کورونا وائرس سے مکمل چھٹکارے میں کتنا وقت لگے گا؟ بل گیٹس ::: پانی اور صابن سے کتنے جراثیم صاف ہوتے ہیں؟ ::: پھل اور سبزیوں کو کورونا وائرس سے پاک کرنے کا طریقہ - The News Cloud Online

STAY WITH US

test banner

Breaking

Tuesday, 28 April 2020

کورونا وائرس سے مکمل چھٹکارے میں کتنا وقت لگے گا؟ بل گیٹس ::: پانی اور صابن سے کتنے جراثیم صاف ہوتے ہیں؟ ::: پھل اور سبزیوں کو کورونا وائرس سے پاک کرنے کا طریقہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے متعلق ہر شخص گومگوں کی کیفیت میں مبتلا ہے کہ نجانے اس سے کب نجات ملے گی۔ اب مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اس سوال کا تشویشناک جواب دے دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق بل گیٹس نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بدل کر رہ گئی ہے اور اسے معمول پر آنے میں 18ماہ سے زائد کا عرصہ لگے گا۔ یہ عرصہ اس سے کم ہو سکتا تھا لیکن اس وباءکے مقابلے میں جس قدر سست ردعمل آیا، اس کی وجہ سے اب ہمیں طویل عرصہ اس سے نبردآزما رہنا پڑے گا اور حتمی طور پر اس خطرے سے ہم تبھی باہر نکل سکیں گے جب اس کی ویکسین تیار ہو گی، جس میں کم از کم 18ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

بی بی سی کے شو بریک فاسٹ ٹوڈے میں گفتگو کرتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ”ایسی وباءکی مثال ماضی میں نہیں ملتی اور یہ دنیا کے لیے بہت کٹھن وقت ہے۔ تاہم ویکسین آنے پر اس وباءکا خاتمہ ہو جائے گا اور دنیا معمول پر آ جائے گی۔ حکومتیں ویکسین کی تیاری میں جلدی کر سکتی ہیں لیکن یہ پرخطر کام ہو گا۔ہم سب اس دنیا کی طرف واپس جانا چاہتے ہیں جو کورونا وائرس سے پہلے تھی لیکن یہ ویکسین تیار ہونے تک ممکن نہیں ہو پائے گا۔لوگ پوچھتے ہیں کہ ویکسین کب تیار ہو گی اور دنیا کب معمول پر آئے گی تو میرا اور ٹونی فوشی (ڈائریکٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشس ڈیزیزز)کا جواب ہوتا ہے، 18ماہ۔“

https://dailypakistan.com.pk/26-Apr-2020/1125269?fbclid=IwAR3ez1OuxIJF3GpPcRYvY0iAzh1_gaD

ApnSJGVr09hLf6Q18kInwF_5b07M

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے ماہرین تسلسل کے ساتھ صابن سے ہاتھ دھونے کی تاکید کرتے آ رہے ہیں، مگر کئی لوگ اس میں غفلت برتتے ہیں اور صرف پانی سے ہاتھ دھو کر مطمئن ہو جاتے ہیں ۔ اب ماہرین نے صرف پانی سے یا صابن کے ساتھ ہاتھ دھونے کا فرق عملاً دکھا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ’گڈ ہیلتھ‘ نامی تنظیم کے ماہرین نے ایک آدمی کے ہاتھ پر ’گلو جرم‘ (Glo Germ)نامی جیل لگا کر یہ تجربہ کیا اور ویڈیو شیئر کی ہے۔ یہ جیل ہاتھ پر لگانے سے الٹراوائلٹ کیمرے میں ہاتھ روشن ہو جاتا ہے اور اس جیل کے اجزاءکا سائز کورونا وائرس یا دوسرے بیکٹیریا کے برابر ہوتا ہے اور یہ اتنا ہی جلد سے چپکتی ہے جتنا کہ وائرس اور بیکٹیریا۔

ایک شخص کے ہاتھ پر یہ جیل لگا کر پہلے 3سیکنڈ تک صرف پانی سے اس کے ہاتھ دھلوائے گئے جس سے کوئی فرق نہ پڑا۔ پھر بغیر صابن 6سیکنڈ تک ہاتھ دھلوائے گئے اور فرق جوں کا توں رہا۔ پھر اسی طرح 20سیکنڈ تک ہاتھ دھلوائے اور انتہائی معمولی فرق پڑا۔ اس کے بعد یہی عمل صابن کے ساتھ دہرایا گیا اور ہاتھ پہلے سے کم روشن ہوتے چلے گئے۔ صابن کے ساتھ 20سیکنڈ ہاتھ دھونے کے بعد بھی ہاتھوں پر روشن حصے نمایاں تھے۔ پھر جب 30سیکنڈ تک ہاتھ دھلوائے گئے تو ہاتھوں کی رنگت بہت مدھم پڑھ گئی جس کا مطلب تھا کہ وائرس اور بیکٹیریا کافی حد تک صاف ہو چکے ہیں۔ اس ویڈیو میں ماہرین نے کہا کہ صابن کے ساتھ 20سیکنڈ تک ہاتھ دھونا بھی مناسب نہیں ہے۔ ہمیں کم از کم 40سیکنڈ تک صابن سے اچھی طرح رگڑ کر ہاتھ دھونے چاہئیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ صابن کے مالیکیولز کا ایک سرا وائرس یا بیکٹیریا سے جڑ جاتا ہے اور دوسرا پانی سے۔ اس طرح صابن انہیں ہاتھ سے صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صابن وائرس اور بیکٹیریا کو مارتا نہیں بلکہ انہیں ہاتھوں سے اتارنے میں مدد دیتا ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/26-Apr-2020/1125271?fbclid=IwAR2TIpG1JAcUDNSnoIeBgon9xwWRp-SRVq0I30TBQktudm5DCOspp9PQi2g

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ باہر سے گھر آئیں تو ماہرین نے لازمی قرار دیا ہے کہ آتے ہی آپ اچھی طرح ہاتھ دھوئیں لیکن اگر آپ باہر سے پھل اور سبزی لے کر آئے ہیں تو اس کا کیا کریں؟ اب ایک آسٹریلوی ماہر نے اس کا بھی جواب دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق وبائی امراض کے ماہرپروفیسر ٹموتھی نیوسم نے کہا ہے کہ آپ اگر بازار سے پھل یا سبزی لے کر آتے ہیں تو اسے بھی گھر لا کر پہلے صابن کے ساتھ اچھی طرح دھوئیں، ورنہ وہ آپ کو اور اپنے کے گھر والوں کو کورونا وائرس میں مبتلا کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف سڈنی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ٹموتھی کا کہنا تھا کہ تحقیق میں ثابت ہو چکا ہے کہ کورونا وائرس پھلوں اور سبزیوں پر بھی اتنی ہی دیر تک زندہ رہ سکتا ہے، جتنی دیر دیواروں اور دیگر سطحوں پر، چنانچہ پھل اور سبزیاں گھر لا کر صابن سے اچھی طرح دھونا ناگزیر ہے، تاکہ ان سے وائرس لاحق ہونے کا خطرہ کم سے کم کیا جا سکے۔ بصورت دیگر آپ اور آپ کے گھر والوں کے کورونا وائرس کی زد میں آنے کے امکانات غالب ہوں گے۔

https://dailypakistan.com.pk/26-Apr-2020/1125264?fbclid=IwAR3kDLcIFG37LJDFYaZpSGYTIkV2OQ

tF-YSTyw8UoLbf-fMVqXVy33Q-VIo

No comments:

Post a Comment