دنیا میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ پیسے کن 3 لوگوں نے دئیے؟ فہرست اور رقم سامنے آگئی - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Sunday, 24 May 2020

دنیا میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ پیسے کن 3 لوگوں نے دئیے؟ فہرست اور رقم سامنے آگئی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر سے بے شمار لوگوں نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مالی مدد دی۔ اب ان تین لوگوں کے نام سامنے آ گئے ہیں جنہوں نے اس موذی وباءسے لڑنے کے لیے دنیا بھر میں انفرادی حیثیت میں سب سے زیادہ رقم دی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ رقم عطیہ کرنے والے آدمی ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیک ڈورسے ہیں جنہوں نے 1ارب ڈالر کی رقم کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے عطیہ کی۔

دوسرے نمبر پر مائیکروسافٹ کے بانی اور طویل عرصے تک دنیا کے امیر ترین شخص رہنے والے بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملینڈا گیٹس نے دی۔ ان دونوں نے مجموعی طور پر ساڑھے 25کروڑ ڈالر کی رقم عطیہ کی۔ تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ رقم کرنے والے بھارتی کاروباری شخص عظیم پریم جی ہیں جنہوں نے 12کروڑ 20لاکھ ڈالر کورونا کے خلاف لڑائی میں عطیہ کیے۔ فوربز کے مطابق اب تک دنیا کے 77ارب پتی افراد انفرادی حیثیت میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں رقوم عطیہ کر چکے ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/15-May-2020/1133019?fbclid=IwAR1_b0Dd_5Q1Gp-eZa--1kfPmq6vQ78FvmnxdAYZIhiBj_zE_FUnFP2YhfU



No comments:

Post a Comment