جیکب آباد(این این آئی)جیکب آباد کے فوڈ گودام سے چالیس کروڑ کی 87ہزار
گندم کی بوریاں غائب ہونے کا انکشاف،ڈی ایف سی اور فوڈ گودام کے انچارج میں
حصے کے معاملے پرجھگڑے کے بعدمعاملہ اینٹی کریشن پولیس کے پاس پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے اینٹی کرپشن پولیس کے سرکل آفیسر محمد حینف
سرکی کی جانب سے سول جج کی سربراہی میں گڑھی خیرو کے فوڈ گودام میں گندم کی
بوریوں کے غائب ہونے کی اطلاع پر چند روز قبل چھاپہ لگایا گیا تھا اور
موجو گندم کی بوریوں کی گنتی کی گئی جو آج مکمل ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے
سرکل آفیسر محمد حنیف سرکی نے بتایا کہ محکمہ خوراک کی درخواست پر لگائے
گئے گڑھی خیرو کی سرکاری گودام میں گندم کی ایک لاکھ 19ہزار بوریاں موجود
تھیں جبکہ 87ہزار بوریاں غائب تھیں جبکہ گندم کی جو بوریاں موجود تھیں
اُن میں بھی اکثر میں گندم کے بجائے مٹی اور بھوسہ بھرا ہو اتھا،غائب ہونے
والی گند م کی بوریوں کی مالیت چالیس کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے،حکام بالا
سے اجازت کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔معلوم ہوا ہے کہ ڈی ایف
سی جیکب آباد کو گڑھی خیرو کے فوڈ گودام کے انچارج نادر مگسی کی جانب سے
حصہ نہیں دیا گیا ،جس پر ڈی ایف سی نے اینٹی کرپشن پولیس کو خود درخواست دی
،اینٹی کرپشن پولیس کا کہنا تھا کہ گندم کی خردبرد میں ملوث افسران کے
خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کی جائے گی
https://dailypakistan.com.pk/26-Jan-2020/1083997?fbclid=IwAR2w2uk2jp4zjENTK0U27XgC-Yvm3Gy8cihaszo9Q0WGufbOhF6K_qTEyVA

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/25012020/p1-lhr001.jpg

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-01-24&edition=KCH&id=5013896_38860630
درخواست گزار کے وکیل علی واحد ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ نیب میرے موکل کے خلاف خفیہ انکوائری کر رہا ہے،خفیہ انکوائری کیا ہیں؟ کچھ پتہ نہیں، نیب کو پابند کیا جائے کہ خفیہ انکوائری کو منظر عام پر لائے کیوں کہ خفیہ انکوائری میں گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔
پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیا کہ شرجیل میمن کے خلاف خفیہ انکوائری کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کے لیے مزید مہلت درکار ہے۔ عدالت نے نیب کو مزید مہلت دیتے ہوئے سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی۔
سابق وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا، سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو شرجیل میمن کو کسی بھی انکوائری میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال ہر مشتمل 10 رکنی بینچ کے روبرو شرجیل انعام میمن کے خلاف نیب کی مبینہ خفیہ انکوائری سے متعلق سماعت ہوئی۔
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پارک لین اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف ایک اور ملزم وعدہ معاف گواہ بن گیا جبکہ احتساب عدالت نے آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی موخر کردی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد اعظم خان نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ فریال تالپور، عبد الغنی مجید، عدیل راشدی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سابق صدر آصف زرداری اور انور مجید پیش نہ ہوئے۔جج نے آصف زرداری کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آج فرد جرم عائد کی جانی ہے ، شریک ملزم انور مجید کہاں ہیں؟۔ وکیل نے بتایا کہ انور مجید کراچی کے اسپتال میں ہیں اور ان کی میڈیکل رپورٹس موجود ہیں۔
نیب پراسکیوٹر نے استدعا کی کہ ہم نے ریفرنس دائر کر رکھا ہے، ملزمان پر فردجرم عائد کی جائے۔ فاروق نائیک نے اعتراض کیا کہ عبوری ریفرنس پر فردِ جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔
سید حسین فیصل جاموٹ میگامنی لانڈرنگ کیس میں نیب کا گواہ بن گیا۔ نیب نے ملزم سید حسین فیصل جاموٹ کے وعدہ معاف گواہ بننے سے متعلق رپورٹ بھی احتساب عدالت میں پیش کردی۔ اس سے قبل 3 ملزمان کرن امان، نورین سلطان اور اسلم مسعود پہلے ہی نیب کے گواہ بن چکے ہیں۔
عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی موخر کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب کو انور مجید کو ایئرایمبولینس کے ذریعے عدالت لانے کی ہدایت کی اور کیس کی سماعت 11فروری تک ملتوی کردی۔
https://dailypakistan.com.pk/22-Jan-2020/1
082012?fbclid=IwAR2FGPjHqC3IZxdAithT
6CnFKil61qdpfxPp7fqwAvh6hRdif5pwshYFFE0

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-01-21&edition=KCH&id=5009026_72952189

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/21012020/p1-lhr040.jpg

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-01-18&edition=KCH&id=5004451_64897658

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/17012020/P1-Lhr-023.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/17012020/P1-Lhr-015.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/17012020/P8-Lhr-030.jpg

https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2020/01/17012020/P8-Lhr-002.jpg

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1107106822&Issue=NP_PEW&Date=20200117
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)سپریم کورٹ میں جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت کرنے والا بنچ تحلیل ہوگیا،جعلی بینک اکاوَنٹس کیس کی سماعت کرنے والے بنچ کے ایک جج نے سماعت سے انکارکردیا،جس پرنئے بنچ کی تشکیل کیلئے درخواست چیف جسٹس پاکستان کو ارسال کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت ہوئی،جعلی بینک اکاوَنٹس کیس کی سماعت کرنے والے بنچ کے ایک جج نے سماعت سے انکارکردیا ،جس پر بنچ تحلیل ہوگیا،جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ بنچ کے ایک رکن سماعت نہیں کرنا چاہتے،وکیل خواجہ انور مجید نے کہاکہ آئندہ سماعت اگلے ہفتے رکھ لیں، سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاوَنٹس کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی، نئے بنچ کی تشکیل کیلئے درخواست چیف جسٹس گلزاراحمد کو بھجوا دی گئی،جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس فیصل عرب اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے مختصر سماعت کی۔
https://dailypakistan.com.pk/14-Jan-2020/1078192?fbclid=IwAR1D36K4AgNF0qvR-WsOM0RbVADx1MAJFtWtJILjmPYTpIukPX1i5794DPk
میر پور خاص (ڈیلی پاکستان آن لائن) سی آئی اے پولیس نے پیپلز پارٹی کی سابق ایم پی اے خیر النساءمغل کے گھر جوئے کا اڈہ پکڑ لیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ سابق ایم پی اے خیر النساءمغل کے گھر پر آن لائن جوئے کا کام کیا جارہا ہے۔ پولیس نے نور شاہ کالونی میں سابق ایم پی اے کے گھر پر چھاپہ مار کر وہاں سے 2 جواری گرفتار کرلیے۔ گرفتار ملزمان میں پیپلز پارٹی میر پور خاص سٹی کے صدر حنیف میمن کا بھتیجا عامر میمن بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون ایم پی اے نے اپنا مکان کرائے پر دے رکھا تھا۔
https://dailypakistan.com.pk/14-Jan-2020/1078242?fbclid=IwAR1FuDq4AYC4tulfgCG
UxGjQ0p74EyhNmlqtbs0wl1klwj6jieKe0TMUdF8

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-01-12&edition=KCH&id=4993519_43728893
سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ سے تفتیش کے لیے بلاآخر ایک پانچ رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے جس کے سربراہ ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمن ہونگے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ کے خلاف کیسکی تحقیات کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،کمیٹی کی سربراہی ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمن کریں گے جبکہدیگر ارکان میں ایف بی آر سے عبدالحفیظ، ایس ای سی پی سی سے ڈپٹی رجسٹرار رضوان ہارون، ایف آئی اے سے ڈپٹی سیکریٹری سجاد مصطفیٰ باجوہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر وانویسٹی گیشن آفیسر عبدالحسن کاشان شامل ہیں،خورشید شاہ کے خلاف بننے والی جے آئی ٹی چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد تشکیل دی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے خورشید شاہ سمیت 18 افراد جن میں ان کے دو بیٹے، دو بیگمات اور داماد صوبائی وزیر سید اویس قادر شاہ بھی شامل ہیں پر ایک ارب 30 کروڑ سے زائد کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس سکھر کی احتساب عدالت میں سماعت جاری ہے جس کی آئندہ سماعت 17 جنوری کو ہوگی۔
https://dailypakistan.com.pk/11-Jan-2020/1076408?fbclid=IwAR02YXbfuoKwiI1s0-hByLgiwJZbN0hkfzEbF2o0PTQj3NZUKljRYEdxWQg

https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2020-01-12&edition=KCH&id=4993519_43728893
سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ سے تفتیش کے لیے بلاآخر ایک پانچ رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے جس کے سربراہ ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمن ہونگے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ کے خلاف کیسکی تحقیات کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،کمیٹی کی سربراہی ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمن کریں گے جبکہدیگر ارکان میں ایف بی آر سے عبدالحفیظ، ایس ای سی پی سی سے ڈپٹی رجسٹرار رضوان ہارون، ایف آئی اے سے ڈپٹی سیکریٹری سجاد مصطفیٰ باجوہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر وانویسٹی گیشن آفیسر عبدالحسن کاشان شامل ہیں،خورشید شاہ کے خلاف بننے والی جے آئی ٹی چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد تشکیل دی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے خورشید شاہ سمیت 18 افراد جن میں ان کے دو بیٹے، دو بیگمات اور داماد صوبائی وزیر سید اویس قادر شاہ بھی شامل ہیں پر ایک ارب 30 کروڑ سے زائد کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس سکھر کی احتساب عدالت میں سماعت جاری ہے جس کی آئندہ سماعت 17 جنوری کو ہوگی۔
https://dailypakistan.com.pk/11-Jan-2020/1076408?fbclid=IwAR02YXbfuoKwiI1s0-hByLgiwJZbN0hkfzEbF2o0PTQj3NZUKljRYEdxWQg


No comments:
Post a Comment