کا موجود ہونا، جس کا تعلق بافتوں کی شکست و ریخت کے ساتھ ہوتا ہے، دوسرا ان کے جسم میں ایک مخصوص پروٹین کا موجود ہونا، جو انفلیمیشن کے دوران پیدا ہوتا ہے اور تیسرا اشارہ مریضوں کے خون میں لمفوسائٹ وائٹ بلڈ سیلز کی تعداد کم ہونا۔ یہ تین ایسے اشارے ہیں کہ جن مریضوں میں پائے جائیں ان میں 90فیصد تک موت کا امکان ہوتا ہے اور یہ اشارے ان کی موت سے 10دن پہلے ان کے جسم میں موجود ہوتے ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/20-May-2020/1135134?fbclid=IwAR1_x56RSqQy8QfjCfCEWjVvD99lx

89KeuryiRrWMAELZmcUx6IqySDXVl4

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-05-20&edition=KCH&id=5188439_13640333

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/20052020/P6-Lhr-009.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/20052020/P6-Lhr-009.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/20052020/P6-Lhr-051.jpg

Daily Roznama 92

 https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/18052020/P6-Lhr-018.jpg

 https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/05/18052020/P6-Lhr-018.jpg

 

 https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107444085&Issue=NP_PEW&Date=20200518

No comments:

Post a Comment