وزیرصحت کو ان کے عہدے سے برطرف کرکے گرفتار ::: اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف کرپشن کیسز کھولنے کی تیاریاں - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Sunday, 24 May 2020

وزیرصحت کو ان کے عہدے سے برطرف کرکے گرفتار ::: اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف کرپشن کیسز کھولنے کی تیاریاں

بولیویا(ویب ڈیسک) عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے درکار وینٹی لیٹرز کی خریداری میں بھاری کمیشن وصول کرنے والے وزیرصحت کو ان کے عہدے سے برطرف کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے،ملک کی خاتون صدر نے فوری طور پر اس ضمن میں تحقیقات کرنے کے بھی احکامات جاری کیے ہیں۔

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ بولیویا کے وزیر صحت مارسیلو نواجاس ( Marcelo Navajas) کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے کووڈ 19 سے نمٹنے کے لیے ملک کو درکار وینٹی لیٹرز کی خریداری میں بھاری کمیشن وصول کیا ہے۔بولیویا کی خاتون صدر(Jeanine Añez Chavez) نے اس ضمن میں فوری طور پر نہ صرف تحقیات کا حکم دیا بلکہ وزیر صحت کو ان کے منصب سے برطرف کر کے گرفتاری کے بھی احکامات جاری کیے۔

صدر کی جانب سے احکامات ملنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتےہوئے برطرف وزیر صحت کو گرفتار کرلیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بولیویا کے لیے اسپین سے خریدے گئے وینٹی لیٹرز کی قیمت 50 لاکھ ڈالرز ادا کی گئی لیکن اصل میں ان کی قیمت دی جانے والی رقم سے کہیں کم تھی۔بولیویا کے وزیر صحت کی گرفتاری کے ساتھ ہی وزارت صحت کے دو دیگر اعلیٰ عہدیداران کی بھی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/21-May-2020/1135463?fbclid=IwAR0UpyQIg_CrBYJXpeqtVnVGqP

rjc6CH51hXNsYOgX1setXN_YGEHQP3xfc

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/p3-lhr-023.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/04/27042020/p3-lhr-023.jpg

No comments:

Post a Comment